Baaghi TV

Category: شوبز

  • 15 ویں چولستان جیپ ریلی میں فیروز خان کی شرکت

    15 ویں چولستان جیپ ریلی میں فیروز خان کی شرکت

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے پندرہویں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل خانی سے شہرت حالی کرنے والے انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے روحانی سفر کا آغاز کرنے والے اداکار فیروزخان نے پندرہوں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کی انہوں نے اسٹاک گاڑیوں کی بی کیٹیگری میں دوسرا نمبر حاصل کرنے والے سلطان محمد بہادر کے ہمراہ بطور معاون ڈرائیور شرکت کی

    اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلطان محمد خان کے ہمراہ جیپ میں بیٹھے ریس کے دوران بنائی گئی ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ اپنے محترم ترین بھائی سلطان محمد خان کے ہمراہ صحرا میں اڑان


    سلطان بہادر عزیز نے ٹویٹر ہر فیروز خان کے ہمراہ ٹرافی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ چولستان جیپ ریس 2020 میں دوسری پوزیشن معاون ڈرائیور فیروز خان کے ساتھ

    سلطان محمد بہادر نے فیروز خان کے ہمراہ چولستان صحرا میں لی گئی بھی تصویر شئیر کی

    واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے خانی سے شہرت حاصل کرنے والے فیروز خان کا ڈرامہ عشقیہ آج کل نجی چینل سے آن ائیر ہو رہا ہے جبکہ فرحان سعید کے ساتھ فلم ٹچ بٹن میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

  • انتونیوگوتریس ماہرہ خان کی حمایت کے شکر گزار

    انتونیوگوتریس ماہرہ خان کی حمایت کے شکر گزار

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس پاکستان کے 4 روزہ دورے پرموجود ہیں انہوں نے معروف اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات بھی کی اور انہوں نے ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتونیو گوتیرس نے ماہرہ سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں پناہ لینے والےافغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 برس مکمل ہوئے ایسے میں میری ایک یادگار ملاقات مہاجرین کی سفیرماہرہ خان سے ہوئی


    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے تمام پاکستانیوں اور ماہرہ خان کی غیر معمولی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا

    ماہرہ خان نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایسے مادر وطن پر فخر ہے جو40 سال سے زیادہ عرصہ افغان مہاجرین کا پناہ گزین ہے

    واضح رہے کہ ماہرہ خان اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی خیر سگالی سفیر ہیں

  • کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر فنکاروں کا خوشی کا اظہار

    کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر فنکاروں کا خوشی کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے و دیگر شخصیات کبڈی ورلڈ کپ 2020 جیت کرعالمی چیمپئن بننے والی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دے رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی عالمی چیمپئن بننے والی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ علی عباسی نے کبڈی کپتان کی ٹرافی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی پاکستانی جھنڈا اور ہارٹ ایموجی بھی بنائی ساتھ ہی ہیش تیگ کبڈی ورلڈ کپ 2020 استعمال کیا


    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹویٹر پر کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں اور ٹیم کو مبارکباد دی اداکارہ نے ہیش ٹیگ کبڈی ورلڈ کپ 2020 اور ہیش ٹیگ پاکستان زندی باد کا استعمال بھی کیا


    صدر پاکستان ڈاکٹر علوی نے ٹویٹ کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی اورا س جیت کو اس ملک اور دنیا کے امن کے لئے ڈیڈیکیٹ کرنے پر ماہرہ خان نے کمنٹ کیا اور اس جیت کو ملک پاکستان کے لئے وقف کرنے پر آمین لکھا


    واضح رہے کہ کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی

  • باپ اور بیٹی کی محبت پر مشتمل مختصر فلم نے 24 ایوارڈز اپنے نام کر لئے

    باپ اور بیٹی کی محبت پر مشتمل مختصر فلم نے 24 ایوارڈز اپنے نام کر لئے

    باپ اور بیٹی کی محبت پر بنائی گئی 8 منٹ اور اکتیس سیکنڈ پر مشتمل مختصر دورانیے کی فلم نے آسکر سمیت 24 ایوارڈز اپنے نام کر لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باپ اور بیٹی کی محبت پر بنائی گئی 8 منٹ اور اکتیس سیکنڈ پر مشتمل مختصر دورانیے کی فلم نے آسکر سمیت 24 ایوارڈز اپنے نام کر لئے اس فلم کی مختصر سی ویڈیو میں باپ اور بیٹی کی محبت کو اجاگر کیا گیا ہے

    اس خاموش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اپنی بیٹی کو چھوڑ کر کسی بحری سفر پر جا تا ہے اور اس کی بیٹی وہاں جس جگہ اس کا باپ چھوڑ کر جاتا ہے اپنے والد کے انتظار میں روزانہ وہاں آتی ہے اور اس طرح کافی سال بیت جاتے ہیں ہر چیز بدل جاتی ہے لیکن اس کی روازنہ اسی جگہ جا کر اپنے باپ کے انتظار کرنے کی روٹین ویسی ہی رہتی ہے اور وہ بڑھاپے میں پہنچ جاتی ہے لیکن پھر بھی وہ اپنے باپ کے انتظار میں اس جگہ روزانہ جانا نہیں بھولتی

    ایک وقت جب دریا کا پانی خشک ہو جاتا ہے وہ اپنے باپ کو ڈھونڈنے خشک دریا میں نکلتی ہے تو ایک جگہ وہ اپنے باپ کی ڈوبی ہوئی کشتی دیکھتی ہے تو اس کی بھی وہاں موت ہو جاتی ہے اس طرح ایک بیٹی جو ساری زندگی اپنے باپ کے انتظار میں گزار دیتی ہے مرنے کے بعد آخر کار اپنے باپ سے جا ملتی ہے ویڈیو کا اختتام اس کے موت پر ہوتا ہے جہاں اسے اس کا باپ مل جاتا ہے

    اس مختصر دورانے کی باپ اور بیٹی کے عنوان کی فلم کو ڈائریکٹر مائیکل ڈیوڈوک ڈیوٹ نے 2000 میں ڈائریکٹ کیا

    اور اس مختصر فلم نے 24 ایوارڈ جن میں بیسٹ شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ 2001 میں بیسٹ شارٹ اینمیشن فلم کا بافٹا ایوارڈ 2001 میں بیسٹ فلم جیوری ایوارڈ 2001 میں کارٹون ڈی اور کارٹون فورم 2001 میں بیست اینیمیشن انٹر نیشنل شارٹ فلم فیسیٹیول 2001 میں شامل ہیں اپنے نام کئے

  • برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلا دیشی خاتون کو اے آر رحمن کی بیٹی کا کرارا جواب

    برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلا دیشی خاتون کو اے آر رحمن کی بیٹی کا کرارا جواب

    بھارتی گلوکار اے آر حمن کی بیٹی خدیجہ رحمن نے برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلادیشی خاتون رائٹر تسلیمہ نسرین کو ٹھوس اور واضح دلیلوں کیساتھ کرارا جواب دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار اے آر حمٰن کی بیٹی خدیجہ رحمٰن نے برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلا دیشی خاتون رائٹر تسلیمہ نسرین کو ٹھوس اور واضح دلیلوں کیساتھ کرارا جواب دیا

    بنگلادیشی رائٹر تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی معروف گلوکار اے آر رحمن کی بیٹی خدیجہ رحمن کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے برقع اور حجاب پہنا ہوا تھا

    بنگلہ دیشی رائٹرز نے لکھا تھا کہ مجھے اے آر رحمن کی گلوکاری پسند ہے لیکن میں جب بھی ان کی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو میرا دم گھٹنے لگتا ہے اس نے مزید لکھا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک ثقافتی گھرانے میں پرورش پانے والی پڑھی لکھی خاتون کا بھی آسانی سے برین واش ہوسکتا ہے
    https://www.instagram.com/p/B8jzyv4lKTT/?igshid=9a4yywmghppg
    بعد ازاں تسلیمہ نسرین کے اس ٹوئٹ پر خدیجہ رحمن نے انسٹاگرام پر اپنی حجاب میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن لکھا انہوں نے لکھا کہ صرف ایک سال رہا ہے اور یہ موضوع دوبارہ گردش کرنے لگ گیا ہے بھارت میں اس وقت بہت کچھ ہورہا ہے لیکن پھر بھی سب لوگ اس بات کے لیے فکر مند ہیں کہ عورت کو کیا لباس پہننا چاہیے اور یہ دیکھ کر میں بہت حیران ہوتی ہوں میں جب بار بار یہ موضوع سنتی ہوں تو میرے اندر ایک آگ بھڑک اٹھتی ہے

    خدیجہ نے لکھا کہ میں بہت ساری باتیں کہنا چاہتی ہوں گزشتہ ایک سال میں مجھے اپنا جو ایک مختلف مقصد ملا ہے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا میں کمزور نہیں ہوں اور نہ ہی میں اپنی اس زندگی کے انتخاب پر مایوس ہوں بلکہ میں اپنی اس زندگی پر بہت خوش ہوں اور مجھے برقع اور حجاب پہننے پر فخر ہے

    انہوں نے لکھا میں مزید کچھ کہنا نہیں چاہتی آپ میں سے جو لوگ محسوس کرتے ہیں کہ میں یہاں سب کے سامنے کیوں اپنی وضاحت دے رہی ہوں تو افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا ہوتا ہے اور ہر کسی کو اپنے لئے بات کرنا ہوگی اسی لئے میں یہ کر رہی ہوں

    خدیجہ رحمن نے بنگلادیشی رائٹر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ تسلیمہ نسرین! مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ آپ اپنے ہی لباس کی وجہ سے گھٹن محسوس کر رہی ہیں آپ کو کچھ تازہ ہوا لینے کی ضرورت ہے

    خدیجہ رحمن نے لکھا کہ مجھے برقع پہننے سے کوئی گھٹن محسوس نہیں ہوتی ہے بلکہ مجھے فخر محسوس ہوتا ہے اورمیں اپنے فیصلے پر قائم ہوں

    سوارا بھاسکر نے مودی سرکار کومسلم دشمن پالیسیوں پر آڑے ہاتھوں لیا


    انہوں نے لکھا کہ تسلیمہ نسرین میرا آپ کو مشورہ ہے کہ ایک بار آپ بھی گوگل پر سرچ کریں کہ اصل میں فیمینیزم کیا ہے میرے والد کو اس معاملے پر گھسیٹنا درست نہیں اور نہ میں نے اپنی تصویر آپ کو تبصرے کے لیے بھیجی تھی

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی خدیجہ رحمان کے پردہ کرنے پر اعتراضات اٹھانے والوں کو موسیقار اے آر رحمن نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں اور کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا

  • معروف کمپیئرعمر شریف کی بیٹی انتقال کر گئیں

    معروف کمپیئرعمر شریف کی بیٹی انتقال کر گئیں

    اسٹیج و ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار اور کمپئیرعمر شریف کی بیٹی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیج و ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار اور کمپئیرعمر شریف کی بیٹی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں

    پروموٹر ریحان صدیقی نے کہا ہے کہ عمر شریف کو یہ نہیں بتایا کہ اُن کی بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے انہیں صرف یہی بتایا گیا ہے کہ ان کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے

    ریحان صدیقی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر عمرشریف نے امریکا میں پروگرام منسوخ کردیا ہے

    ذرائع کے مطابق عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں

    عمر شریف کے قریبی دوست فاروق روفی کے مطابق عمر شریف کی بیٹی کی ایک دو دن سے طبیعت کافی خراب تھی تو کل مجھے ان کے ہارٹ اٹیک کی کال موصول ہوئی تھی لیکن عمر شریف کو ان کی موت کے بارے میں نہیں بتایا گیا

    عمر شریف کے قریبی دوست کے مطابق انہیں ان کی بیٹی کی طبیعت خراب کا ہی بتایا گیا ہے اور اب انہوں نے اپنا پروگرام امریکہ میں منسوخ کر دیا ہے کل تک وہ پاکستان پہنچ جائیں گے

  • بالی وڈ کے  65 ویں فلم فئیرایوارڈز کی تقسیم پر مداحوں کی شدید تنقید

    بالی وڈ کے 65 ویں فلم فئیرایوارڈز کی تقسیم پر مداحوں کی شدید تنقید

    گذشتہ روز بالی وڈ کے 65 ویں فلم فئیر ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم ’گلی بوائے‘ نے 10 ایوارڈ جیت کر میلہ لُوٹ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بالی وڈ کے 65 ویں فلم فئیر ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم ’گلی بوائے‘ نے 10 ایوارڈ جیت کر میلہ لُوٹ لیا تاہم مداحوں نے فلم فئیر جیوری کے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا

    فلم گلی بوائے نے 10فلم فئیر ایوارڈز جیت کر میلہ لُوٹ لیا


    سوشل میڈیا پر فلم فئیر کے اس فیصلے کو لے کر ایک طوفان برپا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بائیکاٹ فلم فئیر کے نام پر بنے ایک کاؤنٹ پر لوگ مختلف طریقوں اور طنز سے فلم فئیر کی جیوری کی غیر منصفانہ ایوراڈ ز کی تقسیم پر غصے کا بھر پور اظہار کر رہے ہیں

    ٹویٹر صارفین نے لکھا کہ ہمیں فلم فئیر ایوراڈ 2020 کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیئے تھا تمام ایوارڈز جو دیئے گئے ہیں اس کے لئے فلم فئیر کو پیسے دیئے گئے ہیں

    کچھ صارفین نے دوسری نامزد فلموں کی فہرست بنا کر لکھا ہ ان کو کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا یہ مکمل طور پر ان آفیشل ہے ایک صارف نے لکھا کہ فلم فئیر کس بات پر شرمندہ ہوں گے ہم فلم فئیر ایوارڈ کی تقریب دیکھنے پر شرمندہ ہیں

    ایک صارف نے سلمان خان کی ماضی کی فلم فئیر کے بارے میں دئے گئے بیان کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سلمان خان نے سچ بولا تھا
    https://twitter.com/VijayDinanath20/status/1229302119447949312?s=19
    ایک صارف نے ہرتیک روشن کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فلم فئیر نے ہرتئیک روشن کی کئی یادگار پرفارمنس سے غفلت برتی ہے اور یہ پہلی بار نہیں ہوا ایک ایوارڈ اداکار کے ہنر کا فیصلہ نہیں کر سکتا جبکہ ہرتیک روشن ہر مدت میں بہت ہی کمپلٹ ایکٹر ہیں



    اکشے کمار کی فلم تیری مٹی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ٹرافی کو نہیں کھویا بلکہ ٹرافی نے انہیں کھویا ہے

    ایک صارف نے اننیا پانڈے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر اننیا پانڈے ایوارڈ نہیں جیت سکتی پھر بالی وڈ ایک بہت ہی ناگوار راستے پر گامزن ہے ایک صارف نے لکھا فلم فیئر شرم کرو جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ حقیقی سینما لورذ اچھی فلموں کو سراہتے ہیں نہ کہ پیسے دے کر ایوارڈ جیتنے والی فلموں کو ایک صارف نے کنگنا اور مانی کرنیکا کو سارہتے ہوئے لکھا کہ کوئی شک نہیں کہ وہ اچھی اداکارائیں ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ شاہد کپور



    تمام صارفین نے ہیش ٹیگ فلم فئیر اور ہیش ٹیگ گلے بوائے بھی استعمال کیا

  • فلم گلی بوائے نے 10فلم فئیر ایوارڈز جیت کر میلہ لُوٹ لیا

    فلم گلی بوائے نے 10فلم فئیر ایوارڈز جیت کر میلہ لُوٹ لیا

    بالی ووڈ کے 65 ویں فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ نے لُوٹ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے 65 ویں فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ نے لُوٹ لیا

    بالی ووڈ کے معتبر ایوارڈز میں سے ایک فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ گذشتہ روز منعقد کیا گیا جس میں بالی ووڈ سے وابستہ تمام فلمی ستاروں کی کہکشاں اتر آئی

    ایوارڈ تقریب میں بالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے پرفارمنس کے ذریعے حاظرین کو محفوظ کیا اس موقع پر فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات کو بہترین کارکردگی کی بنا پر ایوارڈ دئیے گئے پوری تقریب میں فلم ’گلی بوائے‘ چھائی رہی اور 10 ایوارڈز اپنے نام کرلیے

    زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے بہترین فلم، ہدایت کار،اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، معاون اداکارہ، میوزک، اشعار، مکالمے اور اسکرین پلے کا ایوارڈ اپنے نام کیا

    بہترین اداکار کا ایوارڈ رنویر سنگھ نے فلم گلی بوائے میں بہترین اداکاری کی وجہ سے حاصل کیا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عالیہ بھٹ نے اپنے نام کیا بہترین فلم کا ایوارڈ گلی بوائے کو دیا گیا جبکہ بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ گلی بوائے کے ہدایتکارہ زویا اختر کو دیا گیا جبکہ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ سدھارت چتر ویدی کے حصے آیا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ امروتا سبھاش کے حصے آیا

    علاوہ ازیں بہترین میوزک البم، اشعار ، مکالمے اور اسکرین پلے کے ایوارڈز بھی فلم گلی بوائے نے ہی اپنے نام کئے

  • اگر طاقت الہی شامل نہ ہو ہم زندگی میں پچاس کام بھی کر لیں کوئی فائدہ نہیں  احسن خان

    اگر طاقت الہی شامل نہ ہو ہم زندگی میں پچاس کام بھی کر لیں کوئی فائدہ نہیں احسن خان

    معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل الف میں بولے جانے والے ڈائیلاگز پہلے کبھی پڑھے ہی نہیں تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں احسن خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل الف میں بولے جانے والے ڈائیلاگز پہلے کبھی پڑھے ہی نہیں تھے

    عمیرہ احمد کے اسکرپٹس پر ان کے ری ایکشن کا پوچھا گیا کہ ان کا کیا ری ایکشن تھا انہوں نے اس بارے میں کیا سوچا تھا کہ عمیرہ احمد کا اس پر نام لکھا ہے تو اس میں بس کام کرنا ہی ہے

    سجل علی کی الف ڈرامے میں اداکاری پر احسن خان کی تعریف


    اس پر احسن خان نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے نیچرلی جب کوئی ڈائریکٹر کسی اداکار کو کوئی پیشکش کرتا ہے خاص طور پر وہ چند اداکار جنہیں کسی مقصد کی بنا پر پیشکش کی گئی ہو انہوں نے کہا خوش قسمتی سے میں وہ اداکار ہوں جب میرے پاس کوئی چیز لے کر آتا ہے تو اس کے پیچھے کوئی مقصد ہوتا ہے

    انہوں نے کہا ان کا مطلب ہے ایک تو تصادفی طور پر کچھ لوگ چل رہے ہوتے ہیں اور ان ہوتے ہیں تو ان سب کو آپ لیتے رہتے ہیں تو عام سی چیزیں بنتی رہتی ہیں انہوں نے کہا چونکہ میں کام بھی زیادہ نہیں کرنا چاہتا تو جب کوئی کام میرے پاس آتا ہے تو میں فوراً ہاں نہیں کر دیتا کام کے لئے میں پہلے دیکھتا ہوں کہ میرے ساتھ کون ہے ڈائریکٹر کون ہے پروڈکشن کس کی ہے کیا میں اسے انجوائے کروں گا

    انہوں نے اپنے ایک ڈرامے شاہ رخ کی سالیاں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے لئے میں نے ہاں کہا کیونکہ میں کامیڈی
    انجوائے کرنا چاہتا تھا مزہ کرنا چاہتا تھا اپنے آپ کو خوش رکھنا چاہتا تھا کامیڈی سے

    الف کے بارے میں بات کرتےہوئے اداکار نے بتایا کہ جب مجھے ڈائریکٹر حسیب کی طرف سے الف میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی حسیب ایک اچھے ڈائریکٹر ہیں ثنا شاہنواز کی پروڈکشن بہت اچھی ہے اسی طرح ہمایوں کی پروڈکشن اور سکس سگما بھی بہت زبردست ہیں

    اداکار نے عمیرہ احمد کی بات کرتے ہوئے کہا کہ بے شک عمیرہ احمد کا لکھا ہوا ہو تو کیونکہ عمیرہ احمد کم لکھتی ہیں لیکن اسکرپٹس آؤٹ سٹینڈنگ لکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈ میں بہت کم افراد ہیں جو اچھا لکھتے ہیں جنھیں ہم لوگ خود بھی بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے اسکرپٹس پر کام کرنا چاہتے ہیں

    حسن جہان کے کردار نے میری حقیقی زندگی پر گہرا اثر کیا ،کبری خان


    انہوں نے کہا اگرچہ اس ڈرامے کے پندرہ یا سولہ سین ہم نے کئے لیکن بہت پاور فل تھے اس کا آئیڈیا ساری کاسٹ اسکرپٹس بہت ہی اچھے تھے سارے سین حقیقت میں مجھے بہت اچھے لگے انہوں نے ایک قسط کے میں منظر صاحبائی کے ساتھ سین کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سین جس میں وہ کردار کہتا ہے کہ آنکھوں میں جائے گی تو خون میں آئے گی ادھر ہے اُدھر ہے وہ مناظر اس طرح کے منظر میں پہلے کبھی پڑھے ہی نہیں تھے

    اداکار نے ایک کبری خان کے ساتھ ایک اور سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کبری خان کے ساتھ نکلتا ہے خط پھاڑتا ہے اور کہتا ہے کہ ابھی ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ان بندھے ہاتھوں سے کچھ نہیں ہو سکتا یہ لائینیں اداکار کے مطابق یہ لائینیں اپ کو حیران کر دیتی ہیں کہ یہ کیا ہے

    انہوں نے کہا اس ڈرامے کا ایک مقصد ایک وجہ ہے کہ اللہ اور آپ کے درمیان جو ایک اہم رشتہ ہے الف نے شک بہت سپیشل ہے اور میں خوش ہوں مکہ میں اس کا حصہ ہوں

    احسن خان کا نیا ڈرامہ کب نشر ہو گا?


    آپ کو لگتا ہے کہ قلب مومن بھی جو کہ ایک سٹرونگ کردار ہے وہ آپ کو ملنا چاہیئے تھا

    اس کے جواب میں احسن خان نے کہا کہ نہیں میں ایسا نہیں سوچا اور حمزہ کا کریکٹر بھی بہت اچھا اور سٹرونگ کردار ہے انہوں نے کہا کہ کبری کے ساتھ سین کرتے ہوئے بہت مزہ آیا ہوا بے شک اس کی ایکٹنگ تو اچھی ہے ہی لیکن اس کی سکرین پریذنٹ بہت خوبصورت ہے

    اداکار نے کہا کہ منظر صاحبائی کے ساتھ سین کرتے ہوئے مجھے لگا کہ اتنے بڑے ایکٹر کے ساتھ پہلے میں نے کبھی کام نہیں کیاہو وہ بہت گریٹ اور ونڈر فُل ایکٹر ہیں

    خوش نصیب ہوں ڈرامہ سیریل الف کا حصہ بنا احسن خان


    طہ اور اس کے باپ کے ساتھ رشتہ قلب مومن کا اپنے دادا کے ساتھ مومنہ کا اپنے باپ کے ساتھ ار اللہ کے ساتھ جھگڑا کرنا اپنی زندگی کے شکوے جو چل رہے ہوتے ہیں کوئی ایسا وقت کہ آپ کو لگا ہو کہ ہاں میں بھی ایسا کرتا ہوں زندگی میں یا کوئی ڈائیلاگ ایسا ہو جس سے آپ کو لگا ہو کہ دو چار دن پہلے یا ایسی ہی فیلنگ مجھے آئی تھی یا ایسا ہی بالکل بی ہیو کیا تھا کیونکہ سوشل میڈیا میں الف ڈرامے کے ڈائیلاگ لوگ اٹھا اٹھا کے بول رہے ہوتے ہیں کہ یہ میری فیلنگ ہے اور مجھے لگا کہ یہ میں نے بات بولی ہے

    اس کے جواب میں احسن خان نے کہا مہ ابھی جب آپ نے یہ بات بولی تو مجھے یاد آیا کہ ایک چیز کریکٹر کا جو ہنر ہوتا ہے یا کوئی اور ہنر جو آپ کے پاس ہو وہ ہنر دیکھا جائے تو وہ آپ کا ہنر ہے ہی نہیں وہ تو اللہ کی طرف سے آپ کو تحفہ ہے جسیے اگر آپ کی آواز اچھی ہے آپ اپنے ہاتھ سے اچھی چیزیں بناتے ہیں اگر آپ کچھ بھی کام اچھا کرتے ہیں جیسے وہ آپ کی ذہانت ہے وہ صرف آپکا نہیں ہے بلکہ اللہ کا تعلق آپ کے ساتھ اس کی رحمتیں آپ کے ساتھ شامل ہیں آپ کو جو اللہ نے دیا وہ کسی بھی وقت واپس لے سکتا ہے اگر آپ کی یادداشت چلی جائے یا یہ بات جو آپ نے بولی اس میں یقین ہی سب کچھ ہے

    جیسے ڈرامے میں طہ خطاطی بناتا بھی ہے اور خریدی بھی جاتی تھیں لیکن اس میں اسے احساسات وہ والے نہیں آتے ہم پچاس کام کر لیں زندگی میں اگر اس میں طاقت الہی شامل نہ ہو اس کی برکت نہ ہو تو کچھ بھی کر لیں اس کا کوئی فائدہ نہیں

    ڈرامے کے دوران فن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن خان نے بتایا کہ فنی تو ہوا ہی کچھ نہیں سردی بہت تھی اور اس کے علاوہ سین بہت ٹینسڈ ہوتے تھے انہوں نے کہا حسیب حسن سیٹ پر سین سے پہلے میوزک لگاتے تھے جوکہ بہت میلو غمگین ہوتا تھا آپ کو ایسا لگے جب آپ وہ میوزک سنیں آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں اداکار کے مطابق ایسا میوزک حسیب حسن ٹینسڈ لانے کے لئے کرتے تھے

    طہ کے کردار میں چیلنج کے متعلق بات کرتے ہوئے احسن خان نے بتایا کہ ایموشنل سین کرنے کا انہیں بہت مزہ آتا ہے ایک اور بات کہ یہ انسان کی فطرت ہے کہ جب انسان ایک چیز سے بہت زیادہ پریشان ہو تو نارمل چیزیں بھی ساتھ ڈسٹرب ہو جاتی ہیں تو جب یہ طہ کردار اتنے گلٹ میں تھا کہ اس نے واقعی ہی اپنے رب کو شاید ناراض کر دیا ہے تو وہ بنیاد ہی ختم ہو گئی

    وہ یعنی طہ کا کردار حسن جہان کردار کو کہتا ہے کہ تم نے دنیا کو چھوڑا میں نے تو اللہ کو چھوڑ دیا تو بعد میں اس کو احساس ہوا کہ اس نے اعتبار کھو دیا اپنی زندگی میں کہ اگر آپ کا تعلق ختم ہو گیا تو سب چیزیں بے معنی ہو گئیں اور وہ کنفیوژن میں آگیا

    سوشل میڈیا کو ایسی عدالت بنا دیا جہاں ہر کوئی اپنی فرسٹریشن اور مایوسی کے مطابق سزا لکھ دیتا ہے


    واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے حالیہ ڈرامے الف میں کبری خان (حسن جہان) سجل علی (مومنہ سلطان) اور حمزہ علی عباسی (قلب مومن )،منظر سہبائی (عبدالعلی)، احسن خان( طہ) اور سلیم معراج (سلطان صاحب ) مرکزی کردار ادا کرہے ہیں

    اس ڈرامے کا او ایس ٹی شجاع حیدر اور مومنہ مستحسن نے گایا جبکہ اس کی کمپوزیشن خود شجاع حیدر نے دی ہیں

    واضح رہے کہ ‘الف’ حمزہ علی عباسی کے کیریئر کا آخری ڈراما ہے اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہی حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا

  • بھارتی گلوکار سونو نگم بھی میرے پاس تم ہوکے سحر سے بچ نہیں پائے

    بھارتی گلوکار سونو نگم بھی میرے پاس تم ہوکے سحر سے بچ نہیں پائے

    پاکستان کی تاریخ کے سب سے مقبول ڈرامے میرے پاس تم ہو کی اوریجنل ساؤنڈ بھارتی معروف گلوکار سونم نگم نے اپنی آواز میں خوبصورت طریقے سے گایا

    باغی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے سب سے مقبول ڈارمہ سیریل میرے پاس تم ہو کے سحر سے سرحد پار بھارتی گلوکار سونو نگھم بھی نہیں بچ پائے گلوکار نے مذکورہ ڈرامے کی او ایس ٹی یعنی اوریجنل سونگ ریکارڈ کروا دیا

    گلوکار کی میرے پاس تم ہو کا سونگ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی ور دیکھتے ہی وائرل ہو گئی اس ویڈیو میں سونو نگم میرے پاس تم ہو کے ٹائیٹل اور عائزہ خان کی تصویریں دکھائی دے رہی ہیں

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہوپاکستان کی تاریخ کا مقبول اور کامیاب ترین ڈرامہ تھایہ ڈرامہ اتنا مقبول ہوا کہ اس کی آخری قسط کو سینما میں دکھایا گیا جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے یہ پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی کافی مقبول ہوا جس میں بھارت بھی شامل ہے

    ڈرامے کی کہانی کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ تنقید کے باوجود اس ڈرامے کو بہت زیادہ دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر آئے دن اس ڈرامے سے متعلق کوئی نہ کوئی بحث ہوتی رہی اور اس پر تبصرے کئے گئے ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اورحرا مانی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے