Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، انہیں دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

    ہانیہ عامر واحد پاکستانی اداکارہ بنیں، جنہیں خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہےہانیہ عامر کو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائل بنانے والی کمپنی ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) نے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔

    آئی ایم بی ڈی نے سال 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو دنیا کی چھٹی خوبصورت اداکارہ قرار دیا،جاری کردہ فہرست میں دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل (Hande Erçel) ہے جو اپنی فلموں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں،فہرست میں نویں نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ ہیں، آٹھویں نمبر پر اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن جب کہ ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس کو رکھا گیا ہے، پانچویں نمبر پر بولی وڈ اداکارہ کرتی سنن ہیں جو اس فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکارہ ہیں۔

    چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی اداکارہ نینسی مکڈونی، تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ دلرابا دلمورت (Dilraba Dilmurat) جب کہ دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے کو رکھا گیا ہے،خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں آسٹریلیا کی 35 سالہ اداکارہ مارگوٹ روبی کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

  • شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا پر 60 کروڑ کے فراڈ کا الزام

    شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا پر 60 کروڑ کے فراڈ کا الزام

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر و بزنس مین راج کندرا پر ممبئی کے ایک کاروباری شخص کو 60 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری نے الزام لگایا ہے کہ 2015 سے 2023 کے دوران انہوں نے بزنس کی توسیع کے لیے اس جوڑے کو 60 کروڑ روپے دیے، مگر یہ رقم کاروبار کے بجائے ذاتی اخراجات پر خرچ کی گئی،2015 میں وہ ایجنٹ راجیش آریا کے ذریعے شلپا اور کندرا سے ملے، اس وقت دونوں ”بیسٹ ڈیل ٹی وی“ کے ڈائریکٹر تھے اور کمپنی میں شلپا شیٹی کے 87 فیصد سے زائد شیئرز تھے۔

    الزام کے مطابق راجیش آریا نے کمپنی کے لیے 75 کروڑ روپے کا قرض 12 فیصد سالانہ سود پر مانگا، مگر ٹیکس کی زیادہ شرح سے بچنے کے لیے یہ تجویز دی گئی کہ رقم کو ”انویسٹمنٹ“ کے طور پر دیا جائےملاقات کے بعد معاہدہ طے پایا اور وعدہ کیا گیا کہ رقم وقت پر واپس کر دی جائے گی۔

    ہم نے آزادی کا تحفظ کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے،عطا اللہ تارڑ

    اپریل 2015 میں دیپک کوٹھاری نے پہلی قسط کے طور پر تقریباً 31.95 کروڑ روپے منتقل کیے بعد ازاں ٹیکس کے مسئلے پر ستمبر میں دوسرا معاہدہ کیا گیا اور جولائی 2015 سے مارچ 2016 کے درمیان مزید 28.54 کروڑ روپے منتقل کیے گئے، مجموعی طور پر انہوں نے 60.48 کروڑ روپے سے زائد رقم دی، اس کے علاوہ 3.19 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں بھی ادا کیے۔

    دیپک کوٹھاری کے مطابق، اپریل 2016 میں شلپا شیٹی نے ذاتی گارنٹی بھی دی، مگر ستمبر میں وہ ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئیں، اس کے فوراً بعد کمپنی پر 1.28 کروڑ روپے کا ان سالوینسی کیس سامنے آیا، جس سے کوٹھاری لاعلم تھے۔ بار بار مطالبے کے باوجود انہیں رقم واپس نہیں ملی،2015 سے 2023 تک اس جوڑے نے منصوبہ بندی کے تحت کاروباری مقاصد کے لیے پیسے لیے اور ذاتی اخراجات پر خرچ کر دیے۔

    فیلڈ مارشل، ائیر چیف، بلاول اور سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا

    مقدمہ ابتدا میں جوہو پولیس اسٹیشن میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کے تحت درج ہوا، مگر 10 کروڑ سے زائد رقم کے باعث یہ کیس اکنامک آفنسز وِنگ کے حوالے کر دیا گیا جو اب اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شلپا شیٹی اور راج کندرا کے وکیل پرشانت پاٹل نے بیان میں کہا کہ یہ معاملہ سراسر سول نوعیت کا ہے، اس میں کوئی مجرمانہ پہلو نہیں، یہ ایک بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی کیس ہے جس کا مقصد ہمارے مؤکلین کو بدنام کرنا ہے، اور الزامات کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    بھارت کو جارحیت کا ایسا جواب دیا کہ اس کا ہوش ابھی تک ٹھکانے نہیں آیا،اسحاق ڈار

  • کنگنا رناوت نے جیا بچن کو شرمندگی کی علامت قرار دیدیا

    کنگنا رناوت نے جیا بچن کو شرمندگی کی علامت قرار دیدیا

    بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمان اور اداکارہ کنگنا رناوت نے جیا بچن کو بگڑی ہوئی اور شرمندگی کی علامت قرار دے دیا۔

    حال ہی میں سماج وادی پارٹی کی رہنما جیا بچن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،جس میں ایک شخص نے نئی دہلی میں کونسٹیٹیوشن کلب کے باہر جیا بچن کو دیکھا تو انہوں نے قریب آکر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم جیا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دے دیا۔

    رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دھکا دینےکے بعد وہ شخص پیچھےکی جانب ہٹنے پر مجبور ہوگیا تاہم اس دوران اس نے جیا بچن سے معذرت بھی کی، جیا بچن کی جانب سے مداحوں سے اس قسم کا رویہ کوئی نئی بات نہیں، وہ ماضی میں بھی مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کھینچنے اور ہاتھ ملانے پر ناراضی کا اظہار کرچکی ہیں۔

    https://x.com/ANI/status/1955216622630690922

    اسی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور جیا بچن کو شرمندگی کی علامت قرار دیا،کنگنا نے لکھا لوگ ان کی بکواس اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں، جیا بچن سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ اور شرمندگی کی علامت خاتون ہیں،سماج وادی پارٹی کی ٹوپی مرغے کی کلغی لگتی ہے اور جیا بچن لڑاکا مرغی کی طرح لگتی ہیں،یہ سب کچھ انتہائی شرمناک ہے۔

    jiyaa

    واضح رہے کہ جیا بچن بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں اور وہ سیاست میں آنے سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکی ہیں،جیا بچن کا شمار ماضی کی بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم اب انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرکے سیاست پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

  • محبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت جلدی لگی تھی،بشریٰ انصاری

    محبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت جلدی لگی تھی،بشریٰ انصاری

    سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ وہ محبت کی ڈسی ہوئی ہیں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انہیں بہت جلدی لگی تھی، جو کہ انسان کو مضبوط اور کمزور دونوں کرتی ہے-

    بشریٰ انصاری نے حال ہی میں مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایاکہ وہ محبت کی ڈسی ہوئی ہیں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انہیں بہت جلدی لگی تھی، جو کہ انسان کو مضبوط اور کمزور دونوں کرتی ہے اور انہیں زیادہ تر یہ کمزور کرتی ہے، چاہے سامنے والا کوئی بھی ہو، اگر اس سے انہیں محبت ہے تو انہیں اس انسان کی فکر ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی ختم ہونے میں تاخیر کی وجہ مالی مجبوری نہیں تھی، کیونکہ وہ خود بھی اچھی خاصی کماتی تھیں، بلکہ اس وقت حالات ہی کچھ ایسے تھے کہ انہیں رشتہ ختم کرنے میں دیر ہوگئی، بیٹیاں بڑی ہو رہی تھیں، اس لیے انہیں یہ فیصلہ مناسب نہ لگا اور اسی وجہ سے تاخیر ہوئی۔، اس دوران انہیں گھروالوں اور دوستوں کی بھی مکمل سپورٹ تھی لیکن انہوں نے خود ہی فیصلہ کرنے میں دیر کی،انہیں ایسا بھی لگتا ہے کہ اگر وہ جلدبازی میں فیصلہ کرلیتیں تو شاید ان سے کوئی غلط فیصلہ ہوجاتا۔

    محبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت جلدی لگی تھی،بشریٰ انصاری

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر وہ کم عمری میں طلاق لے لیتیں تو ہوسکتا ہے کہ اس کے بعد ان سے غلط فیصلہ ہوجاتا اور کسی غلط انسان سے ان کا واسطہ پڑجاتا، تو پھر وہ فیصلہ بھی انہیں بھگتنا پڑتا میاں بیوی کو شادی کے دو تین سال تک ایک دوسرے کو اچھے سے سمجھنا چاہیے، پھر فیملی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرنا چاہیے اور زبردستی کسی بھی رشتے کو چلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، لیکن وہ یہ بھی نہیں کہہ رہیں کہ فوراً طلاق لے لیں، تاہم ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے۔

    ایس بی سی اے افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی۔سندھ ہائیکورٹ

    واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی معروف پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جو 36 سال بعد طلاق پر ختم ہوئی، اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں،انہوں نے ڈراما نگار اقبال حسین سے دوسری شادی کا اعتراف مئی 2023 میں کیا تھا، لیکن انہوں نے واضح وقت نہیں بتایا تھا کہ ان کی شادی کب ہوئی تھی۔

  • لوگ  گلوکاری کی وجہ سے عبادتیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،صنم ماروی

    لوگ گلوکاری کی وجہ سے عبادتیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،صنم ماروی

    صنم ماروی کا کہناہے کہ میوزک کی وجہ سے مجھے سوشل میڈیا پر بہت ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

    پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نےحال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی صنم ماروی نے بتایا کہ میوزک کی وجہ سے مجھے سوشل میڈیا پر بہت ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں بھی عام انسانوں کی طرح ہوں، میرا بھی دل چاہتا ہے کہ عبادات کروں لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے،زیادہ تر لوگ انہیں ان کی گلوکاری کی وجہ سے عبادتیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ان کی پوسٹس پر نامناسب جملے کستے ہیں۔

    صنم ماروی نے بتایا کہ اگر وہ عمرے، حج یا زیارات پر جاتی ہیں تو لوگ کمنٹس کرتے ہیں اب آپ بھی عمرہ یا حج کریں گی؟، اسی طرح جب میں کربلا میں زیارت کرنے جاتی ہوں تو بھی صارفین طعنے دیتے ہیں، کربلا کی زیارت کرکے واپس آنے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد دوبارہ کام پر واپس جاؤں تو طعنے ملتے ہیں کہ ابھی تو عمرہ کرکے آئی تھیں اب پھر یہ کام کررہی ہے،ہ گلوکاری میرا کام ہے، روزی روٹی ہے، یہ تو کرنا ہی ہے۔

    اسلام آباد کے اہم تفریحی مقامات جوآج بند ہیں

    لوئردیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری اسکول ٹیچر بیٹی سمیت قتل

    کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

  • گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

    گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

    پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد چوہدری محمد اسلم طویل علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے بیمار تھے اور آج (12 اگست 2025) شام 5 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی،عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،سوشل میڈیا پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات اور دعائیں جاری ہیں، جہاں مداح ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • بیہودہ مواد،شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ کام کرنیوالی اداکارہ پر مقدمہ درج

    بیہودہ مواد،شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ کام کرنیوالی اداکارہ پر مقدمہ درج

    ماضی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی بھارتی اداکارہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 51 سالہ شویتا مینن کے خلاف بھارتی شہر ایرناکولم کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے مقامی پولیس کو ضروری کارروائی کرنے کا کہا ہے، عدالت کے حکم کے بعد شویتا مینن کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی فلموں اور اشتہارات میں بیہودہ اور نامناسب مواد ہوتا ہے،شویتا مینن کے خلاف ایف آئی آر ایک سماجی کارکن کی شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی۔

    یاد رہے کہ شویتا مینن نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’اشوکا‘ جبکہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’بندھن‘ اور عامر خان کے ساتھ فلم ’عشق‘ میں کام کیا تھا،واضح رہے کہ اداکارہ نے زیادہ تر ملیالم اور ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے۔

  • بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاکزن پارکنگ تنازع پر قتل

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاکزن پارکنگ تنازع پر قتل

    بالی وڈ کی مشہور اور خوبرو اداکارہ ہما قریشی کے قریبی رشتہ دار آصف قریشی کو دہلی کے نظام الدین علاقے میں پارکنگ کے تنازع پر تشدد کرکے قتل کر دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کی شب تقریباً رات 11 بجے پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واقعہ اس وقت ہوا جب آصف قریشی اپنی رہائش گاہ کے قریب مارکیٹ کی پارکنگ میں کھڑے اسکوٹر کو مبینہ طور پر دو افراد سے ہٹانے کو کہا۔ تاہم، اس معمولی تنازعے نے تشدد کی شکل اختیار کر لی اور ملزمان نے آصف پر حملہ کر دیا۔آصف کے گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ مقتول پر تشدد کے دوران کسی بھاری چیز سے حملہ کیا گیا، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی حالت میں آصف کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان، اُجول اور گوتم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، اُجول نے آصف پر تشدد کا آغاز کیا تھا، جبکہ گوتم اس میں ملوث رہا۔

    اس واقعے نے دہلی میں پارکنگ تنازعات کے حوالے سے عوامی تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے اور اس قسم کے واقعات میں پولیس کی فوری کارروائی کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں.

  • کاجول کا ہندی میں بات کرنے سے انکار، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

    کاجول کا ہندی میں بات کرنے سے انکار، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ ہندی زبان سے متعلق اپنے متنازعہ رویے پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاجول نے 5 اگست کو ممبئی میں ہونے والے مہاراشٹرا اسٹیٹ فلم ایوارڈز 2025 کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندی میں بات کرنے سے انکار کر دیا۔ تقریب میں وہ اپنی والدہ، سینئر اداکارہ تنوجا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران کاجول نے تمام سوالات کے جواب میراٹھی اور انگریزی زبان میں دیے۔ جب ایک رپورٹر نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنا بیان ہندی میں بھی دہرائیں، تو اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ابھی میں ہندی میں بولوں؟ جس کو سمجھنا ہے وہ سمجھ لیں گے.

    اداکارہ کے اس رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے کاجول کے رویے کو "تکبر” اور "دوغلا پن” قرار دیا۔ایک صارف نے لکھا ہندی سے اداکارہ بنی، اب میراٹھی بول کر نیتا بن رہی ہیں، شرمناک! جبکہ دوسرے صارف کا کہنا تھا اگر ہندی بولنے میں شرم آتی ہے تو ہندی فلموں میں کام کرنا بند کر دیں!

    متعدد سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر کاجول کو ہندی زبان سے مسئلہ ہے تو وہ مراٹھی یا علاقائی فلموں تک ہی کیوں محدود نہیں ہوتیں؟ واضح رہے کہ اس تقریب میں کاجول کو ان کے فلمی کیریئر میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں "راج کپور ایوارڈ” سے نوازا گیا، اور ایوارڈ وصول کرتے وقت بھی انہوں نے تقریر میراٹھی زبان میں کی۔

    حب کینال کام مکمل، 22 سال بعد اضافی پانی ملے گا: مرتضیٰ وہاب

    خواجہ آصف کے استعفیٰ کی خبریں من گھڑت قرار

    اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد

  • نبیل ظفر کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر تشویش کا اظہار

    نبیل ظفر کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر تشویش کا اظہار

    پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آسمان سے باتیں کرتی بجلی کے بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات عوام کے لیے شدید چیلنج بن چکے ہیں اور بجلی کے مہنگے بل دیکھ کر کوئی بھی گھبرا سکتا ہے۔

    نبیل ظفر نے بتایا کہ گھر میں بجلی کے استعمال کے حوالے سے وہ خود انتہائی محتاط ہو چکے ہیں اور ہر وقت گھر والوں کو غیر ضروری پنکھے اور لائٹیں بند رکھنے کی تلقین کرتے ہیں۔ اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے جیسے ان کے اندر ان کے والد کی روح آ گئی ہو جو ہمیشہ بجلی کے بلوں کے حوالے سے بار بار تنبیہ کرتے تھے۔انہوں نے کہا، "مہنگائی کے اس دور میں بچت کا ہر طریقہ اپنانا ضروری ہے، اسی لیے میں نے گھر پر سولر سسٹم بھی لگوا لیا ہے تاکہ بجلی کے بل کم ہوں، مگر کراچی میں جب موسم ابر آلود ہوتا ہے تو سولر سسٹم کام نہیں کرتا، اور یہی صورتحال سب کے لیے باعث تشویش ہے۔”

    نبیل ظفر نے ایک مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ بادلوں سے دل ہی دل میں درخواست کرتے ہیں کہ یا تو بارش برسا دیں یا کراچی چھوڑ دیں تاکہ سورج نکلے اور ان کا سولر سسٹم کام کر سکے۔

    اداکار نے اپنے مرحوم والدین کی یادوں کو بھی ناظرین کے ساتھ شیئر کیا اور کہا کہ انسان اکثر اپنی زندگی میں والدین کی قدر نہیں کر پاتا، لیکن جب وہ اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو ان کی قدر اور اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے والدین کو زندگی کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔نبیل ظفر نے موجودہ معاشی حالات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتیں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ ہر چیز مہنگی محسوس ہوتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر زندہ رہنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔