Baaghi TV

Category: شوبز

  • کامیابی کا مزہ بہت برسوں کے بعد چکھا کارتک آریان

    کامیابی کا مزہ بہت برسوں کے بعد چکھا کارتک آریان

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار کارتک آریان جنہیں بالی وڈ کا نیا کنگ کہا جا رہا ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اور کہا کہ میں اپنے کیرئیر کے بہت ہی عجیب سے فیز سے گزرا ۔یہاں تک کہ جب میری پہلی فلم پیار کا پنچنامہ ریلیز ہوئی تب بھی لوگ میرے نام سے واقف نہیں تھے حالانکہ یہ فلم ایک کامیاب فلم تھی۔ عموما یوں ہوتا ہے کہ جب بھی کوئی ہیرو انڈسٹری میں آتا ہے اور اسکی پہلی فلم ہٹ ہوجائے تو اس کے نام کی دھوم مچ جاتی ہے لیکن میرے ساتھ ایسا
    کچھ بھی نہیں ہوا۔ میں نے کامیابی کا مزہ بہت سالوں کے بعد چکھا ہے۔ کارتک آریان نے کہا

    کہ میں اپنے کیرئیر کے چھ سات سال تک تو لوگوں کے کے لئے ایسے ہی تھا جیسے ہے ہی نہیں کوئی مجھے پہچانتا ہی نہیں تھا۔ یاد رہے کہ کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم ہیں ان کی فلم اس سال کی سپر ہٹ فلم ہے اس فلم کی کامیابی کے بعد ان کا شمار بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہورہا ہے ہر فلمساز کی کوشش ہے کہ ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرے۔ شاہ رخ خان تک کارتک آریان کے کام کو سراہتے ہیں۔

  • کینسر کی چوتھی سٹیج پہ اس مرض میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا سونالی بیندرے

    کینسر کی چوتھی سٹیج پہ اس مرض میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا سونالی بیندرے

    نوے کی دہائی کی خوبصورت اور سمارٹ اداکارہ سونالی بیندرے نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌بتایا ہے کہ ان کو کبھی بھی نہیں‌معلوم تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں. وہ کینسر کی چوتھی سٹیج میں جا چکی تھیں‌جب انہیں ٹیسٹوں‌کے زریعے پتہ چلا کہ وہ اس مرض میں‌مبتلا ہیں. سونالی نے کہا کہ جب مجھے ڈاکٹروں‌ نے اس مرض میں‌مبتلا ہونے کا بتایا تو ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ میرے بچنے کے یعنی زندہ رہنے کے صرف 30 فیصد چانسسز ہیں. سونالی بیندرے نے کہا کہ ڈاکٹروں‌نے حالانکہ مجھے یہ کہہ دیا تھا کہ میرے بچنے کے چانسسز زندہ رہنے کے چانسسز سے کم ہیں لیکن میں‌ گھبرائی نہیں‌ بلکہ خود پر اور اوپر والے کی ذات پر یقین رکھتے ہوئے اپنا علاج شروع کروایا. مجھے کہیں‌نہ کہیں‌یقین تھا کہ میں اس مرض‌کو شکست دیکر آگے بڑھ جائوں گی. مجھے 2018 میں معلوم پڑا کہ کینسر کی

    چوتھی سٹیج میں‌ہوں تو پھر میں نے اپنا علاج شروع کروا لیا اس دوران میں‌بال بھی اتر گئے لیکن میں نے اس چیز کو بہت زیادہ سر پہ سوار نہیں کیا اور ہمت سے مقابلہ کیا اور مشکل ترین وقت سے نکل گئی. سونالی بیندرے نے مزید یہ بھی کہا کہ مشکل وقت سارے ہی گزر جاتے ہیں یہ ہماری چوائس ہوتی ہے کہ رو کر وقت گزارنا ہے یا ہمت سے مقابلہ کرکے. یاد رہے کہ سونالی بیندرے بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین رقاصہ بھی تھیں ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلموں کے ساتھ ساتھ سپر ہٹ گانے بھی ہیں.

  • مادر ملت کا ٹیزر ، سجل علی کے مداح ہوئے دیوانے

    مادر ملت کا ٹیزر ، سجل علی کے مداح ہوئے دیوانے

    ورسٹائل اداکارہ سجل علی ایک تاریخ ساز کردار ادا کرنے جا رہی ہیں ، وہ کردار مادر ملت فاطمہ جناح کا ہے۔ ایسے کردار اور کہانیاں کم ہی آج کے کسی آرٹسٹ کے ہاتھ لگتی ہیں ۔ تاہم سجل علی خوش نصیب ہیں کہ کیرئیر کے اس موڑ پر ان کو مادر ملت فاطمہ جناح کا کردار کرنے کا موقع میسر آیا ہے۔ سجل علی نے جب سے مادر ملت کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے شئیر کیا ہے ان کے مداح کافی پرجوش ہیں۔اس ٹیزر میں سجل علی کی صرف ایک معمولی سی جھلک نظر آئی ہے ان کے مداح اس معمولی سی جھلک کو دیکھ کر حیران رہ رہے گئے ہیں

    گمان کیا جا رہا ہے سجل علی نے مادر ملت کے کردار سے یقینا انصاف کیا ہوگا۔ اس ٹیزر کے بعد سجل علی کے مداح کافی بے تاب ہیں اور اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔ سجل علی کے کیرئیر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے ہمیشہ چیلجنگ کردار کئے ہیں اور ان کے ہر کردار کو انکے پرستاروں نے بے حد سراہا ہے۔ سجل علی نے جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ اپنا پہلا انٹرنیشنل پراجیکٹ بھی کیا ہے اس میں ان کے ساتھ انڈین اداکارہ شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گی۔ سجل علی اس پراجیکٹ کی شوٹنگ کروا چکی ہیں‌، فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے اسے تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں.

  • پاکستان پر ہماری جان بھی قربان ہے صائمہ نور

    پاکستان پر ہماری جان بھی قربان ہے صائمہ نور

    جشن آزادی پوری قوم کی طرح فنکار برادری بھی جوش و خروش سے مناتی ہے۔ اداکارہ میگھا نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہمارا دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے ، کشمیر کو جلد سے جلد پاکستان کا حصہ بنایا جانا چاہیے ہمارے کشمیری بھائی بھی پاکستان کا جشن آزادی مناتے ہیں ۔ اسی طرح سے اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں پہچان دی ہے پاکستان کے وجود سے ہم ہیں۔ ہماری جان بھی اپنے ملک کے لئے قربان ہیں ہم اس کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہیں۔اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ یہ دن ہمیں یکجہتی کا پیغام دیتا ہے ہمیں محبتیں بانٹنی چاہیں

    اور اپنے ملک کے جھنڈے کا احترام کرنا چاہیے۔ افتخار ٹھاکر نے کاکہا کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا وہ ایسا نہیں تھا جس میں ایک دوسرے کو نیچا دکھایا جائے ایک دوسرے کے لئے زندگی کا دائرہ تنگ کیا جائے۔ ہماری سیاسی لڑائی جھگڑے ہی ختم نہیں ہوتے ،سیاستدانوں کو عوام کا سوچنا چاہیے۔ اسی طرح سے حمیرا ارشد کا بھی کہنا ہے کہ ہمارا ملک ہماری دھرتی دنیا میں سب سے خوبصورت ہے یہاں ہر طرح کا موسم ہے ، ہر نعمت سے مالا مال ہیں ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔جشن آزادی کے موقع میں سب مداحوں سے کہنا چاہوں گی کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اپنے گھر کی مل جل کر حفاظت کیجیے۔

  • ہانیہ عامر کے گھر بارش کا پانی

    ہانیہ عامر کے گھر بارش کا پانی

    جیسے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے تو کراچی کے رہنے والے ہوجاتے ہیں پریشان۔ کراچی میں اچھے سے اچھا علاقہ بھی بارش کے ہوتے ہی پانی میں ڈوب جاتا ہے ، یہاں تک کے ڈیفنس جیسا ایریا بھی پانی سے ڈوب جاتا ہے اور وہاں بھی کشتیاں چل رہی ہوتی ہیں اور لوگ گھروں کی حد تک محدود ہوجاتے ہیں جب تک پانی اتر نہ جائے کوئی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔ ایسا ہی ہوا اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کے گھر بھی گزشتہ روز بارش کا پانی بھر گیا اور وہ اپنے گھر سے پانی باہر نکالتی رہیں۔ ہانیہ عامر کی اپنے گھر پانی نکالنے کی وڈیو وائرل ہوئی تو سب رہ گئے

    حیران کہ ہانیہ عامر کے گھر بھی بارش کا پانی پہنچ گیا۔ وڈیو میں ہانیہ عامر اپنے گھر کے ملازمین کے ساتھ پانی نکال رہیں تھیں یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور صارفین تبصرے کرنے لگے اور اپنی اپنی صورتحال بیان کرنے لگے ۔ یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا نام ہر کنٹرورسی میں ہوتا ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی کنٹرورسی سے گھبراتی نہیں ہیں وہ بہت ہی بےباک ہیں ان کا جو بھی دل کرتا ہے وہ کرتی ہیں اور کسی سے ڈرتی نہیں چاہیے ان کے کتنے ہی سکینڈل کیوں نہ بن جائیں۔

  • میری شہزادی ڈیانا سے فرحان سعید اور عروہ حسین آئوٹ

    میری شہزادی ڈیانا سے فرحان سعید اور عروہ حسین آئوٹ

    اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید جن کا ذاتی زندگی میں تعلق کافی تناﺅ کا شکار ہے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک عرصے چل ضرور رہی ہیں لیکن دونوں طرف سے ابھی تک کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی لیکن جب ان دونوں کو ایک ساتھ میری شہزادی ڈیانا کے لئے کاسٹ کیا گیا تو ان کے مداحوں کو اطمینان ہوا کہ جس طرح کی خبریں گردش کررہی ہیں اس طرح کی کوئی بات نہیں اگر ہوتی تو یقینا یہ دونوں ایک ساتھ ایک پراجیکٹ کو سائن نہ کرتے لیکں ان دونوں کے مداح ایک بار پھر سے ہو گئے ہیں افسردہ کیونکہ کہا جا رہا کہ

    میری شہزادی ڈیانا میں دونوں ایک ساتھ نظر نہیں آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں کی جگہ دوسرے فنکاروں کو کاسٹ کر لیا گیاہے ۔کن فنکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے اس حوالے سے ابھی تفصیلات آنا باقی ہیں لیکن یہ بات ضرور گردش کررہی ہے کہ فرحان اور عروہ ایک ساتھ نظر نہیں آئیں گے میری شہزادی ڈیانا کی یہ جوڑی ٹوٹ گئی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں کی فلم ٹچ بٹن بھی رواں برس ریلیز کی جائیگی ،دونوں کا کہنا ہے کہ فلم روٹین کی فلموں سے ہٹ کر ہوگی۔
    ٹچ بٹن کو پاکستان اور ترکی میں عکس بند کیا گیا۔ فلم کی کاسٹ میں فرحان سعید، سونیا حسین ، فیروز خان اور ایمان علی شامل ہیں.

  • عالیہ بھٹ نوجوان نسل کی بہترین اداکارہ ہیں شاہ رخ خان

    عالیہ بھٹ نوجوان نسل کی بہترین اداکارہ ہیں شاہ رخ خان

    بالی وڈ‌ کے کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں کافی ود کرن میں‌ عالیہ بھٹ کے ہمراہ شرکت کی. انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ عالیہ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین اداکارہ ہیں. ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا. میں نے مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرکے بھی بہت کچھ سیکھا لیکن عالیہ بھٹ کمال کی اداکارہ ہیں.عالیہ بھٹ نے اسی شو میں ورون دھون اور سدھاتھ ملہوترا کے ساتھ شرکت کی تھی جب عالیہ سے سوال ہوا کہ ہندوستان کا صدر کون ہے تو انہوں نے غلط جواب دیا جس پر اداکارہ کو کافی ٹرول کیا گیا تھا، شاہ رخ خان نے بھی کافی ود کرن میں عالیہ بھٹ کو چھیڑنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی۔ انہوں نے بھی عالیہ

    کے حوالے سے خوب مذاق کیا لیکن جہاں ان کے کام کی باری ٓآئی تو ان کی کافی تعریف کی اور انہیں نوجوان نسل کی بہترین اداکارہ قرار دیدیا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ ایک فلم بنا رہے ہیں جس کا نام ہے ڈارلنگز عالیہ بھٹ اس فلم کے زریعے پہلی بار بطور پرڈیوسر متعارف ہو رہی ہیں ۔ عالیہ کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ کہانی بہت ہی الگ ہے یقینا دیکھنے والے کافی لطف اندوز ہوں گے۔عالیہ کا تو یہ بھی دعوی ہے کہ ایسی کہانی ان کو پہلے ہندی فلموں میں شاید ہی دیکھنے کو ملی ہو۔

  • کیا عمران اشرف اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی ہے؟

    کیا عمران اشرف اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی ہے؟

    اداکار عمران اشرف جنہوں نے زیرو سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی. آج ان کا شمار بہترین اداکاروں‌میں ہوتا ہے انہوں نے بہت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. اداکار عمران اشرف نے دم مستم کے زریعے فلموں میں بھی اینٹری دی ہے.ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی انکی اہلیہ کے ساتھ طلاق ہو گئی ہے. سوشل میڈیا پر یہ بات بہت زیادہ گردش کررہی ہے. یہ بات زیادہ اس وقت نوٹس کی گئی جب ان کی اہلیہ کرن اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنے نام کے ساتھ سے اپنے شوہر عمران اشرف کا نام ہٹا لیا اور اپنا شادی سے پہلا جو ان کا پورا نام تھا اسے رکھ لیا یوں اب ان کے اکائونٹ پر

    ان کا نام کرن حسین اشفاق حسین ڈار ہے. کہا جا رہا ہے کہ کرن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ اپنے شوہر عمران اشرف کی تمام تر تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں. کرن کے اس عمل کے بعد یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید دونوں کے رشتے میں تنائو چل رہا ہے یا ان دونو‌ں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے. تاہم عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کی طرف ابھی تک کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں آئی. عمران اشرف کے مداح اس خبر کے حوالے سے حقیقت جاننے کے لئے بےتاب ہیں کیونکہ بہر حال یہ خبر ان کے مداحوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے. یاد رہے کہ دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے.

  • شمیتا سین اپنے ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھی گئیں، لیکن للت مودی کا کیا بنا؟ لوگوں کا سوال

    شمیتا سین اپنے ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھی گئیں، لیکن للت مودی کا کیا بنا؟ لوگوں کا سوال

    کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی سشمیتا سین اپنے رشتوں کو لیکر رہتی ہیں کافی زیادہ خبروں میں. ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے انہوں نے اپنے ایک نئے رشتے کا اعتراف کیا.للت مودی کے ساتھ انہوں نے اپنے نئے رشتے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ شادی تو نہیں کی لیکن دوستی ضرور ہے. سوشل میڈیا پر ان کی للت مودی کے ساتھ تصاویر دیکھ کر ان پر کافی تنقید کی گئی تھی. ابھی سشمیتا اس قسم کے تنازعات سے نکلی ہی نہیں تھیں کہ انہوں نے خود ہی ایک اور کنٹرورسی کو جنم دیدیا ہے کیونکہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے پریمئیر میں وہ ایکس اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے

    ساتھ دکھائی دیں. اس سے ایک دن پہلے سشمیتا سین کی والدہ کی سالگرہ تھی سالگرہ کے روز سشمیتا اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے لائیو آئیں اور اپنے مداحوں کی جانب سے ماں کی سالگرہ کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا اور خوشی کا اظہار کیا اس لائیو وڈیو کے دوران سشمیتا کے ساتھ روہمن شال بھی دیکھے گئے. سشمیتا کے مداح کافی حیران ہوئے اور اگلے ہی دن وہ اپنی بیٹیوں اور ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ لال سنگھ چڈھا کے پریمئیر میں‌پہنچ گئیں. ایک بات تو طے ہے کہ سشمیتا سین اپنے رشتوں‌کو لیکر بہت کلئیر ہیں وہ کسی سے ڈرتی نہیں ان کا جو دل کرتا ہے بس وہ وہی کرتی ہیں. لیکن لوگوں کا سوال یہ ہے کہ للت مودی کے ساتھ ان کے رشتے کا کیا بنا؟

  • ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریما خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے، ریما خان نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے پاکستان کے لئے دعائیں کی ہیں. ان تصاویر میں ریما خان کو مقدس مقامات پر حاضری دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے. ریما خان سے پہلے سعود اور جویریا نے اپنے بچوں‌کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی. اس سے پہلےسٹیج اداکارہ نرگس نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی. سعود اور جویریا نے بھی عمرے کی ادائیگی کے بعد چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں تھیں اور اداکارہ نرگس نے عمرہ کےلئے روانگی کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں. اداکارہ

    نرگس تو فلمی پارٹیوں میں نظر نہیں آتیں لیکن ریما اور جویریا تسلسل سے شوبز کا حصہ ہیں اور پارٹیوں میں بھی نظر آتی ہیں. ریما خان پچھلے کچھ برسوں سے مختلف چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کرتی ہوئی بھی دکھائی دیتی ہیں انہوں نے اپنے گھر کا ماحول بہت الگ رکھا ہوا ہے وہ بتاتی ہیں کہ ان کا بیٹا کافی چھوٹا تھا جب انہوں نے اسکو کلمہ اور درود شریف پڑھنا سکھا دیا تھا اور یہ بات ریما درست بتاتی ہیں کیونکہ ہم نے ان سے ایک بار انٹرویو کیا اس میں ان کا بیٹا بھی شامل ہو گیا اور اس نے نہ صرف کلمہ سنایا بلکہ دورد پاک بھی پڑھ کر سنایا.