Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہم ایوارڈز  کی ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی کمائی سیلاب زدگان پر خرچ ہو گی

    ہم ایوارڈز کی ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی کمائی سیلاب زدگان پر خرچ ہو گی

    پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی نے ایک تاریخ رقم کر دی ہے، سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں ، گھر اور دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں. ایسے میں ہر کوئی اپنے تائیں جتنا ہو سکے سیلاب زدگان کی مدد کررہا ہے. ہم ٹی وی بھی اس میں پیچھے نہیں رہا. ہم ٹی وی کے سی ای او درید قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہم ایوارڈز کینڈا کے پلیٹ فارم کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے اور ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے آمدنی کا ایک حصہ امداد اور بحالی کی کوششوں کیلئے عطیہ کریں گے. انہوں نے یہ اعلان ہمدرد فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون کے دوران کیا .اس سے پہلے بھی ہم نیٹ ورک نے سیلاب متاثرین کےلئے فنڈز اور اشیائے ضروریہ کے لئے ٹیلی تھون کا اہتمام کیا جس کی میزبانی احسن خان‘

    صنم جنگ اور کرن خان نے کی تھی. اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کریں. یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا بدترین سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا جیسا اس بار آیا ہے. سیلاب زدگان کھلے آسمان کے نیچے امداد کے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں . اس سیلاب کی تباہ کاریوں کی متعدد وڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں یہ تمام وڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں.

  • شمعون عباسی نے ریشم کو بھگو بھگو کر لگا دیں

    شمعون عباسی نے ریشم کو بھگو بھگو کر لگا دیں

    جیسا کہ اداکارہ ریشم کی دریا کے کنارے مچھلیوں کو کھانا ڈالنے کی وڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے اس پر ہر کوئی تبصرہ کررہا ہے.اسی طرح کا تبصرہ اداکار شمعون عباسی نے کیا . شمعون عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ریشم کی اسی وڈیو کو شئیر کیا اور اسکے کیشپن میں لکھا ” میں یا کوئی بھی آپ کے اچھے برے عمل کو جج کرنے والا کوئی نہیں مگر جب اس طرح کے عمل میں حصہ لیا کریں تو کیمرہ استعمال کرنے سے اجتناب کیا کریں اور اگر ضروری ہو تو تھوڑا سا گلوبل انوائرمنٹ کے بارے میں سوچ کر یہ سب کریں. پلاسٹک کا استعمال پوری دنیا میں خطرناک سمجھا جاتا ہے اسے ڈسٹ بن میں پھینکا کریں . اللہ آپ کے اچھے عمل کے بدلے میں آپ کے رزق میں اضافہ کریں امین ”. یوں شمعون عباسی نے

    اداکارہ ریشم کو عزت احترام اور محبت سے سنا دیں اگر یہ کہا جائے کہ بھگو بھگو کر لگائیں تو بے جا نہ ہو گا.
    یاد رہے کہ اداکارہ ریشم کی مچھلیوں کو دریا کے کنارے کھڑے ہو کر خوراک ڈالنے والی وڈیو سوشل میڈیا پر اچھی خاصی تنقید کی زد میں ہے . شمعون عباسی ایک باصلاحیت اداکار ہیں لیکن وہ ایک عرصہ سے شوبز کی چکا چوند سے الگ ہی نظر آتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ باقاعدگی سے نظر آرہے ہوتے ہیں ھالانکہ ان کے پرستار ان کو سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں.

  • ریشم پھنس گئیں مشکل میں

    ریشم پھنس گئیں مشکل میں

    اداکارہ ریشم جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ایسی وڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں کہ جن میں وہ کبھی نیاز دلا رہی ہوتی ہیں کبھی کوئی دیگ بنا رہی ہوتی ہیں کبھی کسی کی مدد کررہی ہوتی ہیں. ایک ایسی ہی وڈیو ان کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس میں وہ دریا کے کنارے اپنی گاڑی روک کر باہر نکلتی ہیں اور باہر نکل کر وہ مچھلیوں کے کھانے کےلئے گوشت اور ڈبل روٹی پھینکتی ہیں ان کے اس عمل کی تو تعریف ہورہی ہے لیکن انہوں نے جو گوشت اور گوشت کے پلاسٹک کے تھیلے دریا میں خوراک پھینکنے کے ساتھ ہی پھینک دئیے اس پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ ماحولیاتی اور آبی آلودگی سے بے خبر ہیں شاید ان کو پتہ ہی نہیں کہ آبی اور

    ماحولیاتی آلودگی کیا ہوتی ہے. سوشل میڈیا پر ریشم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے تاہم ریشم کی جانب سے اس ھوالے سے نہ معذرت اور نہ ہی کوئی رد عمل سامنے آیا ہے . لیکن جنہوں نے بھی وڈیو دیکھی ہے وہ اداکارہ پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں. ناقدین کا کہنا ہےکہ صرف ریشم ہی نہیں بلکہ ہمارے ہاں ہر دوسرا انسان اس طرح کے کام کرتا پایا جاتا ہے جو کہ نہایت ہی غلط ہے لوگوں کو شعور اور آگاہی دئیے جانے کی اشد ضرورت ہے.

  • اللہ کو منہ نہیں دکھانا؟ مشی خان کا حکومت سے سوال

    اللہ کو منہ نہیں دکھانا؟ مشی خان کا حکومت سے سوال

    جیسا کے ہر دوسرا انسان بجلی کے زیادہ بلوں سے بلک اٹھا ہے معمولی بل بھی بیس تیس ہزار سے کم نہیں بھیجا جا رہا. مشی خان بھی چیخ اٹھی ہیں انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے حکومت پر جی بھر کر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا غصہ نکالا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ گھر بند ہو اور صرف فریج چل رہا ہوں اس کا بھی بل اچھا خاصا آرہا ہے. فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے. مشی خان نے کہا کہ میری تو سمجھ میں نہیں آرہی کہ یہ حکومت آخر کرنا کیا چاہ رہی ہے. مجھے اتنا فرق پڑ رہا ہے تو دوسروں کو

    کتنا پڑتا ہو گا اور خصوصی طور پر ایسے لوگوں کو جن کی تنخواہیں اتنی کم ہیں وہ گھر کا کرایہ دیں بچوں کی سکول کی فیسیں دیں یا صرف بجلی کا بل بھر کے بھوکے پیاسے بیٹھ جائیں. مشی خان نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اللہ کو منہ نہیں دکھانا ، قبروں میں نہیں جانا ؟ یا ساری زندگی یہیں بیٹھے رہنا ہے خدا کا خوف کریں. یاد رہے کہ مشی خان عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں اور ان کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتیں یہی وجہ ہے کہ وہ عمران خان کے علاوہ آنے والی ہر گورنمنٹ کو آڑھے ہاتھوں لیتی ہیں.

  • کیا پوجا مشرا نے بگ باس میں جانے کےلئے سلمان خان سے معافی مانگی ہے؟

    کیا پوجا مشرا نے بگ باس میں جانے کےلئے سلمان خان سے معافی مانگی ہے؟

    پوجا مشرا جو بگ باس میں شرکت کر چکی ہیں، بگ باس سے نکلنے کے بعد انہوں نے بگ باس کی انتظامیہ اور سلمان خان پر بے اتنہا الزامات لگائے اور یہاں تک کہہ دیا کہ بگ باس کے گھر ان کا ریپ ہوا اور سلمان خان نے پوجا کا ساتھ نہیں دیا وہ حقیقت جانتے تھے. پوجا مشرا نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان نے ان کو دھوکہ دیا اور بالی وڈ میں انہیں فلمیں دلوانے کی بجائے انہوں نے سوناکشی سنہا کو بریک دیا. اس طرح کے اندھا دھند کئی الزامات پوجا مشرا کی طرف وقتا فوقتا سلمان خان پر لگتے رہے. لیکن انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے سلمان خان سے معافی مانگ لی اور کہا کہ ان کو اکسایا گیا تھا کہ وہ سلمان خان کے خلاف بولیں اور سوناکشی سنہا کی فیملی نے ان پر جادو ٹونے کروائے تاکہ ان کا کیرئیر نہ آگے بڑھ سکے ان

    کو کام نہ ملے سکے اور ان کے حصے کا کام سوناکشی کو ملتا رہے. پوجا مشرا نے جب معافی مانگی تو ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ کلرز ٹی وی بھی ان کو معاف کر دے اور بگ باس 16 میں انہیں ایکبار آنے کا موقع دیں. انہوں‌نے کہا کہ بگ باس نے ان کا بہت خیال رکھا اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ ایک بار پھر بگ باس کا حصہ بنیں اور سلمان خان اس سلسلے میں‌ان کی مدد کریں. کہا جا رہا ہے کہ پوجا مشرا نے سلمان خان اور کلرز ٹی وی سے معافی صرف بگ باس میں شریک ہونے کے لئے مانگی ہے. دوسری طرف سلمان خان نے پوجا مشرا کے نہ کسی پہلے بیان پر رد عمل دیا اور نہ ہی ان کی معافی کے بعد کوئی رد عمل دیا ہے.

  • ہمارے دور میں ہیروئنز کو چند گانوں اور رومانوی سینز کے لئے کاسٹ کیا جاتا تھا منداکنی

    ہمارے دور میں ہیروئنز کو چند گانوں اور رومانوی سینز کے لئے کاسٹ کیا جاتا تھا منداکنی

    بالی وڈ اداکارہ منداکنی جو بلا کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ تھیں ، انہوں نے اسی کی دہائی میں کیرئیر کا آغاز کیا اور نوے کی دہائی میں انہوں نے شادی کے بندھن میں‌بندھنے کےبعد فلموں سے دوری بنا لی،مندکنی کافی عرصے سے شوبز کی چکا چوند سے دور ہیں یہاں تک کہ وہ کسی فلمی پارٹی میں بھی کم ہی دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کچھ باتیں کی ہیں‌شئیر. انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ہیروئنز کے لئے بہت بڑے کردار نہیں لکھے جاتے تھے بلکہ ہیروئنز تو صرف چند

    رومانوی گانوں اور سینز تک محدود ہوتی تھیں انہیں صرف اسی کام کے لئے سائن کیا جاتا تھا. اور مجھے ایک فلم کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپیہ ملتا تھا جو کہ آج کے زمانے کے حساب سے کچھ بھی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے فنکار کوئی بہت زیادہ کمایا نہیں کرتے تھے جبکہ آج کے دور میں‌فنکاروں کو اچھا خاصا معاوضہ دیا جاتا ہے جو شاید آج کے زمانے کے حساب سے ہے. لیکن ہمارے زمانے میں بہت کم پیسے دئیے جاتے تھے. یاد رہے کہ منداکنی کے کریڈٹ پر کافی ہٹ فلمیں ہیں ا ن کا ایک گیت سن صاحبہ سن آج بھی شائقین کو یاد ہے.

  • ترکش اداکار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی پہنچ گئے

    ترکش اداکار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی پہنچ گئے

    ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی ” میں عبدالرحمان غازی کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے اداکار جلال آل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی پہنچنے کے بعد ترک اداکار نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی سندھ میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھے پر اٹھاکر سیلاب متاثرین کے خیموں میں پہنچائیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا کہ جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہوگئے۔

    جلال آل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے آپ کی امداد وصول کر رہے ہیں-

    جلال آل نے انسٹاگرام میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور لکھا کہ ترکی زندہ باد، پاکستان زندہ باد،سیلاب کی تباہی سے 4 کروڑ افراد بے گھر ہوگئے جبکہ ہزاروں اموات ہوگئیں-

    وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے ساتھ ہیں اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگارہے ہیں انہوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عطیات جمع کروانے کی بھی درخواست کی۔

  • انتظار ختم ، عروہ حسین کا ڈرامہ میری شہزادی ریلیز کے لئے تیار

    انتظار ختم ، عروہ حسین کا ڈرامہ میری شہزادی ریلیز کے لئے تیار

    اداکارہ عروہ حسین جو کافی وقت سے ٹی وی پر نظر نہیں آرہیں. ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب ڈرامہ سیریل میری شہزادی میں نظر آئیں گی اور ڈرامے کا ٹیزر بھی ریلیز ہو چکا ہے. ڈرامہ ریلیز کے لئے بالکل تیار ہے. اس ڈرامے کو قاسم مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ لکھا زنجبیل عاصم شاہ نے ہے. اس ڈرامے میں محبت ، دکھ اورٹریجڈی سب کچھ موجود ہے۔ سیریل کے مرکزی کردار رمیں لیڈی ڈایانا کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔ عروہ حسین کا کہنا ہےکہ اس ڈرامے میں میرا کردار بہت اہم ہے یقینا دیکھنے والوں‌کو پسند آئیگا. میں نے ہمیشہ کوشش کی

    ہے کہ اپنے پرستاروں‌کے لئے کچھ نیا لیکر آئوں. میری شہزادی کی کہانی روٹین سے ہٹ کر ہے اور مجھے بہت امید ہے کہ روٹین کے ہٹ‌کر اس کہانی کو دیکھنے والے کافی پسند کریں گے. یاد رہے کہ عروہ حیسن کی فلم ٹچ بٹن بھی اسی سال ریلیز ہونے جا رہی ہے عروہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کے کیا اداکاری کی طرف جب آئیں تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بہت ہی کم وقت میں منوایا لیا. عروہ نے نیگٹیو کرداروں سے شروعات کی اور بعد میں فلم کی ہیروئین تک کا کردار بھی ادا کیا . عروہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد بار ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے.

  • معروف گلوکار پلاش سین نے عاطف اسلم کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملا دئیے

    معروف گلوکار پلاش سین نے عاطف اسلم کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملا دئیے

    پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی گائیکی ایک عہد کا نام ہے ان کے پرستار پاکستان انڈیا سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. عاطف اسلم کے گائے ہوئے گیت بالی وڈ کے نامور ہیرو زپر پکچرائز ہو چکے ہیں. عاطف اسلم کو بھارت میں بلوا کر بڑے میوزیشنز نے گیت گانے کےلئے دئیے تو وہیں کے گلوکار عاطف سے غیر محفوظ ہونے لگے. لیکن عاطف نے اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا. حال ہی میں‌ بھارتی گلوکار و میوزیشن پلاش سین نے ٹویٹر پر عاطف اسلم کی دس سال پرانی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ میرے خیال سے پچھلے 15 سال میں بالی ووڈ کی موسیقی اور سب سے زیادہ گلوکاروں پر جس گلوکار نے اثر ڈالا ہے، وہ عاطف اسلم ہے۔انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کی گائیکی کا الگ ہی انداز ہے انہوں

    نے اپنے گائیکی کے انداز سے بہت سوں کو متاثر کیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں یعنی بھارت میں گلوکار عاطف اسلم کے میوزک کی کاپی بہت بار کی گئی ساتھ ہی پلاش سین نے عاطف اسلم کو مائنر کورڈ کا بادشاہ قرار دے دیا. پلاش سین نے عاطف اسلم کی تعریفوں‌کے پل باندھے تو ان کے بھارتی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی . یاد رہے کہ عاطف اسلم کا جادو بھارت میں سر چڑھ کر بولتا ہے آج بھی بھارت میں ان کے مداح بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں‌بڑے بڑے میوزک ڈائریکٹر ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں.

  • امیشا پاٹیل اور عمران عباس کا انسٹاگرام پر گفتگو کا لائیو سیشن

    امیشا پاٹیل اور عمران عباس کا انسٹاگرام پر گفتگو کا لائیو سیشن

    پاکستانی اداکار عمران عباس جو کہ بالی وڈ میں کام بھی کر چکے ہیں انہوں نے بطور ہیرو بی پاشا باسو کے ساتھ فلم’ ‘ کری ایچر ” میں کام کیا تھا فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہ کر سکی پھر عمران عباس کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کے ایک آدھ سین میں نظر آئے. عمران عباس کا بالی وڈ میں‌کیرئیر کوئی زیادہ خوشگوار نہیں رہالیکن انہیں وہاں کے آرٹسٹ ان کے کام کی وجہ سے جانتے ضرور ہیں. گزشتہ دونوں اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پاٹیل نے انسٹاگرام پر گفتگوکا لائیو سیشن کیا اس لائیو سیشن کو بے حد پسند کیا گیا اور ہر طرف اس سیشن کے چرچے ہورہے ہیں. دونوں نے سیشن کے دوران نہ صرف بالی وڈ کی فلموں اور میوزک پر بات چیت کی بلکہ عمران عباس نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں یہ

    دونوں ایک فلم میں کام کرنے والے تھے لیکن وہ پراجیکٹ پایہ تکمیل پر پہنچنے سے پہلے ہی ادھورا رہ گیا. امیشا پاٹیل نے یہ بھی کہا کہ یہ فلمیں ہی ہیں جو مختلف ملکوں کے لوگوں‌کو آپس میں جوڑتی ہیں . امیشا پاٹیل اور عمران عباس دونوں لائیو سیشن کے دوران کافی خوش نظر آرہے تھے. امیشا پاٹیل نے تو عمران عباس کی کافی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی یہ خواہش ضرور پوری ہو گی.