Baaghi TV

Category: شوبز

  • بڑھتی ہوئی مہنگائی پر مشی خان نے حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا

    بڑھتی ہوئی مہنگائی پر مشی خان نے حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا

    پاکستان میں بڑھتی مہنگائی پر جہاں عوام سخت نالاں و پریشان ہیں وہیں معروف شخصیات بھی اس پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں نامور اداکارہ و میزبان مشی خان بھی وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت پربرس پڑیں

    ادویات بجلی گیس اور پٹرول مہنگا ہونے ہر فنکاروں کا احتجاج


    مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاکستان میں بڑھتی مہنگائی پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا
    https://www.instagram.com/p/B7rRQ8CBCvU/?igshid=17v8tzi65llgm
    اپنی ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ امید ہے ان کے مداح خیریت سے ہوں گے جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ کچھ دن پہلے گھر کے قریب موجود ایک ڈھابے کی طرح کے ہوٹل سے انہوں نے روٹی اور کڑی پکوڑے کی ایک پلیٹ خریدی البتہ ایک پلیٹ کی قیمت سن کر ان کا دل عام عوام کے لیے افسردہ ہوگیا

    مذکورہ معاملے کی تفصیل بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ڈھابہ نما ہوٹل پہنچی تو دل کیاکہ یہی سے کھانا خرید لوں ہوٹل کا کھانا اچھا اور مزیدار ہوتا ہے جب میں نے پوچھا کہ کیا بنا ہے تو بتایا گیا کہ کڑہی پکوڑا ہے جس کی ایک پلیٹ کی قیمت 80 روپے تھی

    مشی خان کے مطابق جب میں واپس گھر آکر کھانا کھانے لگی تو مجھے احساس ہوا کہ کڑی پکوڑے کی ایک پلیٹ جس میں صرف دو چھوٹے چھوٹے پکوڑے تھے وہ 80 روپے کی ہے میں بس یہی سوچتی رہی کہ ایک عام آدمی جس کی اتنی تنخواہ نہیں جو اتنا کماتا نہیں کہ صحیح سے دو وقت کا کھانا بھی نہیں کھا پارہا اسے شاید اس مہنگائی میں صرف ایک وقت کا کھانا میسر ہو جبکہ وہ اس بڑھتی مہنگائی کے ساتھ کیسے گزارا کررہا ہے

    اداکارہ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت کا شکریہ جنہوں نے تبدیلی کے نام پر عوام پر ایسا بم گرایا کہ ہر روز گیس کی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے میں نہیں جانتی کہ بیچارے عوام کس طرح گزارا کررہے ہیں مجھے اس بات کا بےحد دکھ ہے

  • چین میں لیونا وائرس کے باعث فلموں کو انٹر نیٹ پر ریلیز کرنے کا اعلان

    چین میں لیونا وائرس کے باعث فلموں کو انٹر نیٹ پر ریلیز کرنے کا اعلان

    کورونا وائرس کے نتیجے میں چین میں ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں ایک کامیڈی فلم کو انٹرنیٹ پر ریلیز کیا جارہا ہے کیونکہ خدشہ تھا کہ سنیماﺅں میں ناظرین جان لیوا وائرس کا شکار نہ ہوجائیں

    ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ہونشائی میڈیا گروپ نے جمعے کو بیجنگ بائیٹ ڈانس نیٹ ورک سے معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت نئی فلم ‘لوسٹ ان رشیا’ کو بائیٹ ڈانس کے آن لائن پلیٹ فارمز پر دکھایا جائے گا

    https://www.youtube.com/watch?v=m3VQXfZaBWA&feature=youtu.be
    مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور نیوز ایپ جنری ٹویٹیاﺅ کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لوگوں کے بڑے اجتماع کے خطرے کو کم کرنے کی کوششوں کے لیے یہ معائدہ کیا گیا ہے جو مداحوں کو یہ فلم ایپس میں مفت دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا بائیٹ ڈانس نے 63 کروڑ چینی یوآن کے عوض اس فلم کے اسٹریمنگ رائٹس اپنے نام کیے

    کمپنی کے مطابق ‘اس فلم کو 25 جنوری کے دن سب نے دیکھنا تھا مگر اب اسے دیکھنے کا مقام سنیما کی جگہ موبائل فون اور ٹیلی فون ہوگیا ہے جبکہ دونوں کمپنیوں نے اس معاہدے کی تفصیلات پر بات کرنے سے گریز کیا

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں چین میں 25 افراد ہلاک جبکہ 800 سے زائد اس کا شکار ہوچکے ہیں، جس کے بعد 10 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو معطل اور ملک بھر میں عوامی اجتماعات کو روکنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں

    چین میں 25 جنوری سے نئے تقویمی سال کا آغاز ہورہا ہے اور اس موقع پر لوگ بڑی تعداد میں سنیماﺅں کا رخ کرتے ہیں مگر وائرس کے باعث کم از کم 7 فلموں بشمول لوسٹ ان رشیا کے پریمیئر کو ملتوی کردیا گیا ہے

  • میرے پاس تم ہو ڈرامہ روکنے کی درخواست پرعدالتے نے سنایا بڑا فیصلہ

    میرے پاس تم ہو ڈرامہ روکنے کی درخواست پرعدالتے نے سنایا بڑا فیصلہ

    پاکستان کا معروف ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو روکنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ڈرامہ معمول کے مطابق نشر ہوگالاہور کی سول کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سول کورٹ میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی

    سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی عدالت میں تمام فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سول جج نائلہ ایوب نے یہ ریمارکس دیتے ہوئے کہ ڈرامے سے معاشرے پر کوئی برا اثر پڑنے کا امکان نہیں ماہم جمشید کی درخواست مسترد کردی

    واضح رہے رواں ماہ 22 جنوری کوسول عدالت میں ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے ماہم جمشید نامی خاتون نے اپنے وکیل ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی

    خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کرتےہوئے کہاتھا کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے ڈرامے نے پاکستانی خواتین پر مثبت نتائج نہیں ڈالے لہذٰا عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے

    واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں

    اس ڈرامے کا موازنہ سوشل میڈیا پر پی ٹی وی کے دور کے ڈراموں سے کیا جارہا ہے ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہی ڈرامے کے پروڈیوسر اور مرکزی اداکار ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اس کی آخری قسط ٹی وی پر دکھانے کے ساتھ ساتھ سینما میں دکھانے کا فیصلہ کیا

    میرے پاس تم ہو’ کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہے ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ شیث گل، حرا مانی، انوشے عباسی، سویرا ندیم، مہر بانو اور سید محمد احمد نے اہم کردار نبھائے

    اس ڈرامے کی کہانی ہمایوں سعید کے کردار ‘دانش’ سے شروع ہوتی ہے جو اپنی بیوی مہوش سے بےحد محبت کرتا ہے، ان دونوں کا ایک بیٹا رومی بھی ہے دانش اپنی فیملی سے بےحد محبت کرتا ہے اور ہر حال میں خوش رہنے کی کوشش کے ساتھ ایک عام زندگی گزارنے کا خواہشمند ہے وہیں مہوش امیر ہونے کی خواہشمند ہے اور اپنی دوست مہر بانو سے پیسے ادھار لیتی رہتی ہے

    ‏سندھ ہائی کورٹ :نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت


    ایک روز مہوش کی ملاقات مہر بانو کے بھائی کے باس شہوار سے ہوتی شہوار کو مہوش کی خوبصورتی اٹریکٹ کرتی ہے جس کے بعد ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھتا اور وقت گزرنے کے بعد شہوار مہوش کو اپنے دفتر میں کام کرنے کی آفر دیتا جسے مہوش قبول کرلیتی

    اس ہی دوران شہوار اور اس کی دولت سے متاثر ہونے والی مہوش اپنے شوہر دانش کو دھوکا دیتی اور اس سے طلاق لےکر بغیر شادی شہوار کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کردیتی بعدازاں ایک روز جب یہ دونوں شادی کرنے ہی جارہے تھے تب شہوار کی پہلی اہلیہ ماہم امریکا سے پاکستان واپس آجاتی اور شہوار کو گرفتار کروا کر مہوش کو بے عزت کر کے گھر سے نکال دیتی ہیں جس کے بعد مہوش کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا اور وہ ہمایوں سعید سے معافی مانگ کر اس کے پاس واپس جانے کی کوشش کرنے لگتی ہیں

    ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کو روکنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر


    دوسری جانب ہمایوں سعید اپنے بیٹے کو اس دوران بورڈنگ اسکول بھیج دیتا ہے جہاں اس کی ملاقات اس کی ٹیچر ہانیہ سے ہوتی ہے جو بعد میں دانش کو پسند کرنے لگتی ہیں

    دوسری جانب ہمایوں سعید اپنے بیٹے کو اس دوران بورڈنگ اسکول بھیج دیتا ہے جہاں اس کی ملاقات اس کی ٹیچر ہانیہ سے ہوتی ہے جو بعد میں دانش کو پسند کرنے لگتی ہیں

    دانش اپنی سرکاری نوکری چھوڑ دیتا ہے اور اپنا گھر فروخت کر کے کر پیسہ اسٹاک ایکسچینج میں لگا کر شہوار انڈسٹری کے شیئرز خرید لیتا ہے جس سے اسے کامیابی ملتی ہے اور اس کے دن بدل جاتے ہیں جس کے بعد وہ اپنے دوست کے ساتھ مل کر باقاعدہ کاروبار شروع کردیتا ہے

    اس کی آخری قسط سینما میں دکھائی جانی تھی لیکن اب ڈرامے کی آخری میگا قسط روکنے کے لئے ماہم جمشید نے درخواست دائر کر دی تھی لیکن اب رپورٹ سامنے آئی ہے کہ سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے سے معاشرے پر کوئی برا اثر پڑنے کا امکان نہیں ڈرامہ معمول کے مطابق نشر ہوگا

  • شرمین عبید چنائے نے دیپیکا کو ہیرو قرار دیا

    شرمین عبید چنائے نے دیپیکا کو ہیرو قرار دیا

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ‘چھپاک’ اور بھارت کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ مظاہروں میں اظہار یکجہتی اور طلبا کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرنے کی بنا پرگزشتہ سال سے اب تک خبروں کی زینت بنتی آرہی ہیں

    ان کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دیش دشمن تک قرار دیا گیا یہاں تک کہ ان کی فلم چھپاک تکا کا بائیکاٹ کرنے کا کہا گیا وہیں مداحوں اور شوبز کی معروف شخصیات نے ان کے اس اقدام پر ان کی حاصلہ افزائی کی اور انکو خوب سراہا

    شوبز کی معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ اب پاکستان کی کامیاب فلم ساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے بھی دپیکا پڈوکون کو اپنا ‘ہیرو’ قرار دے دیا

    شرمین عبید چنائے اور دپیکا پڈوکون کی ملاقات سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم 2020 کے دوران ہوئی جس کے بعد شرمین عبید نے ان کے ہمراہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی

    اس تصویر کے ساتھ فلم ساز نے کیپشن میں لکھا کہ فنکاروں پر بھی اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ساتھ ہی انہوں نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی بات چیت کو بہترین قرار دیا

    انہوں نے دپیکا پڈوکون کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے امید ہے چھپاک دیکھنے کے بعد ہم ان خواتین کو دیکھنے کا نظریہ تبدیل کرسکیں جو تکلیف میں ہیں

    یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے بھی تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین پر فلم ’سیونگ فیس‘ بنا چکی ہیں جو 2012 میں سامنے آئی تھی مذکورہ فلم ساز کو اپنے کیریئر کا پہلا آسکر ایوارڈ اس ہی فلم کے لیے ملا تھا

    جب کہ فلم ‘چھپاک’ کی کہانی بھارتی شہر نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی لکشمی اگروال کی زندگی پر مبنی ہےلکشمی اگروال کو 2005 میں 16 سال کی عمر میں تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا

    دیپیکا پڈوکون کا حملے کے خلاف جے این یو طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی

  • پاکستان میں ایسا کوئی نہیں جو میری اداکاری کا مقابلہ کرے اداکارہ

    پاکستان میں ایسا کوئی نہیں جو میری اداکاری کا مقابلہ کرے اداکارہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ٹی وی ہو یا فلم انڈسٹری دونوں ہی جگہ ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری دونوں ہی جگہ مافیا موجود ہے جو ان کے خلاف کام کرتا ہے اور انہیں آگے بڑھنے نہیں دیتا

    اداکارہ میرا گزشتہ سال اپنی فلم ‘باجی’ کے ساتھ سینما اسکرینز پر جلوہ گر ہوئیں اس فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ میرا کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا جس کے بعد مداحوں نے اداکارہ کو مزید پروجیکٹس میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا

    42 سالہ اداکارہ نے فلم ‘باجی’ کی کامیابی کے بعد اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ اب ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے بھی سنجیدگی سے سوچیں گی

    میرا کا کہنا تھا کہ پہلے میں ڈراموں کے حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی لیکن اس سال میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میرا فوکس ٹی وی پر بھی رہے گا ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرامز میں میزبانی کرتی بھی نظر آؤں گی

    فحش گفگتو کرنے والے شخص کو میرا کا خصوصی پیغام


    اداکارہ کا دعوی تھا کہ اداکاری میں کوئی میرا مقابلہ کرے ایسا پاکستان میں تو کوئی نہیں ماہرہ کو تنقید کا سامنا بناتے ہوئے کہا کہ میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں میں نے اپنے ٹیلنٹ کی بنا پر یہ جگہ حاصل کی جبکہ ماہرہ خان کو یہ مقام صرف اور صرف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی وجہ سے ملا

    میرا نے یہ بھی کہا کہ ماہرہ خان 27 سال کی عمر میں انڈسٹری کا حصہ بنی اور ان کی اور ماہرہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں یہ پہلا موقع نہیں تھا جب میرا نے ماہرہ خان پر تنقید کی ہو اس سے پہلے بھی میرا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ماہرہ خان نے بالی وڈ میں کام کرکے ان کی نقل کی جبکہ مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ماہرہ خان کی اداکاری دیکھ کر اپنا وقت ضائع نہیں کریں

    انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کیپٹن نوید کے ساتھ سامنے آئے اپنے ویڈیو اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان ویڈیوز میں کوئی حقیقت نہیں کیوں کہ ان کا اور کیپٹن نوید کا چہرا فوٹو شاپ کیا گیا

    میرا کا کہنا تھا کہ ان کے حوالے سے سامنے آئے ایسے اسکینڈلز میں کوئی حقیقت نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا

    داکارہ نے انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سیاست میں دلچسپی لیتی ہیں اور مستقبل میں سیاست کا حصہ بھی بن سکتی ہیں

    میرا کے مطابق وہ اس سال اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ایک فلم پر کام کررہی ہیں جس کی کہانی بھی انہوں نے خود تحریر کی اداکارہ کے مطابق جلد اس فلم کی کاسٹ بھی سامنے آجائے گی

  • ‏سندھ ہائی کورٹ :نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے  ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

    ‏سندھ ہائی کورٹ :نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

    کراچی :‏سندھ ہائی کورٹ :نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت،اطلاعات کےمطابق عدالت نے سماعت 4 فروری تک ملتوی کر کے ڈرامے میں استعمال کیے گئے الفاظ پر پیمرا، سینسر بورڈ، نجی چینل، ڈرامہ رائٹر، ڈائرٹیکر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے

    اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ اس ڈرامے میں خواتین کو منفی طور پر دکھایا گیا، درخواست گزار نے کہا ہےکہ اساتذہ اور طالب علموں پر منفی اثر ہو رہا ہے ،جواب میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیمرہ کے اس میں کوئی کردار نہیں،

    وکیل نے کہا کہ ہفتہ کو ڈارمہ نشر ہونا ہے اور ہمارے پاس وقت کم ہے،جس کے جواب میں عدالت نےکہا کہ ساری قسط ہو گئی اور آپ اب آئے، آپ کو وقت پر آنا چاہیے تھا، لوگوں نے ٹکٹس لے لی ہیں، گھر میں تو ہم روک سکتے ہیں سینماء میں کون روکے گا؟

    عدالت نےایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے تو نہیں دیکھا یہ ڈرامہ کون سا ہے، لوگوں نے سینما میں دیکھنے کیلئے ٹکٹ خرید لی ہے،آپ نے بھی ٹکٹ لی ہے؟ عدالت کے سوال پر کمرے میں قہقے

    ذرائع کےمطابق وکیل نے استدعا کی کہ اس قسط کو آخری ہفتہ آنا چاہیے تھا پر نہیں آیا، ہمیں سٹے دے دیں، جس کے جواب میں عدالت نے کہا کہ ہم کیسے سٹے دے دیں اتنے انتظامات ہونے کے بعد،اگر آپ کی درخواست خارج ہوگئی تو نقصان کون بھرے گا؟وکیل نے پھردرخواست بھی کی اورتنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو ٹکے کی عورت کو اتنا پاپولر کردیا ہے کہ ہر شعبے میں اس کا نام نمایا ہوگیا ہے،

  • رشی کپورکی شئیر کی گئی پرانی تصویر نے سب کو حیران کر دیا

    رشی کپورکی شئیر کی گئی پرانی تصویر نے سب کو حیران کر دیا

    بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور نے ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ یہ کوئی خاتون نہیں بلکہ بالی ووڈ کے ماضی کے اداکار پران ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رشی کپور نے ایک پرانی تصویر ٹوئٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نےلکھا کہ بوجھیں یہ کون ہیں اگر کوئی صحیح جواب جانتا ہے تو براہ کرم انکشاف کرنے سے گریز کریں جنہیں نہیں معلوم انہیں بوجھنے دیں کہ یہ کون ہیں میں آپ کو وقت دیتا ہوں اور اس کا انکشاف میں جلد ہی کروں گا


    ٹوئٹر پر موجود صارفین کی جانب سے رشی کپور کی اس پوسٹ پر کئی لوگوں نے تُکّے لگاکر صحٰح جواب دینے کی کوشش کی اور کئی نے صحیح جواب دیئے

    امیت نامی ایک ٹوئٹر صارف نے صحیح جواب دیتے ہو ئے انکشاف کیا کہ یہ لیجنڈری اداکار پران ہیں صارف نے اداکار پران اس تصویر کے پیچھے چھپی ساری کہانی سناتے ہوئے لکھا کہ ’پران اس وقت کنوارے تھے انہوں نے اپنے بڑے بھائی کی شادی پر یہ روپ دھار کر اپنی نئی نویلی بھابی کے سامنے اپنے بڑے بھائی کی محبوبہ ہونے کی اداکاری کی تھی اور یہ تصویر ان کے بیٹے سنیل سکندر کی جانب سے ان کی سالگرہ کے موقع پر پہلے ہی شیئر کی جا چکی ہے

    جبکہ کئی اور صارفین نے بھی تصویر دیکھتے ہوئے اداکار پران کو پہچان لیا

    بعد ازاں رشی کپور نے بھی امیت کے ٹوئٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لیجنڈری اداکار پران خود ہیں آپ کو مبارک ہو آپ نے صحیح پہچانا


    رشی کپور نے کہا کہ پران انکل بھیس بدلنے میں ماہر تھے ان کا یہ روپ کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ گھر والوں سے ہی ایک مذاق کا حصہ تھا

  • شبانہ اعظمی کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے جاوید اختر

    شبانہ اعظمی کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے جاوید اختر

    بھارتی اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی صحت یاب ہو رہی ہیں ان کی طبیعت اب پہلے سے بہترہے

    جاوید اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبانہ اعظمی کے روڈحادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کی طبیعت سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا

    جاوید اختر نے پیغام میں کہا کہ ہماری فیملی کی طرف سے تمام دوستوں اور خیریت پتہ کرنے والوں کو ان کی تشویش اور شبانہ کے لئے نیک خواہشات پر مبنی پیغامات کے لئے شکریہ

    انہوں نے مزید لکھا سب کو بتاتا چلوں کہ شبانہ اعظمی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور قوی امکان ہیں کے وہ جلد آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کر دی جائیں گی

    یادرہے کہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمیرواں ماہ 18 جنوری کو ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں حادثہ ممبئی پونے ایکسپریس وے پراس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ سفر کررہی تھیں کہ اُن کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی تھی

  • منت کے بارے سوال پر شاہ رخ خان کا اپنے مداحوں کو دلچسپ جواب

    منت کے بارے سوال پر شاہ رخ خان کا اپنے مداحوں کو دلچسپ جواب

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’AskSRK‘ کا ایک سیشن رکھا جس میں دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے سوالات کئے

    اپنے ایک ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے اس سیشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا چلو ایک سیشن ہو جائے مجھ سے صرف 20 سوالات پوچھیں کیونکہ اس کے بعد مجھے خود کو دیکھنا ہے ہو سکتا ہے ’شیو‘ بھی کروں

    اس سیشن میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیئے

    شاہ رخ خان کا ممبئی میں موجود خوبصورت اور عالیشان گھر ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے اداکار نے اپنے گھر کو ‘منت’ کا نام دیا ہے جو ان کے مطابق واقع ان کی منت ہی ہے کیونکہ کیریئر کے آغاز میں شاہ رخ خان نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ ایک دن وہ ممبئی میں ایسا گھر بنائیں گے جو بےحد خوبصورت اور اعلی قسم کا شاندار ہوگا

    شاہ رخ خان نے 1995 میں اس بنگلے کو 15 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تاہم آج اس کی مالیت تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہےتاہم اس سیشن میں بھی مداح ان کے بنگلے ’منت‘ سے متعلق سوال کرنے میں پیچھے نہ رہے

    ایک صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ سرمنت میں ایک کمرہ کرائے پر چاہئے، کتنے کا پڑے گا؟

    اس کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے بالی ووڈ میں اپنی 30 سالہ کیرئیر کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا کہ ’30 سال کی محنت میں پڑے گا

    ایک صارف نے لکھا کہ میں آپ کی بیٹی سہانا کی عمر کا ہوں اور میں چاہتا ہوں آپ مجھے کچھ نصیحت کریں

    اس سوال کے جواب میں کنگ خان نے نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے سفر میں کبھی کسی غیر متاثر منفی سرگرمی کو جگہ مت دوتم خوبصورت ہو کیونکہ تم ایسے ہو اس پر صارف نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کنگ خان کا شکریہ ادا کیا

    ایک صارف نے پوچھا ان کو دہلی کی کیا چیز یاد آتی ہے تو انہوں نے جواب دیا ’سردی‘

    ایک صارف نے کہا تھوڑا سا مشکل لگتا ہے لیکن ہمیں آپ سے واقعی ہی بہت بیار ہے اس پر شاہ رخ نے دلچسپ جواب دہتے ہوئے کہا مجھے چیز پسند ہے

    ایک صارف نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’تمام ہی فلمیں فلاپ جا رہی ہیں؟

    کنگ خان نے جواب دیا کہ بس آپ دعاؤں میں یاد رکھیں

    ایک صارف نے سوالی ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا ہم صحیح کام کر نے کے لئے نفرت سے کیسے نمٹیں؟

    اس کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ صحیح چیز آپ کے اپنے ذاتی احساسات ہیں کسی اور کی توقعات یا طلب پر مبنی نہیں ہے یہ آپ کے اپنے نفس کے لئے ہے اس یعنی نفس کے لئے نفرت اور محبت کی تعریف نہیں کر نی چاہیئے صحیح چیز تسکین یا توجہ کو تلاش نہیں کرتی یہ صرف ہے

    ایک صارف نے اپنے بائیک کے بارے میں پوچھتے ہوئے سوال کیا کہ میری بائیک کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟کیا یہ اچھی ہے ؟

    شاہ رخ کو مداحوں نے تنقید کا کیوں نشانہ بنایا ?


    اس پر شاہ رخ خان نے اس مداح کو ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دیا

    ایک صارف نے سوال پوچھا کہ زندگی کا کوئی ایک سبق جو آپ نے اپنے بیٹے ابرام خان سے سیکھا ہو؟

    شاہ رخ خان نے کہا کہ جب آپ دکھی اور ناراض ہوں تو اپنا پسندیدہ ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے تھوڑا سا رو لیں

    ایک صارف نے مذکورہ سیشن کے دوران کہا آپ کے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں مہربانی کر کے آپ خود اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کر دیں

    اس پر کنگ خان نے جواب دیا میں ہی اعلان کروں گا اور کون کرے گا میرے بھائی

    ایک صارف نے کہا میں آپ کے لئے گانا چاہتی ہوں لیکن آپ کبھی نہیں سنتے لیکن میں جانتی ہوں آپ بہت زیادہ مصروف ہیں مجھے یقین ہے امید ہے آپ گانا سن کر اسکا فیڈ بیک دیں میرے گانے کے ذریعے پیار بھیج رہی ہوں
    اس پر شاہ رخ نے تعریف کی

    خر میں انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اب انہیں جانا ہے سب سے بات کرکے انہیں اچھا لگا جسے جواب نہیں ملا انشاءاللہ وہ اسے اگلی بار دیں گے

    شاہ رخ خان کو سلمان خان نے پیچھے چھوڑ دیا

  • ارجن کپور کو جوکر بننا مہنگا پڑ گیا

    ارجن کپور کو جوکر بننا مہنگا پڑ گیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم ’جوکر‘ کے کردار میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ارجن کپور کو تصویر شئیر کرنا مہنگا پڑ گیا اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام جوکر

    اس تصویر پر جہاں ان کے مداحوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں اصل جوکر قرار دیا وہیں ساتھی اداکاراؤں نے بھی ان کا مذاق بنایا جبکہ دیگر معروف شخصیات نے بھی ان کی تصویر پر ردعمل دیا

    اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ حرکتیں بھی یعنی حرکتیں بھی جوکر واکی ہیں

    اداکارہ کترینہ کیف نے انک تصورکی کے تعریف کی

    کریوگرافر اور ہدایتکار فرح خان نے سوال کرتے ہوئے لکھا مگر کیوں

    علاوی ازیں مدوحوں نے بھی بھر پور مذاق کا نشانہ بناتے پُرمزاح کمنٹس کئے اور میمز کے ذریعے اپنا ردعمل دے رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے اداکار کو تصویر ڈیلیٹ کرنے کا بھی مشورہ دے دیا

    34 سالہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کامیاب بالی ووڈ فلموں میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں ان کی معروف فلموں میں پانی پت، ہاف گرل فرینڈ کی ایک اینڈ کا اور عشق زاد شامل ہیں