Baaghi TV

Category: شوبز

  • مدیحہ افتخار کا قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لئے کورونا سے بچاؤ کا خصوصی پیغام

    مدیحہ افتخار کا قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لئے کورونا سے بچاؤ کا خصوصی پیغام

    اداکارہ مدیحہ افتخار نے قوت سماعت سے محروم لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے اُن ہی کے انداز میں خصوصی پیغام دیا ہے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے

    باغی ٹی وی : اداکارہ مدیحہ افتخار نے قوت سماعت سے محروم لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے اُن ہی کے انداز میں خصوصی پیغام دیا ہے مدیحہ افتخار نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے قوت سماعت سے محروم لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا پیغام دیا ویڈیو میں انہوں نے آواز کے ساتھ اشاروں کی زبان میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے
    https://www.instagram.com/p/B-HmJpFJinL/?igshid=c7e9fkj4q8q5
    انہوں نے کہا کچھ احتیاطی تدابیر کرنے سے نہ صرف ہم خود کوبچا سکتےہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس وبا سے بچا سکتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم نہ کسی سے مصافحہ کریں اور نہ ہی کسی سے گلے ملیں، اپنی آنکھ، ناک اور منہ کو ہاتھ بالکل بھی نہ لگائیں

    مدیحہ افتخار نے مزید کہا اگر آپ کو کھانسی زکام یا سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو فوراً اپنا طبی معائنہ کروائیں آئیے ہم سب مل کر ان احیتاطی تدابیر پر عمل کریں ہم سے ہے پاکستان

  • کورونا وائرس نے نامور شیف فلوئیڈ کارڈوز کی جان لے لی

    کورونا وائرس نے نامور شیف فلوئیڈ کارڈوز کی جان لے لی

    نامور شیف فلویئڈ کارڈوز امریکی ریاست نیو جرسی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ فلویئڈ کارڈوز میں 18 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

    باغی ٹی وی : نامور شیف فلویئڈ کارڈوز امریکی ریاست نیو جرسی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ فلویئڈ کارڈوز میں 18 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی فلویئڈ کارڈوز ہنگر انک نامی امریکی ریسٹورنٹ میں کلنری ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز تھے

    رپورٹس کے مطابق فلویئڈ کارڈوز طبیعت کی خرابی کے بعد 17 مارچ کو خود ہسپتال گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا نیو جرسی کے ماؤنٹین سائڈ میڈیکل سینٹر میں ان کا علاج جاری تھا

    فلوئیڈ کارڈوز نیٹ فلکس کی ایک سیریز اگلی ڈیلیشیس کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے جسے مکمل کرکے وہ حال ہی میں بھارت سے نیو جرسی واپس آئے
    https://www.instagram.com/p/B-KPnuEBADs/?igshid=1m0qa3jovvswh
    نامور امریکی مصنف ڈیوڈ چینگ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلویئڈ کارڈوز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

    واجح رہے کہ انہوں نے کھانے پر مبنی دو کتابیں بھی تحریر کیں جن کا نام ون اسپائس، ٹو اسپائس اور فلیور والا ہیں فلویئڈ کارڈوز کا شمار کامیاب شیفس میں کیا جاتا تھا جو امریکا کا مقبول شو ٹاپ شیف ماسٹرز کا مقابلہ بھی جیت چکے ہیں

  • کورونا وائرس کے حوالے سے شوبز شخصیات کی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی حمایت کا اعلان

    کورونا وائرس کے حوالے سے شوبز شخصیات کی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی حمایت کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے ملک کے سینئر صحافیوں اور میزبانوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم گفتگو کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کےاس کشیدہ صورتحال میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے ملک کے سینئر صحافیوں اور میزبانوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم گفتگو کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کےاس کشیدہ صورتحال میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کر کے لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے اور میں اس ضمن میں آپ کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں


    ماہرہ خان کے علاوہ پاکستانی گلوکارہ اور اداکار علی ظفر نے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے براہ راست نشریات کے دوران صبر و تحمل کے ساتھ سوالات کے عمدہ جواب دئیے اور چند قابل ستائش اقدامات اور پیکجز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا انہوں نے لکھا کہ جان لیوا کورونا وائرس کو ہم اپنے اتحاد اور صبر سے ہی شکست دے سکتے ہیں

  • اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

    اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دعا کی اور کہا کہ اللہ سے شفا اورمعافی مانگتے رہیں انشااللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے شفا اورمعافی مانگتے رہیں انشااللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ نے لکھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کی دعا کرتے ہوئے کہا ہمارے پاکستان پر اور اس پوری دنیا پر اپنا رحم کر میرے اللہ


    عائزہ خان نے مزید لکھا کہ احتیاط تو بے شک کرنی ہے پر دعا بھی کرنی ہے اپنے لیے سب کے لئے خود کوشش کریں وضو میں رہیں، اللہ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں، بے شک ہمارا یقین ہے اللہ پر ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی انشااللہ

    واضح رہے کہ جان لیوا کورونا وائرس اب تک پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً 190 ممالک تک پھیل چکا ہے پاکستان میں بھی تیزی سے یہ خطرناک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اب تک مجموعی طور پر 1048کیسز سامنے آ چکے ہیں ان حالات کے پیش نظر حکمرانوں کے ساتھ پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی لوگوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں

  • لاک ڈاؤن میں عائزہ خان کی عوام سے پرندوں اور جانوروں کا خیال رکھنے کی درخواست

    لاک ڈاؤن میں عائزہ خان کی عوام سے پرندوں اور جانوروں کا خیال رکھنے کی درخواست

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں، یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں، یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں اداکارہ نے انسٹا گرام پر لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ لاک ڈاؤن میں سب کے فریزر اور کچن ضرورت سے زیادہ بھرے ہوئے ہیں حالات چاہے جیسے بھی ہوں پر بھوک تو لگے گی ہی اور صرف خوراک ہی ان دنوں میں ہمارے لئے انٹر ٹینمنٹ ہے جیسے ہمیں بھوک لگتی ہے ویسے ہی پرندوں اور جانوروں کو بھی بھوک لگتی ہے
    https://www.instagram.com/p/B-IkX_MBhkB/?igshid=4d2wlnbpuopv
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں

    عائزہ خان نے لکھا کہ یہ پرندے نہیں جانتے کہ کیا ہو رہا ہے پر ان کی دعا بھی اللہ سنتا ہے انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ اپنے ارد گرد سب کا خیال رکھیں

  • جواد احمد کا کورونا کے خلاف لڑنے والے میڈیکل سٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین

    جواد احمد کا کورونا کے خلاف لڑنے والے میڈیکل سٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین

    پاکستانی معوف گلوکار جواد احمد نےکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے

    باغی ٹی وی :پاکستانی معوف گلوکار جواد احمد نےکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے پاکستانی گلوکار جواد احمد نے سماجی رباطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گیت کی ویڈیو شئیر کی جس میں گلوکار نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لاٗئن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تم مسیحا ہو اس قوم کے ہمیں تم سے پیار ہے گیت گایا ہے

    پوسٹ کے کیپشن میں.جواد احمد نے لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام


    جواد احمد نے لکھا کہ جمعہ والے دن اپنے گھروں پر سفید جھنڈے لہرا کر ان بہادر سپاہیوں کی اس بہادری پر خراج تحسین پیش کریں

    گلوکار نے کہا کہ آپ قوم کے محافظ ہو ہم آپ سے محبت کرتے ہیں

    یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 1048 ہو گئی ہے

  • بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ پوزیٹیو آگیا

    بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ پوزیٹیو آگیا

    بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر سے پوزیٹیو آگیا

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکار ہ کنیکا کپور گذشتہ دنوں امریکا سے بھارت واپس آئی تھیں جہاں اُنہو ں نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا اور اُن کے ٹیسٹ کے نتائج پوزیٹیو آئے تھے کنیکا کپور نے کورونا ہونے کے باوجود بھی لوگوں سے ملاقات کی اور پارٹیوں میں شرکت کی تھی

    جب بھارتی پولیس کو یہ معلوم ہوا تو اُنہوں نے گلوکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کا دوبارہ سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا اب بھارتی پولیس اُن لوگوں کو تلاش کر رہی ہے جن سے کنیکا کپور نے پارٹیوں میں ملاقات کی تھی

    یاد رہے کہ کنیکا کپور نے اپنے اِس مرض کا اعلان انسٹاگرام پر کیا تھا۔ اُنہوں نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی تھیں بھارتی گلوکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ مجھے نزلہ زکام ہوا تھا جس کے بعد میں نے کورونا کا ٹیسٹ کیا اور میرے اس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں

    اُنہوں نے لکھا تھا کہ اب میں اور میرے تمام گھر والے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا تھا مہربانی کرکے آپ لوگ بھی تنہائی اختیار کریں اور اپنا خیال رکھیں

  • ہالی وڈ اداکارہ اولگا کریلنکو نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    ہالی وڈ اداکارہ اولگا کریلنکو نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    جیمز بانڈ کی فلم سیریز کوانٹم آف سولس کی ہیروئن اولگا کریلنکو نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی :جیمز بانڈ کی فلم سیریز کوانٹم آف سولس کی ہیروئن اولگا کریلنکو نے کورونا وائرس کو شکست دے دی گذشتہ ہفتے اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا جس کی تصدیق اداکارہ نے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر کی تھی

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ انہوں نے کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو اپنے گھر تک محدود کردیا ہے

    40 سالہ اداکارہ نے لکھا گذشتہ چار ہفتوں سے ان کی طبیعت ناساز ہے انہیں بخار اور ہمیشہ تھکن محسوس ہوتی ہے اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور خود کا خیال رکھیں

    اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کر کے مداحوں کو بتایا ہے کہا انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے اور ٹھیک ہیں


    اداکارہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں انن کا پچھلا ایک ہفتہ بہت بُرا گُزرا انہوں نے پورا ہفتہ زیادہ بیڈ پر تیز بخار اور شدید سر درد کے ساتھ سو تے ہوئے گزارا اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں بخار اتر گیا ہے بس ہلکی سے کھانسی ہے اور بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرہی رہی ہوں


    انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ بیتر محسوس کر رہی ہیں اور اب اپنے بیٹے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہی ہیں

  • ممتاز عالم دین علامہ ہشام الہی ظہیر کا کورونا سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

    ممتاز عالم دین علامہ ہشام الہی ظہیر کا کورونا سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

    ممتاز عالم دین علامہ ہشام الہی ظہیر نے کورونا کے علاج سے متعلق انکشاف کیا انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کا علاج چھ ماہ پہلے ہی ہومیو پیتھک میں آچکا ہوا ہے

    باغی ٹی وی:ممتاز عالم دین علامہ ہشام الہی ظہیر نے کورونا کے علاج سے متعلق انکشاف کیا انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کا علاج چھ ماہ پہلے ہی ہومیو پیتھک میں آچکا ہوا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ایک آڈیو پیغام میں علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ ان کا ہومیو پیتھک کے ایک سنئیرڈاکٹر سے رابطہ ہوا اس نے کہا کہ کورونا جیسے خطرناک وبائی مرض کا علاج چھ مہینے پہلے ہومیو پیتھک میں آ چکا ہوا ہے


    علامہ ہشام نے کہا کہ ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ یہ جان بوجھ کر ہماری اس تحقیق کو پروموٹ نہیں کر رہے اور بھی کئی دوائیاں اس کے بارے میں آ چکی ہیں

    علامہ ہشام الہی کے مطابق کورونا ایک وہ مرض ہے جسے ڈبل نمونیہ کہتے ہیں یہ مرض پروٹین وٹامن سی کھانے سے 90 فیصد ٹھیک ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جو حالیہ معملات چل رہے ہیں ان میں بعض عقلوں کا بھی کردار ہے

    انہوں نے کہا کہ کم از کم انسانی رویوں کے اوپر ہی ضرور اس بارے میں توجہ فرمائیں

    واضح رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے والا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد 1،014 ہو چکی ہے جبکہ اموات 8 اور 21 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

  • ہم سب مل کر ہی کورونا جیسے وبائی مرض کا خاتمہ کر سکتے ہیں سجل علی

    ہم سب مل کر ہی کورونا جیسے وبائی مرض کا خاتمہ کر سکتے ہیں سجل علی

    حال ہی میں معروف اداکار احد رضا میر سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے کورونا وائرس کے خوف سے قرنطینہ اختیارکرنے کے دوران کھانا پکانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا

    باغی ٹی وی :اداکارہ سجل علی نے کورونا وائرس کے خوف سے قرنطینہ اختیارکرنے کے دوران کھانا پکانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا نوبیاہتا اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سٹوری پر کچن میں کام کرنے کے دوارن لی گئی تصاویر اور مختصر ویڈیو کلپس شیئر کیں

    ویڈیو میں اداکارہ کو بھنڈی پکا تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے شوہر احد رضا میر کو ٹیگ کیا کہ کھانا تیار ہے
    https://www.instagram.com/p/B-CfbCHB0R9/?igshid=ppujbc3i5ii1
    اس سے قبل ، جوڑے نے مہلک کورونا وائرس سے بچنے کےلئے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی تصویر شئیر کی جس میں احد رضا اور سجل علی نے ماسک پہن رکھے ہیں

    اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا یہ سب ہمارے ہاتھ میں ہے یہ ایک خوفناک وقت ہوسکتا ہے لیکن یاد رکھیں ہم سب مل کر اس سے نمٹ سکتے ہیں اس کا حل آسان ہے

    گھر رہیں
    اپنے ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک دھوئیں !

    زیادہ سے زیادہ دوسروں سے اپنا فاصلہ رکھیں صحیح اقدامات کرنے میں ہماری حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے لوگوں کو اس مرض کو سنجیدگی سے لینے کی درخواست کی

    میں جانتی ہوں کہ ہم یقین کر سکتے ہیں کہ ہم مل کر ہی اس وبائی مرض کو شکست دے سکتے ہیں

    واضح رہے کہ سجل اور احد رضا میر نے 14 مارچ کو ابوظہبی میں شادی کی تھی