Baaghi TV

Category: شوبز

  • ویب سیریز تالی میں سشمیتا سین ٹرانسجینڈر کا کردار کریں گی

    ویب سیریز تالی میں سشمیتا سین ٹرانسجینڈر کا کردار کریں گی

    سابق مس یونیورس سشمیتا سین اپنی دلکشی اور خوبصورت اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں. انہوں نے 1996 میں فلم دستک سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اس کے بعد انہوں نے بیوی نمبر ون ، میں نے پیار کیوں کیا و دیگر فلموں میں کام کیا۔سشمیتا سین کافی عرصے سے سکرین سے غائب ہیں لیکن اب ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ سشمیتا سین ویب سیریز میں نظر آئیں گی. اداکارہ نے ویب سیریز میں کام کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا انہوں نے لکھا کہ وہ ”تالی ” میں ایک ٹرانسجینڈر کارکن شریگوری ساونت کا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے

    اس فلم میں اپنے کردار کی ایک جھلک تصویر کی صورت میں مداحوں کے ساتھ شئیر کی . انہوں نے تصویر کا کیپشن یہ لکھا کہ ” تالی بجائونگی نہیں بلکہ بجوائونگی. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں یہ کردار ادا کررہی ہوں. سشمیتا سین نے کہا کہ ”یہاں زندگی اور عزت کے ساتھ جینے کا ہر ایک کا حق ہے” . فلم کب ریلیز ہو گی اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا. یاد رہے کہ سشمیتا سین اس سال اپنے تعلقات کو لیکر کافی زیادہ خبروں میں رہیں وہ زیادہ چرچہ میں تب آئیں جب للت مودی نے اپنے اور سشمیتا سین کی دوستی کا اعلان کیا.لیکن اس کے بعد ان دونوں کی دوستی کی خبریں ہوا ہو گئیں.

  • شدید سردی میں سین کروانا اور ڈائیلاگز بولنا بہت مشکل تھے ماہرہ خان

    شدید سردی میں سین کروانا اور ڈائیلاگز بولنا بہت مشکل تھے ماہرہ خان

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں جہاں جہاں پنجابی سمجھنے والے لوگ ہیں منتظر ہیں.انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں. فلم کی پوری ٹیم جم کر پرموشنز میں مصروف ہے. ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح سے انہیں شوٹنگ کے دوران مشکلات پیش آئیں. ماہرہ خان نے کہا کہ سخت سردیوں کا موسم تھا جب اس فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی اور میرے سینز شوٹ ہونے تھے. سردی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ میں اور فواد کانپ رہے ہوتے تھے اور ہمارے منہ سے بہت مشکل سے ڈائیلاگز

    نکل رہے ہوتے تھے. سخت سردی کے موسم کی وجہ سے میں بیمار بھی پڑ گئی تھی میری خاصی طبیعت بھی خراب رہی لیکن کوئی ایک دن ایسا نہیں آیا کہ فلم کی شوٹنگ ہماری وجہ سے کینسل ہوئی ہو. ماہرہ خان نے کہا کہ موسم چاہے جتنا بھی سرد تھا ہمیں اپنا کام کرنا تھا اور ہم نے اپنا کام کیا. یاد رہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان کو شائقین ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں دیکھ رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ فلم پرانی فلم مولا جٹ کی ہو بہو نقل نہیں ہے کردار وہی ہیں لیکن فلم کی کہانی کو مختلف انداز میں بنایا گیا ہے.

  • ساجد خان کو بگ باس 16 میں شامل کرنا کلرز ٹی وی کو پڑ گیا مہنگا

    ساجد خان کو بگ باس 16 میں شامل کرنا کلرز ٹی وی کو پڑ گیا مہنگا

    جیسا کہ رئیلٹی شو بگ باس 16 شروع ہو چکا ہے اس میں‌ اس بار معروف فلمساز ساجد خان بھی شامل ہیں. ساجد خان کو اس شو میں شامل کرنا پڑ گیا ہے کہ مہنگا کلرز ٹی وی کو. سوشل میڈیا پر ساجد خان کی شمولیت کو لیکر کلرز ٹی وی پر کافی تنقید کی جا رہی ہے کہا جکا رہا ہے کہ ساجد خان پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہو چکے ہیں اور اسی تناظر میں انہیں‌ کئی پراجیکٹس سے بھی نکالا گیا. اب جبکہ ساجد خان کا بائیکاٹ چل رہا ہے ایسے میں اسے کسی رئیلٹی شو میں شامل کرنے کا مطلب ہے کہ ان کے پاپ دھوئے جا رہے ہیں ان پر جو الزامات لگے ہیں ان

    کو صاف کیا جا رہا ہے. سوشل میڈیا صارفین کلرز ٹی وی کو آڑھے ہاتھوں لے رہے ہیں اور بہت سارے صارفین نے تو ساجد خان کی وجہ سے بگ باس کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے. یاد رہے کہ ساجد خان بگ باس کے میزبان سلمان خان کے قریبی دوست ہیں ان کی بہن فرح خان بھی سلمان خان کی کافی گہری دوست ہیں. ساجد خان خود بالی وڈ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں لیکن ان ہر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد ان کی شہرت میں‌کافی کمی آئی .لیکن نظر یہ آرہا ہے کہ بگ باس انتظامیہ اس تنقید کی وجہ سے ساجد خان کو شو سے باہر نہیں‌نکالے گی.

  • شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کے آڈیشنزشروع

    شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کے آڈیشنزشروع

    رواں برس کرکٹر شعیب اختر نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹر شئیر کرکے اپنے پرستاروں کو بتایا کہ ان کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے اور اس فلم میں میری زندگی کے ان پہلوئوں کو دکھایا جا ئیگا جو آج تک کسی کو معلوم ہی نہیں‌ہیں. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کو کیو فلم پروڈکشن تیار کریگی جبکہ ہدایتکاری ایم فراز کی ہو گی. فلم کا نام راوالپنڈی ایکسپریس ہو گا اب اس ھوالے سے نئی ڈویلپمنٹ یہ ہے کہ فلم راولپنڈی ایکسپریس کو بنانے کے لئے عملی طور پر تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اس فلم کے کرداروں‌کے لئے آڈیشنز کی شروعات ہو گئی ہے اور 20 اکتوبر اس حوالے سے آخری تاریخ ہے. کہا جا رہا ہے کہ سات سے ستر سال تک کے افراد سے

    درخواستیں مانگی گئی ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم راولپنڈی ایکسپریس میں کیا کچھ ایسا دکھایا جائیگا جو شعیب اختر کی زندگی کے حوالے سے کسی کو نہیں‌معلوم. یاد رہے کہ شعیب اختر ایک معروف بائولر ہیں جن کے مداح ان کو آج بھی کرکٹ گرائونڈ میں‌مس کرتے پیں. شعیب اختر کو نوے کی دہائی میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی. شعیب اختر کے پرستار اپنے پسندیدہ کرکٹر کی زندگی پر فلم بننے کے اعلان پر کافی خوش ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم کیسی ہوگی اور شائقین کو کتنا متاثر کریگی.

  • علی ظفر کا نیا گانا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری

    علی ظفر کا نیا گانا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری

    علی ظفر نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ بہترین گلوکار بھی ہیں. علی ظفر نے ہمیشہ ایسا میوزک ترتیب دیا ہے جس کو سن کو شائقین جھوم اٹھتے ہیں. ان کا پی ایس ایل کا گایا ہوا اینتھم آج تک لوگوں کو یاد ہے. ان کے بعد اور ان سے پہلے ابھی تک پی ایس ایل کا ایسا اینتھم نہیں آ سکا جسکو علی ظفر کے اینتھم جتنی مقبولیت حاصل ہو. علی ظفر نے حال ہی میں‌اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے گانے کے بول ہیں آکھیاں. اس گانے کو انہوں نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیا ہے اور شائقین اس گانے سے محظوظ ہو رہے ہیں اس گانے کی ریلیز سے قبل علی ظفر نے وڈیو

    کے زریعے اپنے پرستاروں سے انٹریکشن کیا اور ان کو بتایا کہ وہ اپنا ایک نیا گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ سب کو یہ گانا نہ صرف پسند آئیگا بلکہ یہ گانا ٹرینڈ بھی کریگا . علی ظفر کا نیا گانا آکھیاں وائرل ہو رہا ہے اور شائقین اس گانے سے محظوظ ہو رہے ہیں. یوں علی ظفر ایک بار پھر لوگوں کے دل جیتنے میں‌کامیاب ہو گئے ہیں. یاد رہے کہ علی ظفر کا شمار ہمارے ان باصلاحیتوں‌فنکاروں میں‌ہوتا ہے جنہوں نے بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بالی وڈ کی نامور ہیروئینز کے ساتھ کام کیا .

  • سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش میں زیب تن کی ہوئی ساڑھیاں ہوں گی فروخت

    سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش میں زیب تن کی ہوئی ساڑھیاں ہوں گی فروخت

    بالی وڈ کی اداکارہ سری جنہوں نے کئی برس تک فلم انڈسٹری پر راج کیا ان کے کریڈٹ پر متعدد سپر ہٹ فلمیں ہیں.سری دیوی نے 2012 میں ڈیڑھ دہائی کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا تھا ان کے پرستار اس دوران ان سے کہتے رہے کہ وہ جلد از جلد بڑی سکرین پر دکھائی دیں . سری دیوی نے ایک دہائی قبل بالی وڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا اور اس بار جب انہوں نے واپسی کی تو انہوں نے سپر ہٹ فلم ایکبار پھر سے دی. سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش نے سری دیوی کے نام کا ایکبار پھر ڈنکا بجایا. اب کہا جا رہا کہ فلم انگلش ونگلش کو ریلیز ہوئے دس سال کا عرصہ بیت گیا اور سری دیوی بھی اس دنیا میں نہیں ہیں اس لئے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ان کی فلم

    کے دس سال پورے ہونے کا جشن منایا جائیگا اور اس موقع پر ان کی فلم میں زیب تن کی ہوئی ساڑھیوں کی بھی نیلامی کی جائیگی. یاد رہے کہ سری دیوی کی موت دبئی میں فروری 2018 میں ہوئی تھی سری دیوی وہاں ایک شادی میں شرکت کرنے گئیں تھیں. وہ بالکل بھی بیمار نہیں تھیں ہشاش بشاش تھیں انہوں نے شادی کے فنکشن میں شرکت کی اور کچھ ہی دیر کے بعد ان کا انتقال ہو گیا انکے انتقال کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری.

  • صرحا اصغر بنی حاملہ خواتین کے لئے انسپریشن

    صرحا اصغر بنی حاملہ خواتین کے لئے انسپریشن

    اداکارہ صرحا اصغر جنہیں کافی پسند کیا جاتا ہے یہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں صرحا اصغر انسٹاگرام پر اکثر اپنی ڈانس وڈیوز بھی شئیر کرتی رہتی ہیں. صرحا بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین رقاصہ بھی ہیں. انسٹاگرام پر ہر وقت متحرک رہنے والی صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں بنی ہیں حاملہ خواتین کے لئے انسپریشن. وہ اس وڈیو میں وزش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ حمل کے دوران ورزش کرنا کوئی بہت اچنبے کی بات نہیں ہے. ماں‌بننے کا عمل کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ ایک

    خوبصورت احساس ہے. صرحا کے مطابق حمل کے دوران روز مرہ کی روٹین کو چھوڑ کر بالکل ہی اپنا آپ بھول جانا مناسب نہیں ہے اس دوران اچھا کھانا کھانے کے ساتھ پر سکون رہنا اور ورزش کرنا بہت ضروری ہوتا ہے . صرحا کی حالیہ وڈیو بتاتی ہے کہ حمل کے پیریڈ کو سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے بلکہ خود پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ واک ورزش ہر چیز کرنی چاہیے . یاد رہے کہ صرحا اصغر کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جہاں یہ اپنی صلاحیتوں‌کا اظہار کرتی رہتی ہیں. صرحا ڈراموں میں نظر آتی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے ایسا ڈرامہ نہیں‌کیا جس میں ان کا کردار مرکزی ہو.

  • خلیل الرحمان قمر نے تنقید ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگی عروہ حسین

    خلیل الرحمان قمر نے تنقید ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگی عروہ حسین

    معروف مصنف خلیل الرحمان قمر جو ہر وقت کسی نہ کسی پر تنقید کے نشتر برساتے رہے ہیں. انہوں نے اداکارہ عروہ حسین کو بھی نہیں چھوڑا تھا انہوں نے ان پر بھی جم کر تنقید کی تھی. عروہ حسین نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور ان سے وہاں مختلف قسم کے سوالات ہوئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے مجھے جو کچھ کہا تھا ٹی وی پر بیٹھ کر اس کےلئے انہوں نے مجھ سے بعد میں معافی مانگ لی تھی اور مجھے باقاعدہ انہوں نے گلے لگا کر کہا تھا کہ تم میری بیٹی ہو میں تمہاری عزت کرتا ہوں جو کچھ ہوا وہ

    بس غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا تھا . عروہ حسین نے یہ بھی کہا کہ خلیل الرحمان قمر سے میں نے اتنا ضرور کہا تھا کہ آپ نے تنقید ٹی وی پر بیٹھ کر ہزاروں لوگوں‌کے سامنے کی اور معافی اکیلے میں مانگی لیکن میرے لئے یہ بھی کافی تھا کہ خلیل الرحمان قمر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا گیا کہ انہوں نے جو کچھ کہا وہ غلط تھا اور جو غلطی مان لے اور معافی مانگ لے تو پھر بات کو بھول جانا چاہیے. یاد رہے کہ عروہ حسین نے حال ہی میں‌ ہم ایوارڈز میں شرکت کی تھی وہاں ان کو ایوارڈ بھی ملا اور انہوں نے شو میں پرفارمنس بھی دی.

  • اپنی خامیوں کا اعتراف ہمیں آگے لیجاتا ہے عالیہ بھٹ

    اپنی خامیوں کا اعتراف ہمیں آگے لیجاتا ہے عالیہ بھٹ

    باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ 2022 ملا۔ گوری اور نینیکا کی طرف سے بنائے گئے کانسی کے سونے کے کیپ گاؤن میں TIME ایوارڈ ایونٹ میں عالیہ بھٹ ہمیشہ کی طرح حسین لگ رہی تھیں. تقریب میں عالیہ بھٹ نے ایک متاثر کن تقریر کی، جس میں انہوں نے اپنے والدین مہیش بھٹ اور سونی رازدان، بہن شاہین بھٹ اور شوہر رنبیر کپور کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ بعد اذاں عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر جا کر اپنے ٹائم ایوارڈ کے لمحات کو ایک دلکش کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔ ایک فکر

    انگیز نوٹ میں باصلاحیت اداکارہ نے اپنی خامیوں کو قبول کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو یہ خامیاں ہمیں‌ بناتی ہیں. ہم اپنی خامیوں کے بارے میں دانستہ طور پر سوچنا نہیں‌ چاہتے صرف اس لئے کہ ہم خود میں بھی اور دوسروں کے سامنے اچھے بنے رہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کی رواں برس ستمبر کے مہینے مینں فلم براہمسٹرا ریلیز ہوئی جس میں وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ پہلی بار دکھائی دیں. فلم سپر ہٹ رہی اور شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی. دوسری طرف عالیہ بھٹ بہت جلد ماں بننے جا رہی ہیں اس کو لیکر وہ خود اور ان کا پورا خاندان خاصا خوش ہے.

  • کترینہ کیسی ہیں انہوں نے کر دیا خود ہی خلاصہ

    کترینہ کیسی ہیں انہوں نے کر دیا خود ہی خلاصہ

    کترینہ کیف بالی وڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے ان کو بالی وڈ میں بہت جلد اپنا مقام بنانے میں مدد ملی . کترینہ کیف نے دو دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں کئی بلاک بسٹر فلموں میں‌کام کیا. انہوں نے شاہ رخ خان سے لے کر اکشے کمار، عامر خان اور سلمان خان تک سب ہیروز کے ساتھ کام کیا .کترینہ بھی دوسری اداکارائوں کی طرح کافی زیادہ فین فالونگ رکھتی ہیں، ان کے پرستار ان کے بارے میں جاننے میں دلچپسی رکھتے ہیں. کترینہ کیف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ وہ لائم لائٹ میں ضرور رہتی ہیں لیکن اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتی ہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے 17 سال کی عمر میں کیرئیر کی شروعات کی اس دوران بہت سارے تجربے ہوئے جو عملی طور پر زندگی میں آگے چل کر کام آئے. کترینہ کیف نے یہ بھی کہا کہ میرا جو دل کرتا ہے میں وہی کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کبھی کسی کی

    پرواہ نہیں‌کی جو صحیح لگا وہی کیا . میرا سارا فلمی کیرئیر عوام کی نظروں میں رہا اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے اس سفر میں میرے مداح ہر دم میرے ساتھ رہے. ہاد رہے کہ کترینہ کیف نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو لائم لائٹ سے دور رکھا یہاں تک کہ انہوں نے اپنی شادی اور اس سے پہلے وکی کوشل سے ہونے والی ملاقاتوں کو بھی میڈیا اور لوگوں سے دور رکھا یہی وجہ ہے کہ جب یہ خبر سامنے آئی کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کررہے ہیں اور انٹرنیٹ پر ایک ہلچل مچ گئی تھی.