Baaghi TV

Category: شوبز

  • جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے نے نئی تاریخ رقم کر دی

    جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے نے نئی تاریخ رقم کر دی

    امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرانڈے اور کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر نے پہلی بار ایک ساتھ گانے کی ریکارڈنگ کروادی

    باغی ٹی وی : 26 سالہ امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرانڈے اور 26 سالہ کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر نے پہلی بار ایک ساتھ گانے کی ریکارڈنگ کروادی جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے دونوں ہی دنیا بھر میں مقبول و معروف گلوکار ہیں دونوں گلوکار دیگر ساتھی گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کر چکے ہیں تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز پہلی بار دونوں نےفرسٹ ریسپانڈر چلڈرین فاؤنڈیشن نامی فلاحی تنظیم کے لیے چیئرٹی فنڈ جمع کرنے کے لیے گانا ریکارڈ کروادیا
    https://www.instagram.com/p/B_pyPFTHdfc/?igshid=wo4xzcusaawm
    https://www.instagram.com/p/B_qTChiHfdJ/?igshid=1rdimdwjd9ykd
    اسٹک ود یو کے عنوان سے تیار کیے گئے گانے میں پہلی بار ایک ساتھ پرفارمنس کی ہے اورمذکورہ گانا آئندہ ہفتے 8 مئی کو ریلیز ہوگا

    دونوں نے ایک ساتھ فلاحی منصوبے کے لیے گانے میں پرفارمنس کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور دونوں نے اس خوشخبری کو اپنے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا اس پرمداحوں نے خوشی کا اظہار کیا
    https://www.instagram.com/p/B_qIxuGl73S/?igshid=iztd2sx9x0o1

    اکہتر سالہ چینی فیشن ڈیزائینر کی ناقابل یقین تصاویر وائرل

    ہارون رشید اور گلوکار علی نورکا مداحوں کے ساتھ انسٹا لائیو سیشن کرنے کا اعلان

    نیٹ فلکس کی 6قسطوں پرمشتمل منی ہائسٹ سیریز 4 کے دنیا بھرمیں مقبولیت کے چرچے جاری

  • متنازع سعودی ٹی وی سیریز ’ام ہارون‘ شدید تنقید کی زد میں

    متنازع سعودی ٹی وی سیریز ’ام ہارون‘ شدید تنقید کی زد میں

    سعودی عرب میں یکم رمضان سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’ام ہارون‘ کو نشر کرنے پر فلسطینیوں کی جانب سے اس ڈرامے پر شدید تنقید کی جارہی ہے

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ’الجزیرہ نیٹ ورک‘ نے اپنی ایک خاتون صحافی فاطمہ ترکی کی ایک رپورٹ نشر کی جس میں انہوں نے سعودی چینل ایم بی سی پر تنقید کی فاطمہ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ حال ہی میں رمضان میں ایم بی سی پر نشر ہونے والے دو ڈرامے ’ام ہارون‘ اور ’مخرج7‘ جسے ’ایگزٹ7‘ بھی کہا جاتا ہے اسرائیل کے ساتھ عرب تعلقات کو معمول پر لانے کو فروغ دے رہے ہیں

    ’’ام ہارون‘‘ دبئی میں واقع سعودی ٹی وی نیٹ ورک ایم بی سی پر یکم رمضان سے نشر کیاجارہا ہے اس ڈرامے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی گئی ہے جس میں صیہونی ریاست کے ساتھ ہمدردی اور فلسطینیوں پر نکتہ چینی کی گئی ہے جبکہ یہودیوں کا مثبت تشخص اجاگر کیا گیا ہے

    فلسطینیوں کا دعوی ہے کہ ڈرامہ سیریل ’ام ہارون‘ میں کئی تاریخی حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کیا گیا ہے اور اس کی آڑ میں جمہور عرب عوام خاص طور پر خلیجی عوام کے ذہنوں اورسوچ و فکر پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے

    فلسطینی اسلامک جہاد موومنٹ کے ترجمان موساب البارم نے اس متنازع ڈرامے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تمام عربیوں اور مسلمانوں کے لیے ’تاریخی دھچکا‘ قرار دیا اور کہا ایسا لگتا ہے سعودی عرب اپنے تمام اخلاقی اصولوں سے ہٹ گیا ہے

    غزہ پٹی کی حکومتی پریس آفس کی سربراہ سلمی معروف نے ڈرامے ’ام ہارون‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نشریات فلسطینی مقاصد کے بارے میں عربوں کے رویوں میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیں

    حما س گروپ کے ترجمان حزیم قاسم نے ترکی نیوز ایجنسی اناطولیا سے بات کرتے ہوئے ڈرامے پر تنقید کی کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کو عوام اور ان کے خیالات کی ترجمانی کرنی چاہیے نہ کہ کسی خاص نظریے کی تشہیر کرنی چاہیے اسرائیل خطرہ ہے اور ہمیشہ عربوں کا پہلا دشمن ہوگا

    الجزیرہ نیٹ ورک قطر سے تعلق رکھنے والی صحافی فاطمہ ترکی نے سعودی عرب سے نشر ہونے والے اس ڈرامے کا موازنہ ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ سے کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرکے رمضان میں نشر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اسلامی تاریخ اور شناخت کے بارے میں تعلیم دی جاسکے اس کے علاوہ ان اقدار کو برقرار رکھا جاسکے جنہیں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے ذریعے تباہ کیا جارہا ہے دوسری طرف سعودی ٹی وی کے ذریعے یہود دوستی کو فروغ دیا جارہا ہے

    ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

    ترک ڈرامہ’ارطغرل’دیکھنا جائزنہیں ہے ، جامعۃ‌العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون، فتوے سے نئی بحث چھڑگئی سچا،کون جھوٹا کون ؟

    ارطغرل غازی کے نشر کئے جانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

  • اداکاری فن کا وہ حصہ ہے جسے صرف ایک ملک تک محدود نہیں ہونا چاہئے، صبا قمر

    اداکاری فن کا وہ حصہ ہے جسے صرف ایک ملک تک محدود نہیں ہونا چاہئے، صبا قمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ اداکاری فن کا وہ حصہ ہے جسے صرف ایک قسم یا ایک ملک تک محدود نہیں ہونا چاہیے امید ہے ایک دن پاکستان اور بھارت کے درمیان چیزیں بہتر ہوں گی

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ امید ہے ایک دن پاکستان اور بھارت کے درمیان چیزیں بہتر ہوں گی بھارتی اداکار عرفان خان کے انتقال کے بعد بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ہندی میڈیم کے سیٹ پر گزارے وقت کی یادیں شیئر کیں

    صبا قمر نے کہا کہ میں عرفان خان کی موت پر بہت اداس ہوں میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ واقعتاً ایک بہت بڑے اور عظیم اداکار تھے ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک ’فین مومنٹ‘ رہا

    صبا قمر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اداکاری درحقیقت خیالی حالات میں سچے انداز میں برتاؤ کرنا ہے اور میں نے یہی چیز عرفان خان میں دیکھی تھی

    پاکستانی اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ عرفان خان کے ساتھ ہوتی تھیں تو اس وقت کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرا جس میں خاموشی ہو عرفان خان ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے رہتے تھے اداکارہ نے بتایا کہ عرفان خان مجھے نئی چیزیں سیکھنے پر مجبور کرتے تھے اور مجھے مفید مشورے بھی دیتے تھے

    ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے صبا قمر نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران جب میں ایک کمرے میں داخل ہوئی تو عرفان اندر بیٹھے ہوئے تھےانہوں نے مجھے دیکھ کر گانا گانا شروع کردیا

    انڈیا میں مداحوں سے ملنے والی محبت سے متعلق صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان چیزیں بہتر ہوجائیں گی

    صبا قمر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اداکاری فن کا وہ حصہ ہے جسے صرف ایک قسم یا ایک ملک تک محدود نہیں ہونا چاہیےاور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی

    واضح رہے کہ صبا قمر نے بھارتی ورسٹائل اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ہندی میڈیم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا اور پاکستان میں توان کے لاکھوں مداح تھے ہی بالی وڈ میں فلم کے بعد سرحد پار بھی ان کے مداحوں میں اضافہ ہو ا-

    صبا قمر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پہلی قسط ریلیز کر دی

    صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

  • ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

    ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور سپر اسٹار شان شاہد کی ترکی کے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘کو پاکستان میں نشر کرنے پرپاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) پر تنقید

    باغی ٹی وی پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور سپر اسٹار شان شاہد کی ترکی کے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘کو پاکستان میں نشر کرنے پرپاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) پر تنقید وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے

    سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر ’’ارطغرل غازی‘‘ کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے کہا تھا پی ٹی وی اور ترکی چینل ٹی آر ٹی کے اشتراک سے یہ ڈرامہ یوٹیوب پر پیش کیا جارہا ہے


    فیصل جاوید کی اس ٹوئٹ پر اداکارشان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری تاریخ اور ہمارے ہیروز کو تلاش کرنے کی کوشش کریں

    شان کی اس تنقید بھری ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین ’’ارطغرل غازی‘‘ کی حمایت کی اور شان پر تنقید کی


    سالار نامی صارف نے لکھا کہ تمام مسلمان ہیروز کی تاریخ ہماری تاریخ ہے شان بھائی۔


    شان نے اس کے جواب میں لکھا کہ اگر تمام مسلمانوں کی تاریخ ہماری تاریخ تو پھر یہ سیریز عربی میں ڈب ہو کر سعودی عرب میں بھی دیکھانی چاہیئے عرب اور ترک سٹری پڑھو بھائی

    شان کی اس ٹویٹ کے جوب میں ایک صارف نے لکھا کہ عرب اور ترک ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے ، اور عرب ترک تاریخ کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔ بدقسمتی سے ، تمام مسلمان اپنی ہی متعین راہوں پر چل رہے ہیں

    جبکہ عباس علی نامی صارف نے لکھا کہ مسلمانوں کی اجتمائی تاریخ کاحصہ ہونے کےلئے ضروری نہیں کے یہ سیریز سعودی عرب میں ٹیلیکاسٹ ہو,یہ سیریز عربی میں ڈب ہوکر کئی عرب ممالک میں ٹیلیکاسٹ ہو چکی ہے سعودی عرب کےعلاوہ اوربھی بہت سارے عرب ملک ہیں,ہمیں وطنیت اورلسانیت کی تفریق میں نہیں پڑنا چاہئے

    شان شاہد نے لکھا جب یہ ڈارمہ ختم ہو جائے گا پھر کیا کرو گے ؟انہوں نے کہا اچھی باتیں سب کرتے ہیں لیکن آج کی دنیا میں حقیقت کے سامنے کھڑے ہو کر ثابت قدم رہنا کون سکھائے گا ترکش ڈرامے؟


    سیما نامی صارف نے لکھا کہ ہماری تاریخ مغل سلطنت کی عیاشیوں سے بھری پڑی ہے جب کہ جدوجہد آزادی اور پاکستان کی تخلیق پر کافی کچھ بن چکا ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو اس وقت اسلام کے ہیروز کے بارے میں جاننا لازمی ہے چاہے پھر وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں


    شان نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا بھائی بہت اچھی بات ہے مگر ہم کب تک مانگے ہوئے لفظوں سے اپنی خودی کی دیوار مضبوط کریں گے پی ٹی وی کو اس طرح کے ڈرامے خود پروڈیوس کرنے چاہئیں، کہاں ہے فنڈنگ نوتماشا پھر بھی پیسہ ہضم


    قدسیہ نامی صارف نے لکھا کہ ان کی تاریخ ہماری تاریخ ہے ان کی فتح ہماری فتح ہے اہم ایک امت ہیں

    شان شاہد نے اس کے جواب میں لکھا کہ اپنے اردگرد دیکھو یہ ہم ہیں ؟
    https://twitter.com/HumasajjadShah/status/1255150342397849601?s=19
    ایک ہما سجاد شاہ نامی صارف نے لکھا کہ جب آپ کے چینلز پر اے آر وائی اور ایچ اے ایم دونوں انڈین ڈرامہ ٹیلی کاسٹ کرتے ہیں تو آپ کبھی بھی ردعمل نہیں کرتے ہیں …. میں آپ کا احترام کرتی ہوں اسی لئے آپ کا جواب میرے لئے کافی حیرت انگیز ہے !!

    اس کے جواب میں جوابی رد عمل دیتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ میں ہندوستانی ڈرامے نہیں دیکھتا لہذا مجھے نہیں معلوم کہ وہ چل رہے ہیں
    ایک اور ٹویٹ میں اداکار نے کہا کہ وہ سرکاری ملکیت والے چینلز نہیں ہیں .. ریاست درآمدی مواد کو فروغ دے رہی ہے۔ اور یہ کہ انہوں نے کسی بھی پاکستانی سافٹ ویئر کے لئے کام نہیں کیا ہے
    https://twitter.com/kaalacheeta/status/1255216632005263363?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کے پراجیکٹس بن سکتے ہیں تو بنائیے نا کس نے روکا ہے ؟ بجائے تنقید کرنے کے آپ کوئی اسپانسر ڈھونڈتے اور بنا لیتے، کوئی نہیں روکتا آپکو مگر نہیں کسی نے نہیں سوچا ہوگا یہ


    شان شاہد نے اس کے جواب میں لکھا کہ میرے خیال میں تو بہت کچھ بن سکتا ہے مگر حقیقت میں اتنا بڑا پراجیکٹ حکومت کی دلچسپی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ میرے خیال میں تو چاند پر پاکستانی پرچم ہونا چاہئیے کیا راکٹ خود بنالوں؟

    دوسری جانب کچھ لوگوں نمے شان شاہد کی اس پوسٹ پر اتفاق کیا


    ایک صارف عمیر ثاقب نے کہا کہ بالکل درست کہا صلاح الدین ایوبی جس نے دوسری دفعہ مسجد اقصی کو فتح کیا، زندگی کے چالیس سال گھوڑے کی پیٹھ پر گزارے ٹیپو سلطان، محمود غزنوی ان جیسے اسلامی سپہ سالاروں پر بننی چاہئے آپ کچھ کریں اس بارے میں یہ تمام برصغیر کے ہیرو تھےاور ارتغل سے زیادہ جدوجہد ہے


    ایک صارف ودود نے لکھا ہمیں اپنی نہ اپنے ھیرو کی قدر کہاں ہے ہم تو بگڑی ہوئی اوچھی قوم ہیں۔جو انڈین اور مغرب کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔اور اس کا سہرا جیو کی امن کی اشا کو جاتا ہے۔


    مجھے بابر علی کا ایک ڈرامہ یاد ھے جس میں بابر علی کو بطور محمد بن قاسم دکھایا گیا تھا وہ ڈرامہ بھی دیکھنے لائق ھے اس کے علاوہ محمد علی مرحوم کی فلم حیدر علی بھی دکھانی چاھئیے..

    اسلامی تاریخ پر مبنی اور خلافت عثمانیہ کی مکمل کہانی لیے ہوئے ترکی کے بنائے گئے ڈرامے کو دنیا بھر میں بہت شہرت ملی ہے، نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم ممالک میں بھی یہ ڈرامہ مختلف زبانوں میں ترجمے کے بعد دیکھا گیا ہے یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے اس ڈرامے کی کہانی ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں کی جانے والی فتوحات کے گرد گھومتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہمارے نوجوان اسلامی اقدار، ثقافت اور فتوحات سے روشناس ہوسکیں

    ترک ڈرامہ’ارطغرل’دیکھنا جائزنہیں ہے ، جامعۃ‌العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون، فتوے سے نئی بحث چھڑگئی سچا،کون جھوٹا کون ؟

    ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

    ارطغرل غازی کے نشر کئے جانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

    ارطغرل غازی کی پہلی قسط پی ٹی وی پر ریلیز

  • شان شاہد کو شہر قائد کی یاد ستانے لگی

    شان شاہد کو شہر قائد کی یاد ستانے لگی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور سپر اسٹارشان شاہد کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی کی بہت یاد آ رہی ہے

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے کراچی کی بہت یاد آرہی ہے


    اداکار نے لکھا کہ کراچی شہر میں موجود اپنے تمام دوستوں کو بھی بہت یاد کر رہا ہوں

    شان شاہد نے لکھا کہ کراچی کے لوگوں کی مہارت، کام کرنے کی انرجی، وہاں کا کھانا اورساحل سمندر بہت ہی زیادہ یاد آرہا ہے

    انہوں نے کراچی کی سلامتی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ میرا خوبصورت شہر کراچی ہمیشہ سلامت رہے میرا اللہ ہم سب کی حفاظت کرے

    ہمارے پاس لیڈر تو بے شمار ہیں لیکن امید صرف اور صرف ایک ہے شان شاہد

    شان شاہد اور جواد احمد کے مابین حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے لفظی جنگ

  • اکہتر سالہ چینی فیشن ڈیزائینر کی ناقابل یقین تصاویر وائرل

    اکہتر سالہ چینی فیشن ڈیزائینر کی ناقابل یقین تصاویر وائرل

    71 سالہ چینی امریکی فیشن ڈیزائنر ویرا وانگ کی ناقابل یقین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    باغی ٹی وی : 71 سالہ چینی امریکی فیشن ڈیزائنر ویرا وانگ کی باقابل یقین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل غیر ملکی خبر رساں ادارے سیجی ٹی این نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر چینی امریکی فیشن ڈیزائنر ویرا وانگ کی چند تصاویر شئیر کیں

    تصاویر شئیر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ چینی امریکی فیشن ڈیزائنر ویرا وانگ کی حالیہ انسٹاگرام تصاویر نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تہلکہ مچادیا


    چینی صارفین ان تصاویر پر حیرت زدہ ہیں: "یقین نہیں کر سکتے کہ یہ 71 سالہ ویرا وانگ کی طرح دکھتی ہے!”


    یہ تصویریں دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اورصارفین ویر وانگ کی تصاویر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کر رہے ہیں

    ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلٹر اور فوٹو شاپ استعمال کیا گیا ہے یا پلاسٹک سرجری کروائی گئی ہے

    ایک صارف نے لکھا کہ کوئی فیشن نہیں ہے کہ شاید فیشن ہی ہے

    پاکستانی فلمساز نے نیویارک فیسٹیول میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

    کپڑوں کے ساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے عائزہ خان

    نیلا ٹویٹر ٹرینڈ کیا ہے؟

  • شلوار قمیض کا ایک اپنا لطف ہے علی ظفر

    شلوار قمیض کا ایک اپنا لطف ہے علی ظفر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے شلوار قمیض کو پسندیدہ لباس قرار دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے شلوار قمیض کو پسندیدہ لباس قرار دیا گزشتہ روز پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا ہے


    تصویر کے کیپشن میں علی ظفر نے لکھا کہ شلوار قمیض کا ایک اپنا لطف ہے

    علی ظفر کی تصویر اور پوسٹ پر ان کے مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کئے اور علی ظفر کی تعریف کی

    فیضان نامی مدوح نے لکھا کہ سر آپ ہر سوٹ پر ڈیشنگ لگتے ہیں

    ظہیر مغل نامی مداح نے لکھا کہ علی بھائی آپکی پرسنالٹی کا تو میں ویسے ہی مداح ہوں

    مزمل زیان نامی مداح نے علی ظفر کی بات اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ بالکل صحیح اور ویسے بھی یہ ہمارا قومی لباس بھی ہے

    عتیقہ نامی صارف نے لکھا کہ اسلامی اسلامی فیلنگز ہوتی ہیں شلوار قمیض میں

    ڈاکٹر سیدہ فضا قاسم نامی مداح نے لکھا کہ خاص طور پر عید کے موقع پر شلوار قمیض کی ایک اپنی ہی پہچان ہوتی ہے، ہم پورا سال چاہے کتنے ہی مغربی لباس کیوں نہ پہن لیں لیکن عید کے موقع پر اپنے قومی اور ثقافتی لباس کی ایک الگ ہی بات ہوتی ہے

    رمضان المبارک :علی ظفر کی آواز میں حمد سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی فلمساز نے نیویارک فیسٹیول میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

  • رشی کپور کا وفات سے قبل آخری پیغام

    رشی کپور کا وفات سے قبل آخری پیغام

    بالی وڈ کے لیجنڈری اور اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے لیجنڈری اور اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے اداکار رشی کپور لیوکمیا سے 2 سال تک لڑنے کے بعد گذشتہ ماہ 30 اپریل کو صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہسپتال میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کے مطابق رشی کپور نے آخری لمحے تک انہیں محظوظ کیا

    اداکار کی اپنے آخری لمحات میں وفات سے قبل ہسپتال میں دیئے گئے آخری پیغام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ائرل ہو رہی جس میں وہ ہسپتال میں موجود اپنے مداح میل سٹاف کو نصیحت کرتے دکھائی دے رہے ہیں

    ویڈیو میں ہسپتال کے میل سٹاف مداح نے رشی کپور کو ان کی فلم دیوانہ کا گانا تیرے دل درد سے دل آباد رہا ،سنایا گانے کو سنتے ہوئے رشی کپور کے چہرے پر ہمیشہ کی طرح مسکراہٹ تھی اور بے حد خوش نظر آ رہے تھے گانا سننے کے بعد اداکار نے اس لڑکے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا میرا آشرواد تمہارے ساتھ ہے بہت ترقی کرو کامیابی حاصل کرو

    رشی کپور نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں اپنے مداح کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ محنت کرو دیکھو شہرت نام یہ سب محنت کرنے کے بعد ہی آتا ہے جب ک محنت اور تھوڑی قسمت ساتھ دے گی تو اپنے آپ کامیابی تمہارے ہاتھ آئے گی

    خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے تھے تاہم اس وقت انہوں نے اپنی بیماری کی تصدیق نہیں کی تھی

    بعدازاں جنوری 2019 میں ان کے بھائی رندھیر کپور نے ان کے امریکا میں زیر علاج ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم بیماری کے حوالے سے اس وقت بھی نہیں بتایا گیا تھا تاہم ایک سال قبل اپریل میں فلم ساز راہول راویل نے بتایا تھا کہ رشی کپور کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں

    رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے اہلخانہ

    رشی کپور زندہ دل شخص اور قابلیت کا پاور ہاؤس تھے نریندر مودی

  • بھارتی اداکارعرفان خان کا مداحوں کے لئے آخری آڈیو پیغام

    بھارتی اداکارعرفان خان کا مداحوں کے لئے آخری آڈیو پیغام

    بھارتی معروف اداکارعرفان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم انگریزی میڈیم کا ٹریلرسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنا ایک آڈیو پیغام مداحوں کے لئے جاری کیا تھا

    باغی ٹی وی : بھارتی معروف اداکارعرفان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم انگریزی میڈیم کا ٹریلرسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنا ایک آڈیو پیغام مداحوں کے لئے جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں اس دنیا میں آپ کے ساتھ ہوں بھی اور نہیں بھی لیکن فلم انگریزی میڈیم میرے لیے بہت خاص ہے اور یقین مانیں میری دلی خواہش تھی کہ میں اس کی تشہیر اسی محبت سےکروں گا جس پیار و محبت سے ہم نے اس کو بنایا ہے

    آڈیو پیغام میں عرفان خان نے اپنے مرض کے حوالے سے کہا تھا کہ اس وقت میرے جسم میں ایک مرض نشونما پارہا ہے کچھ بن بلائے مہمان بیٹھے ہیں ان سے لڑائی جا ری ہے دیکھتے ہیں اب کس کروٹ اونٹ بیٹھتا ہے جو بھی ہو گا آپ کو اطلاع کر دی جائے گی لیکن میں پھر بھی اپنی فلم کی تشہیر کروں گا

    بھارتی اداکار نے کہا تھا کہ ہم نے اس فلم کو پوزیٹیویٹی کے ساتھ بنایا ہے اورمجھے امید ہے کہ یہ فلم آپ کو سکھائے گی ہنسائے گی رلائے گی اور پھر سے ہنسائے گی شاید

    انہوں نے کہا تھا کہ آپ اس کے ٹریلر سے ہی لطف اندوز ہوجائیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ مہربان رہیں

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 28 اپریل کو بھارتی اداکارعرفان خان کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں اس وقت داخل کروایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کو بڑی آنت کا انفیکشن ہوا تھا جس کے علاج کے لیے وہ ہسپتال میں داخل ہوئے

    یاد رہے کہ عرفان خان نے 2018 میں بتایا تھا کہ وہ نیورواینڈوکرائن ٹیومر میں مبتلا ہوگئے ہیں بعد ازاں وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے تھ ۔ اپنی بیماری کے باعث عرفان خان فلم ’’انگریزی میڈیم‘‘ کی تشہیر کا حصہ بھی نہیں بن سکے تھے یہ عرفان خان کی آخری فلم تھی

    عرفان خان کو فلم ’’پان سنگھ تو مر‘‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا عرفان خان کئی ہالی ووڈ پراجیکٹ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں جن میں سلم ڈاگ ملینئر، جراسک ورلڈ، دی امیزنگ اسپائیڈر اور لائف آف پائی شامل ہیں

    عرفان خان کے انتقال پر بالی وڈ فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    بالی وڈ اداکار عرفان خان آئی سی یو میں زیر علاج،کرونا وائرس یا کوئی اوروجہ اہم خبرآگئی

    عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

  • نیتو سنگھ کا شوہر رشی کپور کے لئے الوداعی پیغام

    نیتو سنگھ کا شوہر رشی کپور کے لئے الوداعی پیغام

    بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو سنگھ نے شوہر کے لیے سوشل میڈیا پر الوداعی پیغام جاری کر دیا

    باغی ٹی وی :بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپور نے شوہر کے لیے سوشل میڈیا پر الوداعی پیغام جاری کر دیا نیتو کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رشی کپور کی یاد میں اُن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں رشی کپورمُسکرا رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_rNm83AwrX/?igshid=184zm809p9c8f
    نیتو سنگھ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں رشی کپور کے لیے الوداعی پیغام لکھا ہماری کہانی کا اختتام

    اس سے قبل بھی نیتو سنگھ نے انسٹاگرام پر وہ بیان پوسٹ کیا تھا جو رشی کپور کی موت کے بعد نیتو کپور اور اُن کے اہل خانہ کی جانب سے اداکار کے مداحوں اور عزیز و اقارب کے لیے جاری کیا گیا تھا
    https://www.instagram.com/p/B_mLxi4gT2B/?igshid=16dvjjs43lh7y
    بیان میں لکھا گیا تھا کہ ہمارے پیارے رشی کپور لیوکمیا سے 2 سال تک لڑنے کے بعد آج صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہسپتال میں سکون سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کے مطابق رشی کپور نے آخری لمحے تک انہیں محظوظ کیا

    رشی کپور دوران علاج بھی نہایت پرجوش اور خوش رہا کرتے تھے اور وہ اپنی زندگی بھرپور جینے میں یقین رکھتے تھے اس دوران جو بھی ان سے ملا وہ یہ دیکھ کر حیران ہوا کہ رشی کپور اس بیماری کے باوجود ہمیشہ پرعزم رہے

    اہل خانہ نے کے بیان کے مطابق رشی چاہتے تھے کہ اس دنیا سے گزر جانے کے بعد بھی مداح انہیں آنسو بہا کر نہیں مسکرا کر یاد کریں‘۔

    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ایسے وقت میں ہمیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ دنیا بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے، اس وقت نقل و حرکت اور بڑے اجتماعات پر پابندی عائد ہے، ہم مداحوں سے اور خاندان کے دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس وقت قوانین کا احترام کریں

    رشی کپور میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کے خواہشمند تھے اداکارہ میرا کا انکشاف

    ’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ بڑی سہانی