Baaghi TV

Category: شوبز

  • ڈھاکہ فلموں میں بطور ڈانسر متعارف ہونے والی شبنم 80 سال کی ہو گئیں

    ڈھاکہ فلموں میں بطور ڈانسر متعارف ہونے والی شبنم 80 سال کی ہو گئیں

    اردو فلموں‌کی مایا ناز اداکارہ ”شبنم” جن کا تعلق ڈھاکہ سے ہے پاکستان سے انہوں نے بہت زیادہ محبت عزت اور شہرت سمیٹی شبنم آج 80 سال کی ہو گئی ہیں. تین دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر مسلسل راج کیا. شہرت اور گلیمر کو بھرپور انجوائے کیا. شبنم کا اصل نام جھرنا تھا انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈھاکہ سے کیا. سکول سے دنوں سے ہی وہ بہترین رقاصہ مشہور ہوئیں اور ڈھاکہ میں ہی ان کو انکے کیرئیر کی پہلی دو فلمیں بطور ڈانسر ہی ملیں. اس کے بعد انہیں پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع میسر آیا انکی پہلی پاکستانی فلم کا نام تھا ”چندہ” فلم کامیابی سے ہمکنار ہوئی. اس فلم کے چرچے ہر طرف ہوئے کراچی اور لاہور میں اداکارہ شبنم کا کام نوٹس ہوا اس کے بعد انہیں اُس وقت کے سپر ہٹ ہیرو وحید مراد کے ساتھ فلم ”عندلیب” میں کاسٹ کیا گیا یہ فلم بھی سپر ہٹ ہوئی اور اس نے گولڈ ن جوبلی کی.اس کے بعد ان کی فلم دوستی اداکار اعجاز کے ساتھ آئی اس فلم نے

    بھی کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے. اسی دوران پاکستان سے بنگلہ دیش الگ ہو گیا شبنم کو سب چھوڑ چھاڑ کر اپنے ملک جانا پڑااس دوران ان کی بہت ساری فلمیں زیر تکمیل تھیں انہیں مکمل کروانا تھا لہذا وہ واپس پاکستان آئیں .ان کا شمار اس وقت پاکستان کی مصروف ترین اداکارائوں میں ہونے لگا ان کی فلم دل لگی ندیم کے ساتھ ریلیز ہوئی اس فلم نے پلاٹینیم جوبلی کی، اس کے بعد ان کی ندیم کے ساتھ کافی فلمیں آئیں تقریبا فلموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے لہذا شبنم کی جوڑی ندیم کے ساتھ بن گئی لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے محمد علی و دیگر کے ساتھ بھی کام کیا. انہوں نے روبن گھوش سے شادی ان کا ایک بیٹا بھی ہے.شبنم 1997 میں مکمل طور پر بنگلہ دیش سیٹل ہو گئیں اور اس کے بعد سے اب تک پاکستان چکر لگاتی رہتی ہیں. انہوں نے ایک پاکستانی ڈرامے میں کام بھی کیا ہے. شبنم کا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنکو پاکستانیوں سے بے انتہا محبت اور پیار ملا.

  • انجمن نے شبنم کو انہی پر پکچرائز ہوا گانا گا کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

    انجمن نے شبنم کو انہی پر پکچرائز ہوا گانا گا کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

    ماضی کی پنجابی فلموں کی ہیروئین انجمن نے سینئر اداکارہ شبنم کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور مبارکباد بھی انہوں نے کچھ مختلف انداز میں دی ہے .انہوں نے اداکارہ شبنم پر انہی کا پکچرائز ہوا گانا گایا. انہوں نے شبنم کا یہ گانا گایا ”جب سے دیکھا تمہیں کچھ نہ چاہا چاہا صنم . سب کچھ مجھے مل گیا ” . انجمن نے یہ گانا گانے کے ساتھ کہا کہ آج ہم سب کے لئے بہت بڑا دن ہے کیونکہ آج ہماری بہت ہی پیاری اداکارہ شبنم کی سالگرہ ہے میں اس موقع پر انہیں بہت مبارکباد دینا چاہتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ خدا انہیں اسی طرح سے سلامت رکھے اور لمبی عمر دے اور لمبی عمر بھی تندرستی

    کے ساتھ دیں. انجمن نے مزید کہا کہ شبنم ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ان کی اداکاری ہم جیسے بہت سارے نئے لوگوں‌کے لئے مشعل راہ تھی اور مشعل راہ ہے. ہماری انڈسٹری کو آج بھی ان کی ضرورت ہے ہم سب انہیں بہت مس کرتے ہیں. میں نے تو ان کی اداکاری ان کے چہرے کے تاثرات ڈائیلاگ ڈلیوری سے بہت کچھ سیکھا. ان کا ہئیر سٹائل بہت منفرد ہوتا تھا میں اسکو کاپی کیا کرتی تھی. شبنم ہمارے دل کی دھڑکن ہیں وہ جھرنا تھیں اور انہیں شبنم پاکستان نے بنایا. شبنم ہمیں اسی طرح‌سے ہنستی مسکراتی ہوئی نظر آئیں ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ” پیار بھرے دو شرمیلے نین جن سے ملا میرے دل کو چین” یہ نین ہم ہمیشہ یونہی دیکھتے رہنا چاہتے ہیں. شبنم کے لئے بہت ساری دعائیں.

  • پہلے ٹریلر ریلز کے بعد جہاں بھی گئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر سوال ہوئے ماہرہ خان

    پہلے ٹریلر ریلز کے بعد جہاں بھی گئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر سوال ہوئے ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ جب سے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تب سے لیکر ابھی تک میں جہاں بھی گئی مجھ سے دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر بہت سارے سوال ہوئے خصوصی طور پر میرا اس میں ایک ڈائیلاگ ہے جس میں ، میں مولا جٹ سے کہتی ہوں ” وے مولیا دس دے ایناں نوں میں تیری پکی پکی مشوق آں” اسے بار بار مجھ سے سنا گیا. ماہرہ خان کہتی ہیں کہ گو کہ مجھے پنجابی بہت اچھی بولنی نہیں آتی لیکن اس کے باوجود میں نے بھرپور کوشش کی ہے کہ میں اچھے انداز میں پنجابی بول سکوں. ماہرہ خان اس فلم کی ریلیز کو لیکر کا فی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ جس فلم پر ہم نے بہت محنت کی آخر کار وہ ریلیز ہو رہی ہے. انہوں نے حال ہی میں فلم کا فائنل ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد

    کہا ہے کہ اسے جس طرح‌سے عوام نے پذیرائی دی ہے وہ بہت خوش ہیں اور پر امید ہیں کہ فلم کو نہ صرف دیکھا جائے گا بلکہ سراہا بھی جائیگا. ماہرہ خان کی چند ماہ قبل فہد مصطفی کے ساتھ فلم ” قائداعظم زندہ باد” ریلیز ہوئی فلم ملک میں اور ملک سے باہر جہاں جہاں لگی اچھا بزنس کیا. یاد رہے کہ فواد خان اور ماہرہ خان ایک طویل عرصے کے بعد شائقین کو ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. آخری بار یہ دونوں ڈرامہ سیریل ہمسفر میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے. گو کہ کمرشلز میں ایکساتھ دکھای دئیے لیکن باقاعدہ اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے.

  • ہماری مولا جٹ غریبانہ تھی دا لیجنڈ آف مولا جٹ بنی ہی امیرانہ ہے مصطفی قریشی

    ہماری مولا جٹ غریبانہ تھی دا لیجنڈ آف مولا جٹ بنی ہی امیرانہ ہے مصطفی قریشی

    80 کی دہائی میں بننے والی فلم مولا جٹ میں مصطفی قریشی نے نوری نت کا کردار ادا کیا تھا جبکہ سلطان راہی نے مولا کا کردار ادا کیا تھا اس فلم نے شائقین کے دل جیت لئے تھے خوبصورت مکالمے اور بہترین اداکاری کی وجہ سے یہ فلم آج تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے. اس فلم میں نوری نت کا کردار کرنے والے مصطفی قریشی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ میں نے فلم کا ٹریلر دیکھا ہے یہ فلم کافی امیرانہ بنی ہے بہت پیسہ لگا ہے دوسری طرف ہماری فلم کی طرف دیکھیں تو وہ غریبانہ بنی تھی لیکن لوگوں نے اسکو امیرانہ کر دیا تھا. میری دعا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ جتنی امیرانہ بنی ہے اس سے بھی زیادہ امیر ہوجائے اور لوگ اس کو بہت زیادہ پسند کریں. مصطفی

    قریشی نے مزید کہا کہ نوری نت اور مولا کا کردار کرنے والے فواد خان اور حمزہ علی عباسی اپنی ٹائپ کے بہترین اداکار ہیں مجھے یقین ہے کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہوگا.اس فلم کو بنانے والے اور جنہوں نے اس میں‌کام کیا ہے وہ سب میرے دوسرے ہیں ساتھی ہیں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں. دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہے تو پاکستانی فلم ہی اور پاکستانی فنکاروں نے ہی اس میں کام کیا ہے لہذا ہم سب کو اس فلم کو سپورٹ کرنا چاہیے. ایک سوال کے جواب میں مصطفی قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا جو ٹریلر دیکھا ہے اس کو دیکھ کر ہالی وڈ کی رومن ایمپائر کی فلموں کی یاد آجاتی ہے .

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہر طرف چرچے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہر طرف چرچے

    دا لیجنڈآف مولا جٹ کا ٹریلر نہ صرف پاکستانیوں بلکہ بھارتیوں کو بھی بھاہ گیا. بھارتی شوبز ستارے بھی ٹریلر کی تعریف کئے بنا نہیں رہے. فلم میکر انوراگ کشیپ نے ٹوئٹ میں فلم کے ٹریلر کا لنک شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ بالآخر وہ فلم جو مجھے کافی پسند ہے اور جسے آپ سب واقعی دیکھنا چاہیں گے، اس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔بھارتی مشہور ناقد عمیر سندھو نے بھی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی پہلی 100 کروڑ کمانے والی فلم آرہی ہے۔ ایک اور مشہور بھارتی فلم ناقد توتیجا جگندر نے بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اب تک کی سب سے

    کامیاب ترین فلم ہوسکتی ہے، فواد خان ،ماہرہ خان اور بلال لاشاری نے یقینا کچھ بہترین بنایا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں فلم کے ٹریلر کی بے انتہا تعریف کی. یاد رہے کہ مولا جٹ پاکستان کی ابھی تک کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ہے. عمارہ حکمت کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے جبکہ بلال لاشاری ایک اسٹیبلش ڈائریکٹر ہیں.اس فلم کی ریلیز کورونا اور کاپی رائٹس کےایشو کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی ہے.فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پا دھوم مچا رکھی ہے. یہ فلم روایتی فلموں سے یقینا ہٹ کر ثابت ہو گی لیکن دیکھنا یہ ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ پرانی مولا جٹ کے سحر سے شائقین کو نکالنے میں کتنی کامیابی حاصل کرپاتی ہے.

  • سُروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 25 ویں برسی منائی  جا رہی ہے

    سُروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 25 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 25 ویں برسی منائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : 1948 میں فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔ نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کےدیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا۔’’حق علی مولا علی‘‘ اور’’دم مست قلندرمست مست‘‘ نے انہیں شناخت عطا کی۔

    موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی سطح پرصحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’’ڈیڈ مین واکنگ‘‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔

    1995 میں نصرت فتح علی خان کا نام پوری دنیا میں اس وقت روشن ہوا جب کینیڈ ا کے گٹارسٹ مائیکل بروک مغربی سازوں پر ان کے کئی فیوژن مارکیٹ میں لے آئے، پیٹر گیبریل کے ساتھ ان کے البم مست مست کی گونج بھی پوری دنیا میں سنی گئی، انہیں فن موسیقی کا دیوتا کہا گیا۔

    نصرت فتح علی خاں کی قوالی کے 125 سےزائد آڈیو البم جاری ہوئےاوران کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے استاد نصرت فتح علی خاں نے فن موسیقی کی روحانی کیفیات کے ذریعے پوری دنیا کو مرید بنائے رکھا۔ عالمی سطح پر جتنی شہرت انھیں ملی وہ شاید کسی اور موسیقاریا گلوکارنصیب نہیں ہوئی جب کہ میڈونا جیسی گلوکارہ بھی ان کے ساتھ گانے کی خواہش مند تھی۔

    وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے بہترین سفیر تھے کہ جہاں لفظ ’’پاکستان‘‘ سے لوگ ناواقف تھے وہاں پاکستان کو ایک عظیم ملک کے طورپرمتعارف کرایا۔ موسیقارایم ارشد نے کہا کہ وہ لاجواب آرٹسٹ اورمیوزک کو سمجھنے والے آدمی تھے۔ ان جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ اگریہ کہا جائے کہ وہ موسیقی کے ماتھے کا جھومرتھے توبے جا نہ ہوگا۔

    عظیم گلوکارکوصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ملکی اورغیرملکی ایوارڈزسے نوازا گیا۔ 1987 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس، نگار ایوارڑ سمیت متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ نصرت فتح علی خان گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 سال کی عمرمیں 16اگست 1997ء کودنیا سے کوچ کر گئے مگر ان کا فن آج بھی انہیں زندہ رکھے ہوئے ہے۔

  • ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    لاہور:ایکشن سے بھر پور فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ہدایت کار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی ایکشن سے بھر پورفلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر آج دوپہر دو بجے ریلیز کیاگیا ہے

    فلم نے ریلیز سے قبل ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی تھی ، پاکستان کی مہنگی ترین فلم لاشاری فلمز، انسائیکلو میڈیا اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے تخلیق کی گئی ہے۔

    ”جیو فلمز“ کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

     

     

     

     

     

     

     

    پاکستان کی شہرہ آفاق پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا ری میک ورژن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کم سے کم چار سال کے انتظار کے بعد بالآخر ریلیز کردیا گیا ہے۔
    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے بدھ کے روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کیا تھا۔
    ان کے مطابق ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔‘

     

     

    یہ فلم 1979 میں سلطان راہی اور مصطفٰی قریشی کی ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ پنجابی فلم مولا جٹ کا جدید ری میک ہے۔بلال لاشاری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’13 اکتوبر 2022 کو سنیما میں آ رہی ہے۔‘

    اس سے پہلے 21 دسمبر 2018 کو اس فلم کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس میں کرداروں کو متعارف کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد اس فلم پر کاپی رائٹس کا کیس دائر ہوا تھا، جس کے بعد اس کی نمائش کو غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا تھا۔

    فلم مولا جٹ کی ریلیز کی خبر سنتے ہی انسٹاگرام پر صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
  • مشہور سرائیکی ٹک ٹاکر سمیر عباسی کے ساتھ جنسی زیادتی یا کچھ اور؟

    مشہور سرائیکی ٹک ٹاکر سمیر عباسی کے ساتھ جنسی زیادتی یا کچھ اور؟

    مشہور سرائیکی ٹک ٹاکر سمیر عباسی کے ساتھ جنسی زیادتی یاکچھ اور؟حقائق منظرعام پر آگئے
    باغی ٹی وی رپورٹ۔سوشل میڈیا پرویڈیو زگردش کررہی ہیں جن میں بتایا جارہا ہے کہ خانبیلہ سے تعلق رکھنے والے ٹاک ٹاکر سمیر عباسی کو ڈیرہ غازی میں ایک دعوت پر مدعو کیا گیا اور بعد ازاں نشہ آور ادویات دیکر زیادتی کی گئی ،میڈیکل میں زیادتی ثابت ،سمیرعباسی کے والداوربھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج۔
    ویڈیو لنک جس میں ٹک ٹاکر سمیرعباسی سے جنسی زیادتی کا دعویٰ کیاگیا
    https://https://youtu.be/H3ofcqyF5zw
    جب اس سلسلے میں پولیس ترجمان ڈیرہ غازیخان سے رابطہ کیاتو انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان میں ایساکوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا اور نہ ہی ڈیرہ غازیخان میں اس قسم کے واقعے کی اطلاعات ہیں ۔جب اس سلسلے میں مزید تحقیقات کیں تومعلوم ہوا کہ ٹک ٹاکرسستی شہرت کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اور یہ لوگ خود شوشہ چھوڑتے ہیں تاکہ لوگ انہیں سرچ کریں ان کا واچ ٹائم بڑھے اور سوشل میڈیا پر ان کی ریٹنگ زیادہ ہو۔
    دیکھئے ٹک ٹاکرسمیرعباسی اس واقعے کے بارے میں کیاکہہ رہاہے۔

  • ملک کے لئے متحد ہونا وقت کا تقاضا ہے انجمن

    ملک کے لئے متحد ہونا وقت کا تقاضا ہے انجمن

    پنجابی فلموں کی سینئر اداکارہ انجمن نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان قائد اعظم کی سیاسی تدبیر اور ان کے پہاڑ جیسے عزم کا زندہ معجزہ ہے۔ قائد کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کا ایک منظم اصول ہے۔ہمیں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ اس موقع پر ہم نے کیا کھویا ہے کیا پایا ہے۔ ہم فنکار لوگ ہیں اور فنکار بہت حساس ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ملک کا درد ہم اپنے دل میں‌بہت زیادہ مھسوس کرتے ہیں۔اس ملک

    نے عزت شہرت نام دیا ہے ہماری تو جان بھی س ملک کے لئے حاضر ہے۔انجمن نے مزید کہا کہ اس ملک کو ہم نے بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہمیں سوچنا چاہیے کہ اگر ہمارے بزرگ قربانیاں نہ دیتے یہ ملک نہ بنتا اور ہم آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس نہ لے رہے ہوتے۔ یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا تحفہ اور نعممت ہے۔زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ماضی کو یاد رکھتی ہیں.ہمیں اس ملک کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنانا چاہیے.ہم اگرقیام پاکستان کے وقت کی تاریخ پڑھیں تو ہماری آنکھوں سے آنسو نہ رکیں. یہ ملک آسانی سے نہیں بنا تھا، اس ملک کے وجود میں آنے کے بعد بھی دشمن اسی امید پر تھے کہ پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا نہ ہواور واپس اسی جگہ پر آجائے جہاں پر تھا.

  • خطے میں سارے ملک ہم سے آگے نکل گئے اور ہماری سیاست ختم نہیں ہو رہی ثنافخر

    خطے میں سارے ملک ہم سے آگے نکل گئے اور ہماری سیاست ختم نہیں ہو رہی ثنافخر

    اداکارہ ثنا فخر نے جشن آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارے خطے میں جتنے بھی ملک تھے وہ ہم سے کہیں آگے نکل چکے ہیں اور ہماری سیاست ہی ختم نہیں ہورہی۔ بھارت بھی ہمارے ساتھ ہی آزاد ہوا تھا آج اسکو دیکھ لیں وہ کہاں پہنچ چکا ہے اور ہم کہاں کھڑے ہیں ۔ ہمارے ملک میں سیاسی استحکام ہے کہ آنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ پتہ نہیں اس ملک کو کس کی نظر لگ گئی ہے سیاستدان سوچ سمجھ کر بولیں کیونکہ جو وہ بولتے ہیں عوام اس پر یقین کرتی ہے ۔

    اس وقت عوام سیاسی طور پر بٹی ہوئی ہے ہر کوئی دوسرے کی رائے کو اہمیت نہیں دیتا۔ ایسے میں سیاستدانوں کی ذمہ داری زیادہ ہے کہ وہ اس ملک کو جوڑ کر رکھیں ۔ ثنا فخر نے کہا کہ میں تو سیاسی قیادت سے یہی کہوں گی کہ مل کر ملک کے لئے کام کریں اور اس بار جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دیں اور دنیا کو بتا دیں کہ ہم زندہ اور متحد قوم ہیں۔ ملک کی جہاں بات ہو وہاں سیاست کرنے سے گریز کریں گے۔ ثنا نے کہا کہ میں کسی سیاستدان کی سپورٹر نہیں ہوں میں پاکستان کی سپورٹر ہوں، مجھے پاکستان کی خوشحالی سے مطلب ہے یہاں کے عوام سے مطلب ہے.