Baaghi TV

Category: شوبز

  • شہناز گل کے ساتھ گانا کرنا چاہوں گا علی ظفر

    شہناز گل کے ساتھ گانا کرنا چاہوں گا علی ظفر

    بگ باس 13 اور اپنے خوبصورت بولنے کے انداز سے لوگوں کے دل جیتنے والی شہناز گل کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے. ان کے پرستار ہر جگہ پائے جاتے ہیں. شہناز گل تیزی سے شہرت کی بلندیوں‌کو چھو رہی ہیں. خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہنے والی شہناز گل سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں اینٹری بھی دے رہی ہیں. پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی شہناز گل کے مداح نکلے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا. حال ہی میں علی ظفر نے ایک بھارتی اینٹرٹینمنٹ صحافی کو انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ شہناز گل کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ اگر وہ سن رہی ہیں اور اگر وہ رضا مند ہیں تو میں ان کے

    ساتھ کام کرنا چاہوں گا ان کے ساتھ اپنے اگلے گانے میں کام کرنا چاہوں گا. اسی انٹرویو میں علی ظفر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی شاید حالات ایسے نہیں ہیں فٹافٹ ہی مسئلے ہوجاتے ہیں. یوں علی ظفر نے شہناز گل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے جس پر شہناز اور علی دونوں کے مداح ہیں کافی خوش ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے حالات کب اس حوالے سے بہتری کی طرف جاتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے فنکار ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں.

  • بشری انصاری کا شوہر دیکھا تو سوچا کتنا لکی آدمی ہے بہروز سبزواری

    بشری انصاری کا شوہر دیکھا تو سوچا کتنا لکی آدمی ہے بہروز سبزواری

    اداکار و میزبان احسن خان کے شو میں سینئر اداکار بہروز سبزواری اور ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے ایک ساتھ شرکت کی. شو میں بہروز سبزواری نے بتایا کہ انہوں نے بشری انصاری کو کہاں دیکھا، بہروز سزواری بتاتے ہیں میں اور جاوید شیخ پی ٹی وی میں کام کیا کرتے تھے ایک دن ہم نے ایک لڑکی کو دیکھا اور وہ لڑکی کافی خوبصورتی تھی ہم اسکا پیچھا کرتے کرتے سٹوڈیو بی میں پہنچے وہ وہاں گا رہی تھی اور پروگرام تھا شعیب منصور کا. بہروز سبزواری نے بتایا کہ وہ لڑکی تھی بشری انصاری ہم انکی خوبصورتی دیکھ کر کافی متاثر ہوئے. لیکن فورا ہی ہم پیچھے بھی ہٹ گئے کیونکہ ہم نے دیکھا کہ کوئی ایک داڑھی والا بائیک پر ان کو لینے آیا تھا کسی نے ہمیں بتایا کہ یہ انکے منگیتر ہیں ہم نے ان

    کے شوہر کو دیکھ کر آپس میں بات کی کہ یہ بیچارا تو بہت ہی خوش قسمت ہے. بشری انصاری نے کہا کہ بہروز سے میری ہمیشہ ہی بہت اچھی دوستی رہی ہے میں نے اُس زمانے میں مختلف ڈائریاں بنا رکھی تھیں دبئی ، انگلینڈ ، امریکہ اور انڈیا پاکستان ان ڈائریوں میں فون نمبر لکھے ہوتے تھے اور ہر ڈائری میں ایمرجنسی نمبر میں نے بہروز کا ہی لکھا ہوتا تھا کبھی بھی کوئی مشکل پیش آتی تھی تو میں شوہر بھائی کسی کو یاد نہیں کرتی تھی بلکہ بہروز کو ہی یاد کرتی تھی. بشری انصاری اور بہروز سبزواری کے اس پروگرام کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے.

  • بی پاشا کو کیا اچھا لگتا ہے ان کے شوہر کرن نے بتا دیا

    بی پاشا کو کیا اچھا لگتا ہے ان کے شوہر کرن نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ بی پاشا باسو اور ان کے شوہر کرن نے کپل شرما کے شو میں شرکت کی وہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے.کرن نے کہا کہ کہ ان کی اہلیہ بہت اچھی ہیں ان سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے جیسے صبح کو جلدی اٹھنا سیکھا ہے. ان کی مرضی کے مطابق بہت ساری چیزیں کرتا ہوں اب جیسے ان کو سرپرائز گفٹس بہت پسند ہیں . سرپرائز گفٹس کی تفصیلات شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بیوی کے سرپرائز گفٹس کیا ہوتے ہیں اسکی تفصیلات بھی وہ مجھے لکھ کر بھیجتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ یہ چاہیے اور مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے کہتی ہے کہ مجھے پتہ بھی نہ چلے. بی پاشا باسو نے کہا کہ میں اس معاملے میں اپنے شوہر کی مدد کرتی

    ہوں تاکہ ان کو مسئلہ نہ ہو. کرن نے یہ بھی کہا کہ میرے دوست مجھے کہتے ہیں کہ جب سے شادی ہوئی ہے تم گھر سے کم باہر اس لئے آتے ہو کیونکہ بھابھی منع کرتی ہے تو میں کہہ دیتا ہوں ہاں، اس کے آگے بی پاشا بولیں ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ اگر کرن کام نہ کررہے ہوں تو ان کو گھر سے باہر کوئی نہیں نکال سکتا جاتے ہی نہیں کہیں اور میرا نام اپنے دوستوں میں بدنام کر رکھا ہے کہ میں انہیں‌کہیں آنے جانے نہیں دیتی. کرن نے کہا کہ میں‌شادی کے بعد بہت ایکٹیو ہو گیا ہوں اور میری زندگی بہت اچھی ہو گئی ہے . بی پاشا نے بھی کرن کی تعریف کی. اس شو میں ہنسی مذاق کافی زیادہ چلتا رہا اور بی پاشا اور ان کے شوہر کرن سے مختلف سوال ہوتے رہے جن سے آڈینز کافی محظوظ ہوتی رہی . یاد رہے کہ بی پاشا باسو آج کل امید سے ہیں.

  • سلمان خان خوبصورت تھے لیکن دل کے تار ہمالے کیساتھ جڑے ہوئے تھے  بھاگیہ شری

    سلمان خان خوبصورت تھے لیکن دل کے تار ہمالے کیساتھ جڑے ہوئے تھے بھاگیہ شری

    فلم ” میں نے پیار کیا” سے بالی وڈ میں کیرئیر کی شروعات کرنے والی حسین اداکارہ بھاگیہ شری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے پوچھا گیا کہ جب آپ سلمان خان کے ساتھ کام کررہی تھیں وہ اتنے خوبصورت تھے ان میں کوئی دلچپسی نہیں ہوئی ؟‌ تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان بالکل خوبصورت تھے لیکن جب میں نے سلمان خان کے ساتھ فلم سائن کی اس سے پہلے ہی میرے دل کے تار میرے شوہر ہمالے کے ساتھ جڑ چکے تھے. میرے گھر والے ہمالے کے ساتھ شادی کے لئے راضی نہ تھے لیکن میں ہمالے کے علاوہ کسی سے شادی کرنا ہی نہیں چاہتی تھی اور پھر وہی ہوا جو میں چاہتی تھی ہم دونوں کی شادی ہوگئی. ہمالے کے ساتھ اپنے تعلق کی کہانی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمالے اور میں ایک ساتھ سکول میں پڑھتے تھے ہمالے کافی شرارتی تھے میں کلاس کی مانیٹر تھی مجھے ریاضی میں مسئلہ تھا میں سکول ختم ہونے کے بعد

    ہمالے سے ریاضی سیکھا کرتی تھی بس اسی دوران ہم دونوں کو پیار ہو گیا لیکن اسکا اظہار ہمالے کر نہیں رہے تھے وہ کافی شرمیلے تھے ایک روز انہوں نے مجھے فون پر آئی لو یو بولا تو مجھے سمجھ نہیں آئی کیا کہوں میری بولتی بند ہوگئی لیکن دل ہی دل میں کافی خوش تھی. امی ابو سے کچھ نہیں چھپاتی تھی ان کو بتایا کہ اس طرح ایک لڑکا مجھے پسند کرتا ہے امی ابو نے کہا کہ ابھی پڑھائی ک وقت ہے وہ کرو کسی دوسرے چکر میں نہ پڑو. سورج برجاتیہ میرے والدین کے جاننے والے تھے وہ گھر آئے مجھے فلم آفر کرنے میں نے منع کر دیا کیونکہ میرا دل کچھ کرنے کو نہیں کرتا تھا میرے دل میں صرف ہمالے تھا جس سے بات تک کرنے سے میرے والدین نے منع کر دیا تھا. میں نے فلم منع کر دی سات بار منع کرکے آٹھویں بار کمٹمنٹ کی اور فلم کر لی اسی دوران ہمالے اور میں شادی کے لئے ڈٹ گئے یوں فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہم نے شادی کر لی.

  • ایشوریا رائے کیسی ماں ہیں انہوں نے بتا دیا

    ایشوریا رائے کیسی ماں ہیں انہوں نے بتا دیا

    ایشوریا رائے بچن بلاشبہ بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ سابق مس ورلڈ نے شوبز میں اپنے سفر کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا اور چند ہی سالوں میں صف اول کی اداکارہ بن گئیں . ایشوریا کے کریڈٹ پر کئی ایسی فلمیں ہیں جن میں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں ہم دل دے چکے صنم اور دیوداس اس کی بڑی مثالیں ہیں. ایشوریا رائے کی ایک بیٹی ہیں آرادھیا بچن وہ اپنی بیٹی کا بطور ماں کافی خیال رکھتی ہیں. ایشوریا رائے نے فلم فئیر کو ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے ان کی بیٹی کے بارے میں سوال ہوا ان سے پوچھا گیا کہ آپ گلیمر اور شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں لیکن اپنی بیٹی آرادھیا کے لئے کیسی زندگی کی خواہش رکھتی ہیں اس پر اداکارہ نے جواب دیا

    کہ میں اپنی بیٹی کو ڈکٹیٹ نہیں کرنا چاہتی بلکہ اسے خوش دیکھنا چاہتی ہوں، میں اس کو اس کی پسند کی زندگی کے انتخاب کا حق دوں گی میں اس پر اپنا حکم نہیں‌چلائوں گی. یاد رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریہ 20 اپریل 2007 کو شادی کے بندھن میں بندھے اور 2011 کو ان کے ہاں آرادھیا کی پیدائش ہوئی. ایشوریا آرادھیا کا بہت خیال رکھتی ہیں اور بطور ماں اپنے اس کردار کو بخوبی نبھا رہی ہیں جسکی تعریف اکثر ابھیشیک کرتے رہتے ہیں. اسی انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا.

  • کارتک آریان نے بالی ووڈ میں اپنے سفر کو مشکل قرار دیا

    کارتک آریان نے بالی ووڈ میں اپنے سفر کو مشکل قرار دیا

    کارتک آریان اس وقت بالی وڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کے متعدد پروجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔ غیر فلمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے اس اداکار نے 2011 کی فلم پیار کا پنچنامہ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اس کے بعد بھی یہ کام کرتے رہے لیکن کامیابی کیا ہوتی ہے اس کا مزہ انہوں نے اب آکر صحیح معنوں میں چکھا ہے. فلم بھول بھلیاں 2 کی کامیابی نے تو ان کی زندگی کی ڈگر ہی بدل ڈالی ہے. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں‌پیچھے مڑ کر دیکھوں تو محسوس کر سکتا ہوں کہ میرا سفر آسان نہیں تھا کافی مشکل تھا اور مجھے اپنا آپ منوانے میں وقت لگا کئی سال تک تو لوگ میرا نام ہی نہیں جانتے تھے. شکر ہے کہ میں نے 20 سال کی عمر میں

    کیرئیر کی شروعات کی،اتار چڑھائو والے اس سفر میں میں نے کامیاب اور ناکام فلموں کا سامنا کیا لیکن میں‌ بہت زیادہ خوش ہوں کہ بھول بھلیاں ٹو نے میری زندگی بدل ڈالی اور میں محسوس کرتا ہوں کہ آج میں ایک بہتر جگہ پر ہوں .واضح رہے کہ کارتک آریان عاشقی 3 میں بھی نظر آئیں گے کارتک کے پاس ابھی کافی اچھے پراجیکٹس ہیں جن میں‌فلم شہزادہ ہے جو کہ سائوتھ کی فلم کا ری میک ہے س میں ان کے ساتھ کیرتی سینن نظر آئیں گی. اس کے علاوہ ستیا پریم کی کتھا میں وہ کائرہ ایڈوانی کے ساتھ سکرین شئیر کریں گے.

  • براہمسٹرا 3 دن میں 100  کروڑ روپے کمانے والی بالی وڈ کی 7ویں فلم بن گئی

    براہمسٹرا 3 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے والی بالی وڈ کی 7ویں فلم بن گئی

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی براہمسٹرا ساتویں ایسی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے جس نے تین دن میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوئی اور ویک وینڈ پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے . براہمسٹرا رنبیر کپور کی دوسری فلم ہے جس نے اپنے ابتدائی ویک اینڈ میں 100 کروڑ روپے کمائے ہیں . جبکہ عالیہ بھٹ اس کلب میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم کی پوری ٹیم اس کامیابی پر کافی خوش ہے.رنبیر سے پہلے سلمان خان اور عامر خان کی فلمیں اتنا بزنس کر چکی ہیں او ریہ دونوں اس ریس میں رنبیر کپور سے تاحال آگے ہیں. رنبیر کپور اس لحاظ سے ابھی تیسرے نمبر پر ہیں. فلم کے بارے میں یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ چار سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی ہے اور اس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا

    پاڈوکون نے بھی مختصر کردار کئے ہیں. شائقین نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی اینٹری کو کافی سراہا ہے. جبکہ فلم میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی اداکاری کی بھی کافی تعریف ہورہی ہے. جبکہ فلم کے بارے میں کنگنا رناوت کا دعوی ہے کہ اس فلم نے اتنا نہیں کمایا جتنا بتایا جا رہا ہے انہوں نے الزام لگایا ہےکہ باکس آفس مافیا کرن جوہر کی فلم کو جعلی طور پر سپر ہٹ قرار دے رہا ہے. افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ فلم ریلیز کے چند گھنٹے کے بعد ہی آن لائن بھی ریلیز ہوگئی جس پر فلم کی ٹیم کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے دیگر فلمسازوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا .

  • بگ باس 16 کا پرومو آئوٹ، سلمان خان کہتے ہیں  اس بار بگ باس خود کھیلیں گے

    بگ باس 16 کا پرومو آئوٹ، سلمان خان کہتے ہیں اس بار بگ باس خود کھیلیں گے

    بگ باس بھارت کا سب سے بڑا رئیلیٹی شو ہے جس کا دنیا بھر میں شائقین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں.حال ہی میں بگ 16 کا پرومو ریلیز کیا گیا ہے اور اس پرومو کے آئوٹ ہوتے ہی یہ افواہیں بھی دم توڑ گئیں ہیں کہ سلمان خان بگ باس کی میزبانی نہیں کریں گے. پرومو کو شیئر کرتے ہوئے، میکرز نے لکھا، "ان 15 سالوں میں سب نے کھیلا اپنا اپنا گیم، لیکن اب باری ہے بگ باس کے کھیلنے کی۔ پرومو میں سلمان خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ‘اس بار بگ باس خود کھیلیں گے. انہوں نے ایسا کیوں کہا ہے اور اس بار بگ باس کے گھر میں یا کھیل میں کیا تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں یہ تو کھیل جب شروع ہو گا تب ہی پتا لگ سکے گا. بگ باس کی میزبانی میں سلمان خان کوئی کسر نہیں چھوڑتے

    یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح چاہتے ہی نہیں کہ ان کے علاوہ بگ باس کی میزبانی کوئی اور کرے. . کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس بار شلپا شیٹی، راج کندرا، منور فاروقی، کنیکا مان، عامر خان کے بھائی فیصل خان، ٹوئنکل کپور، شیون نارنگ، ویوین ڈیسینا، ارجن بجلانی اور فرمانی ناز شو کا حصہ ہوں گے لیکن حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ شو کا حصہ کون کون ہو گا۔یاد رہے کہ بگ باس کا پچھلا سیزن تیجسوی پرکاش نے جیتا تھا، جس میں پراتک سہجپال اور کرن کندرا دوسری اور تیسری پوزیشن پر تھے۔بگ باس کو جلد ہی کلرز ٹی وی پر شروع ہونے والا ہے.

  • کنگنا رناوت نے براہمسٹرا  کو ‘ہٹ’ قرار دینے والے باکس آفس اعداد و شمار کو جعلی قرار دے دیا

    کنگنا رناوت نے براہمسٹرا کو ‘ہٹ’ قرار دینے والے باکس آفس اعداد و شمار کو جعلی قرار دے دیا

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جن کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ ان کی فلمساز کرن جوہر کے ساتھ بالکل بھی نہیں بنتی انہوں نے حال ہی میں کرن جوہر کی ریلیز ہوئی فلم براہمسٹرا کے باکس آفس اعداو شمار پر سوال اٹھایا دیا ہے. کنگنا نے کہا ہے کہ کرن جو ہر اپنی فلم کو ہٹ قرار دیتے ہوئے باکس آفس کے جو اعداد و شمار بتا رہے ہیں وہ جعلی ہیں اور درست نہیں ہیں میں ان کے ریاضی کے بارے میں انٹرویو لینا چاہوں گی. کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے کرن جو ہر کو مافیا کہہ دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا دعوی ہے کہ اس فلم نے دنیا بھر میں

    دو دنوں میں 160 کروڑ روپے کمائے ہیں جو کہ جھوٹا دعوی ہے. باکس آفس مافیا نے آج براہمسٹرا کو ایک دن میں بڑی ہٹ قرار دے دیا ہے جبکہ اس فلم نے ابھی تک صرف 65 کروڑ کمائے ہیں.انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری فلموں نے اچھا بزنس کیا لیکن اسی باکس آفس مافیا نے انہیں جان بوجھ کر فلاپ قرار دیا. کنگنا نے کہا کہ میں سازشیں نہیں کرتی جو صاف صاف ہو بول دیتی ہوں اور میں کرن جوہر کو چیلنج کرتی ہوں کہ وہ مجھ سے بات کریں. کنگنا کے اس قسم کے اعتراض پر تاحال کرن جوہر نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے.

  • کنگنا رناوت نے سائوتھ انڈسٹری میں پہلا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

    کنگنا رناوت نے سائوتھ انڈسٹری میں پہلا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

    کنگنا رناوت جو بالی وڈ میں سب سے زیادہ متنازعہ اداکارہ کہلائی جاتی ہیں انہوں نے اب کر لیا ہے سائوتھ انڈسٹری کا رخ اور وہاں انہوں نے دل جیت لئے ہیں شائقین کے. تازہ ترین اطالاعات کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے سائوتھ کی انڈسٹری میں بہترین اداکارہ کا پہلا ایوارڈ جیت لیا ہے.
    SIIMA ایوارڈز میں انہیں سائوتھ فلم ”تھلائیوی” کےلئے بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا تھا اور اداکارہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں. اداکارہ نے اس موقع پر اپنی ماں اور تھلائیوی کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا. کنگنا کا یہ ایوارڈ جیتنا ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور اداکارہ کو کافی مبارکبادیں بھی موصول ہو رہی ہیں. کنگنا یہ ایوارڈ حاصل کرکے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ محنت کے

    ساتھ کام کیا اور محنت کبھی رائگاں نہیں‌جاتی. یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ میں کرن جوہر سممیت تقریبا تمام دوسرے بڑے فلمسازوں کو ناراض کر رکھا ہے وہ اکثر نیپوٹیزم پر بات کرتی ہیں اور اس کی زد میں وہ سٹار کڈز کو لے آتی ہیں اور جو فلمساز سٹار کڈز کو چانس دیتے ہیں ان کو لیتی ہیں کنگنا آڑھے ہاتھوں،اسی وجہ سے کنگنا پر کافی تنقید ہوتی ہے.کنگنا رناوت نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کو خود ہی بریک لگائی ان کی توجہ کام سے زیادہ لوگوں پر تنقید کرنے پر رہی ہے اور وہ مسلسل اس چیز میں پڑی ہوئی ہیں لیکن سائوتھ انڈسٹری میں ان کا ایوارڈ جیتنا یقینا اہمیت کا حامل ہے.