Baaghi TV

Category: شوبز

  • مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری کی مداحوں سے ووٹ دینے کی اپیل ، دلچپسپ نوٹ لکھ ڈالا

    مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری کی مداحوں سے ووٹ دینے کی اپیل ، دلچپسپ نوٹ لکھ ڈالا

    صائمہ اکرم چوہدری جن کا شمار آج کی ایسی رائٹرز میں ہوتا ہے جو روٹین کی کہانیاں لکھنا پسند نہیں کرتیں وہ اپنے ڈراموں میں سازشیں نہیں دکھاتیں ، مار کٹائی اور افئیرز نہیں دکھاتیں. وہ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے اور فیملی کو جوڑنے والی کہانیاں لکھتی ہیں. نوجوان نسل ان کے لکھے ہوئے ڈراموں کو بہت شوق سے دیکھتی ہیں. سنو چندا اور چپکے چپکے اسکی بڑی مثالیں ہیں. آج کل جیسا کہ ہم ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں ہو چکی ہیں اب ووٹنگ کا عمل جا ری ہے ایسے میں ہر کوئی اپنے نامزد پراجیکٹ کےلئے اپنے مداحوں سے ووٹ کی اپیل کررہا ہے. ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری نے اپنے اسی ڈرامے کو ووٹ دینے کےلئے اپنے مداحوں سے اپیل کی اور سوشل میڈیا پر ایک دلچپسپ

    نوٹ لکھ ڈالا. صائمہ اکرم چوہدری نے لکھا ” دوستو ہم ٹی وی کے آفیشل پیج پر جا کر میمرے سیریل چپکے چپکے کو ووٹ دیں ، ورنہ میں‌نے بھی
    روتی دھوتی مار کھاتی مظلوم لڑکی کے انتہائی خبیث شوہر کے اپنی سالی سے ناجائز تعلقات والے ڈرامے لکھنا شروع کر دینے ہیں جس میں دنیا جہان کی سازشیں ، مار کٹائیاں پھپھے کٹی ٹائپ عورتیں ، اور چچا پسوڑی جیسے کرداروں کی بھرمار ہو گی، اور ان ڈراموں میں دن رات طلاقیں اور حلالے ہو رہے ہوں گے، ہیرو ستی ساوتری ہیروئین کو اغوا کرکے زبردستی نکاح کر کے خود سے محبت کروائے گا . ایک ہلکا پھلکا لکھنے والی رائٹر کو اس سیلاب میں بہنے سے بچا لیں فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے. صائمہ اکرم نے مزاحیہ انداز میں یہ نوٹ لکھا اور اپنے مداحوں سے چپکے چپکے ڈرامہ کو ووٹ دینے کی اپیل کی ان کے اس دلچپسپ انداز پر کافی تبصرے ہو رہے ہیں.

  • راکھی ساونت اور انکے بوائے فرینڈ عادل کے پہلے سانگ کا ٹیزر جاری

    راکھی ساونت اور انکے بوائے فرینڈ عادل کے پہلے سانگ کا ٹیزر جاری

    بالی وڈ ڈرامہ کوئین راکھی ساونت کا ان کے شوہر کے ساتھ اَدھر بریک اپ ہوا اُدھر انہوں نے مسلمان لڑکے عادل درانی سے دوستی کی پینگیں بڑھا لیں. دونوں ایک ساتھ رہ رہے ہیں. راکھی تو عادل کے ساتھ شادی کرنے کےلئے تیار ہیں لیکن عادل نے ابھی اس طرح کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی اس حوالے سے کوئی ہری جھنڈی دکھائی ہے. راکھی اور عادل ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں. تاہم راکھی کے مداح انکو اور ان کے بوائے فرینڈ عادل کو سکرین پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں. تو انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں کیونکہ عادل درانی اور راکھی ساونت کے ایک ساتھ پہلے سانگ کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، ٹیزر میں عادل اور راکھی کے علاوہ ایک اور لڑکا بھی دکھائی دے رہا ہے، گانے کے بول ہیں ”

    تو میرے دل میں رہنے کے لائق نہیں ” . سانگ میں جو کہانی تیار کی گئی ہے وہ لو ٹرائی اینگل لگ رہی ہے. گانے کا میوزک اور بول کافی پسند کئے جا رہے ہیں.گانے کو گایا التمش نے ہے جبکہ کمپوزر فرید آصف اور لکھا تنیویر غازی نے ہے. راکھی اور عادل کے سانگ کا ٹیزر تو ہٹ ہو گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ شائقین کتنا پسند کرتے ہیں. راکھی ایک پروفیشنل رقاصہ اور اچھی اداکارہ ہیں جبکہ عادل کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے.راکھی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر گانے کے ٹیزر کی وڈیو لگا رکھی ہے اور لکھا ہے کہ وہ سپر ایکسائیٹڈ ہیں.

  • منی بیگ گارنٹی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

    منی بیگ گارنٹی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

    فلم منی بیگ گارنٹی کا آفیشل ٹیزر آج صبح جاری کر دیا گیا ہے.ٹیزر یوٹیوب پر دسیتاب ہے، ٹیزر کو کافی پسند کیا جا رہا ہے. فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دلپذیر اور کرکٹ سٹار وسیم اکرم اور شنیرا اکرم جلوہ گر ہو رہے ہیں. فلم کا پہلا آفیشل ٹیزر تو جاری کر دیا گیا ہے لیکن فلم اگلے برس اپریل کے مہینے میں ریلیز کی جائیگی. فلم کی ریلیز کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.فواد خان ، شنیرا اکرم اور وسیم اکرم مہمان کے طور پر فلم میں دکھائی دیں گے. فیصل قریشی جو کہ فلم

    ڈائریکٹر ہیں ان کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے لا تعداد کمرشلز بنائے . ٹی وی ڈرامے بھی ڈائریکٹ کئے. ان کے کام کا انداز کافی مختلف ہے . ان کی کامیڈی ٹائمنگز کا کوئی ثانی نہیں ہے. فیصل قریشی نہایت ہی پروفیشنل ہیں انہیں معلوم ہے کہ کس طر ح سے کسی آرٹسٹ سے کام لینا ہے یا کس طرح‌ سے شائقین کی توجہ برقرار رکھنی ہے.یاد رہے کہ فلم کا پہلا پوسٹر تین چار دن پہلے ریلیز کیا گیا اور آج فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے فلم گو کہ اگلے سال اپریل کے مہینے میں‌ ریلیز ہوگی لیکن پرموشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.

  • شان نے بتا دیا کہ فلم ضرار کی ریلیز ڈیٹ آگے کیوں کی گئی

    شان نے بتا دیا کہ فلم ضرار کی ریلیز ڈیٹ آگے کیوں کی گئی

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد جن کے مداح ان کی فلم ضرار کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں وہ ایک بار پھر مایوس ہو گئے ہیں کیونکہ فلم اس ماہ ریلیز نہیں‌کی جا رہی بلکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرکے اسکو نومبر کے مہینے تک لیجایا گیا ہے. اس بار جب فلم کی ریلیز 23 ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا گیا تو کہا گیا تھا کہ یہ فائنل ڈیٹ ہے لیکن ایسا نہیں ہوا. فلم ضرار کی ریلیز آخر کیوں روکی گئی ہے اس حوالے سے شان شاہد نے کہا ہے کہ ہر طرف سیلاب ہے پانی ہی پانی ہے لوگ مررہے ہیں بے گھر ہیں بے آسرا ء ہیں ہر طرف پریشانی کا سماں ہے ایسے

    میں ، میں ان کے لئے ڈونیشنز جمع کرتا پھر رہا ہوں کبھی یہاں ہوتا ہوں تو کبھی وہاں اس لئے فلم کی ریلیز کی جو تاریخ رکھی گئی اس پر میں پرموشنز کے لئے دستیاب نہیں‌ ہوں گا. میرے لئے اس وقت سب سے زیادہ اہم سیلاب زدگان کےلئے عطیات اکٹھا کرنا ہے اس لئے ہم نے سوچا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کو مزید آگے لیجایا جائے.یاد رہے کہ فلم ضرار کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کی جا رہا ہے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کی حساس موضوع پر بننے والی غالبا پہلی فلم ہے اسکو لکھا اور ڈائریکٹ بھی شان شاہد نے خود کیا ہے.

  • فلم ضرار کی ریلیز ڈیٹ ایک بار پھر تبدیل

    فلم ضرار کی ریلیز ڈیٹ ایک بار پھر تبدیل

    لالی وڈ اداکار شان شاہد کی فلم ضرار کی ایک بار پھر سے ریلیز ڈیٹ تبدیل کر دی گئی ہے. فلم کی فائنل ریلیز ڈیٹ 23 ستمبر رکھی گئی تھی ڈسٹری بیوٹرز ریلیز کی تمام تر تیاریاں کررہے تھے فلم کا پوسٹر بھی تیار کروا رہے تھے کہ اچانک پتا چلا فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے چلی گئی ہے . اور کہا جا رہا ہے کہ اب فلم اکتوبر کے مہینے میں ریلیز کی جائیگی. فلم ضرار جس کا ٹریلر بھی وقفے وقفے سے کئی بار جاری ہو چکا ہے، اور ریلیز کی تاریخیں کئی بار فائنل کی جا چکی ہیں لیکن جیسے ہی ریلیز کی ڈیٹ قریب آتی ہے پھر کوئی نہ کوئی تبدیلی آجاتی ہے.حساس موضوع پر بنائی گئی اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اردو اور انگلش زبان میں ہے اس کے علاوہ اس میں کئی فارنرز نے بھی کام کیا ہے. پرڈیوسرز کے دعوے

    کے مطابق فلم کا بجٹ 120 ملین ہے. فلم میں شان کے علاوہ کرن ملک ، ندیم بیگ ، نئیر اعجاز ، شفقت چیمہ اور رشید نز مرحوم اہم کردار کررہے ہیں. شفقت چیمہ اس میں ایک ہندو کر کردار کررہے ہیں جبکہ کرن ملک ایک صحافی، عدنان بٹ را کے ایجنٹ کا اور ندیم بیگ میجر جنرل مجتبی کا کردار ادا کررہے ہیں. تازہ اطلاعات یہی ہیں‌کہ فلم 25 نومبر 2022 کو ریلیز کی جائیگی فلم کو پاکستان کے علاوہ یوکے ،آسٹریلیا اور یو ایس اے میں بھی ریلیز کئے جانے کا امکان ہے.

  • بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آج 55 برس کے ہو گئے

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آج 55 برس کے ہو گئے

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آج 55 سال کے ہو گئے ہیں. اکشے کمار نے بالی وڈ میں اپنا کیرئیر 1991 میں فلم سوگند سے کیا ، فلم زیادہ کامیاب نہ ہو سکی، 1992 میں آئی ان کی ایکشن تھرلر فلم کھلاڑی سپر ہٹ ہوئی اس کے ساتھ ہی کھلاڑی فلم سیریز کا آغاز ہوا. اکشے کمار نے 31 سالہ کیرئیر میں اپنی ورسٹائل اداکاری کا لوہا منوایا. ایکشن ہیرو کے طور پر بالی وڈ میں اینٹری دینے والے اس ہیرو نے ایکشن ، کامیڈی سنجیدہ ہر طرح کے کردار نبھائے اور شائقین سے داد سمیٹی. اگر ان کے کیرئیر پر نظر ڈالیں تو مجموعی طور پر ان کی کامیاب فلموں کی تعداد زیادہ نظر آتی ہے. اکشے کمار کی بہترین فلموں میں یہ دلگی ، دھڑکن ، انداز اور نمستے لندن، ہیرا پھیری ، مجھ سے شادی کروگی ، بھول بھولیا، سنگھ از کنگ،

    اجنبی گرم مسالہ، رستم،دل تو پاگل ہے و دیگر کے نام شامل ہیں. ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا
    ہے.اکشے کمار کی فلم ہیرا پھیری کو کون بھول سکتا ہے انہوں نے اس میں مزاحیہ کردار کیا جو آج تک شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے. اکشے کمار کا نام انکی ساتھی ہیروئنز کے ساتھ جڑتا رہا، اکشے کمار خواتین کے معاملے میں سکینڈلز کا شکار رہے ، روینہ ٹنڈن اور شلپا شیٹی کے ساتھ ان کے افئیر کی خبریں چلتی رہیں لیکن انہوں نے شادی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ کی.اکشے آج بھی ہیرو کے طور پر فلموں میں دکھائی دے رہے ہیں 31 سال کے بعد بھی انکی انرجی قابل تعریف ہے.

  • ٹیمپرڈ آڈیو جاری کی گئی ہے، میری کسی خاتون سے ایسی بات نہیں‌ ہوئی خلیل الرحمان قمر

    ٹیمپرڈ آڈیو جاری کی گئی ہے، میری کسی خاتون سے ایسی بات نہیں‌ ہوئی خلیل الرحمان قمر

    خلیل الرحمان قمر کا شمار ایسے لوگوں میں‌ہوتا ہے جو دل میں‌کچھ نہیں‌رکھتے اور جو دل میں آتا ہے بول دیتے ہیں. ان کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر کافی سرکولیٹ کررہی ہے جس میں وہ ایک خاتون سے باتیں کررہے ہیں. اس آڈیو کے بعد خلیل الرحمان قمر پر کافی تنقید ہورہی ہے. لیکن خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیمپرڈ آڈیو ہے اور میں‌ جو بول رہا ہوں وہ بالکل ٹھیک ہے لیکن جس کی آواز میرے ساتھ چلائی جا رہی ہے میرے جملوں کو اسکی گفتگو کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے وہ بالکل غلط ہے جھوٹ ہے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خلاف اس طرح‌ کا پراپگینڈہ

    چند سیاسی جماعتوں‌ کی طرف سے ہوتا رہتا ہے آج سے ڈھائی سال پہلے بھی ایسا ہی کیا گیا تھا. جو لوگ مجھ پر تنقید کررہے ہیں وہ میں جو اس آڈیو میں‌کہہ رہا ہوں اسکو تو سنیں اور سمجھیں کہ جو میرے ساتھ آواز جوڑی گئی ہے یا میرے جملوں کے ساتھ جس عورت کے جملوں کو جوڑا جا رہا ہے وہ میل کھاتے ہیں یا نہیں؟. مجھے ایسے پراپگینڈوں سے فرق نہیں پڑتا میں‌ تو جو ٹھیک لگتا ہے وہ بولتا رہوں گا اور لکھتا رہوں گا. یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر سافٹ مزاج رکھتے ہیں لیکن جہاں بولنے کی باری آتی ہے وہ بالکل لچک نہیں دکھاتے اور جو کہنا چاہتے ہیں کہ کہہ کر رہتے ہیں اور یہ بات ان کے مخالفین کو نہیں بھاتی.

  • سجل علی کی پہلی انٹرنینشنل فلم کا ٹریلر جاری

    سجل علی کی پہلی انٹرنینشنل فلم کا ٹریلر جاری

    سجل علی پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کو ٹی وی اور بڑی سکرین دونوں جگہ یکساں مقبولیت حاصل ہے. سجل علی نہایت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا اور خوب داد سمیٹی یہاں تک کہ ان کے کام کی وہاں کی منجھی ہوئی اداکارہ سری دیوی بھی ہو گئیں تھیں دیوانی. سجل علی نے اپنے ہر پراجیکٹ سے ثابت کیا کہ وہ اداکاری میں اپنا کوئی ثانی نہیں‌رکھتیں. یا یوں کہیے کہ سجل اپنے ہر پراجیکٹ سے ایک قدم آگے ہی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں انہوں‌ نے ایک انٹرنیشنل پراجیکٹ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کیا.یہ سجل علی کی پہلی انگریزی فلم ہے جو کہ اگلے سال ریلیز کی جائیگی. اس فلم میں ان کے ساتھ انڈین اداکارہ شبان اعظمی بھی ہیں اور فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ

    سمتھ نے بنائی ہے ان کا بھی یہ پہلا پراجیکٹ ہے. اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے. ٹریلیر کافی اچھا ہے اور دیکھنے والوں‌ کو متاثر کیا ہے. جمائما گولڈاسمتھ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی اس نئی فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت میں رہنے سے بہتر ہے کہ محبت میں جیا جائے۔یاد رہے کہ سجل علی اپنے اس نئے اور انٹرنیشنل پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں‌نے بہت محنت کے ساتھ اپنا کردار نبھایا ہے مجھے امید ہے کہ میری اداکاری دیکھنے والوں‌کو ضرور پسند آئیگی.

  • ہلال احمر اور ابرار الحق آمنے سامنے

    ہلال احمر اور ابرار الحق آمنے سامنے

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق اور ہلال احمر آمنے سامنے آگئے ، رپورٹس کے مطابق ابرار الحق نے ہلال احمر کی چئیرمین شپ کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد دعوی کیا تھا کہ انہوں‌نے سیلاب زدگان کے لئے 6 ارب روپے جمع کئے تھے اور یہ بھی کہا کہ اگر میں‌ چئیر مین رہتا تو پیسے صحیح جگہ پر لگاتا جس پر ہلال احمر کی طرف سے ایک بیان آیا اور انہوں‌ نے ابرار الحق کو جھوٹے بیانات دینے سے منع کیا اور کہا کہ ایسا کوئی دعوی نہ کریں جو جھوٹا ہے بلکہ انہوں نے ابرار الحق کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ جتنی رقم جمع ہونے کا ابرار دعوی کررہے ہیں اسکا ساتواں حصہ بھی ہمارے پاس نہیں آیا. اس کے بعد ابرار الحق سے سوال

    ہونے لگے تو ابرار الحق کو شرمندگی اٹھانا پڑی جس کے بعد انہوں‌نے اپنے لیڈر عمران خان کی طرح یوٹرن لے لیا اور کہا کہ میں نے ایسا بالکل نہیں‌کہا کہ میں‌نے 6 ارب ہلال احمر کو سیلاب زدگان کے لئے جمع کر کے دئیے ہیں بلکہ میں نے تو یہ کہا تھا کہ ابھی 6 ارب آنے تھے لیکن وقفے وقفے سے ایسا ہونا تھا. تاہم ہلال احمر نے ابرار الحق کو کھری کھری سنا کر انہیں جھوٹ بولنے اور جھوٹے دعوے کرنے سے خبردار کر دیا. لیکن ابرار الحق نے جو یوٹرن لیا ہے اس سے کافی سوال پیدا ہوئے ہیں اور ان کا جھوٹ اب ان کی ہلال احمر میں‌ کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے.

  • شرم آنی چاہیں تمہیں، مشی خان مشتعل افغانیوں پر برس پڑیں

    شرم آنی چاہیں تمہیں، مشی خان مشتعل افغانیوں پر برس پڑیں

    مشی خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے اس میں انہوں‌ نے افغانیوں‌کو دیا ہے ایک خاص قسم کا پیغام . مشی خان نے وڈیو کے شروع میں دی مبارکباد سب پاکستانیوں‌کو میچ جیتنے کی. اس کے بعد انہوں‌ نے افغانیوں سے بات کی ان کو پیغام دیا . انہوں‌نے کہا کہ کل جو کچھ آپ لوگوں‌نے میچ ہارنے کے بعد سٹیڈیم میں کیا، وہ دیکھ کر افسوس ہوا. کاش آپ لوگ تہذیب تمیز بھی سیکھ لیتے اتنا عرصہ پاکستان میں رہے. ہم نے آپ کو بہن بھائیوں‌کی طرح ٹریٹ کیا. آپ کا ہر طرح‌سے خیال رکھا. اور ایک میچ ہارنے پر آپ لوگوں‌نے سٹیڈیم میں‌توڑ پھوڑ

    کی ، کرسیاں اٹھا اٹھا کر ماریں، اتنی نفرت ہو گئی ہے آپ کو ہم سے ؟ سچ میں یہ سب دیکھ کر مجھے تو ایک دھچکا لگا اور افسوس ہوا کہ آپ وہ لوگ ہو جن کے ساتھ ہم نے اتنا پیار محبت کیا اتنی خاطر تواضع کی. آپ لوگوں‌کا جنگلیوں والا سلوک دیکھ کر پریشانی ہوئی ہے. مشی خان نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ لوگ کرکٹ کی دنیا میں آ ہی گئے ہیں تو تھوڑی تمیز ہی سیکھ لیں اور سمجھ لیں کہ کرکٹ‌ میں‌ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے اس طرح‌ نہیں کرنا چاہیے جو کل آپ لوگوں‌ نے کیا ، آپ لوگوں‌نے تو کل پتھر کے زمانے کے لوگوں کا روپ دکھایا. شرم آنی چاہیے آپ سب کو. مشی خان کی ویہ وڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے اور ان کی اس میں کہی ہوئی باتوں کو سراہا جا رہا ہے.