Baaghi TV

Category: شوبز

  • دنانیر کی نیوریاک میں مستیاں

    دنانیر کی نیوریاک میں مستیاں

    سوشل میڈیا سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی دنانیر مبین آج کل نیویارک میں ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نیویارک کے مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر دیکھی جا سکتی ہیں . وہ اس وڈیو میں سیر سپاٹے اور مستیاں‌ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. دنانیر وڈیو میں خاصی خوبصورت لگ رہی ہیں. انکی یہ وڈیو ان کے مداح خاصی پسند کررہے ہیں. دنانیر مبین اکثر سوشل میڈیا پر ایسی وڈیوز ڈالتی رہتی ہیں جن کو عوامی سطح پر کافی پذیرائی ملتی ہے ان کی ھالیہ اس وڈیو کو بھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے. یاد رہے کہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ ایک وڈیو

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں یہ کہہ رہی ہیں کہ یہ میں ہوں یہ میری فرینڈز ہیں اور ہماری پارٹی ہو رہی ہے. اس وڈیو نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت سمیت پوری دنیا میں‌مقبولیت حاصل کی اور دنانیر کے دیوانے بالی وڈ کے نامور ستارے بھی بن گئے. آج دنانیر پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک اہم نام ہیں وہ ڈراموں میں کام کررہی ہیں وہ مختلف ایونٹس میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کرتی ہیں. یوں سوشل میڈیا نے ان کی قسمت کا ستارہ بلند کر دیا .

  • فرح خان نے گوری خان کے ساتھ پہلی ملاقات کو یاد کیا

    فرح خان نے گوری خان کے ساتھ پہلی ملاقات کو یاد کیا

    فرح خان اور شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی دوستی کافی پرانی ہے یہ دونوں بہت اچھی سہلیاں ہیں اسی لئے ان کو اکثر ملتے ملاتے اور ایک ساتھ گھومتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے . گوری کے ریئلٹی شو ڈریم ہومز کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں فرح خان نے گوری کے ساتھ اپنی دوستی کی کہانی سنائی اور کہنے لگیں کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ آج تک ‘مڈل کلاس پنجابی لڑکی’ ہی ہیں۔ انہوں نے گوری کو اپنے تین بچوں آریان خان، سوہانا خان اور ابرام خان کے لیے غیر معمولی ماں بھی کہا۔ایپی سوڈ کے دوران، فرح نے گوا میں گوری کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے

    ہوئے کہا کہ SRK گوری کو گوا لے آئے جب ان کی ابھی شادی ہوئی تھی اور وہ ”کبھی ہاں کبھی نا” کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ فرح نے کہا کہ اس کی ملاقات گوری سے گوا کے ساحل پر ہوئی۔میں گوری کو اتنے برسوں سے جانتی ہوں یہ آج تک نہیں بدلی .نہ صرف یہ اچھی خاتون ہے بلکہ اسکی عادات بھی بہت اچھی ہیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ گوری خان ایک خاندانی خاتون ہے اس نے خاندان کو بھی جوڑ کر رکھا ہوا ہے. یوں فرح خان نے پروگرام میں گوری خان کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے بتانے کے ساتھ ساتھ گوری کی تعریفوں کے پل باندھے.

  • کارتک آریان نے ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ  شروع کر دی

    کارتک آریان نے ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ شروع کر دی

    کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان یقیناً بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان دونوں کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم بھول بھولیا 2 میں دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا شائقین ان دونوں کی جوڑی کے سحر میں مبتلا ہو گئے. یہ سال مجموعی طور پر بالی وڈ کے لئے خاصا مایوس کن رہا ہے لیکن کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان کے لئے یہ سال خوش قسمت ثابت ہوا ہے کیونکہ ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو اور ان کی جوڑی اس سال کی سپر ہٹ بن گئی ہے . اب یہ خوبصورت جوڑی فلم ستیہ پریم کی کتھا میں نظر آئے گی۔اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات ہو چکی

    ہے اور اس ھوالے سے کارتک آریان نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ”کام پر واپس” اور لکھا کہ ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے اور میں اسکے لئے ممبی میں موجود ہوں.‌ستیہ‌پریم‌‌ کی کتھا‌ کی‌ڈائریکشن مشہور فلمساز سمیر ودوانز کررہے ہیں. کیارا ایڈوانی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اور کارتک کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے اس کےلئے مجھے خوشی ہے اور مجھے یہ بھی بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں اور کارتک آریان ایک بار پھر بڑی سکرین شیر کررہے ہیں. اسی طرح سے ستیہ پریم کی کتھا کے لئے کارتک آریان بھی بہت پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم بھی شائقین کے دل جیتے گی.

  • مجھے پرانی مولا جٹ دیکھنے سے منع کیا گیا تھا عمائمہ ملک

    مجھے پرانی مولا جٹ دیکھنے سے منع کیا گیا تھا عمائمہ ملک

    عمائمہ ملک جو کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں دارو نت کا کردار ادا کررہی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں پرانی مولا جٹ دیکھنے کےلئے منع کیا گیا تھا اور منع بھی بلال لاشاری نے کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر پرانی مولا جٹ دیکھو گی تو تمہارے کام پر اسکا اثر نظر آئیگا اس لئے تم پرانی مولا جٹ نہ دیکھنا. انہوں نے کہا کہ دارو نت نوری نت کی بہن ہے اور نوری نت کی ایک ہی کمزوری ہے اور وہ ہے اسکی بہن . دارو نت اپنے آپ میں ایک مرد ہے اس نے تلوار بازی بھی سیکھی ہوئی ہے ، گھڑ سواری بھی کرلیتی ہے نیرہر وہ کام کر لیتی ہے جو مرد کر سکتے ہیں . اپنی فیملی میں وہ واحد لڑکی ہے باقی اس کی فیملی میں مرد ہی مرد

    ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے بلال لاشاری نے پہلی بار یہ سکرپٹ عمارہ حکمت کے گھر میں سنایا اور میرے ساتھ عمارہ بھی موجود تھیں ہم دونوں نے کہانی سنی اور میرا کردار سنا تو ہم دونوں ہی وائو کررہے تھے عمارہ کو بلال کی اس فلم کآ آئیڈیا ہت اچھا لگا. میں نے کردار کے لئے ہاں کر دی اور مجھے بہت بعد میں پتہ چلا کہ عمارہ حکمت فلم کو پرڈیوس کررہی ہے اور میرا خیال ہے کہ عمارہ حکمت کا یہ بہت اچھا فیصلہ ہے جو انہوں نے کیا ہے . عمائمہ ملک نے کہا کہ ہمارے پاس ایکٹرز ، ڈائریکٹرز سب اچھے ہیں بس کہانی پر اگر توجہ دی جائے تو ہمارے ملک میں کیا نہیں بن سکتا .دا لیجنڈ آف مولا جٹ پوری کی پوری پاکستان میں شوٹ ہوئی ہے .

  • سلمان خان شوٹنگ ختم ہونے کے بعد کھانا پیک کرکے لیجاتے راستے میں فقیرڈھونڈ کو انکو دیتے آشا جھلکا

    سلمان خان شوٹنگ ختم ہونے کے بعد کھانا پیک کرکے لیجاتے راستے میں فقیرڈھونڈ کو انکو دیتے آشا جھلکا

    پرائم ویڈیو تھرلر سیریز ”ہش ہش” سے واپسی کرنے والی بالی وڈ اداکارہ آئشہ جھلکا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان ایک شاندار انسان ہیں. آشا جھلکا نے کہا کہ ہم دونوں نے فلم قربان میں ایک ساتھ کام کیا یہ فلم 1991 میں ریلیز ہوئی تھی ،مجھے یاد ہے کہ سلمان خان سیٹ پر بچا ہوا کھانا پیک کرتے اور پھر کسی فقیر کو ڈھونڈتے اور اسکو دیتے تاکہ وہ کھا سکے. آشا جھلکا نے کہا کہ ہم جب شوٹنگ ختم کرتے تھے تو واپسی پر چاہے جتنی بھی رات ہو چکی ہوتی تھی

    لیکن سلمان خان کھانا کسی فقیر کو تلاش کرکے ضرور اسکو دیتے. ان کا یہ روپ مجھے بہت پسند آیا خوشی یہ ہے کہ سلمان خان آج تک چیرٹی کرتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرتے ہیں. آشا جھلکا نے کہا کہ بھکاری جو سڑکوں پر سوئے ہوتے تھے ان کو اگر کھانے کے لئے جگانا پڑتا تھا تو جگا دیتے تھے اور کہتے تھے کھانا کھا لو. یاد رہے کہ آشا جھلکا سلمان خان کے علاوہ اکشے کمار کے ساتھ جو جیتا وہی سکندر اور کھلاڑی جیسی سپر ہٹ فلموں میں نظر آئیں . آشا جھلکا نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بالی وڈ میں واپسی کی ہے.

  • انڈین پنجابی فلم بابے پنگڑا پاندے کی کل لاہور میں سکریننگ

    انڈین پنجابی فلم بابے پنگڑا پاندے کی کل لاہور میں سکریننگ

    انڈین پنجابی فلم بابے پنگڑا پاندے کی کل لاہور میں سکریننگ کی جا رہی ہے . سکریننگ میں نامور آرٹسٹ سہیل احمد موجود ہوں گے. سہیل احمد کی یہ پہلی کوئی بالی وڈ فلم ہے. اس سے قبل انہوں نے بھارت میں کوئی فلم نہیں کی لہذا سہیل احمد نے پنجابی فلم کے زریعے بالی وڈ میں اینٹری دیدی ہے. دلجیت دوسانجھ کی اس پنجابی فلم سہیل احمد ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گے، فلم کو امر جیت سینگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پرڈیوسر دلجیت دو سانجھ ہیں. اس فلم کی تمام تر شوٹنگ امریکہ میں کی گئی ہے . اس فلم کا جب پہلا ٹریلر جاری کیا گیا اس وقت اداکار سہیل

    احمد نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی فلم بابے پنگڑا پاندے کے بارے میں شائقین کو آگاہ کیا اور کہا کہ انہیں یہ فلم ضرور پسند آئیگی. سہیل احمد نے اپنے فن کی بدولت بے حد شہرت اور عزت کمائی. انہوں نے سٹیج پر ہہت زیادہ کام کیا لیکن جب سٹیج پر بے ہودہ قسم کی جگت بازی کے سلسلے کا آغاز ہوا تو پھر انہوں نے سٹیج سے کنارہ کر لیا. سہیل احمد پاکستانی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں لیکن انڈیا میں یہ ان کی پہلی پنجابی فلم ہے. سہیل احمد کو امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم بے حد پسند آئیگی.

  • فواد خان نے سلطان راہی بارے کیا کہا؟

    فواد خان نے سلطان راہی بارے کیا کہا؟

    فواد خان جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جت میں جو مولا جٹ کا کردار کیا ہے وہ 1979 میں بنی فلم مولا جٹ کے کردار مولا جٹ سے متاثر ہے . آج سے 43 سال قبل ریلیز ہوئی فلم میں مولا جٹ کا کردار سلطان راہی نے ادا کیا تھا لیکن جدید دور کے مولا جٹ فواد خان ہیں. فواد خان نے اپنے ایک حالیہ انڑویو میں کہا ہے کہ سلطان راہی فن کے بادشاہ تھے اور ان کا جو فن ہے میں اسکو بالکل بھی نہیں چھو سکتا. مولا جٹ کا کردار کرنے کےلئے میں نے خاص قسم کی تیاری نہیں کی تھی میری تیاری محدود قسم کی تھی. پرانی مولا جٹ میں‌ نے پوری نہیں دیکھی ہوئی تھی کچھ

    کچھ سینز میں نے دیکھے تھے. سلطان راہی نے جس مہارت سے مولا جٹ کا کردار کیا ویسا کرنا میرے لئے تو ناممکن تھا اس لئے میں نے جگاڑ نکالی اور جدید دور کے مولا جٹ کے کردار کو کیا. اب کیسا کیا یہ تو آپ سب دیکھ کر ہی بتائیں گے. میں‌ نے پوری کوشش کی ہے کہ اس کردار کے ساتھ انصاف کروں. میں جب کوئی پراجیکٹ کر لیتا ہوں تو اس کے بعد میں صرف آڈینز کے ری ایکشن کا منتظر ہوتا ہوں. اب دیکھتے ہیں کہ نئے دور کی مولا جٹ شائقین کو کتنی پسند آتی ہے ویسے مجھے یقین ہے کہ بلال لاشاری نے اچھا کام کیا ہے شائقین مایوس نہیں ہوں گے.

  • ڈرامہ سیریل ہمسفر نے فواد خان کی زندگی کیسے بدلی، انہی کی زبانی

    ڈرامہ سیریل ہمسفر نے فواد خان کی زندگی کیسے بدلی، انہی کی زبانی

    ہر آرٹسٹ کی زندگی کا کوئی ایسا پراجیکٹ ضرور ہوتا ہے جو اسکی زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے. اگر ہم کہیں کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر نے فواد خان کی زندگی بدل کر رکھ دی ان کا کیرئیر عروج پہ پہنچا دیا تو بےجا نہ ہو گا. اور فواد خان بھی اس چیز کو مانتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے میری کیا ماہرہ خان کی بھی زندگی بدل کر رکھ دی. میں مانتا ہوں کہ اس پراجیکٹ نے

    ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور میں آج تک اس ڈرامہ کی تمام ٹیم کو یاد رکھے ہوئے ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں.اس ڈرامے کے بعد شاید میں نے سٹار ڈم دیکھا. جہاں جاتا تھا لوگ پہچانے تھے. آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں ہمسفر کا بہت بڑا ہاتھ ہے. یوں فواد خان نے بتا دیا کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر نے ان کی زندگی کو کس طرح سے بدل کر رکھ دیا کہ بالی وڈ تک ان کی شہرت جا پہنچی آج فواد خان صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں بالی وڈ کے بھی سپر سٹار ہیں. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر میں ماہرہ اور فواد کے علاوہ عتیقہ اوڈھو و دیگر بھی تھے ڈرامے کی ڈائریکشن درمد سلطان کھوسٹ کی تھی.

  • فواد خان کو شعیب منصور سے پہلی بار کس نے ملوایا ؟اور فلم خدا کےلئے انہیں کیسے ملی؟

    فواد خان کو شعیب منصور سے پہلی بار کس نے ملوایا ؟اور فلم خدا کےلئے انہیں کیسے ملی؟

    خوبصورت اور باصلاحیت اداکار فواد خان پہلی بار اگر کسی فلم میں نظر آئے تو وہ فلم تھی خدا کے لئے. فلم خدا کےلئے شعیب منصور نے ڈائریکٹ کی تھی. فواد خان کو اس فلم کے بعد نوٹس کیا گیا انہیں ڈراموں میں بھی کاسٹ کیا گیا. فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے پہلی بار سال 2000 میں ایک سٹ کام کیا تھا، اس کے بعد کافی سال کام نہیں کیا. بلال لاشاری جو کہ میرے سکول کے زمانے کے دوست ہیں ان سے چونکہ میری دوستی ہے لہذا انہوں نے مجھے شعیب منصور سے ملوایا اور ملاقات اچھی رہی، اس کے بعد شعیب منصور نے مجھے فلم

    میں کاسٹ کیا. فواد خان نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں سلیکٹیو رہا ہوں، سلیکٹیو رہنے کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک وقت میں ایک ہی کام کرسکتا ہوں. فواد خان نے اس انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی فلم مولا جٹ کے لئے جو پنجابی بولی وہ شاید اب بھول بھی چکا ہوں گا. میں کراچی میں پیدا ہوا لاہور میں ، میری پرورش ہوئی، گھر میں بھی کبھی پنجابی نہیں بولی گئی لہذا مجھے بالکل ہی پنجابی بولنی نہیں آتی. یاد رہے کہ فواد خان کی فلم مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے

  • آپ میری مدد کریں میں آپکی مدد کروں گا، جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی  گفتگو پر مبنی آڈیو لیک

    آپ میری مدد کریں میں آپکی مدد کروں گا، جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی گفتگو پر مبنی آڈیو لیک

    جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے معاملے نے ایک بار پھر ایک ایسا موڑ لے لیا ہے کہ جس کے بارے میں سن کر آپ حیران ہوجائیں اور آپ بھی شاید سوچنے پر مجبور ہو جائیں کہ کیا واقعی جانی ڈیپ کو ملنے والا انصاف میرٹ پر ہے یا نہیں. حال ہی میں جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو منظر عام پر آئی ہے اس آڈیو میں جانی ڈیپ ایمبر ہرڈ کو کہتے ہوئے سنے جآ سکتے ہیں کہ آپ میری مدد کریں میں‌آپ کی مدد کروں گا . یہ‌آڈیو عدالت میں بھی چلائی گئی ہے.اس آڈیو ٹیپ میں ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت کے حوالے سے

    جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم کی جانب سے چھپائی گئی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔جب سے جانی ڈیپ اور ایمبرہرڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو منظر عام پر آئی ہے عدالت سمیت لوگ حیران ہیں . واضح رہے کہ ایمبرہرڈ نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے اس کے بعد جانی ڈیپ نے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جسے وہ جیت گئے لیکن ایمبر ہرڈ اس فیصلے سے ناخوش تھیں لہذا انہوں نے ایک بار پھر سے عدالت کے ساتھ رجوع کیا اور اب جو تٍفصیلات سامنے آ رہی ہیں وہ کافی حیران کن ہیں‌دیکھنا یہ ہے کہ اب کیس کا فیصلہ کیا ہوتا ہے.