Baaghi TV

Category: شوبز

  • صبا فیصل کا یوٹرن ، بیٹے اور بہو کے خلاف پوسٹ کی وڈیو ڈیلیٹ‌ کر دی

    صبا فیصل کا یوٹرن ، بیٹے اور بہو کے خلاف پوسٹ کی وڈیو ڈیلیٹ‌ کر دی

    سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ایک وڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنی بہو نیہا اور بیٹے سلمان کے بارے میں کہا کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے نہ میری بیٹی نہ بیٹوں اور شوہر کا ان کے ساتھ تعلق واسطہ ہے. بہو نیہا کے بارے میں کہا کہ جن گھروں میٰں نیہا جیسی لڑکیاں آجاتی ہیں وہ گھر تباہ ہوجاتے ہیں. اس کے جواب میں ان کے بیٹے اور بہو نے بھی انہیں سنا دیں. لیکن اب صبا فیصل نے لے لیا ہے یوٹرن اور اپنی اس وڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بہو اور بیٹے کو ڈس اون کیا. اور اب ان کہنا ہے کہ انہوں‌ نے جو وڈیو اپلوڈ کی تھی اسکا مقصد صرف یہ تھا کہ میں ان کو سمجھا رہی تھی . انہوں نے حالیہ پوسٹ‌ میں اپنے بیٹے

    سلمان ، بہو نیہا اور بیٹی سعدیہ فیصل کو بھی ٹیگ کیا. اور لکھا کہ سمجھانے اور کردار پر انگلی اٹھانے کے فرق کو سمجھیں، اور اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ آپ سب ہمارے خاندان والوں کے لئے دعا کریں. یاد رہے کہ صبا فیصل اور ان کے بیٹے سلمان اور بہو نیہا کے درمیان معاملات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے سوشل میڈیا پر وڈیو اپلوڈ‌کی ، اس سے قبل جب بھی ایسی باتیں سامنے آئیں صبا فیصل نے انکار کیا لیکن ایکدم سے نہ صرف ان کی خبروں کی تصدیق کر دی بلکہ اپنے ہی بہو اور بیٹے کو ڈس اون بھی کر دیا.

  • بھارتی ٹی وی کی سینئیر اداکارہ کو بیٹے نے قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی

    بھارتی ٹی وی کی سینئیر اداکارہ کو بیٹے نے قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی

    بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ وینا کپور کو ان کے بیٹے سچن کپور نے سر میں بیس بال کے بیٹ مار کر قتل کیا اور ان کی لاش دریا میں پھینک دی واقعہ ممبئی کے مہنگے علاقے ویلے پارلے میں پیش آیا۔

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کس فلم میں‌دکھائی دیں گے ؟

    جوہو پولیس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی سپروائرز نے پولیس کو اطلاع دی کہ سوسائٹی کی ایک عمر رسیدہ خاتون غائب ہوگئی ہیں جس پر پولیس نے فوری تحقیقات شروع کرکے مقتولہ کی موبائل لوکیشن ٹریس کی اور بلڈنگ کے قریب ہی دریا کے کنارے ان کی لاش برآمد کرلی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہی دن پولیس نے مقتولہ کے 43 سالہ بیٹے سچن کپور اور ملازم لالو کمار منڈل عرف چھوٹو کو تفتیش کے لیے تھانے طلب کیا تو انہوں نے اعترافِ جرم کر لیا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بیٹے سچن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    فواد خان کی فلم نیلوفر کی باغ جناح اوپن ائیر تھیٹر میں شوٹنگ

    ملزم سچن کپور نے بتایا کہ ان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور غصے میں آکر اس نے اپنی ماں کے سر پر بیس بال بیٹ مار کر قتل کر دیا اور لاش کو رائے گڑھ ضلع میں ایک ندی میں پھینک دیا-

    وینا کپور کا بڑا بیٹا امریکا میں رہتا ہے پولیس میں ملزمان کئ خلاف تعزیزات ہند 201 ،302 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے-

  • ویویک اوبرائے نے عابدہ پروین کی جی بھر کر کی تعریف

    ویویک اوبرائے نے عابدہ پروین کی جی بھر کر کی تعریف

    سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے بھارتی اداکار وویک اوبرائے پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین کی تعریف کررہے ہیں. وڈیو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ ووریک اوبرائے نے عابدہ پروین کا لائیو شو دیکھا ہے اور ان کو گاتے ہوئے سنا ہے. وویک اوبرائے وڈیو میں کسی کا شکریہ ادا کررہے ہیں ،اور کہہ رہے ہیں کہ شکریہ مجھے یہاں آنے کا موقع دیا اور مجھے لیجنڈ فنکارہ کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ، میں‌ تو عابدہ پروین کا بہت بڑا مداح‌ہوں اور میری خوش نصیبی ہے کہ ان کو آج میں‌نے اپنے سامنے بیٹھے دیکھا ہے . وویک کے عابدہ پروین کے متعلق ان کمنٹس کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

    یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار بھارت میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور عابدہ پروین کے مداح تو پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. ان کی گائیکی کئی نئے آنے والوں‌کے لئے مشعل راہ ہے. عابدہ پروین نے اپنی منفرد گائیکی کی بدولت مداحوں کے دلوں میں‌وہ جگہ بنا لی ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا. ان کی اپنی ایک منفرد انداز گائیگی ہے جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے. بھارتی فنکاروں کے ساتھ بھارتی میوزیشنز بھی عابدہ پروین کے دیوانے ہیں.

  • کترینہ کیف دوسری ہیروئنز کی نسبت مختلف ہیں، سونم نے باندھ  دئیے تعریفوں کے پل

    کترینہ کیف دوسری ہیروئنز کی نسبت مختلف ہیں، سونم نے باندھ دئیے تعریفوں کے پل

    بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی ہیروئین کسی دوسری ہیروئین کی تعریف کرے اور اس کے کام کو سراہے . لیکن یہ خوبی پائی جاتی ہے سونم کپور میں‌، تبہی تو انہوں‌نے جم کر کر دی ہے کترینہ کیف کی تعریف . انہوں نے حال ہی میں‌کہا ہے کہ کترینہ کیف باقی ہیروئنز کی نسبت کافی مختلف ہیں . وہ مختلف قسم کی فلمیں کرتی ہیں اور ان کی فلمیں اسی لئے چلتی ہیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں کیونکہ وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. میں‌نہ صرف ان کے حسن اور کام کی بلکہ سکرین پریزینس کی دیوانی ہوں. سونم کپور نے دل کھول کر کر دی کترینہ کیف کی تعریف.

    یاد رہے کہ سونم کپور اور کترینہ کیف بہت اچھی سہیلیاں ہیں‌دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات شئیر کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں. سونم کپور کے ہاں حال ہی میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی اس پر کترینہ کیف نے انہیں مبارکباد کے میسجز کرنے کے ساتھ ان کی بیٹی کو جلد سے جلد دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا .کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو حال ہی میں ایک سال ہوا ہے اور سونم کپور نے ان دونوں کو ان کی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی .

  • ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کس فلم میں‌دکھائی دیں گے ؟

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کس فلم میں‌دکھائی دیں گے ؟

    اداکارہ ماہرہ خان جو فی الحال تو دا لیجںڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کو انجوائے کررہی ہیں . انہوں نے گزشتہ دنوں ٹویٹر پر آسک ماہرہ کا ایک سیشن رکھا . اس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے. چونکہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو ایک ساتھ بہت پسند کیا جاتا ہے اس حوالے سے ان کے مداحوں نے پوچھا کہ آپ دونوں ایک ساتھ کب دکھائی دیں گے تو ماہرہ خان نے جواب دیا کہ بہت جلد ، اس پر ہمایوں سعید نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہاں ہم بہت جلد ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیں گے لیکن کیا میں‌فلم کا نام بھی بتا دوں . ہمایوں سعید نے جب ایسا کمنٹ کیا تو ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ ایک بار پھر ان دونوں‌کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع میسر آئے گا .

    یاد رہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے ایک ساتھ فلم بن روئے میں کام کیا تھا اس کے علاوہ ان کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی پراجیکٹ نہیں ہے. بن روئے میں دونوں کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ شائقین چاہتے ہیں ایک بار پھر ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھیں. ماہرہ کے بعد ہمایوں سعید نے بھی کنفرم کر دیا ہے دونوں ایک ساتھ جلد ہی دکھائی دیں گے .

  • فواد خان کی فلم نیلوفر کی باغ جناح اوپن ائیر تھیٹر میں شوٹنگ

    فواد خان کی فلم نیلوفر کی باغ جناح اوپن ائیر تھیٹر میں شوٹنگ

    پاکستانی اداکار فواد خان جن کی قسمت کا ستارہ تب سے بلند ہے جب سے وہ شوبز انڈسٹری میں آئے ہیں. فواد خان نے آج تک جو بھی پراجیکٹ کیا ہے انہیں‌کامیابی ہی ملی ہے. ویسے تو انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ماہرہ خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو جو شہرت حاصل ہوئی وہ اپنی مثال آپ ہے.دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد فواد خان کی فلم نیلوفر کا بہت زیادہ انتظار کیا جا رہا ہے. فواد خان خود نیلوفر کے پرڈیوسر ہیں. انہوں نے اس فلم میں اپنے ساتھ ماہرہ خان کو کاسٹ کیا ہے. فلم کی شوٹنگ مسلسل تین روز سے باغ‌جناح اوپن ائیر تھیٹر میں جاری تھی تاہم اب یہاں سے شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے. یہاں کے باغات میں کچھ اہم سینز فلمائے گئے.

    انٹرنیٹ پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں‌فواد خان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کام میں بےحد مصروف ہیں.
    یاد رہے کہ فلم نیلوفر کو اگلے سال ریلیز کیا جائیگا اگلے سال صرف نیلو فر نہیں ہو گی بلکہ فواد خان کی منی بیگ گارنٹی بھی ہو گی شائقین ان دونوں فلموں کا شدت سے انتظار کررہے ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ مولا جٹ کی کامیابی کے بعد فواد کی آنے والی فلمیں باکس آفس پر اس کامیابی کو برقرار رکھ پاتی ہیں جو حال ہی میں‌مولا جٹ‌کی کامیابی سے فواد سمیت پوری ٹیم کو نصیب ہوئی ہے.

  • رنبیر کپور کا بڑا خوف کیا ہے؟‌

    رنبیر کپور کا بڑا خوف کیا ہے؟‌

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اس چیز سے ڈر لگتا ہے کہ میں جب ساٹھ برس کا ہوں گا میرا بچہ صرف بیس برس کا ہوگا . رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں اس وقت بیس برس کا ہوں اور میری بیٹی جب بیس برس کی ہو گی میں ساٹھ برس کا ہو چکا ہوں گا. اداکار نے کہا کہ مجھے اس فرق سے ڈر اور خوف محسوس ہوتا ہے. رنبیر کپور اپنی بیٹی کے ساتھ بہت محبت کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں ننھی پری کی آمد نے مجھے مزید ذمہ دار بنا دیا ہے.

    یاد رہے کہ رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی رواں برس اپریل کے مہینے میں‌ہوئی تھی . دونوں ایک دوسرے کے دیوانے ہیں ، گزشہ ماہ ان دونوں کے گھر ایک ننھی پری کی آمد ہوئی. عالیہ اور رنبیر کے علاوہ ان دونوں کی فیملیز کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس بچی کو دیکھنے کےلئے ہم سب بہت بےتاب تھے. تاہم رنبیر کہتے ہیں‌ کہ بیٹی کی دیکھ بھال کے لئے مجھے سب کام چھوڑ کر گھر کیوں نہ بیٹھنا پڑا میں بیٹھ جائوں گا لیکن عالیہ کو کام سے نہیں روکوں گا نہ ہی بچی کی پرورش میں‌کوئی کمی آنے دوں گا .

  • ایک تقریب میں دلیپ کمار کا پوسٹر دیکھ کر سائرہ بانو جذباتی ہو گئیں

    ایک تقریب میں دلیپ کمار کا پوسٹر دیکھ کر سائرہ بانو جذباتی ہو گئیں

    لیجنڈ اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021 کو انتقال کر گئے تھے ان کا انتقال ان کے مداحوں اور خصوصی طور پر اہلیہ کے لئے بہت بڑا دھچکا تھا . دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو کافی اداس رہتی ہیں اور
    کم کم ہی کہیں‌جاتی ہیں . حال ہی میں انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی اس تقریب میں سائرہ بانو کی شرکت کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے. جس میں‌انہیں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دلیپ کمار کی تصویر دیکھ کر جذباتی ہو گئیں .ویڈیو میں سائرہ بانو دلیپ کمار کی آنے والی دستاویزی فلم ‘دلیپ کمار، ہیرو آف ہیروز’ کے پوسٹر کی طرف چلتی ہوئی

    دکھائی دے رہی ہیں اس دوران سائرہ بانو کی آنکھیں دیکھی جائیں تو وہ نم نظر آتی ہیں. یاد رہے کہ دلیپ کمار کی پہلی برسی کے موقع پر سائرہ بانو نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پیارے شوہر کے انتقال کی وجہ سے شدید صدمے میں ہیں اور وہ اس صدمے سے خود کو نہیں‌ نکال سکتیں . انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یوسف کے بغیر میری زندگی کے رنگ پھیکے ہیں ، ساری دنیا کی دولت ایک طرف اور دلیپ کمار اور ان کی محبت ایک طرف .
    یاد رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے 1966 میں شادی کی تھی سائرہ بانو دلیپ کمار سے 22 سال چھوٹی تھیں.

  • سعودی عرب میں ماہرہ خان کو بڑا نقصان

    سعودی عرب میں ماہرہ خان کو بڑا نقصان

    حال ہی میں‌ ماہرہ خان نے سعودی عرب میں جاری ریڈ سی انٹرنینشل فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے ان کی اس فلم فیسٹیول میں شرکت کافی سراہی جا رہی ہے . اداکارہ کو وہاں ہرتیک روشن کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا. کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان پاکسان اور بھارتی فلموں پر بات چیت ہوئی . لیکن ماہرہ خان کو سعودی عرب جانا پڑگیا ہے مہنگا . تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائن نے پاکستانی سپراسٹار ماہرہ کا سامان گم کردیا، اس حوالے سے ماہرہ خان نے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ میں تین دن سے سعودی عرب میں ہوں اور میرا بیگ مجھے نہیں دیا جا رہا ہے. یہ بیگ سعودی ائر لائنز نے گم کیا ہے اس میں کپڑوں سمیت بہت سا دیگر قیمتی سامان تھا۔ دن میں بار بار رابطہ

    کررہی ہوں لیکن مجھے کچھ بھی نہیں بتایا جا رہا ہےانہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اس ٹویٹ کے ذریعے سعودی ائر لائنز والے مجھے جلد جواب دیں گے۔ماہرہ خان تاحال سعودی عرب میں ہیں لیکن ان کا بیگ ابھی تک نہیں‌مل سکا نہ ہی سعودی عرب کی ائیر لائن نے اداکارہ کو اس حوالے سے کسی قسم کا جواب دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان کو ٹوئٹ‌ کرنا پڑا .

  • فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا، شوکت خانم میں علاج جاری

    فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا، شوکت خانم میں علاج جاری

    سینئر اداکار فردوس جمال جنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میں بہترین کام کرکے اپنا نام اور مقام بنایا . آج ان کا شمار پاکستان کے لیجنڈری فنکاروں میں ہوتا ہے. فردوس جمال کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں لیکن پچھلے کچھ برسوں سے سکرین سے کچھ دوری بنائے ہوئے ہیں. حال ہی میں ان کے بیٹے حمزہ فردوس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے والد فردوس جمال کینسر جیسے مرض سے جُوج رہے ہیں اور آج کل وہ شوکت خانم ہسپتال سے اپنا علاج کروا رہے ہیں. میں جانتا ہوں کہ یہ سخت علاج ہے، لیکن

    کیا کیا جائے یہی زندگی ہے . لیکن میں سمجھتا ہوں کہ فردوس جمال کے پرستار ، دوست ، کولیگز ، فیملی ہر کوئی ان کے ساتھ کھڑا ہے . مجھے یقین ہے کہ میرے والد کینسر جیسے مرض کو شکست دیں گے.حمزہ نے جیسے ہی یہ پوسٹ‌ شئیر کی ، تو انڈسٹری والے ان کے کولیگز نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا . یاد رہے کہ حمزہ فردوس بھی اداکار ہیں لیکن وہ بھی اپنے والد کی کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں . فردوس جمال ایک نڈر فنکار ہیں جو ، کچھ بھی دل میں نہیں‌رکھتے جو سمجھ میں آئے بول دیتے ہیں پھر چاہے کوئی تنقید ہی کیوں نہ کرے.