Baaghi TV

Category: شوبز

  • زینب شبیر سے لوگ نفرت کیوں کرنے لگ گئے؟‌

    زینب شبیر سے لوگ نفرت کیوں کرنے لگ گئے؟‌

    زینب شبیر کا شمار پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارائوں میں ہوتا ہے زینب شبیر نے نہایت ہی کم وقت میں اپنی پہچان بنا لی ہے. زینب نہ صرف مثبت بلکہ منفی کرداروں میں بھی نظر آرہی ہیں. زینب صرف ہیروئین کے کردا کرنے پر یقین نہیں رکھتیں ان کا ماننا ہے کہ آرٹسٹ کو ہر قسم کے کردار کرنے چاہیں . زینب ڈرامہ سیریل مشکل میں منفی کردار ادا کررہی ہیں ان کے اس کردار کو کافی نوٹس کیا جا رہا ہے. زینب شبیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اسی ڈرامے کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے مشکل کا کردار بہت اچھا لگا اس لئے میں نے حامی بھر لی، لیکن میں

    دیکھ رہی ہو ں کہ میرے اس کردار کی وجہ سے لوگ مجھ سے سچ میں نفرت کرنے لگ گئے ہیں ان کو لگنے لگ گیا ہے کہ شاید میں حقیقت میں ہی ایسی ہوں. اسی لئے مجھے آج کل جو میسجز موصول ہو رہے ہیں ان میں مجھے کافی برا بھلا کہا جاتا ہے مجھے ایسے میسجز پڑھ کر تکلیف تو ہوتی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ شاید میں نے کردار بہت اچھا نبھایا ہے جس کی وجہ سے دیکھنے والوں‌کو حقیقت کا گمان ہونے لگا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی مجھے کافی برا بھلا کہا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پریشان تو نہیں ہوں لیکن اپنے خلاف نیگیٹیو کمنٹس پڑھ کر نروس ہوجاتی ہوں.

  • میں نے ثابت کیا ہے کہ میں مضبوط عورت ہوں  وینا ملک

    میں نے ثابت کیا ہے کہ میں مضبوط عورت ہوں وینا ملک

    ڈرامہ کوئین وینا ملک نے حال ہی میں کہا ہے کہ میں ایک مضبوط عورت ہوں اور مشکل سے مشکل حالات میں ، میں نے ثابت کیا ہے کہ میں ایک امضبوط عورت ہوں. میں نے زندگی میں زندگی بہت مشکل مشکل وقت دیکھے ہیں لیکن ہمت اور حوصلے کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا. میں سمجھتی ہوں کہ جب عورت نے گھر سے باہر کام کرنے کےلئے نکلنا ہو تو اسکو اپنے اعصاب مضبوط کرنے پڑتے ہیں اسکو ایک مضبوط عورت بن کر دکھانا ہوتا ہے تاکہ وہ دنیا کا سامنا کرسکے. وینا ملک نے خواتین کو

    حوصلہ دینے کےلئے کہا کہ آپ حالات سے مت گھبرائیں اور اپنے حقوق کو کبھی نہ چھوڑیں . وینا ملک نے مزید یہ بھی کہا کہ میں‌ نے اپنے کیرئیر میں بہت ساری شخصیات کی ؛پیروڈی کی ، یقینا پیروڈی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا لیکن مجھے بے حد پذیرائی ملی بلکہ جن کی پیروڈی کرتی تھی وہ جب ملتے تو بہت عزت دیتے اور پیار سے ملتے. وینا نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کے لئے اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے کہ اس کے کام کو سراہا جائے .یاد رہے کہ وینا ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور عمران خان کی خاصی سپورٹ کرتی ہیں. کہا یہ بھی جاتا ہے کہ وینا ملک کا اکائونٹ وہ خود نہیں چلاتیں ان کا اکائونٹ کوئی اور چلاتا ہے.

  • سیلاب زدگان کی مدد کے لئے حدیقہ کیانی نے کئے دن رات ایک ، بولیں میرا سیاست سے نہ تعلق ہے نہ ہوگا

    سیلاب زدگان کی مدد کے لئے حدیقہ کیانی نے کئے دن رات ایک ، بولیں میرا سیاست سے نہ تعلق ہے نہ ہوگا

    معروف پاپ گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کا شمار ایسے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو سیلاب زدگان کے ساتھ پہلے دن سے کھڑے ہیں. حدیقہ کیانی مسلسل سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور بے گھر ہوئے لوگوں کی مدد کررہی ہیں .کچھ دیر پہلے ان کی ایک وڈیو دیکھنے کو ملی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خواتین کے درمیان بیٹھی ہوئی ہیں اور ان سے کہہ رہی ہیں کہ ” آپ سب فکر نہ کریں میں آپ کے ساتھ ہوں آللہ آپ کے ساتھ ہے سب ٹھیک ہوجائیگا. میں آپ سب کو ایک بات بتا دوں کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے نہ ہی ہوگا ”یوں حدیقہ کیانی سیلاب سے متاثرہ خواتین کو حوصلہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں. حدیقہ کیانی ریلیف مہم ” وسیلہ” کے تحت لوگوں کی مدد کررہی

    ہیں. یاد رہے کہ حدیقہ کیانی ہزاروں سیلاب زدگان کو پناہ گاہ، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے جُتی ہوئی ہیں. اپنی اسی مہم کے تحت اب انہوں نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ 3 گوٹھوں کی بحالی کی بِیڑا اٹھالیا جبکہ سندھ اور پنجاب کے دور دراز دیہات کو گود لیکر ان کی بحالی کی منصوبہ بندی بھی شروع کردی ہے۔حدیقہ کیانی کی کوششوں کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور ان کی کوششیں یقینا دوسروں کے لئے عملی نمونہ ہیں. حدیقہ کیانی اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹس پر لوگوں سے مسلسل اپیل کررہی ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی جتنی ہو سکے مدد کریں.

  • مایا علی کی خوشی کا بھلا  کیوں نہیں ٹھکانہ؟

    مایا علی کی خوشی کا بھلا کیوں نہیں ٹھکانہ؟

    باصلاحیت اور نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ مایا علی کی خوشی کا نہیں ہے آج کل ٹھکانہ. جی ہاں مایا علی کے پائوں زمین پر نہیں ٹک رہے کیونکہ وہ بن گئی ہیں پھوپھو. مایا علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شئیر کی ہے کہ وہ پھوپھو بن گئی ہیں . اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی بھابھی اور بھائی کا نام لکھ کر کہا ہے کہ مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ میرے بچوں کا اب خود ایک بچہ اس دنیا میں آگیا ہے. اللہ آ لوگوں کی خوشیوں کو بری نظر سے بچائے. ان کی

    بھابھی نے اپنی نند کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انابیہ اپنی پھوپھو سے ملنے کےلئے بےتاب ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ ہماری زندگی میں شامل ہیں. مایا علی کی پوسٹ پر ان کے ساتھیوں‌ نے بھی دیں مبارکباد جنہوں نے مبارکباد دیں ان میں اذان سمیع خان ، آئمن خان ، حنا آفریدی کے نام قابل ذکر ہیں. یاد رہے کہ مایا علی آج کل شعیب منصور کی نئی فلم آسمان بولے گا کی شوٹنگ کررہی ہیں. اس میں ان کے ساتھ نامور ماڈل عماد عرفانی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں .

  • کراچی سے سارا کام لاہور شفٹ ہوجانا چاہیے کراچی رہنے والا شہر نہیں رہا نوشین شاہ

    کراچی سے سارا کام لاہور شفٹ ہوجانا چاہیے کراچی رہنے والا شہر نہیں رہا نوشین شاہ

    جو منہ میں آئے وہ بول دینے والی اداکارہ نوشین شاہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے شو میں شرکت کی ہے اس میں ان سے مختلف قسم کے سوال ہوئے ایک سوال ایسا بھی ہوا کہ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش ہوجائے تو پانی میں ڈوب جاتا ہے جبکہ لاہور آئیں تو بہت اچھا لگتا ہے یہاں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی نہیں ہیں‌پرسکون ٹریفک ہے .اگر ہم کراچی سے موازنہ کریں تو لاہور کی ٹریفک کافی کنٹرولڈ ہے. یہاں تروتازگی بخشنے والا سبزہ بھی ہے. احمدعلی بٹ نے نوشین شاہ سے سوال کیا کہ آپ لوگ اتنے سالوں سے کراچی رہ رہے ہیں باہر کیوں نہیں نکلتے

    تو اس پر نوشین شاہ نے کہا کہ باہر نکلیں بھی تو کوئی فائدہ نہیں اور مجھے نہیں‌ پتہ کہ سندھ گورنمنٹ سے احتجاج کریں یا سیاسی جماعتوں کو
    اسکا ذمہ دار ٹھہرائیں. نوشین شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم تو سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں کہ کراچی سے سارے کام کا سیٹ اپ ختم کرکے لاہور شفٹ کیا جائے کیونکہ کراچی میں اب رہنے والا حال نہیں رہا. میں یہ مانتی ہوں کہ کراچی ایک ایسا شہر ہے جس کے سر پر ملک چل رہا ہے یہاں وسیع پیمارے پر کاروبار ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کراچی کو کبھی مین ٹین ہی نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے مسائل گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں.

  • ثناء جاوید اور عثمان خالد بٹ کو رد کر دیا شائقین نے سٹوڈنٹس کے کردار میں

    ثناء جاوید اور عثمان خالد بٹ کو رد کر دیا شائقین نے سٹوڈنٹس کے کردار میں

    رائٹر صائمہ اکرم چوہدری جن کے لکھے ہوئے سکرپٹس شائقین کافی پسند کرتے ہیں خصوصی طور پر ان کے ہلکے پھلکے کامیڈی ڈراموں کے تو شائقین بہت مداح ہیں. صائمہ اکرم چوہدری کا لکھا ہوا ڈرامہ کالا ڈوریا کی پہلی قسط حال ہی میں آن ائیر گئی ہے. مرکزی کرداروں میں اداکارہ ثناء جاوید اور عثمان خالد بٹ ہیں. دونوں یونیورسٹی میں‌پڑھتے ہیں. ڈرامہ شائقین نے سوال اٹھا دیا ہے کہ ثناء جاوید اور عثمان خالد بٹ کہاں سے لگتے ہیں یونیورسٹی کے طالب علم ؟. ناقدی نے تو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ دونوں کم از کم ان کرداروں کے لئے سوٹ ایبل نہیں ہیں. ثناء جاوید اور عثمان

    خالد بٹ نے جو کردار کئے ہیں یہ کردار تو کسی نئے لڑکے لڑکی یا کسی کم عمر لڑکے لڑکی کو دئیے جانے چاہیں تھے. جبکہ دوسری طرف ان دونوں کو پسند بھی کی جا رہا ہے لیکن مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ڈرامہ شائقین نے ثناء اور عثمان خالد بٹ کو ان کے کرداروں میں رد کر دیا ہے. یاد رہے کہ ثناء جاوید اور عثمان خالد بٹ پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دئیے ہیں اس سے پہلے انہوں نے ایک ساتھ کوئی بھی پراجیکٹ نہیں‌کیا. جبکہ صائمہ اکرم چوہدری نے بھی پہلی بار ان کے لئے لکھا ہے. ابھی ڈرامے کی ایک ہی قسط آن ائیر گئی ہےاور ڈرامہ شائقین نے ثناء جاوید اور عثمان خالد پر تنقید کے نشتر برسا دئیے ہیں.

  • بائیکاٹ مہم کیا اجے دیوگن کی فلم  تھینک گاڈ کا بزنس بھی کھا جائیگی؟

    بائیکاٹ مہم کیا اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ کا بزنس بھی کھا جائیگی؟

    یہ سال بالی وڈ انڈسٹری کے لئے خاصا مایوس کن رہا ہے کیونکہ اس سال ابھی تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان میں چند ایک نے کامیابی حاصل کی لیکن زیادہ تر فلمیں ہو گئی ہیں بائیکاٹ مہم کا شکار. فلم لال سنگھ چڈھا ، رکشا بندھن جیسی بڑی فلمیں بائیکاٹ ٹرینڈ کھا گیا ہے. بھارت میں اس وقت بہت ہی منظم انداز میں بائیکاٹ ٹرینڈ چل رہاہے. کرن جوہر کی فلم براہمسٹرا کے لئے بھی بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا تھا لیکن فلم نے اچھا بزنس کر لیا ہے لیکن اس فلم کے بہت زیادہ یا ریکارڈ توڑ بزنس والی خبروں پر بھی سوال بالی وڈ کے لوگوں نے ہی اٹھا دئیے ہیں. اب کہا

    جا رہا ہے کہ بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ جس میں اجے دیوگن کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں ، یہ بھی بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار ہو نے جا رہی ہےاس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے. حال ہی میں فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اس ٹریلر کے بعد ریاست کرناٹکا میں ہندوں کے گروپ جناجاگروتی سمیتی کی جانب سے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ فلم ٹریلر میں چتراگپتا بھگوان اور یاما بھگوان کا مذاق اڑایا گیا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے اور ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے.

  • ماہرہ خان کے بعد ہمایوں سعید آئے فردوس جمال کے نشانے پر، بولے بیچارے کے پاس نہ آواز ہے نہ باڈی لینگوئج

    ماہرہ خان کے بعد ہمایوں سعید آئے فردوس جمال کے نشانے پر، بولے بیچارے کے پاس نہ آواز ہے نہ باڈی لینگوئج

    سینئر اداکارہ فردوس جمال نے شاید قسم کھا رکھی ہے کہ انہوں نے جب بھی بات کرنی ہے ایسی کرنی ہے جس سے ان پر شدید قسم کی تنقید ہو. ماہرہ خان کو بوڑھی اور ہیروئین نہ آنے کا مشورہ دینے کے بعد انہوں نے اداکار ہمایوں سعید کی اداکاری پر بھی سوال اٹھا دئیے ہیں . انہوں‌نے تو ہمایوں سعید کے بارے میں کہہ دیا ہے کہ اس بیچارے کی تو بات ہی نہ کریں نہ اسکی آواز ہے نہ اسکی باڈ لینگوئج نہ ہی کردار ہے. تفصیلات کے مطابق فردوس جمال گزشتہ دنوں احمد علی بٹ کے پروگرام میں مہمان بنے . احمد علی بٹ نے پانچ نام فردوس جمال کے سامنے رکھے اور ان کو دس

    میں سے نمبر دینے کو کہا تو ہمایوں سعید کی باری آئی تو اسکو صفر ہی دے دیا بولے نہ اس کی آواز ہے نہ باڈی لینگوئج ہے نہ ہی کردار ہے. یوں فردوس جمال نے ہمایوں سعید کی اداکاری پر سوال اٹھا دئیے بلکہ ان کو اداکار ماننے سے ہی انکار کر دیا. فردوس جمال نے تو نعمان اعجاز کو چھ نمبر دئیے چار شخصیت کے دو اداکاری کے. سہیل احمد کی کی جم کر تعریف اور ان کو دس میں سے باراں نمبر دے دئیے. فردوس جمال نے فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کو دس میں سے چار چار نمبر دئیے. یوں فردوس جمال ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں کیونکہ انہوں نے تو ہمایوں سعید کو سیدھا بیچارہ ہی کہہ دیا اور ایک نمبر دینے کے بھی قابل نہ سمجھا.

  • ڈائریکٹر سید نور نے پہلی بار کھل کر داستان سنائی اپنی اور صائمہ کی شادی کی

    ڈائریکٹر سید نور نے پہلی بار کھل کر داستان سنائی اپنی اور صائمہ کی شادی کی

    ڈائریکٹر سید نور پہلی بار کھل کر بات کی ہے اپنی اور صائمہ نور کی شادی کی. انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم گھونگھٹ کے دوران میری صائمہ نور کے ساتھ محبت پروان چڑھی اور پنجابی فلم چوڑیاں کی ریلیز کے بعد ہم نے شادی کر لی لیکن اس شادی کو سات آٹھ سال خفیہ رکھنا پڑا. انہوں نے کہا کہ جب میری اہلیہ رخسانہ نور کو پتہ چلا تو وہ خفا ہوئیں لیکن پھر بعد میں مان گئیں اور رخسانہ ہی وہ پہلی انسان تھیں جنہوں نے ہم دونوں کی اس شادی کو قبول کیا تھا. سید نور نے مزید کہا کہ جب میری اور صائمہ کی شادی ہوئی تو بہت سارے لوگوں نے باقاعدہ پیشن گوئیاں کیں کہ یہ شادی چند مہینوں میں ختم ہوجائیگی لیکن ایسا نہ ہو سکا کیونکہ ہماری محبت سچی تھی. بلکہ ہم دونوں کی فیملیوں نے اس شادی کو ختم کروانے کی بہت کوشش کی. سید نور نے یہ بھی

    کہا کہ رخسانہ اور صائمہ کا آپس میں ایک اچھا تعلق تھا. پھر ایسا بھی ہواکہ ہماری طلاق کی جھوٹی خبریں‌چلائیں گئیں یقینا جھوٹی تھیں لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا. انہوں نے کہا کہ یہ الزام بھی غلط ہے کہ میں نے صائمہ کی خاطر دوسری ہیروئنز کو نظر انداز کیا صرف صائمہ کو ہی کردار دئیے. انہوں نے ایسی باتیں کرنے والوں سے ہی سوال کر ڈالا بولے کیا جو کردار صائمہ نے کئے وہ کوئی اور اداکارہ کر سکتی تھی؟ یوں سید نور نے پہلی بار اپنی اور صائمہ کی محبت کی کہانی پر پہلی بار کھل کر بات کی.

  • ہونٹوں پر مرچی پائوڈر لگا کر انہیں گلابی کرنے کا نسخہ دینے والی دنانیر پڑ گئیں مشکل میں

    ہونٹوں پر مرچی پائوڈر لگا کر انہیں گلابی کرنے کا نسخہ دینے والی دنانیر پڑ گئیں مشکل میں

    سوشل میڈیا سے مشہور ہو کر اداکارہ بننے والی دنانیر مبین پڑ گئی ہیں مشکل میں ، رپورٹس کے مطابق دنانیر نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں وہ لڑکیوں کو ہونٹوں پر مرچی پائوڈر لگا کر انہیں گلابی کرنے کا نسخہ بتا رہی ہی. دنانیر کو اس وڈیو کے بعد لیا جا رہا ہے آڑھے ہاتھوں. معروف ’کین ڈول‘ عرف عدنان ظفرنے دنانیر مبین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو کیا بتا رہی ہیں، اگر کسی کو ہونٹ گلابی کرنے اور پھیلانے کا اتنا ہی شوق ہے تو پیسے جمع کر کے سرجری کروا لے مگر گھر میں لال مرچ کا پاؤڈر اس طرح سے استعمال نہ کرے، دنانیر غلط گائیڈ کررہی ہیں۔عدنان ظفر نے مزید کہا کہ لال مرچی تو ہونٹوں کو جلا کر رکھ دے گی یا کسی بیماری میں مبتلا کر دے گی لہذا

    لڑکیاں اس ٹوٹکے کو بالکل نہ آزمائیں. اور گھریلو ٹوٹکے تو بالکل نہیں آزمانے چاہیں. یاد رہے کہ دنانیر مبین نے وڈیو میں کیمرے کے سامنے یٹرولیم جیل میں لال مرچ اور دار چینی کا پاؤڈر ملا کر 5 منٹ کے لیے اپنے ہونٹوں پر لگایا، اس پیسٹ سے دنا نیر کے ہونٹ گلابی اور پھول تو گئے مگر انہیں پیسٹ میں لال مرچی ہونے کے سبب کافی زیادہ تکلیف اٹھانی پڑی اور اس تکلیف کا انہوں نے وڈیو میں زکر بھی کیا.یوں دنانیر مبین پر ہورہی ہے خوب تنقید.