Baaghi TV

Category: شوبز

  • رابی پیر زادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    رابی پیر زادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    گذشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والی سابقہ پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    رابی پیرزادہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عمر ے کے سفر سے متعلق تصاویر شئیر کر کے ٹویٹس کر رہی ہیں

    رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا اللہ جب جسے چاہے بلا لے کہ سے جانے کو دل نہیں کرتا عمرہ کرکے بھی کعبہ شریف کو دیکھتے رہنا ادھر وقت گزارنے کا ثواب ملتا ہے جب خانہ کعبہ کو دیکھیں دعا ضرور کریں

    ایک اور ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے خانہ کعبہ کی مختلف زاویوں سے لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک آرٹسٹ ہوں، پینٹنگز کرتی ہوں اور فوٹو گرافر ہوں لیکن یقین مانیے میں نے دنیا میں اس سے بہترین جگہ نہیں دیکھی میں نے خانہ کعبہ کی تمام زاویوں سے تصویریں لی ہیں یہ تھری ڈی یا ٹو ڈی تاثرات نہیں دیتیں میں نہیں جانتی آپ سمجھیں یا نہیں لیکن یہ اپنے آپ میں ایک معجزہ ہے

    انہوں نے ایک ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’مکہ مکرمہ میں خود کو اللہ کا مہمان محسوس کر رہی ہوں میں اسے ہر جگہ دیکھتی ہوں ’یہاں آکر مجھے اپنے اہل خانہ، اپنے گھر، اپنی پینٹنگز اور اپنی زندگی یاد نہیں، مجھے جو یاد ہے وہ بس یہ کہ میں ایک ایسی جگہ سانس لے رہی ہوں جس کی میزبانی ’خالق‘ کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا ٹوئٹ کے انہوں نے لبیک الھم لبیک لکھنے کے ساتھ ٹویٹ کا اختتام کیا

    رابی پیرزدہ نے گزشتہ دنوں عمرے کی معلومات سے متعلق اسلامی کتابوں کی تصویریں شیئر کر کے اپنے عمرے کی روانگی کا بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کبھی عمرے کا سفر بھی اختیار کروں گی رابی پیرزادہ نے صارفین کو نصیحت کی کہ زندگی بہت تیزی سے آگے جارہی ہے اللہ کی طرف لوٹ آئیں اس سے پہلے کہ آپ کو اس کی جانب لوٹنا پڑے آخر میں ہیش ٹیگ ’چھوٹی سی بات‘ کا استعمال کیا

    ایک صارف نعمان شیخ نے رابی پیرازادہ سے کہا کہ رابی جب آپ نیکی کا کام کرتی ہیں تو لوگ کہتے تھے آپ دکھاوا کر رہی ہیں شوبز چھوڑا تو کہتے تھے ڈرامہ کر رہی ہیًں اور عمرہ پر جانے کا ارادہ کیا تو کہتے تھے اسائلم لے رہی ہیں لیکن اب وہی لوگ آپ کی تعریفیں کر رہین ہی‌تو تعریفیں سن کر منہ سے بے اختیار نکال ہے ترجمہ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

    اس کا جوابی ٹویٹ لکھتے ہوئے رابی نے عاجزی سے جواب دیا کہ ترجمہ: اللہ جے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلت دے

  • مہوش میرے فنی کرئیر کی مشکل ترین کردار تھا

    مہوش میرے فنی کرئیر کی مشکل ترین کردار تھا

    اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے مہوش کے کردار سے متعلق کہا کہ یہ میرے کیریئر کا مشکل ترین کردار تھا

    ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ گزشتہ روز اختتام پذیر تو ہو گیا لیکن اس ڈرامے کے دیکھنے والوں میں ہمیشہ کے لئے گھر کر گیا ہےسماجی رابطے کی تمام ویب سائٹ پر اس ڈرامے کے چرچے ہیں ہر کوئی بس اسی ڈرامے پر تبصرہ کرتا نظر آرہا ہے تمام پاکستانیوں کے ساتھ سیاستدان اور قومی کرکٹر بھی ڈرامے کے سحر سے بچ نہیں سکے

    ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی حتی کہ ڈرامے کے تمام کرداروں کی لاجواب اور جاندار اداکاری نے لوگوں کو ڈرامے کی آخری قسط سنیماؤں میں جا کر دیکھنے پر مجبور کر دیا عائزہ نے جس خوبصورتی سے مہوش کے کردار کو ادا کیا دیکھنے والے اداکارہ کی حقیقی شخصیت کو ہی بھلا بیٹھے

    پاکستان بھر سے داد سمیٹنے والی عائزہ خان بھی مہوش کے کردار پر خاموش نہ رہیں انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے کردار سے متعلق لب کشائی کرتے کوئے کہا کہ گزشتہ رات مہوش کی اسکرین پر آخری رات تھی آج میں اپنے فنی کیریئر کے مشکل ترین کردار کو خیرباد کہنے لگی ہوں

  • آرٹسٹ شعیب خان کی فلم چھپاک کے مرکزی کردار میں تصاویر وائرل

    آرٹسٹ شعیب خان کی فلم چھپاک کے مرکزی کردار میں تصاویر وائرل

    پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’چھپاک‘ کے مرکزی کردار کا روپ دھار کر تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکؤنٹ پر شئیر کر دیں جو دیکھتےہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

    گذشتہ روز پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں اُنہوں نےخود کو بھارتی فلم اسٹار اور اپنی پسندیدہ اداکارہ دپیکاپڈوکون کی فلم ’چھپاک‘ کے مرکزی کردار کے روپ میں ڈھال لیا


    شعیب خان نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ رُوپ اختیار کرنے کے بعد میں تیزاب سے متاثر تمام لوگوں سے کچھ کہنا چاہوں گا کہ آپ اپنے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگا کر اپنے چہرے کو چمکائیں اپنے بالوں میں ایک اچھا سا ہیئر اسٹائل بنائیں اِس سے آپ کا چہرہ مزید نمایاں ہوگا اور آپ اپنے چہرے کے نشانات چُھپانے کے بجائے لوگوں کو دکھائیں آپ اپنے چہرے پر مُسکراہٹ رکھیں کیونکہ آپ خوبصورت ہیں اور آپ ہمیشہ خوبصورت ہی رہیں گی

    شرمین عبید چنائے نے دیپیکا کو ہیرو قرار دیا


    انہوں نے لکھا کہ تیزاب صرف 30 سیکنڈز میں گوشت کو جلا دیتا ہے، آپ کی آنکھیں، پلکیں، ناک، کان وغیرہ جو بھی اس کے راستے میں آتا ہے یہ اُن سب کوجلا کر تباہ کردیتا ہے میں نے جب خود کو ایک تیزاب سے متاثرہ لڑکی بنایا تو اس کے بعد میرے لیے خود کو شیشے میں دیکھنا بہت تکلیف دہ تھا میں نے جب خود کو شیشے میں دیکھا تو مجھے ان سب کا احساس ہوا جن کی ذات تیزاب کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے

    شعیب خان نے اپنی پوسٹ میں بھارتی فلم اسٹار دپیکاپڈوکون کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں دپیکا پڈوکون کا بہت بڑا مداح ہوں اور اداکارہ کی فلم ’چھپاک‘ کے بعد میرے دِل میں اُن کی عزت مزید بڑھ گئی ہے دپیکاپڈوکون نے اپنی فلم ’چھپاک‘ کے ذریعے ہم لوگوں میں تیزاب سے مُتاثرہ لوگوں کے بارے میں آگاہی اور شعور پیدا کیا ہے اور جن لوگوں کی زندگی تیزاب کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے ان کو ہمت، حوصلہ اور عزم بخشا ہے

    واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے فلم ’چھپاک‘ میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ان کا چہرہ تیزاب سے جھلس جاتا ہے یہ فلم تیزاب سے متاثرہ لڑکی لکشمی اگروال کی سچی کہانی پر مبنی ہے

  • فلم لوڈ ویڈ نگ نے گولڈ مووی اویوارڈز کے دو اعزاز اپنے نام کر لئے

    فلم لوڈ ویڈ نگ نے گولڈ مووی اویوارڈز کے دو اعزاز اپنے نام کر لئے

    2018 میں سامنے آئی نبیل قریشی کی کامیڈی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ جس میں اداکار فہد مصطفیٰ اور معروف اداکارہ مہوش حیات نے مرکزی کردار نبھایا فلم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب پسند کیا اور اب اس فلم نے لندن کے ایک ایوارڈ شو میں دو بڑے اعزاز بھی حاصل کرلیے

    لندن میں گولڈ مووی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے نامزد کی گئی فلموں کی نمائش کی گئی جس کے بعد مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی فلموں کا اعلان کر دیا گیا

    جبکہ لندن میں منعقد ہونے والے ‘گولڈ مووی ایوارڈز’ کے دوران فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کو غیر ملکی زبان اور بیسٹ سینی میٹوگرافی کے ایوارڈز دیے گئے

    گزشتہ سال ‘لوڈ ویڈنگ’ راجستان انٹرنیشنل فلم کے دوران بھی بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی

    اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنی فلم کو ملنے والے ان اعزازات سے بےحد خوشی ہوئی

    فلم کی کہانی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت اور فہد مصطفیٰ کی بہن کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی

    خیال رہے کہ نبیل قریشی اس وقت اپنی پانچویں فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ پر کام کررہے ہیں اس فلم میں بھی انہوں نے فہد مصطفیٰ کو منتخب کیا جبکہ ماہرہ خان بھی اس فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی

    علاوہ ازیں ‘قائداعظم زندہ باد’ کے ساتھ ساتھ نبیل قریشی اور فضا علی میرزا ‘فیٹ مین’ نامی فلم پر بھی کام کررہے ہیں

  • ویڈیو اپنے والد کے ساتھ پرینک کرنے کے لئے بنائی تھی شاہ میر

    ویڈیو اپنے والد کے ساتھ پرینک کرنے کے لئے بنائی تھی شاہ میر

    یو ٹیوبر ویڈیو میکر شاہ میر عباس کی کچھ دن پہلے نامناسب ویڈیو لیک ہوئی تھی جس پر یو ٹیوب صارفین نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اب شاہ میر نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس سے اپنے والدین اور صارفین سے معافی مانگتے نظر آ رہے ہیں

    انہوں نے صارفین سے کے سوالوں کے جواب دیر سے دینے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ ڈپریشن میں تھے اسی لئے وہ دیر سے ان کے جوابات کی ویڈیو اپ لوڈ کر رہے ہیں

    شاہ میر نے بتایا پہلے انہوں نے اپنے والد پر ایک پرینک بنایا تھا جو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا اسی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایک اور پرینک بنانے کا فیصلہ کیا جس میں لڑکی بھی شامل ہو گی انہوں نے پرینک کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرا دوست تیمور میرے والد کو میرے سٹوڈیو لائے گا جہاں خفیہ کیمرے لگے ہوں گے تو میرا دوست وہ ویڈیو میرے والد کو دکھاتے ہوئے کہے گا کہ اپنے بیٹے کی حر کتیں دیکھیں جس پر ہم چپکے سے ان کےاس پر ری ایکشنز کی ویڈیو بنا لیں گے
    https://www.youtube.com/watch?v=F6agAwQ8HB8&feature=youtu.be
    شاہ میر نے بتایا کہ جو ویڈیو پرینک بنانے کے لئے بنائی تھی اس کو ہم سب نے ملکر دوبارہ دیکھا تو سب نے کہا کہ یہ ویڈیو کچھ زیادہ نامناسب ہے یہ اپ لوڈ نہ کرو بلکہ اس ویڈیو میں موجود لڑکی نے بھی کہا کہ یہ ویڈیو زیادہ ہی غیر اخلاقی ہو گیہ ہے اسے اپ لوڈ نہ کرو تو میں نے یہ سوچتے ہوئے کہ یہ دیکھنے والوں کے لئے مناسب نہیں ہے اس کو اپ لوڈ نہیں کیا

    شاہ میر کے مطابق یہ ویڈیو وہ ڈیلیٹ کرنا بھول گئے کیونکہ وہ دوسرے کاموں میں ویڈیو پرینکس بنانے میں مصروف ہو گئے تھے یہ ویڈیو کافی عرصہ ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل میں رہی لیکن بعد میں یا د آنے پر ڈیلیٹ کر دیا

    شاہ میر کے مطابق انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کے فیک پریکنسز پر ایک ویڈیو بنائیںگے جس میں جعلی پرینکسز کو سامنے لائیں گے جس پر ایک پاکستانی پرینکسٹر نے انہیں کسی کے ذریعے پیغام بھجوایا تھا کہ اگر وہ ایسا کریں گے تو وہ ان کی ویڈیو لیک کر دیں گے تب تک ان کے ذہن میں تھا ہی نہیں کہ ان کی کوئی ایسی ویڈیو بھی ہو سکتی ہے اور جو ہیک ہو چکی ہے

    پانچویں سٹائل ایوارڈ میلے کاایکسپو سینٹر کراچی میں شاندار انعقاد


    یو ٹیوبر پرینکسٹر نے بتایا کہ کافی زیادہ یو ٹیوبر ز کو پیسا ایوارڈ نے ایوارڈ کے لئے چنا ہے کہ اس میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں جو جیتے گا وہ ایواعرڈ اپنے نام کر لے گا اس میں شاہ میر بھی تھے ان کے مطابق ان کے ہیٹرز اور دوسرے پریکنسٹرز نے حسد میں ان کی ویڈیو لیک کی

    شاہ میر نے کہا انہوں نے ان کے خلاف ان کی فیک پرینکس کو سامنے لانے کی ویڈیو نہیں بنائی تو انہوں نے اس چیز کا فائدہ اٹھایا تو انہوں نے انکی فورٹ مانگنے والی اور نامناسب ویڈیو کو جوڑ کر وائرل کردی تاکہ وہ ووٹ نہ جیت پائیں

    پیسا میں چنے گئے یوٹیوبرز پرینکسٹرز میں سے تین ہیں پی فار پکاؤ ، شاہ میر عباس شاہ،اور کریزی پرینک ٹی وی

    شاہ میر کے مطابق کریزی پرینک ٹی وی نے ان کی ویڈیو لیک کی ہے جس نے کی اس کا نام فہد ڈین ہے اور اس کا تعلق بھی لاہور سے ہے

    آسٹریلوی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی سائنسدان


    شاہ میر نے کہا کہ اس نے اس لئے ویڈیو لیک کی کیونکہ ان کو اور پکاؤ ٹی وی کو زیادہ جانا جاتا ہے ایوارڈ یا تو پی فار پکاؤ ٹی وی جیتتا
    یا شاہ میر تو فہد ڈین نے اس لئے ان کی ویڈیو لیک کی کہ وہ نہ جیت سکیں

    اس ویڈیو میں لڑکی نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو ویڈیو بنائی گئی تھی یہ پرینک کے لئے تھی شاہ میر نے اپنے والد کے ساتھ پرینک کرنے کے لئے بنائی تھی لیکن ویڈیو زیادہ نامناسب تھی جو ہم سب کو پسند نہیں آئی تھی اس لڑکی کے مطابق ان کو نہیں پتہ کہ یہ ویڈیو کیسے لیک وئی کیا ہوا

    ٹک ٹاک پر نا مناسب ویڈٰیووائرل ہونے پراستا د اور طالبہ پر پابندی عائد


    شاہ میر نے برہم ہوتے پوئے کہا کہ اس نے ویڈیو می‌لڑکی کا چہرہ تک نیہں بلر کیا تھا اور اب وہ ان پر ضرور ویڈیو بنائیں گے ان کے فیک پرینکس ضرور سامنے لائیں گے

    شاہ میر نے کہا کہ اس ی وجہ سے اس کے گھر والے اور والدین ان سے شدید ناراض ہیں ان کے دوست ان کا مذاق اڑاتے ہیں ان کی شہرت خراب ہوئی پورے انٹر نیٹ پر ان کی میم بن رہی ہیں مذاد اڑایا جا رہا ہے ان کی ماں ٹینشن سے رو رہی ہیں

    سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں حساس سیکیورٹی نقائص سامنے آگئے


    اانہوں نے فہد ڈین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے فیک پرینکس کو سامنے لائیا جائے تو انہوں نئ کریزی ٹی وی یعنی فہد ڈین کے پرینکس دکھاتے ہوئے بتایا کہ وہ کتنے فیک پریکنس بناتا ہے اور ماڈلز کو ہائر کرتا ہے اور ان کو اسکرپٹ دکھا کر سمجھاتا ہے اور فیک پرینکس بناتا ہے

    انہوں نے اپنی ویڈیو لیک ہونے کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا ایک دوسرے یو ٹیوبرز حمزہ فرحان کے ساتھ کام کیا تھا اس کو پروموٹ کیا تھا اس کا اور میرے ساتھ کچھ جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے میری یہ ویڈیو اپی آئی ڈی پر ای میل کر کے فہد کو دے دی کیونکہ یہ فہد کا دوست ہے

    شاہ میر ککا کہنا تھا کہ وہ اب فہد ڈین پر ایک مکمل ویڈیو بنائیں گے جس میں وی دکھائیں گے کہ یہ کتنے فیک پرینک بناتا ہے

    شاہ میر نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو انہوں نے صرف اور صرف اپنے والد کے ساتھ پرینک کے لیے بنائی تھی لیکن زیادہ نامناسب ہونے کی وجہ سے انہیں پسند نہیں آئی تھی تو انہوں نے اپ لوڈ نہیں کی

  • مہوش حیات کی ٹویٹ پر حکومت نے کراچی ائر پورٹ واش روم کی گندگی کا نوٹس لے لیا

    مہوش حیات کی ٹویٹ پر حکومت نے کراچی ائر پورٹ واش روم کی گندگی کا نوٹس لے لیا

    اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین کے واش رومز میں گندگی اور بدبو کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹ پر حکومت نے نوٹس لے لیا

    اس مسئلے کو سامنے لانے پر حکومت نے اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے

    دو دن پہلے اداکارہ نے کراچی کے ایئرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا تو وہاں انہوں نے گندگی دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا

    مہوش حیات نے 24 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ بدقسمتی سے انہیں کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کرنے کا اتفاق ہوا اور وہ خواتین واش روم میں گندگی دیکھ کر شدید حیران رہ گئیں ادکارہ کے مطابق انہوں نے خواتین کے واش روم میں انتہائی گندگی اور بدبو کا سامنا کیا اور تو اور انہیں وہاں کاکروچ بھی دکھائی دیئے

    مہوش حیات نے لکھا کہ یہ عمل نہ صرف حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس عمل سے ہم بیرون ملک سے آنے والے افراد کو پہلا تاثر بھی غلط دے رہے ہیں

    اداکارہ نے لکھا کہ واش رومز کی صفائی بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور ہمیں اب صفائی کرنی پڑے گی
    جبکہ اداکارہ کی اس ٹویٹ پر اداکار و میزبان نے ٹویٹ کی اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کومخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناقابل قبول ہے برائے مہربانی کر کے اس مسئلے کی طرف توجہ دیں

    اداکارہ کی جانب ایئرپورٹ کے خواتین کے ٹوائلٹ کی خراب حالت بیان کرنے کے بعد ان کی ٹوئٹ پر دیگر افراد نے بھی کمنٹس کیے اور ان سے ملتا جلتا تجربہ بیان کیا

    ادکارہ کی جانب سے ٹویٹ کئے جانے کے بعد وزارت اوورسیز اور ہیومن ڈویلپمنٹ ریسورسز نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیا کہ ان کی شکایت کا نوتس لے لیا گیا ہے جلد ہی متعلقعہ افراد کو نوٹسز جاری کر دیئ جائیں گے

  • قومی کرکٹر عمر اکمل کی میرے پاس تم ہو کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹر عمر اکمل کی میرے پاس تم ہو کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹر عمر اکمل کی مقبول ترین ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘کا او ایس ٹی اوریجنل ساؤنڈ ٹریک گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑدیئے کہ عوام کے علاوہ سیاستدان بھی اس کے سحر سے بچ نہیں سکے دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی قومی کرکٹر پر بھی اس ڈرامے کا سحر طاری ہو گیا ہے جبکہ قومی کرکٹر عمر اکمل کی میرے پاس تم ہو ڈرامے کا او ایس ٹی گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو سوسل میڈیا پر صارفین کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے
    https://www.youtube.com/watch?v=mt2KAhCFcRA&feature=youtu.be
    اس ویڈیو پر جہاں صارفین عمر اکمل کے گانے کو سراہ رہے ہیں وہیں کچھ صارفین ان پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں کچھ لوگوں کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمر اکمل کی بے سری آواز سن کرہی دانش کی ڈرامے میں موت واقع ہوگئی

    صرف عمر اکمل ہی نہیں سابق کرکٹر دانش کنیریا پر بھی سوشل میڈیا پر کئی مزاحیہ پوسٹس وائرل ہورہی ہیصارفین ڈرامے کے مرکزی کردار ’’دانش‘‘ اور دانش کنیریا کے نام کے حوالے سے میمز بنارہے ہیں ایک صارف نے مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی تصویر کے ساتھ لکھا ہوا تھا’’دانش کنیریا کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا

    اس مذاحیہ پوسٹ کو لے کر سابق کرکٹر دانش کنیریا سنجیدہ ہوگئے اور نہایت غصے بھرے لہجے میں کہا کیا بکواس ہے؟مسٹر چوٹانی میں زندہ ہوں مجھے معلوم نہیں ہے اگر یہ پوسٹ سچ ہے

  • رئیس کے تین سال مکمل ہونے پر ماہرہ اور شارہ رخ نے فلم سے جڑی یادیں شئیر کیں

    رئیس کے تین سال مکمل ہونے پر ماہرہ اور شارہ رخ نے فلم سے جڑی یادیں شئیر کیں

    پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اوربالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم’’رئیس‘‘کے 3 سال مکمل ہونے پر فلم سے جڑی یادیں اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کی ہیں

    3 سال قبل ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’رئیس‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ تھیں جنہوں نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراپنی خوبصورتی اور اداکاری سے دونوں جانب کے لوگوں کو دیوانہ بنادیا

    بلا شبہ ’’رئیس‘‘ماہرہ خان کے کیریئر کے لیے بہت مبارک ثابت ہوئی اور اس فلم نے انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنادیا گذشتہ روز فلم’’رئیس‘‘کو تین سال مکمل ہوئے ہیں اس موقع پر ماہرہ خان اور شاہ رخ خان دونوں نے سوشل میڈیا پر اس فلم سے جڑی یادوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جبکہ مداحوں نے فلم کے ویڈیو کلپس شئیر کر کے اپنے پسندیدہ سٹارز کی خوشی میں ان کا بھر پور ساتھ دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

    ماہرہ خان نے فلم کے کا ایک سین جس میں وہ اور شاہ رخ خان ساتھ میں نظر آرہی ہیں انسٹاگرام پر شیئر کیا اس کے علاوہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے کچھ مناظر بھی شیئر کیے اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کنگ خان کو نمبر ون قرار دیا
    https://www.instagram.com/p/B7veVewB5sN/?igshid=17kx2hcb91njn
    ماہرہ خان نے ایک ویڈیو کلپس شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا یہ میرا پرانا پسندیدہ ترین احساس ہے
    https://www.instagram.com/p/B7vd6eUBMdb/?igshid=w8yv5dt54s4q
    شاہ رخ خان نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پر فلم کے تین سال مکمل ہونے پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ فلم کا مشہور ڈائیلاگ کوئی دھندہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا اور دھندے سے بڑا کوئی دھرم نہیں ہوتا بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں


    ویڈیو کے ساتھ شاہ رخ خان نے لکھا یہ ان میں سے ایک فلم تھی جسے بناتے ہوئے مجھے بے حد مزہ آیا اس کے ساتھ شاہ رخ خان نے فلم کی پوری ٹیم اور پروڈیوسرز کا بھی شکریہ ادا کیا

  • ٹک ٹاک پر نا مناسب ویڈٰیووائرل ہونے پراستا د اور طالبہ  پر پابندی عائد

    ٹک ٹاک پر نا مناسب ویڈٰیووائرل ہونے پراستا د اور طالبہ پر پابندی عائد

    خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج فار بوائز کے شعبہ انگریزی کے استاد کی جانب سے اپنی طالبہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد کالج انتطامیہ نے دونوں پر پابندی عائد کردی

    ویڈیو میں طالبہ اور استاد کو نامناسب انداز میں دکھایا گیا تھا اور دونوں کی ویڈیو کسی تیسرے فرد نے ریکارڈ کی تھی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج انتطامیہ نے معاملے کی تفتیش کروائی تو تفتیش میں یہ بات ثابت ہوئی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کالج میں ہی بنائی گئی تھی

    کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اشفاق نے نامناسب ویڈیو بنائے جانے والے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب ویڈیو میں نظر آنے والے لیکچرر اور طالبہ کا معاملہ محکمہ تعلیم کے اعلی حکام ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری ایجوکیشن کے پاس ہے

    انہوں نے بتایا کہ اعلی حکام ہی ویڈیو بنانے والے لیکچرر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے کہ ان کے خلاف کیا محکمانہ کارروائی کی جائے یا پھر ان دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے جبکہ لیکچرر اور طالبہ کے خلاف اعلی حکام کی جانب سے کارروائی کے فیصلے سے قبل ہی کالج انتطامیہ نے دونوں پر پابندی عائد کردی ہے

    اس واقعہ سے قبل پاکستان ایئرلائن پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سمیت دیگر اداروں کے ملازمین پر بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر محکمانہ کارروائیاں کی جا چکی ہیں علاوہ ازیں ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے پر پہلے بھی پاکستان میں سرکاری و نجی ملازمین پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں

  • اسلام آباد میں بین الاقوامی فیشن شو کا شاندارانعقاد

    اسلام آباد میں بین الاقوامی فیشن شو کا شاندارانعقاد

    اسلام آباد میں بین الاقوامی فیشن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف عالمی اور ملکی ڈیزائنرز کے برینڈز پیش کیے گئے ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کے ذریعے نت نئے ڈیزائن اور ملبوسات متعارف کروائے

    انٹرنیشنل فیشن فسٹیول پاکستان میں معروف عالمی ڈیزائنر نینا مستدال کے دیدہ زیب برینڈز پیش کیے گئے

    ناروے اور برطانیہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی نینا مستدال کی ٹیم میں شامل سترہ غیر ملکی ماڈلز نے نینا کی سوچ کی بھرپور ترجمانی کی

    فیسٹیول میں کوک ٹیل ڈریسز، گاؤنز اور جیولز سے آراستہ اٹالین سلک دیکھنے والوں کے توجہ کا مرکز بنے رہے

    لندن، پیرس اور مشرق وسطیٰ میں فیشن شوز منعقد کرانے والی نینا مستدال کے ہمراہ اسلام آباد آنے والی ماڈلز کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہیں انہیں پاکستان آ کر بہت اچھا لگا پاکستان ایک خوبصورت محفوظ ملک ہےیہاں کی ثقافت منفرد اور دلفریب ہے

    فیشن شو میں معروف پاکستانی ڈیزائنرز کے عمدہ برینڈز بھی پیش کیے گئے، بینا سلطان، ہما عدنان اور نیلوفر شاہد کے جدیدیت سے بھرپور مشرقی برینڈز کی تخلیق و جمال نے ناظرین کو مبہوت کر دیا

    تقریب میں اٹلی کے میجیشین الیگزینڈر بستیانی کے فن کو زبردست تحسین ملی

    انٹرنیشنل فیشن فسٹیول پاکستان کی ایک اور دلکش اور محفل کو چار چاند لگانے والی چیز وہاب شاہ ڈانس کمپنی کی بہترین پرفارمنس تھی