Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہالی وڈ فلم دی کال آف دی وائلڈ کے شاندار ورلڈ پریمئیر کا انعقاد

    ہالی وڈ فلم دی کال آف دی وائلڈ کے شاندار ورلڈ پریمئیر کا انعقاد

    ہالی ووڈ فلم دی کال آف دی وائلڈ کا لاس اینجلس میں شاندار ورلڈ پریمیر ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن ایڈونچر فلم دی کال آف دی وائلڈ کا ورلڈ پریمیر امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوا جس میں ہیرسن فورڈ اور کارا جی سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی

    کرس سینڈرز کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جیک لندن کے 1903 میں لکھے گئے ناول اور 1935 میں بننے والی فلم پر مبنی ہے

    واضح رہے کہ ایک کتے کی زندگی میں آنے والے طوفانوں سے بھرپور اس فلم کو 21 فروری کوسینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا

  • شنیرا اکرم فلم منی بیک گارنٹی سے ڈیبیو کریں گی

    شنیرا اکرم فلم منی بیک گارنٹی سے ڈیبیو کریں گی

    پاکستانی سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اب فلموں میں کام کریں گی

    باغی ٹی وی می رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اب فلموں میں کام کریں گی انہوں ںے فواد خان کے ساتھ آنے والی فلم منی بیک گارنٹی میں انٹری کی تیاریاں مکمل کرلیں

    شنیرا اکرم نے اپنے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویرسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں بڑی اسکرین پر ڈیبیو کے حوالے سے لکھا کہ میں پہلی پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران کچھ پریشان سی ہو رہی تھی
    https://www.instagram.com/p/B8fsczRA2OC/?igshid=17dlt299sg2yu
    انہوں نے لکھا کہ سیٹ پر گزارے گئے چند دنوں میں مجھے ٹخنوں میں سوجن، راتوں میں شوٹنگ کی وجہ سے نیند کی کمی، زبان میں فرق کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس دوران گزرے ہوئے حسین لمحات اور نا قابل فراموش اسٹنٹ نے مجھے خوب تجربے سے روشناس کرایا

    انہوں نے ہدایت کار فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ مجھے پیسے واپس لینے کی بھی گارنٹی لینی چاہیے ؟ ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا یہ بہت بہت زیادہ فنی تھا

    واضح رہے کہ فلم منی بیک گارنٹی کو معروف کامیڈین اداکار فیصل قریشی نے تحریر کیا ہے جس میں ہدایت کار کے فرائض بھی وہ خود انجام دے رہے ہیں

    فلم کی کاسٹ میں فواد خان، میکال ذوالفقار، عائشہ عمر، مانی، جان ریمبو ، حنا دل پذیر اور جاوید شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں شنیرا اکرم کے ساتھ وسیم اکرم بھی ڈیبیو کر رہے ہیں جو کہ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ گلوکاری بھی کر رہے ہیں

  • ہالی وڈ فلم الہ دین کے سیکوئل پر کام کا آغاز

    ہالی وڈ فلم الہ دین کے سیکوئل پر کام کا آغاز

    ہالی وڈ فلم الہ دین سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ اس فلم کے سیکوئل پر کام کیا جارہا ہے

    امریکی جریدے ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق فلم الہ دین کے پروڈیوسرز اس کی شاندار کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل پر کام کررہے ہیں
    رپورٹ کے مطابق پروڈیوسرز ڈین لن اور جوناتھن ایرچ اس نئی فلم پر دوبارہ کام کررہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ الہ دین کی ہدایات دینے والے ڈائریکٹر گائے ریچی کو اس کے سیکوئل کے لیے بھی واپس لے آئیں گے

    2019 میں ریلیز ہونے والی فلم الہ دین کا مرکزی کردار کینیڈین اداکار مینا مسعود نے ادا کیا، برطانوی اداکارہ ناومی اسکاٹ فلم میں ‘جاسمین’ بنیں جبکہ جینی کا کامیاب کردار ول اسمتھ نے نبھایا تھا اس فلم کے سیکوئل میں بھی پروڈیوسرز ان ہی تینوں کرداروں کو دوبارہ کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں البتہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد ہی ان تینوں اداکاروں کو فلم میں کاسٹ کرنے کی آفر دی جائے گی

  • بیٹ مین کی پہلی جھلک جاری

    بیٹ مین کی پہلی جھلک جاری

    ہالی وڈ وڈ سیریز بیٹ مین کی ایک اور فلم جلد اسکرینز پر نظر آئے گی اور اس بار اس سیریز میں بیٹ مین کا کردار خوبرو اداکار روبرٹ پیٹنسن نبھاتے نظر آئیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ وڈ سیریز بیٹ مین کی ایک اور فلم جلد اسکرینز پر نظر آئے گی اور اس بار اس سیریز میں بیٹ مین کا کردار خوبرو اداکار روبرٹ پیٹنسن نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ اس سے پہلے اس سیریز میں اب تک کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن جیسے اداکار بیٹ مین کا کردار نبھا چکے ہیں

    ور اب اس سیریز کی پہلی جھلک بھی انٹرنیٹ پر جاری کردی ہے جس میں روبرٹ پیٹنسنمرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے

    اس ویڈیو میں سرخ رنگ کی روشنی میں روبرٹ پیٹنسن کو بیٹ مین کے طور پر متعارف کروایا گیا

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار نئے اداکار کو بیٹ مین کا کردار ملنے کے ساتھ ساتھ اس کردار کا انداز یعنی کاسٹیوم بھی کافی حد تک تبدیل کیا گیا ہے

    اس فلم میں روبرٹ پیٹنسن کے علاوہ کولن فیرل، جان ٹرٹورو، اینڈی سرکس، پال ڈانو اور زوئی کراوٹز بھی شامل ہیں فلم بیٹ مین کو اگلے سال ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ بیٹ مین کا کردار ملنے کے بعد روبرٹ پیٹنسن کی مقبولیت میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوا ہے رواں سال امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کی تحقیق کے مطابق روبرٹ پیٹنسن دنیا کے سب سے خوبرو مرد قرار دیے گئے

  • گلوکار طاہر شاہ کے نئے گانے کی جھلک جاری

    گلوکار طاہر شاہ کے نئے گانے کی جھلک جاری

    آئی ٹو آئی اور اینجل سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکارطاہر شاہ نے اپنے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار طاہر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے آنے والے گانے فرسٹ لک کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نئے گانے کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا بھی اعلان کیا

    گلوکار طاہر شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں لال گلاب کے پھول کی پتیوں سے ایک دِل بنایا ہوا ہے اوران کا یہ نیا گانا رواں سال 14 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ طاہر شاہ کی جانب سے ان کے نئے گانے کی ابھی تک کوئی ویڈیو جاری نہیں کی گئی ہے


    واضح رہے کہ طاہر شاہ کا مشہور گانا ’آئی ٹو آئی‘ 2013 میں ریلیز ہوا تھا جبکہ 2016 میں ’’اینجل‘‘ نامی گانا ریلیز کیا تھا جسے جتنی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اتنا ہی پسند کیا گیا تھا یہاں تک کہ لوگ اس گانے سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک باتیں کرتے رہے تھے

  • مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے مودی کو مسلمانوں سے نفرت کی بنا پر فاشسٹ قراردیا

    مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے مودی کو مسلمانوں سے نفرت کی بنا پر فاشسٹ قراردیا

    معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اور مقبول شاعر اور مصنف جاوید اختر نے وزیراعظم مودی کو مسلمانوں کے لیے نفرت آمیز رویہ رکھنے پر ایک فاشسٹ شخص قرار دیدیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز مہیش بھٹ اور مقبول شاعر اور مصنف جاوید اختر نے وزیراعظم مودی کو مسلمانوں کے لیے نفرت آمیز رویہ رکھنے پر ایک فاشسٹ شخص قرار دیدیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر شئیر کی گئی ویڈیو میں بھارت کے ممتاز فلم ساز مہیش بھٹ اور مقبول ترین شاعر و مصنف جاوید اختر کا انٹرویو دکھایا گیا ہے


    انٹرویو کے دوران بھارت کی دونوں معروف و مقبول لوگوں سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعظم مودی اور ان کے طرز حکمرانی کو فاشسٹ سمجھتے ہیں؟ جس کے جواب میں مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے بے ساختہ کہا کہ جی ہاں

    جاوید اختر نے مزید کہا کہ ایک فاشسٹ شخص کے سر پر سینگ نہیں ہوتے یہ ایک احساس برتری سے لبریز مخصوص ذہنیت کا نام ہے جو یہ سوچ رکھتے ہیں کہ ہم دوسروں سے بہتر ہیں اور جو کچھ بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں وہ دراصل دوسروں کی وجہ سے ہورہے ہیں اور یوں وہ اپنے علاوہ سب سے نفرت کرنے لگتے ہیں

    اسلامو فوبیا سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مہیش بھٹ نے کہا کہ یہ صورت حال نائن الیون کے بعد پیدا ہوئی ہے جس میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا بھارت میں بھی لوگ اس کے زیر اثر آگئے اور بی جے پی کی تو پوری سیاست ہی مسلمانوں سے نفرت کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک عام بھارتی کی نمائندگی نہیں

  • اداکارہ ارمینہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    اداکارہ ارمینہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ارمینہ خان اپنے قریبی دوست فیصل خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ارمینہ خان اپنے قریبی دوست فیصل خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اداکارہ نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی شادی کی خوشخبری شیئر کی اور فیصل خان کو اپنا شوہر کہہ کر متعارف کروایا
    https://www.instagram.com/p/B8jazGDna_z/?igshid=kupa6fn7n40h
    اداکارہ نے وشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام فیصل خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی اور شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ولیمے کی تقریب بعد میں منعقد کریں گی انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا آپ سب کا شکریہ ہمیں سمجھنے اور ہماری حمایت کرنے کے لیے مجھے آپ سب سے بے حد محبت ہے

    اداکارہ نے نے اپنے شوہر کو مسٹر خان کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے انہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد بھی دی دوسری طرف ارمینہ کے شوہر فیصل خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری لوگوں کے ساتھ شیئر کی اور ارمینہ کو اپنی بیوی کہہ کر متعارف کروایا

    ارمینہ خان کے مداح انہیں شادی کی ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں اور اپنی دعاؤں بھر پور خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں

  • مرزا غالب کو اس دنیا سے بچھڑے151 برس ہو گئے

    مرزا غالب کو اس دنیا سے بچھڑے151 برس ہو گئے

    برصغیر کے معروف شاعر مرزا غالب کی 151 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ بیگ تھا وہ 27 دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے غالب اردو کے ایک منفرد شاعر تھے غالب کی تحریروں نے اردو شاعری کو وسعت دی اردو ادب کی شاعری اور نثر کو نئے رجحانات سے روشناس کرویا غالب نے اردو میں جو نئی اصناف متعارف کروائیں اور جو خطوط لکھے وہ بھی اپنی مثال آپ ہیں شادی کے بعد مرزا کے اخراجات بڑھ گئے اور وہ مقروض ہو گئے

    مالی پریشانیوں سے مجبور ہو کر غالب نے 1850ء میں قلعہ کی ملازمت اختیار کی اور خاندان تیموری کی تاریخ لکھنے پر مامور ہوئے جس کا ماہانہ معاوضہ ان کے لیے 50 روپے مقررکیا گیا مرزاغالب نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی

    غالب نے کبھی بھی انگریز ثقافت کی تعریف نہیں کی البتہ انھوں نے اپنی شاعری اور نثر سے سائنسی دریافتوں کے حوالے سے مختلف مثالیں بیان کیں جنھیں اگر اپنا لیتے تو ان کا شمار دنیا کی بہترین قوموں میں ہوتا

    آخری عمر میں غالب شدید بیمار رہنے لگے اور پھر 15 فروری 1869ء کو خالق حقیقی سے جاملے

    پاکستان میں غالب کی زندگی پر دستاویزی فلم بھی بنائی گئی جبکہ پاکستان میں غالب پر ڈرامہ بھی بنایا گیا

  • مایا علی اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    مایا علی اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اداکارہ مایا علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ان ہی میں ایک ویڈیو مایا علی اور شہریار منور کے ڈانس کی بھی ہے یہ ویڈیو مایا علی کے بھائی کی بارات کی ہے
    https://www.instagram.com/p/B8kxBEslPhS/?igshid=1177yqel3mn0p
    اس ویڈیو میں اسٹیج پر پہلے مایا علی اکیلی ڈانس کر رہی ہیں اور پھر شہریار منور کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتی ہیں جس کے بعد دونوں ڈانس کرتے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B8kxvfBF0Bb/?igshid=1qvqz4r6dzqsd
    مایا علی نے اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مایوں اور قوالی نائٹ کی بھی تصاویر شئیر کیں
    https://www.instagram.com/p/B8euynSnHbD/?igshid=tbngrhc8zo87
    https://www.instagram.com/p/B8eu_xynpEk/?igshid=1iber3ooz3iq5
    https://www.instagram.com/p/B8ewO0On6sP/?igshid=1cem6s6j0mlnw
    https://www.instagram.com/p/B8ewppEHyFi/?igshid=1sdfoc5ffcjpd
    https://www.instagram.com/p/B8hSCTwnxov/?igshid=a99343i299pp
    https://www.instagram.com/p/B8hR1Rwn-S9/?igshid=30uf6vue8i8p
    https://www.instagram.com/p/B8hVRRunAkZ/?igshid=1auy4ltbv7cz1
    https://www.instagram.com/p/B8hZTpDnFs7/?igshid=10qgtaiynd3pn
    https://www.instagram.com/p/B8hTGIGH4BH/?igshid=1l97a8oasxs6a
    دوسری جانب مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی قوالی نائٹ اور مایوں کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں

    اداکارہ نے اپنے بھائی کی مایوں میں ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیے بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں

    مایا علی نے اپنے بھائی کی قوالی نائٹ میں مرون رنگ کی خوبصورت فراک پہنی ہوئی تھی

    واضح رہے کہ اداکار شہریارمنورکی منگنی ٹوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ منگنی مایا علی کی وجہ سے ٹوٹی ہے۔ فلم پرے ہٹ لو کے بعد دونوں اداکارایک دوسرے کے قریب آگئے تاہم مایا علی اورشہریار منورنے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے

  • پاک ترک دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلی مثال ہے

    پاک ترک دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلی مثال ہے

    پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلی مثال ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلی مثال ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پر لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے ان لیڈران سے انہیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں خدا انہیں راہ راست پر چلائے اور رہنمائی اور مدد کرے


    حمزہ علی نے اپنے ٹوئٹ میں ترک زبان کا استعمال کرتے ہوئے ترک زبان میں پاکستان اور ترکی دونوں ملکوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خدا ترکی اور پاکستان کا بھلا کرے انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ پاک ترک فرینڈ شپ کا استعمال بھی کیا

    واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں نور خان ایئر بیس پر تر ک صدر کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا

    ترک صدر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہےاور کشمیر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کشمیر ہمارے لیے وہی ہے جو پاکستان کیلئے ہے