Baaghi TV

Category: شوبز

  • دنیا نئی دہلی فسادات پر نوٹس لے حمزہ علی عباسی کا مطالبہ

    دنیا نئی دہلی فسادات پر نوٹس لے حمزہ علی عباسی کا مطالبہ

    نئی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردی پر اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا ان فسادات کا نوٹس لے

    باغی ٹی وی :نئی دہلی میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والی دہشتگردی پر اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا ان فسادات کا نوٹس لے ورنہ فسادات کی یہ لہر غیر معمولی صورتحال اختیار کر جائے گی پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر انتہا پسند ہندوؤں کی مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی پر لکھا کہ نئی دہلی میں متعدد مسلمانوں کو سڑک پر قتل کر دیا گیا مسجد کو نقصان پہنچایا گیا مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو بھی جلا دیا گیا


    حمزہ علی عباسی نے مزید لکھا کہ دہلی میں ہندو انتہاپسندوں کی دہشت جاری ہے انہوں نے کہا دنیا نئی دہلی کی صورتحال دہشتگردی فسادات اور انتہا پسندی اور مسلمانوں کے بے رحمانہ قتل و غارت پر نوٹس لے

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں اُس وقت فسادات پھوٹ پڑے جب شمال مشرقی علاقوں میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملے کیے تھے ان حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت کئی افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے تھے

  • بھارتی اداکار ہریتک روشن کی ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالبعلم کی حوصلہ افزائی

    بھارتی اداکار ہریتک روشن کی ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالبعلم کی حوصلہ افزائی

    بھارتی معروف اداکار ہریتک روشن نے ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالب علم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹنے کی تلقین کی ہے

    باغی ٹی وی :بالی وڈ سُپر اسٹارہریتک روشن نے ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالب علم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹنے کی تلقین کی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی لڑکی مریم ذوالفقارنے لکھا کہ ان کے کزن اٹک اٹک کر بولتے ہیں اور یونیورسٹی میں ایک پریزینٹیشن کے دوران لیکچرار نے کہا کہ اگر تم ٹھیک سے نہیں بول سکتے تو تمہیں پڑھائی چھوڑ دینی چاہیے
    https://twitter.com/MariumAwazar_/status/1231073085878566913?s=19
    لڑکی نے لکھا کہ لیکچرار کے اس رویہ کے بعد سے ان کا کزن ڈپریشن میں مبتلا ہے اور اپنے آپ کو کمرے میں بند کیا ہوا ہے

    پاکستانی لڑکی کی ٹوئٹ پر بھارتی اداکار ہریتک روشن نے لکھا کہ پلیز اپنے کزن سے کہو کہ لیکچرار اور ان کے مشورے کا ان کی ہکلاہٹ سے کوئی تعلق نہیں اٹک اٹک کر بولنا کچھ بڑا کرنے سے آپ کے کزن کو نہیں روک سکتا


    ہریتک روشن نے پاکستانی لڑکی کو کہا کہ وہ اپنے کزن کو بتائیں کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں اور نہ ہی ان کو اس میں شرم محسوس کرنی چاییے تاہم جو لوگ انہیں شرم دلاتے ہیں وہ خود دماغ سے خالی ہیں

  • پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خودکشی نہ کرنے کا مشورہ

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خودکشی نہ کرنے کا مشورہ

    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خودکشی نہ کرنے کا مشورہ ، اطلاعات کےمطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین ماہرہ خان کے مداح حالیہ ٹویٹ پر تذبذب کا شکار ہوگئے۔

    ماہرہ خان نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے شاعری کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ’زندگی‘ کے موضوع پر آزاد نظم کے کچھ اشعار ٹویٹ کیے۔

    زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے ماہرہ خان نے لکھا کہ

    زندگی ۔۔۔

    رکتی ہوئی۔۔۔

    سمٹی ہوئی۔۔۔۔

    الجھی ہوئی۔۔۔

    تھکتی ہوئی ۔۔۔

    زندگی۔۔۔

    ماہرہ خان کی شاعری مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے 4 ہزار سے زائد صارفین نے پسند جبکہ چار سو سے زائد نے اسے ری ٹویٹ کیا۔

     

    ماہرہ خان کے شاعرانہ ٹویٹ پر مداحوں نے بھی زندگی سے متعلق اشعار لکھ کر بھیجے۔ اداکارہ کو مداحوں نے حوصلہ دینے کی کوشش کی جبکہ ایک صارف نے شہزاد نے انہیں خودکشی نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

  • مجھے عمران خان کو ووٹ دینے پر فخر ہے غلط ثابت ہوا توعوام سے معافی مانگ لوں گا فرحان سعید

    مجھے عمران خان کو ووٹ دینے پر فخر ہے غلط ثابت ہوا توعوام سے معافی مانگ لوں گا فرحان سعید

    پاکستانی معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ مجھے عمران خان کو ووٹ دینے پر فخر ہے اورآج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں اگر عمران خان کو ووٹ دینے پر غلط ثابت ہوا تو 5 سال بعد عوام سے معافی مانگ لوں گا

    باغی ٹی وی: اے آر وائے ڈیجیٹل ٹی وی کے شو معصومانہ سوال کے میزبان وسیم بادامی سے بات کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا کہ مجھے عمران خان کو ووٹ دینے پر فخر ہے اورآج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور مجھے یقین ہے 5 سال بعد ہم دوبارہ عمران خان کو ہی منتخب کریں گے

    میزبان کی جانب سے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فرحان سعید نے کہاکہ خان صاحب کی جگہ کوئی بھی آتا تو مہنگائی بڑھتی مہنگائی تو ہر حکومت میں بڑھی ہے کون سی حکومت ہے جس نے آکر مہنگائی کم کردی ہے اداکار نے کہا خان صاحب نے سختی سے سب کو سیدھا کرنے کی کوشش کی ہے

    فرحان سعید نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا سارا پیسہ سود میں چلاجاتا ہے لہذا ہمیں یہ مہنگائی جیسے کڑوے گھونٹ پینے پڑیں گے لیکن ہم یہ قرض اتار دیں گے انشااللہ

    فرحان سعید نے مزید کہا کہ میں خان صاحب کی سائیڈ لے رہا ہوں اگر 5 سال بعد میں غلط ثابت ہواتو میں لوگوں سے معافی مانگ لوں گا کہ میں نے خان صاحب کی غلط حمایت کی

    فرحان سعید نے پاکستان سپر لیگ سیزن5 کے آفیشل گانے ’’تیار ہیں‘‘ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناپسند کیے جانے پر کہا کہ گانا اچھا ہے اور اسٹیڈیم میں لوگ اسے پسند بھی کررہے ہیں اور چند دن بعد یہ گانا ہر جگہ ہر رکشہ میں لگایا جائے گا اور ہر کوئی اسے گائے گا تاہم انہوں نے علی ظفر کی جانب سے جاری کیے جانے والے پی ایس ایل کے نئے گانے کے ٹیزر کی تعریف کی اور کہا علی ظفر نے گانا بنانے کا اعلان کرکے اپنے اوپر پریشر لے لیا ہے تاہم ان کے گانے کا ٹیزر بہت اچھا اورعوامی ہے جو شائقین کو پسند آئے گا

    واضح رہے کہ فرحان سعید اس وقت ٹچ بٹن نامی فلم میں کام کررہے ہیں اس فلم میں ان کے ہمراہ سونیا حسین، فیروز خان اور ایمان علی نے اہم کردار نبھائے فلم عیدا لفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

    علی ظفر نے پی ایس ایل ترانے کا دوسرا ٹیزر جاری کر دیا

  • بالی ووڈ کی معروف شخصیت : زائرہ وسیم نے ڈاکٹراسرار احمد کا لیکچر”اللہ پربھروسہ ” شیئرکرکے تہلکہ مچادیا

    بالی ووڈ کی معروف شخصیت : زائرہ وسیم نے ڈاکٹراسرار احمد کا لیکچر”اللہ پربھروسہ ” شیئرکرکے تہلکہ مچادیا

    نئی دہلی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زائرہ وسیم نے ڈاکٹراسرار احمد کے ایک لیکچر شیئرکرکے نہ صرف شوبز کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے بلکہ ہرسننےوالا اوردیکھنے والا بھی زائرہ وسیم کے اس فعل پربہت زیادہ حیران ہے

     

    https://www.instagram.com/tv/B882a9aFU6g/

    باغی ٹی وی کےمطابق بالی ووڈ کی سابقہ سٹارنے اپنے انسٹا گرام پیچ پرپاکستان کے معروف مذہبی سکالرڈاکٹراسراراحمد کے ایک لیکچرشیئرکرکے بھارتی فلم انڈسٹری میں ہلچل مچادی ہے ، بھارتی اداکارہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پربہت زیادہ سراہا جارہا ہے،

     

    بالی ووڈ کی سابقہ سٹارزائرہ وسیم نے ڈاکٹراسرار احمد کی طرف سے ایک لیکچرکا حوالہ دیا ہے ، جس میں اللہ پرتوکل اوربھروسہ کرنے والوں کی فضیلت اورمقام بتایا گیا ہے،

     

    زائرہ وسیم کی طرف سے شیئرکیئے جانے والے ڈاکٹراسرار کی طرف سے سورۃ الطلاق کی آیت نمبر 65 میں توکل اوربھروسہ کرنے والوں سے متعلق جو اللہ تعالی کا فرمان ہے اس پر لیکچرہے

     

    یاد رہے کہ زائرہ وسیم بھارت کی معروف انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی مشہور زمانہ فلم دنگل کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا

     

    فلم انڈسٹری چھوڑنے کے اس اعلان کے بعد اداکارہ نے ابھی تک کسی نئی فلم یاڈرامے وغیرہ میں کام نہیں کیا ۔ لیکن یہ ضرور ہےکہ وہ اکثروبیشتراپنے چاہنے والوں کے لیے اچھی اچھی ویڈیوزاوربہت مفید لیکچرز شیئرکرتی رہتی ہیں

     

  • عائزہ خان  سوشل میڈیا پر 5 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

    عائزہ خان سوشل میڈیا پر 5 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر 50 لاکھ (5 ملین) سے زائد فالوورز کے ساتھ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

    باغی ٹی وی: معروف اداکارہ عائزہ خان ماہرہ خان، ایمن خان اور ماورا حسین کے بعد انسٹا گرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

    اس سے قبل معروف اور نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گذشتہ سال اکتوبر میں انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا

    ماہرہ خان کے بعد ایمن خان پاکستان کی دوسری اداکارہ بنی تھیں جن کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے ایمن خان کے بعد اداکارہ ماورا حسین یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری پاکستانی اداکارہ ہیں
    https://www.instagram.com/p/B86VnvoB39v/?igshid=1no3f7dpptn5t
    عائزہ خان نے گذشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو سیشن کی کچھ تصاویر شیئر کیں عائزہ خان نے اپنی ان تصاویر میں سے ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرا سب سے پسندیدہ شاٹ ہے اس تصویر میں عائزہ خان نے اپنے سر پر اورنج اور سفید رنگ کا دوپٹہ پہنا ہوا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے وہ کچھ سوچ رہی ہیں جبکہ سفیر رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے

  • سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم کا بھارتی میڈیا پر طنز

    سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم کا بھارتی میڈیا پر طنز

    سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نےبھارتی میڈیا پر طنزکر ڈالا

    باغی ٹی وی: زائوہ وسیم نے بھارتی میڈیا پر طنز کے تیر برساتے ہوئے آئینہ دکھا دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی کی بات سے اتفاق رائے کرتے ہوئے انہوں نےبھارتی میڈیا پر طنز کر ڈالا

    بھارتی صحافی فائے ڈی سوزا نے ٹویٹر پر اپنے میڈیا سے متعلق کہنا تھا کہ اینکرز اور رپورٹرز ٹی وی چینلز پر اس وقت نان اسٹاپ کووریج کا راگ الاپنا شروع کرتے ہیں کہ جب ان کے پاس معلومات ختم ہوجائیں
    https://twitter.com/ZairaWasimmm/status/1231888950224138240?s=19
    بھارتی صحافی کی اس ٹویٹ پر اتفاق کرتے ہوئے زاوئرہ وسیم لکھا کہ دیکھئے یہ کتنے فٹ ہے کتنی دیر گُھٹنے ٹیک کر بیٹھ سکتے ہیں

    واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم دنگل سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اس کے بعد زائرہ نے عمار خان کے ساتھ فلم سکریٹ سُپر سٹار میں بھی کام کیا تھا تاہم گذشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا

  • ہاروی وائنسٹن می ٹو مہم کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار

    ہاروی وائنسٹن می ٹو مہم کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار

    ہالی وڈ کے بدنام زمانہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو می ٹو تحریک کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی : نیویارک کی عدالت میں ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو می ٹو تحریک کے تاریخ ساز فیصلے میں 2 مختلف خواتین پر جنسی حملے اور ریپ کا مرتکب قرار دیا گیا

    ہاروی وائنسٹن پر سب سے پہلے اکتوبر 2017 میں خواتین نے ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے اور ان پر مجموعی طور پر 80 سے زائد خواتین نے الزامات لگا رکھے ہیں ان پر الزامات سامنے آنے کے بعد ہی دنیا بھر میں می ٹو مہم کا آغاز ہوا تھا

    کئی ہفتوں کی سماعت کے دوران کئی خواتین نے اپنے بیانات میں پروڈیوسر کی جانب سے ریپ، جنسی استحصال اور دیگر متعدد باتوں کا ذکر کیا تھا جیوری نے ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات پر 5 دن تک غور کیا اور پیر کی صبح یہ فیصلہ سنایا تاہم پروڈیوسر کو 3 دیگر کیسز میں مجرم قرار نہیں دیا گیا، جن کے ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی

    فیصلے کے بعد ہاروی وائنسٹن ک جیل بھیج دیا گیا جبکہ ضمانت منسوخ کردی گئی پروڈیوسر کو سزا 11 مارچ کو سنائی جائے گی

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف کیس 3 الزامات پر مبنی تھا پہلا 2013 میں ایک ہوٹل کے کمرے میں اداکارہ جیسیکا من پر جنسی حملہ اور ریپ دوسرا 2006 میں پروڈکشن اسسٹنٹ مریم ہیلی کو زبردستی جنسی استحصال کا نشانہ بنانے اور تیسرا 1990 کی دہائی میں اداکارہ اینا بیلا شیورہ کو ان کے اپارٹمنٹ میں ریپ کا نشانہ بنانا تھا

    2 مقدمات جیسیکا من اور مریم ہیلی میں پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو مجرم قرار دیا گیا مگر اینابیلا شیورہ کے معاملے میں انہیں مجرم نہیں ٹھہرایا گیا

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ کیس میں جیسیکا من بھی جیوری کے سامنے پیش


    پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو جیسیکا من کے کیس میں تھرڈ ڈگری ریپ اور مریم ہیلی کے کیسز میں فرسٹ ڈگری جنسی حملے کا مرتکب قرار دیا گیا

    جیسیکا من کے مقدمے میں ہاروی وائنسٹن کو زیادہ سے زیادہ 4 جبکہ مریم ہیلی کے کیس میں کم از کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 25 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے

    جیوری کے اراکین کو اینا بیلا شیورہ کے الزامات پر غور وفکرکرتے ہوئے 4 دن تک مشکلات کا سامنا ہوا اور جمعے کو ان کے بیان اور متعلقہ شواہد پر نظرثانی کرنے کے بعد جج کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف 2 سنگین نوعیت کے الزامات پر جیوری میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا لیکن دیگر 3 کم سنگین نوعیت کے الزامات پر فیصلہ کر لیا گیا ہے

    جج نے جیوری کو کہا کہ وہ ایک نازک مرحلے میں ہیں انہوں نے جیوری پر زور دیا کہ وہ آزاد ذہن کے ساتھ کسی اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں

    واضح رہے کہ نیویارک کی عدالت کی جانب سے 19 جنوری 2020 کو بنائی گئی جیوری کے سامنے مجموعی طور پر 6 خواتین اداکارہ و ماڈل ڈان ڈننگ، ماڈل ترالے وولف، ماڈل و اداکارہ مریم ہیلی، اداکارہ اینابیلا شیورہ، اداکارہ و ماڈل لورین ینگ اور میک اپ آرٹسٹ، ہیئر ڈریسر و اداکارہ جیسیکا من پیش ہوئیں

    تمام اداکاراؤں نے بتایا تھا کہ جب ان کے ساتھ زیادتی کی گئی تب انہوں نے اس حوالے سے کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا کیوں کہ وہ جانتی تھیں کہ ہاروی وائنسٹن طاقتور ہیں اور ان پر کوئی یقین بھی نہیں کرے گا

    اداکاراؤں کے مطابق جب ہاروی وائنسٹن کے خلاف اکتوبر 2017 میں پہلی بار نیویارک ٹائمز میں کئی خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات کی رپورٹ شائع ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا

    اس کے بعد عدالت نے 12 رکنی 7 مرد اور 5 خواتین پر مشتمل جیوری کو منتخب کیا تھا مذکورہ جیوری ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے الزامات لگانے والی خواتین سے جرح کے بعد فلم پروڈیوسر کے خلاف فیصلہ دے گی عدالت نے مذکورہ جیوری اس وقت بنائی تھی جب ہاروی وائنسٹن نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے جو بھی کیا وہ خواتین کی باہمی رضامندی سے کیا تھا

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف اداکارہ و ماڈل مریم ہیلی بھی جیوری کے سامنے پیش

  • عاصم اظہر کو کس مخصوص وقت کا انتظار ہے?

    عاصم اظہر کو کس مخصوص وقت کا انتظار ہے?

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کو کسی مخصوص وقت کا انتظار

    باغی ٹی وی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کسی مخصوص وقت کا انتظار کرنے لگے اس مخصوص انتظار میں انہوں نے گھڑی کی سوئی پر نظریں جمالیں ہیں
    https://www.instagram.com/p/B88_XlHFwxe/?igshid=6gpycvz8pyax
    گذشتہ روز معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں 4 گھڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور عاصم اظہر ان میں سے ایک گھڑ ی کی طرف اشارہ کررہے ہیں

    عاصم اظہر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ وقت وہ بھی گزر گیا ہے وقت یہ بھی گزر ہی جائے گا لہذا ٹینشن نہیں لینی ہے

    گلوکار کی اس پوسٹ پر اداکار ہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنا غصہ

    عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ کمنٹس کرکے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا

  • مہوش حیات کی نشاندہی پر کراچی ائیر پورٹ میں مرمت کا کام شروع

    مہوش حیات کی نشاندہی پر کراچی ائیر پورٹ میں مرمت کا کام شروع

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی نشاندہی پر کراچی ایئر پورٹ میں مرمت کا کام شروع ہوگیا

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی ایئر پورٹ پر جاری مرمت کے کام کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ آج میں کراچی ایئرپورٹ گئی اور وہاں یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ خواتین اور مردوں کے لیے مختص کمروں میں مرمت کے کام کا آغاز ہوگیا ہے


    مہوش حیات نے لکھا کہ ہمارے ملک میں آنے والے غیر ملکیوں پر پہلا امپریشن ایئرپورٹ ہوتا ہے ان کو اچھا ہونا چاہیئے

    انہوں نے لکھا میں حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے میری دراخواست کو سن کر اس پر عمل کیا

    یاد رہے کہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے مخصوص کمرے کی گندگی کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا


    انہوں نے لکھا تھا کہ بدقسمتی سے انہیں کراچی ایئر پورٹ پر خواتین کے لیے مخصوص کمرہ استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو انتہائی گندہ اور بدبو دار تھا وہاں انہیں لال بیگ بھی دکھائی دیئے جن کی موجودگی انتہائی مضرِصحت ہے

    انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں آنے والوں کو ہم کیا تاثر دینا چاہتے ہیں؟ یہ بنیادی سہولیات ہیں اس لیے انہیں صاف رکھیں

    مہوش حیات کے اس ٹوئٹ کے بعد حکومت پاکستان نے ان کی اس شکایت کا نوٹس لے لیا تھا اور اب اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے