Baaghi TV

Category: شوبز

  • گرل فرینڈ کو پسندیدہ فلم کی مدد سے شادی کی پیشکش

    گرل فرینڈ کو پسندیدہ فلم کی مدد سے شادی کی پیشکش

    ہالی وڈ کے رومانوی فلم ساز29 سالہ لی لوچلر نے اپنی گرل فرینڈ ڈاکٹر اسٹوتھی ڈیوڈ کو فلمی انداز میں شادی کی پیشکش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    لی لوچلر کی گرل فرینڈ ڈاکٹر اسٹوتھی ڈیوڈ کو ڈزنی کی فلمز دیکھنے کا بےحد شوق رہا اور یہی وجہ ہے کہ لی لوچلر نے اسٹوتھی ڈیوڈ کو اس طرح شادی کی پیشکش کرنے کا ارادہ کیا کہ وہ اسے پوری زندگی یاد رکھ سکیں

    لی لوچلر نے اپنی گرل فرینڈ کو ان کی پسندیدہ مووی سلیپنگ بیوٹی دکھانے کا فیصلہ کیا اور اس سکے لئے امریکی شہر بوسٹن میں ایک سینما گھر کرائے پر ایک دن کے لیے بک کیا اس موقع پر ان کے علاوہ ان کے دوست اور خاندان کے افراد بھی تھیٹر میں موجود تھے


    لی لوچلر جب اسٹوتھی کو اس تھیٹر میں فلم دکھانے لائے تو اس وقت وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ ان کے لیے وہاں ایک سرپرائز پلان کیا گیا ہے

    جس کے بعد لی لوچلر نے سب کے سامنے انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے ان سے منگنی کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے فلم کے لیے ایک ایسا آخر بھی تیار رکھا تھا جو مایوس کن تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ اگر اسٹوتھی ان کی پیشکش کو ٹھکراتی تو تھیٹر میں خوشگوار اختتام کے بجائے یہ ویڈیو دکھائی جاتی

  • اگر دنیا سے مائیں ختم ہو جائیں تو کیا ہوگا?

    اگر دنیا سے مائیں ختم ہو جائیں تو کیا ہوگا?

    سوشل میڈیا پر تیلی نام کے چلنے والے چینل پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے کہ ماں کے بغیر گھر کا کیا حال ہوتا ہے اور اگر دنیا سے مائیں ختم ہو جائیں تو کیا ہوگا

    ہم سب جانتے ہیں کہ ماں صبح سے لے کر شام تک ہر ٹائم گھرکو کیسے دیکھتی ہے صبح اپنے بچوں کو اٹھانا ہو یا ہر کسی کی پسند کا ناشتہ بنانا ہو پورے گھر کے لئے یا بچوں کو سکول بھیجنا ہو یا اسائنمنٹس یا فیس جمع کروانی ہو بچوںبکو سکول کے کام ہوم ورک میں مدد سے لے کر ہر چیز تک اور راشن یوٹیلٹی بلز اور گھر کے ملازموں تک کی تنخواہوں تک کو ہر چیز ایک عمدہ اور پرفیکٹ طریقے سے پر سکون ہو کر کرتی ہیں کہ گھر ایک باقاعدہ نظام سے چل رہا ہوتا ہے

    ماں تجھے سلام گیت ماں کے لئے بنایا نہ کہ ملک کے لئے اے آر رحمن


    لیکن اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مائیں اگر اس دنیا سے ختم ہو جائیں تو یہ چھوٹے چھوٹے سب کام کرنا ایک عذاب لگتا ہے اور ایک ہی دن میں ہر چیز ادھر سے ادھر ہو جاتی ہے گھر بکھر سا جاتا ہے ہر چیز میں بد نظمی پیدا ہوجاتی ہے یہاں تک کہ گاڑی کی چابی تک خود ڈھونڈ نہیں سکتے اور جب ہمیں کوئی چیز ڈھونڈنی ہو تی ہے تو ہمیں نہیں مل رہی ہوتی جب کہ ماں اسی جگہ سے وہ چیز منٹوں میں ڈھونڈ لاتی ہیں جہاں پر ہم بارہا دیکھ چکے ہوتے ہیں

    اس ویڈیو میں ماں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بچوں کو یہ احساس دلایا گیا ہے کہ ماں کے بغیر گھر کی حالت کیا ہوتی ہیں اولاد شوہر گھر ہر چیز عورت اور ماں کے بغیر کچھ نہیں شوہر جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی بیویاں گھر میں سارادن فری ہی رہتی ہیں ان کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں لیکن جب بیویوں کے بغیر بچوں کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ گھر اور ہر چیز کو دیکھنا پڑتا ہے تو چودہ طبق روشن ہو جاتے ہیں تب بیوی بچوں کو خودکام کرنا پڑتا ہے تو تب انہیں ماں کا اہمیت کا احساس ہوتا ہے

    اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سائٹس پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی اور سینکڑوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں

    اس کے ڈائریکٹر عمار علی دانش اور اور محمد مرتضی علی زئی ہیں جبکہ اس ڈرامے کو لکھا گل زیب شکیل اور علی عباسی نقوی نے ہے

    پوسٹ پروڈکشن صیہب ندیم جبکہ پروڈکشن ہیڈ شاہ رخ تسنیم ہیں

    جبکہ اس مین ایاز خان موجز حسن صباحت اور صوفیہ خان مرکزی کردار اد کریں گے

  • کانگرس نے فلم چھپاک کی حمایت میں پوسٹر لگا دیئے

    کانگرس نے فلم چھپاک کی حمایت میں پوسٹر لگا دیئے

    ممبئی: گذشتہ دنوں اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے منگل سات جنوری کی شام کو طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جہاں نقاب پوش غنڈوں کے حملے میں درجنوں طلبہ زخمی ہوئے تھے

    انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والی طلبہ یونین کی صدر اویشی گھوش سے ملاقات کی تھی جس کے بعدبی جے پی نے اداکارہ کے دورے کے دوران شدید ردعمل کا مظاہرہ کی دہلی میں بی جے پی کے ترجمان تیجندر پال سنگھ اور بی جے پی کی قومی ترجمان نور پور شرما نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ اداکارہ کی فلموں کا بائیکاٹ کیا جائے

    لیکن اب دوسری جانب اداکارہ کی کی فلم’ چھپاک‘ کی حمایت میں کانگریس نے پوسٹر لگائے جبکہ سماج وادی پارٹی نے اسے دیکھنے کے لئے ایک ملٹی پلیکس کے ایک شو کو مکمل طور پر بک کروا لیا ہے

  • یویو ہنی سنگھ بھی پاکستانی سٹار احمد شاہ کے مداحوں میں شامل

    یویو ہنی سنگھ بھی پاکستانی سٹار احمد شاہ کے مداحوں میں شامل

    یو یو ہنی سنگھ نے انٹر نیٹ سٹار کو سالگرہ کی مبارک دی اور انہیں پسندیدہ بچہ قرار دیا

    سلام آباد:بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ بھی پاکستانی انٹرنیٹ سٹار احمد شاہ کے مداح ہیں

    ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر احمد شاہ کوان کی سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور انہیں اپنا پسندیدہ بچہ قرار دیا
    یاد رہے کہ اس سے قبل احمد شاہ کو اس سے پہلے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور کامیڈین بھارتی سنگھ بھی سراہ چکی ہیں احمد شاہ کی وڈیو ”پیچھے تو دیکھو“ انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہوئی اور مداحوں کو خوب محفوظ کیا

  • مادام تساؤ سے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کر دیئے گئے

    مادام تساؤ سے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کر دیئے گئے

    مادام تساؤ میوزیم، ہیری اور میگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کردیئے

    لندن: گذشتہ دنوں برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کیا گیا تھا جوڑے نے کہا تھا کہ وہ شاہی خاندان سے الگ ہو کر اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں ملکہ برطانیہ کی طرف سے شدید ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑا

    برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ معاشی طورپر بھی خود مختار زندگی گزاریں گے اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا میں زندگی بسر کریں گے

    اب اس کے بعد شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد لندن کے معروف مادام تساؤ میوزیم سے ان کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں کے پاس سے ہٹادیے گئے

    برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے مجسمے اب بھی میوزیم کے اندر موجود ہیں تاہم ماضی کی طرح وہ اب شاہی خاندان کے مجسموں کے سیٹ کے ساتھ موجود نہیں اور انہیں شاہی خاندان کے سیٹ کے قریب دیکھا جاسکتا ہے

    مادام تساؤ میوزیم کے جنرل منیجر اسٹیو ڈیوس کا کہنا ہے کہ باقی دنیا کی طرح ہم بھی شاہی جوڑے کے اس اعلان پر حیران ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے ان دونوں کے مجسمے شاہی خاندان کے ساتھ نہیں ہوں گے

  • ہالی وڈ فلم برڈز آف پرے کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ فلم برڈز آف پرے کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ کی نئی فلم برڈز آف پرے کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    فلم رواں سال 7 فروری کو ریلیز ہوگی

    لاس اینجلس :ہالی وڈکی کرائم ایکشن فلم ”برڈز آف پرے“ کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا کیتھی یان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی مرکزی کردار ہیلری کے گر د گھومتی ہے جو اپنے بوائے فرینڈ جوکر سے رشتہ ختم ہونے کے بعد شدید بے چینی کا شکار ہو جاتی ہے

    اور چاہتی ہے کہ ہر فرد اس سے خوف زدہ ہواور پھر تین سپر ہیرو خواتین کے ساتھ مل کر ایک اغواہ شدہ لڑکی کو بچانے کے لئے مشن پر نکل پڑتے ہیں

    فلم کی کاسٹ میں اداکار کرس میسینا، روزی پرز، مارگٹ روبی اور ایلا جے باسکوشامل ہیں جبکہ فلم رواں سال 7فروری کو ریلیز کی جائے گی

  • شاہ ویر جعفری کو شدید تنقید کا سامنا

    شاہ ویر جعفری کو شدید تنقید کا سامنا

    شاہ ویز جعفری کو ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر بنانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    اسلام آباد: شاہ ویر جعفری کو ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر بنوانے پر تنقید کا سامناہے

    یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے حال ہی میں حریم شاہ کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد شاہ ویر جعفری کو ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے ان کے مداح ان پر تنقید کا سامنا کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کو حریم شاہ سے کوئی تعلق نہ رکھنے کی تلقین کر رہے ہیں

  • نادیہ جمیل کی حمزہ علی عباسی سے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کی درخواست

    نادیہ جمیل کی حمزہ علی عباسی سے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کی درخواست

    پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں

    جبکہ حآل ہی میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب نے اداکارہ کو خیر سگالی سفیر مقرر کر کیا ہے

    وہ چائلڈ اسمگلنگ اور کم عمری میں شادی کے خلاف بھی ڈراموں پر کام کرچکی ہیں جبکہ وہ بچوں کے کئی فلاحی اداروں کے لئے بھی کام کر رہی ہیں اس ہی حوالے سے اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی سے ایک درخواست کی ہے

    اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ حمزہ علی عباسی میں آپ کو متعدد بار فون کرچکی ہوں پر آپ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا میں جس یتیم خانے کے ساتھ منسلک ہوں وہیں تھی آپ کو فون کررہی تھی اب وہ ان سے خصوصی طور پر درخواست کرتی ہیں کہ وہ ان بچوں کے لیے وقت نکالیں

    انہوں نے لکھا یہاں کے بچے آپ کے بہت بڑے مداح ہیں اور آپ سے ملنا چاہتے ہیں اور انہوں نے لکھا کہ ایک دن کا وقت نکال کر ان بچوں کے ساتھ مل سکتے ہیں اور بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں ؟ سب بچے آپ سے بہت پیار کرتے ہیں

    جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے نادیہ جمیل کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ان سے فون نہ سننے پر معافی مانگی اور لکھا کہ میں آپ کے پیغامات نہیں دیکھ سکا اس کے لیے معذرت میرا فون ٹریجیکلی تقریباً ہمیشہ اسپام ہوتا ہے انہوں نے کہا وہ ضرور بچوں سے ملیں گے اس کے لئے نادیہ جمیل سے ان کا نمبر مانگ لیا

    نادیہ جمیل دمسئہ نامی ڈرامے میں کام کررہی ہیں جس کی کہانی بچوں کی اسمگلنگ پر مبنی ہے

  • معروف اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    معروف اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ حنا الطاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عبدالغفور کاکڑ نے پرائیویٹ پروڈکشن کمپنی کی سی ای او نوشین آغا کی درخواست پر تھانہ کوہسار اسلام آباد کے ایس ایچ او کو پٹیشنر کے الزامات کے تحت اداکرہ حنا الطاف پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرنے کا حکم دیا

    نوشین آغا نے اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی پر رقم غبن کرکے فرار ہونے کا الزام عائد کیا ہے

    نوشین آغا کے مطابق جب انہوں نے رابطے کی کوشش کی تو سب نے فون اٹھانا بند کردیا بعد میں معلوم ہوا کہ حنا الطاف، آغا علی، سہیل افتخار اور گل زیب نے ملی بھگت کر لے دھوکہ دہی سے نوشین آغا ان کی کمپنی کو شدید مالی اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے

    ملزمان نے نوشین آغا کو دھوکہ دے کر رقم ہتھیا کر فراڈ کرکے قیمتی سامان لے کر فرار ہو کر ایک رجسٹرڈ کمپنی کی شہرت اور ساکھ کو اورمالی طوتر پر بھی شدید نقصان پہنچایا ہے

    لہذٰاان سب سے نوشین آغآ کی رقم 14 لاکھ50 ہزار واپس دلائے جائیں اوران کے ڈرامہ اسکرپٹ، کاسٹ اور دیگر لوگوں کے کانٹریکٹ کے کاغذات، فلمائے گئے شوٹ کی ویڈیوز اور دیگر قیتمی سامان بھی بازیاب کرایا جائے ملزمان کے خلاف مقسدمہ درج کر کے سخت قانونی کاروائی کی جائے

  • ذہنی تناؤ اور احساس کمتری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا

    ذہنی تناؤ اور احساس کمتری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا

    آج کل پاکستان کے کئی ستارے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کررہے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں انزائٹی کا شکار رہے

    اداکارہ ارمینہ رانا خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں انزائٹی کے ساتھ ساتھ کئی اور مسائل کا شکار بھی ہوچکی ہیں جبکہ انہوں نے مداحوں کو اس کیفیات سے نکلنے کے مشورے بھی دیئے


    انہوں نے لکھا میں کافی روز سے اس بات پر غور کررہی تھی کہ یہ پوسٹ کروں یا نہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے اس سفر کی چھوٹی سی کہانی آپ کے ساتھ شیئر کروں تو اس دہائی میں مجھے بھوک کی کمی انزائٹی اور احساس کمتری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا

    اداکارہ نے لکھا لکھا کہ یہاں میرا وزن صرف 39 کلو تھا کیوں کہ میری خوراک بہت کم تھی میں بہت بیمار تھی میں یہ کہانی اس لیے شیئر کررہی ہوں کیوں کہ میں مظلوم نہیں جیتنے والی ہوں میں نے ان تمام مسائل پر قابو پایا اور گزشتہ کچھ سالوں میں یہی میری سب سے بڑی کامیاب رہی ب میں اپنے آپ سے خوش ہوں میں وہ کھاتی ہوں جو صحت کے لیے ٹھیک ہو

    انہوں نے لکھا کہ یہ پوسٹ کرنے کی میری واحد وجہ یہ تھی کہ میں آپ کو بتا سکوں کہ چاہے کچھ بھی ہو آپ خوبصورت ہیں پھر چاہے آپ کا وزن کتنا بھی ہو کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ پر تنقید کرے، اس دنیا میں اگر کوئی بات سب سے ضروری ہے تو وہ یہ کہ آپ صحت مند ہوں ہر وہ شخص جو ان خطرناک مسائل سے دوچار ہے میں اپنا پیار ان کو دیتی ہوں اور دعا ہے کہ وہ بھی ان مسائل سے خود کو نجات دلا سکیں

    ارمینہ کی اس پوسٹ پر اداکارہ کبریٰ خان نے بھی کمنٹ کیا اور اپنی کہانی شیئر کرنے کے لیے انہیں سراہا اور کہا کہ انہیں آپ پر فخر ہے

    ابراہیم علوی نے بھی ان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی

    منیب نواز نے بھی ان کی تعریف کی

    چند روز قبل اداکار عدنان ملک نے انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے ‘صدقے تمہارے’ کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ اداکاری کرنے کے شوقین نہیں کیوں کہ اس سے انہیں انزائٹی ہوتی ہے اور اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنے ڈرامے ‘داسی’ کی کلپ شیئر کرتے ساتھ لکھا تھا کہ وہ انزائٹی کا شکارر ہیں لیکن اب و بھی ٹھیک ہیں

    اداکارہ کا ذہنی تناؤکا شکار ہونے کا اعتراف