Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہمایوں سعید کا اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے نئے سال کا آغاز

    ہمایوں سعید کا اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے نئے سال کا آغاز

    ہمایوں سعید کا اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کہ سعادت حاصل کر کے نئے سال کا آغاز
    نئے سال کے آغاز میں۔ہی اداکار ہمایوں سعید نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شئیر کر دی
    لاہور: اداکار ہمایوں سعید نے نئے سال کا آغاز اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے کیا

    ہمایوں سعید نے خانہ۔کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر زوشل میڈیا پر شئیر کی اور ساتھ ہی اپنے فینز اور فالوورز کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی ہمایوں سعید نے کہا ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ نئے سال کا آغاز دنیا کی سب سے مقدس جگہ سے کریں

    سال 2019 کو الوداع کہتے ہوئے نئے سال 2020کو خوش آمدید آپ سب کے لیے اور پاکستان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہمایوں سعید نئے سال کے لیے انتہائی پر امید ہیں انہوں نے اپنی امید ظاہر کی کہ نیا سال ہم میں سے ہر ایک کے لیے بہترین اور کامیابیوں سے بھر پور ثابت ہو گا

  • ماہرہ خان کے ساتھ رات 10 بجے کیا ہوگیا کہ ہرکوئی حیران ؟

    ماہرہ خان کے ساتھ رات 10 بجے کیا ہوگیا کہ ہرکوئی حیران ؟

    کراچی:ماہرہ خان کے ساتھ رات 10 بجے کیا ہوگیا کہ ہرکوئی حیران ؟،اطلاعات کےمطابق بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک اور سنگ میل عبور کرلیا کیونکہ اُن کے فالوورز کی تعداد 53 لاکھ تک پہنچ گئیں۔

    ماہرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی واحد اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ اُن کے بعد ایمن خان وہ دوسری اداکارہ ہیں جنہوں نے پچاس لاکھ کا ہندسہ عبور کیا۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر کے طور پر اعزازی کام کرنے والی ماہرہ خان کی مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کو مینشن کر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور مبارک باد دی۔

  • بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت

    بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت

    بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت
    بالی ووڈ اداکارہ وسیرا بھاسکر نے ہٹ فلم دینے کے بعد مسلمانوں کے حق میں اور مودی کے خلاف بیان دینے کے بعد اپنا بالی ووڈ کا کیریئر داؤ پر لگا دیا بھارت میں بل کی منظوری کے بعد جہاں بھارتی عوام مشتعل ہے اور مودی کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے وہاں بالی ووڈ کے تمام مایہ ناز اداکار اس بارے میں چُپ ہیں کسی کسی کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن وہیں بالی ووڈ کی اداکارہ سویرا بھاسکرنے اپنے کرئیر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اکیلے ٹویٹر پر اور سڑکوں پر آ کر این آر سی بل کے خلاف جو لڑائی لڑی وہ قابل تحسین ہے انہوں نے طلباء کی بل کے خلاف مزاحمت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء آج کی تاریخ میں ہمارے ہیرو ہیں اور وہ ہمارے دیش کی امید ہیں انہوں نے اس دیش اور معاشرے کی یکجہتی اور ایکتا کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اس ملک کی ایکتا واپس لوٹائی ہے انہون نے کہا یہ ایک ایسا معاشرہ بن گیا تھا جہاں لوگوں کو زندہ جلایا جاتا تھا اور کسی کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا مزید انہوں نے کہا کہ طلباء کا کردار اور کام تعریف کے قابل ہے اور ہم سب کو بطور ایک معاشرہ ان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیئے ان کو سپورٹ کرنا چاہئے ان کی کوششوں کو سراہنا چاہئے ہم سو رہے تھے انھوں نے ہمیں جگایا ہے انہوں نے کہا ہمیں نہیں لگتا تھا کہ یہ وقت جو بڑی امید کا موقع ہے کسی کو نہیں لگتا تھا کہ اس قدر بھارت کی جنتا ایکتا کر لے گی خالانکہ یہ ایسی جنتا ہے جو الگ الگ طبقے اور الگ الگ قوموں سے تعلق رکھتی ہے جو کہ شاید روزمرہ کی زندگی میں عام روٹین میں ایک دوسرے بات نہیں کرتے یہاں تک کہ ہیلو ہائے بھی نہیں کرتے لیکن طلباء کے بھر پور کردار کی بدولت آج سب ایک ہیں اور ملکر کر دیش اور سماج کے لئے باہر نکلے ہیں

  • شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی

    شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی

    شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی
    اسلام آباد: اداکارہ اور ماڈل صدف کنول اور شہروز سبز واری کے تعلق کی افواہیں سرزبان عام ہیں جس کی وجہ سے شہروز اور ان کی بیوی سائرہ کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں جبکہ اداکارہ صدف کنول نے شہروز سبز واری کے ساتھ تعلق کی تردید کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہ پہلے اداکار شہعوز سبز واری سے ملی ہیں اور وہ ان کے ایک اچھے دوست اور کولیگ ہیں اس کے علاوہ ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ان سے کسی بھی قسم کےتعلق کے حوالے سے باتیں بے بنیاد ہیں

    یا د رہے صدف کنول اور شہروز سبز واری کے درمیان تعلق کی افواہوں کی وجہ سے شہروز اوران کی بیوی سائرہ کے درمیان اختلاف چل رہے ہیں جن کی تردید شہروز سبز واری کے والد بہروز سبز واری نے اپنے ایک انٹر ویو میں کی ہے جبکہ اب اداکارہ صدف نے شہروز کے ساتھ تعلق کی افواہوں کی مکمل تردید کرتےہوئے کہا ہے کہ ان سے متعلق کسی قسم کے تعلق کے حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں وہ دونوں بس ایک اچھے دوست اور کولیگ ہیں

  • تھیٹر میں کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا معروف اداکارہ خوشبو

    تھیٹر میں کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا معروف اداکارہ خوشبو

    تھیٹر میں کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا معروف اداکارہ خوشبو
    لاہور:معروف اداکارہ خوشبو نے کہا کہ مجھے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے اداکاری میرا جنون ہے اور تھیٹر میں کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ میں نے تو اپنے ایکٹنگ اور فنی کیرئیرکا آغاز ہی تھیٹر سے کیا تھا اور انہیں بے حد پذیرائی ملی اور شائقین نے انکی اداکاری کو خوب سراہا ہےانہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتریں گی اور اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گی

    اور اپنے انٹرویو میں مزید انہوں نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر اور سخت محنت اور جدوجہد کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اورشوبز انڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر قدم پھونک پھونک کر اور نہایت احتیاط سے رکھنا پڑتا ہے

    انہوں نے کہا کہ اس لحاظ سے میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے بہت کم وقت میں کامیابیاں حاصل کی ہیں

  • نئے سال میں بڑے پراجیکٹس پر کام کیے جائیں گے:شاہدہ منی

    نئے سال میں بڑے پراجیکٹس پر کام کیے جائیں گے:شاہدہ منی

    نئے سال میں بڑے پراجیکٹس پر کام کیے جائیں گے:شاہدہ منی
    لاہور: اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ ایس ایم پروڈکشن سال 2020 کے لیے بے شمار بڑے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جس میں مختلف ڈرامہ سیریلز اور میوزیکل البمز شامل ہوں گے

    انہوں نے مزید خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایم پروڈکشن کے بینر تلے سابقہ سال 2019 میں متعدد بڑے براجیکٹس بنےجنہیں بھر پور کامیابیاں ملیں ہیں اور 2020 کے حوالے سے بھی انہوں نے بتایا کہ اس سے تین گناہ زیادہ پراجیکٹس اس سال مکمل کئے جائیں گے

    انہوں نے نئے سال کی آمد کے موقع پر بھی شوبز انڈسٹری کی ترقی اوراستحکام کے لیے اپنے پر امید عزم کا بھر پور اظہار کیاجبکہ 2019کو بھی انہوں نے کامیابیوں سے بھر پور سال قرار دیا اور کہا نئے سال میں سابقہ سال سے تین گناہ زیادہ بڑے پروجیکٹس ان کی پروڈکشن ایس ایم کے بینر تلے تیار کیے جائیں گے اور انہوں نے کہا امید ہے کہ ان پراجیکٹس کو بھی نمایاں پذیرائی اور بھر پور کامیابیاں ملیں گے

  • ڈیٹنگ ایپ بمبل نے اداکارہ شیرون سٹون کا اکاونٹ بلاک کر دیا

    ڈیٹنگ ایپ بمبل نے اداکارہ شیرون سٹون کا اکاونٹ بلاک کر دیا

    ڈیٹنگ ایپ بمبل نے اداکارہ شیرون سٹون کا اکاونٹ بلاک کر دیا
    لاہور: معروف ڈیٹنگ ایپلی کیشن بمبل نے کئی صارفین کی شکایت کے بعد بالآخر ایوارڈ یافتہ معروف اور خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ اکسٹھ سالہ شیرون سٹون کا اکاونٹ بلاک کر دیا تو وہ برا مان گئیں اور انہوں نے ڈیٹنگ ایپ کو شکایت کر دی اداکارہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایاکہ بمبل انتظامیہ نے جعلی ہونے کے شک میں ان کا اصلی اکاونٹ بند کر دیا ہے جس سے انہیں پریشانی اور افسوس ہوا دراصل بلاک کیا گیا اکاونٹ ان کا اپنا ہی تھا نہ کہ جعلی بلکہ وہ اصلی تھا شیرون سٹون کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے بعد بمبل انتظامیہ نے اداکارہ کا اکونٹ بحال کر دیا جب کہ انہوں نے اداکارہ سے بھی معذرت بھی کی کہ انہوں نے ان کا اکاونٹ صارفین کی شکایت پر شبے مکں ان کا اکونٹ بلاک کر دیا تھا اور جبکہ یہ پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی اداکارہ نے خود اعتراف کیا کہ کسی ڈیٹنگ ایپ نے ان کا اکاونٹ بلاک کر دیا ہے

  • نئے سال کی آمد پر شوبزکے لئے فنکاروں کا نئےجذبہ اور عزم کا اظہار

    نیا سال میرے لیے سماجی خدمات کا سال ثابت ہوگا : مہوش حیات
    نیا سال فلم انڈسٹری کے استحکام کا سال ہو گا: عدنان صدیقی
    کراچی:فنکاروں نے نئے سال کی آمد کےموقع پر کہا کہ نئے سال میں نئے عزم ولولہ اور جوش و جذبے کے ساتھ شوبز انڈسٹری کے استحکام کے لیے کام کریں گے نئے سال کے حوالے سے تمام فنکاروں نے شوبز انڈسٹری کے لیے گہرے اور خاص جوش و جذبے اور ولولہ اور نئی امیدوں کا اظہار کیا

    عدنان صدیقی نے کہا کہ نیا سال فلم انڈسٹری کے استحکام کا سال ہوگا اور ہم شوبز کے استحکام کے لیے نئے عزم اور جذبے سے کام کریں گے جبکہ اداکارہ نرما نے کہا فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے

    ہمایوں سعید نے کہا نیا سال امیدوں کا سال ہے اس سال فنکاروں اور عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع ملیں گے اداکارہ مہوش حیات نے کہا سال 2020 میرے لیے سماجی خدمات کا سال ثابت ہوگا شوبز کے علاوہ سماجی سرگرمیوں کوفروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی

  • ٹوئٹر پر اکاونٹ کی تردید کرتے ہوئے عائزہ خان نے مداحوں کو سچ بتا دیا

    ٹوئٹر پر اکاونٹ کی تردید کرتے ہوئے عائزہ خان نے مداحوں کو سچ بتا دیا

    ٹوئٹر پر اکاونٹ کی تردید کرتے ہوئے عائزہ خان نے مداحوں کو سچ بتا دیا
    ادکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر ٹویٹر اکونٹ کی شارٹ سکرین لگاتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹویٹر پر کوئی اکاونٹ نہیں
    کراچی: ادکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ان کے نام سے بنائے جانے والے ٹوئٹر اکاونٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کا کہ ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاونٹ نہیں ادکارہ عائزہ خان کا کہنا ہےکہ ان کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کو ئی اکاونٹ نہیں ہے

    عائزہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ٹویٹر پر ان کے نام سے چلنے والے اکاونٹ کے سکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا کہ میں ٹویٹر پر نہیں عائزہ خان کے نام سے چلنے والا ٹویٹر اکاونٹ 2016 میں بنایا گیا تھا اور اس کے ایک لاکھ بارہ ہزار فالوورز ہیں جبکہ اس اکاونٹ کو شوبز کے معروف سٹارز بھی عائزہ خان کا اکانٹ سمجھتے ہوئے جواب دیتے رہے جبکہ عائزہ خان نے اپنے نام پر بنائے جانے والے اکاونٹ کی تردید کر دی ہے

  • پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام لوک میلہ کا لاہور میں آغاز

    پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام لوک میلہ کا لاہور میں آغاز

    پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب لوک میلہ کا گزشتہ روز لاہور میں آغاز ہوا جس میں صوبہ بھر کے آرٹس کونسلز اپنے اپنے پروگراموں کے ساتھ شریک ہیں اور ان پروگراموں میں گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سامعین کو اپنے سریلے گیتوں سے خوب لطف اندوز کیا موسیقی کے شائقین گیتوں پر جھومتے رہے اور سامعین نے ان کی موسیقی کو خوب سراہا اس ایونٹ کے پہلے روز ملتان آرٹس کونسل کی جانب سے مختلف شوز جس میں پپٹ شو میجک شو اور کرافٹ ہارڈر کا انعقاد کیا گیاجس میں کافی لوگوں نے شرکت کر کے ماحول کا مزہ دوبالا کیا اور اس شوز کو لوگوں نے بے حد سراہا اور کافی زیادہ لطف اندوز ہوئے جبکہ فوک موسیقی میں شیر میاں داد ندیم عباس لونے والا سمیت دیگر اداکاروں جن میں عارف خان بابر وقاص ملک انیلہ اسلم سعدیہ نور سعدیہ نور شمیم انصاری کوثر جاپانی اور فیاض بخاری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا دو جنوری کو بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے فنکار اپنی پرفارمنس دیں گے اور یونٹ کی تقریب میں چار چاند لگائیں گے ایونٹ پانچ جنوری تک جاری رہے گا