Baaghi TV

Category: شوبز

  • پاکستان ایک حسین ترین اور پر امن ملک ہے جعفر جیکسن

    پاکستان ایک حسین ترین اور پر امن ملک ہے جعفر جیکسن

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک حسین ترین اور پرامن ملک ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک حسین ترین اور پرامن ملک ہے پاکستان کے لوگ بہت زیادہ محبت و احترام کرنے والے مہمان نواز ہیں وہ پاکستان میں ملنے والا پیار کبھی انہیں کبھی نہیں بھول سکے گا

    جعفر جیکسن نے اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی اور کومسیٹس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنی مہمان نوازی اور لوگوں کے محبت بھرے انداز ملنساری سے متاثر ہو کر پاکستان کے بارے میں مغربی میڈیا میں پیش کردہ منفی تاثرات کو غلط پایا ہے

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مہمان کا والہانہ استقبال کرنے والے ملنسار اور بااخلاق اور مہمان نواز لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور وہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ مغربی میڈیا پاکستان کے بارے میں کس قدر غلط انداز میں منفی تاثر پیدا کرتا ہے

    جعفر جیکسن لاہور کے تفریحی اور معلوماتی دورہ کے بعد کراچی جائیں گے جہاں وہ کراچی یونیورسٹی ، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور انڈس ویلی اسکول آف آرٹس کا دورہ کر کے ان تعلیمی اداروں میں طلبا سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے وہ کراچی میں قائد اعظم کے مزار پر حاضری دینے کے بعد لیاری کا دورہ کریں گے اور گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی ملاقات کریں گے

    واضح رہے کہ جعفر جیکسن لاس اینجلس کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے مغربی دنیا کے ابھرتے ہوئے گلوکار نغمہ نگار اور مزاحیہ فنکار ہیں وہ عالمگیر شہرت کے حامل لیجینڈری گلوکار پاپ کنگ مائیکل جیکسن کے بھتیجے اور نغمہ نگار و پروڈیوسر جرمین جیکسن کے چھوٹے صاحبزادے ہیں ان کے والد جرمین جیکسن نے 1989 میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا

  • مہوش حیات اور ماہرہ خان کا پی ٹی آئی رہنما کے انتقال پر اظہار افسوس

    مہوش حیات اور ماہرہ خان کا پی ٹی آئی رہنما کے انتقال پر اظہار افسوس

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال پراداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر سیاستدانوں اور دیگر افراد کے ساتھ ساتھ اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے


    ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے ٹوئٹ جس میں فیصل جاوید نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے کو کمنٹ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا میری جب بھی ان سے ملاقات ہوئی میں نے انہیں نہایت رحم دل اور احترام کرنے والا شخص پایا


    اداکارہ مہوش حیات نے بھی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج نعیم الحق سر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ہر بار جب بھی ہماری ملاقات ہوئی ان کے حوصلہ افزائی سے بھرپور الفاظ نہایت قیمتی ثابت ہوئے مہوش حیات نے نعیم الحق کے اہلخانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا میری دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون ملے

  • فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم  ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار

    فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار

    ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے اور لوگ اس فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں جبکہ اسے ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار دیا جا رہا ہے

    فہد مصطفی اورماہرہ خان کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے دونوں کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا لہذا جب فلم’قائد اعظم زندہ باد‘کا اعلان کیا گیا تو لوگ بے تابی سے اس فلم کا انتظار کرنے لگے

    گذشتہ روز ماہرہ خان اور فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ مسلسل 3 ماہ کی شوٹنگ کے بعد بالآخر شوٹنگ کا اختتام ہوا

    شنیرا اکرم فلم منی بیک گارنٹی سے ڈیبیو کریں گی


    ٹویٹر پر ماہرہ خان نے فلم کے اختتام پر اس کے ایک سین کی تصویر شیئر کی


    فہد مصطفی نے بھی ہدایت کارنبیل قریشی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں فہد مصطفی نے لکھا کہ مسلسل 3 مہینے تک شوٹنگ کرنے کے بعد ہماری حالت ایسی ہوگئی ہے


    فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کے مداح فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کا سن کر نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ فلم کی ریلیز کا بے صبری اور نے چینی سے انتظار کررہے ہیں مداحوں کے مطابق سال کی سب سے بڑی فلم کی شوٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی اور یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی انشااللہ اس کے ساتھ ہی مداحوں نے فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

    سید احمد محمود نامی صارف نے لکھا کہ وہ ان دونوں کو اکٹھے فلم میں دیکھنے کے لیئے بے چین ہیں اور وہ انتظار کر رہے ہیں اور دعائیہ کلمات اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم انشاٰاللہ بہت بڑی بلاک بسٹر فلم ہو گی

    واضح رہے کہ فلم’قائداعظم زندہ باد‘میں فہد مصطفیٰ پہلی بار ایک پولیس انسپیکٹر کا کردار نبھارہے ہیں فلم کو ہدایت کار نبیل قریشی اور فضاعلی مرزا ڈائریکٹ اور پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ یہ فلم’فلم والا پکچر‘کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی

    فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فلم رواں سال عید الفطر یا عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

  • گواہان خواتین نے ہاری وائنسٹن پر لگے الزامات  مسترد کر دیئے

    گواہان خواتین نے ہاری وائنسٹن پر لگے الزامات مسترد کر دیئے

    ہالی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک کی عدالت میں قائم کی گئی 12 رکنی 7 مرد اور 5 خواتین پر مشتمل جیوری کے سامنے پیش ہونے والی 2 خواتین گواہان نے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

    یہ پہلا موقع ہے کہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف جاری کسی بھی کیس میں ان پر لگائے گئے الزامات کے گواہوں کو پیش کیا گیا اس سے قبل نیویارک کی عدالت کی جانب سے قائم کی گئی 12 رکنی جیوری میں ہاروی وائنسٹن پر ریپ جنسی استحصال اور جرائم کے الزامات لگانے والی 6 خواتین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے

    جیوری نے 24 جنوری کو پہلی خاتون اداکارہ اینابیلا شیورہ کا بیان ریکارڈ کیا تھا جب کہ دوسری خاتون مریم ہیلی 28 جنوری کو جیوری کے سامنے پیش ہوئی تھیں 2 خواتین اداکارہ ڈان ڈننگ اور ماڈل و اداکارہ ترالے وولف 30 جنوری کو پیش ہوئی تھیں جیسیکا مان یکم فروری کو جیوری کے سامنے پیش ہوئی تھیں چھٹی اور آخری خاتون ماڈل و ابھرتی ہوئی اداکارہ لورین میری ینگ رواں ماہ 6 فروری کو جیوری کے سامنے پیش ہوئی تھیں

    جیوری کے سامنے پیش ہونے والی تمام خواتین نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے پہلی بار جنسی استحصال کا نشانہ بننے کے باوجود دوبارہ بھی ہاروی وائنسٹن سے ملاقات کی تھیں جبکہ جیسیکا مان اور لورین میری ینگ نے جیوری کو بیان ریکارڈ کرواتے وقت بتایا تھا کہ جب انہیں استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا تو انہوں نے اپنی قریبی خواتین دوستوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا اور اب دونوں خواتین کی قریبی دوستوں نے جیوری کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروادیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیوری کے سامنے اداکارہ جیسیکا مان کی قریبی دوست برازیلین اداکارہ 35 سالہ تلیتا مائیا پیش ہوئیں اور انہوں نے جیوری کے سامنے گواہی دی کہ انہیں ان کی دوست نے ہاروی وائنسٹن سے تعلقات سے متعلق آگاہ کیا تھا

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ کیس میں جیسیکا من بھی جیوری کے سامنے پیش


    لیتا مائیا کا کہنا تھا کہ اگرچہ کچھ واقعات میں جیسیکا مان پریشان بھی ہوئیں تاہم انہیں یاد ہے کہ وہ مکمل طور پر ہاروی وائنسٹن سے تعلقات کی وجہ سے پریشان نہیں تھیں

    تلیتا مائیا کا کہنا تھا کہ ایک دن جب جیسیکا مان نے ہاروی وائنسٹن سے ملاقات کی اور بقول ان کے فلم پروڈیوسر نے ان کا استحصال کیا اس دن انہوں نے اپنی دوست جیسیکا مان کو مکمل طور پر پریشان یا حیران نہیں دیکھا

    تلیتا مائیا نے وکلا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جیسیکا مان فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو اپنا روحانی دوست قرار دیتی تھیں اور ان سے تعلقات پر خوش تھیں وہ کبھی بھی ذہنی اضطراب میں دکھائی نہیں دیں

    اداکارہ لورین میری ینگ کی قریبی دوست کلاڈیا سلیناس نے بھی جیوری کے سامنے بیان دیا تھا کہ ان کی دوست کی جانب سے بتائی گئی ہر بات ان کے خیال میں درست نہیں

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف چھٹی خاتون بھی جیوری کے سامنے پیش


    کلاڈیا سلیناس نے جرح کے دوران جیوری کو بتایا کہ لورین میری ینگ نے جس دن کا ذکر کیا ہے اس دن ان کے سامنے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا

    لورین میری ینگ نے جیوری کو بتایا تھا کہ ہاروی وائنسٹن نے انہیں ہوٹل کے باتھ روم میں لے جا کر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا تھا اور اس وقت کلاڈیا سلیناس بھی وہاں موجود تھیں

    وکلا سے جرح کے دوران کلاڈیا سلیناس نے بتایا کہ وہ وہاں موجود تھیں لیکن جس دن کا ذکر لورین میری ینگ کر رہی ہیں اس دن ان کے سامنے کوئی بھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا اور یہ کہ ان کی دوست نے کبھی بھی فلم پروڈیوسر کی اس طرح برائی نہیں کی

    دونوں خواتین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ہفتے تک مزید گواہوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور رواں ماہ کے آخر تک جیوری ہاروی وائنسٹن کے خلاف سماعت مکمل کرکے آئندہ ماہ فیصلہ سنائے گی

    مذکورہ جیوری میں ہاروی وائنسٹن کے خلاف صرف 2 خواتین کے ریپ اور جنسی استحصال کے فوجداری مقدمے زیر سماعت ہیں اور اگر ان پر دونوں میں سے کسی بھی ایک مقدمے میں جرم ثابت ہوگیا تو انہیں سزا اور جرمانہ ہوگا

    ہاروی وائنسٹن پر نیویارک سمیت لاس اینجلس اور دیگر امریکی شہروں میں بھی جنسی استحصال کے مقدمات زیر التوا ہیں اور مجموعی طور پر ان پر 100سے زائد خواتین نے ریپ اور جنسی استحصال کے الزامات لگا رکھے ہیں تاہم ان کے خلاف سب سے اہم مقدمات نیویارک کی مذکورہ جیوری میں زیر سماعت ہیں

    ہاروی وائنسٹن پر سب سے پہلے اکتوبر 2017 میں ابتدائی طور پر 30 خواتین نے ریپ اور جنسی استحصال کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد دنیا بھر میں می ٹو مہم شروع ہوگئی تھی

  • میانمار کے مذہبی مقام پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر عوام سراپا احتجاج

    میانمار کے مذہبی مقام پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر عوام سراپا احتجاج

    جنوبی مشرقی ملک میانمار کے مذہبی اور تاریخی مقام پر اٹلی کے جوڑے کی جانب سے غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر اسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر میانمار کے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے 23 سالہ جوڑے نے میانمار کے تاریخی شہر باگان کے پگوڈا کے مقام پر فحش ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا تھا جو تقریبا 12 منٹ دورانیے کی ویڈیو تھی

    اس ویڈیو کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر میانمار کے عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا اٹلی کے جوڑے نے 9ویں سے 13 ویں صدی کے درمیان تعمیر کیے گئے بدھ مت کے مندروں کے قریب ویڈیو بنائی اور ویڈیو میں مندر بھی دکھائی دے رہے تھے اور ویب سائٹ پو اپ لوڈ کر دیا

    ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے کے بعد 13 فروری تک اسے ڈھائی لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا تھا جب کہ ڈھائی ہزار افراد نے مذکورہ ویڈیو کو ناپسند اور 5 ہزار سے زائد افراد نے اسے پسند بھی کیا تھا

    ویڈیو کو دیکھنے والے میانمار کے عوام نے سوشل میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اٹلی کے جوڑے کے فحش عمل کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ یورپی جوڑے نے ان کے مذہبی مقام کی توہین کی ہے جبکہ میانمار کے عوام نے مذکورہ مقام پر سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر بھی احتجاج کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ پگوڈا کے مندروں کے گرد سیکیوٹی بڑھائی جائے

    معروف اداکارہ سنگیتا کی پاکستانی اداکاراؤں کے ملبوسات پر شدید تنقید


    ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق 11 ماہ قبل ہی اٹلی کے جوڑے نے ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور انتہائی کم عرصے میں ان کے 80 ہزار سے زائد سبسکرائبر بن چکے ہیں

    واضح رہے کہ اٹلی کے جوڑے نے جس مقام پگوڈا پر فحش ویڈیو بنائی وہاں درجنوں بدھ مت کے مندر موجود ہیں جن سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ 9ویں سے 13 ویں صدی کے درمیان تعمیر کیے گئے تھے

    بدھ مت مذہب کے یہ خصوصی مندر میانمار کے شہر باگان میں موجود ہیں جسے گزشتہ برس اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائٹڈ نیشنز ایجوکیشنل، سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائیزیشن‘ (یونیسکو) نے عالمی تاریخی ورثہ بھی قرار دیا تھا جبکہ میانمار کا پورا شہر باگان تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل ہے

  • آسکر جیتنے والی فلم پیراسائٹ میری فلم سے چرائی گئی ہے بھارتی پروڈیوسر

    آسکر جیتنے والی فلم پیراسائٹ میری فلم سے چرائی گئی ہے بھارتی پروڈیوسر

    تاریخ میں پہلی بار بہترین فلم کا آسکر جیتنے والی غیر ملکی فلم پیراسائٹ ان کی فلم سے چرائی گئی ہے اور وہ کورین ڈایریکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے بھارتی پروڈیوسر کا دعوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پروڈیوسر نے دعوی کیا ہے کہتاریخ میں پہلی بار بہترین فلم کا آسکر جیتنے والی غیر ملکی فلم پیراسائٹ ان کی فلم سے چرائی گئی ہے اور وہ کورین ڈایریکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے

    تامل پروڈیوسر پی ایل تھیناپن کے مطابق جنوبی کوریا کی فلم پیراسائٹ کی کہانی 1999میں ریلیز ہونے والی ان کی تامل فلم منسارا کنّا سے چرائی گئی ہے

    کوریئن فلم ساز بونگ جون ہو کی فلم پیراسائٹ آسکر کی تاریخ کی پہلی غیرملکی فلم ہے جس نے آسکر کے 4 ایوارڈز اپنے نام کئے جسے بہترین فلم کا بہترین ہدایت کاری، بہترین اسکرین پلے اور بہترین غیرملکی فلم کا اعزاز ملا

    دوسری جانب منسارا کنّا کے ہدایت کار روی کمار نے کہا ہے کہ انہیں اپنی کہانی کو آسکر ملنے کی خوشی ہےجبکہ فلم بینوں کا کہنا ہے کہ تامل پروڈیوسر کا دعوی مضحکہ خیز ہے دونوں فلم کی کہانیاں بالکل الگ ہیں تامل فلم میں ہیرو کے خاندان کے افراد ہیروئین کارشتہ حاصل کرنے کے لیے ایک گھر میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ پیراسائٹ فلم بلیک کامیڈی ہے جس میں ایک نچلے طبقے کا خاندان گزر بسر کے لیے ایک انتہائی امیر گھر میں ملازمت اختیار کرتا ہےاور اپنی شناخت اور باہمی رشتے چھپانے کی کوشش کرتا ہے

  • تشدد بچوں کے دماغ کو جنسی ہراسانی جتنا متاثر کرتا ہے شہزاد رائے

    تشدد بچوں کے دماغ کو جنسی ہراسانی جتنا متاثر کرتا ہے شہزاد رائے

    گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ بچوں پر تشدد سےان کے دماغ کا وہی حصہ متاثر ہوتا ہے جو جنسی ہراسانی سے متاثر ہوتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطبابق شہزاد رائے نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں تو والدین پٹائی کرتے ہیں بچہ اسکول جاتا ہے تو استاد اچھا انسان بنانے کے لئے مارتے ہیں لیکن ریسرچ بتاتی ہے کہ تشدد سے صرف مینٹلی تشدد بڑھتا ہے

    شہزاد رائے نے کہا جب بچے پر تشدد ہوتا ہے تو دماغ کا وہی حصہ متاثر ہوتا ہے جو جنسی ہراسانی سے متاثر ہوتا ہے وفاق کے قانون میں موجود پینل کوڈ 89 میں گڈ فیتھ کے تحت بچے کو مارسکتے ہیں

    شہزاد رائے اور زندگی ٹرسٹ کے وکیل شہاب الدین نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں پر تشدد کے حوالے سے کہا پاکستان میں 81 فی صد بچے کسی نہ کسی طور پر ذہنی تشددکا شکار ہوتے ہیں پینل کوڈ کے سیکشن 89 میں بچوں پر تشدد کی گنجائش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی اداروں میں بچوں پر تشدد کی قانونی گنجائش کو تاحکم ثانی معطل کر دیا جب کہ عدالت نے شہزاد رائے کی درخواست پر حکومت سے 5مارچ تک جواب بھی طلب کیا ہے

  • سوارا بھاسکر نے مودی سرکار کومسلم دشمن پالیسیوں پر آڑے ہاتھوں لیا

    سوارا بھاسکر نے مودی سرکار کومسلم دشمن پالیسیوں پر آڑے ہاتھوں لیا

    بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر مودی سرکار کی مسلم مخالف متنازع پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر بول پڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر مودی سرکار کی مسلم مخالف متنازع پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر بول پڑیں
    اور کہا ہے کہ شہریت بل کے معاملے پر بھارتی پولیس مسلمانوں پر تشدد کررہی ہے

    ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران اداکارہ سوارا بھاسکر نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر ایک ایسی حکومت مسلط ہے جس کے مختلف ادارے ملکی آئین پر یقین ہی نہیں رکھتے

    سوارا بھاسکرنے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف جاری احتجاج کے دوران بھارتی پولیس کے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ طاقت کا غلط استعمال کرنے والے اور مودی سرکار کی جارحانہ پالیسیوں کی حمایت کرنے والے افراد کو بھارتی عوام کے تلخ سوالوں سامنا کرنا ہوگا عوام کو بھارتی حکومت کی نفرت انگیز پالیسیوں کے خلاف جب تک ممکن ہو سکا مزاحمت جاری رکھنا ہوگی

    اداکارہ نے بابری مسجد کے فیصلے پر بھارتی سپریم کورٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ ایک ہی غیر منصفانہ فیصلے میں بابری مسجد کو شہید کرنے کے واقعے کو غیر قانونی قرار دیتی ہے اور اسے شہید کرنے والوں کو شاباش بھی دیتی ہے

  • لندن فیشن ویک میں کورونا وائرس کی آگاہی مہم

    لندن فیشن ویک میں کورونا وائرس کی آگاہی مہم

    لندن فیشن ویک میں کورونا وائرس کی دہشت سے فیشن منچلوں نے ڈیزائنرز ماسک پہن کر شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن فیشن ویک اپنی پوری چمک دمک کے ساتھ شروع ہونے کو ہے تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فیشن کے مداح ڈیزائنرز ماسک پہن کر ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں

    برٹش فیشن کونسل کی سربراہ کا کہنا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں

    واضح رہے کہ چینی ڈیزائنرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں اور اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے

  • پریانکا چوپڑا کی نک جونس کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

    پریانکا چوپڑا کی نک جونس کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

    بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا کی اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ہالی ووڈ کے معروف گلوکار و اداکار نِک جونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جونس اور پریانکا دونوں بالی ووڈ کے گانےآنکھ مارے پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B8kEbkLnpEa/?igshid=3c8fpw6d006u
    نک جونس نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میرے فار ایور ویلنٹائن کے ساتھ پری شو ڈانس پارٹی

    دوسری جانب بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے شوہر نک جونس کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں مختلف زبانوں میں اپنے شوہر سے پیار کا اظہار کیا گیا تھا
    https://www.instagram.com/p/B8j16zDJ053/?igshid=1p3pb6bn01mzr
    پریانکا چوپڑا نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی
    https://www.instagram.com/p/B8kH2ekpGOq/?igshid=1l2lx59qbs0rr
    اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ایک اور پوسٹ میں نک جونس کے میلان میں ہونے والے کنسرٹ کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میرا ہمیشہ کا ویلنٹائن