Baaghi TV

Category: شوبز

  • اور جب پریانکا کو ویمپ کا کردار ملا تو وہ رو پڑیں

    اور جب پریانکا کو ویمپ کا کردار ملا تو وہ رو پڑیں

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کیرئیر دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ انہوں نے مختلف قسم کے کردار کئے اور ہر کردار میں خود کو منوایا.مس ورلڈ ہونے کے باوجود ان کو بالی وڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کافی جدوجہد کرنا پڑی. ان کو انکی گہری رنگت کی وجہ سے پرڈیوسرز نے رد بھی کیا انہیں بہت زیادہ سخت وقت کا سامنا رہا . پریانکا چوپڑا نے فلم اعتراض میں اکشے کمار اور لارا دتہ کے ساتھ کام کیا. اس فلم کے پرڈیوسر سنیل درشن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میں جوہی چاولہ، میناکشی، کرینہ کپور، کرشمہ کپور جیسی خوبصورت اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکا تھا لیکن پریانکا کے ساتھ کام کرنا واقعی مختلف تھا۔ سنیل درشن نے کہا کہ

    میری پریانکا چوپڑا کے ساتھ پہلی ملاقات ہوئی میں نے ان کو انکے کردار کے بارے میں بتایا ان کا کردار نیگٹیو تھا پریانکا چوپڑا نے اپنا کردار سنا تو وہ بہت زیادہ خوش نہیں ہوئیں اور اس کردار کو کرنا بھی نہیں چاہتی تھیں وہ مجھ سے مل کر گھر چلی گئیں اور گھر جا روئیں کہ مجھے ویمپ کا کردار آفر ہوا ہے لیکن میں نے بھی ان کے دماغ میں گھسا دیا اور ان کو یقین دلایا کہ یہ کردار ان کے کیرئیر کے لئے بہت سود مند ثابت ہو گا. اور جب فلم ریلیز ہوئی تو آپ سب کے سامنے ہے اس میں پریانکا کے کردار کو کتنی پذیرائی ملی.

  • ہرتیک روشن کی گرل فرینڈ صبا گریوال  صبا آزاد کیسے بنیں ؟

    ہرتیک روشن کی گرل فرینڈ صبا گریوال صبا آزاد کیسے بنیں ؟

    بالی وڈ اداکارہ صبا آزاد جو کہ ہرتیک روشن کی گرل فرینڈ ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں. انہوں نے دل کبڈی، مجھ سے دوستی کروگے جیسی دیگر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. صبا آخری بار راکٹ بوائز میں دیکھی گئیں تھیں. صبا آزاد نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے سوال ہوا کہ آپ کا نام تو صبا گریوال ہے تو صبا آزاد کیسے بن گئیں اس پر صبا بولیں کہ مجھے آزاد کا سائونڈ زیادہ اچھا لگتا ہے اس لئے اسکو اپنے نام کا حصہ بنا لیا ، میرے پاسپورٹ پر میرا نام صبا گریوال ہی ہے ، آزاد بنیادی طور پر میری نانی کا قلمی نام ہے اور مجھے بہت پسند ہے اس لئے ان سے اجازت لیکر میں نے اس نام کو اپنے نام کا حصہ بنا لیا . صبا نے بتایا کہ میرے والد سکھ ہیں اور میری والدہ مسلمان ہیں

    میرے والدین نے مجھے کبھی بھی ہندو یا مسلم مذہب اپنانے پر زور نہیں دیا اور نہ ہی انہوں نے خود کسی مذہب پر عمل کیا ہے میرے والدین کسی بھی مذہب کو نہیں‌مانتے.میرا آج بھی اصلی نام صبا گریوال ہی ہے لیکن صبا آزاد میں نے اپنے شوق سے رکھا ہے اور یہی نام بالی وڈی میں میری پہچان بن گیا ہے. صبا نے اسی انٹرویو میں کہا کہ وہ ڈائریکٹر بننے کی خواہش رکھتی ہیں اور ایک دن ان کا یہ خواب ضرور پورا ہو گا. یاد رہے کہ صبا اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین گلوکارہ بھی ہیں. صبا جلد ہی راکٹ بوائز 2 میں نظر آئیں گی.

  • انوپم کھیر اور انیل کپور نے یش چوپڑا کے گھر کے باہر ماضی کو کیا یاد

    انوپم کھیر اور انیل کپور نے یش چوپڑا کے گھر کے باہر ماضی کو کیا یاد

    بالی وڈ اداکار انوپم کھیر اور انیل کپور نہ صرف ریل لائف کے ساتھی ہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کا مضبوط رشتہ ہے، ا ن کی دوستی کے کافی چرچے بھی ہیں۔ دونوں اداکاروں نے ایکساتھ کئی فلموں میں کام کیا جن میں ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں، رام لکھن، روپ کی رانی چوروں کا راجہ، ہمارا دل آپ کے پاس ہے ، زندگی اک جوا و دیگر کے نام قابل زکر ہیں ان کی زیادہ تر فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوئیں اور ناقدین کی جانب سے انہیں بہت پذیرائی ملی۔ گزشتہ روز انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی ہیں. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انیل کپور اور انوپم کھیر یش چوپڑہ کے گھر کے باہر کھڑے ہیں.وڈیو شئیر کرکے انوپم کھیر نے کیپشن کچھ یوں لکھا”

    مارننگ واک کے دوران یش جی میں اور انیل کپور آپ کے گھر کے باہر کھڑے ہوئے اور آپ کے گھر کے باہر آپ کے ساتھ بیتے لمحوں اور کام کی یادیں تازہ کیں بے شک آپ کا ہماری زندگیوں کو بہتر بنانے میں آپکا بہت بڑا ہاتھ ہے ، شکریہ آپ کے تعاون ، پیار محبت اور ہمارے ساتھ بیتے لمحوں کا . انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اتفاق سے آج فلم چاندنی کو ریلیز ہوئے 33 برس بیت گئے ہیں یاد رہے اس فلم میں رشی کپور، ونود کھنہ، وحیدہ رحمٰن، اور دیگر نے بھی انوپم کھیر کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

  • فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں اب ہورہی ہیں وہ 10 سال پہلے ہونی چاہیں تھیں صائمہ نور

    فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں اب ہورہی ہیں وہ 10 سال پہلے ہونی چاہیں تھیں صائمہ نور

    سینئر اداکارہ صائمہ نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے انہوں نے اس میں کہا ہے کہ پاکستان فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں ہو رہی ہیں وہ حوصلہ افزاء ضرور ہیں اور مجھے خوشی بہت زیادہ ہے اس چیز کی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ کوششیں آج سے دس سال پہلے شروع ہوجانی چاہیں تھیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور پاکستانی فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر جگہ ہر سطح پر منوایا ہے. صائمہ نور نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے.صائمہ نور نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ یہ تاثر بالکل

    غلط ہے کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اخیتار کی ہے میری اسی سال فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی ہے اور اب بھی مجھے کوئی اچھا
    پراجیکٹ ملا تو میں ضرور کروں گی. میں اپنے مداحوں کے لئے کام کرتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کام کروں جو انہیں‌پسند بھی آئے. صائمہ نور نے کہا کہ موجودہ دور کے تمام اداکار اچھا کام کررہے ہیں میں جب ان کا کام دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے. میں نے ڈراموں میں بھی کام کیا ہے ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے اگر میرے پاس ڈرامے کا کوئی اچھا سکرپٹ آیا تو یقینا کروں گی.

  • پروڈکشن ذہن میں ہے جبکہ دل سے پرڈیوسر ہوں  ارجن کپور

    پروڈکشن ذہن میں ہے جبکہ دل سے پرڈیوسر ہوں ارجن کپور

    ارجن کپور بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور وہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں رہتے ہیں۔ارجن کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز 2012 میں فلم ” عشق زادے” سے کیا ، انکی یہ فلم کافی کامیاب رہی اس کے لئے ارجن کو کئی ایوارڈز بھی ملے۔ انہوں نے محنت اور لگن سے کامیابی کے ساتھ بالی وڈ میں اپنی ایک جگہ بنائی ہے. حال ہی میں ارجن نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی وقت میں جا کر وہ فلم کو پرڈیوس اور ڈائریکٹ کریں گے. انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ان کے ذہن میں ہے اور وہ دل سے پروڈیوسر ہیں اور وہ فلم سازی پر 360 ڈگری کا نقطہ نظر رکھنا چاہتے ہیں۔ ارجن نے مزید کہا کہ زیادہ تر اداکار ڈائریکٹر کے اداکار ہیں، لیکن وہ ایک پروڈیوسر

    کے اداکار ہیں اور اس چیز کا انہیں بہت زیادہ فائدہ بھی ملتا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ ڈائریکشن کے میدان میں آئیں گے ضرور لیکن انہیں‌کوئی جلدی نہیں ہے ابھی فی الحال وہ اپنے اداکاری کے کیرئیر پر توجہ دے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لئے کام کرتا ہوں وہ مجھے دیکھنے کےلئے ٹکٹ خرید کر اگر سینما جاتے ہیں تو پھر میں ان کی اس محبت کا مقروض ہوں اور مجھے بہت زیادہ محنت کرنی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کو اداکاری کے مواقع میسر آرہے ہیں.

  • سیلاب زدگان کے لئے فنڈزجمع کرنے حرا اور مانی پہنچے امریکہ

    سیلاب زدگان کے لئے فنڈزجمع کرنے حرا اور مانی پہنچے امریکہ

    اداکارہ حرا مانی جن کو عوام سطح پر بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے ، خواتین کی ایک بڑی تعداد ان کے ڈرامے دیکھتی ہے. حرا مانی کبھی گاتی ہوئی نظر آتی ہیں تو کبھی اداکاری کرتی ہوئی. حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کرینہ کپور کے اس ڈائیلاگ ” کون ہے یہ لڑکا جس نے مجھے مڑ کر نہیں دیکھا” کو بولتی ہوئی نظر آرہی ہیں. حرامانی اپنے شوہر کے ساتھ پہنچی ہوئی ہیں امریکہ ، امریکہ وہ انڈس ہستپال کے اشتراک سے سیلاب زدگان کے لئے چلائی گئی مہم کے تحت گئی ہیں. حرا اور مانی امریکہ میں سیلاب زدگان کے لئے فنڈز جمع کررہی ہیں. حرا اور ان کے شوہر مانی کی ایک وڈیو وائرہ ہو رہی ہے جس میں یہ دونوں امریکہ میں موجود ہیں اور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے منعقد کی گئی تقریب

    میں موجود ہیں وہاں ان کے ساتھ ان کے مداح سیلفیاں لے رہے ہیں. خواتین کی ایک بڑی تعداد ان دونوں اداکاروں کو گھیر کر کھڑی ہے. وڈیو میں ایک خاتون مانی کے پاس کھڑی کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں کہ میں نے آپ کے ڈرامے دیکھے ہیں میں آپ کی بہت بڑی پرستار ہوں اس موقع پر حرا بھی موجود ہیں. اگر ہم کہیں کہ حرا اس وقت سٹار بن چکی ہیں تو بے جا نہ ہو گا کیونکہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان کو پرستاروں کا جھرمٹ گھیر لیتا ہے.

  • بخت آور دو ہفتے سے کیوں آن ائیر نہیں ہو رہا یمنہ زیدی ہو گئیں پریشان

    بخت آور دو ہفتے سے کیوں آن ائیر نہیں ہو رہا یمنہ زیدی ہو گئیں پریشان

    ڈرامہ سیریل بخت آور اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے آج کل کافی مقبول ہو رہا ہے اور یمنہ زیدی کا ابھی تک کا کیرئیر اٹھا کر اگر دیکھ لیا جائے تو وہ ہر بار ہر پراجیکٹ میں کسی نئے کردار کے ساتھ سامنے آتی ہیں. نعمان اعجازاور بشری انصاری جیسے منجھے ہوئے اداکار یمنہ زیدی کی فنکارانہ صلاحیتوں کے بہت زیادہ معترف ہیں. یمنہ زیدی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ لوگوں سے ایک سوال کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں. یمنہ زیدی پوچھ رہی ہیں کہ دو ہفتوں سے ڈرامہ سیریل بخت آور آن ائیر نہیں ہو رہا کیا وجہ ہے؟ آپ میں‌سے کوئی جانتا ہے تو پلیز مجھے بتائیے. حالانکہ میں نے تو آٹھویں اور نویں قسط کے لئے ایکٹنگ بھی کی سینز بھی ریکارڈ کروائے پھر بھی ڈرامے کی قسط نشر

    کیوں نہیں‌ہورہی. میں نے سوچا میں آپ لوگوں سے پوچھ لوں شاید آپ کو پتا ہو. یمنہ زیدی نے اس وڈیو میں یہ بھی پوچھا کہ ویسے آپ لوگ میچ دیکھ رہے ہیں ؟ اور کیا میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں. یاد رہے کہ یمنہ زیدی ڈرامہ سیریل بخت آوار میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو مشکلات کو ارد گرد دیکھتے ہوئے لڑکے کا روپ دھارنے پر مجبور ہیں.شائقین اس ڈرامے میں یمنہ زیدی کے مختلف گیٹ اپ اور کہانی کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں.

  • کسی کا مال لوٹا ہے جو شرمندہ ہوں؟ احسن خان نے ایسا کیوں کہا

    کسی کا مال لوٹا ہے جو شرمندہ ہوں؟ احسن خان نے ایسا کیوں کہا

    عوامی مزاج رکھنے والے اداکار احسن خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے مختلف کرداروں کا زکر کیا ہے. احسن خان نے ڈرامہ سیریل ہمنیشن میں اپنے کردار دارلخزئی کے کردار پر بات کی اور بولے لوگوں کو شاید شروع میں لگا تھا کہ یہ نیگیٹیو کریکٹر ہے لیکن ایسا نہیں تھا مجھے خوشی ہے کہ میرے اس کردار کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. احسن خان نے یہ بھی کہا کہ قصہ مہربانو کا قیامت ڈرامہ کے کردار بھی بہت پسند کئے گئے. احسن خان نے کہا کہ میرے کسی کردار کی اگر میمز بنتی ہیں تو میں شرمندہ کبھی بھی نہیں ہوتا بلکہ میں تو لطف اندوز ہوتا ہوں اور شرمندہ ویسے میں کیوں‌ ہوں ؟ میں نے کوئی چوی کی ہے کسی کا مال لوٹا ہے جو میں شرمندہ ہوں . میں اگر شرمندہ ہوں گا کبھی تو

    اپنی کسی اخلاقی غلطی پر ہی ہوں گا. یاد رہے کہ احسن خان کا شمار پاکستان کے ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نیگیٹیو اور پازیٹیو کردار بھی کئے اور ان کو ہر طرح ہر روپ ہر کردار میں بے حد سراہا گیا. عموما یہ ہوتا ہےکہ اگر ہیرو کا کردار کرنے والا نیگیٹو کرے تو اسکو اتنا پسند نہیں کیا جاتا لیکن احسن نیگٹیو کریں یا پازیٹیو ان کو یکساں ہی مقبولیت حاصل ہے.

  • فیصل قریشی نے عمران اشرف کے بچپن کی وڈیو شیئر کر دی

    فیصل قریشی نے عمران اشرف کے بچپن کی وڈیو شیئر کر دی

    اداکار فیصل قریشی جن کی اداکار عمران اشرف کے ساتھ دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے حال ہی میں عمران اشرف کو ان کی سالگرہ کی دی ہے سوشل میڈیا پر مبارکباد اور سالگرہ کی مبارکباد انہی کے ڈرامہ سریل گڈ بائے ریشما کا کلپ شئیر کر کے دی ہے. فیصل قریشی خود بھی اس کلپ میں موجود ہیں .سین میں ننھے منھے عمران اشرف کا فٹ بال فیصل قریشی کے گھر گر جاتا ہے اور وہ دیوار پر چڑھے ہوئے ہیں فیصل قریشی انہیں کہتے ہیں کہ نیچے اترو تو عمران اشرف انہیں کہتے ہیں کہ انکل میں اتر جاتا ہوں لیکن پہلے میرا فٹ بال تو دیں ، جواب میں‌فیصل قریشی کہتے ہیں کہ میں تمہیں انکل لگتا ہوں تو عمران اشرف کہتے ہیں کہ جو عینک لگاتے ہیں میں ان کو انکل ہی کہتا ہوں. اس

    وڈیو میں عمران اشرف اور فیصل قریشی کے دیگر سینز بھی ہیں جن سے دیکھنے والے محظوظ ہو رہے ہیں. بہت کم لوگ جانتے ہیں ک اداکار عمران اشرف نے بطور چائلڈ سٹار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج ان کا شمار بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے. عمران اشرف کے کریڈٹ پر اہم کردار اور ڈرامے ہیں ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں ان کا بھولے کا کردار کون بھول سکتا ہے. اس برس عمران نے فلموں میں بھی دم مستم کے زریعے اینٹری دی ہے.گو کہ ان کی پہلی فلم زیادہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی.

  • شارٹ ڈریس دیکھتی ہوں تو رو پڑتی ہوں راکھی ساونت

    شارٹ ڈریس دیکھتی ہوں تو رو پڑتی ہوں راکھی ساونت

    راکھی ساونت اور انکے بوائے فرینڈ عادل درانی کی دوستی کے بہت چرچے ہیں. سوشل میڈیا پر ان کی وڈیوز چھائی رہتی ہیں. حال ہی میں ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی اور عادل دونوں میڈیا کے سامنے بیٹھے ہیں اور راکھی کہہ رہی ہیں کہ وہ بہت خوش ہیں کہ عادل ان کی زندگی میں آئے اور ان کو چینج کیا. راکھی نے کہا کہ عادل چاہتے ہیں کہ میں شارٹ ڈریس نہ پہنوں لہذا میں نے شارٹ ڈریس پہننا چھوڑ دیا ہے .میں سوچتی ہوں کہ جب عادل کو نہیں پسند تو پھر میں اسکا موڈ کیوں خراب کروں. راکھی نے مزید کہا کہ جب بھی کہیں شاپنگ پر جاتی ہوں

    تو شارٹ ڈریس دیکھ کر اداس ہو جاتی ہوں اور رو پڑتی ہوں کیونکہ اب میں صرف شارٹ‌ ڈریس کو دیکھ سکتی ہوں پہن نہیں سکتی. اور میں ڈریس کو دیکھ کر کہتی ہوں کہ میں تجھے پہننے کے لائق نہیں ہوں. راکھی نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری جوڑی عادل کے ساتھ بنی رہے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہیں اس لئے میری کوشش ہے کہ میں وہ سب کروں جو عادل کو پسند ہے اور وہ نہ کروں جو عادل اور ان کے گھر والوں کو ناپسند ہے. ویسے بھی میں سوچتی ہوں کہ بہت پہن لئے شارٹ ڈریس اب خود کو بدلنے کا وقت ہے تو بدل لینا چاہیے شارٹ ڈریس نہیں بھی پہنوں گی تو بھی میں راکھی ہی رہوں گی میری پہچان میں‌کمی نہیں آئیگی.