Baaghi TV

Category: شوبز

  • شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سعودی عرب میں ایک ساتھ

    شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سعودی عرب میں ایک ساتھ

    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر اکٹھے ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر عامر خان نے اسٹیج پر گانا بھی گایا، جبکہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ان کے لیے خوشی کا اظہار کیا، تینوں خان ریاض میں منعقدہ ’جوئے فورم‘ میں شریک تھے،بالی ووڈ کے تینوں خانز آخری بار جام نگر میں امبانیز کی شادی کی تقریبات کے دوران مختصر وقت کے لیے نظر آئے تھے، مگر اس مرتبہ ریاض میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان ایک ساتھ اسٹیج پر نمودار ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیریئرز اور فلموں کے بارے میں بھی بات کی،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس تقریب کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جہاں سلمان، شاہ رخ اور عامر کو اسٹیج پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا ہے، یہ ان کے مداحوں کے لیے یادگار لمحہ تھا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ اپنے پسندیدہ ستاروں کو ایک ساتھ دیکھ رہے ہیں۔

    انسٹاگرام کے ایک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عامر خان کو سنجیو کمار کی فلم انوکھی رات کے مشہور گانے’او رے تال ملے ندی کے جل میں‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا، اس موقع پر شاہ رخ خان اور سلمان خان پیچھے کھڑے ہو کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی گزشتہ 2 سال میں کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم 2023ء کی ’ڈنکی‘ تھی، جبکہ رواں برس ستمبر میں انہیں فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا،مداحوں نے عامر خان کو حال ہی میں فلم ’ستارے زمین پر‘ میں دیکھا، جبکہ سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ رواں برس عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنی ہے،شاہ رخ خان اب اپنی نئی فلم ’کنگ‘ میں نظر آئیں گے، جس میں ان کی صاحبزادی سہانا خان اور دیپیکا پڈوکون ان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

  • کراچی میں سڑکوں پر گڑھے،اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی

    کراچی میں سڑکوں پر گڑھے،اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی

    ماضی کے مقبول فلمی ولن اور سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی چہل قدمی کے دوران روڈ کے گڑھے میں گر کر زخمی ہو گئے، حادثے میں ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا، جہاں وہ نماز فجر کے بعد حسبِ معمول چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک سڑک پر گڑھا آنے سے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر کر زخمی ہو گئے۔اداکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی ٹانگ پر پلستر چڑھا دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے زائد العمری کے باعث انہیں چھ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر مصطفیٰ قریشی کی بستر پر آرام کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہو گئیں، مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مصطفیٰ قریشی کی عمر 80 سال سے زائد ہے، انہوں نے 1970 کی دہائی سے قبل ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور بعدازاں پی ٹی وی و فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ وہ 500 سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں.

    برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام

    کراچی میں افغان کیمپ کی زمین پر قبضے کا خدشہ،پولیس چیف کو خط

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

  • رجب بٹ نے فاطمہ خان کے الزامات مسترد کر دیے،مقدمےکا اعلان

    رجب بٹ نے فاطمہ خان کے الزامات مسترد کر دیے،مقدمےکا اعلان

    معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی اور دھوکہ دہی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اپنے تازہ بیان میں رجب بٹ نے کہا کہ وہ فاطمہ خان کے مسلسل جھوٹے الزامات سے تنگ آ چکے ہیں اور اب قانونی کارروائی کے ذریعے انصاف حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ خان کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں اور ان کے پیچھے ذاتی مفادات کارفرما ہیں۔یوٹیوبر نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ ایمان ان پر مکمل اعتماد رکھتی ہیں اور وہ اس معاملے کو اپنے گھرانے میں سکون اور عزت کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں۔

    ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں رجب بٹ نے وضاحت کی کہ وہ کبھی فاطمہ خان سے رومانوی تعلقات میں نہیں رہے اور نہ ہی انہیں قیمتی تحائف دیے۔رجب بٹ نے اپنے خلاف لگائے گئے توہینِ مذہب کے الزامات کو بھی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد کچھ عرصے کے لیے ملک چھوڑنا پڑا، تاہم وہ جلد پاکستان واپس آئیں گے کیونکہ ان کا دل اپنے وطن کے ساتھ ہے۔

    ذرائع کے مطابق رجب بٹ کے خلاف نیشنل کرائم اینڈ سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی نے غیر قانونی جوا ایپس کی تشہیر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ان ایپس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ان کی تشہیر کرتے رہے ہیں۔یہ مقدمہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت درج کیا گیا ہے کیونکہ رجب بٹ انکوائری کے لیے طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

    گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ

  • خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطل،رہائی کا حکم

    خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطل،رہائی کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کی مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آمنہ عروج کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرمہ کی سزا معطل کر دی اور رہائی کے عوض پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کی۔عدالتی کارروائی کے دوران آمنہ عروج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی مؤکلہ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالت نے شواہد کا درست جائزہ لیے بغیر سزا سنائی، جس کے باعث انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔دوسری جانب سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آمنہ عروج کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس لیے سزا برقرار رکھی جائے۔ تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سزا معطل کرتے ہوئے آمنہ عروج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے کچھ عرصہ قبل آمنہ عروج کے خلاف ہنی ٹریپ اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرایا تھا، ماتحت عدالت نے مقدمے میں آمنہ عروج کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے سزا سنائی تھی، تاہم اب لاہور ہائیکورٹ نے سزا معطل کرتے ہوئے اپیل کی مزید سماعت تک ضمانت منظور کر لی ہے۔

    آمنہ عروج نے سزا کی معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاتھا، آمنہ عروج سمیت دیگر نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،آمنہ عروج ،ذیشان قیوم اور ممنون حیدر نے سات سات سال قید کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ،اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔سزا معطل کی جائے

  • بھارتی ٹیچر  نے دولت میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    بھارتی ٹیچر نے دولت میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے بھارت کے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں اور دولت کے اعتبار سے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اقتصادی ویب سائٹ ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 کے مطابق الاخ پانڈے کی دولت میں 223 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو بڑھ کر 14,510 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔ اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ہے۔الاخ پانڈے نے 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانا شروع کیا اور آج وہ اربوں روپے مالیت کی کمپنی کے بانی ہیں، جو علم، جدت اور محنت کی کامیاب مثال ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان پہلی بار ارب پتی افراد کے کلب میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کی دولت میں 71 فیصد اضافہ ہوا اور وہ اب 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مالک ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق اس سال بھارت میں 58 نئے ارب پتی شامل ہوئے ہیں، جن میں ایجوکیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ نمایاں رہا۔

    برطانیہ میں کوویڈ کی دو نئی اقسام کے پھیلاؤ میں تیزی

    وزیراعظم ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے

    تھرپار میں بھارتی فوج کا جانوروں پرظلم، بکریاں ہلاک اور زخمی

    حماس تاخیر کرے تو شرائط ختم کر دوں گا،ٹرمپ کی پھر دھمکی

  • آن لائن گیم،اکشے کمار کی بیٹی سے برہنہ تصاویرکا مطالبہ

    آن لائن گیم،اکشے کمار کی بیٹی سے برہنہ تصاویرکا مطالبہ

    بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی 13 سالہ بیٹی آن لائن ہراسانی کا نشانہ بن گئیں، اداکار نے حکومت سے بڑی اپیل کر دی۔

    اکشے کمار نے بھارت میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کے خطرے پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ پیش آئے ایک افسوسناک واقعے کا انکشاف کیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو ممبئی میں منعقدہ ایک سائبر آگاہی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکشے کمار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بیٹی ایک آن لائن ویڈیو گیم کھیل رہی تھی، جہاں ایک نامعلوم شخص نے بیٹی سے نازیبا تصاویر کا مطالبہ کیا،اکشے کمار نے کہا کہ میں آپ سب کو ایک چھوٹا سا واقعہ سنانا چاہتا ہوں جو چند ماہ پہلے میرے گھر میں پیش آیا۔ میری بیٹی ایک ویڈیو گیم کھیل رہی تھی، اور کچھ ویڈیو گیمز ایسے ہوتے ہیں جو آپ کسی اور کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ یعنی آپ کسی انجانے شخص کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں، گیم کے دوران کبھی کبھار وہاں سے پیغام بھی آتا ہے۔ میری بیٹی بھی گیم کھیل رہی تھی کہ اسے ایک شخص کی جانب سے پیغام موصول ہوا کہ آپ لڑکے ہیں یا لڑکی؟ تو اس نے جواب دیا لڑکی۔ اس کے بعد اس شخص نے میسج بھیجا کہ کیا آپ اپنی برہنہ تصاویر بھیج سکتی ہیں؟ میری بیٹی نے فوراً گیم بند کر دیا اور جا کر اپنی ماں کو بتایا۔ یہ سب کچھ ایسے ہی شروع ہوتا ہے۔

    اکشے کمار نے کہا کہ یہ بھی سائبر کرائم کا حصہ ہے۔ میں مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ سے گزارش کروں گا کہ ساتویں سے دسویں جماعت تک اسکولوں میں ہر ہفتے ایک سائبر پیریڈ رکھا جائے، تاکہ بچوں کو اس بارے میں آگاہی دی جا سکے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ یہ جرم اب گلی کے جرائم سے بھی بڑا بنتا جا رہا ہے،حکومت کو سائبر ایجوکیشن کو لازمی نصاب کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ بچے بدلتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہ سکیں۔

  • اداکارہ میرا اور ریما  کی ماضی میں لڑائی کس بات پر ہوتی تھی،انکشاف

    اداکارہ میرا اور ریما کی ماضی میں لڑائی کس بات پر ہوتی تھی،انکشاف

    پاکستان کی سینئر اداکارہ اور فلم میکر سنگیتا نے 90 کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔

    سینئر اداکارہ سنگیتا حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے،اداکاراؤں میں لڑائی سے متعلق سوال پر سنگیتا نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میرا اور اداکارہ ریما کی بہت لڑائی ہو ا کرتی تھی اور اس کی وجہ دونوں کی ہی نمبر ون ہونے کی خواہش تھی،
    سنگیتا کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو لگتا تھا کہ وہ ہی نمبر ون ہیں۔

    دوسری جانب دھیمی اور نرم اداکارہ سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ سنگیتا نے صائمہ کا نام لیا،ان کا کہنا تھا کہ تمام اداکاراؤں میں اداکارہ صائمہ سب سے دھیمی ہیں، وہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتی تھیں بہت سلجھی ہوئی اور نفیس سی ہیں، صائمہ کی سیٹ پر کبھی کسی اداکارہ سے لڑائی نہیں ہوئی وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی تھیں۔

  • یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد

    یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد

    لاہور کی سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

    ایڈیشنل سیشن جج نے ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور جوئے کی ایپ پروموشن کیس میں ان کی درخواست مسترد کر دی۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے 17 اگست کو سعد الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں، جبکہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    یہ مقدمہ 13 جون کی ایک انکوائری کے بعد درج کیا گیا تھا، جس میں اطلاع ملی تھی کہ کچھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنے مالی فائدے کے لیے عوام میں جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز کی تشہیر کر رہے ہیں۔این سی سی آئی اے کی حراست میں ڈکی بھائی 22 دن تک رہے۔ انہیں 3 ستمبر کو آخری ریمانڈ دیا گیا تھا جو 5 ستمبر کو ختم ہوا، جس کے بعد 9 ستمبر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اسی دوران ان کی قانونی ٹیم نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جو اب مسترد کر دی گئی ہے۔

    پی سی بی کی نئی پالیسی سے بگ بیش لیگ متاثر، کرکٹ آسٹریلیا نے رابطہ کر لیا

    اسکاٹش لیبر کا فلسطینی خود مختار ریاست کے قیام کے لیے مکمل حمایت کا اعلان

    اسنیپ چیٹ نے مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان، فیس لاگو ہوگی

    پاکستان کا تجارتی خسارہ 9.36 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا

  • منور فاروقی کے قتل کی سازش ناکام،گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز گرفتار

    منور فاروقی کے قتل کی سازش ناکام،گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز گرفتار

    نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی کو قتل کرنے کے منصوبے میں ملوث دو شوٹرز کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت راہول اور ساہل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کو مبینہ طور پر بیرونِ ملک مقیم گینگسٹر روہت گودارا کی ہدایت پر دہلی بھیجا گیا تھا تاکہ منور فاروقی کو قتل کیا جا سکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گودارا، گولڈی برار اور ویرندر چران کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر کام کر رہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ممبئی اور بنگلورو میں منور فاروقی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ریکی بھی کی تھی تاکہ حملے کے لیے موزوں وقت اور مقام کا تعین کیا جا سکے۔پولیس کے مطابق جھڑپ کے دوران ملزم راہول کو گولی لگی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ راہول کے خلاف ہریانہ میں دسمبر 2024ء کے تہرے قتل کیس میں بھی تفتیش جاری ہے۔

    دہلی پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس معاملے میں مزید چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں تاکہ گینگ کے دیگر کارندوں کو بھی گرفتار کرکے کسی بڑے جانی نقصان کو روکا جا سکے۔

    واضح رہے کہ منور فاروقی سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہیں، انسٹاگرام پر ان کے ایک کروڑ بیالیس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ بگ باس جیتنے کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور وہ مختلف ریئیلٹی شوز اور اسٹیج پرفارمنس کے ذریعے بھارتی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرچکے ہیں۔

  • ٹرمپ کا غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

    ٹرمپ کا غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، جسے عالمی فلمی صنعت کے لیے ایک غیر معمولی اور بڑے فیصلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    یہ اقدام ہالی ووڈ کی بین الاقوامی کاروباری حکمتِ عملی کو براہِ راست متاثر کر سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹرتھ سوشل‘ پر کہا کہ امریکا کی فلم سازی کی صنعت غیر ملکی مقابلے کے باعث پیچھے جا رہی ہے۔ ان کے مطابق امریکا کی فلم انڈسٹری کو دیگر ممالک نے ایسے لوٹا ہے جیسے کسی بچے سے کینڈی چھین لی جائے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کون سا قانونی اختیار استعمال کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے تبصرے سے گریز کیا جبکہ ہالی ووڈ کے بڑے اسٹوڈیوز، جن میں وارنر برادرز ڈسکوری، کام کاسٹ، پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس اور نیٹ فلکس شامل ہیں، نے فوری ردِعمل نہیں دیا۔

    فی الحال سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، اور نیٹ فلکس کے حصص ابتدائی کاروبار میں 1.5 فیصد گر گئے۔ رواں سال مئی میں صدر ٹرمپ نے پہلی بار فلموں پر ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا مگر تفصیلات نہیں دی تھیں، جس سے فلمی صنعت کے بڑے ادارے اب تک تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا یہ پالیسی مخصوص ممالک تک محدود ہوگی یا تمام درآمد شدہ فلموں پر لاگو کی جائے گی۔

    برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران پر پابندیوں کے بعد سفارتی رابطے رکھنے کا اعلان

    بنگلہ دیش میں قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے، تین ہلاک، کرفیو نافذ

    خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، تعداد 2283 تک پہنچ گئی

    خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، تعداد 2283 تک پہنچ گئی