Baaghi TV

Category: شوبز

  • ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے شان شاہد

    ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے شان شاہد

    اداکار شان شاہد کی پاکستان تحریک انصاف کے لئے سپورٹ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔وہ کھل کر عمران خان کی حمایت کرتے ہیں اور اس حمایت پر نازاں بھی ہیں۔ شان شاہد عمران خان کی سیاسی سپورٹ میں اس قدر آگے جا چکے ہیں کہ اب ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جیسے کوئی عمران خان کے سیاسی ورکر ہیں۔ڈر ہے کہ ان کا یہ نیا روپ ان کے اداکاری کے کیرئیر کو دھچکا نہ لگا دے۔ اب شان شاہد کی فلم ضررار بھی ریلیز کے قریب ہے

    لیکن جس طرح سے اداکار نے خود سیاسی معاملات میں دھکیل لیا ہے شاید ان کے سیاسی نظریے سے اختلاف رکھنے والے ان کی فلم نہ دیکھنے جائیں۔ جشن آزادی کے موقع پر عمران خان نے ایک جلسہ کیا اور اس میں انہوں نے تقریرکی اس تقریر پر عمران خان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شان شاہد نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ آپ نے جو بھی بولا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ اپنے ملک کے بہادر محافطوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ اس فوج کی ضرورت ہے ، عمران خان آپ نے آج جو کچھ بھی بولا ہے وہ ایک محب وطن ہی بول سکتا ہے۔

  • یہ ملک ہے تو ہم ہیں سیاستدان ذاتی اور سیاسی اختلافات میں فرق رکھیں فضیلہ قاضی

    یہ ملک ہے تو ہم ہیں سیاستدان ذاتی اور سیاسی اختلافات میں فرق رکھیں فضیلہ قاضی

    جشن آزادی کے موقع پر ٹی وی اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہوتی ہیں وہ قومیں جو آزاد ہوتی ہیں اپنی مرضی اور عقائد کے مطابق اپنی زندگیاں گزارتی ہیں۔ہمارا شمار بھی یسے ہی خوش نصیبوں میں ہوتا ہے جو ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں لیکن افسوس ہوتا ہے جب ہم اپنے اردگرد کی صورتحال دیکھتے ہیں ہر کوئی سیاستدانوں اور سیاست کے پیچھے لگا ہوا ہے عدم برداشت پروان چڑ ھ رہی ہے ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ میرا نقطہ نظر ٹھیک ہے دوسرے کا غلط ہے یہ رویہ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا ایسے میں سیاستدانوں کو

    چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تفریق کو ختم کریں ۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ لڑائی جھگڑوں سے نکل کر اس ملک کا سوچا جائے۔ اس دن ہمیں نفرتوں کو ختم کرکے آگے بڑھنے کا عزم کرنا چاہیے۔ایک دوسرے کو برداشت کریں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں اور ملکی ترقی اور اس کی سربلندی کا سوچیں، کیوں ہم کسی کو موقع دیں کہ وہ ہمارے آپسی اختلافات کا فائدہ اٹھائیں۔ہم سب کو س ملک کا سوچنا چاہیے۔ اس وقت ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس پر دل بالکل بھی خوش نہیں ہے اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے.امین

  • دعا ہے یہ ملک ایسا بن جائے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کا خواب ہو سید جبران

    دعا ہے یہ ملک ایسا بن جائے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کا خواب ہو سید جبران

    فلم گھبرانا نہیں ہے سے فلمی کیرئیر کی شروعات کرنے والے سید جبران نے جشن آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ اس دن اور اس موقع پر میری دعا ہے کہ یہ ملک امن کا گہوارہ بن جائے اور ہر آفت ، دشمن کے ہر وار اور غداروں کی سازش سے محفوظ رہے۔ اس ملک کو میرا خدا ایسا بنا دے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کی خواہش ہو۔ کہتے ہیں کہ جب بھی دعا کرو یا خواہش کرو بڑی کرو کیونکہ دینے والے کے پاس کمی نہیں ہے اس کے کرم کی کوئی حد نہیں

    ہے۔ اس سے جتنا مانگووہ اتنا ہی دیتا ہے لیکن صدق دل سے مانگنا چاہیے۔ سید جبران نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ ہم سب مل جل کر رہیں اور پیار محبت بانٹیں اس وقت جو ملکی صورتحال ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے ہم بٹ گئے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کو جوڑ کر رکھیں عوام کو جوڑ کر رکھیں۔ سید جبران نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کا سپورٹر نہیں ہوں نہ ہی دیوانہ وار کسی کی باتوں پر یقین کرتا ہوں مجھے صرف پاکستانی کی ترقی سے مطلب ہے جو اقتدار میں آئے اسے ترقی کی راہوں پر لیکر جائے میں اسی کا بن جائوں گا اسی کے گیت گائوں گا. پاکستان زندہ باد ۔

  • ہمیں دیکھنا چاہیے کہ پچھتر برسوں میں کیا کھویا کیا پایا قیصر نظامانی

    ہمیں دیکھنا چاہیے کہ پچھتر برسوں میں کیا کھویا کیا پایا قیصر نظامانی

    اداکار قیصر خان نظامانی نے کہا کہ اس ملک کو بنے ہوئے پچھتر سال ہو گئے ہیں لیکن آج بھی ایسا لگتا ہے کہ ہم وہیں کے وہیں کھڑے ہیں جہاں 1947 میں تھے۔ ہمیں یہ دیکھنا اور سوچنا چاہیے کہ آزادی کے اتنے برسوں کے بعد ہم نے کیا کھویا کیا پایا۔ اگر ہم صدق دل سے بیٹھیں اور سوچیں تو محسوس ہو گا کہ ہم نے کیا کیا کھویا ہے۔ ہم آج کے دن ہی یہ طے کر لیں کہ ہم نے ماضی میں جو غلطیاں کی تھیں انہیں نہیں دہرائیں گے تو یقینا ہم بہتری کی طرف ہی جائیں گے۔

    اس ملک میں ہر نسل کا انسان بستا ہے یہ ہم سب کا ملک ہے ہم اس کے وارث ہیں ہمیں اپنے بچوں کو بتانا چاہیے کہ پاکستان سے محبت کتنی ضروری ہے ۔ قیصر خان نظامانی نے کہا کہ اس روز میں اپنی گاڑی پر خاص طور پر پاکستان کا جھنڈا لگا کر باہر نکلتا ہوں اور فخر مھسوس کرتا ہوں کہ میں پاکستانی ہوں۔ یاد رہے کہ اداکار قیصر خان نظامانی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اب وہ الگ ہو چکے ہیں اور خود کو سیاست سے ہی الگ کر لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی جماعت کو سپورٹ کریں لیکن مقصد پاکستان کی بہتری ہی ہونا چاہیے.

  • میرا پاکستان میری پہچان ہے عارف لوہار

    میرا پاکستان میری پہچان ہے عارف لوہار

    جشن آزادی کے موقع پر فوک گلوکار عارف لوہار کہتے ہیں کہ میرا ملک پاکستان میری پہچان ہے میں دنیا میں کہیں بھی جاتا ہوں تو پاکستانی ہی کہلایا جاتا ہوں جس پر مجھے فخر ہے میرے والد نے بھی ساری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کی میں بھی کررہا ہوں اور میرے بچے بھی کررہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ پاکستانی لباس پہنا میرے والد بھی پاکستانی لباس پہنتے تھے میں بھی پہنتا ہوں اور میرے بچے بھی پاکستانی لباس زیب تن کرتے ہیں۔ عارف لوہار نے

    کہا کہ اس ملک کو ہم نے بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا ہمیں اس چیز کا ہر دم احساس رہنا چاہیے۔ سیاستدانوں کو آپسی اختلافات بھلا کر ملک و قوم کا سوچنا چاہیے،سیاسی اختلافات ہونے چاہیں ذاتی نہیں۔ اس ملک میں ہر طرح کا موسم ہے ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم اس ملک کے باسی ہیں پاکستانی ہیں۔ مجھے اپنے وطن کی مٹی سے محبت ہے اس کی خوشبو میرے رگ رگ میں بستی ہے۔ہمیں اس ملک کی ترقی کے لئے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے آو اس موقع پر عزم کریں کہ ملک کی سربلندی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ میری دعا ہے کہ میرا ملک ہنستا رہے بستا رہے اور ہماری قوم متحد رہے.

  • اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے حمیرا ارشد

    اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے حمیرا ارشد

    گلوکارہ حمیرا ارشد نے جشن آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ہماری بھی ذمہ داری ہیں کہ اس کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ میں نے اپنے ملک کی دنیا بھر میں نمائندگی کی ہے اور میرا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے جب کوئی کہتا ہے کہ حمیرا ارشد پاکستانی گلوکارہ ہیں۔ میرے کیرئیر میں اب تک کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ بیرون ملک جشن آزادی منائی۔اس بار بھی میں بیرون ملک

    جشن آزادی منارہی ہوں۔ میں امریکہ میں ہوں۔اور باہر کے ملکوں کی سر زمین پر پاکستان کی آزادی منانا اور پاکستان کا جھنڈا لہرانے کا جو مزہ ہے اسکو کیسے بیان کروں میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں ہر چیز ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ اس موقع پر میں سب سے کہنا چاہوں گی کہ نفرتوں کو بھلا کر ایک دوسرے کےلئے دل صاف کریں اور اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں۔میں دل کی گہرائیوں سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دینا چاہوں گی اور دعا کروں گی کہ ہمارا ملک ہر قسم کی آفت اور پریشانی سے محفوظ رہے.

  • مجھے موٹی دکھایا اب ہرجانہ دو،عراقی اداکارہ کا برطانوی جریدے پر مقدمہ

    مجھے موٹی دکھایا اب ہرجانہ دو،عراقی اداکارہ کا برطانوی جریدے پر مقدمہ

    واشنگٹن:مجھے موٹی دکھایا اب ہرجانہ دو،عراقی اداکارہ کا برطانوی جریدے پر مقدمہ ،اطلاعات کے مطابق ایک عراقی اداکارہ کی طرف سے ہرجانے کا دعویٰ بڑی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے ، کہا جارہا ہے کہ نامورعراقی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان "ایناس طالب "کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی جریدے’ اکنامسٹ ‘ کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کی تیاری کر رہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے "واشنگٹن پوسٹ "کے مطابق اداکارہ ایناس طالب نے برطانوی اخبار اکنامسٹ پر اپنی موٹی تصویر شائع کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اخبار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اخبار کی جانب سے ان کی تصویر کو اجازت کے بغیر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، جس سے ان کی انفرادی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تصویر کو فوٹو شاپ کر کے انہیں موٹا دکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلش جریدے "اکنامسٹ "نے جولائی کے اواخر میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس کی ہیدلائن تھی ’’عرب دنیا میں خواتین مردوں سے زیادہ موٹاپے کا شکار کیوں ہوتی ہیں“ اور اس تحریر میں ایناس طالب کی تصویر استعمال کی گئی تھی۔

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے ، اور بہت جلد عدالت کا دروازہ کھٹکھٹکا دیا جائے گا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کی طرف سے ابھی تک ہرجانے کی رقم کا تعین نہیں بتایا گیا کہ وہ کتنی رقم لینا چاہتی ہے

  • کیا عمران اشرف نے اپنی اہلیہ کرن کا دل توڑا ہے؟

    کیا عمران اشرف نے اپنی اہلیہ کرن کا دل توڑا ہے؟

    تیزی سےکامیابیاں سمیٹتے ہوئے اداکار عمران اشرف ہو گئے ہیں شاید ذاتی رشتے میں تنائو کا شکار. ان کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ان کی تمام تر تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں. ادھر عمران اشرف کی ٹائم لائن پر بھی ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کی تصاویر نظر نہیں آرہیں. عمران اشرف کی اہلیہ نے جب سے اپنے نام کے ساتھ سے عمران اشرف کا نام ہٹایا ہے سب کو بہت تشویش ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا ہے. لیکن عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار جس طرح کی سوشل میڈیا پر پوسٹیں کررہی ہیں اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ شاید ان کا عمران اشرف سے دل ٹوٹا ہے وہ بھی کسی لڑکی کی وجہ سے. کرن اشفاق ھسین نے ایک پوسٹ کی

    ہے کہ کسی سے بہت زیادہ لگائو نہیں‌رکھنا چاہیے کیونکہ لگائو سے توقعات بڑھتی ہیں جو پوری نہ ہوں تو مایوسی ہوتی ہے. ایک دوسری پوسٹ میں انہوں نے لکھاکہ سارا دن آپ کسی کے منتظر رہیں اور وہ رات کو خدا ھافظ کہہ کر سونے چلا جائے. اسی طرح سے ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ کسی بھی رشتے کو بنانا اور ختم کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کسی سے محبت ھاصل کرنا اور اسکی محبت پانا بہت مشکل ہوتاہے. کرن اشفاق حسین ڈار کی ایسی پوسٹوں سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ عمران اشرف نے اپنی اہلیہ کا دل توڑا ہے اور وہ ان کی اس ھرکت سے کافی دلبرداشتہ ہیں.

  • سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں پلک تیواری ان شہناز گل آئوٹ؟

    سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں پلک تیواری ان شہناز گل آئوٹ؟

    بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں‌ کو چھونے والی شہناز گل سلمان خان کی پسندیدہ ہیں. اسی شو میں شہناز گل نے خود کو پنجاب کی کترینہ کیف بھی کہا اور سلمان خان نے ان کی اس بات سے بھرپور اتفاق کیا. بگ باس 13 تو شہناز گل جیت نہ سکیں لیکن سلمان خان کا دل ضرور جیت لیا. کچھ عرصہ قبل شہناز گل کا ایک ایونٹ میں‌سلمان خان کو بے باک انداز میں گلے ملنا اور پھر سلمان خان کا ان کو گاڑی تک چھوڑنا، یہ سب سلمان خان کی شہناز کو پسندیدگی کی دلیل ہے. سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی فلم کبھی عید کبھی عید کبھی دیوالی میں کاسٹ کر لیا. لیکن چند روز سے خبریں چل رہی تھیں کہ شہناز کو فلم سے نکال دیا گیا ہے لیکن شہناز گل نے

    سوشل میڈیا پر آکر ایسی خبروں‌کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں‌ہے یہ افواہیں ہیں اور اب افواہیں میری زندگی کا حصہ بن گئی ہیں‌میں‌فلم کا حصہ ہوں اور میں ہی اس فلم میں نظر آئوں گی. لیکن اس تردید کو ابھی ایک دن بھی نہیں‌گزرا اور کہا جا رہا ہے کہ شہناز کی جگہ کبھی عید کبھی دیوالی میں اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کو کاسٹ کر لیا گیا ہے. ایسی خبروں کی ابھی تک تو شہناز گل نے تردید نہیں کی لیکن مارکیٹ میں‌یہی خبریں گرم ہیں کہ کبھی عید کبھی عید کبھی دیوالی میں پلک تیواری ان اور شہناز گل آئوٹ ہو چکی ہیں.

  • کرینہ نے سیف سے شادی کی حامی بھرنے میں تاخیر کیوں کی؟‌

    کرینہ نے سیف سے شادی کی حامی بھرنے میں تاخیر کیوں کی؟‌

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور جو ایک وقت میں اداکار شاہد کپور کی دیوانی تھیں کافی ود کرن میں دونوں نے جب ایک ساتھ شرکت کی تو کرینہ کا شاہد کپور کے لئے دیوانہ پن دیکھا جا سکتا تھا. لیکن فلم ٹشن کی شوٹنگ کے دوران کرینہ اور سیف علی خان کی نزدیکیاں بڑھیں تو کرینہ کپور شاہد کپور سے دور ہونے لگیں اور بہت جلد شاہد کپور سے خود کو الگ کر لیا. کرینہ کپور اور شاہد کپور کی دوستی جس مقام پر تھی اس سے تو یہی لگتا تھا کہ کرینہ شاہد کے علاوہ کسی سے شادی نہیں کریں گی لیکن کرینہ نے شاہد کو چھوڑ کر سیف علی خان سے شادی کر لی. اس شادی کے ھوالے سے کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ مجھے سیف علی خان اچھے

    لگتے تھے لیکن ان سے شادی کرنے کے لئے ھامی بھرنے میں بہت وقت لگا. میں نے سیف علی خآن کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ نہایت سوچ سمجھ کر کیا. مجھے سیف علی خآن سے محبت بھی تھی ان کے پرپوز کرنے پہ خوش بھی تھی لیکن مجھے پھر بھی لگاکہ مجھے اس معاملے میں‌کسی قسم کی جلد نہیں‌کرنی چاہیے کیونکہ یہ فیصلے جلدی میں‌کسی صورت نہیں‌ہونے چاہیں. یاد رہے کہ کرینہ اور سیف کی شادی اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی ان کے دو بیٹے ہیں ایک بیٹے کا نام تیمور اور دوسرے کا نام جہانگیر ہے.