Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ مندانا کریمی نے 16 برس بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا

    اداکارہ مندانا کریمی نے 16 برس بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا

    ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی نے 16 برس بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    ایرانی نژاد اداکارہ اور ماڈل مندانا کریمی نے موجودہ ایران امریکا کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت چھوڑنے کا اعلان کیا مندانا کریمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تقریباً 16 برس بھارت میں گزارنے کے بعد اب اپنے دوسرے گھر کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر رہی ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور ایران کی صورتحال نے انہیں جذباتی طور پر بہت متاثر کیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے 18 برس کی عمر میں ایران چھوڑا تھا اور وہ اداکاری کی غرض سے ہندوستان آگئی تھیں لیکن اب امریکا ایران حالیہ تنازع اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد اداکارہ نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انسٹاگرام اسٹوری پر حالیہ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے ممبئی چھوڑ کر جانے کا سوال کیا جس پر مندانا نے جواب دیا ‘میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں بھارت کو یوں الوداع کہوں گی یہ یقیناً مشکل ہوگا لیکن ہندوستان میں تقریباً 16 سال گزارنے کے بعد، آخر کار میں اپنا دوسرا گھر (بھارت) چھوڑ کر جا رہی ہوں، اب سب کچھ نیا ہوگا، یہ ایک نئی شروعات ہے’۔

    البتہ مندانا کریمی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بھارت چھوڑ کر کہاں جارہی ہیں۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انہیں شہرت، محبت اور نئی شناخت دی تاہم موجودہ حالات کے باعث انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہےمیرا بیگ تیار ہے اور میں بھارت سے جانے کی تیاری کررہی ہوں، اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے ممبئی میں احتجاج میں حصہ لینے کے بعد اپنے بہت سے دوستوں کو کھو دیا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ بھارت نے مجھے دھوکہ دیا ہےمیں 16 سال تک یہاں رہی ہوں، میں نے ممبئی میں خود کو کبھی اتنا اکیلا محسوس نہیں کیا جتنا ان دو مہینوں کے دوران کیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق مارچ میں مندانا کریمی نے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ 10 سال قبل ان پر ایران میں پابندی عائد کردی گئی تھی، لہٰذا وہ وہاں واپس نہیں جا سکتیں، وہ بھارت سے مایوس ہیں’مجھے ہندوستان میں کسی قسم کی سپورٹ نہیں ملی اور اچانک جب آیت اللہ خامنہ ای کا انتقال ہوگیا، ہندوستان میں سب کی رائے ہے، ہر کوئی سڑکوں پر ہے اور وہ حقیقت میں خامنہ ای کے لیے ماتم کر سکتے ہیں، جو میں نہیں کر سکی’۔

    اداکارہ نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر میں ایک جگہ پھنس کر رہ گئی ہوں اور میرے قریب ترین دوستوں میں سے کسی کے پاس میرا پتہ نہیں ہے، اور پھر بھی میں میڈیا سے بات کرنے کی کوشش کر رہی ہوں تاکہ ایرانیوں کی آواز کو بلند کرسکوں میں پچھلے 6 سالوں سے فلموں میں اداکاری نہیں کر رہی، یہ میرا فیصلہ تھا کہ میں فلموں میں کام کرنا چھوڑ دوں، میں جانتی ہوں کہ میرے ملک (ایران) میں کیا ہو رہا ہے، میری پیدائش اور پرورش وہیں ہوئی، میں 18 سال تک ایران میں قیام پذیر تھی’۔

  • اب اپنے والد کو اپنی فلمیں پروڈیوس نہیں کرنے دوں گا،جنید خان

    اب اپنے والد کو اپنی فلمیں پروڈیوس نہیں کرنے دوں گا،جنید خان

    بالی ووڈ اداکار جنید خان نے اپنی تازہ ترین فلم ’ایک دن‘ کی ناکامی پرکہا کہ اس پروجیکٹ میں انہوں نے ایک غلطی کی۔

    وکی لالوانی کے یوٹیوب چینل پرجنید خان نے فلم کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ فلم اچھی رہے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا یہ کبھی کبھار ہوتا ہے،یہ فلم مجھے بہت پسند تھی اور مجھے واقعی اسے کرنے میں لطف آیا، مجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگوں کو بھی یہ فلم پسند آئی، لیکن شاید زیادہ تر لوگو ں کو یہ متاثر نہیں کرسکی۔

    جب جنید سے پوچھا گیا کہ ان کے والد عامر خان اس ناکامی کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ عامر خان اپنی بنائی ہوئی فلموں سے بہت زیادہ جذبا تی لگاؤ رکھتے ہیں اور انہیں ان کے نتائج قبول کرنے میں وقت لگتا ہے ان کے والد اب بھی پرامید ہیں اور اتنے سال اس صنعت میں گزارنے کے باو جود فلم کی ناکامی انہیں آج بھی پریشان کرتی ہے، لیکن وہ خود کو مصروف کر لیتے ہیں اور دوبارہ نئے عزم کے ساتھ کام شروع کر دیتے ہیں۔

    جنید خان نے کہا کہ وہ اب اپنے والد کو اپنی فلمیں پروڈیوس نہیں کرنے دیں گے میں نے ’ایک دن‘کے ساتھ یہ غلطی کی دراصل یہ فلم ’مہاراجہ‘ کے ہدایت کار سدھارت پی ملہوترا کے تحت بننے والی تھی، لیکن میں نے والد کی رائے لینے کا فیصلہ کیا، جس سے فلم عامر خان کی پروڈکشن میں چلی گئی، والد نے کہا میں اپنی بیٹے کے لیے فلم بنانا چاہتا ہوں، ہر کوئی اس کے لیے فلم بنا رہا ہے، اب میری باری ہے، یہ ایک جذباتی فیصلہ تھا۔

    جنید نے مزید وضاحت کی کہ عامر خان ایک بہترین پروڈیوسر ہیں، لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک فلم مکمل ہونے میں پانچ سال لگ جائیں گےمیرے والد اپنے کیریئر کے اس مقام پر ہیں جہاں وہ پانچ سال میں ایک فلم کر سکتے ہیں، لیکن میں ابھی کیریئر کی شروعات میں ہوں اور مجھے مسلسل کام کی ضرورت ہے، اس لیے والد کے ساتھ ہر پروجیکٹ نہیں کرنا چاہتا۔

    واضح رہے کہ جنید خان کا فلمی سفر اب تک کافی اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے، جہاں ان کی ابتدائی فلموں ’مہاراج‘ اور ’لو پاپا‘ کو ملا جلا ردعمل ملا، وہیں ان کی تیسری فلم ’ایک دن‘ بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس فلم کو خود عامر خان نے پروڈیوس کیا تھا، لیکن یہ باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہ دکھا سکی،’ایک دن‘ 2016 کے تھائی رومانٹک ڈرامہ ’ون ڈے‘ کی ریمیک ہے اور ایک نوجوان کے اپنے کولیگ کے ساتھ محبت کے جذبات اور ایک دن ساتھ گزارنے کی خواہش پر مبنی ہے، رپورٹس کے مطابق، فلم نے 11 دنوں میں دنیا بھر میں صرف 5.4 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

  • سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’رواں ماہ چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

    سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’رواں ماہ چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

    پاکستانی ہدایت کار بلال لاشاری نے اعلان کیا ہے کہ سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 21 مئی کو چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی سنیما کے لیے بہت بڑا سنگِ میل قرار دیاانہوں نے بتایا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو چین کے انتہائی محدود اور سخت کنٹرول والے غیر ملکی فلم امپورٹ کوٹے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے چینی زبان (مینڈارن) میں ڈب کیا گیا پوسٹر اور ٹریلر بھی جاری کیا، جس نے شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

    بلال لاشاری کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سینما اب عالمی سطح پر اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے عالمی سطح پر ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے 13 ملین ڈالر سے زائد کمائی کی اور پاکستان میں بھی ایک ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کر کے تاریخ رقم کی۔

    فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، ہمایمہ ملک، گوہر راشد، فخر شفیع اور علی عظمت سمیت نامور اداکار شامل ہیں،یہ فلم 1979 کی کلاسک پنجابی فلم مولا جٹ کا جدید ری-امیجنیشن ہے، جس میں مولا جٹ اور اس کے روایتی دشمن نوری نٹ کے درمیان شدید تصادم کی کہانی پیش کی گئی ہے۔

  • سٹار وارز اور شیکسپیئر کے ڈراموں کے معروف ا داکارانتقال کر گئے

    سٹار وارز اور شیکسپیئر کے ڈراموں کے معروف ا داکارانتقال کر گئے

    اسٹار وارز میں کردار ادا کرنے والے اور برطانوی تھیٹر کے ممتاز شیکسپیئرین اداکار مائیکل پیننگٹن 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    مائیکل پیننگٹن کو خاص طور پر ’اسٹار وارز: ایپیسوڈ VI – ریٹرن آف دی جیڈائی‘ میں ڈیتھ اسٹار کمانڈر ’موف جرجیرڈ‘ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل ہوئی تاہم وہ برطانیہ کے صف اول کے کلاسیکی اداکاروں میں شمار کیے جاتے تھے اور رائل شیکسپیئر کمپنی کے اعزازی ایسوسی ایٹ آرٹسٹ بھی تھے۔

    انہوں نے معروف تھیٹر ڈائریکٹر مائیکل بوگدانوف کے ساتھ مل کر ’انگلش شیکسپیئر کمپنی‘ کی بنیاد رکھی اور کئی دہائیوں تک برطانیہ اور دنیا بھر میں شیکسپیئر کے ڈراموں میں یادگار پرفارمنس پیش کرتے رہے،ان کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    مائیکل پیننگٹن سنہ 1943 میں انگلینڈ کے شہر کیمبرج میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 1965 میں بی بی سی کی منی سیریز ’دی وار آف دی روزز‘ سے کیا اپنے طویل فنی سفر کے دوران وہ 70 سے زائد فلموں اور ٹی وی پروڈکشنز میں نظر آئے، ان کی نمایاں فلموں میں ’دی آئرن لیڈی‘ بھی شا مل ہے جس میں انہوں نے معروف ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ کے ساتھ کام کیا اس فلم پر میریل اسٹریپ کو بہترین اداکارہ کا اکیڈمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔

    پیننگٹن نے تھیٹر میں معروف اداکارہ جوڈی ڈینچ اور ان کے مرحوم شوہر مائیکل ولیمز کے ساتھ بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں ’کنگ لیئر‘ خاص طور پر شامل ہے سنہ 2015 میں ایک انٹرویو کے دوران مائیکل پیننگٹن نے بتایا تھا کہ جوڈی ڈینچ کو ’ہیملیٹ‘ میں اداکاری کرتے دیکھ کر ہی انہیں اداکار بننے کا شوق پیدا ہوا۔

    ان کا آخری کریڈٹڈ کردار 2022 میں سائنس فکشن ٹی وی سیریز ’ریزڈ بائی وولوز‘ میں تھا جس میں انہوں نے ’دی ٹرسٹ‘ نامی کردار کو اپنی آواز دی تھی وہ اس کردار میں اسکرین پر نظر نہیں آئے بلکہ صرف وائس اوور کے ذریعے شامل تھے اور یہی ان کا آخری باضابطہ کا کام تھا جسے ان کے نام کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔

  • مردوں میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ کسی عورت کی توجہ یا پیشکش کو رد کر سکیں،خلیل الرحمان قمر

    مردوں میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ کسی عورت کی توجہ یا پیشکش کو رد کر سکیں،خلیل الرحمان قمر

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے شادی، بے وفائی اور مرد و خواتین کے سماجی کردار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔گفتگو کے دوران جب ان سے مردوں کی شادی کے بعد بے وفائی کے رجحان سے متعلق سوال کیا گیا تو خلیل الرحمٰن قمر نے اس مسئلے کا ذمہ دار خواتین کو بھی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “مرد آخر دھوکا دیتے کس کے ساتھ ہیں؟ یقیناً دوسری عورتوں کے ساتھ، لیکن اکثر اوقات ان خواتین کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جو شادی شدہ مردوں کی زندگی میں مداخلت کرتی ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ان عورتوں کے خلاف بھی آواز اٹھانی چاہیے جو شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کرتی ہیں اور خاندانوں کے بکھرنے کا سبب بنتی ہیں۔

    خلیل الرحمٰن قمر نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ مرد بعض اوقات جذباتی یا سماجی دباؤ کے باعث غلط فیصلے کر بیٹھتے ہیں اور ان کے مطابق مردوں میں اتنی “قوتِ ارادی” نہیں ہوتی کہ وہ عورتوں کی توجہ یا پیشکش کو رد کر سکیں، جس کے نتیجے میں بے وفائی جیسے واقعات سامنے آتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کی غلطیوں کو بڑے دل سے معاف کر دیتی ہیں، تاہم ان کے پاس رشتہ ختم کرنے کا اختیار بھی موجود ہوتا ہے۔

    ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ متعدد صارفین نے ان کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے یک طرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے، جبکہ کچھ افراد نے اس رائے کو معاشرتی حقیقت کے طور پر پیش کیا ہے۔

  • کنزا ہاشمی اور علی رضا نے تعلق کی حقیقت بتا دی

    کنزا ہاشمی اور علی رضا نے تعلق کی حقیقت بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی اور اداکار علی رضا نے پہلی بار اپنے تعلق اور ماضی کی دلچسپ غلط فہمیوں سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔

    دونوں فنکار ان دنوں ایک ڈرامے میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ مختلف تقریبات میں بھی ان کی ایک ساتھ موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کرتی رہی ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کی اصل حقیقت بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ابتدا میں وہ ایک دوسرے کو بالکل پسند نہیں کرتے تھے۔گفتگو کرتے ہوئے کنزا ہاشمی نے بتایا کہ وہ اور علی رضا ڈرامے سے پہلے بھی ایک دوسرے کو جانتے تھے، تاہم ان کے درمیان دوستانہ تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمرشل پراجیکٹ کے دوران پہلی ملاقات ہوئی جہاں پروڈکشن کی جانب سے الگ الگ کمرے دیے گئے تھے لیکن میک اپ ایریا مشترکہ تھا۔

    کنزا کے مطابق وہ میوزک سن رہی تھیں کہ اسی دوران علی رضا آئے اور انہوں نے اپنا اسپیکر آن کرکے ماحول کو خوشگوار بنانے کی کوشش کی، سب سے باتیں کیں لیکن ان سے بات نہیں کی۔ اداکارہ نے کہا کہ اسی لمحے انہیں لگا کہ علی رضا “بہت اوور اسمارٹ” ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے روز وہ ایک سوشل میڈیا ٹرینڈ بنانے پر گفتگو کر رہی تھیں کہ علی رضا نے بات سن کر کہا کہ وہ یہ ٹرینڈ ان سے پہلے بنا دیں گے، اور پھر واقعی ایسا ہی ہوا۔ کنزا کے بقول اس واقعے کے بعد انہیں علی رضا مزید مغرور محسوس ہوئے۔

    دوسری جانب علی رضا نے بھی اس صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان پیدا ہونے والی کئی غلط فہمیاں دراصل پروڈکشن ٹیم کی وجہ سے تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے بعض افراد ادھر کی بات ادھر پہنچاتے رہے جس سے فاصلے بڑھتے گئے۔علی رضا کے مطابق بعد میں دونوں کی ملاقات ایئرپورٹ پر ہوئی جہاں بیٹھ کر تمام غلط فہمیاں دور کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کافی شاپ میں بیٹھے تھے کہ کنزا ہاشمی آئیں اور سلام کیا، جس کے بعد آہستہ آہستہ دوستی کا آغاز ہوا۔اداکار نے مزید بتایا کہ ڈرامے میں ایک ساتھ کام شروع کرنے سے پہلے ہی دونوں اچھے دوست بن چکے تھے، جبکہ اب ان کے درمیان بہترین انڈرسٹینڈنگ موجود ہے۔

  • تیسری شادی کا مشورہ بیٹے نے دیاتھا،عتیقہ اوڈھو

    تیسری شادی کا مشورہ بیٹے نے دیاتھا،عتیقہ اوڈھو

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہیں تیسری شادی کرنے کا مشورہ اُن کے بیٹے نے دیا تھا، جبکہ اُن کی والدہ اس فیصلے کے سخت خلاف تھیں۔

    حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے ڈرامہ سیریل کفیل کے کردار ’سبک‘ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کردار میں انہیں اپنے بیٹے کی جھلک دکھائی دیتی ہے کیونکہ اُن کی زندگی میں بھی ایک ایسا ہی مرحلہ آ چکا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب اُن کی دوسری شادی ناکام ہو چکی تھی اور انہوں نے ابھی تک ثمر علی خان سے شادی نہیں کی تھی تو اُن کے بیٹے بلال نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے کا مشورہ دیا۔عتیقہ اوڈھو کے مطابق اُن کی والدہ تیسری شادی کے حق میں نہیں تھیں اور اسے معاشرتی طور پر مناسب نہیں سمجھتی تھیں، تاہم اُن کے بیٹے نے اُنہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں اپنی خوشی اور سکون کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے بیٹے نے کہا کہ ثمر علی خان اُن سے محبت کرتے ہیں اور اُن کا خیال رکھتے ہیں، اس لیے انہیں اس رشتے کو قبول کر لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اُن کی بیٹیاں اس فیصلے کے خلاف تھیں لیکن اُن کے بیٹے بلال نے اُنہیں یقین دلایا کہ وہ سب معاملات سنبھال لے گا۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ بیٹے کی حوصلہ افزائی اور مشورے کے بعد انہوں نے ہچکچاہٹ کے باوجود تیسری شادی کا فیصلہ کیا۔

    واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی جو تقریباً 10 برس تک قائم رہی، بعد ازاں اُنہوں نے دوسری شادی کی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ بعد ازاں جون 2012ء میں انہوں نے ثمر علی خان سے شادی کر لی تھی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ثمر علی خان 2013ء سے 2018ء تک سندھ اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

  • اونلی فینز ماڈل سے دوران جنسی سرگرمی گاہک قتل

    اونلی فینز ماڈل سے دوران جنسی سرگرمی گاہک قتل

    کیلیفورنیا کی ایک خاتون، جو بظاہر گھریلو زندگی گزار رہی تھیں لیکن خفیہ طور پر اونلی فینز ماڈل اور ہائی پروفائل ایسکارٹ کے طور پر کام کرتی تھیں، نے ایک گاہک کی ہلاکت کے مقدمے میں غیر ارادی قتلِ انسان کا جرم قبول کر لیا ہے۔

    32 سالہ میکائیلا رائلارسڈم کو آئندہ ماہ چار سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ استغاثہ کے مطابق 55 سالہ مائیکل ڈیل ایک خطرناک جنسی سرگرمی کے دوران دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ایسکونڈیڈو میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق میکائیلا گزشتہ تقریباً 10 برس سے اس صنعت سے وابستہ تھیں اور ریورسائیڈ کاؤنٹی کے علاقے مینفی میں مقیم تھیں۔پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر جنسی سرگرمی کے دوران مائیکل ڈیل کے منہ پر ڈکٹ ٹیپ لگائی جبکہ ان کے سر پر پلاسٹک بیگ چڑھایا گیا۔ چونکہ متاثرہ شخص کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے، اس لیے وہ خود کو آزاد نہ کرا سکے۔

    تحقیقات کے مطابق متاثرہ شخص تقریباً 8 منٹ تک اسی حالت میں رہا، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اگلے روز ڈاکٹروں نے اسے دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کے فوراً بعد انہوں نے 911 پر کال کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ان کے شوہر برینڈن رائلارسڈم کو بھی ان کے اونلی فینز اکاؤنٹ اور کاروبار کا علم تھا اور وہ اس کے انتظام میں مدد کرتے تھے۔

    خاتون اپنے آن لائن پروفائل پر “Ashley SinCal” کے نام سے سرگرم تھیں اور خود کو “اعلیٰ معیار کی پرفارمر” قرار دیتی تھیں۔ ان کی ویب سائٹ پر مختلف خدمات کی قیمتیں بھی درج تھیں، جن میں خصوصی ملاقات کے لیے 1500 ڈالر تک فیس طلب کی جاتی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل ڈیل نے اس مخصوص ملاقات کے لیے خاتون کو 11 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔خاتون کے وکیل ڈین کوہن نے کہا کہ ان کی مؤکلہ کا قتل کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور واقعے کے بعد انہوں نے شواہد چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی۔ وکیل کے مطابق متاثرہ شخص اس نوعیت کی سرگرمی میں خود دلچسپی رکھتا تھا۔

  • سرجری کے بعد میامی بیچ پر لال بکنی پہنےاسٹاسی کرانیکولاوپہنچ گئیں

    سرجری کے بعد میامی بیچ پر لال بکنی پہنےاسٹاسی کرانیکولاوپہنچ گئیں

    میامی: معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کائلی جینر کی قریبی دوست اسٹاسی کرانیکولاو نے حالیہ دنوں میں اپنی نئی باڈی ٹرانسفارمیشن کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر جلوہ دکھایا، جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ اسٹاسی کو 29 اپریل کو میامی بیچ پر سرخ بکنی میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے حالیہ “بی بی ایل ریڈکشن” کے بعد اپنی بدلی ہوئی شکل کو نمایاں کیایہ پیش رفت اس سرجری کے تقریباً سات ماہ بعد سامنے آئی ہے، جب اسٹاسی نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک ویڈیو کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ سرجری کے بعد ریکوری سینٹر میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اس تبدیلی کے بعد خود کو زیادہ پُرسکون اور مطمئن محسوس کر رہی ہیں۔

    اپنے بیان میں اسٹاسی کا کہنا تھا “میں اب خود کو زیادہ بہتر محسوس کرتی ہوں، اور اپنی جلد میں بہتر محسوس کر رہی ہوں۔”انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ماضی میں انہوں نے کم عمری میں بی بی ایل کروانے کا فیصلہ دباؤ اور بدلتے ہوئے فیشن ٹرینڈز کے زیر اثر کیا، جس پر بعد میں انہیں افسوس ہوا۔ مئی 2025 میں اپنے پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے کہا “یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جس پر مجھے پچھتاوا ہے، اور میں کافی عرصے سے اسے درست کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔”

    اسٹاسی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وقتی رجحانات کے پیچھے چل کر جسم میں مستقل تبدیلیاں کروانا درست نہیں کیونکہ ٹرینڈز بدلتے رہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کی نئی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین ان کے اعتماد کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ اس تبدیلی پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • اروشی ڈھولکیا کی بکنی پہنے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اروشی ڈھولکیا کی بکنی پہنے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف بھارتی اداکارہ اروشی ڈھولکیا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جہاں انہوں نے اپنی تازہ تصاویر شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ نہایت پُراعتماد اور گلیمرس انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر میں ان کا اسٹائل، فٹنس اور منفرد انداز نمایاں ہے، جسے مداحوں نے خوب سراہا ہے۔ تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ بحث آ گئیں۔رپورٹس کے مطابق اروشی ڈھولکیا ان دنوں اگرچہ ٹی وی اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی نجی و پروفیشنل زندگی کے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    مداحوں کی جانب سے کمنٹس میں ان کی فٹنس اور اعتماد کی تعریف کی جا رہی ہے، جبکہ کئی صارفین نے انہیں آج بھی اتنا ہی خوبصورت قرار دیا جتنا وہ اپنے مشہور کردار “کومولیکا باسو” کے زمانے میں تھیں۔

    یاد رہے کہ اروشی ڈھولکیا نے کم عمری میں ہی شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ڈرامہ سیریل “کسوٹی زندگی کی” میں اپنی اداکاری کے باعث بے حد مقبول ہوئی تھیں۔46 سال کی عمر میں بھی ان کی فٹنس اور اسٹائلش لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور ان کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر مسلسل وائرل ہو رہی ہیں۔