اسلام آباد ( اے پی پی) اداکار بہروز سبزواری نے سائرہ اور بہراز سبزواری کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کر دی ہے انہوں نے کہا دونوں کے درمیان معمولی نارضگی ہے جو جلد ختم ہو جائے گی اور علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں بہروز سبز واری نے مزید کہا کہ سائرہ کے والد کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ان دنوں وہ اپنے والد کے گھر رہ رہی ہیں جب کہ ایک دن قبل شہروز سبز واری نے میڈیا ہر اس بات کی ےتصدیق کی تھی کہ وہ اور ان کی بیوی سائرہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ نہیں ہیں اور ان کی اس لڑائی کی وجہ ماڈل اور اداکارہ صدف کنول کو بتایا جا رہا ہے
Category: شوبز
-

راحت فتح علی خان نے دبئی میں سال کے آخری میوزیکل شو میں دھوم مچا دی
دبئی ( باغی نیوز) راحت فتح علی خان نے دبئی میں سال کے آخری انٹر نیشنل میوزیکل شو میں دھوم مچا دی اس موقع پر موسیقی کے ہزاروں شائقین نے شرکت کر کے شو کو یادگار بنا دیا مداح روت پر موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے اور اپنے پسندیدہ گانوں پر جھومتے رہے اس صوفیانہ اور رومینٹک گیتوں سے سجی محفل کو شائقین نے بے حد سراہا اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ سال 2019 ان کے لئے بہت شاندار رہا انہوں نے مزید کہا کہ سال 2020 میں قوالی کنسرٹ زیادہ ہوں گے ہم جب زیادہ کمرشل شوز کرتے ہیں تو اس کے بعد قوالی کا رنگ جماتے ہیں

-

گیم آف تھرون فیم ایکٹر اینڈریورڈ نبار پر اسرار طور پر ہلاک
اداکار کرسمس کے موقع پر بلفاسٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

بلفاسٹ( آئی این پی) گیم آف تھرون سے شہرت حاصل کرنے والے بے مثال اداھار اینڈریوڈ نبار اس دنیا سے رخصت ہو گئے انھوں نے تھیون گریجوائے کے کردار میں اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھا کر کافی شہرت اور تعریف و تحسین حاصل کی تھی ان کی موت کی دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے تصدیق کر دی ہے وہ کرسمس کے موقع پر بلفاسٹ آئر لینڈ میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اطلاعات کے مطابق پولیس نے ان کی موت کو مشتبہ قرار دینے کی تردید کر دی ہے ادکار اپنی عمر کی تیسری دہائی میں تھے ایک ڈی جے کے طور پر بھی کام کرتے تھے ان کی اداکاری کے کرئر میں لائن آف ڈیوٹی اور ڈیری گرلز جیسے مشہور ٹی وی شو شامل تھے -

شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں
شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں
باغی ٹی وی :آخر وہ عقدہ کھل ہی گیا جس کا چرچہ تھا اور جس بارے میں چہ مگوئیاں جاری تھیں.چند روز سے اداکارہ اور ماڈل صدف کنول کی اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تعلق کی خبریں ہر زبان پر زدعام تھیں جن کے بارے میں یہاں کہاں جا رہا تھا کہ دونوں شادی بھی کرنے والے ہیں، تاہم یہ خبر جھوٹی ہے، اس جھوٹی خبر کے بعد وضاحت دینے کے لیے اداکار شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام اور ٹویٹر پر پاکستانی اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو کے دوران انہوں نے اپنے بارے میں پھیلنے والی خبروں میں وضاحت دی۔
— Syed ShahrozSabzwari (@ShahrozSabzwari) December 30, 2019
اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میرے اور میری اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان سوشل میڈیا پر پھیلنے والی طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں جو جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں اور میرے اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے ساتھ کوئی تعلق اور افیئر نہیں بلکہ اداکارہ صرف میری دوست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ میرے اور صدف کے درمیان تعلق خبروں کو بڑھا چڑھا کر پھیلا رہے ہیں، میرا اداکارہ کے ساتھ کوئی ایسا ویسا تعلق نہیں، اگر کسی کو میرے اور میری اہلیہ کے بارے میں کچھ پوچھنا ہے تو پہلے مجھ سے یا میری اہلیہ سے بات کر لے۔ویڈیو میں انہوں نے خبروں سے متعلق اپنے مداحوں سے چند سوالات پوچھے اور کہا کہ کیا کسی نے مجھ سے یا میری اہلیہ سے یا میرے دوست اور اہل و عیال سے پوچھا، میرے اور اداکارہ صدف کو جان بوجھ کو میرے اور میری اہلیہ کے درمیان لایا جا رہا ہے۔ اس جعلی خبر کے ذریعے میرے خاندان کی عزت کو رولا جا رہا ہے. شہروز کا کہنا تھا کہ کیا ایسی خبروں کے لیے کسی کی بہن یا بیٹی کو اس طرح بیچ میں لا کر بے عزت کرنا کہاں کی انسانیت ہے. ایسی باتوں کے پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لینی چاہیے.
-

ہاں میں مسلمان ہوچکی ہوں،امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ نے تلاوت کلام پاک کرکے اعلانیہ اظہارکردیا
لاہور:ہاں میں مسلمان ہوچکی ہوں،امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ نے تلاوت کلام پاک کرکےاعلانیہ اظہارکردیا ،دوسری طرف امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/JenniferGrout3/status/1208031090167943168?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1208031090167943168&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fentertainment%2F2019%2F12%2F344267%2F
گلوکارہ جینیفر گروٹ نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے اندازمیں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔تجوید کے ساتھ جینیفر گراؤٹ مشہورامریکی گلوکارہ نے دو ویڈیوزریکارڈ کیں اور انہیں اپنے نجی ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ لاکھوں لوگوں نے ان ویڈیوز کو پسند کیا۔
https://web.facebook.com/watch/?v=2444377382488985
یادرہےکہ اس سے قبل بھی جینیفر گروٹ نے آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحرزدہ رہ گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے جینیفر کے آیت الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔
بھارتی میڈیا اورسائبرسکیورٹی چیف کے بیانات ، بیانئیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت
جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں ان تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا۔
-

عاطف اسلم کے گھر ہوئی دوسرے ننھے مہمان کی آمد
لاہور:بیٹا نعمت اوربیٹی رحمت ، اللہ جسے یہ دونوں عطافرمادے اسے اللہ کا شکریہ اداکرنا چاہیے ، انسان کواپنے رب کی حمد وثنا بیان کرنی چاہیے ،جیسے گلوکارعاطف اسلم نے بیٹے کی نعمت ملنے پراللہ کی حمدوثنا بیان کی ،
https://www.instagram.com/p/B6VNGpwllxM/
تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں ایک پوسٹ شیئر کرائی جس میں گلوکار عاطف اسلم نے کپشن دیا ہے کہ ’ الحمداللہ، اللہ نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں بھرپور یاد رکھیں گا‘
عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی
یاد رہے کہ عاطف اسلم 29 مارچ 2013 میں سارہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد 2014 میں اللہ نے انہیں بیٹے کی تعمت سے نوازا تھا۔
-

اداکارہ کی پانچویں شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا
لاہور:اداکارہ کی پانچویں شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبل نور کی پانچویں شادی کی خبریں سوشل میڈیا پرگردش کر رہی تھی جس کی تردید اداکارہ نے کر دی ہے اور سوشل میڈیا پر اِن خبروں پر شدید نارازگی کا اظہار بھی کیا ہے۔
پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا
نُور بخاری نے پانچویں شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے لکھا کہ مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی مجھے خبروں کا حصہ بنایاجا رہا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا میرے پیچھے کیوں پڑا ہوا ہے ہر ماہ میری شادی کے حوالے سے ایک نئی خبر کو میڈیا وائرل کر دیتا ہے جس کا مجھے خود بھی علم نہیں ہوتا۔ اداکارہ نور نے غصہ کا اظہار بھی کیا اورلکھا کہ ’خدا کے لیے آپ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی سُکون سے گُزارنے دیں۔
پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…
اداکارہ نے میڈیا سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں کے پاس میرے متعلق خبریں پھیلانے کے علاوہ کوئی اور خبر نہیں ہے اور کوئی اور کام نہیں ہے؟نور بخاری نے کہا کہ میں انڈسٹری چھوڑ چکی ہوں لہزا اب تو مجھے خبروں کا حصہ بنانا چھوڑ دیں۔
عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی
واضح رہے کہ دو سال قبل نُور بخاری نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے علحیدگی اختیار کرلی تھی اور اُس کے بعد نور نے شوبز انڈسٹری کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے علاوہ انہوں دین کے مطابق زندگی گزارنا بھی شروع کر دی ہے۔
-

مجھے ذاتی تشہیراچھی نہیں لگتی ، اللہ تکبرسے بچائے ،بشریٰانصاری نے عاجزی بیان کردی
لاہور : مجھے ذاتی تشہیراچھی نہیں لگتی ، اللہ تکبرسے بچائے ،بشریٰانصاری نے عاجزی بیان کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی صف اول کی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے محنت اور لگن کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت ملی، میں مغرور نہیں بلکہ ذاتی تشہیر کرنا پسند نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ فنکار کو صرف اپنے فن سے غرض ہونی چاہیے اور اس کی مقبولیت ہی اس کی تشہیر ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی محنت اور لگن سے کام کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت ملی۔
بشریٰ انصاری نے اپنے بارے پائے جانےوالے خدشات کے بارے میں کہا ہےکہ مجھے علم ہے کہ یڈیا سے زیادہ بات نہ کرنے کی وجہ سے بعض لوگ مجھے مغرور سمجھتے ہیں حالانکہ یہ حقیقت کے برعکس ہے، جس شخص میں غرور ہوگا وہ کبھی ہنستا اورمسکراہتا نہیں اور میری تو پہچان ہی ہنسنا، مسکراہنا اور خوش رہنا ہے۔
-

بس دعا کریںکہ باقی زندگی اللہ اور اس کےرسولﷺ کی اطاعت میں گزرے:رابی پیرزادہ
لاہور:بس دعا کریںکہ باقی زندگی اللہ اور اس کےرسولﷺ کی اطاعت میں گزرے،اطلاعات کےمطابق سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اب ان کی زندگی اللہ اوراس کے نبیﷺ کی تعلیمات کے مطابق ہوگی۔
جاری کردہ ویڈیو میں رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ لوگوں نے میرے متعلق کہا کہ جب بھی مشکل وقت آتا ہے اللہ کے قریب ہوجاتی ہیں لیکن میں سافٹ ویئر انجینیئر ہوں اور بہت کم عمری میں ہی شہرت اور پیسے بھی ملے۔بس انسان گنہگارہے ،میں کہتی ہوں کہ اگرگناہ کے بعد اللہ توبہ کی توفیق دے دے تویہ اللہ کا سب سے بڑا احسان ہے
انہوں نے اپنے پیغام میں واضح طور پر کہا ہے کہ میں سات برس کی عمر سے نماز پڑھ رہی ہوں، اب تک یہ سلسلہ جاری ہے، جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا وہ میرے کردار کے گواہ ہیں اور میں جو کام کرنا چاہتی تھی ، میری ہر خواہش پوری ہوئی ہے۔
اسلام اور ہم، میری ہر بات اللہ کے لیے ہے۔ میرا ہر پیغام ہمارے نبی صللہ کی تعلیمات سے جڑا ہے۔
“And if you should count the favors of Allah , you could not enumerate them. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.” Quran (Surah Nahl, 18)#chotisibaathttps://t.co/yq7ImSEcVu pic.twitter.com/8Qywtp3ekf— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) December 14, 2019
اپنی ویڈیو میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ شوبز میں واپسی کا سوچ رہی تھی کہ قرانی تعلیمات نے میری رہنمائی کی، اس مشکل دور میں میری بہت سے علما سے بھی ملاقات ہوئیویڈیو کے اختتام میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اور کشمیری بہن بھائیوں کے لیے دعا کیجیئے گا۔
اس سے قبل گلوکارہ کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے موسیقی کی دنیا چھوڑ کر نعت خواں کی حیثیت اختیار کرنے کا عہدکیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے بہت سوالات بھی کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ حال ہی میں گلوکارہ کی چند نازیبا تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد رابی پیرزادہ نے میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
-

’سلام پاکستان‘؛ نک جونز کا پاکستانیوں کے لیے پیغام
لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے نامور گلوکارواداکار اورپاکستان مخالف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونز نے نہایت منفرد انداز میں پاکستانیوں کے لیے پیغام بھیجا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ فلم ’جومانجی؛ دی نیکسٹ لیول‘13 دسمبر کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار نک جونز نے پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے نہایت منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کا مخاطب کرتے ہوئے کہا ’سلام پاکستان ‘ فلم ’جومانجی‘ پاکستان میں 13 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔
نک جونز کا یہ پیغام ایچ کے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ ایچ کے انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے ہی یہ فلم پاکستان میں ریلیز کی جارہی ہے۔یاد رہےکہ نک جونز کی اہلیہ پریانکا چو پڑا جوکہ ایک انتہاپسند ہندواداکارہ ہیں نے پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہریلہ پراپیگنڈہ ہی کیا ہے ،تاہم اب خاوند نک جونز کی طرف سے حالیہ اچھے پیغام کے بعد پریانکا کی طرف سے کسی ایسے ہی خیرسگالی پیغام کی امید ہے
