Baaghi TV

Category: شوبز

  • نئی دہلی فسادات پر پاکستانی فنکاروں کا شدید رد عمل

    نئی دہلی فسادات پر پاکستانی فنکاروں کا شدید رد عمل

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر انتہاپسندوں کی جانب سے کیے جانے والے تشدد اور اس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والےافرادپر پاکستانی فنکاروں نے تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی : نئی دہلی میں کچھ ہندو انتہا پسندوں نے متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز اُٹھانے والے بھارتیوں پر حملہ کیا جس کے بعد سے شہرکے حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور اِس دوران اب تک کئی افراد مارے گئے ہیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں بھارت میں جاری ظلم و ستم کے خلاف ہر ایک شخص اپنی آواز بلند کرنے پر مجبور ہوگیا ہے جن میں پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں

    بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی ان پر ہونے والے تشدد اور مسجد کی بے حرمتی پر پاکستانی فنکاروں نے بھی شدید غم و غصے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نئی دہلی میں مسلم کش فسادات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان میں کسی نے غیرمسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو نہایت سختی سے پیش آئیں گے ہماری اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہیں

    مجھے عمران خان کو ووٹ دینے پر فخر ہے غلط ثابت ہوا توعوام سے معافی مانگ لوں گا فرحان سعید


    اداکار فرحان سعید نے وزیراعظم کو ٹویٹ کیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا یہی وجہ ہے کہ میں نے آپ کو ووٹ دینے پر فخر کا اظہار کیا تھا اور ہر روز آپ کے لیے دعا کرتا ہوں دعا ہے آپ پاکستان کو ان اونچائیوں پر لے کر جائیں جس کا ہم نے خواب دیکھا ہے آمین

    دنیا نئی دہلی فسادات پر نوٹس لے حمزہ علی عباسی کا مطالبہ


    حمزہ علی عباسی نے بھی ٹوئٹ کیا اور اسمیں غیر مسلموں پر ظلم اور ان کے حقوق غصب کرنے کے حوالے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کی


    ماہرہ خان نے وزیراعظم کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے فخریہ انداز میں لکھا یہ میرا لیڈر ماہرہ نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا یہ ہمارے پاکستان کے لیڈر ہیں میں اونچی اور صاف آواز میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں

    ماہرہ خان کی ٹویٹ کا ایک بھارتی شخص نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا ماہرہ خان میں آپ کا بھارتی مداح ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کی بات سے متفق ہوں آپ اس وقت کہاں تھیں جب غیر مسلم خواتین کو ہر سال زبردستی شادی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جب مندروں کی بے حرمتی کی جاتی ہے؟


    ماہرہ خان نے اس مداح کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے لکھا آپ کو میری باتوں سے اختلاف کرنے کا پورا حق ہے اور آپ کے سوالوں کا جواب یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ اقلیتوں کے لیے اور ان تمام موضوعات پر آواز اٹھائی ہے جس پر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے یہ بھارت اور پاکستان کے بارے میں نہیں ہے بلکہ انسان بمقابلہ فاشسٹ سیاست کے بارے میں ہے اس کے ساتھ ہی ماہرہ خان نے دونوں قوموں کے لیے امن کی خواہش کا اظہار کیا


    اداکارہ منشا پاشا نے دہلی فسادات کو خوفناک قرار دیتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں کو دہشتگرد قرار دیا اور لکھا انڈیا میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اسے دیکھ کر خوف محسوس ہوتا ہے

    منشا پاشا نے اشوک نگر میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی مسجد کی تصویر شیئر کی اور لکھا اس خوفناک حرکت کے بعد سیکولر انڈیا شعلوں میں جلے گا اس کے ساتھ ہیں اداکارہ نے بھارت میں احتجاج کرنے اور اپنے حقوق کے لیے لڑنے والے افراد اور اقلیتوں کے لیے دعا کی


    اداکارہ منشا پاشا نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں اشوک نگر میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی مسجد کی تصاویر شئیر کر کے لکھا کہ سیکولر بھارت اپنی ہی لگائی گئی آگ کے شعلوں میں جل رہا ہے


    اداکارہ حریم فاروق نے دہلی میں مسلمانوں پر تشدد کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا آپ کے جھنڈے تلے تقریباً 200 ملین مسلمان رہتے ہیں لہذا کس طرح بھارتی حکومت یہ سب ہونے دے رہی ہے وقت آگیا ہے بھارت میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کا

    نئی دہلی فسادات پر بھارتی فنکاروں کا شدید ردعمل


    اداکار یاسر حسین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پردہلی میں جاری فسادات اور ظلم و ستم پر پڑھی گئی نظم کی ویڈیو شیئر کردی اس ویڈیو میں شاعر علی زریون دہلی میں جاری فسادات اور وہاں کے لوگوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے ایک نظم پڑھے رہے ہیں
    https://www.instagram.com/tv/B9CAQ1tD2wu/?igshid=zaramegsm8l6
    دل کی دلی کو کس کی نظر لگ گئی؟ کون راون میرے شہر میں آگئے؟

    رام کے نام پر کیسا آتنک ہے؟ گیروی آگ والے بدن کھا گئے

    آج گاندھی کی نظریں نہیں اُٹھ رہیں آج نہرو کا چہرہ پریشان ہے

    راکشس اپنی سرکار میں مست ہے لوگ دنگو ں کی شدت سے گھبرا گئے ہیں

    مجھ سے سیتا نے سوگند کھا کر کہا یہ فسادی ہیں یہ رام والے نہیں

    کتنے گھر اِن کے ہاتھوں کھڈل بن گئے کتنے پھول اِن کی دہشت سے گُھملا گئے

    وہ زبانیں کہ جو آج خاموش ہیں مت یہ سمجھیں سُرکشت ہیں نِردوش ہیں

    آج بولو نہ مگر مرو گے سب ہی پھر نہ کہنا شکنجے میں کیوں آگئے

    لاٹھیاں کھانے والوں سلامت رہو گولیاں کھانے والوں سلامی تمہیں

    تم نے اپنے لہو سے لکھ دیا کون ظالم ہے تم سب کو سمجھا گئے

    دل کی دلی کو کس کی نظر لگ گئی؟ کون راون میرے شہر میں آگئے؟

    یاسر حسین نے علی زریون کی اِس نظم کے کیپشن میں لکھا کہ ’دل کی دلی۔‘

    نئی دہلی مسلم فسادات پر بالی وڈ شخصیات کی شدید مذمت


    اداکار نے خوبصورت نظم پڑھنے پر علی زریون کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا آج انڈیا میں جو حالات ہیں ،دہلی میں جو ہوا، انسانیت پر ہونے والے مظالم اور وہاں اور حالات کی خوبصورت عکاسی کی گی ہے اس نظم میں یاسر نے لکھا جیتے رہو زریون

    جبکہ یاسر کی اس پوسٹ پر ہندوصارفین نے شدید رد عمل دیتے ہوئتطتنقید کا نشانہ بنایا جن کو پاکستانی صارفین نے بھی غنم و غصے سے آئینہ دکھایا

  • شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتا دیں

    شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتا دیں

    وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے تمام پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آ گاہ کر دیا

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چونکہ کراچی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے تو اس سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ جتنی ممکن ہو سکےصفائی ہے جسےبرقرار رکھنا ضروری ہے


    انہوں نے لکھا کہ اپنی قوت مدافعت کو بہتر کرکے اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھو کر ہم کسی بھی بیماری کو شکست دے سکتے ہیں

    واضح رہے کہ گذ شتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیس سامنے آئے تھے

    وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اشخاص کراچی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں

    جان لیوا کورونا وائرس سے چین میں ہلاک افراد کی تعداد 2715 ہو گئی ہے چین کےبعد وائرس سےسب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں جہاں مرنےوالوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے

  • عہد وفا کی آخری قسط کا ٹریلر جاری ڈرامے میں ہمایوں اور ابھی نندن کے کرداروں کا اضافہ

    عہد وفا کی آخری قسط کا ٹریلر جاری ڈرامے میں ہمایوں اور ابھی نندن کے کرداروں کا اضافہ

    میرے پاس تم ہو وہ پہلا پاکستانی ڈرامہ تھا جسے سینماؤں میں پیش کیا گیا اور اب ایک اور معروف ڈرامے عہد وفا کی ٹیم نے بھی اسے بڑے پردے پر دکھانے کا اعلان کردیا لیکن اب اس ڈرامے کی کاسٹ میں دو اور کرداروں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف ڈرامے عہد وفا کی ٹیم نے اسے بڑے پردے پر دکھانے کا اعلان کردیا لیکن اب اس ڈرامے میں کاسٹ میں دو اور دلچسپ کرداروں ہمایوں سعید اور بھارتی پائلٹ ابھے نندن کا اضافہ بھی کیا گیا ہے

    عہد وفا کا ایک حالیہ ٹریلر سامنے آیا ہے جس میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید میجر ہمایوں ابھ نندن کے تفتیشی افسر کے کردار میں نظرآ رہے ہیں جبکہ ایک کردار گذشتہ سال گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ہے

    ویڈیو میں دیکھا ہمایوں سعید جو کہ میجر ہمایوں ہیں ابھی نند سے تفتیش کے شروع میں اپنا میجر ہمایوں کرواتے ہیں اور ابھی نندن سے پوچھتے ہیں تم ہماری سرحد پر کیا کر رہے تھے جسکے جواب میں ابھی نند کہتے ہیں کہ وہ اس کو بتانا ضروری نہیں سمجھتے

    اس پر ہمایوں سعیداسے کہتے نظر آ رہے ہیں کہ تم ونگ کمانڈو کو ہر چیز کے بارے میں بتانے کے ذمہ دار ہو اس کے جواب میں ابھی نندن کہتا ہے کہ وہ باتھ رام جانا چا ہتے ہیں جس پر ہمایوں سعید طنزیہ ہنستے ہوئے کہتے ہیخ کہ ابھی سے ہی

    اس ٹریلر میں سعد کو کشمیر مشن پر جاتے ہوئے دکھایا گیا جہاں وہ دشمن کی فائرنگ سے زخمی ہو جاتے ہیں

    آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والا ڈرامہ عہد وفا کی آخری قسط آئندہ ماہ 14 مارچ کو سینما میں جبکہ ایک دن بعد15مارچ کو نجی ٹی وی چینل ہم ٹی وی پر نشر کی جائے گی

    ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے بقیہ زندگی گزارتے ہیں

    ڈرامے کی کہانی کے مطابق چاروں دوست لارنس کالج میں اکٹھا پڑھتے ہیں، تاہم قواعد کی خلاف ورزی پر 3 دوستوں کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ ایک دوست جس کا کردار احد رضا میر ادا کررہے ہیں وہ فوج کا افسر بن جاتا ہے

    اس کے علاوہ تین دوستوں میں سے ایک رکن اسمبلی، ایک صحافی اور ایک بیوروکریٹ بن جاتا ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اشتراک سے بننے والے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے لکھی ہے

    ‘عہد وفا’ میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر اور وہاج علی نے مرکزی کردار نبھائے جب کہ ڈرامے میں ونیزہ احمد، زارا نور عباس اور علیزے شاہ نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں

    جہاں اس ڈرامے کو کافی سراہا جا رہا ہے وہاں اس پر تنقید بھی کی جا رہی ہے جبکہ اس ڈارمے کو رکوانے کے لئے عدالت میں درخواست بھی دی گئی تھی جس کی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کر دی تھی

    ڈراما سیریل “عہد وفا” ملک بھرکے سینماگھروں میں دکھائے جائے گی

  • حرا نے سالگرہ پر کس تحفے کو بہترین قرار دیا

    حرا نے سالگرہ پر کس تحفے کو بہترین قرار دیا

    معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مانی کی طرف سے ملنے والے تحفے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تحفے سب سے بہترین تحفہ قرار دے دیا

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ منائی جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں
    https://www.instagram.com/p/B9CrX30HxRw/?igshid=1733i6lsdxqw5
    حرا مانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں اور انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں گلاب اور چنبیلی کے پھولوں کے گجرے پہنے ہوئے ہیں

    حرا نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں مانی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مانی ان گجروں کے لیے آپ کا شکریہ اس سے بہترین تحفہ تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا

    ٹی وی اور فلم کے اداکار جنید خان نے بھی حرا کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    حرا نے اپنی ایک اور تصویر شئیر کی اُنہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری سالگرہ کو اتنا خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ
    https://www.instagram.com/p/B9CrQONHYiv/?igshid=l71p0hksp7g7
    اداکارہ نے لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ آپ میری زندگی کا حصہ ہیں

  • عدالت نے محسن عباس کو بچے کی کفالت کے لئے ماہانہ خرچ ادا کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے محسن عباس کو بچے کی کفالت کے لئے ماہانہ خرچ ادا کرنے کا حکم دے دیا

    فیملی عدالت نے اداکار و گلوکار محسن عباس کو بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی : لاہور کی فیملی عدالت میں فاطمہ سہیل اور اداکار و گلوکار محسن عباس کے بچے کا خرچ دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے کیس پر سماعت کی عدالت نے ادکار و گلوکار محسن عباس کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے مقرر کردیا جج مائرہ حسن نے محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر حکم جاری کیا

    اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے سابق شوہرکے خلاف لاہور کی فیملی عدالت میں بچے کا خرچہ دینے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی فاطمہ سہیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع لی بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی لہذا عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے

    حسن عباس حیدر نے سابق اہلیہ کی جانب سے بچے کے اخراجات کے حصول کے لیے دائر مقدمے میں بے روزگاری اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بچے کی کفالت سے انکار کر دیا تھا

    واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے گذشتہ سال اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے جب کہ محسن نے فاطمہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ جھوٹ بول رہی ہیں

    بے روزگار ہوں بچے کا خرچ نہیں اٹھا سکتا اداکار


    بعد ازاں فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی ڈگری جاری کردی تھی جس کے بعد فاطمہ سہیل نے سابق شوہر سے بچے کے اخراجات لینے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا

  • پاکستانی فلم دل کہے جدھر کی نمائش تاخیر کا شکار

    پاکستانی فلم دل کہے جدھر کی نمائش تاخیر کا شکار

    نئی آنے والی پاکستانی فلم کہے دل جدھر کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی

    باغی ٹی وی:اداکار جنید خان اور منشا پاشا کی نئی آنے والی پاکستانی فلم کہے دل جدھر کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی تاہم اس کی وجہ سامنے نہیں آئی

    جنید خان نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کہے دل جدھر کی ریلیز مارچ کے مہینے میں مقرر کی گئی تھی تاہم اب فلم مارچ کے بعد ریلیز کی جائے گی

    گذشتہ ماہ فلم کہے دل جدھرکا ٹیزر ریلیزکیا گیا تھا اداکار جنید خان اور منشا پاشا اس میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے فلم میں جنید خان پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ عتیقہ اوڈھو اینٹی نارکوٹکس افسر کے کرادر میں نظر آئیں گی

    فلم کی دیگر میں کاسٹ میں روما مائیکل، ساجد حسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی ہے یہ فلم وجدان پروڈکشنز کے بینر تلےبنائی گئی ہے اس فلم کی ہدایات جلال رومی دے رہے ہیں

  • ٹک ٹاک کینسر ہے فیروز خان

    ٹک ٹاک کینسر ہے فیروز خان

    معروف اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر کا مرض قرار دے دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر کا مرض قرار دے دیا اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ٹک ٹاک کینسر ہے


    فیروزخان نے ٹویٹر پر چند روز قبل مزار قائد پر نازیبا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی با حجاب لڑکی اور قبرستان میں ایک قبر پر ٹل ٹاک ویڈیو بنانے کی تصاویر شئیر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ٹک ٹاک ایک کینسر ہے دوبارہ اسی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کینسر ہے

    فیروز خان کے اس ٹوئٹ پر اداکارہ و ماڈل متھیرا نے حمایتی ٹویٹ کیا جن میں انہوں نے لکھا کہ فیروز آپ نے بلکل ٹھیک کہا ہے انہوں نے دکھی ہوتے ہوئے کہا کم از کم اس کو فوت شدہ لوگوں کا تو احترام کرنا چاہیئے

    فیروز خان کے اس ٹوئٹ کی سوشل میڈیا صارفین نے بھی حمایت کی

    عمارہ حسین نامی صارف نے لکھا کہ میں آپ سے اتفاق کرتی ہوں کہ ٹک ٹاک ہماری نئی آنے والی نسل کے لیے کینسر ہے

    جاوید نامی صارف نے لکھا کہ یہ کینسر سے بھی زیادہ خطرناک ہے

    اقرا حارث نامی صارف نے فیروز خان سے متفق ہوتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنی چاہیے

    ایک صارف نے لکھا کہ ٹک ٹاک سے ہماری نوجوان نسل خراب ہو رہی ہے ہر کوئی ٹک ٹاک کے ذریعے شہرت پانے کے چکر میں لگایا ہوا ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اس ایپ سے دور رکھیں

    سیدہ کلثوم فاطمی نامی صارف نے لکھا کہ یہ کینسر نہیں ہے اب کورونا وائرس بن چکا ہے

    سید ساجد علی صارف نے کہا کہ ٹک ٹاک کینسر نہیں ہے بلکہ یہ موجودہ کورونا وائرس ہے انہوں نے ٹاک ٹاک صارفین کو احتیاط کرنے کی مشورہ دیا اور اس کو ان انسٹال کرنے کی درخواست کی

    واضح رہے چند رقز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مزار قائد پر ایک با حجاب نامعلوم لڑکی رقص کر رہی ہے اس نے سفید رنگ کا باریک لباس زیب تن کیا ہوا ہے لوگوں کی شدید تنقید پر مزار انتظامیہ نے اس لڑکی کے خلاف تحقیقات کرنے کی اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی بھی ایف آئی اے سے درخواست دی

    مزار قائد پربے ہودہ ویڈیو بنانے والی لڑکی کی ایک اور مقدس مقام پر نا زیبا ویڈیو وائرل

  • مزار قائد پربے ہودہ ویڈیو بنانے والی لڑکی کی ایک اور مقدس مقام پر نا زیبا ویڈیو وائرل

    مزار قائد پربے ہودہ ویڈیو بنانے والی لڑکی کی ایک اور مقدس مقام پر نا زیبا ویڈیو وائرل

    مزار قائد پر رقص پر مبنی ویڈیو بنانے والی نامعلوم لڑکی کی ایک اور ویڈیو سامنےآئی ہے جس میں وہ فیصل مسجد پر رقص کرکے مسجد کا تقدس پامال کرنے کی نا زیبا کوشش کررہی ہے

    باغی ٹی وی: مزار قائد پر رقص پر مبنی ویڈیو بنانے والی نامعلوم لڑکی کی ایک اور ویڈیو سامنےآئی ہے جس میں وہ فیصل مسجد پر رقص کر رہی ہے


    سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پہنے یہ نا معلوم لڑکی فیصل مسجد کے سامنے رقص کررہی ہے اس ویڈیو میں لڑکی نے گلابی رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں

    اس سے قبل اسی لڑکی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مزار قائد کے سامنے رقص کررہی تھی اس ویڈیو میں اس لڑکی نےسفید رنگ کا باریک لباس زیب تن کررکھا تھا
    https://www.instagram.com/p/B9BYO2UlF5Z/?igshid=gjghv9mbmaob
    مزار قائد پر رقص کی ویڈیو وائرل ہونے اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد مزار کی انتظامیہ نے لڑکی کے رقص کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

    سوشل میڈیا پر سفید لباس میں ملبوس نقاب پوش لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہوئی جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہ مزار قائد کے احاطے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی ہے اور رقص کر رہی ہے عکس بند کی جانے والی ویڈیوزمیں مختلف گانے بھی سنائی دے رہے ہیں

    مذکورہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے مزار قائد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لئے بھی ایف آئی اے سے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے

  • پشتو گلوکارہ مہ جبین قزلباش انتقال کر گئیں

    پشتو گلوکارہ مہ جبین قزلباش انتقال کر گئیں

    معروف پشتو گلوکارہ مہہ جبین قزلباش بعد انتقال کرگئیں

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبرپختون خوا کی مشہور و معروف گلوکارہ مہہ جبین گزلباش طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملیں وہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھیں ان کی موت کی خبر کی تصدیق لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈائریکٹر نے کردی ہے

    گلوکارہ کو دل کا دورہ پڑنے پر دو ماہ پہلے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں بہترین علاج کے بعد بھی وہ جانبر نہ ہو سکیں

    ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق مہہ جبین قزلباش کو دو ماہ پہلے دل کا دورہ پڑنے پر ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھیں

    گلوکارہ کی بہترین نگہداشت اور علاج کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور طویل علالت کے بعد اس جہان فانی سے رخصت ہو گئیں

  • پاک فوج  نے 27 فروری کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا

    پاک فوج نے 27 فروری کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا

    پاک فضائیہ نے گذ شتہ سال اس ہی روز 27 فروری 2019 کو سرحدی حدود میں دخل اندازی کرنے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو گرا کر دنیا بھر میں بہادری کی نئی مثال قائم کردی تھی

    باغی ٹی وی : پاک فضائیہ نے گذ شتہ سال اس ہی روز 27 فروری 2019 کو سرحدی حدود میں دخل اندازی کرنے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو گرا کر دنیا بھر میں بہادری کی نئی مثال قائم کردی تھی اور اب اس ہی دن کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان بھی جاری کردیا

    چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان نغمے کی گلوکاری پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کی

    یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا

    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ کی دخل اندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔

    بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کے پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ امن کے لیے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیں گے

    واضح رہے کہ اس ہی دن کی مناسبت سے رواں ماہ 24 تاریخ کو پاک فضائیہ نے بھی اپنا نغمہ اللہ اکبر جاری کیا تھا جس کی گلوکاری شجاع حیدر نے کی تھی