Baaghi TV

Category: شوبز

  • کارتک آریان ن بتایا کہ وہ کس طرح سے ایک ڈائریکٹر کی کام کے لئے منتیں کرتے رہے

    کارتک آریان ن بتایا کہ وہ کس طرح سے ایک ڈائریکٹر کی کام کے لئے منتیں کرتے رہے

    کارتک آریان بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ یہ سال ان کے لیے خوش قسمت رہا کیونکہ وہ ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جن کی فلم نے وبائی امراض کے بعد باکس آفس پر بہت اچھا کام کیا ہے۔ بھول بھولیا 2 کی کامیابی کے بعد کارتک کی ڈیمانڈ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ہر دوسرے فلم میکر کی خواہش ہے کہ کارتک کو اپنی فلم میں کاسٹ کریں.ایسا نہیں ہے کہ کارتک نے ہمیشہ ہٹ فلمیں ہی دی ہیں کارتک نے فلاپ فلمیں بھی دیں اور انہوں نے کیرئیر کے شروع کے کئی سال مایوس کن ہی دیکھے. کارتک آریان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی سارا علی خان کے ساتھ فلم لو آج کل ناکام ہوئی لیکن اسکے باوجود ان کے پاس کام آتا رہا اور انہوں نے 3 فلمیں
    سائن کیں.انہوں نے کہا کہ فلم کی ناکامی کا افسوس تو یقینا تھا ہی لیکن ڈائریکٹر امتیاز علی نے ان کو جس طر‌ح سے پیش کیا وہ قابل تعریف ہے.

    کارتک کو لگتا ہے کہ جس طرح‌سے مجھے فلم میں پیش کیا گیا اس کو دیکھ کر میرے بارے میں گمان کیا گیا کہ میں اچھی اداکاری کرسکتا ہوں. کارتک آریان جو کہ ڈائریکٹر ہنسل مہتا کی فلم کیپٹن انڈیا میں نظر آئیں گے، ان کے بارے میں بتایا کہ 2011 سے میں ان کی منتیں کررہا ہوں کہ مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کریں. ان کو میسجز کرتا رہتا تھا کہ مجھے کام دیں اور اب موقع مل گیا ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کررہا ہوں اور میں‌بہے خوش بھی ہوں. ہنسل مہتا کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، کارتک آریان نے کہا کہ، "ہنسل مہتا ایک ایسا شخص ہے جو آپ کو بطور اداکار آپ کی صلاحیتوں کو نکھار سکتا ہے.

  • ہرتیک روشن پہنچے سینما اپنے بچوں‌ کے ساتھ فلم براہمسٹرا دیکھنے

    ہرتیک روشن پہنچے سینما اپنے بچوں‌ کے ساتھ فلم براہمسٹرا دیکھنے

    ہریتک روشن کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کے مقبول ترین ستاروں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی بہترین اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں.ہرتیک روشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین باپ ہیں وہ اکثر اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے نظر آتے ہیں. ہرتیک روشن کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ وہ اپنے بچوں، ہریان روشن اور ہریدھان روشن کے ساتھ ممبئی میں فلم برہمسترا کی خصوصی اسکریننگ کے لیے پہنچے۔ہرتیک روشن ہلکے نیلے رنگ کی جینز کے ساتھ زیتون کے سبز سویٹ جیکٹ کے ساتھ سرمئی رنگ کی قمیض پہنے ہوئے تھے ان کے بچے بھی اسپاٹ لائٹ میں تھے جب وہ اپنے والد کے پیچھے چل رہے تھے۔ جب کہ ایک نے سیاہ ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ

    دوسرے نے جینز کے ساتھ سفید رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی. واضح رہے کہ ہریتک روشن کے والد راکیش روشن اور رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی آپس میں بہت زیادہ دوستی تھی ان کی گہری دوستی ہی ان دونوں کے تعلق کی خاص پہچان تھی. ہرتیک روشن نے اس دوستی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رنبیر کپور کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے ہوئے ہیں. ہرتیک روشن سیف علی خان کے سات فلم وکرم ویدھا میں نظر بہت جلد نظر آئیں گے، یہ فلم اسی نام کی تامل فلم کا ریمیک ہے۔ ہریتک روشن سدھارتھ آنند کی ایکشن فلم فائٹر میں بھی کام کریں گے جس میں دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔

  • برہمسٹرا عدالت کے حکم کے باوجود ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہو گئی

    برہمسٹرا عدالت کے حکم کے باوجود ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہو گئی

    براہمسٹرا گزشتہ روز سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسٹارر فلم حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک رہی ہے جس کو دیکھنے کےلئے شائقین جوک در جوک سینما گھر گئے. لیکن جا رہا ہے کہ فلم کی ریلیز کے چند گھنٹوں کے بعد ہی آن لائن لیک ہو گئی ہے. اطلاعات ہیں براہمسٹرا ‘Tamilrockers، Movierulz، Filmyzilla، 123movies، Telegram، اور HD جیسی سائٹس پر لیک ہوئی ہے۔ اس چیز نے بالی وڈ کے فلمسازوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ دہلی ہائی کورٹ نے حال ہی میں ‘rogue’ ویب سائٹس کو آیان مکھرجی

    کے میگنس اوپس کی غیر مجاز اسٹریمنگ سے روک دیا تھا۔رپورٹس یہ بھی ہیں فلم براہمسٹرا نے پہلے دن ریکارڈ توڑ اوپپنگ کی ہے.کہا جا رہا ہے کہ براہمسٹرا چار سو کروڑ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے اور جو اس نے پہلے دن اوپننگ لی ہے وہ اپنے آپ میں ہی ایک ریکارڈ بن گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی فلم نے کم از کم ایسی اوپننگ اس سال نہیں لی. اس فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی ریکارڈ‌توڑ ہی رہی . فلم کی پہلے دن کی کمائی کافی حوصلہ بخش ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ فلم آن لائن لیک ہونے سے فلم میکرز کو کافی نقصان ہو سکتا ہے۔جس کی وجہ سے صرف براہمسٹرا کے ہی نہیں بلکہ بالی وڈ کے تمام فلم میکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے.

  • صبور علی اپنے شوہر کی دیوانی

    صبور علی اپنے شوہر کی دیوانی

    سجل علی کی بہن صبور علی جو کہ ٹی وی کی معروف ادکارہ ہیں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار علی انصاری کے ساتھ شادی کی. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں.صبور علی اپنے شوہر کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں . ان سے کوئی معمولی سا بھی علی انصاری کے حوالے سے سوال کر لے وہ اپنے شوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیتی ہیں. حال ہی میں ان سے جب انٹرویو ہوا تو انہوں نے کہا کہ علی انصاری بہت اچھے انسان ہیں انہوں نے میری زندگی جینے کے مطلب ہی بدل دئیے ہیں . علی انصاری مجھے بہت پیار دیتے ہیں اور میرا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں. انہوں نے

    کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ علی انصاری نے میری زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا ہے تو بے جا نہ ہو گا. صبور علی نے مزید کہا کہ میں اور علی ساتھی اداکار تھے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے تھے ، شوبز کی تقریبات میں ایک دوسرے کا سامنا بھی ہوجاتا تھا یہاں تک کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس بھی کر لیا کرتے تھے. علی نے مجھ سے جب بات چیت شروع کی تو میں‌نے کہا کہ میں محبت کے چکر میں نہیں‌پڑتی ،شادی ہی کروں گی علی رشتہ لے آئے ہماری شادی ہو گئی اور میں سمجھتی ہوں کہ علی کے ساتھ شادی کا میرا فیصلہ بہت اچھا رہا ہے کہ کیونکہ علی انصاری نے میری زندگی کے معنی ہی بدل دئیے ہیں مجھے بے حد خوشیاں دی ہیں.

  • غلطیاں تو اچھی ہوتی ہیں متھیرا نے ایسا کیوں کہا؟‌

    غلطیاں تو اچھی ہوتی ہیں متھیرا نے ایسا کیوں کہا؟‌

    اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے جانی جانے والے متھیرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں جو انگریزی بولتا ہے اسکی بہت عزت کی جاتی ہے اور اسکو دنیا کا پڑھا لکھا ترین انسان تصور کیا جاتا ہے . متھیرا نے کہا کہ حالانکہ انگلش کسی کی صلاحیت کا معیار نہیں ہوتی لیکن پاکستان میں انگریزی بولنے والوں کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے. متھیرا نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے اردو بولنی نہیں آتی تھی عالم یہ تھا کہ مجھے کوئی مجھے اردو میں گالی دیتا تھا تو میں شکریہ ادا کر دیتی تھی یوں مجھے پتا ہی نہیں چلتا تھا کہ اردو میں کوئی مجھے کیا کہہ رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ میں نے اردو سیکھی اور اب میں اچھی اردو بول لیتی ہوں اور باقاعدہ سمجھ بھی لیتی ہوں کہ

    اگلہ کیا کہہ رہا ہے.متھیرا نے اپنی زندگی کے تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ نے اپنی زندگی میں بہت ساری غلطیاں کیں میں یہ بات مانتی ہوں لیکن میں یہ بھی مانتی ہوں کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا بھی ”غلطیاں تو اچھی ہوتی ہیں”. متھیرا نے یہ بھی کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے ان پر جو اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتے، غلطیوں سے سیکھنا عقل مندی ہوتی ہے اور جو ایسا نہیں‌کرتے وہ زندگی میں بہت زیادہ نقصان اٹھاتے ہیںٰ اور بار بار نقصان اٹھاتے ہیں.

  • کوئی بھی فلم خواتین سے برے سلوک کی ترغیب نہیں دیتی وینا ملک

    کوئی بھی فلم خواتین سے برے سلوک کی ترغیب نہیں دیتی وینا ملک

    تنازعات میں گھری رہنے والی وینا ملک جو ایک عرصہ سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے خواتین کے حوالے سے بات کی ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ مردوں کی تربیت ایسی ہونی چاہیے کہ وہ عورت کی عزت کو اپنا اولین فرض سمجھیں، دوسری طرف خواتین کی تربیت ایسی ہونی چاہیے کہ ان کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کے حقوق کیا ہیں اور ان حقوق کو حاصل کرنے کے لئے انہیں کیا کرنا ہے. وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نہ کوئی فلم خواتین سے برا سلوک کرنے کی ترغیب دیتی ہیں اور نہ ہی کوئی فیشن اسکی بے توقیری کرنے کی ترغیب دیتا ہے. یہ سب مرد کے خود کا ذہنی خلل ہوتا ہے. اصل بات یہ ہے کہ مرد کی بچپن سے ہی

    تربیت خواتین کے حوالے سے اس طرح کی جانی چاہیے کہ وہ عورت چاہے اور اسکے گھر کی ہو یا باہر کی اسکو عزت کی نظر دیکھے اور اسکے ساتھ حسن سلوک کرے اسکو اپنے فیصلوں میں آزاد رکھے. وینا ملک نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر مردوں کو اپنی مرضی کی زندگی جینے کا حق حاصل ہے ایسے ہی عورتوں کو بھی ان کی مرضی کی زندگی جینے کا حق حاصل ہے. صرف پاکستان ہی نہیں‌امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی خاتون کی بے توقیری ہوتی ہے جو کہ نہیں ہونی چاہیے .

  • 30 سال کے بعد سری نگر میں ملٹی پلیکس سینما کی اوپننگ

    30 سال کے بعد سری نگر میں ملٹی پلیکس سینما کی اوپننگ

    جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی روٹین کی زندگی بھارتیوں نے اجیرن بنا رکھی ہے ایسے میں لوگوں کے پاس تفریح کے مواقع نہ ہونا کوئی اچنبے کی بات نہیں لگتی. مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ اب وہاں ملٹی پلیکس سینما کھل رہا ہے.اس خبر کے بعد وادی کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. اور یہ ملٹی پلیکس سنیما سری نگر میں رواں ماہ ہی کھل رہا ہے. قیدو بند کی صعوبوں سے ستائے لوگ سینما گھروں کا رخ کریں گے یا نہیں یہ دیکھنے والی چیز ہے. لیکن وادی میں خوشی کی لہر ضرور دوڑی ہے. بھارتیوں کا ظلم اور ان کی بربریت کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے سینما گھر لگ بھگ تین دہائیوں سے بند پڑے ہیں لیکن اب ان کے قفل کھلنے والے ہیں. رپورٹس کے مطابق وادی میں 90 کی دہائی سے

    پہلے 15 کے قریب سینما گھر تھے جہاں لوگ جاتے تھے.یاد رہے کہ 5اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آئین کی دفعہ 370اور-A 35کو تبدیل کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور کشمیر کو بھارت میں ضم کر لیا جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی صریحا خلاف ورزی تھی ۔ کشمیر میں احتجاج شروع ہوا تو پورے کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ۔جھڑپیں شروع ہو گئیں، جو اب تک جاری ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے لوگ مسلسل ذہنی دبائو میں ہیں.

  • کوئین  الزبتھ کے مرنے کا افسوس ہے مگر ہم کسی بادشاہ ملکہ کو نہیں مانتے جواد احمد

    کوئین الزبتھ کے مرنے کا افسوس ہے مگر ہم کسی بادشاہ ملکہ کو نہیں مانتے جواد احمد

    ملکی الزبتھ دوم کے انتقال کی خبر گزشتہ روز دو بار آئی پہلی بار آئی خبر سے خبر دینے والوں نے ہی ہاتھ اٹھا لئے لیکن کچھ دیر کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ ملکہ الزبتھ دوم انتقال کر گئی ہیں. دنیا بھر کی نامور شخصیات ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر رنجیدہ ہیں ہر کوئی تعزیتی پیغام جاری کر رہا ہے. برابرئی پارٹی کے چئیرپرسن جواد احمد نے ملکہ الزبتھ کے انتقال پر انسانیت کے ناطے افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہم کسی ملکہ یا بادشاہ کو نہیں مانتے. جواد احمد نے سوشل میڈیا پر ملکہ الزبتھ کے حوالے سے ایک نوٹ لکھا ہے جو کچھ یوں ہے ” ہمارا تمہارا خدا بادشاہ۔

    ‏ہمیں الزبتھ ونڈسر کی وفات پر افسوس ہے جیسے ہر انسان کے مرنے پرہمیں افسوس ہوتا ہے مگر ہم کسی بادشاہ، ملکہ کو نہیں مانتے۔ یہ ہمارے لیے استعماریت، سامراجیت، جارحیت اور استحصال کے نشان ہیں۔ انسانی برابری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
    سب کچھ جب رب کا ہے، تو پھر یہ سب کا ہے” .جواداحمد کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر کسی نے پسند کیا تو کسی نے تنقید کی .
    یاد رہے کہ کوئین الزبتھ دوم نے برطامیہ پر طویل حکمرانی کی 96 برس کی عمر میں گزشتہ روز وفات پا گئیں ، ان کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے ہیں.

  • کیا چیز قسمت بدل دیتی ہے حماد شعیب نے  بتا دیا

    کیا چیز قسمت بدل دیتی ہے حماد شعیب نے بتا دیا

    نوجوان نسل کے نمائندہ اداکارہ حماد شعیب سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ چاہے کہیں شوٹ کررہے ہوں یا کہیں ویسے ہی بیٹھے ہوں وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں. ان کی خصوصی طور پر ڈانس وڈیوز بہت زیادہ وائرل ہوتی ہیں. حماد شعیب کو کم ہی عرصے میں بہت زیادہ پذیرائی بھی ملی ہے. حماد کا آج کل سوشل میڈیا پر ایک کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کچھ یوں باتیں کررہے ہیں. ” میرے حساب سے انسان جتنا مرضی باصلاحیت ہو جتنا مرضی خوبصورت ہو لیکن اگر اللہ اس سے راضی نہیں ہے تو اسے کامیابی نہیں مل سکتی نہ ہی اسکا کچھ ہو سکتا ہے ، حماد مزید بھی کہہ رہے ہیں کہ میرا ماننا ہے کہ دعا قسمت بدل دیتی ہے ماں باپ کا پیار اگر آپ کے ساتھ ہو

    اور صبح کو ان کا پیار لیکر ہی گھر سے نکلیں تو کامیابی ملتی ہی ملتی ہے. حماد اسی انٹرویو میں یہ بھی کہتے ہی کہ ان کا ان کے والدین کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے ان کی ماں اور باپ نے کبھی ان پر رعب نہیں ڈالا ہمیشہ دوستانہ ماحول رکھا. انہوں نے صحیح غلط کی تمیز سکھائی یہی وجہ ہےکہ کوئی کام کرنے سے پہلے دس دفعہ سوچنا پڑتا ہے کہ کہیں کچھ ایسا نہ ہوجائے کہ جس سے ماں باپ کے اعتبار کو ٹھیس پہنچے. یاد رہے کہ حماد شعیب کو بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ بھی ملایا جاتا ہے.

  • رابعہ کلثوم کی نوے کی دہائی کے بالی وڈ کے گانوں پر ڈانس وڈیو وائرل

    رابعہ کلثوم کی نوے کی دہائی کے بالی وڈ کے گانوں پر ڈانس وڈیو وائرل

    ٹی وی اداکارہ رابعہ کلثوم جو بہترین اداکاری تو کرتی ہی ہیں لیکن ایک بہترین رقاصہ بھی ہیں ان کے اکثر ڈانس نمبرز ہمیں اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ دیکھنے کو ملتے ہیں . رابعہ کلثوم بہت اچھا ڈانس کرتی ہیں. ھال ہی میں ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ریحان ناظم کے ساتھ بالی وڈ کے نوے کے گیتوں کے مشہور ڈانس سٹیپس کررہی ہیں.رابعہ کلثوم نے اس وڈیو میں دو تین گانوں پر ڈانس کیا ہے .اس وڈیو میں انہوں نے بتانے کی کوشش کی ہے کہ اُس دور میں کس طرح کے ڈانس سٹیپس ہوا کرتے تھے رابعہ جو کررہی تھیں وہ ڈانس سٹیپس نہیں بلکہ مشقت لگ رہی تھی اور دیکھنے والوں نے رابعہ کی اس وڈیو کو خوب پسند کیا. اس کے علاوہ رابعہ کلثوم کی ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو رہی

    ہے جس میں انہوں نے کرکٹر نسیم شاہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ ” سب سے گزارش ہے کہ آج جس طرح سے نسیم نسیم کررہے ہیں ، کل کو اگر کبھی وہ پرفارم نہ کر سکے تو اسکی یہ خدمت مت بھولئے گا”. رابعہ کلثوم کافی باصلاحیت ہیں وہ کافی حوالوں سے سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں. رابعہ کی نسیم شاہ کے حوالے سے لکھی گئی پوسٹ کو بھی کافی سراہا گیا اور کہا گیا کہ کرکٹرز بھی انسان ہوتے ہیں کبھی اچھی پرفارمنس تو کبھی بری. لہذا ہر دو صورتوں میں ان کی عزت کی جانی چاہیے.