Baaghi TV

Category: شوبز

  • انتظار ختم ، پاکستانی فلم جوائے لینڈ 24 نومبر کو ریلیز ہو گی

    انتظار ختم ، پاکستانی فلم جوائے لینڈ 24 نومبر کو ریلیز ہو گی

    کانز فلم فیسٹیول میں جب پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے ایوارڈ جیتا تھاتب پاکستانی فلمی شائقین کا بڑے پیمانے پر مطالبہ سامنے آیا کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے. صائم صادق نے یقین دہانی کروائی تھی کہ فلم پاکستانی سینما گھروں میں ضرور ریلیز ہوگی. اور یوں اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو چکی ہیں اور فلم جوائے لینڈ پاکستانی سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. وفاقی و صوبائی سنسر بورڈ نے ”جوائے لینڈ“ کوریلیز کیلئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جبکہ فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائےگاایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن کلب شیخ عابد رشید کہتے ہیں کہ جوائے لینڈ کو ملک بھر کے سینمائوں میں نمائش کیلئے وفاق، پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے سرٹیفیکیٹس جاری کردیے

    ہیں اور فلم کو ریلیز کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ 24 نومبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے پرڈیوسر سرمد کھوسٹ ہیں. فلم کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی و دیگر شامل ہیں. یاد رہے کہ کانز فلمی میلے میں جوائے لینڈ نے دو اعزازات ”جیوری ایوارڈ“ اور”کویر پام“ حاصل کئے۔ جوائے لینڈ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

  • عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی

    عامر خان اور رینا دتہ کی بیٹی ایرا خان ان سٹار کڈز میں سے ایک ہیں جو شوبز سے دور رہتے ہیں۔ایرا نے تاحال بالی وڈ میں قدم نہیں رکھا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتی بھی نہیں ہیں. ایرا بالی وڈ میں نہیں ہیں‌لیکن اس کے باوجود وہ سرخیوں میں رہتی ہیں خاص کر فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کے ساتھ دوستی کی وجہ سے. ایرا اور نوپور شیکھرے نے اپنی دوستی کو منگنی میں بدل لیا ہے جی ہوں دونوں‌ کی منگنی ہو گئی ہے اور منگنی کا اعلان خود ایرا خان نے ایک خوبصورت وڈیو کے ساتھ کیا. نوپور شیکھرے نے آئرن مین اٹلی کے مشہور شو میں

    حصہ لینے کے دوران اپنی ایرا کو پرپوز کیا۔ ایرا خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نوپور شیکھرے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ایرا کو انگوٹھی کےساتھ پرپوز کیا، جس کے بعد دونوں نے ‘ہاں’ کہا۔ایرا خان کی اس وڈیو کے بعد بالی وڈ کے سٹارز ایرا کو مبارکباد دے رہے ہیں. جوڑے اپنی منگنی کا تو اعلان کر دیا ہے تاہم شادی کب ہو گی اس حوالے سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا. ایرا نوپور شیکھرے کی شادی کی خبریں ایک عرصے سے گردش کررہی ہیں لیکن عامر خان نے کبھی اس معاملے پر بات نہیں کی نہ ہی انہوں‌ نے اپنی بیٹی کی منگنی کا خود سے اعلان کیا.یاد رہے کہ ایرا خان عامر خان اور رینا دتہ کی اکلوتی بیٹی ہیں.

  • تبو نے کی جم کر تعریف عرفان خان کی

    تبو نے کی جم کر تعریف عرفان خان کی

    بالی وڈ اداکار عرفان خان جو کہ اب اس دنیا میں نہیں رہے ان کے کام اور پروفیشنلزم کے سب ہی معترف ہیں. نوے کی دہائی کی اداکارہ تبو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان خان کے ساتھ کام کرکے انہوں‌ نے بہت کچھ سیکھا اور کرداروں کو ایک اور نظریے سے دیکھنا شروع کیا نبھانا شروع کیا. انہوں‌نے کہا کہ مٰیں نے عرفان خان کے ساتھ فلم دی نیم سیک میں کام کیا اور جو کچھ میں نے عرفان کے ساتھ اسکرین پر شیئر کیا وہ کسی اور کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتی۔ تبو کہتی ہیں‌ کہ عرفان خان نے مجھے بہت متاثر کیا.تبو کا مزید کہنا ہے کہ کچھ لوگ

    ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی میں آکر آپ کو بدل دیتے ہیں آپ کے کام کے طریقہ کار کو بدل دیتے ہیں عرفان خان ایسے ہی تھے. میں‌ نے کام کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھا. یاد رہے کہ تبو کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے رواں برس بہت اچھا بزنس کیا،حال ہی میں‌انہوں‌نے اجے دیوگن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم بھولا کی شوٹنگ کو ختم کیا ہے انہوں نے کہا کہ اجے ایک سنجیدہ انسان ہیں اور بطور ڈائریکٹر تو وہ بہت ہی مختلف انسان ہیں اور بہت پروفیشنل ہیں. اجے کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ چوتھی فلم ہے جو کہ اگلے سال مارچ میں ریلیز ہوگی بھولا تامل ہٹ کیتھی کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

  • فحش فلمز کے کیس میں پھنسنے والے راج کندرا کا ٹویٹ،  بولے سچ سامنے آئیگا

    فحش فلمز کے کیس میں پھنسنے والے راج کندرا کا ٹویٹ، بولے سچ سامنے آئیگا

    نامور بھارتی بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا جن کو گزشتہ سال فحش فلمیں پروڈیوس اور ڈسٹری بیوٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم انہیں اسی سال 21 ستمبر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا. اپنی رہائی کے ایک برس کے بعد انہوں نے ایک ٹویٹ کیا ہے اور اپنے بند ہونٹ کھولے ہیں. انہوں نے ٹویٹر پر لکھاکہ سب وقت کا کھیل ہے انصاف یقینا ہو گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ سچائی پوری نہ جانتے ہوں تو منہ بند رکھیے. راج کندرا نے محتاظ انداز میں ٹویٹ کیا اور بہت کچھ کہنے سے گریز کیا لیکن جنہوں نے ان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کیا اور جنہوں نے فیصلہ آنے سے پہلے ہی ان کو آڑھے ہاتھوں لیا ان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان

    کے اس رد عمل نے مجھے مزید مضبوط بنایا ہے لیکن سچ سب کے سامنے ضرور آئیگا. یاد رہے کہ راج کندرا امیر ترین بزنس مین ہیں 2004 میں سکسیس میگزین نے انھیں برطانیہ کے ایشیئن نسل کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 198ویں نمبر پر رکھا تھا.راج کندرا نے شلپا شیٹی کے ساتھ دوسری شادی کی اور 2009 میں یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھے. راج کندرا نے آئی پی ایل ٹیم راجھستھان رائلز میں 11.7 فیصد شئیر بھی خریدے تھے۔

  • فلک شبیر پھول لیکر پہنچے وبال کے سیٹ پر اہلیہ سارا خان سے ملنے

    فلک شبیر پھول لیکر پہنچے وبال کے سیٹ پر اہلیہ سارا خان سے ملنے

    اداکارہ سارا خان اپنے نئے ہئیر سٹائل کی وجہ سے آج کل کافی چرچا میں ہیں وہ آج کل امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والے ڈرامہ سریل وبال کی شوٹنگ کررہی ہیں. ڈرامہ آن ائیر جا چکا ہے شائقین کہانی کو کافی پسند کررہے ہیں خصوصی طور پراس میں سارا خان کے نئے ہئیر سٹائل کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. سارا خان کے شوہر فلک شبیر کے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے کہ وہ سارا خان کو ہر روز پھول دیتے ہیں اور سارا انکے دئیے ہوئے پھولوں کو سنبھال کر رکھتی ہیں. حال ہی میں فلک شبیر نے سارا خان کو سرپرائز دیا اور وہ سرپرائزیہ ہے کہ فلک شبیر پھول لیکر

    سارا خان کے ڈرامہ سیریل وبال کے سیٹ پر جا پہنچے وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک سیٹ پر پہنچے ہیں اور ان کے ہاتھ میں پھول ہے وہ پھول کو کیمرے کے سامنے کرکے کہتے ہیں کہ یہ پھول بھی میری طرح اداس ہو گیا ہے سارا خان اپنے شوہر کو دیکھتے ہی ان کی طرف چہرے پر سمائل لیکر بڑھتی ہیں. یاد رہے کہ فلک شبیر سارا خان کو ہر روز پھول دیتے ہیں سارا خان نے ایکبار کہا تھا کہ فلک جو مجھے پھول دیتے ہیں ان کی میرے نزدیک بہت اہمیت ہے جس دن وہ پھول نہ دیں مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے آج کچھ کمی سی رہ گئی ہے.

  • دنیا کو کون ہنسائے گا راکھی ساونت  کی راجو شری واستو کے لئے جذباتی وڈیو

    دنیا کو کون ہنسائے گا راکھی ساونت کی راجو شری واستو کے لئے جذباتی وڈیو

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو جنہیں بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی سراہا جاتا تھا ان کی کامیڈی ٹائمنگز کافی الگ تھیں گزشتہ روز وہ انتقال کر گئے یقینا ان کے انتقال کی خبر بالی وڈ سمیت ان کے مداحوں اور فیملی ممبرز پر بجلی بن کر گری. راکھی ساونت جنہوں نے راجو شری واستو کے ساتھ کافی شوز کئے وہ ہیں بے حد اداس. راکھی ساونت نے ایک جذباتی وڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ راجو شری واستو جی آپ بہترین کامیڈین تھے ، میں آپ کے انتقال پر بہت زیادہ افسردہ ہوں. آپ کہاں چلے گئے ہو اب کون دنیا کو ہنسائے گا؟ آپ مجھے کتنا پسند کرتے

    تھے مجھ سے کتنا پیار کرتے تھے . ہم نے ایک ساتھ بہت سارے شوز کئے ایک ساتھ کام کے دوران کافی وقت گزارا. میں اس وقت دبئی میں ہوں اور بہت ہی افسردہ ہوں پریشانی کی حالت میں ہوں. انہوں نے وڈیو کے آخر میں یہ بھی کہا کہ جب بھی دبئی آتی ہوں کوئی نہ کوئی افسوسناک خبر ضرور سننے کو ملتی ہے. یاد رہے کہ راجو شری واستو رواں برس اگست کی دس تاریخ کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد ہونے کے بعد زمین پر گر پڑے ا نہیں دہلی کے اسپتال میں فورا داخل کروایا گیا اس کے بعد ان کی حالت ایسی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا چند دن کے بعد ان کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا تھا بس اسی حالت میں راجو دنیا سے چلے گئے.

  • نیرو باجوہ نے احمد علی بٹ سے کہہ دیا  لاہور بلوائیں میں آپ کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں

    نیرو باجوہ نے احمد علی بٹ سے کہہ دیا لاہور بلوائیں میں آپ کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں

    انڈین پنجابی فلم ماں دا لاڈلا حال ہی میں انڈیا کے بعد پاکستان میں بھی ریلیز ہوئی ہے. فلم میں پاکستانی فنکار افتخار ٹھاکر ، نسیم وکی اور قیصر پیا نے اہم کردار ادا کئے ہیں فلم رومینٹک کامیڈی ہے. فلم میں ہیروئین کا کردار انڈیا کی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ نیرو باجوہ نے ادا کیا ہے فلم کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. فلم کی ہیروئین نیرو باجوہ احمد علی بٹ کے پروگرام سپر اوور میں وڈیو کے زریعے شریک ہوئیں. انہوں نے کہا کہ احمد علی بٹ صاحب سپر اوور کے تمام ناظرین کو میری طرف سے اسلام و علیکم . احمد علی بٹ کے سوالات کے جوابات

    میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں لاہور آئوں ، میری بہت خواہش ہے کہ آپ لوگ مجھے بلائیں اور میں لاہور آئوں . انہوں نے شو میں کہا کہ میں نصیبو لعل ، نصرت فتح علیخان ، نور جہاں اور عابدہ پروین کی بہت بڑی مداح ہوں . مجھے امید ہے کہ ہمیں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ہمیشہ ہی ملتا رہے گا اور میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے پاکستانی آرٹسٹوں کے ساتھ کام کیا. آپ لوگ مجھے لاہور بلائیں میں آپ کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں. اس پر میزبان احمد علی بٹ بولے آپ لاہور آئیں میں تو ایک ہی گانا گائوں گا ” ہم تم اک کمرے میں بند ہوں اور چابی ٹوٹ جائے.. اس پر نیرو باجوہ کافی مسکرائیں.

  • مہربانو فیروز خان کی اہلیہ علیزے شاہ کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    مہربانو فیروز خان کی اہلیہ علیزے شاہ کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے لوگوں کو بتایا ہے کہ کس طرح سے ان کے سابق شوہر
    فیرز خان ان پر تشدد کرتے تھے گالیاں بکتے تھے ، اتنا شور مچاتے تھے کہ محلہ اکٹھا ہوجاتا تھا وہ تشدد زدہ ماحول میں زندگی نہیں گزار سکتی تھیں نہ ہی اپنے بچوں‌کو ایسے ماحول میں رکھ سکتی تھیں. علیزے شاہ کی اس قسم کی پوسٹ کے بعد انہیں بہت زیادہ ہمدردیاں مل رہی ہیں . جس جس نے بھی علیزے کی حالیہ پوسٹ پڑھی ہے وہ انکے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے. میرے پاس تم ہو میں آئزہ خان کی دوست کا کردار کرنے والی اداکارہ مہربانو جنہوں نے فیروز خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل خدا

    اور محبت میں کام کیا تھا. وہ کھڑی ہو گئی ہیں علیزے فاطمہ کے ساتھ. انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے علیزے شاہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے بہت دکھ اور افسوس ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کس تکلیف اور کرب سے گزری ہے. مہر بانو نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کی کھل کر حمایت کی. یاد رہے کہ صرف مہربانو ہی نہیں بلکہ ہر کوئی علیزے فاطمہ کو سپورٹ کررہا ہے اور ان کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہے لیکن اداکار ارسلان نصیر نے کہا ہے کہ ایکدوسرے کے رازوں کو سینے میں رکھنا چاہیے، پردے میں رکھنا چاہیے.

  • ایان علی ٹویٹر سپیس میں میں عمران خان پر برس پڑیں

    ایان علی ٹویٹر سپیس میں میں عمران خان پر برس پڑیں

    منی لانڈرنگ جیسے کیس کو بھگتنے والی ماڈل ایان علی کافی برس کے بعد اب منظر عام پر آئی ہیں ایان علی آج کل ٹویٹر پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور کیس کے دوران انہوں نے کیا مصائب جھیلے کس طرح اپیلیں کیں کس طرح کیسز جیتے اس پر ٹویٹس لکھتی رہتی ہیں. ایان علی اکثر و بیشتر ٹویٹر سپیسز میں گفتگو کرتی ہوئی سنائی دیتی ہیں وہ سیاست کے بارے میں کافی میچور گفتگو کرتی ہیں. گزشتہ روز انہوں نے ایک ٹویٹر سپیس میں گفتگو کی. انہوں نے کہا کہ مجھ پر باراں کیس ہوئے سب کیس میں نے جیتے ، اس دوران مجھ پہ یا میری فیملی پر جو گزری وہ میں جانتی ہوں

    یا میری فیملی جانتی ہے. ایان علی نے کہا کہ لوگوں کو جو تاثر ہے کہ میں نوازشریف کی سپورٹر ہوں ایسا نہیں ہے حالانکہ مجھ پر تمام کیسز نوازشریف کے دور میں ہوئے ، صرف اس وجہ سے میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ ن لیگ اچھی سیاسی جماعت نہیں ہے یا میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس جماعت نے پاکستان کی خدمت نہیں کی. سچ تو یہ ہے کہ نوازشریف کے دور میں بہت زیادہ کام ہوئے انہوں نے پاکستان کی صحیح معنوں میں خدمت کی، پیپلز پارٹی نے بھی کام کیا لیکن عمران خان نے کیا کیا، صرف نفرت پھیلائی ہے؟ انہوں‌نے چار سال میں ملک کی بہتری کے لئے کیا کیا؟ سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے. مجھے ایسے لوگ اچھے نہیں لگتے جو نفرت پھیلاتے ہیں.

  • مشی خان نے کن لوگوں کو پھانسی دینے کی بات کر دی؟

    مشی خان نے کن لوگوں کو پھانسی دینے کی بات کر دی؟

    اداکارہ مشی خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے لاہور میں کتوں پر ہونے والے ظلم پر افسوس کا اظہار کیا ہے. مشی خان اس وڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ ” میں اس وقت جس طرح سے خاموش بیٹھی ہوئی اور اپنے غصے کو دبا کر بیٹھی ہوئی ہوں اس کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا. لاہور میں نوری بٹ صاحبہ کے ڈاگ شیلٹر ہوم میں کچھ لوگ گھسے اورشیلٹر ہوم کی دیوار توڑ دی . اندر موجود کتے اور کتے کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ڈنڈے اور پتھر دیکر مار دیا یہاں تک کہ ان کو پھانسی بھی دی گئی یہ کتے یہاں خاموشی سے رہتے تھے کسی کو کچھ نہیں تھے لیکن ان پر اتنا ظلم کیا گیا. کاش مجھے وہ لوگ مل جائیں جنہوں نے بے زبان جانوروں پر

    اس قدر ظلم کیا ہے مجھے یہ لوگ ایک بار مل جائیں سہی میں ان کو رسیوں سے باندھ کر ماروں ان کو پھانسی دوں.میرا خون بہت زیادہ خول رہا ہے ایسا ظلم کرنے والوں کو اللہ موت دے اور سسکیوں والی موت دے. جس ملک میں اتنا ظلم ہوتا ہو وہاں کیا کسی کا اچھا ہو گا. مت کریں ایسا، ایسا کرنے والوں پر اللہ کا عذاب آئیگا خدا کا خوف کھائیں. یوں مشی خان نے کتوں کو بے ردردی سے موت کے گھاٹ اتارنے پر غصے کا کیا اظہار.