Baaghi TV

Category: شوبز

  • ارطغرل ڈرامہ سیریل میں حلیمہ کون ہے ؟

    ارطغرل ڈرامہ سیریل میں حلیمہ کون ہے ؟

    باغی ٹی وی : ارطغرل ترکی کی تاریخ کا ایسا شاندار ڈرامہ ہے جسے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے یہ سلطنت عثمانیہ کی تاریخ پر بنایا گیا ہے حلیمہ سلطان کا سلطنت عثمانیہ کے قیام میں بہت اہم کردار تھا اس میں ایک اہم کردار حلیمہ خاتون کا بھی ہے حلیمہ حاتون کون تھیں ؟حلیمہ سلطان ترک قبیلے قائی کے ساردار غازی ارطغرل کی زوجہ تھیں اور سلطنت عثمانیہ کے بانی غازی عثمان کی والدہ تھیں آپ ایک سنجوگ شہزادی تھیں حلیمہ سلطان سنجوگ سلطنت کے شہزادہ نعمان کی بیٹی تھیں
    https://www.youtube.com/watch?v=Q2pp4flN3uY&feature=youtu.be
    تاریخ کی کتابوں میں ان کا ذکر حائمانا اور حلیمہ خاتون کے نام سے ہوا ہے حائمانا لفظ غازی ارطغرل کی والدہ اور بیوی دونوں کے لئے استعمال ہوا ہے ارطغرل غازی کے مصنف مہمت بزداغ تاریخ کے طالبعلم ہیں ان کے مطابق صحیح نام حلیمہ سلطان ہے اسی وجہ سے ڈراموں میں حلیمہ خاتون کے نام سے پٔکارتے ہیں

    غازی ارطغرل آغوز قبیلے سے تعلق رکھتے تھے جب ان کی شادی ہوئی تو اس شادی سے بکھرے ہوئے ترک قبائل کو اکٹھے ہونے میں کافی مدد حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کیں اس شادی کے لئے حلیمہ سلطان نے شہزادی کے ٹائٹل کی قربانی دی اور اس کے بعد غازی ارطغرل کے ساتھ وفا دار رہیں اور انہوں نے غازی ارطغرل اور ان کے قبیلے اور تمام مسلمانوں کی مدد کی

    جب غازی ارطغرل کو اپنے والد کے بعد قبیلے کی سرداری ملی تو انہیں حاتون کا ٹائٹل ملا جس کے بعد انہوں نے تمام زندگی آخر دم تک وفاداری کی اور اس ٹائٹل کی لاج رکھی حلیمہ حاتون کی وفات کے بعد انہیں غازی ارطغرل کے ساتھ دفنایا گیا

    واضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

    وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

    ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

  • وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ کو اردو زبان میں ڈب کر کے پاکستان میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر یکم رمضان المبارک سے ڈرامے کی نشریات شروع کی

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘کی پاکستان میں پی ٹی وی پر یکم رمضان المبارک سے نشریات شروع کی گئیں دیریلیش ارطغرل‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا تھا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا

    پاکستانی وزیراعظم نے ’دیریلیش ارطغرل‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو

    پاکستان میں مذکورہ ڈرامے کی بے حد مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنے ایک اور پسندیدہ ڈرامے کو ملک میں نشر کروانے کی خواہش کا اظہار کردیا وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ترکی کا ایک اور معروف ڈرامہ ’یونس امرے‘ بھی پاکستان میں نشر کیا جائے

    سینیٹر فیصل جاوید خان نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسلامی تاریخ کی اہم شخصیت کی زندگی پر بنائے گئے ڈرامے ’یونس امرے‘ کو بھی پاکستان میں نشر کیا جائے تاکہ عوام اپنی تاریخ سے واقف ہوں

    یونس امرے‘ ڈرامے کو ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ون نے بنایا تھا اور اس ڈرامے کا پہلا سیزن 2015 میں جب کہ دوسرا سیزن 2016 میں نشر کیا گیا تھا اور ڈرامے کی مجموعی طور پر 41 اقساط تھیں اس ڈرامے کو بھی ترکی کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک اور خصوصی طور پر مشرق وسطیٰ میں کافی پسند کیا گیا

    ’یونس امرے‘ ڈراما دراصل 13 ویں صدی کے ترک صوفی شاعر یونس امرے کی زندگی پر بنایا گیا ہے یونس امرے سلطنت عثمانیہ سے 200 سال قبل پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اناطولیہ زبان ادب و ثقافت پر گہرے اثرات چھوڑے، وہ عربی، فارسی و ترک زبان پر عبور رکھنے والے ایک شاعر گھرانے میں پیدا ہوئے اس لئے ان کا رحجان شاعری کی طرف تھا

    امید کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ’یونس امرے‘ ڈرامے کو پاکستان میں نشر کروانے کی خواہش کے اظہار کے بعد ممکنہ طور پر مذکورہ ڈرامے کو بھی پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا تاہم اس میں کافی عرصہ لگ سکتا ہے

    ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

    ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

    ارطغرل غازی کے نشر کئے جانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

  • "موسیقاراعظم” نوشاد علی کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    "موسیقاراعظم” نوشاد علی کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    بھارتی فلمی صنعت کے معروف موسیقار نوشاد علی کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ نوشاد5مئی2006ء کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 86سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔25دسمبر 1919ء لکھنؤ میں پیدا ہونے والے نوشاد کے والد ایک عدالت میں منشی تھے۔والدین کی مرضی کے برخلاف نوشاد کو بچپن سے ہی میوزک سیکھنے کا شوق تھا جب کہ انہیں اس وقت کی خاموش فلموں کو دیکھنے کا بھی بڑا شوق تھا۔انہوں نے میوزک کے ایک جونیئر کلب میں شمولیت اختیارکی جہاں وہ اپنے طور پر طبلہ، ہارمونیم، وائلن، پیانو اور ستار بجایا کرتے تھے۔اس وقت کے ماہرین موسیقی استاد برکت علی خان، استاد یوسف علی خان اور استاد ببن ان کی موسیقی سیکھنے کی خواہش میں ان کی مدد کیا کرتے تھے اور ان کی غلطیوں کی نشاندہی کیا کرتے تھے۔نوشاد نے وہاں سے پیانو سیکھ لیا۔1931ء میں جب پہلی بولتی فلم عالم آرا بنی تو اس وقت نوشاد کی عمر صرف 13سال تھی۔نوشاد اپنے والدین سے چھپ کر فلم دیکھنے چلے گئے لیکن ان کے والد کو ان کا فلم دیکھنے جانے کا علم ہو گیا۔ فلم دیکھ کر نوشاد گھر آئے تو ان کے والد نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ اگر میوزک سیکھنے اور فلم دیکھنے سے باز نہ آئے تو انہیں گھر سے نکال دیں گے۔ نوشاد نے فوری طور پر گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور بمبئی چلے گئے۔بمبئی میں ان کے پاس رہنے کے لئے کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اور وہ فٹ پاتھوں پر رات کو سوتے جب کہ دن کو نوکری کی تلاش کرتے۔ نوشاد چونکہ پیانو جانتے تھے انہیں بمبئی میں فلموں کے لئے پیانو بجانے والے استاد مشتاق حسین کے آرکسٹرا میں نوکری مل گئی۔موسیقار کھیم چند پرکاش نے جب نوشاد علی کا پیانو سنا تو انہیں رنجیت اسٹوڈیو لے گئے جہاں فلم کنچن بن رہی تھی۔ کھیم چند پرکاش نے نوشاد کو اس فلم کیلئے60روپے ماہوار پر اپنا اسسٹنٹ بنا لیا۔بعد میں نوشاد نے ایک انٹرویو میں کھیم چند پرکاش کو اپنا گورو قرار دیا۔ 1939ء میں نوشاد نے پہلی بار پنجابی فلم مرزا صاحب میں بطور اسسٹنٹ میوزک ڈائریکٹر کام کیا۔1940ء میں نوشاد نے فلم پریم نگر کے لئے پہلی مرتبہ ایک الگ میوزک ڈائریکٹر کی حیثیت سے میوزک دیا جس کے اکثر گانے لوک دھنوں پر مشتمل تھے۔1941ء میں نوشاد نے درشن اور مالا فلموں کے لئے موسیقی دی جس کے بعد وہ بھارتی فلمی صنعت میں بطور میوزک ڈائریکٹر پہچانے جانے لگے جس کے بعد انہوں نے نئی دنیا، شاردا، قانون، اور سٹیشن ماسٹر، نمستے، سنجوگ، گیت، جیون اور پہلے آپ جیسی مشہور فلموں میں موسیقی ترتیب دی۔ 1944میں نوشاد نے شہرہ آفاق فلم رتن کی موسیقی ترتیب دی اس فلم کے گانوں نے پورے برصغیر میں دھوم مچادی۔ رتن کی کامیاب کے بعد نوشاد علی نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔فلم رتن کے مصنف راجیش سبرامنین نے فلم کی تکمیل پر اس وقت 75ہزار روپے خرچ کئے جب کہ نوشاد نے فلم میں صرف موسیقی دینے کے لئے ان سے 25ہزار روپے لئے۔ فلم کی ریلیزکے بعد راجیش کو صرف گانوں کے گراموفون ریکارڈ فروخت ہونے سے3لاکھ روپے اکٹھے ہوئے۔نوشاد نے اپنے فلمی کیرئیر میں صرف 65فلموں کے لئے موسیقی دی جن میں سے 26فلموں نے سلور جوبلی، 8نے گولڈن جوبلی اور 4نے ڈائمنڈ جوبلی منائی۔ان کی مشہور فلموں میں انمول گھڑی، قیمت، شاہجہاں، درد، میلہ، انداز، دل لگی، چاندنی رات، دلاری، بابل، دیدار، آن، بیجو باورا، امر، شباب،مدر انڈیا، اڑن کھٹولہ، مغل اعظم وغیرہ شامل ہیں۔انہیں حکومت کی طرف سے موسیقار اعظم کا خطاب بھی ملا جب کہ انہیں بھارت کے سب سے بڑا دادا صاحب پھالیکے ایوارڈ سے بھی نوازاہ گیا.

  • ناموراداکار سہیل اصغرکے معدے کاکراچی میں آپریشن

    ناموراداکار سہیل اصغرکے معدے کاکراچی میں آپریشن

    کراچی: ماضی کے معروف فلم اورٹی وی اداکار سہیل اصغرکے معدے کا آپریشن کل مقامی ہسپتال میں ہو گا. ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہے.انہیں دعاوں اور پیار پربے حد یقین ہے. انہوں نے اپنے مداحوں دوستوں اور چاہنے والوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے.سہیل اصغرنے لاہور سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا. انہوں نے 1978 سے 1988 تک ریڈیو جوکی کے طور پر کام کیا . اس کے ساتھ ساتھ مقامی تھیٹر میں شوز کرتے رہے.پی ٹی وی کے پروڈیوسر نصرت ٹھاکر انہیں ٹی وی ڈرامہ میں لے کر آئے.انہوں نے اپنے ڈرامہ رات میں سہیل اصغر کو کام کرنے کا موقعہ دیا. گو کہ اس ڈرامہ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا نہیں کیا لیکن ٹی وی ناظرین نے ان کے کردار کو بے حد سراہا. اس کے بعد انہوں نے ڈرامہ خواہش میں جو اداکاری کی اسے بے حد پذیرائی ملی. ان کے دیگر معروف ڈراموں میں لاگ، پیاس، چاندگرہن اور کاجل گھر شامل ہیں. 2003 میں انہوں فلم مراد میں کام کیا اور یوں انہوں نے چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر پہلا قدم رکھا.2004 میں انہوں نے فلم ماہ نور میں اداکاری کے جوہر دکھائے.

  • غنی ٹائیگر کے والد کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    غنی ٹائیگر کے والد کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ کی تحصیل پسرور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں روتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے والد کو کچھ افراد نے بےدردی سے قتل کردیا جبکہ ان کے بھائی پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا ہے

    باغی ٹی وی : سیالکوٹ کی تحصیل پسرور سے تعلق رکھنے والے غنی ٹائیگر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں روتے ہوئے بتایا تھا کہ میری آنکھوں کے سامنے میرے والد کو گزشتہ روز قتل کردیا گیا ان کا کوئی قصور نہیں تھا ان لوگوں کے پاس اسلحہ تھا وہ میرے ابو مجھے اور میرے بھائی کو مارنے آئے تھے
    https://www.instagram.com/p/B_v4zW3pSEW/?igshid=5hqlpl5a9mml
    غنی ٹائیگرنے مزید بتایا کہ اس حملے میں میں بچ گیا میرے ابو کو راڈ سے سر پر مارا اور پھر ان کے سر میں گولی مار دی میرے بھائی کے پاؤں پر گولی لگی

    ٹک ٹاک اسٹارنے اپنی ویڈیو میں انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے ابو ایک اچھے انسان تھے انہوں نے کبھی کسی کو کچھ نہیں کہا میری ماں صدمے میں ہے میرا بھائی ہسپتال میں ہے میرے ابو قبر میں ہیں میری زندگی تباہ کرنے والے میرے پاکستانی ہی ہیں

    سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹویٹر پر’جسٹس فار داؤد‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا جس کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی معروف شخصیات نے بھی غنی ٹائیگر سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انصاف کے لئے حکومت سے اپیل کی

    جس کے بعد وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 زخمی حالت میں ہسپتال میں ہیں


    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ دو فریقوں کے مابین کراس فائرنگ کا واقعہ تھا

    اظہر مشوانی نے اپنے ٹوئٹر پر ایک اور ویڈیو بھی جاری کی جس میں غنی ٹائیگر نے سیالکوٹ پولیس کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا

    ویڈیو میں غنی ٹائیگر نے بتایا کہ میرا نام غنی ٹائیگر ہے، جیسے کہ آپ جانتے ہیں 2 تاریخ کو بڑی بےدردی کے ساتھ میرے والد صاحب کو قتل کیا گیا جس کے بعد میں نے ویڈیو بھی پوسٹ کی میں مکمل طور پر ہوش و حواس میں نہیں تھا مجھے نہیں معلوم کہ میں نے اس ویڈیو میں کیا کہا اس کے باوجود سیالکوٹ پولیس نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہمیں تحفظ فراہم کیا


    ٹک ٹاک سٹار کے مطابق پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے

    ویڈیو کے آخر میں انہوں نے پولیس ،ڈی پی او ڈی سی اواور ایس ایچ او اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انہوں نے میرے لئے آواز بلند کی غنی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انشاءاللہ مجھے انصاف ضرور ملے گا

    ٹک ٹاک سٹار کے والد کا قتل، انصاف کے لئے دی دہائی

  • علیزے شاہ کا نعمان سمیع کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    علیزے شاہ کا نعمان سمیع کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پراداکار نعمان سمیع کے لیے محبت بھرا پیغام لکھ دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پراداکار نعمان سمیع کے لیے محبت بھرا پیغام لکھ دیا اداکار نعمان سمیع کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان معروف اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر نعمان سمیع کی سالگرہ کی ایک تصویر شیئر کی

    علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی خوش قسمتی پر یقین نہیں کرسکتی کہ مجھے آپ جیسا بہترین دوست ملا
    https://www.instagram.com/p/B_uKHlxph04/?igshid=ioqw0ydy808s
    اداکارہ نے لکھا کہ آپ میری زندگی کو ہر دن خاص بناتے ہیں

    انہوں نے نعمان سمیع کو دعا دیتے ہو ئے لکھا کہ اللہ آپ کو زندگی کی سب سے بڑی خوشیوں اور کبھی نہ ختم ہونے والی خوشی سے نوازے

    نعمان سمیع نے لکھا کہ میں ان لوگوں میں سے ایک ہوں جو خوش قسمت ہیں انہوں نے لکھا کل رات سالگرہ کے حیرت انگیز سرپرائز کے لیے آپ کا بہت شکریہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر نعمان سمیع سے اظہار محبت کیا تھا

    عارضی دوری کے بعد مایا علی کی سوشل میڈیا پر واپسی

    متنازع سعودی ٹی وی سیریز ’ام ہارون‘ شدید تنقید کی زد میں

  • صدف کنول نے انسٹا گرام پر ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا

    صدف کنول نے انسٹا گرام پر ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان کی کامیاب ماڈل صدف کنول نے انسٹاگرام پر باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان کی کامیاب ماڈل صدف کنول نے انسٹاگرام پر باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا وہ پہلی پاکستانی ماڈل ہیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جن کے مداحوں کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی ہے
    https://www.instagram.com/p/B_uK3hiArn6/?igshid=1qbg6m9gz3vis
    لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے والی ماڈل نے اس خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرکرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ ایک سچا پیار ہونا لاکھوں فالوورز سے بہتر ہے

    خیال رہے کہ صدف کنول 2014 سے پاکستانی فیشن انڈسٹری کا اہم حصہ بنی ہوئی ہیں وہ پاکستان کے کامیاب ڈیزائنرز کے فیشن شوز میں شو اسٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوچکی ہیں علاوہ ازیں چند فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کی

    انہوں نے 2017 کی فلم ’بالو ماہی‘ میں اہم کردار نبھایا تھا جبکہ اس ہی سال وہ کامیاب فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں ایک گانے میں جلوہ گر ہوئیں

    اکہتر سالہ چینی فیشن ڈیزائینر کی ناقابل یقین تصاویر وائرل

    سشمیتا سین کی ’سورۃ العصر‘ تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • کورونا لاک ڈاؤن: علی ظفر نے پھولوں سے دوستی کر لی

    کورونا لاک ڈاؤن: علی ظفر نے پھولوں سے دوستی کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر نے پھولوں سے دوستی کر لی،اداکار کی پھولوں سے باتیں کرتے ہوئے خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر نے پھولوں سے دوستی کر لی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ایک پھولوں سے لدے درخت کے پاس کحرے ہیں اور ایک پھول کو ہاتھ میں پکڑ کر دیکھ رہے ہیں

    اداکار نے یہ خوبصورت تصویر ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر میں آپ کا بھائی پھولوں سے مخاطب ہونے کی کوشش میں پوز مارتا ہوا


    علی ظفر کی تصویر اور پوسٹ پر ان کے مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کئے اور کچھ صارفین نے ان کی پہنی ہوئی شرٹ کو مذاق کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے علی ظفر کی تعریف بھی کی


    نصرت صبا نامی صارف نے لکھا کہ پھر پھولوں نے بھی بھائی سے کوئی بات کی کیا؟


    بشیر چوہدری نامی صارف نے اداکار کی شرٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا بھائی نے تکیے کے کور کی شرٹ بنا لی۔۔ اتنی بچت؟


    فیضان نامی صارف نے لکھا بھائی کولاک ڈاؤن نے دیوانہ کر دیا ہے


    ماہ نور نامی صارف نے اداکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا واہ بھائی کیا تصویر ہے
    https://twitter.com/Farahomar123456/status/1256971853857423360?s=19
    فرح عمر نامی صارف نے لکھا کہ آپ اچھے دکھ رہے ہو بس شرٹ مردانہ پہن لو آپ ہمیشہ اچھے دکھو گے


    ایک صارف نے علی ظفر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا بھائی ہمیشہ کی طرح اچھے دکھ رہے ہو


    ماہین نامی صارف نے کہا کمال کا پوز ہے بھائی بس دوپٹہ لے لو


    ایک صارف نے لکھا جس طرح کی ھمارے بھائی نے شرٹ پہنی ھوئی ھے اگر گلے میں شفون کا دوپٹہ ڈال لیتے تو ھم بہن بھائی دونوں سے مل کر خوش ھو لیتے


    کنزا نامی صارف نے لکھا کہ علی ظفر کی تو بات ہی نرالی ہے


    عمر علوی نامی صارف نے علی ظفر کی اس پوسٹ اور تصویر پر خوبصورت شعر لکھا : مہکتی کلیاں خوشبودار گلستان … بچپن میں کبھی محبت تو کی ہو گی

    شلوار قمیض کا ایک اپنا لطف ہے علی ظفر


    https://login.baaghitv.com/ali-zafar-ki-awaaz-mai-hammad-social-media-par-wirel/https://login.baaghitv.com/ali-zafar-ny-16-saal-ki-umer-mai-likha-gana-dobara-gaa-diya/

  • رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ  ڈاکٹرز اور طبی عملے کی مشکور

    رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی مشکور

    بھارتی نامور اداکار رشی کپور کے انتقال کے چند روز بعد ان کی اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جسمیں انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کا شکریہ ادا کیا جہاں ان کے شوہر زیر علاج تھے

    باغی ٹی وی: بھارتی نامور اداکار رشی کپور کے انتقال کے چند روز بعد ان کی اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرکیا جسمیں انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کا شکریہ ادا کیا جہاں ان کے شوہر زیر علاج تھے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر نیتو سنگھ نےتصاویر شئیر کیں جن میں ایک رشی کپور کی اور دوسری ان دونوں کی خوبصورت تصویر ہے

    تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں نیتو سنگھ نے لکھا کہ ایک فیملی ہونے کی حیثیت سے ہمیں احساس ہے کہ ہمارا بہت بڑا نقصان ہوا ہے لیکن جب آج ہم ساتھ بیٹھتے ہیں تو ماضی میں گزرے کچھ مہینے یاد آرہے ہیں اور تب احساس ہوتا ہے کہ ہمیں بےحد شکرگزار ہونا چاہیے،خاص طور پر ایچ این ریلائنس ہسپتال کے ڈاکٹرز کا-
    https://www.instagram.com/p/B_wE3Dxg1Z5/?igshid=1iqz7ywoe2kkt
    نیتو سنگھ نے مزید لکھا کہ ڈاکٹرز کی پوری ٹیم، بھائیوں اور نرسز جن کی سربراہی ڈاکٹر ترنگ گیانچندانی نے کی نے میرے شوہر کا خیال اس طرح رکھا جیسے وہ ان کے اپنے ہوں انہوں نے ہمیں مشورہ اس طرح دیا جیسے اپنے ان کے اپنے ہوں، اور اس سب کے علاوہ اور بہت کچھ کے لیے میں اپنے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے لیجنڈری اور سینئیر اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے اداکار رشی کپور لیوکمیا سے 2 سال تک لڑنے کے بعد گذشتہ ماہ 30 اپریل کو صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے

    یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی 1980 میں ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی ردھیما ہیں جو فیشن ڈیزائنر ہیں، جبکہ ایک بیٹا رنبیر کپورہےجو اس وقت با لی وڈ کے کامیاب اداکار مانے جاتے ہیں

    رشی کپور کا وفات سے قبل آخری پیغام

    نیتو سنگھ کا شوہر رشی کپور کے لئے الوداعی پیغام

  • کورونا وائرس، مایا علی نے قرنطینہ میں نئی اور دلچسپ مصروفیت ڈھونڈ لی

    کورونا وائرس، مایا علی نے قرنطینہ میں نئی اور دلچسپ مصروفیت ڈھونڈ لی

    خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے حکومت نے عوام پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ایسے میں فنکاروں نے بھی خود کو گھروں تک محدود کر لیا ہے اور وہ قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی اپنی دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی قرنطینہ کے دوران پینٹر بن گئیں اس سے قبل کورونا وبا کے باعث مایا علی کبھی اپنے گھر کی اچھی طرح صفائی کرتی نظر آئیں تو کبھی وہ راشن تقسیم کرتی ہوئی نظر آئیں اداکارہ نے اس دوران بیکنگ بھی کی تاہم اب اداکارہ نے قرنطینہ میں خود کو مصروف رکھنے کے لئے کچھ اوردلچسپ مصروفیت ڈھونڈ لی ہے
    https://www.instagram.com/p/B_u31bEnLSO/?igshid=1fjuautuaa1mc
    مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی جس میں رنگ بھرنے کے لیے پوسٹ کارڈزہیں اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے ’کلر تھراپی‘ (رنگ و روشنی) کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن خاص طور پر کبھی بھی اس کو آزمانے کا موقع نہیں ملا۔

    اداکارہ نے لکھا کہ قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کئے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کروں گی اور اب میں یہ بہت عرصے بعد کررہی ہو

    اقرا ہر فن مولا ہیں یاسر حسین

    مایا علی کی قرنطینہ میں بیکنگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    مایا علی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

    اگر وقت پہلے جیسا نہیں رہا تو انشاءاللہ ایسا بھی نہیں رہے گا مایا علی

    مایا علی نے کورونا وائرس سے حفاظت کے پیش نظر گھر کی صفائی شروع کر دی