Baaghi TV

Category: شوبز

  • اشنا شاہ کو آخر فخر ہے کس بات کا؟

    اشنا شاہ کو آخر فخر ہے کس بات کا؟

    ادکاارہ اشنا شاہ جنہوں نے وقت کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں ڈرامہ سیریل لشکارہ میںان کی اداکاری نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے تھے. اشنا شاہ نے فلموں میں آئٹم سانگ بھی کئے. اداکارہ منفی اور مثبت ہر طرح کے کردار کرتی ہیں اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ایک ایسی فیملی سے ہے جن کے لوگ پہلے سے ہی اس فیلڈ میں موجود ہیں لیکن میں نے ان کے ناموں کا، ان کے مقام و مرتبے کا سہارا نہیں لیا. مجھے فخر ہے کہ میں نے ان کے نام کو کیش نہیں‌کروایا. میں نے جب اس فیلڈ میں آنے کا فیصلہ کیا تو یہ مکمل طور پر میری چوائس تھے اور میں نے اس حوالے سے جدوجہد کی. میرے آڈیشنز ہوئے فیل بھی ہوئی پاس بھی ہوئی لیکن آخر کار مجھے آڈیشنز کی بنیاد پر ہی کام ملا.میں نے کام حاصل کرنے کے لئے کسی سے بھی سفارش

    نہیں‌کروائی. اشنا شاہ نے کہا کہ شوبز ہو یا کوئی بھی فیلڈ اس میں لاکھ آپکے جاننے والے ہوں یا قریبی رشتہ دار ہوں لیکن آپ کو کا م آٔپ کی قابلیت پر ہی ملتا ہے.سفارش ویسے بھی ایک بار کام آتی ہے شاید پہلا موقع مل جاتا ہے لیکن اس موقع کے بعد آپ کی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر ہی کوئی آپکو کام دیتا ہے کوئی بھی ایسے انسان پر رسک نہیں لے سکتا جسکو کام نہیں آتا چاہے وہ کتنی ہی بڑی شخصیت کا قریبی رشتہ دار کیوں نہ ہو. یادرہے کہ اشنا شاہ سینئر اداکارہ ارسہ غزل کی سوتیلی بہن ہیں.

  • سٹیج پر نئے موضوعات کے ڈراموں کی ضرورت ہے نسیم وکی

    سٹیج پر نئے موضوعات کے ڈراموں کی ضرورت ہے نسیم وکی

    سٹیج کے معرف اداکار نسیم وکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ سٹیج پر نئے موضوعات لائے جانے کی ضرورت ہے ایسی کہانیاں اور موضوعات لائے جانے چاہیں جن کو دیکھنے کےلئے فیملیاں‌آسکیں. مجھے فخر ہے کہ میں نے وہ سٹیج کیا جس کو فیملیاں دیکھنے کےلئے آتی تھیں، میں کسی ایسے سٹیج ڈرامے کا حصہ نہیں‌بنا جو فحش یا ولگر تھا. سٹیج پر کچھ عرصہ سے جو رجحانات چل رہے ہیں یقینا اسے فیملیاں خفا ہیں ان کو منا کر سٹیج تک لانے کی اشد ضرورت ہے.نسیم وکی نے کہا کہ طنز و مزاح ، کامیڈی اور میوزک کا کمبینیشن ایک اچھی تفریح ہے ہمیں اس پر سوچنا چاہیے. اس وقت ہر کوئی پریشان ہے ماحول ایسا ہے کہ کہیں‌ سے اچھی خبر سنائی نہیں دیتی.ایسے میں سٹیج ایک بہترین تفریح بن سکتی ہے.

    یاد رہے کہ نسیم وکی کا شمار ان کامیڈینز میں‌ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا. نسیم وکی کو ہمسایہ ملک بھارت میں‌بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے انڈیا کے معروف کامیڈی شو کپل شرما شو میں بھی کام کیا وہاں ان کے کام کو بہت سراہا گیا. کپل شرما ہوں یا نوجوت سنگھ سدھو ہر کوئی نسیم وکی کا دیوانہ ہے.نسیم وکی کی اگلے ماہ فلم شاٹ کٹ بھی ریلیز ہورہی ہے شاٹ کٹ پنجابی فلم ہےجس میں ثناء فخر ، جگن کاظم اور گوہر رشید نے بھی کام کیا ہے.

  • عمران عباس کو پہلے کمرشل کے کتنے پیسے ملے؟

    عمران عباس کو پہلے کمرشل کے کتنے پیسے ملے؟

    اداکارعمران عباس جنہوں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا ان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے فلموں میں کام کرنا ہوا تو پاکستانی فلموں میں کام کروں گا۔ بالی وڈ کی فلموں میں کام کرنا میری ترجیحات میں نہیں ہے۔ گو کہ میں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا ہے لیکن اپنے ملک کی فلموں میں کام کرنا میری اولین ترجیح رہے گی۔عمرا ن عباس نے مزید کہا کہ جب میں نے پہلا کمرشل کیا تھا اس وقت مجھے اس کے 75 ہزار روپے ملے تھے اور میں بہت خوش ہوا تھا اور مجھے اُس وقت لگا تھا کہ میرے لئے یہ شعبہ بہتر رہے گا تب سے اب تک اسی شعبے میں‌ کام کر رہا ہوں

    عمران عباس جنہوں نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے پہلے سیزن میں‌کام کیا تھا اس سیزن کو بہت پذیرائی ملی تھی عمران عباس نے اس حوالے سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج کے دور کے خدا اور محبت میں‌کام کروں، اس خواہش کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلئے آج کے خدا اور محبت میں‌کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں آج اس کردار کو بہتر انداز میں ادا کر سکتا ہوں. عمران عباس نے مزید کہا کہ میں کرداروں‌کا انتخاب کہانی میں اسکی اہمیت کے مطابق کرتا ہوں.یاد رہے کہ عمران عباس نے بالی وڈ میں بی پاشا باسو کے مقابلے میں کام کیا تھا ان کی فلم وہاں‌کچھ زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں ایک سین بھی کیا تھا.

  • شبیر جان کو کیسے چہرے اچھے لگتے ہیں؟

    شبیر جان کو کیسے چہرے اچھے لگتے ہیں؟

    سینئر اداکار شبیر جان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے ہنستے مسکراتے چہرے اچھے لگتے ہیں کیونکہ میں خود بھی خوش رہتا ہوں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں ، اسلئے مجھے ایسے چہرے اچھے لگتے ہیں جو ہمیشہ خوش رہتے ہیں ہنستے مسکراتے رہتے ہیں۔ اداکار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اس فیلڈ میں آکر ہی سب کچھ سیکھا ہے اس سے پہلے مجھے اس کام کے بارے میں ٓآگاہی نہیں تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو سبق آپ کو آپ کا تجربہ اور عملی زندگی سکھاتی ہے اسکا کوئی جوڑ نہیں ہے۔ حالات اور وقت سے سیکھا ہوا سبق زندگی میں بہت کام آتا ہے۔ شبیر جان نے اس بات پر زور دیا کہ سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے، مجھے کافی برس ہو گئے

    ہیں شوبز انڈسٹری میں لیکن میں آج بھی یہ نہیں کہتا کہ مجھے سب کچھ آگیا ہے یا میں سب جانتا ہوں بلکہ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ میں آج بھی سیکھ رہا ہوں۔جوانسان سیکھنے کا عمل چھوڑ دیتے ہیں وہ ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خوش ہوں کہ ہمارے ہاں بہت اچھا کام ہو رہا ہے ہر طرح کا ڈرامہ بن رہا ہے ہمارے نوجوان نسل کے آرٹسٹ کافی سمجھدار اور باصلاحیت ہیں۔یاد رہے کہ شبیر جان نے پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ان کے کریڈیٹ پر لازوال کردار اور ڈرامے ہیں.ان کے پرستار ان کو ہر کردار میں سراہتے ہیں.ان کے ڈائیلاگز بولنے کا نداز نہایت ہی شائستہ ہے.

  • شلپا شیٹی نے ثابت کر دیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں

    شلپا شیٹی نے ثابت کر دیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی جو پہلے اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے جانتی جاتی تھیں اب وہ اپنی سمارٹنس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں . شلپا شیٹی نے خود کو یوگا کے زریعے بہت زیادہ فٹ رکھا ہوا ہے. وہ نہ صرف خود یوگا کرتی ہیں بلکہ سکھاتی بھی ہیں. چند دن قبل اداکارہ شلپا شیٹی نے اجے دیوگن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ” انڈین پولیس فورس ” کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سٹنٹ کرتے ہوئے اپنی ٹانگ تڑوا لی تھی۔ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، شلپا شیٹی آج کل وہیل چئیر پر ہیں. شلپاگزشتہ روز وہ وہیل چئیر پر یوگا کرتی ہوئی دکھائی دیں.ان کے حوصلے اور ہمت کو دیکھتے ہوئے کافی سراہا گیا.شلپا شیٹی نے وہیل چئیر پر یوگا کرتے ہوئے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی. اس وڈیو میں شلپا شیٹی کو اپنے

    جسم کو سٹریچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.شلپا شیٹی نے اس وڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ”دس دن آرام کرنے کے بعد میں نے محسوس کہا کہ باڈی کو سٹریچ کیا جا سکتا ہے. گو کہ میری تکلیف ڈیمانڈ کررہی ہے کہ میں مزید آرام کروں لیکن یہ چیز مجھے سست کر سکتی ہے. انہوں نے ایسے لوگوں کے لئے جو وہیل چئیر پر بیٹھے ہوتے ہیں یا زمین پر ٹھیک طرح سے نہیں بیٹھ سکتے ان کو باڈی کو سٹریچ کرنا بتایا. شلپا شیٹی کے مداحوں نے ان کی ہمت اور ان کے حوصلے کو کافی سراہا.

  • ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا کینڈل لائٹ ڈنر کس طرح ہوا برباد؟

    ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا کینڈل لائٹ ڈنر کس طرح ہوا برباد؟

    ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن بی ٹائون کا سب سے زیادہ خوبصورت جوڑا ہے. دونوں کا ایک انٹرویوہوا س میں ان سے ایک سوال ہوا جس کے جواب میں ابھیشیک بچن نے کہا کہ میں تو اس بات پر یقین نہیں‌ کرتا کہ ساحل سمندر پر کینڈل لائٹ ڈنر سب سے زیادہ رومانوی چیز ہو سکتی ہے کیونکہ ان کا اس حوالے سے تجربہ کافی برا رہا ہے. ابھیشیک بچن نے کہا کہ 2009 کی بات ہے کہ ہماری شادی کی سالگرہ تھی اسکو منانے کے لئے ہم دونوں مالدیپ کے ساحل پر کینڈل لائٹ ڈنر کرنے کے لئے گئے، لیکن وہاں ساحل پر ہوا اتنی تیز تھی کہ موم بتیاں بار بار بجھ رہیں تھیں، کھانے میں ریت اڑ کر آرہی تھی ہمارا کینڈل لائٹ ڈنر اس طرح سے برباد ہوگیا. لہذا میں یہ کہوں گا کہ کینڈل لائٹ کے آئیڈیا

    سے اتنا متاثر نہ ہوں. ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کے بارے میں کہا کہ میں اپبی بیوی کی کمپنی کو بہت انجوائے کرتا ہوں اس کے ساتھ گھنٹوں باتیں کرسکتا ہوں اور حقیقت میں ایسا بھی ہوا ہے کہ ہم نے ساری رات باتیں‌ کیں. یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی دونوں کی ملاقات امرائو جان کے سیٹ پر ہوئی تھی اور ایک ساتھ کام کرتے نزدیکیاں اتنی بڑھیں کہ دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا. اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے.

  • دیپیکا اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہنچے چنائی

    دیپیکا اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہنچے چنائی

    شاہ ر خ خان اور دیپیکا پاڈوکون فلم جوان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ روز دونوں اداکار پوری ٹیم سمیت پہنچے چنائی ۔ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دپیکا پڈوکون دونوں کو ممبئی کے ائیر پورٹ پر دیکھا گیا دیپیکا پاڈوکون گہرے نیلے رنگ کے جمپ سوٹ اور سفید اسپورٹس شوز میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے اپنا چہرہ سفید ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا اور بالوں کی پائی پونی بنائی ہوئی تھی ۔بعد ازاں چنائی کے ہوائی اڈے پر شاہ ر خ اور دیپیکا کو پوری ٹیم سمیت بس سے اترتے دیکھا گیا ۔فلم کے ڈائریکٹر اتلی کمار

    ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی کافی الگ ہے اور شاہ رخ خان اور دیپیکا کو شائقین الگ کرداروں میں دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ دیپیکا پاڈوکون نے اپنے کیرئیرکی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ساتھ کی تھی ۔ فلم کا نام تھا اوم شانتی اوم۔ اپنی پہلی فلم سے ہی دیپیکا نے شائقین کے دل جیت لئے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ صف اول کی ہیروئنز میں شامل ہو گئیں اس کے بعد یہ دونوں ایک ساتھ چنائی ایکسپریس میں نظر آئے تھے اب ایک بار پھر شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں امید کی جا رہی ہے کہ فلم روٹین سے ہٹ کر ہوگی۔

  • کیا سونم کپور کی ترجیحات بدل گئی ہیں ؟

    کیا سونم کپور کی ترجیحات بدل گئی ہیں ؟

    جیسے ہی کسی اداکارہ کی شادی ہوتی ہے تو ہر کسی کا ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ کیا تم شادی کے بعد کام کرو گی؟اگر شادی کے بعد بھی کام جاری رکھے اور حاملہ ہوجائے تو پھر یہ سوال کیا جانے لگتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد کام کرو گی؟۔ تو ایساہی کچھ ہو رہا ہے سونم کپور کے ساتھ۔ ان سے بھی اسی قسم کے سوالات ہو رہے ہیں۔ ان سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا صحافی نے پوچھا کہ سونم کیا آپ اب کام کرنا چھوڑ دیں گی یا آپ کا کیرئیر کس طرف جاتا دیکھ رہی ہیں تو اس پر سونم کپور نے کہا کہ میرا بچہ میری پہلی ترجیح ہے۔ اداکاری کی طرف زرا توجہ کم رہے گی لیکن کام کرنا مکمل طور پر نہیں چھوڑوں گی اور مجھے نہیں لگتا کہ میں مکمل طور پر کبھی کام کرنا چھوڑ سکتی ہوں میں شروع سے شوخ اور چنچل تھی اپنی مرضی کے مطابق کام کیا اب بھی کروں گی لیکن بچہ پہلی ترجیح رہے گا۔ سونم نے مزید کہا کہ کوئی بھی بچہ اپنی مرضی سے اس دنیا میں نہیں آتا بلکہ ہم خود لاتے ہیں لہذا ہمیں خود غرض نہیں

    بننا چاہیے میں اپنے بچے پر بھرپور توجہ دوں گی بطور ماں جو کر سکتی ہوی کروں گی۔ یاد رہے کہ سونم کپور کے گھر حال ہی میں بیٹے کی ولاد ت ہوئی ہے سونم کافی خوش ہیں اور انہوں نے تو مستقبل کے پلانز بھی شروع کر دئیے ہیں کہ وہ اپنے کیرئیر اور بچے کو لیکر کس طرح چلیں گی۔

  • پیسے کے بل پر سب کچھ کرنا ممکن ہوتا تو آج زرداری اور نوازشریف پر کیسز نہ ہوتے ایان علی

    پیسے کے بل پر سب کچھ کرنا ممکن ہوتا تو آج زرداری اور نوازشریف پر کیسز نہ ہوتے ایان علی

    خوبصورت ماڈل ایان علی جو منی لانڈرنگ کیس میں کافی پریشر اور جیل برداشت کر چکی ہیں وہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹویٹر سپیس میں بطور سپیکر شرکت کی ۔ یہ سپیس ملکی سیاسی صورتحال پر تھی اس میں ایان علی نے کہا کہ میں نے بہت مشکلیں سہیں لیکن اپنے ملک کے خلاف ایک لفظ نہ بولی۔ میرے کمرے میں کیڑے مکوڑے ہوتے تھے مجھے ڈرایا جاتا تھا ہر طرح کی ذہنی اذیت دی جاتی تھی یہاں تک کہ مجھے جہاں رکھا گیا تھا وہاں پنکھا بھی نہیں ہوتا تھالیکن میں نے اف تک نہیں کی۔کیونکہ میں ایک انٹرنیشنل ماڈل تھی اور باہر کے ملکوں کی مجھ پہ نظر تھی میں نے ہر سختی برداشت کر لی لیکن ملک کے خلاف نہیں بولی اس سسٹم کے خلاف نہیں بولی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں یہاں اگر پیسے سے ہی سب کچھ ممکن ہوتا تو پھر نوازشریف اور زرداری پر کیسز نہ ہوتے ، اور کیا نکلا ان کیسز سے جو شریف لوگوں پر بنائے گئے؟ہم سب کو اس ملک کے

    لئے س سے پہلے سوچنا چاہیے اس کے بعد خود کا سوچنا چاہیے۔ ایان نے یہ بھی کہا کہ لفظوں کی بہت اہمیت ہوتی ہے عمران خان کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایان علی نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے تفصیل سے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کی اور آخر میں شہباز گل کو مشورہ بھی دے ڈالا بولیں کہ آپ جس طرح کی بچگانہ حرکتیں کررہے ہیں اس سے آپ کے ہم جماعتی سیاستدانوں ،وزراءاور کولیگز پر کیا اثر پڑے گا؟۔

  • سکینہ سموں کی ڈائریکشن میں بنی فلم انتظار ریلیز

    سکینہ سموں کی ڈائریکشن میں بنی فلم انتظار ریلیز

    فلم’ ’ انتظار “ 19 اگست کو لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے سینمائوں کی زینت بن چکی ہے۔ فلم کی پروڈکشن اور ڈائریکشن سینئر فنکارہ سکینہ سموں نے کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، خالد احمد، کیف غزنوی، عدنان جعفر اور رضا علی عابد شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک خاندان کے افراد کی زندگیوں کا احاطہ کرتی ہیں جس میں زندگی کی حقیقتوں کی احسن انداز میں عکاسی کرتے ہوئے شائقین کو والدین کے احترام ، مثبت سوچ اور خاندانی اقدار سے جڑے رہنے کا فکر

    انگیز پیغام دیتی ہے۔ یاد رہے کہ سکینہ سموں نے پہلی بار کوئی فلم ڈائریکٹ کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شامل کیف غزنوی تھیٹر کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں وہ اداکاری کے رموز و اوقاف بہترین انداز میں جانتی ہیں لہذا شائقین ان کی اداکاری سے بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم جب سے ریلیز ہوئی ہے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ دوسری طرف سکینہ سموں کا کہنا ہے کہ میں نے فلم کو بنانے میں جی جان لگا دی ہے امید ہے کہ شائقین میری اور میری پوری ٹیم کی اس کوشش کو سراہیں گے۔ یاد رہے کہ سکینہ سموں ٹی وی کی سینئر اداکارہ ہیں انہوں نے آج تک جتنے بھی کردار کئے ہیں شائقین سے داد سمیٹی ہے یقینا ان کی ڈائریکشن میں بنی ہوئی فلم شائقین کو سینما گھروں تک کھینچ کر لے آئیگی اور وہ اس کوشش میں کامیاب بھی نظر آرہی ہیں۔