Baaghi TV

Category: شوبز

  • آشا بھوسلے کے چند بہترین گانے

    آشا بھوسلے کے چند بہترین گانے

    بالی وڈ کی گلوکارہ آشا بھوسلے کی سالگرہ کے موقع پر ہم ان کے چند بہترین گانے آپ کو یاد کروا رہے ہیں.یہ وہ گیت ہیں جو ہر دور میں مقبول رہے اور آج بھی یہ گیت گائے اور سنے جاتے ہیں.آشا بھوسلے نے ہر اداکارہ کی اداکاری کے انداز کو سمجھ کر گایا نتیجہ یہ رہا کہ ایسا لگتا تھا وہ ہیروئین یہ گیت خود ہی گا رہی ہے.
    مڑ مڑ کے نہ دیکھ مڑ مڑ‌کے ، چھوڑ دو آنچل زمانہ کیا کہے گا ، حال کیسا ہے جناب کا ، اک پردیسی میرا دل لے گیا .آئیے مہرباں بیٹھیے جان جاں یہ . ابھی نہ جائو چھوڑ‌کر دل ابھی بھرا نہیں ، اشاروں اشاروں میں دل لینے والے،

    یہ ریشمی زلفوں کا اندھیرا، زرا ہولے ہولے چلو میرے بالما ، پردے میں‌رہنے دو ، میری بیری کے بیر مت توڑو ، گنگنا رہے ہیں بھنورے کھل رہی ہے کلی کلی ، کجرا محبت والا آکھیوں‌میں ایسا ڈالا ، دم مارو دم ، چرا لیا ہے تم نے جو دل کو ، سجنا ہے مجھے سجنا کے لئے ، کوئی شہری بابو دل لہری بابو، یہ لڑکا ہائے اللہ کیسا ہے دیوانہ ، دل چیز کیا ہے آپ میری جان لیجیے ، جستجو جسکی تھی ، تو تو ہے وہی دل نے جسے اپنا کہا ، جوانی جان من حیسن دلربا ، اور کیا عہد وفا ہوتے ہیں ، پیار میں دل پہ مار دے گولی .

  • آشا بھوسلے آج اپنی 89 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    آشا بھوسلے آج اپنی 89 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    آشا بھوسلے کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی گلوکارائوں میں ہوتا ہے، کم عمری میں انہوں‌ نے گانا شروع کیا.آشا بھوسلے کا کیرئیر آٹھ دہائیوں پر محیط ہے اس دوران انہوں‌ نے فلمی موسیقی، پاپ، غزلیں، بھجن، روایتی ہندوستانی کلاسیکی موسیقی، لوک گیت، قوالی، اور رابندر سنگیت گایا. آشا نے ہندی کے علاوہ 20 سے زیادہ ہندوستانی اور غیر ملکی زبانوں میں گایا. آشا بھوسلے کی آواز میں‌ گائے ہوئے گیت مدھوبالا سے لیکر مادھوری ڈکشٹ پر فلمائے گئے. ویسے تو آشا بھوسلے نے آٹھ دہائیوں میں ہر گلوکار کے ساتھ گایا اور داد سمیٹی لیکن محمد رفیع اور کشور کمار کے ساتھ ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی میوزک کے متوالے یاد رکھے ہوئے ہیں. آشا بھوسلے نے پاپ گیت بہترین انداز میں گائے وہ ہر دور کے ہر طرح کے میوزک میں اپنی آواز اور انداز کو ڈھال لیتی تھیں. انہوں نے آرڈی برمن سے

    شادی کی. آشا بھوسلے نے تمام عمر ساڑھی زیب تن کی.ان کے کریڈٹ پر ایسے لازوال گیت ہیں جو کہ رہتی
    دنیا تک ان کا نام زندہ رکھیں گے.آشا بھوسلے کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دو نیشنل فلم ایوارڈز، چار بی ایف جے اے ایوارڈز، اٹھارہ مہاراشٹر اسٹیٹ فلم ایوارڈز، نو فلم فیئر ایوارڈز بشمول لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دئیے گئے.آشا بھوسلے کی دو بار گریمی ایوارڈز کے لئے نامزدگی بھی ہوئی.انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور پدم وبھوشن سے بھی نوازا گیا.آشا بھوسلے لتا منگیشکر کی بہن ہیں.آشا بھوسلے 8 ستمبر 1933 کو پیدا ہوئیں اور آج آشا بھوسلے اپنی 89 سالگرہ منا رہی ہیں.

  • اشفاق احمد کی 18 ویں  برسی

    اشفاق احمد کی 18 ویں برسی

    گفتگو کا بادشاہ سمجھے جانے والے ڈرامہ رائٹر ، دانشور، ادیب ، تجزیہ نگار، براڈ کاسٹر ، سفر نامہ نگار اشفاق احمد کو ہم سے بچھڑے 18 برس بیت گئے ہیں. علم و ادب کی یہ بہت بڑی ہستی قیام پاکستان کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان آئی. پاکستان آنے بعد انہوں نے گورنمنٹ کالج میں ایم اے اردو میں داخلہ لیا یہاں بانو قدسیہ بھی پڑھتی تھیں وہ ان کی ہم جماعت تھی ان کی یہیں دوستی ہوئی اور یہ دوستی شادی میں بدل گئی. اشفاق احمد کا پہلا افسانہ 1953 میں آیا. اشفاق احمد کا شمار ان ادبی شخصیات میں ہوتا ہے جو قیام پاکستان کے بعد ادب کے افق پر چمکے. 1968 میں وہ مرکزی اردو بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب ہوئے 89 تک یہ سلسلہ چلا . ضیاء الحق کے دور میں وفاقی وزیر تعلیم کے مشیر بھی مقرر

    ہوئے. 1965 میں ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوئے یہاں انہوں نے ہفتہ وار پروگرام شروع کیا جو کہ 30 سال تک چلتا رہا. 70 کی دہائی کے شروع میں انہوں نے ایک محبت سو افسانے لکھا. طوطا کہانی اور من چلے کا سودا سے اشفاق احمد تصوف کی طرف مائل ہوئے. اشفاق احمد کو ڈرامہ کی کہانی لکھنے کے فن پر جو عبور حاصل تھا وہ کسی کسی کو نصیب ہوا ، اشفاق احمد پلاٹ سے زیادہ مکالموں پر زور دیتے ان کے کردار طویل گفتگو کرتے. اشفاق احمد نے پی ٹی وی پر زاویے کے نام سے پروگرام بھی کیا یہ پروگرام بہت زیادہ سراہا گیا. جگر کا عارضہ لاحق ہونے کے باعث آج ہی کے دن 2004 میں خالق حقیقی سے جا ملے .

  • سدھارتھ مجھے خوش دیکھنا چاہتا تھا اسلئے ہمیشہ خوش رہوں گی شہناز گل

    سدھارتھ مجھے خوش دیکھنا چاہتا تھا اسلئے ہمیشہ خوش رہوں گی شہناز گل

    بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شہناز گل جو سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں کبھی وہ ہمیں‌گانا گاتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں اور کبھی وہ کچھ کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہوتی ہیں. شہناز گل کو آڑھے ہاتھوں اس وقت لیا گیا جب ان کے کسی بھی سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کی طرف سے سدھارتھ شکلہ کی پہلی برسی پر کچھ نہ کہا گیا. تاہم شہناز گل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے سدھارتھ شکلہ کا زکر کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سدھارتھ مجھے ہمیشہ ہی ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھنا چاہتا تھا، اسے میں ہنستی ہوئی بہت اچھی لگتی تھی لہذا میں ہنستی مسکراتی ہی

    رہوں گی اور اپنا کام کرتی جائوں گی مجھےخوش رہ کر سدھارتھ کو خوش رکھنا ہے. شہناز گل نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت سارا کام کرنا ہے مجھے ابھی بہت آگے جانا ہے. انہوں نے کہا کہ میں جب تیار ہوتی ہوں تو مجھے اپنا آپ بہت اچھا لگتا ہے مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں سب سے بیسٹ ہوں. شہناز گل نے مزید یہ بھی کہا کہ پیار دیں پیار لیں. پیار بانٹیں گے تو خوشیاں ملیں گی اس لئے پیار کا دامن نہ چھوڑیں.

  • سوناکشی سنہا چاولوں کی دیوانی نکلیں، کہتی ہیں جتنے مرضی رائس کھلا دو کھا لوں گی

    سوناکشی سنہا چاولوں کی دیوانی نکلیں، کہتی ہیں جتنے مرضی رائس کھلا دو کھا لوں گی

    شتروگن سنہا کی بیٹی بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ کھانے پینے کی بہت شوقین ہیں. وہ پیزا بھی کھا لیتی ہیں، چائینز بھی کھا لیتی ہیں. تھائی فوڈ بھی مزے سے کھاتی ہیں. لیکن چاول واحد ایسی چیز ہیں جو وہ بہت زیادہ شوق سے اور بہت زیادہ کھاتی ہیں . انہوں نے کہا کہ میں سب کچھ شوق سے کھا لیتی ہوں لیکن جب بات ہو رائس کی تو میں سب کچھ چھوڑ کر رائس کی طرف ہوجاتی ہوں اور میرا دل ہی نہیں بھرتا چاہے مجھے جتنے مرضی رائس کھلا دو یہاں تک کہ اگر مجھے پلیٹ میں چاولوں کے دو بڑے پہاڑ ہی کیوں نا بنا دئیے جائیں میں کھا لوں گی. سوناکشی کے مطابق ان کی لسٹ میں چاولوں کو نہ نہیں ہے. انہیں جب بھی اور جتنے بھی رائس دئیے

    جائیں وہ کھا لیتی ہیں. یاد رہے کہ بالی وڈ فلموں میں اینٹری سے پہلے سوناکشی سنہا بہت موٹی تھیں ان کا وزن 90 کلو سے بھی زیادہ تھا انہوں نے دبنگ سلمان خان کے کہنے پر اپنا وزن کم کیا اس کے بعد انہی کے ساتھ فلم دبنگ میں بطور ہیروئین کام کیا. سوناکشی اس فلم میں اچھی خاصی سلم لگ رہی ہیں سوناکشی کو ان کی پہلی فلم سے ہی شائقین نے پسند کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انکا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہونے لگا.

  • راکھی ساونت کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی

    راکھی ساونت کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی

    بالی وڈ اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی ہے اس خوشی کو انہوں نے منایا اپنے بوائے فرینڈ عادل کے ساتھ. راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ عادل کے ساتھ 10 ملین فالورز ہونے کی خوشی میں کیک کاٹ رہی ہیں . اس موقع پر انہوں نے کہ میں‌اپنے فالورز کی شکر گزار ہوں. میں بہت خوش ہوں کہ میرے فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی ہے لوگوں کے تو پچاس پچاس ملین ہیں اور میرے 10 ملین ہونے میں اتنے سال لگ گئے. راکھی کی اس بات پر ان کے سامنے کھڑے ایک کیمرہ مین نے کہا کہ جب آپ کا اور عادل کا گانا آئیگا تو آپ کے فالورز کی تعداد 20 ملین ہو جائیگی. یاد رہے کہ راکھی ساونت ڈرامہ کوئین کے نام سے جانی

    جاتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے بوائے فرینڈ عادل نے مجھے ایسے کپڑے پہننے سے منع کیا ہے جس سے جسم کی نمائش ہو لہذا میں ان کی اس بات کو ضرور مانوں گی. انسٹاگرام پر اپنے فالورز کی تعداد 10 ملین ہونے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی بدولت ہوں . میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت زیادہ پیار دیا ہے جس کےلئے میں ان کی شکر گزار رہوں گی.

  • بشری انصاری نے میجر ریٹائرڈ آفتاب لودھی کو ٹریبیوٹ پیش کیا

    بشری انصاری نے میجر ریٹائرڈ آفتاب لودھی کو ٹریبیوٹ پیش کیا

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اپنے بھائی میجر ریٹائرڈ آفتاب لودھی اور بھابھی شاہدہ آفتاب کے سامنے بیٹھی ہوئی ہیں . بشری انصاری اس وڈیو میں اے وطن کے سجیلے جوانوں گا رہی ہیں، یہ نغمہ بشری انصاری پرفیکٹ انداز میں گا رہی ہوں انہوں نے میرے وطن کے سجیلے جوانوں نغمہ پورا گایا . اور اپنے بھائی کا آخر میں شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ شکریہ بھائی آپ نے پاکستان کی بہت مخدمت کی ہے. بشری انصاری نے اس وڈیو کا کیپشن کچھ یوں لکھا ” میرے بھائی میجر ریٹائرڈ آفتاب لودھی کو میں ٹریبیوٹ پیش کرتی ہوں میرے بھائی نے دو جنگیں لڑیں میری بھابھی شاہدہ آفتاب جنہوں نے نیوی کو سرو کیا ہے . میں 6 ستمبر کے موقع پر اپنے بھائی اور

    بھابھی کو پیار بھرا ٹریبیوٹ پیش کرنا چاہتی ہوں. بشری انصاری نے یہ بھی لکھا کہ ہم اپنے ملک کی مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں یہ لوگ حقیقی معنوں میں وطن کی خدمت کررہے ہیں. اس وڈیو کے نیچے بشری انصاری نے مداحوں نے ان کی آواز کی بہت زیادہ تعریف کی ہر کسی نے لکھا کہ آپ نے بہت خوبصورت انداز میں نغمہ گایا ہے .ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی آواز نغمہ ، بالکنی سب بہت خوبصورت ہے. یاد رہے کہ بشری انصاری ہر فن مولا فنکارہ ہیں وہ گائیگی بھی کر لیتی ہیں اور ہر قسم کی اداکاری بھی.

  • ہانیہ عامر کی ڈانس وڈیو وائرل

    ہانیہ عامر کی ڈانس وڈیو وائرل

    ٹی وی ڈراموں میں ہر وقت رونے دھونے والے کرداروں میں نظر آنے والی ہانیہ عامر ذاتی زندگی میں بہت زیادہ ہنسی مذاق کرنے والی لڑکی ہیں . سیٹ پر ہر وقت ہر کسی سے چھیڑ چھاڑ کرتی ہیں. چلبلی اس اداکارہ کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ اداکارہ رابعہ کلثوم کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. چند سیکنڈز کی اس ڈانس وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھماکہ کر دیا ہے، شائقین کو ہانیہ عامر ہنستی مسکراتی اور ڈانس کرتی ہانیہ عامر بہت اچھی لگ رہی ہیں. ہانیہ عامر نے وڈیو میں شلوار قمیض زیب تن کر رکھی ہے اور ہلکے میک اپ کے ساتھ بال بھی سادے ہی بنا رکھے ہیں. ہانیہ عامر بہت ہی پروفیشنل انداز میں ڈانس کررہی ہیں. ہر طرف اس وڈیو کے بہت

    زیادہ چرچے ہورہے ہیں. یاد رہے کہ ہانیہ عامر ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں. گوکہ ہانیہ بڑی سکرین پر کوئی خاص جادو نہیں چلا سکیں لیکن چھوٹی سکرین پر یہ ایک کامیاب اداکارہ ہیں. اداکارہ کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں ، ہانیہ عامر کا نام تقریبا ہر دوسری کنٹرورسی میں ہوتا ہے ، لیکن ہانیہ عامر نے چند روز پہلے ایک انٹرویو دیا تھا اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے احتیاط سے بات کرنی چاہیے سوشل میڈیا کا دور ہے کبھی بھی کوئی بھی بات ، بات کا بتنگڑ بن جاتی ہے.

  • عمران خان تم  ملک کے لئے منحوس ثابت ہوئے ہو ، شٹ اپ ، جاوید کوڈ نے پی ٹی آئی کے سربراہ کی دھلائی کر دی

    عمران خان تم ملک کے لئے منحوس ثابت ہوئے ہو ، شٹ اپ ، جاوید کوڈ نے پی ٹی آئی کے سربراہ کی دھلائی کر دی

    کامیڈین جاوید کوڈو نے ایک دھماکے دار وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی دھلائی کر دی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے لوگ مررہے ہیں اور تمہیں جلسے کرنے کی پڑی ہوئی ہے،کروڑوں روپے جو جلسوں پر لگا رہے ہو سیلاب زدگان پر نہیں‌لگا سکتے ؟. مجھے اس بندے کی سمجھ نہیں آتی اس کو جو پیار کرتے ہیں مجھے ان کی بھی سمجھ نہیں آتی وہ کیا کررہے ہیں عمران خان کو یاد نہیں ہے کہ اس نے مرنا بھی ہے اللہ کو کیا جواب دے گا ؟. صرف اقتدار کے پیچھے پڑا ہوا ہے او یار کچھ تو خدا کا خوف کھائو ، میں جب چھوٹا تھا تم 26 سال کے تھے آج میں 52 کا ہوں اور تم وہیں کے وہیں ہو تم نے آج تک ملک کے لئے کچھ نہیں کیا. تم منہ اٹھا کر شہیدوں کے خلاف بات کر دیتے ہو تمہاری ایک ٹانگ بازو ناک کاٹ دی جائے تو تمہیں شہیدوں کا رتبہ سمجھ میں آئے. جو دل میں آتا ہے بول دیتے ہو کسی پر بھی الزام لگا دیتے

    ہو او کس قسم کے انسان ہو؟. جاوید کوڈو نے مزید یہ بھی کہا کہ تم تو ملک کے لئے منحوس ثابت ہوئے ہو جب سے آئے ہو کبھی کوئی مصیبت کبھی کوئی مصیبت . مصبیتیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں‌لے رہیں . رات کو سوتے بھی خیال نہیں آتا تمہیں کہ تم کیا کررہے ہو رات سوتے ہی تمہیں موت آجائے تو کیا کرو گے؟تمہیں اقتدار کی اتنی ہوس ہے کہ جو کرنا پڑے اس کے لئے کررہے ہو. چوہدری برادران اور شریف بردران نے بہت کام کیا اور تم نے آج تک کچھ نہ کرکے دکھایا ہے ساری قوم کو الٹے کاموں پر اکسایا ہے تم نے . ہوش کرو یار . موت آگئی تو کیا تم یہ دنیا ساتھ لیجائو گے بنی گلالہ ساتھ لیجائو گے؟‌تمہیں خیر مانگنی نہیں آتی ؟‌شٹ اپ .

  • جھگڑے کے سین میں میرے ہنسنے کی وڈیو مجھے لگا وائرل نہیں ہوگی لیکن ہو گئی صبور علی

    جھگڑے کے سین میں میرے ہنسنے کی وڈیو مجھے لگا وائرل نہیں ہوگی لیکن ہو گئی صبور علی

    اداکارہ صبور علی جن کا ڈرامہ سیرل ”مشکل ” آج کل شائقین بہت پسند کررہے ہیں اس کے ایک سین میں ہمایوں اشرف اور خوشحال خان کے درمیان شدید جھگڑا ہو رہا ہوتا ہے، خوشحال خان کے ساتھ صبور علی کھڑی ہوتی ہیں اس موقع پر جب کیمرے کا رُخ صبورعلی کی جانب ہوتا ہے تو وہ ہنستی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں۔جھگڑے کے موقع پر صبور علی کا ہنسنا لوگوں نے نوٹس کر لیا اور بعد میں اس پر بنایا خوب مذاق. اس حوالے سے صبور علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ سین جب آن ائیر گیا تو اس وقت میں نے دیکھا کہ میں تو ہنس رہی ہوں، اس کے بعد کسی نے مجھے یہ سین ٹیگ کیا اور نشاندہی کی کہ میں‌جھگڑے کے سین میں ہنس رہی ہوں، میں نے جلدی سے سوشل میڈیا چیک کیا

    کسی نے پوسٹ نہیں‌کی تھی مجھے لگا کہ صرف اسی نے پوسٹ کی ہے ، باقی تو کسی کو پتہ ہی نہیں لگا لہذا میں‌ نے خود کو کیا ہوا ٹیگ
    ہٹا دیا کہ لوگوں کو پتہ نہ لگے لیکن دو دن کے بعد سین وائرل ہو گیا اور ہر طرف اسی کی باتیں ہونے لگیں شروع میں مجھے ہوا کہ لوگ کیا کہیں گے کیونکہ ان کو تو نہیں پتا کہ ٹیکنکلی یہ میرا فالٹ نہیں ہے. خیر میں‌نے کہا اب جو ہو گا دیکھا جائیگا، لیکن میں نے دیکھا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں‌ نے اس سین کو نیگیٹو نہیں لیا بلکہ اس پر میمز بناتے رہے اور مزے مزے کے میمز دیکھ کر میں انجوائے کرتی رہی اور زیادہ پریشان نہیں ہوئی. ہاں اگر بہت زیادہ تنقید ہوتی تو یقینا پریشان ہوجاتی.