Baaghi TV

Category: شوبز

  • بنامیک اپ کرینہ کپور نے شیئر کیں تصاویر

    بنامیک اپ کرینہ کپور نے شیئر کیں تصاویر

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں، جہاں ان کی بغیر میک اپ کے قدرتی انداز میں لی گئی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

    کرینہ کپور ان دنوں بھارت کی ریاست ہریانہ میں واقع تاریخی پٹودی پیلس میں اپنی فیملی کے ساتھ پرسکون چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کئی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کا سادہ، قدرتی اور پُرسکون انداز نمایاں نظر آتا ہے۔تصاویر میں کرینہ کپور کو بغیر میک اپ کے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کا قدرتی چہرہ، ہلکی مسکراہٹ اور کھلے بال ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا رہے ہیں۔ دھوپ میں لی گئی ان تصاویر میں ان کے چہرے کی قدرتی چمک مداحوں کو بے حد پسند آئی۔کرینہ کی ان تصاویر میں ان کا سادہ لباس اور قدرتی انداز مداحوں کے دل جیت رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے اس لک کو “ریئل بیوٹی” اور “ایفرٹ لیس گلیمر” قرار دیا ہے۔ تصاویر پوسٹ ہوتے ہی مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

    شیئر کی گئی تصاویر میں تاریخی پٹودی پیلس کی خوبصورت جھلک بھی نظر آتی ہے، جہاں قدیم طرزِ تعمیر، کشادہ صحن اور شاہانہ ماحول ان مناظر کو مزید دلکش بنا رہا ہے۔

    کام کے حوالے سے کرینہ کپور جلد ہی کرائم تھرلر فلم ‘دائرہ’ میں نظر آئیں گی، جس میں ان کا کردار پہلے سے زیادہ مضبوط اور منفرد بتایا جا رہا ہے۔اس سے قبل وہ روہت شیٹی کی ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں، جس میں ان کے ساتھ اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شروف جیسے بڑے ستارے شامل تھے۔کرینہ کپور کی یہ نئی تصاویر نہ صرف ان کے فینز بلکہ عام سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بے حد پسند کی جا رہی ہیں، اور ان کے قدرتی انداز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

  • شراب پی کر ڈرائیونگ،اداکارہ کو جرم قبول کرنے پر ایک دن کی سزا

    شراب پی کر ڈرائیونگ،اداکارہ کو جرم قبول کرنے پر ایک دن کی سزا

    امریکی پاپ اسٹار برٹنی سپیئرز نے شراب و منشیات کے زیرِ اثر لاپرواہ ڈرائیونگ کا اعتراف کر لیا

    برٹنی سپیئرزنے عدالت میں شراب اور منشیات کے زیرِ اثر لاپرواہ ڈرائیونگ کے الزام میں جرم قبول کر لیا ہے۔ تاہم وہ سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئیں بلکہ ان کے وکلا نے ان کی جانب سے درخواست جمع کرائی۔عدالت کے فیصلے کے مطابق گلوکارہ کو جیل کی سزا نہیں سنائی گئی بلکہ انہیں ایک دن کی قید دی گئی، جسے ان کی گرفتاری کے دن کے طور پر شمار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں ایک سال کی پروبیشن، ڈرنک ڈرائیونگ سے متعلق تربیتی کورس اور جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔44 سالہ گلوکارہ کی پروبیشن غیر رسمی نوعیت کی ہوگی، جس کے تحت انہیں باقاعدہ طور پر پروبیشن افسر سے ملاقات کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان پر شراب اور کم از کم ایک منشیات کے زیرِ اثر گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 4 مارچ کو کیلیوفورنیا میں پولیس نے انہیں تیز اور غیر محتاط ڈرائیونگ پر روکا تھا۔ گلوکارہ کو فیلڈ ٹیسٹ کے دوران متاثرہ حالت میں پایا گیا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد ان کے نمائندے نے بتایا تھا کہ برٹنی سپیئرزنے رضاکارانہ طور پر بحالی مرکز (ری ہیب) میں داخلہ لے لیا تھا۔سماعت کے بعد ان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "کوئی بھی جرم قبول کرنے پر خوش نہیں ہوتا، مگر موجودہ حالات میں یہ معاملہ ختم ہونا سب کے لیے بہتر ہے۔”دوسری جانب ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کہنا تھا کہ گلوکارہ نے اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری قبول کی ہے۔

  • شکیرا کا تاریخی فری کنسرٹ، دو ملین افراد کی شرکت

    شکیرا کا تاریخی فری کنسرٹ، دو ملین افراد کی شرکت

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا جادو چل گیا اور ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے کانسرٹ میں لاکھوں کا مجمع گلوکارہ کی آواز کے سحر میں کھو گیا۔

    ریوڈی جنیرو کے کوپا کبانا ساحل پر چودھویں کے چاند کی روشنی کے دوران گلوکارہ شکیرا کی سحر انگیز آواز کو براہ راست سننے کے لیے 20 لاکھ کا مجمع امڈ آیا، لاطینی موسیقی کی ملکہ نے لاکھوں دلوں کو جیت لیا اور ہر کوئی جھومنے پر مجبور ہو گیا،کولمبو سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ کے کانسرٹ کو اسی مقام پر گزشتہ برس ہونے والے لیڈی گاگا اور 2024 میں ہونے والے میڈونا کے کانسرٹس سے تشبیہ دی جا رہی ہے جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تھی۔

    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے میئر کے مطابق اس کنسرٹ میں تقریباً 20 لاکھ (دو ملین) افراد نے شرکت کی، جو حالیہ برسوں کے سب سے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک شمار کیا جا رہا ہے۔یہ کنسرٹ 3 مئی 2026 کو منعقد ہوا، جہاں شکیرا نے اپنے مداحوں کے لیے یادگار پرفارمنس پیش کی۔ ساحلِ سمندر پر موجود لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، جبکہ پورا علاقہ موسیقی، روشنیوں اور جشن کے ماحول میں ڈوبا رہا۔کنسرٹ کے دوران شکیرا نے اپنے کیریئر کے مشہور گانے پیش کیے، جن میں Hips Don’t Lie، La Tortura اور La Bicicleta شامل تھے۔ ان گانوں پر لاکھوں افراد جھومتے اور گنگناتے دکھائی دیے۔اپنے خطاب میں شکیرا نے جذباتی انداز میں کہا “میں جب 18 سال کی تھی تو یہاں آئی تھی اور آپ سب کے لیے گانے کا خواب دیکھا تھا، اور آج یہ منظر دیکھیں، زندگی واقعی جادوئی ہے۔”

    یہ کنسرٹ نہ صرف شکیرا کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا بلکہ ریو ڈی جنیرو کی ثقافتی سرگرمیوں میں بھی ایک بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ گلوکارائیں جیسے Lady Gaga اور Madonna اسی مقام پر بڑے پیمانے پر کنسرٹس کر چکی ہیں، جن میں بھی لاکھوں افراد شریک ہوئے تھے۔سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ اتنے بڑے ہجوم کو محفوظ رکھا جا سکے۔ مقامی حکام کے مطابق تقریب پُرامن رہی اور کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ماہرین کے مطابق اس طرح کے مفت کنسرٹس نہ صرف سیاحت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ شہر کی عالمی سطح پر تشہیر کا بھی باعث بنتے ہیں۔ شکیرا کا یہ کنسرٹ بھی برازیل کے ثقافتی منظرنامے میں ایک یادگار باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

  • اداکارہ نمرہ خان  نے کی دوسری شادی

    اداکارہ نمرہ خان نے کی دوسری شادی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان ایک مرتبہ پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، جس کی تصدیق انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔

    اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر میں نمرہ خان کے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا، جس پر مداحوں میں تجسس بھی پایا جا رہا ہے۔نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ“یہ کہانی اللّٰہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللّٰہ کی برکت سے ہوئی ہے۔”ایک اور پوسٹ میں انہوں نے واضح انداز میں اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ اپنے انسٹاگرام بائیو میں بھی “الحمداللہ میریڈ” لکھ کر مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔

    یاد رہے کہ یہ نمرہ خان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار کے ساتھ شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ہی ختم ہو گیا تھا۔اداکارہ کی نئی زندگی کے آغاز پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

  • میرے سامنے بکنی پہنو،دیکھتا ہوں‌کیسی لگتی ہو،فلمساز کے مطالبے پر اداکارہ کا ردعمل

    میرے سامنے بکنی پہنو،دیکھتا ہوں‌کیسی لگتی ہو،فلمساز کے مطالبے پر اداکارہ کا ردعمل

    ممبئی: فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے جب معروف اداکارہ مدالسا شرما نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک چونکا دینے والا واقعہ بیان کیا ہے۔

    سپر اسٹار متھن چکرورتی کی بہو مدالسا شرما نے انکشاف کیا کہ کس طرح ایک مشہور فلمساز نے ان سے غیر مناسب مطالبہ کیا۔اداکارہ کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ محض 19 برس کی تھیں اور فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک نامور ڈائریکٹر نے انہیں میٹنگ کے لیے بلایا، جہاں ابتدا میں بات پیشہ ورانہ معلوم ہوئی، مگر جلد ہی صورتحال مشکوک ہو گئی۔مدالسا شرما نے کہا کہ ڈائریکٹر نے ان سے کہا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی تلاش میں ہیں جو بکنی پہننے میں آرام دہ ہو۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے اسے ایک عام پروفیشنل تقاضا سمجھا، لیکن پھر ڈائریکٹر نے کہا: "میں تمہاری باڈی لینگویج دیکھنا چاہتا ہوں، کیا تم میرے سامنے بکنی پہن سکتی ہو؟”اداکارہ نے بتایا کہ اسی لمحے انہیں ڈائریکٹر کے ارادوں کا اندازہ ہو گیا۔ انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے واضح جواب دیتے ہوئے کہا،
    "میں ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں، اگر کسی سین کے لیے بکنی یا کوئی بھی لباس درکار ہو تو میں کیمرے کے سامنے پہن سکتی ہوں، لیکن آپ کے سامنے نہیں۔”مدالسا شرما نے مزید کہا کہ انہوں نے ڈائریکٹر کو صاف الفاظ میں بتا دیا کہ اگر انہیں ٹیلنٹ کی بنیاد پر کاسٹ کرنا ہے تو کریں، ورنہ وہ دروازہ جانتی ہیں۔ یہ کہہ کر وہ میٹنگ چھوڑ کر چلی گئیں۔

    اداکارہ کے مطابق چند دن بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ کردار ایک ایسی اداکارہ کو ملا جس کا فلمساز کے ساتھ ذاتی تعلق تھا، جس نے ان کے خدشات کو مزید تقویت دی۔

    یاد رہے کہ انوپما میں "کاویہ” کے کردار سے شہرت پانے والی مدالسا شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز 2009 میں کیا تھا اور مختلف زبانوں کی فلموں اور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے معاملات پہلے بھی کئی بار سامنے آ چکے ہیں، تاہم مدالسا شرما کا یہ حالیہ انکشاف ایک بار پھر اس حساس مسئلے پر سوالات اٹھا رہا ہے کہ کیا واقعی نئے آنے والے فنکاروں کے لیے ماحول محفوظ ہے یا نہیں۔

  • بچپن میں "کزن”نے کیا غلط کام،حمل گرانے کیلیے کھاتی تھی پپیتا،اداکارہ کا انکشاف

    بچپن میں "کزن”نے کیا غلط کام،حمل گرانے کیلیے کھاتی تھی پپیتا،اداکارہ کا انکشاف

    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنیکا مان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے ایک نہایت تکلیف دہ اور چونکا دینے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا، اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں پیش آنے والا ایک واقعہ ان کی پوری زندگی پر گہرے اثرات چھوڑ گیا تھا۔

    ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنیکا مان نے کہا کہ وہ ایک قدامت پسند خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جہاں شوبز میں آنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی خاندان سے چھپا کر کیا، تاہم ان کی زندگی کا سب سے مشکل باب ان کے بچپن سے جڑا ہوا ہے۔اداکارہ کے مطابق، کم عمری میں ان کے ایک قریبی رشتہ دار (چچازاد بھائی) نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، جس نے انہیں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔ کنیکا نے انکشاف کیا کہ اس واقعے کے بعد وہ اپنے ہی گھر میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں اور خوف کے باعث کسی کو کچھ بتانے کی ہمت نہ کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ نہایت کم عمر تھیں اور انہیں حمل جیسے معاملات کی مکمل سمجھ بھی نہیں تھی، مگر پھر بھی وہ اس خوف میں مبتلا رہیں کہ کہیں وہ حاملہ نہ ہو جائیں۔ اسی ڈر کے تحت انہوں نے سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہوئے پپیتا کھانا شروع کر دیا، کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ اس سے حمل ضائع ہو سکتا ہے۔

    کنیکا مان کے مطابق، وہ اس واقعے کو برسوں تک اپنے خاندان سے چھپائے رکھیں کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ کہیں الزام انہی پر نہ آ جائے یا ان پر مزید پابندیاں نہ لگا دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت چوتھی جماعت کی طالبہ تھیں اور شدید خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ کئی سال بعد انہوں نے ہمت کر کے یہ حقیقت اپنے خاندان کے سامنے رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس واقعے نے انہیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا تھا، مگر وقت کے ساتھ انہوں نے خود کو سنبھالا اور اب وہ اس صدمے سے نکلنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ کنیکا مان کو ڈرامہ سیریل "گڈن تم سے نہ ہو پائے گا” اور مقبول شو "ناگن” میں اداکاری کے باعث خاصی شہرت حاصل ہوئی، جہاں ان کی پرفارمنس کو ناظرین نے خوب سراہا۔

  • 40 برس کی عمر میں اداکارہ کی دلہن بننے کی تیاری

    40 برس کی عمر میں اداکارہ کی دلہن بننے کی تیاری

    نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رواں سال کے آخر تک اپنے مبینہ بوائے فرینڈ رچت سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہما قریشی اکتوبر یا نومبر 2026 میں ایک سادہ اور نجی نوعیت کی شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور چند دوستوں کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں ایک بڑی اور شاندار ریسپشن تقریب ممبئی میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے جس میں فلم انڈسٹری کی شخصیات شرکت کریں گی۔

    رپورٹس کے مطابق شادی کی تیاریاں غیر اعلانیہ طور پر شروع ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں ہما قریشی اور رچت سنگھ کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی قیاس آرائیاں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ رچت سنگھ نے 2025 میں امریکا میں ایک نجی تقریب کے دوران ہما قریشی کو شادی کی پیشکش کی تھی، جسے اداکارہ نے قبول کر لیا تھا، اور دونوں نے مبینہ طور پر خاموشی سے منگنی بھی کر لی تھی۔

    دوسری جانب ہما قریشی اپنے کیریئر پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہیں اور جلد ہی فلم "Toxic: A Fairy Tale for Grown-Ups” میں سپر اسٹار یش کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، جس کے ہدایتکار گیتو موہن داس ہیں۔
    واضح رہے کہ اگرچہ شادی کی یہ خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں، تاہم حتمی تصدیق کے لیے مداحوں کو اداکارہ کے باضابطہ اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔

  • حاملہ ہونے کے باوجود اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم شوٹنگ میں

    حاملہ ہونے کے باوجود اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم شوٹنگ میں

    کیپ ٹاؤن: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون، جنہوں نے حال ہی میں اپنے دوسرے حمل کا اعلان کیا ہے، اس کے باوجود اپنے مصروف شیڈول کے تحت فلمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ان دنوں جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم کے سیٹ سے لیک ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کو ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں دیپیکا نارنجی لباس میں نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کا بیبی بمپ بھی واضح دکھائی دے رہا ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، ایک تبصرہ میں لکھا گیا ، دونوں کا انداز شاندار ہے،جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ واہ، شاہ رخ 60 کی عمر میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ یہ دونوں بہت اچھے لگ رہے ہیں، ان کا اسٹائل بالکل پرفیکٹ ہے

    دوسری جانب شاہ رخ خان سفید اور نیلی دھاری دار شرٹ اور نیلی پینٹ میں ملبوس دکھائی دیے، جب کہ شوٹنگ کے مقام پر بڑی تعداد میں مداح بھی جمع ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں اداکاروں کی کیمسٹری کو سراہتے ہوئے اسے "لاجواب” قرار دیا۔

    رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون کا کام کا شیڈول پہلے سے منظم کیا گیا ہے، اور وہ نہ صرف گانے کی شوٹنگ بلکہ فلم کے ایکشن سے بھرپور کلائمکس سینز میں بھی حصہ لیں گی۔ فلم میں ابھیشیک بچن اور سہانا خان بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم ’کنگ‘ کی کاسٹ میں دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں اور اسے 24 دسمبر 2026 کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم اس حوالے سے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کہ اس میں شاہ رخ خان پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

  • حق مہر میں عمرہ یا حج کی ادائیگی کی شرط شامل کرواؤں گی،حنا طارق

    حق مہر میں عمرہ یا حج کی ادائیگی کی شرط شامل کرواؤں گی،حنا طارق

    لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے نکاح اور حق مہر سے متعلق اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کے وقت نکاح نامہ نہ صرف خود پڑھیں گی بلکہ حق مہر کی شرائط بھی اپنی مرضی سے درج کروائیں گی۔

    حنا طارق ان دنوں ڈرامہ سیریل رحمت میں ’پریشے‘ کے کردار کے ذریعے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔حال ہی میں ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے سماجی اور ذاتی معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے نکاح نامے کو مکمل طور پر پڑھنے کو ضروری سمجھتی ہیں اور اس میں اپنی شرائط شامل کروانا اپنا حق تصور کرتی ہیں۔حق مہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنا طارق کا کہنا تھا کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ اپنے حق مہر میں عمرہ یا حج کی ادائیگی کی شرط شامل کروائیں۔ انہوں نے کہا، “مجھے پیسے نہیں بلکہ یہ خواہش عزیز ہے کہ مجھے مقدس مقامات کی زیارت نصیب ہو۔”گفتگو کے دوران انہوں نے خود کو فیمنسٹ کہلوانے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’لعنت‘ قرار دیا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو اپنے حقوق سے آگاہ ہونا چاہیے اور اہم فیصلوں میں خود مختار ہونا ضروری ہے۔

    اداکارہ نے معاشرتی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل نوجوان نسل کے رویوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اب لڑکے اور لڑکیاں اپنے شریک حیات کے ماضی کے بارے میں زیادہ سوالات نہیں کرتے اور طلاق جیسے معاملات کو بھی پہلے کی نسبت کم اہمیت دی جاتی ہے۔

  • عشق،شادی،بالی ووڈ کی حسیناؤں کی ذاتی زندگیاں فلموں سے زیادہ خبروں میں

    عشق،شادی،بالی ووڈ کی حسیناؤں کی ذاتی زندگیاں فلموں سے زیادہ خبروں میں

    بالی ووڈ کی چمکتی دمکتی دنیا جہاں پردۂ سیمیں پر محبت کی خوبصورت کہانیاں دکھائی جاتی ہیں، وہیں حقیقی زندگی میں انہی ستاروں کی ذاتی کہانیاں اکثر فلمی اسکرپٹ سے کہیں زیادہ پیچیدہ، جذباتی اور تنازعات سے بھرپور نظر آتی ہیں۔ خاص طور پر جب بات شادی، دوسری شادی یا رشتوں کے الجھاؤ کی ہو، تو کئی اداکاراؤں کی نجی زندگی میڈیا اور عوامی بحث کا مرکز بن جاتی ہے۔

    فلمی دنیا میں کئی معروف اداکارائیں ایسی رہی ہیں جنہوں نے ایسے مردوں سے شادی کی جو پہلے سے شادی شدہ یا طلاق یافتہ تھے۔ تاہم حیران کن طور پر کچھ کو معاشرے اور فلمی دنیا نے کھلے دل سے قبول کیا، جبکہ کچھ کو شدید تنقید اور “گھر توڑنے والی” جیسے القابات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بالی ووڈ میں کچھ رشتے ایسے بھی رہے جنہیں بغیر کسی تنازع کے قبول کیا گیا۔لارا دتہ نے ٹینس اسٹار مہیش بھوپتی سے شادی کی، جو ان کی دوسری بیوی ہیں، لیکن اس رشتے پر کبھی کوئی بڑا تنازع سامنے نہیں آیا۔اسی طرح ودیا بالن نے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی، جو پہلے سے طلاق یافتہ تھے۔رانی مکھرجی نے 2014 میں فلم ساز آدتیہ چوپڑا سے شادی کی، جبکہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے 2012 میں شادی کی، جو پہلے ہی امریتا سنگھ سے طلاق لے چکے تھے۔اسی فہرست میں شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی شادی کو بھی ایک کامیاب اور باوقار رشتہ سمجھا جاتا ہے، جو آج بھی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب کچھ اداکاراؤں کو اپنی محبت اور شادی کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اس فہرست میں پہلا نام ہیما مالنی کا ہے، جنہوں نے 1980 میں دھرمیندر سے شادی کی۔ اس وقت دھرمیندر اپنی پہلی بیوی پرکاش کور سے علیحدہ نہیں ہوئے تھے۔ اس شادی نے پورے ملک میں بحث چھیڑ دی اور ہیما مالنی کو برسوں تک تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح جیا پردا نے پروڈیوسر شری کانت نہاٹا سے شادی کی، جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔ اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید اور سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کا اثر ان کے کیریئر پر بھی پڑا۔80 اور 90 کی دہائی کی سپر اسٹار سری دیوی کی شادی بھی تنازعات سے خالی نہ رہی۔ انہوں نے پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کی، جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔ اس رشتے نے میڈیا میں طوفان برپا کیا اور انہیں “ہوم بریکر” جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ بعد میں ان کی ازدواجی زندگی مستحکم رہی۔اسی طرح شلپا شیٹی نے بزنس مین راج کندرا سے شادی کی، جن کی پہلی بیوی نے ان پر شادی ٹوٹنے کا الزام لگایا۔ اس تنازع نے شلپا کو طویل عرصے تک میڈیا ٹرائل اور سوشل میڈیا تنقید کا نشانہ بنائے رکھا۔

    ان تمام کہانیوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بالی ووڈ میں رشتوں کو لے کر معاشرتی رویہ ہمیشہ یکساں نہیں رہا۔ کچھ اداکاراؤں کی محبت کو سچے جذبے کے طور پر سراہا گیا، جبکہ کچھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ ان تمام تنازعات کے باوجود ان اداکاراؤں نے اپنے کیریئر میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں اور یہ ثابت کیا کہ ذاتی زندگی کے نشیب و فراز ان کے فن اور اسٹارڈم کو کمزور نہیں کر سکتے۔