Baaghi TV

Category: شوبز

  • جس دن میرے بچے کی موت ہوئی میں صبح تک سو نہیں سکی زارا نور عباس

    جس دن میرے بچے کی موت ہوئی میں صبح تک سو نہیں سکی زارا نور عباس

    سینئر اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی زارا نور عباس جو کہ اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو شئیر کی ہے اس میں انہوں نے اس تکلیف کو بیان کیا ہے جس سے وہ گزری ہیں. انہوں نے اس تکلیف اور غم کا اظہار کیا ہے جو کسی بھی ماں کے لئے کسی پہاڑ ٹوٹنے سے کم نہیں ہے. زارا نور عباس نے کہا کہ جس روز میرا بچہ دنیا سے چلا گیا یعنی اللہ کو پیارا ہو گیا میں اس رات بہت تکلیف میں رہی تمام رات روتی رہی اور صبح تک سو نہ سکی . میں نے وہ رات یا وہ وقت کیسے گزارا یہ میں ہی جانتی ہوں ، میں شدید تکلیف میں تھی میں اپنا پہلا بچہ کھو چکی تھی جس کے لئے میں بہت خوش تھی. میں ایک ایسے کرب میں مبتلا ہو گئی تھی جس سے نکلنا ناممکن لگ رہا تھا. زارا نور عباس نے

    کہا کہ میں ڈپریشن کی گولیاں لیتی رہی ہوں اور پچھلے سال میں نے ڈپریشن سے چھٹکارا ھاصل کرنے کے ڈپریشن کی دوائیاں لیں. لیکن اب میں نے ایسی دوائیاں کھانا چھوڑ دی ہیں. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے بچے کی موت سے پہلے میں نے ڈاکٹر کو بتادیا تھا کہ میں ڈپریشن کی مریضہ ہوں اور میں اسکی دوائیاں بھی لے رہی ہوں. یاد رہے کہ زارا نور عباس اسد صدیقی سے قبل بھی ایک شادی کر چکی تھیں وہ شادی طلاق کی صورت میں ختم ہوئی .

  • ٹک ٹاکر کنول آفتاب  کی  گود بھرائی کی تصاویر تنقید کی زد میں

    ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی گود بھرائی کی تصاویر تنقید کی زد میں

    ٹاکر کنول آفتاب اور ان کے شوہر ذوالقرنین حیدر سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں ان کی ٹک ٹاک وڈیوز بہت زیادہ مقبول ہیں انہیں عوام میں خاصی مقبولیت حاصل ہے. کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر دونوں نے محبت کی شادی کی. کنول آفتاب جو کے پریگنینسی کے عمل سے گزر رہی ہیں ان کی ہوئی گزشتہ روز گود بھرائی. گود بھرائی کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں ان سے محسوس ہوتا ہے کہ ٹک ٹاکر کی یہ رسم بڑے پیمانے پر ہوئی. کنول نے اس موقع پر لال رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا تھا کنول خاصی خوبصورت لگ رہی تھیں. شادی شدہ اس جوڑے کی تصاویر جب انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیں تو ان کے پرستاروں نے ان کو جہاں مبارکبادیں دیں وہیں ان پر تنقید کے نشتر بھی برسائے گئے. بہت

    سارے صارفین نے ان تصاویر کو بے حیائی سے منسوب کیا اور کہا کہ شرم آنی چاہیے اس طرح کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے یہ ہندئوں کی رسمیں ہیں. یاد رہے کہ کنول آفتاب ٹک ٹاکر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معروف ویب سائٹ کے ساتھ بھی منسلک رہی ہیں کافی عرصہ تک وہ بطور میزبان ایک پروگرام بھی کرتی رہی ہیں. دوسری طرف ذوالقرنین حیدر اپنی اہلیہ کنول کے ساتھ وڈیوز تواتر کے ساتھ بناتے اور ٹک ٹاک پر شئیر کرتے رہتے ہیں.

  • بالی وڈ کی ہیروئنز کا پریگنینسی کے دوران شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑ گیا

    بالی وڈ کی ہیروئنز کا پریگنینسی کے دوران شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑ گیا

    بالی وڈ کی ہیروئنز میں پریگنینسی کے دوران فوٹو شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑتا جا رہا ہے. عالیہ بھٹ جو کہ امید سے ہیں وہ اسی حالت میں نہ صرف کام کررہی ہیں بلکہ جہاں بھی جاتی ہیں تصاویر بنواتی ہیں. ان کی اس حالت میں وڈیوز اور تصاویر خاصی وائرل ہو رہی ہیں. اسی طرح سے بی پاشا باسو بھی اسی وقت سے گزر رہی ہیں انہوں نے بھی اپنے شوہر کے ساتھ ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے. ان کے اس بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن بی پاشا باسو یا ان جیسی دیگر ہیروئنز تنقید کی فکر نہیں کرتیں. ان دونوں سے پہلے انوشکا شرما اور کرینہ کپور نے بھی پریگنینسی کے دوران بولڈ فوٹو شوٹ کروائے .انوشکا شرما نے تو اپنے شوہر کے ساتھ بولڈ تصاویر خود سوشل میڈیا پر جاری کیں.اس سے پہلے

    بھی دیکھیں تو ماہیما چوہدری ، نیہا ککر ، جنیلیا ڈی سوزا ، ایشوریا رائے ، دیا مرزا ، شریا گھوشال ، پریتی زنٹا و دیگر نے اس پیریڈ کے دوران اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں. اگر ہم پاکستان میں دیکھیں تو ماڈ ل فیا نے پریگنیسی کے دوران ایک بولڈ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر شئیر کیا فیا ان تصاویر کے بعد آئیں خاصی تنقید کی زد میں، فیا کی دو بیٹیاں اور شوہر بھی اس فوٹو شوٹ میں ان کے ساتھ تھے. فیا نے تنقید کرنے والوں‌کو دیا تھا منہ توڑ‌جواب اور کہا تھا کہ ان کی زندگی ہے وہ جیسے مرضی جئیں.

  • میری گرفتاری کے پیچھے کرن جوہر کا ہاتھ نہیں تھا  کے آر کے

    میری گرفتاری کے پیچھے کرن جوہر کا ہاتھ نہیں تھا کے آر کے

    بالی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور مصنف کمال رشید خان المعروف کے آر کے نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ میری گرفتاری کے پیچھے فلمساز کرن جوہر کا ہاتھ ہے میں اس بات سے انکار کرتا ہوں ایسا بالکل بھی نہیں ہے کرن جوہر کو ایسا کرنے کی کیا ضرورت ہے بھلا. کرن جوہر کیا عامر خان ،شاہ رخ خان ، اجے دیوگن اور اکشے کمار کسی کا ہاتھ نہیں ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ شکر ہے خدا کا میں گھر خیر خیریت سے پہنچ گیا ہوں اور میں کسی سے کسی قسم کا بدلہ نہیں لینا چاہتا جو بھی ہوا ہے میں اس کو بھول گیا ہوں ، شاید یہ

    سب میری قسمت میں لکھا ہوا تھا اور یہ ایسے ہی ہونا تھا. انہوں نے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ گرفتاری کے دوران میرا دس کلو وزن کم ہوا ہے اور ان دس دنوں میں جیل میں صرف پانی پی کر زندہ رہا. یاد رہے کہ کمال آر کے کو ممبئی پولیس نے دبئی سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری کی وجہ ان کے اکشے کمار اور دیگر بالی ووڈ شخصیات کے خلاف پرانے ٹوئٹس اور جنسی چھیڑ چھاڑ پر درج مقدمہ تھی۔ کے آر کے کافی تلخ مزاج رکھتے ہیں وہ ہر دوسرے فنکار پر تنقید کے نشتر چلاتے رہتے ہیں بہت سارے فنکار ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے.

  • منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس  تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب

    منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب

    نئی دہلی: دہلی پولیس کے اکنامک اوفینسز ونگ نے200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ایک بار پھر اداکارہ جیکولین فرنینڈس دہلی پولیس کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہوئیں دہلی پولیس جیکولین فرنینڈس سے ان کے دوست سکیش چندر شیکھر کے ساتھ ان کے تعلقات اور ان سے ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

    سینئر پولیس افسر نے اے این آئی کو بتایا کہ جیکولین کو جواب دینے والے سوالات کی ایک فہرست تیار کی ہے سوالات سکیش کے ساتھ اس کے تعلقات اور اس سے ملنے والے تحائف پر مبنی تھے۔


    تفتیش کے دوران اداکارہ سے پوچھا جائے گا کہ وہ کتنی بار سکیش سے ذاتی طور پر ملیں اور کتنی بار اس سے فون پر بات کی۔ ساتھ ہی پولیس نے پنکی ایرانی کو بھی تفتیش کے لیےطلب کیا ہے، جس نے جیکولین کے ساتھ رابطے میں سکیش کی مدد کی تھی کیونکہ وہ ان دونوں کو جانتی تھی جیکولین سے صبح 11 بجے سے پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے جوکہ کئی گھنٹے طویل ہو سکتی ہے

    ذرائع کے مطابق کیس میں مزید وضاحت کے لیے پنکی اور جیکولین کو پوچھ گچھ کے دوران آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔ جیکولین کو بتایا گیا ہے کہ ان کی تفتیش کچھ دن بڑھ سکتی ہے اور اسی کے مطابق دہلی میں اپنے قیام کی منصوبہ بندی کرنے کو کہا گیا ہے۔

    اس سے پہلے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین کو اپنی چارج شیٹ میں نامزد کیا تھا جس میں سکیش شامل تھا۔

    تحقیقاتی ایجنسی کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکار جیکولین مجرمانہ معاملات میں سکیش کے ملوث ہونے کے بارے میں جانتی تھیں لیکن اس نے اپنے مجرمانہ ماضی کو نظر انداز کرنے کا انتخاب کیا اور اس کے ساتھ مالی لین دین میں ملوث ہوگئی۔


    ایک اور افسر نے کہا کہ جیکولین کے لیے تیار کیے گئے سوالات کا سیٹ اس سے مختلف ہے جو نورا فتیحی سے پوچھے گئے تھے، جنہیں پہلے کیس میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا انہیں یہ بھی معلوم کرنا ہوگا کہ آیااس کیس میں ملوث دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کو تحائف وصول کرنے کے بارے میں جانتی تھیں اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی سے بھی تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    ستمبر-اکتوبر 2021 میں ایجنسی نے فتیحی کے بیانات ریکارڈ کیے جہاں اس نے مبینہ مجرم اور اس کی اداکار بیوی لینا سے تحائف وصول کرنے کا اعتراف کیا ای ڈی نے دہلی پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر پر مبینہ گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ فرنینڈس کے بیانات 30 اگست اور 20 اکتوبر 2021 کو ریکارڈ کیے گئے تھے، جہاں اس نے چندرا شیکھر سے تحائف وصول کرنے کا اعتراف کیا تھا اور اس آمدنی کا استعمال کیا تھا اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے لیے قیمتی تحائف خریدے تھے جو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون 2002 کے سیکشن 3 کے تحت منی لانڈرنگ کے جرم کے مترادف ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی پولیس نے اداکارہ کو تفتیش کے لیے 29 اگست اور 12 ستمبر کو طلب کیا تھا جیکولین فرنینڈس پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ اس مقدمے میں کرناٹک کے بنگلورو کے رہنے والے سکیش چندرا شیکھر نامی داکارہ کا دوست اس وقت دہلی کی جیل میں بند ہیں اور ان کے خلاف 10 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات درج ہیں-

  • جھانوی کپور ہیں اپنی ماں  سری دیوی کی خوبصورتی سے متاثر

    جھانوی کپور ہیں اپنی ماں سری دیوی کی خوبصورتی سے متاثر

    بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ اپنی ماں سری دیوی کی خوبصورتی سے بے حد متاثر ہیں ، خصوصی طور پر جب ان کو کام کرتا دیکھتی تھیں اس دوران جب وہ تیار ہوتی تھیں اور اپنا میک اپ کرتی تھیں تو میں بہت زیادہ متاثر ہوتی تھی اس کے علاوہ جب وہ بیرون ملک بھی شوٹنگ کےلئے جاتی تھیں تو مجھے بہت اچھا لگتا تھا. اپنی ماں کو دیکھ کر ہی میں نے ہیروئین بننے کا فیصلہ کیا. جھانوی کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری ماں سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ میں اداکارہ بنوں لیکن میرے والد بونی کپور نے میرا ساتھ دیا اور میں شوبز میں آئی. اپنے حالیہ انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ہر انسان خود

    کو دوسروں سے نہ صرف خوبصورت سمجھتا ہے بلکہ خوبصورت نظر بھی آنا چاہتا ہے. میں تو سمجھتی ہوں کہ جو عورت خوبصورت ہے تو اسکو اپنی خوبصورتی پر ناز کرنا چاہیے یہ اس کا حق ہے جس کو استعمال کرنے پر تنقید کرنے کو بے جا نہیں سمجھتی. یاد رہے کہ جھانوی کپور کی دوستی سیف علی خان کی بیٹی سارا خان سے بہت زیادہ ہے دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ وقت بیتاتی ہوئی نظر آتی ہیں. کرن جوہر کے پروگرام میں دونوں ایک ساتھ انٹرویو بھی دے چکی ہیں.

  • براہمسٹرا کی کامیابی کے بعد  ، عالیہ اور رنبیر مزید بھی ایکساتھ کام کریں گے ؟

    براہمسٹرا کی کامیابی کے بعد ، عالیہ اور رنبیر مزید بھی ایکساتھ کام کریں گے ؟

    فلم براہمسٹرا کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے تھے فلم کی پرموشنز بھی جم کر کی گئیں عالیہ بھٹ جو کہ امید سے ہیں انہوں نے اسی حالت میں فلم کی پرموشنز بھی کیں. عالیہ اور رنبیر فلم کی کامیابی کے لئے پر امید تھے تاہم فلم نے پہلے تین دن ریکارڈ توڑ بزنس کیا. فلم میں عالیہ اور رنبیر پہلی بار ایکساتھ دکھائی دئیے ہیں اس سے پہلے کبھی بھی انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سکرین شئیر نہیں کی. حقیقی زندگی کے ساتھی جب سکرین پر آئے تو انہیں ایک ساتھ سراہا گیاہے. شائقین رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو بڑی سکرین پر دیکھنا چاہتے تھے اور پھر فلم کی کہانی بھی خاصی جاندار تھی لہذا فلم سپر ہٹ ہوئی. اب حقیقی زندگی کے اس جوڑے کو ایک دوسرے کےلئے خوش قسمت قرار دے دیا گیا ہے.

    فلم میکرز کی کوشش ہے کہ ان دونوں کو ایک ساتھ اپنی فلم میں کاسٹ کریں تاہم عالیہ اور رنبیر نے ایک ساتھ ابھی تک کوئی فلم سائن نہیں کی. دوسری طرف عالیہ بھٹ کی بھی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ مزید فلموں میں بھی کام کریں. رنبیر کپور کا بھی یہی کہنا ہے کہ اگر ہمیں کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو یقینا ایک دوسرے کے ساتھ کام ضرور کریں گے اور میں بہت شکر گزار ہوں اپنے چاہنے والوں کا جنہوں نے ہماری فلم کو بے حد پسند کیا ہے.

  • شگفتہ اعجاز کی مزاحیہ ٹک ٹاک وڈیو وائرل

    شگفتہ اعجاز کی مزاحیہ ٹک ٹاک وڈیو وائرل

    کل سے سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک مزاحیہ وڈیو وائرل ہو رہی ہے اس وڈیو کو بہت زیاد پسند کیا جا رہا ہے خصوصی طور اداکارہ کے چہرے کے تاثرات بہت سراہے جا رہے ہیں. وڈیو میں دراصل آج کل کے ایسے صحافیوں پر طنز کی گئی ہے جو کسی بھی سنجیدہ مسئلے پر غیر سنجیدہ یا بے تکا سا سوال کرتے ہیں. وڈیو میں شگفتہ اعجاز سے پوچھا جاتا ہے ” اچھا یہ بتائیں بم کیسے پھٹا” ؟ اس کے جواب میں
    شگفتہ اعجاز بولتی ہیں کہ بم ایکدم سے نہیں‌ پھٹا، پہلے بم ہمارے بازئوں میں آیا ” مجھے دیکھ کر شرمایا ، پھر لڑھکتے لڑھکتے میرے نزدیک آیا اور بولا میں بم ہوں برا نہ مانیں تو میں‌ پھٹ جائوں؟ تو میں‌نے کہا کہ جب آہی گئے تو پھٹ لو”.

    شگفتہ اعجاز کی اس وڈیو سے صارفین بہت زیادہ محظوظ ہورہے ہیں. یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک پر آنے والی ایسی پاکستانی فنکارا ہیں جو ٹک ٹاک کے مزاج کے مطابق وڈیوز بنا رہی ہیں لیکن وہ وڈیو اصلاحی بناتی ہیں. شگفتہ اعجاز اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ بھی ٹک ٹاک وڈیوز بھی بناتی ہیں ان کو ٹک ٹاک پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے. شگفتہ ویسے تو بہت سنجیدہ کردار کرتی ہیں لیکن ان کا مزاحیہ اور الگ سا روپ دیکھ کر ان کے مداح بہت زیادہ محظوظ ہو رہے ہیں.

  • پاسپورٹ پر میری عمر سات سال زیادہ لکھی ہوئی ہے  ریشم

    پاسپورٹ پر میری عمر سات سال زیادہ لکھی ہوئی ہے ریشم

    لالی وڈ اداکارہ ریشم نے حال ہی میں جیو نیوز کے شو ہنسنا منع میں شرکت کی ہے، شو میں ان کے ساتھ اداکار وسیم عباس بھی موجود تھے. میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ میرے پاسپورٹ پر میری عمر سات سال زیادہ لکھی ہوئی ہے ، زیادہ اس لئے لکھی گئی عمر کیونکہ مجھے عمرہ کی ادائیگی کرنی تھی اور میری عمر کم تھی اسلئے عمر بڑھا کر لکھی گئی تاکہ مجھے ویزہ مل سکے اور میں عمرہ کی ادائیگی کر سکوں.مجھے آج تک لوگ کہتے ہیں کہ میری عمر بہت زیادہ ہے ٹھیک ہیں کہتے رہیں مجھے اس چیز سے بالکل بھی فرق

    نہیں‌ پڑتا. مجھے اللہ کے گھر جانا تھا چلی گئی وہاں دعا کی کہ اللہ مجھے ہمیشہ اپنا محتاج رکھنا اور اللہ نے میری سن لی. میزبان نے کہا کہ آپ کے پاس موقع تھا پیرس سیٹل ہونے کا لیکن آپ نے لاہور کو ترجیح دی کیا یہ سچ ہے؟ تو ریشم نےکہا کہ جی ہاں ایسا ہی ہے میں نے لاہور کو ترجیح دی پیرس میں رہنا میرا خواب نہیں تھا. ریشم نے کہا کہ میری ایک عادت ہے کہ میں یہ دیکھتی ہوں کہ اگلے کا دل کتنا بڑا ہے اگر کسی کی جیب میں‌پانچ سو روپے ہیں بے شک وہ مجھ پہ خرچ نہ کرے لیکن اس کا دل بڑا ہونا چاہیے.
    ریشم کی اس شو میں کی گئی گفتگو کافی وائرل ہو رہی ہے اور ایک بار پھر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ لڑکیاں اپنی عمر کیوں چھپاتی ہیں.

  • طلاق تک معاملات پہنچ چکے تھے لیکن ڈرتی تھی لوگ کیا کہیں گے مایا خان

    طلاق تک معاملات پہنچ چکے تھے لیکن ڈرتی تھی لوگ کیا کہیں گے مایا خان

    اداکارہ اور میزبان مایا خان ن حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی زندگی سے جڑے کچھ معاملات پر بات کی ہے . انہوں نے کہا ہے کہ میری شادی 2011 میں ہوئی میرے شوہر باہر اور میں یہاں رہتی تھی میں ان کے ساتھ اس طرح سے رہی نہیں جس طرح سے میاں بیوی ایک ساتھ رہتے ہیں ہمارے معاملات خراب ہوئے تو بات طلاق کی طرف جا رہی تھی میں اسی ڈر می بیٹھی رہی کہ لوگ کیا کہیں گے میرے بہن بھائیوں کا کیا بنے گا امی ابو کو لوگ باتیں کریں گے لیکن طلاق ہونی تھی ہو گئی، اس چیز نے مجھے ہلا کر رکھ دیا. اس چیز نے میری ذہنی صحت پر بہت برااثر ڈالا اسی دوران میرے بھائی کو کینسر ہو گیا، اسی دوران ایکدن مجھے سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ مجھے تواس

    شو سے نکال دیا گیا ہے جو میں کررہی ہوں. میرا گھر سے نکلنا مشکل ہوا تھا اسی دوران میرا بھائی چل بسا. پھر میں کچھ بہتر ہوئی تو میں نے ایک ٹی وی پر پروگرام شروع کیا اسی دوران میری ملاقات کسی سے ہوئی اور ہماری شادی ہوگئی، لیکن شادی کے بعد پتا چلا کہ یہ تو ایک غلطی تھی کیونکہ یہ شادی مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی تھی ایکبار پھر میں اس تکلیف سے گزری مجھے مارا پیٹا جاتا تھا پولیس تک مجھے اس معاملے کو لیجانا پڑا ، تو میں نے زندگی میں بہت زیادہ مشکل وقت دیکھا لیکن اس مشکل وقت کے بعد اللہ تعالی نے مجھے ایک ہمت طاقت دی. میں‌لڑکیوں سے یہی کہوں گی کہ اٹھیں اور اپنی زندگی کا چارج خود سنبھالیں.