Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہونٹوں پر مرچی پائوڈر لگا کر انہیں گلابی کرنے کا نسخہ دینے والی دنانیر پڑ گئیں مشکل میں

    ہونٹوں پر مرچی پائوڈر لگا کر انہیں گلابی کرنے کا نسخہ دینے والی دنانیر پڑ گئیں مشکل میں

    سوشل میڈیا سے مشہور ہو کر اداکارہ بننے والی دنانیر مبین پڑ گئی ہیں مشکل میں ، رپورٹس کے مطابق دنانیر نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں وہ لڑکیوں کو ہونٹوں پر مرچی پائوڈر لگا کر انہیں گلابی کرنے کا نسخہ بتا رہی ہی. دنانیر کو اس وڈیو کے بعد لیا جا رہا ہے آڑھے ہاتھوں. معروف ’کین ڈول‘ عرف عدنان ظفرنے دنانیر مبین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو کیا بتا رہی ہیں، اگر کسی کو ہونٹ گلابی کرنے اور پھیلانے کا اتنا ہی شوق ہے تو پیسے جمع کر کے سرجری کروا لے مگر گھر میں لال مرچ کا پاؤڈر اس طرح سے استعمال نہ کرے، دنانیر غلط گائیڈ کررہی ہیں۔عدنان ظفر نے مزید کہا کہ لال مرچی تو ہونٹوں کو جلا کر رکھ دے گی یا کسی بیماری میں مبتلا کر دے گی لہذا

    لڑکیاں اس ٹوٹکے کو بالکل نہ آزمائیں. اور گھریلو ٹوٹکے تو بالکل نہیں آزمانے چاہیں. یاد رہے کہ دنانیر مبین نے وڈیو میں کیمرے کے سامنے یٹرولیم جیل میں لال مرچ اور دار چینی کا پاؤڈر ملا کر 5 منٹ کے لیے اپنے ہونٹوں پر لگایا، اس پیسٹ سے دنا نیر کے ہونٹ گلابی اور پھول تو گئے مگر انہیں پیسٹ میں لال مرچی ہونے کے سبب کافی زیادہ تکلیف اٹھانی پڑی اور اس تکلیف کا انہوں نے وڈیو میں زکر بھی کیا.یوں دنانیر مبین پر ہورہی ہے خوب تنقید.

  • امید ہے کرن جوہر اپنی فلم براہمسٹرا کی ناکامی کو میرے سر نہیں تھوپیں گے کے آر کے

    امید ہے کرن جوہر اپنی فلم براہمسٹرا کی ناکامی کو میرے سر نہیں تھوپیں گے کے آر کے

    پرڈیوسر اور رائٹر یہاں تک کہ خود فلم کرٹک بھی کہنے والے کمال آر خان نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ہے اس میں انہوں نے کرن جوہر سے کہا ہے کہ دیکھ لو کرن جوہر میں نے تو ابھی براہمسٹرا پر ریویو بھی نہیں دیا لیکن اس کے باوجود لوگ براہمسٹرا کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں نہیں‌ جا رہے. فلم فلاپ ہو چکی ہے اور امید ہے کہ بالی وڈ کے دوسرے لوگوں‌ کی طرح کرن جوہر آپ مجھے اپنی فلم کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے. یاد رہے کہ ابھی گزشتہ روز ہی کمال آر خان نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان لوگوں‌ کے منہ بند کئے تھے جو کہہ

    رہے کہ کمال آر خان کی گرفتاری کے پیچھے کرن جوہر ، سلمان خان ، شاہ رخ خان اکشے کمار اور اجے دیوگن کا ہاتھ ہے ، کمال آر خان نے کہا تھا کہ ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے میری گرفتاری کے پیچھے. میری قسمت میں یہ سب لکھا تھا یہ ہو کر ہی رہنا تھا اور مجھے کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے. کمال آر خان تقریبا بالی وڈ سٹارزکو لیتے ہیں آڑھے ہاتھوں اس کے بعد خود بھی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں لیکن کمال آر خان میں کمال کی انرجی اور حوصلہ ہے وہ کسی کی بھی تنقید سے نہیں گھبراتے.

  • انسانی سمگلنگ کیس میں دلیرمہندی کو انکی سزا کے خلاف سٹے آڈر مل گیا

    انسانی سمگلنگ کیس میں دلیرمہندی کو انکی سزا کے خلاف سٹے آڈر مل گیا

    بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہدی جن کو بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبولیت حاصل ہے وہ پھنسے ہوئے ہیں انسانی سمگلنگ کے کیس میں. انسانی سمگلنگ کا کیس گلوکار دلیر مہدی پر 2003 میں بنا تھا، بعد ازاں ان کے دہلی والے آفس میں چھاپہ مارا گیا انہیں عدالت کی طرف سے دو سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی. دلیر مہدی گزشتہ ڈھائی ماہ سے جیل میں قید تھے لیکن ان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ ہریانہ ہائیکورٹ نے دلیر مہدی کی سزا کے خلاف اسٹے آڈر جاری کر دیا ہے. یوں دلیر مہدی کو عدالت کی جانب سے ایک بڑا ریلیف مل گیا ہے اور

    ساتھ ہی دلیر مہدی کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. انسانی سمگلنگ کیس میں ان کے بھائی میکا کا نام بھی آچکا ہے. یاد رہے کہ گلوکار دلیر مہدی جب سے جیل میں تھے ان پرستار خاصے مایوس تھے وہ اپنے پسندیدہ گلوکار کو سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر کافی رنجیدہ تھے تاہم اب ان کے پرستار کافی خو دکھائی دے رہے ہیں. دلیر مہدی کے کریڈٹ پر نامور پنجابی گیت ہیں انہوں پاکستانی گلوکاروں کے پنجابی گیتوں کی بھی کافی بار کاپی کیا، اس کے باوجود دلیر مہدی اپنا ایک خاص انداز رکھتے ہیں جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے.

  • نادیہ حسین بابر علی کی وڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

    نادیہ حسین بابر علی کی وڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

    آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہر کوئی اپنی کوئی نہ کوئی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لوگوں سے داد وصول کررہا ہوتا ہے۔ حال ہی میں ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین اور سینئر اداکار بابر علی نے اپنی ایک وڈیو انسٹاگرام پر جاری کی۔ یہ مزاحیہ وڈیو ہے جس میں نادیہ حسین اور بابر علی لپ سنگ کررہے ہیں ۔ وڈیو کچھ اس طرح ہے بابر علی نادیہ حسین سے کہتے ہیں شکر ہے خوبصورتی پر ٹیکس نہیں ہے ورنہ مجھے کروڑوں روپے بھرنا پڑنا تھا، نادیہ حسین بابر علی کی یہ بات سن کر خوش ہوتی ہیں بنیادی طور پر بابر علی نادیہ کے بارے میں نہیں بلکہ اپنے چہرے کے بارے میں کہہ رہے ہوتے ہیں نادیہ جب یہ محسوس کرتی ہیں تو وہ برا مناتی ہیں۔وڈیو کے آخر میں نوے کی دہائی کے بھارتی گلوکار کمار شانو کا گیت لگایا جاتا ہے” کتنا حسین چہرہ کتنی پیاری آنکھیں” .

    نادیہ حسین اور بابر علی کی اس وڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے، خصوصی طور پر ان کی اس میں اداکاری اور چہرے کے تاثرات بہت سراہے جا رہے ہیں. یاد رہے کہ نادیہ خان نہ صرف ماڈل اور اداکارہ ہیں بلکہ بیوٹیشن بھی ہیں‌انہوں نے حال ہی میں لاہور میں اپنے میک اپ برینڈ کے دو شاپنگ مالز میں ریک بھی لگائے ہیں. دوسری طرف بابر علی ہمیشہ کی طرح صرف جاندار کرداروں میں ہی نظر آتے ہیں اس کے لئے چاہے ان کو کسی سکرپٹ کا کتنا ہی انتظار کیوں نہ کرنا پڑے.

  • ماہرہ خان کو کبھی بوڑھی نہیں کہا فردوس جمال

    ماہرہ خان کو کبھی بوڑھی نہیں کہا فردوس جمال

    اداکارہ ماہرہ خان جن کی اداکاری پر کئی بار کئی شخصیات سوال اٹھا چکی ہیں، فردوس جمال بھی ان میں سے ایک ہیں انہوں نے ماضی میں ماہرہ خان کے حوالے سے سخت قسم کے بیانات دئیے. جب ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی یہاں تک کہ ان کا ہم ٹی وی نے بائیکاٹ کر دیا اور ان کے بیٹے کو بھی کام حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آئیں تو فردوس جمال کو اپنا بیان واپس لینا پڑا اور کہنا پڑا کہ ان کا وہ مقصد نہیں تھا جو سمجھا جا رہا ہے. ایکبار پھر سینئر اداکار فردوس جمال نے ماضی میں ماہرہ خان کے متعلق دئیے بیان کے بارے میں بات کی ہے ان کا کہنا ہے میں‌ نے

    کبھی ماہرہ خان کو بوڑھی نہیں کہا، ہاں یہ میری رائے ضرور ہے کہ ماہرہ خان ہیروئنز کے کرداروں میں اچھی نہیں لگتیں ، بس یہی تب بھی کہا تھا، ماہرہ خان کو اپنی عمر کے حساب سے کردار کرنے چاہیں. فردوس جمال نے کہا کہ ماہرہ خان بوڑھی نہیں ہیں‌لیکن ہیروئنز کےکرداروں‌میں بھی نہیں جچتی. فردوس جمال نے ماضی میں جب اس قسم کا بیان دیا تھا ان کے ساتھی فنکاروں نے ہی انکا بائیکاٹ کر دیا تھا. یاد رہے کہ فردوس جمال کی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بہت زیادہ خدمات ہیں انہیں ان کے خدمات کے اعتراف میں متعدد مرتبہ ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے. تاہم وہ اپنے مزاج کے انسان ہیں جو دل میں آتا ہے بول دیتے ہیں.

  • عالیہ بھٹ کی گود بھرائی کی رسم

    عالیہ بھٹ کی گود بھرائی کی رسم

    مہیش بھٹ کی اور سونی رازدان کی بیٹی عالیہ بھٹ جو کہ آج کل امید سے ہیں ان کے بے بی شاور کی تیاریاں ان کی ماں اور ساس نیتو کپور زورو شور سے کررہی ہیں. خوشی بھرے اس موقع کو منانے کےلئے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کافی پرجوش ہیں . ان کے ساتھ ساتھ کپور اور بھٹ خاندان کی خوشی سنبھالے نہیں سنبھالی جارہی. کہا جا رہا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گود بھرائی کی رسم کی جائیگی جس میں بھٹ اور کپور فیملی اپنے قریبی دوستوں سمیت رشتہ داروں‌کو مدعو کریں گے. کہا جا رہا ہے کہ کھانے میں سبزی سے بنی چیزیں رکھی جائیں گی اور عالیہ

    بھٹ اور رنبیر کپور کے بچپن کی تصویروں سے وینیو کو سجایا جائیگا. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ گود بھرائی پر زیب تن کرنے کےلئے عالیہ بھٹ خاص جوڑا تیار کروا رہی ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی رواں برس اپریل میں ہوئی تھی، اس شادی کے لئے رنبیر کپور کے والد رشی کپور کافی پرجوش تھے لیکن ان کی زندگی وفا نہ کر سکی اور وہ شادی میں شریک نہ ہو سکے.تاہم کوئی بھی تقریب ہو رنبیر کپور والد کی تصویر اٹھائے پھرتے ہیں. دوسری طرف سونی رازدان کا کہنا ہے کہ ان کے پائوں تو زمین پر ٹک ہی نہیں‌رہے، مہیش بھٹ اور نیتو کپور کے بھی یہی تاثرات ہیں.

  • شہبازشیگری بہت اچھےانسان ہیں:بس قسمت میں ایسےتھا:آئمہ بیگ نےاپنی منگنی ٹوٹنےکا باقاعدہ اعلان کردیا

    شہبازشیگری بہت اچھےانسان ہیں:بس قسمت میں ایسےتھا:آئمہ بیگ نےاپنی منگنی ٹوٹنےکا باقاعدہ اعلان کردیا

    لاہور:شہبازشیگری بہت اچھےانسان ہیں:بس قسمت میں ایسےتھا،اطلاعات کے مطابق آئمہ بیگ نے پہلے اپنی منگنی ٹوٹنے کی پوسٹ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کومنٹس بند کر دیئے ، تاہم بعد میں انہوں نے بعد میں اپنی ہی پوسٹ کو ڈیلٹ کر دیا

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پراپنی منگنی ٹوٹنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ انہوں نے لکھا کہ اب شہباز شیگری اور وہ اب ساتھ نہیں۔

    پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی گذشتہ برس شہباز شیگری سے منگنی کی ۔ دونوں شوبز شخصیات کی منگنی کی یہ تقریب ایک میگا ایونٹ تھا جس میں شوبز کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی تھی ۔ اسی تقریب میں آئمہ بیگ کے بازو پرامام ضامن پہنے والی تصویر پر گلوکارہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

     

     

     

    گذشتہ کئی دنوں نے آئمہ بیگ اور شہباز شیگری کی علحیدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ لیکن اب اداکارہ نے باضابطہ طورپر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پراس خبر کا اعلان کیا کہ ان کی اورشہبازکی راہیں جدا ہوچکی ہیں ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ahmed sheikh (@ahmeddxedits)

    گلوکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ شہباز کے ساتھ گزارے اچھے لمحات کی وجہ سے ان کا احترام کرتیں ہیں۔ انہوں نے یہ لکھا کہ بعض اوقات کچھ غلط ہونے کی کوئی اور وجہ ہوتی ہے ۔ اب سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہماری راہیں الگ ہو چکی ہیں ۔ لیکن ہم دونوں اچھا کر رہے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اور شہباز اب ایک نہیں رہیں ۔ آئمہ نے اپنی تحریر کے آخری الفاظ یہ لکھے کہ کوئی بھی سوری کا ٹیکسٹ بالکل نہیں ، ہم بالکل خیریت سے ہیں ۔

     

     

     

    آخر میں آئمہ نے لکھا کہ میوزک زندگی ہے، دیکھیں کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے ؟آئمہ نے اپنی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد کومنٹس کو بند کر دیا ، تاہم بعد میں یہ پوسٹ ڈیلٹ کر دی۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • عاطف اسلم نے سیلاب زدگان  کی مدد کے لئے اپیل کر دی

    عاطف اسلم نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپیل کر دی

    معروف گلوکار عاطف اسلم جن کے پرستار پاکستان انڈیا سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں ، چونکہ ان کی کہی ہوئی بات کو لوگ غور سے سنتے ہیں اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنے پرستارں سے اپیل کی ہے کہ جتنا ہو سکے سیلاب زدگان کی مدد کی جائے. ضروری نہیں ہے کہ آپ کے پاس لمبے چوڑے پیسے ہوں تب ہی آپ کسی کی مدد کر سکتے ہیں . آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ آپ سیلاب زدگان کو دے سکتے ہیں . عاطف اسلم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو وڈیوز موجود ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے سیلاب نے کتنی تباہ کاریاں کی ہیں لیکن ہم نے آنکھوں سے جا کر اصل صورتحال دیکھی ہے سیلاب نے بہت بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں کی ہیں. ایسی تباہ کاریاں کہ دل ہل جائے. لوگ پریشان حال ہیں کھلے

    آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں.حال ہی میں ہمارا قافلہ سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچا وہاں ہم لوگوں کی جتنی مدد کر سکتے تھے ہم نے کی. لوگوں کے پاس خوراک پھر بھی موجود تھی جن چیزوں کی زیادہ ضرورت تھی ان میں ٹینٹس وغیرہ کے نام قابل زکر ہیں. ہم یہاں سے زیادہ تر ٹینٹس اور کمبل و دیگر چیزیں لیکر گئے تھے. ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں وہ ترستی آنکھوں کے ساتھ ہماری مدد کے لئے منتظر ہیں.

  • شاہ رخ خان صبح ساڑھے چار بجے عباس مستان کے گھر کیوں گئے؟‌

    شاہ رخ خان صبح ساڑھے چار بجے عباس مستان کے گھر کیوں گئے؟‌

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے 1993 میں ریلیز ہوئی فلم بازیگر سے سٹار ڈم کا مزہ پہلی بار چکھا. اس فلم کو اس سال کی ہر کیٹگری میں ایوارڈز ملے. اپنے حالیہ انٹرویو میں عباس مستان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو اپنے نیگیٹیو کریکٹر کے لئے ایوارڈ ملے گا اس کی ان کو توقع نہیں تھی.شاہ رخ خان کے ساتھ شلپا شیٹی اور انوملک کو بھی ایورڈ ملا کل ملا کر 8سے 9 ایوارڈ اس فلم کے حصے میں آئے . فلم نے چونکہ بہت زیادہ ایوارڈ جیتے ہم بہت خوش تھے ہم دونوں نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر کی راہ لے لی . صبح ساڑھے چار ہوئے تو ہمارے گھر کے دروازے

    پر کسی نے دستک دی مجھے یاد ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا تھا اور اس روز پہلا یا دوسرا روزہ تھا. دستک ہوئی ہم نے دروازہ کھولا تو کیا دیکھتے ہیں کہ شاہ رخ خان کھڑے ہیں ان کے پیچھے انو ملک اور رتن جین بھی تھے . شاہ رخ خان نے گھر آتے ہی ہمیں گلے لگایا اور کہا کہ آپ آفٹر پارٹی میں موجود نہیں تھے، اس لیے میں آپ کا آشیرواد لینے سے پہلے یہ ٹرافی لے کر گھر نہیں جا سکتا۔ایک اچھی ملاقات کے بعد ہم ان سب کو چھوڑنے کے لئے دروازے پر گئے شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ہمیں گلے لگایا اور کہا کہ میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھولوں گا میں نے سوچا تھا کہ میں‌ آپ کا آشیرواد لینے کے بعد ہی میں گوری کے پاس جاؤں گا۔

  • شاہ رخ خان بازیگر میں نیگیٹیو کردار کے بعد کامیڈی فلم کیوں کرنا چاہتے تھے؟

    شاہ رخ خان بازیگر میں نیگیٹیو کردار کے بعد کامیڈی فلم کیوں کرنا چاہتے تھے؟

    بالی وڈ کے باصلاحیت ڈائریکٹر عباس مستان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان فلم بازیگر کے بعد کامیڈی کردار کرنا چاہتے تھے. انہوں نے کہا کہ بازیگر میں شاہ رخ خان نے نیگیٹیو کردار کیا اس کے بعد انہوں نے ہمیں کہا کہ اب وہ کسی کامیڈی کردار میں‌شائقین کو نظر آنا چاہتے ہیں . عباس مستان جنہوں نے کامیڈی سے لے کر تھرلر، سسپنس اور رومانس تک مختلف موضوعات پر کام کیا. اپنے حالیہ انٹرویو میں عباس مستان نے کہا کہ بادشاہ لفظ آج تک شاہ رخ خان کے نام کے ساتھ جڑا ہوا ہے ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ایسا ہوگا. فلم بادشاہ کا ٹائٹل کیسے رکھا گیا اور فلم کا خیال کیسے آیا اس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سکرپٹ آیا اور پھر ٹائٹل ، بادشاہ

    ٹائٹل رکھنے کے بعد ہم نے شاہ رخ خان کا انتخاب کر لیا اور ویسے بھی ہم شاہ رخ خان کے ساتھ بازیگر کے بعد کام کرنا چاہتے تھے اور شاہ رخ ہم سے پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ اب میں کوئی کامیڈی ٹائپ کردار کرنا چاہتا ہوں کیونکہ بازیگر میں نیگیٹیو کردار کر چکا ہوں. یاد رہے کہ فلم ”بادشاہ” میں شاہ رخ خان اور ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ جانی لیور، امریش پوری، راکھی گلزار، شرت سکسینا، دیپ شیکھا، پریم چوپڑا، دیپک تیجوری، سچن کھیڈیکر، پنکج دھیر، سوربھ ناکران، سوربھ ناکران جیسے باصلاحیت اداکاروں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاتھا فلم کا میوزک کافی پسند کیا گیا تھا جبکہ اسکا باکس آفس بزنس نارمل تھا.