Baaghi TV

Category: شوبز

  • جمشید انصاری کی 17 ویں برسی

    جمشید انصاری کی 17 ویں برسی

    پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کے باکمال آرٹسٹ جمشید انصاری کی فنی صلاحیتوں سے کون واقف نہیں ہے. اپنے کرداروں کے زریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے جمشید انصاری ذاتی زندگی میں کافی سنجیدہ انسان تھے. ہنستے مسکراتے چہرے والے جمشید انصاری کو ہم سے بچھڑے 17 برس بیت گئے ہیں. ساری زندگی فن کی خدمت کرنےوالا یہ فنکار برین ٹیومر کا مریض تھا جب اس مرض کی تشخیص ہوئی تو بات ہاتھوں سے نکل چکی تھی.ریڈیو پاکستان پر جمشید انصاری کی پہچان ان کا کردار صفدر میاں تھا جبکہ ٹی وی پر ڈرامہ سیریل انکل عرفی کے لئے ان کا کردار حسنات نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا. جمشید انصاری نے لندن سے اداکاری کے کورسسز کئے تھے پھر وہیں پر کچھ عرصہ بی بی سی کے ساتھ بھی کام کیا اور وہیں کے سٹیج پلیز میں بھی کام کیا . ریڈیو پر میاں صفدر کا کردار کئی سال تک کیا وہیں سے ان کو پی ٹی وی کے ڈراموں میں کاسٹ کیا

    گیا ٹی وی پر ان کا پہلا ڈرامہ جھروکے تھا ، پھر انہوں نے گھوڑا گھاس کھاتا ہے میں کام کیا. لیکن انکل عرفی جو کہ 26 اقساط ہر مشتمل تھا حسینہ معین کے لکھے ہوئے اس ڈرامے نے جمشید انصاری کو صف اول کے اداکاروں میں شامل کر دیا. اس کے بعد انہوں نے زیر زبر پیش ، تنہائیاں اور ان کہی جیسے ڈراموں میں کام کیا. انہوں نے اطہر شاہ جیدی کے لکھے بہت سارے سٹیج پلیز میں کام کیا . معروف کامیڈی پلے بکرا قسطوں پر میں بھی جمشید انصاری نے کام کیا . انہوں نے کرن کہانی شوشہ، دوسری عورت، منزلیں ، ہاف پلیٹ میں بھی کام کیا انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا .

  • ہر دلعزیز گلوکار سجاد علی کی 56 ویں سالگرہ

    ہر دلعزیز گلوکار سجاد علی کی 56 ویں سالگرہ

    پاکستانی گلوکار سجاد علی کا شمار بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، ان کے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو پنجابی بولی اور سمھی جاتی ہے وہاں مداح موجود ہیں. سجاد علی نے سیمی کلاسیکل میوزک سے شروعات کی اس کے بعد انہوں نے پاپ اور راک میں دھوم مچا دی .سجاد علی صرف گلوکار نہیں ہیں بلکہ سانگ رائٹر اور اداکار بھی ہیں. انہوں نے نہایت ہی کم عمری میں گانا شروع کر دیا تھا انہوں نے کم عمری میں ہی شعیب منصور کا پروگرام راگ رنگ میں بھی گایا .محض 13 برس کی عمر میں ان کی پہلی البم 1989 ریلیز ہوئی اس البم کا نام ماسٹر سجاد علی تھا .سجاد علی نے میڈم نور جہاں کے سامنے بانوری چکوری گایا انہوں نے ننھے سجاد علی کی بہت تعریف کی بس یہیں سے ان کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا. انکے دو بھائی وقار علی اور لکی بھی میوزک سے وابستہ ہیں لیکن جو شہرت اور عزت سجاد علی کے حصے میں آئی وہ ان

    کے بھائیوں کے حصے میں نہیں آئی. سجاد علی نے پی ٹی وی کے بہت سارے پروگراموں میں بھی گایا اور کافی سال تک گاتے رہے. سجاد علی نے 1989 میں ایک ٹیلی فلم ڈائریکٹ کی.نوے کی دہائی میں‌ ان کے سپر ہٹ میوزک البمز ریلیز ہوئےانہوں نے تین فلموں میں بھی کام کیا. سجاد علی نے بہت ساری پاکستانی فلموں کا بھی میوزک دیا . گلوکار کے 26 سے زائد البمز ریلیز ہو چکے ہیں ان کے متعدد گانے زبان زد عام ہیں اور سدا بہار ہیں.سجاد علی کو ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہاں بڑے بڑے گلوکار اور میوزیشنز ان کے فن کے مداح ہیں. سجاد علی کی بیٹی زوق علی کو سجاد علی نے کوک سٹوڈیو 10 میں اپنے ساتھ گوایا بھی تھا.

  • اگر مجھے دیکھنا پسند نہیں کرتے تو میری فلمیں نہ دیکھیں عالیہ بھٹ

    اگر مجھے دیکھنا پسند نہیں کرتے تو میری فلمیں نہ دیکھیں عالیہ بھٹ

    عالیہ بھٹ کی بطور پرڈیوسر ریلیز ہونے والی فلم ڈارلنگز نے کامیابی حاصل کی ہے لہذا عالیہ اس پر ہیں کافی خوش. اس فلم کے بعد اب ان کی فلم براہمسٹرا ریلیز ہونے جا رہی ہے عالیہ اس فلم کی تشہیر کے لئے کافی مصروف ہیں. انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اقربا پروری کی بحث اور ٹرولنگ کے بارے میں بات کی۔ان سے پوچھا گیا کہ آپ اقربا پروری اور ٹرولنگ سے کیسے نمٹتی ہیں؟ تو اداکارہ نے کہا کہ میں ناقدین کا منہ صرف اپنے کام سے ہی بند کر سکتی ہوں،اس لئے ایسی باتوں کا نہ برا مانیں اور نہ ہی جواب دیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایسی باتیں بری لگتی ہیں لیکن میں اپنا کام بہت محنت سے کررہی ہوں اور یہ بھی کہہ ڈالا کہ ”اگر تم مجھے پسند نہیں کرتے تو مجھے مت دیکھو” .

    عالیہ بھٹ کے اس بیان کے بعد تو انکو بری طرح سے ٹرول کیا جا رہا ہے ان کے مداح ہیں کافی ناراض اس لئے ان کے آنے والی فلم براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے. عالیہ بھٹ نے بے شک یہ بات اپنے لئے کہی تھی لیکن براہمسٹرا کی پوری ٹیم کو اب اس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے کیونکہ وہ بائیکاٹ کے ٹرینڈ سے کافی پریشان ہو گئے ہیں انہیں ڈر ہے کہ یہ فلم بھی لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن کی طرح فلاپ نہ ہوجائے. فلم کی تشہیر اور ریلیز دونوں سر پہ ہیں اب پوری فلم کی ٹیم سر جوڑ بیٹھی ہے کہ عالیہ کے دئیے اس بیان سے فلم کو کس طرح سے الگ کیا جائے اسلئے تو بگ بی امیتابھ بچن نے بھی بچتے بچاتے ڈھکے چھپے لفظوں میں گزشتہ روز ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیاتھا.

  • کرشمہ کپور نے سلمان خان کے ساتھ اپنے پہلے غیر ملکی شوٹ کو کیا یاد

    کرشمہ کپور نے سلمان خان کے ساتھ اپنے پہلے غیر ملکی شوٹ کو کیا یاد

    بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور 90 کی دہائی کی کامیاب ترین اور مقبول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک ہندی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ اداکارہ ایک فعال سوشل میڈیا صارف ہیں اور اکثر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ ان دیکھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ گزشت ہروز انہوں نے 1996 کی رومانوی ایکشن فلم جیت کے 26 سال مکمل ہونے پر اپنی اور سلمان خان کی ایک تصویر شئیر کی اور اپنے پہلے غیر ملکی شوٹ ٹور کو یاد کیا .فلم جیت میں کرشمہ کپور کے علاوہ سنی دیول ، امریش پوری، تبو، آلوک ناتھ، دلیپ تاہل، اور جانی لیور نے اہم کردار ادا کیے تھے۔کرشمہ کپور نے جو تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے وہ فلم جیت کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی اس تصویر کے پیچھے اداکارہ نے

    اسی فلم کا گانا سانسوں کا چلنا دل کا مچلنا گانا بھی شامل کیا۔ تصویر کا کیپشن یہ تھا ”جب ہم ڈریمر تھے”یاد رہے کہ فلم جیت 1996 کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بنی تھی اسے راج کنور نے ڈائریکٹ کیا اور لکھاجبکہ ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کی،فلم کے گیت اور کرشمہ سلمان کا ڈانس بھی بہت مشہور ہوا۔کرشمہ کپور اور سلمان خان کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا تھا انہوں نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا .یاد رہے کہ کرشمہ کپور بہت جلد برائون ویب سیریز میں نظر آئیں گی اس ویب سیریز کے ہدایتکار ابھینے دیو ہیں۔

  • انوشکا شرما نے بتا دیا کہ ویرات کوہلی کب زیادہ خوش ہوتے ہیں ؟

    انوشکا شرما نے بتا دیا کہ ویرات کوہلی کب زیادہ خوش ہوتے ہیں ؟

    بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی جوڑی بالی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک ہے. ھال ہی میں انوشکا شرما نے ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ویرات کے کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ "میں اصل میں ویرات کی الماری سے بہت کچھ ادھار لیتی ہوں، زیادہ تر ٹی شرٹس، جینز لیتی ہوں کبھی کبھی تو جیکٹس بھی لے لیتی ہوں. کبھی کبھی تو میں ویرات کے کپڑے اسلئے بھی پہنتی ہوں کیونکہ وہ بہت خوش ہوتے ہیں. وہ جب دیکھتے ہیں کہ میں نے ان کے کپڑے پہنے ہیں تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور انہیں میں ان کے کپڑوں میں اچھی بھی لگتی ہوں. اداکارہ نے مزید کہا کہ اسی سال دسمبر میں ہماری شادی کو پانچ برس پورے ہو جائیں گے اور ہم ان پانچ برسوں

    کو منائیں گے. یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اس خوبصورت جوڑے نے انسٹاگرام پر خوبصورت پیغامات کا تبادلہ کیا۔ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے لئے لکھا کہ ”’آپ نے ان چار برسوں میں میرے احمقانہ لطیفوں اور میری کاہلی کو سنبھالا۔ میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں نے ایک ایماندار، محبت کرنے والی، بہادر خاتون سے شادی کی آ پ نے مجھے صحیح چیز کے ساتھ کھڑا ہونے کی ترغیب دی.” انوشکا نے بھی جوابآ محبت کا اظہار کیا.یاد رہے کہ انوشکا شرما بے بی کی پیدائش کے بعد بالی وڈ میں واپسی کرکٹر جھولن گوسوامی پر بننے والی بائیوپک سے کررہی ہیں، فلم کا نام چکدا ‘ایکسپریس ہے.

  • بہت باتیں کرنے کو دل کرتا ہے پر کیا کریں ہر بات بات بن جاتی ہے امیتابھ بچن

    بہت باتیں کرنے کو دل کرتا ہے پر کیا کریں ہر بات بات بن جاتی ہے امیتابھ بچن

    بالی وڈ کی فلموں کے بائیکاٹ کا آج کل ٹرینڈ زوروں پر ہے. اداکاروں کو ان کے پرانے کئے ہوئے تبصرے اب پڑنے لگے ہیں مہنگے. اس کی تازہ مثال عامر خان اور اکشے کمار ہیں جن کے کوئی پرانے کلپس نکال کر ان کی کہی ہوئی باتوں بنیاد بنا کر انکی فلموں کا بائیکاٹ کیا گیا نتیجہ یہ نکلا کہ لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن ناکامی سے دوچار ہو گئیں.ٹویٹر و سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور مبینہ طور پر اس کی وجہ سے باکس آفس پر فلموں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، اب امیتابھ بچن کی فلم براہسمٹر کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر اس فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلنا شروع ہو چکا ہے. فلم سے جڑے لوگ کافی پریشان ہیں . اس ھوالے سے امیتابھ بچن نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کیا اس میں لکھا کہ” کچھ باتیں کرنے کا من کرتا ہے، پر کریں تو کسے کرین، ہر بات تو آجکل بات بنتی ہے‘‘۔ امیتابھ بچن نے بچنے بچاتے ٹویٹ تو کر دیا لیکن

    سمجھنے والے سمجھ گئے. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں‌نیپوٹیززم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ پسند نہیں کرتے تو ان کی فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں عالیہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان بپا ہو گیا اور براہمسٹرا کی کاسٹ اور ٹیم کو پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ عالیہ کے اس بیان کے بعد براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے. براہمسٹرا میں امیتابھ بچن کے ساتھ عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ناگارجن اور مونی رائے ہیں،یہ فلم 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے علاوہ امیتابھ بچن وکاس بہل کی فلم الوداع کا بھی حصہ ہیں، اس میں وہ بھاسکر پرجاپتی کا کردار ادا کررہے ہیں فلم کی کاسٹ میں امیتابھ کے علاوہ رشمیکا منڈنا اور نینا گپتا ہیں۔

  • کافی ود کرن پر کرن جوہر کو نفرت اور تنقید کا سامنا

    کافی ود کرن پر کرن جوہر کو نفرت اور تنقید کا سامنا

    کرن جوہر کا شمار بالی وڈ کے نامور فلم سازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے کچھ قابل ذکر فلموں کی ہدایت کاری کی ہے جس میں کچھ کچھ ہوتا ہے، مائی نیم از خان، اے دل ہے مشکل، کھی خوشی کبھی غم اور دیگر کے نام قابل زکر ہیں. کرن نے شاہ رخ خان کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں ایک چھوٹا سا کردار بھی نبھایا تھا. حال ہی میں ان کی جگ جگ جیو ریلیز ہوئی .کرن جوہر کافی ود کرن کے میزبان بھی ہیں یہ شو پہلی بار 2005 میں آن ائیر ہوا تھا تب سے لیکر اب تک کامیابی سے جاری ہے. کافی ود کرن کے سیزن سیون پر کافی تنقید ہو رہی ہے. اس ھوالے سے کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ میرے شو کو محبت کے ساتھ ساتھ نفرت بھی مل رہی ہے اسکو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول

    بھی کیا جاتا ہے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں ایسا کیا جا رہا ہے حالانکہ میرے شو کو دیکھا بھی جا رہا ہے اس کے باوجود اس شو کے بارے میں عجیب و غریب باتیں کی جا رہی ہیں. کرن جوہر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی بات نہیں کبھی کبھی نفرت یا ٹرولنگ بھی اینٹرٹیننگ ہوتی ہے اور میں ہر چیز کو انجوائے کرتا ہوں. میں ٹویٹر اور دیگر پورٹلز پر اپنے شو کے بارے میں پڑھتا ہوں اس میں آئے مہمانوں کی گفتگو تک ڈسکس ہو رہی ہوتی ہے تو پھر اس شو کو اتنی نفرت دئیے جانے یا تنقید کرنے کی وجہ میری سمجھ سے باہر ہے لیکن کوئی بات نہیں میں انجوائے کررہا ہوں جیسا کہ میں نے کہا کہ کبھی کبھی نفرت یا ٹرولنگ بھی اینٹرٹیننگ ہوتی ہے.یاد رہے کہ کافی ود کرن کی آنے والی ایپی سوڈ میں شاہد کپور اور کائرہ ایڈوانی بطور مہمان شرکت کریں گے.

  • شفالی شاہ بھی بائیکاٹ ٹرینڈ پر بول پڑیں

    شفالی شاہ بھی بائیکاٹ ٹرینڈ پر بول پڑیں

    شیفالی شاہ بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے مانسون ویڈنگ، وقت: دی ریس اگینسٹ ٹائم، دل دھڑکنے دو، اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ڈارلنگزجیسی فلموں‌میں یادگار پرفارمنس دی ہیں۔انہوں نے شائقین اور ناقدین دونوں سے داد سمیٹی. اب وہ اپنی انتہائی کامیاب سیریز دہلی کرائم کے دوسرے سیزن کی تیاری کر رہی ہین۔شفالی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے بالی ووڈ میں جاری بائیکاٹ کلچر پر سوال پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ بائیکاٹ کلچر زیادہ دیر نہیں چلے گا،یہ ایک رجحان ہے جو جلد ہی ختم ہوجائیگا،مجھے نہیں لگتا کہ یہ دیرپا ہے۔ جب ان

    سے اس تاثر کے بارے میں پوچھا گیا کہ بالی ووڈ اپنے خاتمے کے قریب ہے، تو انہوں نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ یہ ممکن ہے یا ایسا ہو سکتا ہے۔ جس طرح کرکٹ کے دیوانے ہیں لوگ اسی طرح سے فلموں کے بھی دیوانے ہیں فلموں کا کلچر ختم نہیں‌ہو سکتا.باقی لوگوں کا اپنا نقطہ نظر ہے، ان کی اپنی رائے ہے ہم اس رائے کو چیلنج نہیں کر سکتے لیکن زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے بات ضرور کر سکتے ہیں.ٹھیک ہے ایک طبقہ ایسی بات کررہا ہو گا لیکن دوسری طرف یہ بھی تو دیکھیں کہ ایک بہت بڑے طبقے کی طرف سے ہمیں پیار محبت اور پذیرائی مل رہی ہے لہذا اسی چیز پر فوکس کریں اور نفرت آمیز ٹرینڈز کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں.

  • ماں بننے کےبعد بھی والد کی طرح جوان نظر آرہی ہوں سونم کپور

    ماں بننے کےبعد بھی والد کی طرح جوان نظر آرہی ہوں سونم کپور

    بالی وڈ اداکارہ سونم کپور جو حال ہی میں ایک بیٹے کی ماں بنی ہیں انہوں نے کہا ہےکہ میں 37 سال کی عمر میں ماں بنی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں ابھی بھی جوان ہوں اور جوان لگتی ہوں. انہوں نے اپنے والد کو اس کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ خوبی اپنے والد سے پائی ہے وہ عمر کے اس حصے میں بھی جوان نظر آتے ہیں. ووگ کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے والدین دادا دادی بننے کے لئے شاید اس طرح سے تیار نہ تھے جس طرح سے ہونا چاہیے.سونم نے کہا کہ جب میں نے اپنی پریگنینسی کی خبر والدین کو سنائی تو میرے والد انیل کپور فلم جگ جگ جیو کی چندی گڑھ میں شوٹنگ کررہےتھے.وہ شاید اس وقت ریڈی نہ تھے نانا بننے کےلئے لیکن اس خبر کے بعد انہوں نے ایک نواسے کی دعا کی. سونم نے مزید کہا کہ ان

    کے والد نے ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے کیریئر پر توجہ دی انہوں نے دیکھا کہ ہم کیا کررہے ہیں اور کیا نہیں لیکن انہوں نے کبھی یہ چیز نہیں‌دیکھی کہ ہم کس کو ڈیٹ کررہے ہیں کس کو نہیں یا کب شادی کررہے ہیں وہ ہمیشہ یہی کہتے رہے ہیں تب شادی کریں جب آپ ذہنی طور پر تیار ہوں. یاد رہے کہ سونم کپور کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور پوری کپور فیملی بیٹے کی آمد پہ کافی بہتر ہیں.

  • بگ باس 16  کی میزبانی، سلمان خان کی جگہ کون لے گا؟

    بگ باس 16 کی میزبانی، سلمان خان کی جگہ کون لے گا؟

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان جو ایک لمبے عرصے سے بگ باس کی میزبانی کررہے ہیں، ان کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہیں معاوضے کے معاملے میں بگ باس کی انتظامیہ سے شکایات ہیں اور انہوں نے بگ باس کی انتظامیہ سے معاوضہ بڑھانے کا بھی کہا ہے. تازہ اطلاعات ہیں کہ سلمان خان کے ساتھ بگ باس انتظامیہ کی معاوضے کے ھوالے سے بات نہیں بن رہی کیونکہ اداکار نے ایک ارب روپے مانگے ہیں. سلمان خان کی طرف سے اتنی بڑی رقم کے مطالبے کے بعد بگ باس نے روہت شیٹی سے رابطہ کیا ہے کہ وہ اس سیزن کی میزبانی کریں. دوسری طرف اس حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ بگ باس کی انتظامیہ نے روہت

    شیٹی کے ساتھ رابطہ کرنے کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی کو بگ باس 16 کی میزبانی کی پیشکش کرنے کی خبریں بالکل غلط ہیں. یاد رہے کہ سلمان خان بگ باس کے ابھی تک کے سب سے مقبول میزبان ہیں ان سے پہلے اس شو کی میزبانی اداکارہ شلپا شیٹی اور امیتابھ بچن کر چکے ہیں لیکن شائقین ان کی میزبانی سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوئے یہی وجہ ہے کہ سلمان خان کو انکی جگہ میزبانی کی آفر کی گئی. سلمان خان کی پہلے سیزن کی میزبانی نے ہی دیکھنے والوں کے دل جیت لئے یوں گزشتہ 13 برس سے سلمان خان بگ باس کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ان کے علاوہ شائقین کسی اور کو بگ باس کا شاید میزبان دیکھنا نہیں‌چاہتی .