Baaghi TV

Category: شوبز

  • یوٹیوبر رجب بٹ کو جوئے کی ایپس کی تشہیر پر 9 ستمبر کو طلبی

    یوٹیوبر رجب بٹ کو جوئے کی ایپس کی تشہیر پر 9 ستمبر کو طلبی

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیر اور مالی گھپلوں کے الزامات پر 9 ستمبر کو طلب کر لیا۔

    این سی سی آئی اے کے نوٹس کے مطابق رجب بٹ پر الزام ہے کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے سرمایہ کاری کی ترغیب دینے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوئے کی ایپس کی تشہیر، اور معصوم افراد کی کمائی لوٹنے کے لیے ایک منظم اسکیم چلانے میں ملوث ہیں۔انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاہور دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے سامنے صبح 11 بجے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں، بصورت دیگر یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ادھر رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا ہے کہ ان کی لا فرم یوٹیوبر کی نمائندگی کرے گی اور 9 ستمبر کو تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔ ان کے بقول کیس کا ہر پہلو دیکھ کر قانون کے مطابق مکمل دفاع کیا جائے گا۔

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    بھارتی فوج سرحدی علاقوں میں، پاک فوج نے ڈرون مار گرایا، سیلاب سے مارنے کی تیاری

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، اسپائس جیٹ کو مسلسل نقصان

    حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی تازہ ویڈیو جاری کردی

  • بھارتی اداکارہ رانیا راؤ پر  سونا اسمگلنگ کی وجہ سے جرمانہ عائد

    بھارتی اداکارہ رانیا راؤ پر سونا اسمگلنگ کی وجہ سے جرمانہ عائد

    بھارت کی کناڈا فلموں کی معروف اداکارہ رانیا راؤ پر 127 کلوگرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں 102 کروڑ بھارتی روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

    یہ اقدام ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کی جانب سے کیا گیا، جس میں اداکارہ سمیت تین دیگر ملزمان کو بھی سونا اسمگلنگ کے مقدمے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اداکارہ رانیا راؤ اور دیگر ملزمان پر دبئی سے 324 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 271 کروڑ بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، مرکزی ملزم اور سینئر آئی پی ایس افسر چندر راؤ کی بیٹی رانیا راؤ کو صرف 127 کلوگرام سونا اسمگل کرنے پر 102 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ڈی آر آئی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں جرمانے کی ادائیگی کے لیے کوئی مخصوص وقت نہیں دیا گیا، تاہم ملزمان کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹس کا جواب جلد از جلد دیا جائے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ رانیا راؤ سمیت تمام ملزمان اس وقت بنگلورو سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ رانیا راؤ نے اپنی گرفتاری کو بھارتی ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا ہے۔اداکارہ رانیا راؤ کو رواں برس مارچ میں بنگلورو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 14.8 کلوگرام سونا لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔

  • پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

    پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

    اسکردو: پاکستان کی نامور گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں براؤن ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کیمپنگ میں مصروف تھیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق گلوکارہ پر اچانک ایک بھاری بھرکم براؤن ریچھ نے حملہ کیا، جس کے باعث ان کے دونوں بازو بری طرح زخمی ہوگئے۔ ساتھیوں نے فوری طور پر انہیں ریچھ کے حملے سے بچایا اور طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قرۃ العین بلوچ کو ریجنل اسپتال اسکردو میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی معائنے کے بعد بتایا گیا ہے کہ ان کے بازوؤں پر گہرے زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گلوکارہ دیوسائی میں ایک نئے گانے کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھیں۔ شوٹنگ ٹیم کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ قدرتی مناظر کے درمیان کیمپنگ کر رہے تھے۔محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوسائی نیشنل پارک میں ریچھوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے کیمپنگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

    گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پاکستان کی موسیقی کی دنیا میں ایک نمایاں نام ہیں اور ان کی اچانک زخمی ہونے کی خبر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

  • راحت فتح علی خان کے بنگالی زبان میں گانےکی دھوم

    راحت فتح علی خان کے بنگالی زبان میں گانےکی دھوم

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے بنگالی زبان میں گانےنے دونوں ملکوں میں دھوم مچادی ۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے پرجوش دورہ بنگلادیش اور 3 برس پہلے بنگلادیشی عوام کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے والہانہ استقبال کے بعد اب موسیقی کے شعبے میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آنے لگے ہیں،معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں ایسا گانا گایاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے،اس گانے کا ٹائٹل ‘تم امر پریم پیاشا’ ہے جس بنگالی گلوکارہ رباعیت جہاں کے ساتھ گایا گیا ہے راحت فتح علی خان کی جانب سے اس گانے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا ہے جس پر گلوکار کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    راحت فتح علی خان نے ڈھاکہ کے آرمی اسٹیڈیم میں ’ایکوز آف ریوولوشن‘ کنسرٹ میں پرفارم کرکے بنگلادیش میں پاکستانی موسیقی کا جادو جگا یا، ڈھاکہ میں منعقدہ کنسرٹ میں راحت فتح علی خان اور ان کی ٹیم نے بغیر معاوضے کے پرفارم کیا اور منتظمین سے ٹکٹوں کی فروخت سے بھی کوئی منافع لینے سے گریز کیا۔

    ’گھونگھٹ‘ میں کام کے دوران صائمہ پر عاشق ہوا، سید نور

    کنسرٹ میں راحت فتح علی خان کے علاوہ مشہور مقامی بینڈز آرٹ سیل، چرکٹ، آفٹرمتھ اور سلسیلا نے بھی پرفارم کیا جبکہ ریپ آرٹسٹ شیزان اور حنان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا،ڈھاکہ میں کنسرٹ کا انعقاد کرنے والی تنظیم ’اسپرٹس آف جولائی‘ کا کہنا تھا کہ اس کنسرٹ کا مقصد رواں برس جولائی-اگست میں ہونے والے پرتشدد احتجاج میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مدد کرنا ہے،ایونٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی متاثرہ خاندانوں کیلئے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم ’شہدا میموریل فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کردی جائے گی۔

    ہر شادی شدہ جوڑا بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں ، ثانیہ سعید

  • ’گھونگھٹ‘ میں کام کے دوران صائمہ پر عاشق ہوا، سید نور

    ’گھونگھٹ‘ میں کام کے دوران صائمہ پر عاشق ہوا، سید نور

    پاکستان کے نامور ڈائریکٹر سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی کی فلم ’ گھونگھٹ ‘ کے دوران وہ اداکارہ صائمہ کے عاشق ہوگئے تھے۔

    ایک انٹرویو کے دوران سید نور نے ماضی کی سپر ہٹ فلم ’ گھونگھٹ ‘ کی تیاری اور اس دوران شان اور صائمہ کو کاسٹ کیےجانے سے متعلق کہانی سنائی،انہوں نے بتایا کہ صائمہ کو عمر سے قبل ہی بڑی عمر کی خاتون کے کردار دیے گئے، انہیں مرحوم سلطان راہی کی ہیروئن بنایا گیا، صائمہ کی عمر اتنی زیادہ نہیں تھی لیکن میک اپ کے ذریعے انہیں زائد العمر دکھا کر سلطان راہی کی پنجابی فلموں کی ہیروئن بنایا گیا۔

    انہوں نے جب 1997 میں ’گھونگھٹ‘ فلم بنائی، تب صائمہ اور شان دونوں فلاپ تھے لیکن انہوں نے رسک لے کر دونوں کو کاسٹ کیا گھونگھٹ فلم میں شان کے کردار کے لیے پہلے نعمان اعجاز کو کاسٹ کیا گیا تھا جب کہ صائمہ کے کردار کے لیے نیلی کو کاسٹ کیا جا چکا تھا لیکن دونوں اداکاروں کے نہ آنے کے بعد انہوں نے شان اور صائمہ کو کاسٹ کیا-

    ہر شادی شدہ جوڑا بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں ، ثانیہ سعید

    سید نور نے مزید بتایا کہ میرے اس فیصلے پر فلم کے ہدایتکار پہلے پہل تو راضی نہ ہوئے حتیٰ کہ فلم خریدنے والوں نے بھی شان کا نام سن کر منع کر دیا تھا اور پیسے واپس مانگ لیے تھے لیکن پھر میرے کہنے پر اس فلم کیلئے شان کو کاسٹ کیا گیا،مذکورہ فلم میں کام کے دوران ہی وہ صائمہ پر عاشق ہوئے، ابتدائی طور پر وہ ان سے فلرٹ کرتے رہے لیکن پھر وہ ان سے محبت کر بیٹھے۔

    سیدنور نے بتایا کہ اتفاق سے ’گھونگھٹ‘ کامیاب گئی اور اس کے بعد انہوں نے متعدد فلمیں بنائیں لیکن زیادہ تر فلموں میں انہوں نے صائمہ کو ہیروئن نہیں بلکہ مختصر کردار کے لیے کاسٹ کیاانہوں نے صائمہ کو ریشم، ریما خان، جاناں ملک اور جیا علی سمیت دیگر ہیروئنز کے مقابلے میں ہیروئن کاسٹ نہیں کیا، ان پر صائمہ کو نوازنے کے الزامات غلط ہیں۔

    ٹک ٹاکرز اور اداکار اپنا کام چھوڑ دیں، سیاستدان یہ کام ہم سے بہت اچھا کررہے ہیں، مومنہ اقبال کا طنز

    سیدنور کے مطابق انہوں نے کئی سال بعد صائمہ کو پنجابی فلم ’چوڑیاں‘ میں ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا اور پھر چند دیگر پنجابی فلموں میں انہوں نے انہیں ہیروئن کاسٹ کیا، کیوں کہ وہ کردار صائمہ ہی کر سکتی تھیں جب اداکارہ کو فلموں میں کاسٹ کرکے انہیں کھلے بالوں کے کردار دینا شروع کیے تو وہ انہیں دیکھ کر ’فلاپ‘ ہوگئے اور انہیں ان سے محبت ہوگئی،صائمہ کو ہیروئن کے طور پر بار بار کاسٹ کرنے کے الزامات غلط ہیں، انہوں نے انہیں ان کرداروں کے لیے کاسٹ کیا، جن میں وہ اچھی لگ سکتی تھیں۔

    واضح رہے کہ ہدایتکار سید نور نے پہلی شادی رخسانہ نور سے کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، سید نور کی پہلی اہلیہ کا اب انتقال ہوچکا ہے،صائمہ سے شادی سے متعلق سید نور نے ماضی میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ صائمہ سے ان کی شادی 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چوڑیاں‘ کے بعد ہوئی تھی مگر انہوں نے اس کا اعتراف 2007 میں تقریباً 10 سالوں بعد کیا۔

    بھارت : اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں چوہے نے 2 نومولود بچوں کو کاٹ لیا

  • ہر شادی شدہ جوڑا بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں ، ثانیہ سعید

    ہر شادی شدہ جوڑا بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں ، ثانیہ سعید

    اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ والدین بننے کے لیے ذہنی اور جذباتی مضبوطی نہایت ضروری ہے، ہر جوڑا بچوں کا حق دار نہیں ہے اور وہ زندگی بھر اس ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل نہیں ہوتے۔

    ثانیہ سعید نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اُن والدین کی ذہنی اور جذباتی صحت کے بارے میں بات کی جو بچے پیدا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں،اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر شادی شدہ جوڑے بچوں کی پرورش اور والدین بننے کے قابل نہیں ہوتے، ہر جوڑا بچوں کا حق دار نہیں ہے اور وہ زندگی بھر اس ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل نہیں ہوتے،ہمیں کسی بھی جوڑے پر زور زبردستی نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ آیا جوڑا بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ذہنی اور ہر لحاظ سے تیار بھی ہے یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اگر کوئی شادی شدہ جوڑا خوش نہیں ہوتا تو ہم کہتے ہیں کہ اگر ان کا بچہ ہوجائے گا تو سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، ہم ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہم لوگوں کو زبردستی ذمہ داریوں میں باندھنا چاہتے ہیں، حالانکہ یہ ایک احساس ہے اور اسے وہی لوگ اٹھا سکتے ہیں جو ذہنی طور پر نارمل ہوں اور اس ذمہ داری کو اٹھانا چاہیں،دو یا ڈھائی سال کے بچے کی پرورش کرنا آسان نہیں ہوتا، وہ کسی کو بھی پریشان کرسکتا ہے، والدین کے اپنے بھی ذہنی یا ماضی کے مسائل ہوتے ہیں اور ایسے میں وہ بچوں کی وجہ سے مزید متاثر ہوجاتے ہیں۔

    ٹک ٹاکرز اور اداکار اپنا کام چھوڑ دیں، سیاستدان یہ کام ہم سے بہت اچھا کررہے ہیں، مومنہ اقبال کا طنز

    ثانیہ سعید کے مطابق شادی شدہ تعلق میں دو مختلف نظریوں اور ماحول میں پروان چڑھنے والے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جڑتے ہیں، رشتہ اسی وقت کامیاب ہوتا ہے جب وہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، اپنے درمیان اچھا تعلق بناتے ہیں اور بات چیت کے ذریعے ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، اگر ایسا ہو تو ہی وہ لوگ بچے کی ذمہ داری اٹھاسکتے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان کی چینی پریمئیر سے ملاقات

  • ٹک ٹاکرز اور اداکار اپنا کام چھوڑ دیں، سیاستدان یہ کام ہم سے بہت اچھا کررہے ہیں، مومنہ اقبال کا طنز

    ٹک ٹاکرز اور اداکار اپنا کام چھوڑ دیں، سیاستدان یہ کام ہم سے بہت اچھا کررہے ہیں، مومنہ اقبال کا طنز

    مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ٹک ٹاکرز اور اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے متعلقہ پلیٹ فارمز اور کام کو چھوڑ دیں کیوں کہ اب سیاسی شخصیات اس میدان میں اُتر چکی ہیں۔

    اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے طنز کیا اور لکھا ‘میری تمام یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور اداکاروں سے درخواست ہے کہ اپنا کام چھوڑ دیں کیونکہ یہ کام ہمارے ملک کے سیاستدانوں نے شروع کردیا ہے’سیاستدان یہ کام ہم سے بہت اچھا کررہے ہیں، خاص طور پر ان کے کانٹنٹ کرئیٹرز اور کیمرا مین’۔

    showbiz

    اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ وہ اپنے حلقے میں صرف 10 سے 15 منٹ کے لیے جاتے ہیں اور بعد میں غائب ہو جاتے ہیں، وہ ہماری حفاظت کریں گے؟،سیاست دان اپنے محلوں میں رہتے ہیں اور وہ اس عام آدمی کا درد نہیں جانیں گے جس نے اپنے گھر پسینے اور خون سے بنائے ہیں اور ان کی سالوں کی محنت سے کھڑی کی گئی فصل تباہ ہوگئی اس سے بڑا جانی نقصان کیا ہوگا، کہ کوئی مر بھی جائے اور زندہ بھی رہے، یہ تو کمال ہوگیا۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداح ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے آواز اُٹھانے پر مومنہ اقبال کو سراہا رہے ہیں۔

  • ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک کے ساتھ تصویر وائرل

    ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک کے ساتھ تصویر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ آکسیجن ماسک لگائے ہوئے نظر آئیں، تصویر سامنے آتے ہی مداح ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں، تاہم اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کی وضاحت نہیں دی گئی،اداکارہ کی آکسیجن ماسک والی تصویر کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے لیے دعائیں کیں اور ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    گزشتہ دنوں انہیں اپنے سابق دوست اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا،کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر سفید لباس، بڑے چشمے اور دلکش انداز میں اپنی دوستوں یشمہ گل اور کومل میر کے ہمراہ سامنے اسٹیج کے سامنے موجود رہیں اور عاصم اظہر کی جذباتی پرفارمنس پر پُرجوش ردِعمل دیتی رہیں۔

    منتظمین کی ضد پرجلسے کی اجازت دی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان

    سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، میرسرفراز بگٹی

    ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع

  • شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو قانونی مشکلات کا سامنا

    شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو قانونی مشکلات کا سامنا

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کوایک زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی مشکل کا سامنا پڑ رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی کی خریداری کی ہے اور اس کیلئے دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر کیا گیا ہےسہانا خان نے علی باغ میں یہ اراضی 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی ہے جو ان کی وراثت تھی۔

    سہانا نے دو پلاٹ جنکی مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے تھے جبکہ یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور بھابھی ہیں، خریداری کے وقت دستاویزات میں سہانا کو مبینہ طور پر فارمر (کسان) ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب انہیں قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ،سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ

    لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق

    پرچی فیس مافیا کے ہاتھوں صحافی کا بھائی قتل،فوری انصاف کا مطالبہ

  • جوا پروموشن کیس میں گرفتاریوں کا دائرہ وسیع، مناہل ملک بھی ریڈار پر

    جوا پروموشن کیس میں گرفتاریوں کا دائرہ وسیع، مناہل ملک بھی ریڈار پر

    سینیئر صحافی منصور علی خان کا کہنا ہے کہ ’ڈکی بھائی‘ پہلے سے ہی جوا پروموشن کے الزام میں گرفتار ہیں جبکہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مختلف ناموں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

    ان ناموں میں یوٹیوب چینل ’سٹرولوجی‘ چلانے والی معروف یوٹیوبر اقرا کنول، رجب بٹ سمیت دیگر ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز شامل ہیں۔منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ کچھ نام ایسے بھی ہیں جن کے خلاف ابھی کارروائی کا آغاز نہیں ہوا لیکن وہ ریڈار میں موجود ہیں۔ انہی میں اب ٹک ٹاکر مناہل ملک کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق مناہل ملک نے بھی ایک اشتہار میں جوا پروموشن میں کام کیا، جس کی تصویر انہوں نے اپنے وی لاگ میں دکھائی۔ یہ ویڈیو تقریباً پونے دو سال پرانی ہے۔منصور علی خان کے مطابق ماضی میں بھی مناہل ملک کئی تنازعات کا حصہ رہ چکی ہیں، اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ان کے خلاف کوئی کارروائی کرتی ہے یا نہیں۔

    موسلادھار بارش سے راول ڈیم فل، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    دریائے چناب میں شدید طغیانی، جھنگ اور دیگر علاقے زیرِ آب

    امریکا: دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 2 ہلاک 2 زخمی

    عمان کا سرمایہ کاروں کے لیے 10 سالہ گولڈن رہائشی پروگرام کا اعلان