Baaghi TV

Category: شوبز

  • شاہ رخ کی فلم  میں کترینہ کا کردار پہلےمجھے آفر ہوا تھا،اداکارہ میرا کا انکشاف

    شاہ رخ کی فلم میں کترینہ کا کردار پہلےمجھے آفر ہوا تھا،اداکارہ میرا کا انکشاف

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں کترینہ کا کردار پہلے انہیں آفر ہوا تھا۔

    ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ بھارت میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا اور وہ کئی معروف شخصیات سے ملاقات بھی کر چکی ہیں جن میں امیتابھ بچن، گوری خان، کرن جوہر، سنجے دت شامل ہیں اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ دس دن تک دلیپ کمار کے گھر میں بھی رہیں،جبکہ شاہ رخ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں کترینہ کا کردار پہلے انہیں آفر ہوا تھا،یش چوپڑا نے انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کاسٹ کیا تھا فلم کی شوٹنگ لندن میں ہونا تھی اور انہیں اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

    عیدالاضحیٰ:اسلام آباد میں خصوصی ٹریفک پلان جاری

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میرا کے اس بیان پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا بعض صارفین نے ان کے دعوؤں پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اکثر خبروں میں رہنے کے لیے غیر متوقع بیانات دیتی ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے ان کے ماضی کے بین الاقوامی روابط کو حقیقت قرار دیا ہے۔

    پنکی کے قریبی ساتھی سےتحقیقات کے لیے پولیس کا عدالت سے رجوع

  • اداکارہ مومنہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ایم پی اے کی طلبی ہو گئی

    اداکارہ مومنہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ایم پی اے کی طلبی ہو گئی

    پنجاب کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کا معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اداکارہ کی درخواست پر فریقین کو آج طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب متعلقہ ایم پی اے کی جانب سے بھی اپنے آبائی ضلع میں نامعلوم افراد کے خلاف دھمکیوں کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی دباؤ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے اس معاملے پر متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سے رجوع کیا، تاہم مبینہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انصاف فراہم کرنے کے بجائے انہیں حوصلہ شکنی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کے اہلخانہ کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ان کے خاندان کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔

    اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں اعلیٰ حکام، اہم سرکاری دفاتر، نیوز چینلز اور مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی ٹیگ کیا۔ بعد ازاں ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں مومنہ اقبال نے این سی سی آئی اے کی جانب سے کارروائی شروع کیے جانے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا باضابطہ بیان ریکارڈ ہونے سے قبل کسی پر الزام عائد نہ کیا جائے اور نہ ہی کسی کا نام لیا جائے۔

    اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ انہیں دیگر خواتین کے بھی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جنہوں نے اسی ایم پی اے کی جانب سے مبینہ ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ دوسری طرف مذکورہ ایم پی اے کی جانب سے بھی اپنے کزن کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف دھمکیوں کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، جس کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔

  • پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

    پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

    بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی پنجابی گلوکارہ اندر کور پراسرار حالت میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کی لاش نہر نیلون سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا، اندر کور کے بھائی جوتندر سنگھ کی جانب سے درج شکایت میں بتایا گیا کہ گلوکارہ 13 مئی کی رات ساڑھے آٹھ بجے گھر سے سامان خریدنے کے لیے اپنی گاڑی میں نکلی تھیں لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئیں۔

    گلوکارہ کے اہلخانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بھلور کے رہائشی سکھوندر سنگھ نے ساتھیوں کیساتھ مل کر انہیں اغوا کیا۔ ملزم اندر کور سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم گلوکارہ کی جانب سے رشتہ مسترد کیے جانے پر وہ ناراض تھا، سکھوندر سنگھ کینیڈا سے پنجاب آیا اور گلوکارہ کو قتل کرنے کے بعد کینیڈا فرار ہو گیا۔

    48 گھنٹے میں ڈاکو ٹریس کرنے پر پولیس اہلکار کو شاباش و نقد انعام

    معاہدہ نہ کیا تو ایران کیلئے اچھا نہیں ہوگا، ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی

  • ‎اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ قتل کی دھمکیاں، حکام سے کارروائی کا مطالبہ

    ‎اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ قتل کی دھمکیاں، حکام سے کارروائی کا مطالبہ

    ‎پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک بااثر شخصیت کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
    ‎اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
    ‎مومنہ اقبال کے مطابق انہیں کافی عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی اذیت اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔
    ‎انہوں نے دعویٰ کیا کہ این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود مطلوبہ شخص کے سیاسی اثر و رسوخ کے باعث مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
    ‎اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ قانونی مدد فراہم کرنے کے بجائے انہیں حوصلہ شکنی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کے خاندان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔
    ‎مومنہ اقبال نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اعلیٰ حکام اختیارات کے ناجائز استعمال اور انصاف میں رکاوٹ ڈالنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
    ‎اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مختلف سرکاری اداروں، نیوز چینلز اور میڈیا پورٹلز کو بھی ٹیگ کیا۔
    ‎سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ کے حق میں سامنے آ گئی ہے اور سیاسی شخصیات و حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

  • اب صرف کہانی سنانا کافی نہیں، فلم کو ناظرین کو جھنجھوڑنا بھی پڑتا ہے،سیف علی خان

    اب صرف کہانی سنانا کافی نہیں، فلم کو ناظرین کو جھنجھوڑنا بھی پڑتا ہے،سیف علی خان

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے رومینٹک کامیڈی فلموں سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے ناظرین ایسے کرداروں سے زیادہ لگاؤ محسوس نہیں کرتے جو ہر سہولت رکھنے کے باوجود الجھن کا شکار دکھائے جائیں یہ صنف اب ناظرین سے وہ تعلق قائم نہیں کر پا رہی جو ماضی میں کیا کرتی تھی اور موجودہ دور میں یہ ایک ناکام تجربہ محسوس ہوتی ہے۔

    ایک حالیہ گفتگو میں اداکار سیف علی خان نے کہا کہ رومینٹک کامیڈی فلمیں میرے کیریئر کا اہم حصہ رہی ہیں، مگر وقت کے ساتھ ناظرین کی پسند بدل چکی ہےمجھے رومینٹک کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند تھا، لیکن اب لگتا ہے کہ یہ بھارتی سنیما میں ایک عجیب سا مرحلہ تھا، جو شاید میرے ساتھ ہی شروع ہوا اور ختم بھی ہو گیا، آج کے ناظرین ایسے کرداروں سے زیادہ لگاؤ محسوس نہیں کرتے جو ہر سہولت رکھنے کے باوجود الجھن کا شکار دکھائے جائیں۔

    اداکار کے مطابق رومینٹک کامیڈی میں اکثر ایک ایسا مراعات یافتہ شخص دکھایا جاتا ہے جس کے پاس سب کچھ ہوتا ہے، لیکن پھر بھی وہ کنفیوژ ہوتا ہے اور اب لوگ اس سے خود کو قریب تر محسوس نہیں کر پاتےاب فلموں کی کہانی سنانے کا انداز پہلے سے زیادہ شدت اختیار کر چکا ہے، خاص طور پر ایکشن اور ڈرامہ فلموں میں، اب صرف کہانی سنانا کافی نہیں، فلم کو ناظرین کو جھنجھوڑنا بھی پڑتا ہے۔

    سیف علی خان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں فلموں میں تشدد کو بھی حقیقت پسندانہ انداز میں بطور اظہار پیش کیا جا رہا ہے، جو معاشرتی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہےتاہم رومینٹک کامیڈی فلمیں اب بھی میرے دل کے قریب ہیں اور میں مستقبل میں اس صنف میں واپسی کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کرتا۔

  • مجھے خود کو مکمل کرنے کیلئے کسی اور کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی،سارہ علی خان

    مجھے خود کو مکمل کرنے کیلئے کسی اور کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی،سارہ علی خان

    بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے شادی اور رشتوں کے حوالے سے اپنی سوچ کھل کر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف شادی کے لیے شادی کرنے پر یقین نہیں رکھتی، صحیح انسان کا انتظار کرنا بہتر سمجھتی ہوں۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ انسان اپنے تجربات اور اردگرد دیکھے گئے حالات سے سیکھتا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ شادیاں ناکام بھی ہو سکتی ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ صحیح شخص کا انتظار کیا جائے ان تجربات نے مجھے سکھایا کہ صرف ایک پارٹنر ہونے کے لیے رشتے میں آنا ضروری نہیں، اگر شادی نہ بھی ہو تو میں اس کے ساتھ ٹھیک ہوں، جب صحیح وقت آئے گا تب ہی شادی ہونی چاہیے،مجھے خود کو مکمل کرنے کے لیے کسی اور کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں نہیں ہوں جو مجھے مکمل کرے خود سے مطمئن اور خوش رہنا سب سے اہم چیز ہے۔

    واضح رہے کہ سارہ کے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ نے 1991ء میں شادی کی تھی، اس وقت سیف علی خان کی عمر 21 برس جبکہ امریتا سنگھ 33 سال کی تھیں، دونوں کے درمیان 12 سال کا فرق تھا اور ان کے 2 بچے سارہ اور ابراہیم علی خان ہیں دونوں کی شادی 2004ء میں طلاق پر ختم ہو گئی، بعد ازاں سیف علی خان نے کرینہ کپور سے دوسری شادی کر لی تھی جبکہ امریتا سنگھ نے دوبارہ شادی نہیں کی۔

  • نصیر الدین شاہ کی بھارتی فلم انڈسٹری  پر کڑی تنقید

    نصیر الدین شاہ کی بھارتی فلم انڈسٹری پر کڑی تنقید

    بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بار بار مختلف مذاہب کا مذاق اڑایا گیا ہے، جسے ایک مستقل رجحان کے طور پر فروغ دیا جاتا رہا ہے۔

    ایک حالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے کہا کہ بالی ووڈ نے اپنی کہانیوں میں سنسنی پیدا کرنے اور تفریح کے نام پر مختلف مذہبی برادریوں کو اکثر نشانہ بنایا ہے یہ ایک ایسا طرزِ عمل ہے جس میں مختلف شناختوں کو سطحی اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاتا رہا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ آخر کون سا مذہب ہے جس کا بالی ووڈ میں مذاق نہیں اڑایا گیا سکھ، پارسی اور عیسائی برادریوں کو اکثر فلموں میں مزاحیہ یا دقیانوسی انداز میں دکھایا گیا، جبکہ مسلمانوں کو زیادہ تر ایک مخصوص کردار میں محدود کر دیا گیا، جو کہ اکثر فلم کے آغاز میں ہیرو کا دوست ہوتا ہے اور آخر میں اس کی جان بچاتے ہوئے اپنی قربانی دے دیتا ہے۔

    نصیر الدین شاہ نے بھارتی سنیما کو ’’دقیانوسی تصورات کا ماسٹر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلموں میں ایک ہی طرز کی کہانیاں بار بار دہرائی جاتی ہیں، جس سے تخلیقی تنوع متاثر ہوتا ہے دوسروں کے دکھ اور شناخت پر ہنسنا ایک ایسا رویہ بن چکا ہے جسے معاشرے نے معمول سمجھ لیا ہے بھارتی معاشرے میں خود پر ہنسنے کا رجحان کم ہے، لیکن دوسروں پر طنز یا مذاق کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کی جاتی لیکن اگر کوئی ان پر تنقید کرے تو ناراضی پیدا ہو جاتی ہے، لیکن خود دوسروں کو نشانہ بنانے سے پہلے سوچا بھی نہیں جاتا، اور سنیما نے اس رویے کو مزید مضبوط کیا ہے۔

    اداکار نے بھارتی سنیما کے 100 سال مکمل ہونے کے جشن پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ اگرچہ فلم انڈسٹری کو ایک صدی مکمل ہو چکی ہے، لیکن اس کے باوجود زیادہ تر کہانیاں اب بھی پرانے اور محدود موضوعات کے گرد گھومتی ہیں یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں بلکہ ایک صدی پرانی روایت ہے کہ فلموں میں بار بار مختلف مذاہب اور شناختوں کو طنزیہ انداز میں پیش کیا جاتا رہا ہے، جس پر اب سنجیدہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔

  • شادی کے ابتدائی دنوں میں یاسرسے خوفزدہ رہتی تھی،ندا

    شادی کے ابتدائی دنوں میں یاسرسے خوفزدہ رہتی تھی،ندا

    پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں وہ اپنے شوہر یاسر نواز سے خوفزدہ رہتی تھیں۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں ندا یاسر نے بتایا کہ جب یاسر نواز نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو وہ زیادہ پُرجوش نہیں تھیں، کیونکہ یاسر ان سے 7 سال بڑے تھے اور اس وقت ان کی داڑھی اور شخصیت انہیں عمر میں مزید سنجیدہ اور سخت محسوس کرواتی تھی۔ندا یاسر کے مطابق شادی کے آغاز میں وہ یاسر نواز سے کافی ڈرتی تھیں اور ان کی شخصیت انہیں بہت سخت لگتی تھی۔

    اداکارہ و میزبان نے اپنی گھریلو زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین کے درمیان نہایت متوازن اور برابری پر مبنی تعلق تھا، جہاں ان کی والدہ کو کسی کام کے لیے والد سے اجازت لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی۔ تاہم ان کی اپنی شادی اس ماحول سے مختلف رہی۔ندا یاسر نے بتایا کہ انہیں اکثر مختلف معاملات میں یاسر نواز سے اجازت لینا پڑتی تھی اور ان کے خیال میں یہ طرزِ عمل یاسر نواز نے اپنے گھریلو ماحول سے سیکھا تھا۔

  • بچے پیدا مت کرو،کتے پال لو،2 بچوں کی ماں اداکارہ کا بیان

    بچے پیدا مت کرو،کتے پال لو،2 بچوں کی ماں اداکارہ کا بیان

    شیفالی شاہ ایک بار پھر اپنے بے باک بیان کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شادی، رشتوں اور بچوں سے متعلق ایسا مشورہ دے دیا کہ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے کامیڈین اور کنٹینٹ کریئیٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی کے بڑے فیصلے جلد بازی میں نہ کریں اور پہلے خود کو سمجھنے کی کوشش کریں۔شیفالی شاہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ کم عمری میں لوگ خود کو مکمل طور پر جانتے بھی نہیں اور شادی جیسا بڑا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ ان کے مطابق “جب آپ خود کو ہی نہیں جانتے تو شادی جیسے فیصلے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ لوگوں سے ملیں، انہیں سمجھیں، پھر فیصلہ کریں کہ کیا آپ واقعی پوری زندگی ایک رشتہ نبھا سکتے ہیں یا نہیں۔”
    اداکارہ نے شادی کو “بہت محنت طلب رشتہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص شادی کے ادارے پر یقین نہیں رکھتا تو اسے صرف معاشرتی دباؤ میں آ کر یہ قدم نہیں اٹھانا چاہیے۔

    انٹرویو کے دوران جب اینکرنے بتایا کہ ان کی عمر 37 سال ہے اور انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی تو شیفالی شاہ نے ہنستے ہوئے کہا، “میں ٹرول ہونے والی ہوں، لیکن بچے پیدا مت کرو، کتے پال لو۔” انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو سب سے زیادہ بے لوث محبت کتوں سے ملتی ہے۔

    اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ اور حقیقت پسندانہ رائے قرار دیا جبکہ کئی افراد نے اسے خاندانی نظام اور والدین بننے کے تصور کے خلاف قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ شیفالی شاہ خود دو بچوں کی ماں ہیں۔ ان کی پہلی شادی ٹی وی اداکار ہرش چھایا سسے ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں علیحدگی ہو گئی۔ بعد میں انہوں نے فلم ساز وپل امرت لال شاہ سے شادی کی،شیفالی شاہ جانوروں سے بے حد محبت کرتی ہیں اور ان کے گھر میں دو سائبیریئن ہسکی کتے ایش اور سمبا رہتے ہیں

  • سجل علی کا نیا شارٹ ہیئر لک سوشل میڈیا پر چھا گیا

    سجل علی کا نیا شارٹ ہیئر لک سوشل میڈیا پر چھا گیا

    ‎پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے نئے اور منفرد ہیئر اسٹائل سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ ہمیشہ معصوم انداز اور روایتی لمبے بالوں میں نظر آنے والی سجل اس بار ایک بالکل مختلف روپ میں سامنے آئیں، جس نے مداحوں کو حیران بھی کیا اور متاثر بھی۔
    ‎سجل علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نئے “پکسی کٹ” ہیئر اسٹائل کے ساتھ پوز دیتی دکھائی دیں۔ ان کا یہ شارٹ ہیئر لک ان کے مداحوں کے لیے کسی بڑے سرپرائز سے کم نہیں تھا کیونکہ وہ اپنے پورے کیریئر میں عموماً لمبے بالوں کے ساتھ نظر آتی رہی ہیں۔
    ‎ویڈیو میں سجل نے بائیکر جیکٹ کے ساتھ دھاری دار شرٹ پہن رکھی تھی، جو ان کی شخصیت کو مزید اسٹائلش اور بولڈ انداز دے رہی تھی۔ ان کے اعتماد بھرے انداز اور منفرد لک نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ فوراً اپنی جانب کھینچ لی۔
    ‎اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ مختصر کیپشن “11:11، ہائے!” لکھا، جس نے مداحوں میں مزید تجسس پیدا کر دیا۔ کچھ لوگوں نے ان کے نئے انداز کو نہایت خوبصورت اور فیشن ایبل قرار دیا جبکہ کئی مداح اس تبدیلی پر حیرانی کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔
    ‎سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی کمنٹس کی بھرمار ہو گئی۔ بہت سے مداحوں نے سجل کے اعتماد اور نئے انداز کی تعریف کی، جبکہ کچھ لوگوں نے خواہش ظاہر کی کہ شاید یہ ان کے اصلی بال نہ ہوں۔ کئی صارفین نے لکھا کہ سجل ہر انداز میں خوبصورت لگتی ہیں جبکہ بعض نے ان کے پرانے روایتی لک کو زیادہ پسند کرنے کا اظہار کیا۔
    ‎شوبز ماہرین کے مطابق فنکار اکثر نئے کرداروں یا ذاتی تبدیلی کے اظہار کے لیے اپنے انداز میں تجربات کرتے ہیں، اور سجل علی کا یہ نیا روپ بھی ان کی شخصیت کے ایک مختلف پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔
    ‎سجل علی پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہیں نہ صرف اپنی شاندار اداکاری بلکہ سادگی، معصومیت اور منفرد انداز کی وجہ سے بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔