Baaghi TV

Category: شوبز

  • کارتک آریان نے اکانومی کلاس میں سفر کر کے ساتھ بیٹھے مسافروں اور مداحوں کا دل جیت لیا

    کارتک آریان نے اکانومی کلاس میں سفر کر کے ساتھ بیٹھے مسافروں اور مداحوں کا دل جیت لیا

    کارتک آریان بالی وڈ کے اس وقت سب سے زیادہ کامیاب اداکار ہیں ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے اس سال ریکارڈ توڑ بزنس کیا. کارتک آریان اس وقت بالی وڈ کے ہر فلم میکر کی اولین چوائس ہیں. کارتک آریان کو جتنی کامیابی ملی ہے اتنے ہی وہ عاجز انسان ثابت ہوئے ہیں. کارتک آج بھی اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں.انٹرنیٹ پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارتک آریان عام لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور جب جہاز میں بیٹھے مسافروں کو پتہ چلا کہ کارتک ان کے ساتھ بیٹھے ہیں تو سب نے بہت سراہا ، اس دوران کارتک نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر جہاز میں بیٹھے مسافروں کو ہاتھ ہلایا. کارتک کی اس موقع پر کافی وڈیوز اور تصاویر بنائی گئیں. کارتک سے جب سوال کیا گیا کہ

    انہوں نے بزنس کلاس میں سفر کیوں نہیں کیا تو کارتک نے مذاق میں جواب دیا کہ ٹکٹ بہت مہنگے ہیں۔ کارتک آریان سے جہاز میں بیٹھے مسافروں نے سیلفیاں لینے کی درخواست بھی کی آریان نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور کچھ لوگوں نے ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو کی کی جم کر تعریف. کارتک اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہے تھے. سوشل میڈیا پر کارتک کی یہ وڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں اور اداکار کی عاجزی کو بھی بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • کون بنے گا کروڑ پتی 14، امیتابھ بچن اپنی سیٹ سے اٹھ گئے پارٹیسپینٹ خوفزدہ

    کون بنے گا کروڑ پتی 14، امیتابھ بچن اپنی سیٹ سے اٹھ گئے پارٹیسپینٹ خوفزدہ

    ”کون بنے گا کروڑ پتی” شو کو ہندوستان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. اس کی میزبانی امیتابھ بچن کرتے ہیں اس شو کے 13 سیزن کامیابی سے ختم ہونے کے بعد 14 واں سیزن شروع ہوچکا ہے. کون بنے گا کروڑ پتی کے حالیہ شو میں امیتابھ بچن نے 10 پارٹسیپینٹس کا تعارف کروایا. اس کے بعد ایک پارٹیسیپینٹ سندیپ کمار شرما نے بگ بی سے درخواست کی کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ وہ اپنی اہلیہ پر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا قد بالی ووڈ کے میگا اسٹار جیسا ہے۔ اس دوران بگ بی تھوڑے جھک کر کھڑے ہوئے اور کہا کہ سندیپ کا قد ان سے لمبا ہے۔ایک اور

    پارٹیسیپینٹ بیجل ہرش سکھانی جو پیشہ سے ماہر نفسیات ہیں وہ ہاٹ سیٹ پر بیٹھیں انہوں کچھ نفسیاتی مسائل پر تھوڑی بات کی.شو میں ان کے شوہر، والدہ اور ساس ان کے ساتھ تھے۔ گیم کھیلتے ہوئے بگ بی نے ان سے پوچھا کہ وہ کہیں اور کیوں دیکھ رہی ہیں۔ پارٹیسیپینٹ خاتون نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں جس کے بعد بگ بی اپنی سیٹ سے اٹھے اور ان کے شوہر کو ہاٹ سیٹ پر بیٹھنے کو کہا۔انہوں مزید گھوم پھر کر حاضرین سے مذاق میں کہا کہ وہ اس طرح نہیں کھیل سکتے. پارٹیسپینٹ خاتون بیجل نے پھر کہا "جب آپ سوال پوچھتے ہیں تو ڈر لگتا ہے۔” بگ بی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "اگر میں سوال نہیں پوچھوں گا تو ہم گیم کیسے کھیلیں گے؟.

  • ملائکہ اروڑہ  کے سابق شوہر ارباز خان اور بوائے فرینڈ ارجن کپور انہی کے شو میں بنیں گے مہمان

    ملائکہ اروڑہ کے سابق شوہر ارباز خان اور بوائے فرینڈ ارجن کپور انہی کے شو میں بنیں گے مہمان

    ملائکہ اروڑہ بالی وڈ کی بہترین رقاصہ مانی جاتی ہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ اب اپنی بہن امریتا کے ساتھ ایک شو کرنے جا رہی ہیں یہ ایک رئیلٹی شو ہے. خبریں یہ ہیں‌کہ ان کے شو میں ملائکہ اروڑہ کے سابق شوہر ارباز خان اور بوائے فرینڈ ارجن کپور ایک ساتھ شریک ہوں گے اس خبر نے تو جیسے ہلچل ہی مچا دی ہو، کچھ لوگ ہیں حیران اور کچھ ارجن اور ارباز کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے ہیں بےتاب. سب جانتے ہیں‌کہ ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ کی زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ تاہم یہ دونوں اب بھی دوست ہیں اور اپنے بیٹے ارہان خان کے لئے جہاں بھی ایکساتھ جانا پڑے جاتے ہیں.ملائکہ اور امریتا کے قریبی ذرائع کے مطابق شو میں ارباز خان اور ان کے بوائے فرینڈ ارجن کپور بھی دکھائی دیں گے لیکن بالترتیب مختلف

    اقساط میں۔ ارجن کپور اور ارباز خان کے علاوہ اس شو میں امریتا اور ملائکہ کے اہل خانہ اور قریبی دوست بھی دکھائی دیں گے۔ ‘اروڑا سسٹرز’ ملائکہ اور امریتا اروڑا کی ذاتی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان طلاق کے بعد بھی اکثر اپنے بیٹے کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں لیکن یہ بالکل ہی پہلا موقع ہو گا کہ ایک ہی پلیٹ فارم پر ارجن اور ارباز خان ایکساتھ ہوں گے. امریتا اروڑہ نے بھی بالی وڈ فلموں میں کام کیا لیکن ان کی فلموں میں تسلی بخش بزنس نہ کیا. لیکن امریتا اور ملائکہ دونوں فیشن آئی کون مانی جاتی ہیں یہ دونوں اپنے پرستاروں کو متاثر کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں.

  • بگ باس 16 کو عامر خان کے بھائی فیصل خان نے کیوں ٹھکرا دیا؟

    بگ باس 16 کو عامر خان کے بھائی فیصل خان نے کیوں ٹھکرا دیا؟

    بالی وڈ اداکار عامر کے بھائی فیصل خان جنہوں نے نوے کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ” مدہوش” سے کیا تھا اس فلم کے گیت بہت پسند کئے گئے تھے لیکن فیصل خان بطو ہیرو شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے. اس کے بعد ان کے کیرئیر کی بڑی فلم ” میلہ” ہے جس میں ان کے ساتھ عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ تھیں یہ فلم بھی باکس آفس پر بری طرح فلاپ رہی. فیصل خان نے بالی وڈ میں زیادہ کام نہیں‌کیا. وہ کافی برسوں سے منظر سے غائب ہیں. حال میں خبریں آئیں کہ فیصل خان کو بگ باس 16 آفر کیا گیا ہے لیکن اب یہ بھی خبریں سامنے

    آئی ہیں کہ فیصل خان اس شو کا حصہ نہیں بنیں گے اور فیصل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس شو کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بگ باس بہت اچھا پلیٹ فارم ہے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کےلئے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ میں اس کھیل کے لئے فٹ ہوں، مجھے پیسوں کی ضرورت تو ہے نہیں اسلئے کیوں میں اس پنجرے میں بند ہوجائوں ؟ آپ بتائیں کس کو پنجرے میں رہنا پسند ہے ، ہر کوئی آزاد زندگی پسند کرتا ہے اور اسی میں مزا ہے.فیصل خان نے مزید کہا کہ پنجرے میں بند ہونے کا کوئی مزہ نہیں اور انکشاف کیا کہ وہ ایک بار عامر خان کے گھر میں قید ہو چکے ہیں اور دوبارہ پنجرے میں بند ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ میں آزاد رہنا چاہتا ہوں اور پانی کی طرح بہنا چاہتا ہوں.

  • آشا جھلکا نے کیا دیویا بھارتی کو یاد

    آشا جھلکا نے کیا دیویا بھارتی کو یاد

    بالی وڈ اداکارہ آشا جھلکا جو کہ نوے کی دہائی کی بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں انہوں نے اُس دور کے نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا. آشا جھلکا کی 1993 میں ایک فلم آئی رنگ جس میں ان کے ساتھ تھیں خوبصورت اور کم عمر اداکارہ دیویا بھارتی. آشا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے دیویا بھارتی بہت یاد آتی ہے میری اس کے ساتھ بہت زیادہ دوستی تھی. ہاں کچھ اداکارائوں کے ساتھ نہیں بھی بنتی تھی لیکن دیویا واحد ایسی اداکارہ تھی جو میری جان تھی. ہماری اتنی گہری دوستی تھی کہ وہ مجھے اپنے شوہر کی فلموں میں‌کاسٹ کروا لیا کرتی تھیں . انہوں

    نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ فلم وقت ہمارا ہے میں انہوں نے اپنے شوہر ساجد نڈیاڈ والا سے اصرار کرکے مجھے اس فلم کا حصۃ بنایا. جب دیویا کی اچانک موت ہو گئی تو میں صدمے میں چلی گئی تھی مجھ سے تو فلم رنگ کی ڈبنگ ہی نہیں ہوتی تھی بلکہ میں دیویا کا سین دیکھ کر رو دیتی تھی کئی بار ہمیں‌ ڈبنگ کینسل کروانا پڑی. دیویا بھارتی کی یادوں سے نکلنا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا وہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی تھیں لیکن وہ بہت جلدی ہم ب کا ساتھ چھوڑ گئیں لیکن اپنے کام کی وجہ سے وہ آج بھی ہمارے دلوں میں‌زندہ ہیں.

  • کیا رنویر سنگھ کو بولڈ‌فوٹو شوٹ کیس میں کلین چٹ مل جائیگی؟

    کیا رنویر سنگھ کو بولڈ‌فوٹو شوٹ کیس میں کلین چٹ مل جائیگی؟

    بالی وڈ اداکاررنویرسنگھ جو پھنس گئے ہیں غیر ملکی میگزین کے لئے ایک بولڈ‌فوٹو شوٹ کروا کر. کہا جا رہا ہے کہ عریاں فوٹو شوٹ کیس میں رنویر سنگھ کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں اور رنویر سنگھ کا کہنا ہےکہ ان کی ایک تصویر کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے اس تصویر میں رنویر کی باڈی کے پرائیویٹ پارٹس نظر آرہے ہیں اس حوالے سے رنویر کا کہنا ہے کہ یہ جعلی ہے. تاہم پولیس کا بھی کہنا ہے کہ جو تصاویر اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کیں تھیں وہ یقینا ان تصاویر سے الگ ہیں جو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے تصاویر فرانزک لیباررٹری میں تحقیقات کے لئے دیدی ہیں اگر رنویر سنگھ کا دعوی سچ ثابت ہو

    گیا تو یقینا وہ اس کیس سے بری ہوجائیں گے.یاد رہے کہ رنویر سنگھ کو اس فوٹو شوٹ کے بعد کافی زیادہ مزاحمت کا سامنا رہا ہے.یہاں تک کہ انڈیا میں شہر شہر ان کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور رنویر کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو چکا تھا. تاہم رنویر سنگھ کی حمایت میں بالی وڈ کے نامور ستارے اٹھ کھڑے ہوئے تھے اور ان کہنا تھا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ اچھا نہیں‌کیا جا رہا. ارجن کپور ، اہلیہ دیپیکا پاڈوکون، ملائکہ اروڑا ، سلمان خان ، جیکولین ، جھانوی کپور نے باقاعدہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹیں کی اور اداکار کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.

  • فیروز خان کی انکی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی؟‌

    فیروز خان کی انکی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی؟‌

    ٹی وی اداکار فیروز خان جو ہر دلعزیز ہیں ان کی اور انکی اہلیہ کی علیحدگی کی خبریں اس وقت گردش کیں جب ان کی اہلیہ سیدہ علیزے نے فیروز خان کے ساتھ اپنی تمام تر تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا لیں یہاں تک کہ اپنے نام کے ساتھ سے اپنے شوہر کا نام بھی ہٹا لیا. فیروز خان کی اہلیہ کی طرف سے انہوں نے تصاویر ہٹا کر اور نام تبدیل کرکے ظاہر کر دیا ہے کہ ان دونوں کی راہیں جدا ہو چکی ہیں یا ان کے درمیان معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچ چکے ہیں. دوسری طرف فیروز خان نے اپنے بچوں کے ساتھ ملاقات کرنے کےلئے عدالت سے رجوع کر لیا

    ہے کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اہلیہ فیروزخان کو ان کے بچے کے ساتھ ملنے نہیں دے رہیں تھیں جس کے بعد اداکار کو عدالت سے رجوع کر نا پڑا. کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہیں . ان سے جب پوچھا گیا کہ حقیقت کیا ہے تو انہوں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا. یاد رہے کہ فیروز خان کی منگنی پہلے سجل علی کے ساتھ ہوئی تھی لیکن ان دونوں‌کی بہت جلد علیحدگی ہوگئی تھی تاہم ان کا دوسرا رشتہ بھی نہیں چل سکا .

  • پاکستانی ڈراموں کا بھارت کیا کوئی بھی ملک مقابلہ نہیں کر سکتا ثانیہ سعید

    پاکستانی ڈراموں کا بھارت کیا کوئی بھی ملک مقابلہ نہیں کر سکتا ثانیہ سعید

    سئنیر اداکارہ ثانیہ سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں‌ہمیشہ سے ہی بہترین ڈرامہ بنتا آرہا ہے. ہمارے ڈرامے کو آج بھی ہمسایہ ملک بھارت میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. انہوں‌نے کہا کہ انڈیا کیا کوئی بھی دوسرا ملک پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں‌ کر سکتا. ہمارے ہاں موضوع کے اعتبار سے بہترین ڈرامے بن رہے ہیں . ہم نے ہمیشہ اپنے کلچر کو ڈاموں میں دکھایا .ثانیہ سعید اگر کریں کسی نئے یا پرانے فنکار کے کام کی تعریف تو یقینا یہ کوئی معمولی بات نہیں سمجھی جاتی. نہایت ہی منجھی ہوئی اداکارہ ثانیہ سعید نے حال ہی اپنے ایک انٹرویومیں کی نئے فنکاروں کے کام کی بھی تعریف. انہوں نے کھل کر نئے آنے والوں کے کام کو سراہا ہے جس

    کے بعد ان کی اس تعریف کو بڑے پن سے تشبیہ دی جا رہی ہے. ان کا کہنا ہے نئے فنکار کمال کا کام کررہے ہیں. یاد رہے کہ ثانی سعید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے ثانیہ کردار کو خود پر اس طرح سے طاری کر لیتی ہیں کہ حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے. ثانیہ سعید کی رواں برس فلم کملی ریلیز ہوئی اس میں انہوں‌نے ایک اندھی خاتون کا کردار ادا کیا ، ان کے اس کردار کو دیکھ کر دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے، ثانیہ سعید نے ماضی قریب میں بھی ایک ڈرامہ کیا جس کا نام تھا رقیب سے. اس میں بھی انکی اداکاری کو بے حد سراہا گیا.

  • 6 ہفتے کے پیار میں‌ راکھی نے شادی کرلی انجام کیا ہوا؟ راکھی کا بوائے فرینڈ شادی کا سوال گول کر گیا

    6 ہفتے کے پیار میں‌ راکھی نے شادی کرلی انجام کیا ہوا؟ راکھی کا بوائے فرینڈ شادی کا سوال گول کر گیا

    بالی وڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت آج کل اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی کے ساتھ رہ رہی ہیں. دونوں جہاں بھی جاتے ہیں ان سے یہی سوال ہوتا ہے کہ آپ دونوں شادی کب کررہے ہیں. راکھی تو اس رشتے کو لیکر سنجیدہ لگتی ہیں لیکن ان کے بوائے فرینڈ عادل اس رشتے کو لیکر سنجیدہ نہیں دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہے ایکبار پھر عادل درانی نے راکھی کے ساتھ شادی کے سوال کو کر دیا گول. راکھی اور عادل دونوں کی ایک سانگ کی وڈیو ریلیز ہوئی ہے دونوں کو وڈیو میں خاصا پسند کیا جا رہا ہے. میڈیا نے ایکبار پھر راکھی اور عادل سے پوچھا کہ دونوں شادی

    کب کررہے ہیں. اس پر راکھی نے کہا کہ عادل ابھی شادی کے لئے ریڈی نہیں ہے اس نے ابھی سٹار بننا ہے اس لئے اس سے یہ سوال نہ پوچھا کریں. اس پر عادل نے کہا کہ سٹار شادی کے بعد بھی بنا جا سکتا ہے، لیکن راکھی نے پچھلی شادی چھ ماہ کے پیار کے بعد کر لی انجام کیا ہوا؟ میں یہ نہیں‌ کہہ رہا کہ بہت وقت دیدو ، بس راکھی مجھے ایک سال دے دے ، اس کے بعد ہم شادی کرلیں گے میں‌ مسلم بیگ گرائونڈ سے ہوں‌ایکبار شادی کرکے ہاتھ چھوڑنے والوں میں سے نہیں‌ ہوں‌، لہذا شادی کوئی فیشن نہیں‌ ہے کہ بس منہ اٹھا کر کر لی جائے. یوں‌عادل نے ایک بار پھر شادی کا سوال ہوا میں کر دیا .

  • علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر رو پڑے تو مادھوری کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں

    علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر رو پڑے تو مادھوری کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں

    چھوٹی سکرین کے اداکار علی اصغر جو بہترین کامیڈی کرتے ہیں، وہ اداکار رشی کپور کی ایسی کاپی کرتے تھے کہ حقیقت کا گمان ہوتا تھا. ایکبار رشی کپور نے خود کہا تھا کہ علی میری بہترین کاپی کرتے ہیں. علی اصغر کا کپل شرما شو میں دادی کا کردار بہت زیادہ مقبول ہوا یہ کردار انکی نہ صرف پہچان بن گیا ہے بلکہ ان پر دادی کے کردار کی چھاپ لگ گئی ہےاور علی اصغر اس وجہ سے کافی پریشان ہیں علی آج کل ڈانس رائیلٹی شو جھلک دکھلا جا میں پرفارم کررہے ہیں. ان کی اس شو میں پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. حال ہی میں انہوں نے جھلک دکھلا جا میں پرفارمنس دی اس کی تعریف مادھوری ڈکشٹ نے بھی کھل کر کی. اس موقع پر علی اصغر رو پڑے اور کہا کہ میں ایک عرصے سے بہت پریشان ہوں کیونکہ دادی کا کردار کرنے کے بعد مجھے عورتوں کے کردار ہی مل

    رہےہیں. میرے بیٹے نے مجھے صاف صاف کہا کہ کیا آپ کو عورت بننے کے علاوہ کچھ نہیں کرنا آتا؟ وہ مجھ سے ناراض رہنے لگ گیا، اس کی ناراضگی دیکھتے ہوئے میں نے نو ماہ تک کام کی آفرز کو ٹھکرایا، لیکن میں‌ کیا کروں کہ مجھے عورت کے کردار کے علاوہ کوئی اور کردار آفر ہی نہیں‌کیا جاتا. حالانکہ ماضی میں ، میں بہت اچھے اچھے کردار کر چکا ہوں. علی اصغر یہ باتیں‌ کرتے رو پڑے اور مادھوری بھی رو دیں اور بولیں کہ علی آپ ایک بہترین پرفارمر ہو اور ہم آپ کو بہت پسند کرتے ہیں.