Baaghi TV

Category: شوبز

  • مالی طور پر مستحکم نہیں تو شادی کیسے کروں؟ ارجن کپور

    مالی طور پر مستحکم نہیں تو شادی کیسے کروں؟ ارجن کپور

    حال ہی میں‌کافی ود کرن میں‌بی ٹائون کے سب سے مشہور جوڑے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے شرکت کی. دونوں سے ہر جگہ ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ آپ دونوں شادی کب کررہے ہیں اسی قسم کا سوال کرن جوہر نے بھی ارجن سے کیا. ارجن نے جواب دیا کہ میں اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتا ہوں، انہوں‌نے کہا کہ میں ایمانداری سے کہنا چاہتا ہوں کہ لاک ڈائون اور کووڈ کی وجہ سے دو سال میں جو کچھ بھی ہوا اس کے بعد میں اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتا ہوں. میں ایک حقیقت پسند آدمی ہوں میں‌مالی طور پر ابھی اتنا مستحکم نہیں‌ہوں ، میں خود بھی خوش رہنا چاہتا ہوں اور اپنے پارٹنر کو بھی خوش رکھنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے مجھے

    اپنے کیرئیر پر بہت زیادہ فوکس کرنا ہو گا. ایسا نہیں ہے کہ میں کچھ چھپا رہا ہوں لیکن میں یقینا مالی طور پر مستحکم ہونا چاہتا ہوں.مجھے خوشی کام کر کے ملتی ہے.ارجن نے مزید کہا کہ میں ملائکہ کو پسند کرتا ہوں اور اپنی مرضی سے اسکے ساتھ ایک تعلق میں ہوں، میں کسی کو تکلیف نہیں دیتا نہ ہی ایسا کرتا ہوں‌کہ میری وجہ سے کوئی دوسرا تکلیف میں آئے. میں صرف اپنا ہی نہیں بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں‌کا بھی خیال رکھتا ہوں ان کے لئے بھی آسانیاں پیدا کرتا ہوں. واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث جوڑی ہیں۔ دونوں نے 2019 میں اپنے تعلقات کی تصدیق کی۔

  • سنیل شیٹی 61 برس کے ہوگئے

    سنیل شیٹی 61 برس کے ہوگئے

    بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی جنہوں نے نوے کی دہائی میں بطور ایکشن ہیرو کیرئیر کی شروعات کی. سنیل شیٹی نے اُس دور کی تمام بڑی اداکارائوں کے ساتھ کام کیا.سنیل شیٹی نے کئی ایسے یادگار کردار کئے کہ جن کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے فلم دل والے کا کردار اس کی مثال ہے. ایکشن اور رومینٹک اس ہیرو کی آج 61 ویں سالگرہ ہے.سنیل شیٹی کی پہلی فلم بلوان تھی جو 1992 میں ریلیز ہوئی، 1994 میں موہرا اور گوپی کشن ریلیز ہوئیں پھر اس اداکار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، ان کی بہترین فلموں‌میں ہیرا پھیری، دھڑکن، میں ہوں نا، بارڈر، کانٹے اور دیگر شامل ہیں۔ہیرو کے ساتھ ساتھ سنیل شیٹی نے منفی کردار بھی کئے فلم دھڑکن میں ان کا منفی کردار بہت پسند کیا گیااسی طرح سے فلم میں‌ہوں نا میں بھی ان کے نیگیٹیو کریکٹر کو بہت سراہا گیا. سنیل شیٹی ایک باصلاحیت اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہترین

    فیملی مین بھی ہیں اور ان کا آفیشل انسٹاگرام اس کا ثبوت ہے وہاں یہ اکثر اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔ سنیل شیٹی نے 1991 میں منا شیٹی سے شادی کی ان کے دو بچے اتھیا شیٹی اور آہان شیٹی ہیں۔ اتھیا اور آہان دونوں پہلے ہی بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر چکے ہیں.سنیل شیٹی اپنے پورے کیرئیر میں دیکھ بھال کر چلے ان کا شاید ہی کسی ہیروئین کے ساتھ نام جڑا ہو،یہاں تک کہ سینل شیٹی کے کسی ساتھی اداکار کے ساتھ جھگڑے تک کی خبریں شاو نادر ہی سامنے آئی ہوں گی.

  • میوزیشن بننے کی خواہش تھی لیکن اداکار بن گیا جونی ڈیپ

    میوزیشن بننے کی خواہش تھی لیکن اداکار بن گیا جونی ڈیپ

    ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ جو ایک لمبے عرصے تک اپنی سابقہ اہلیہ کے الزامات جھیلتے رہے اور پھر آخر کار عدالت سے ہتک عزت کا مقدمہ جیت کر سرخرو ہوئے. جونی ڈیپ ایک بڑے اداکار ہیں ان کے پوری دنیا میں‌لاکھوں کروڑوں مداح پائے جاتے ہیں جب جونی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ کے الزامات کے گھیرے میں تھے تب لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے اداکار کا ساتھ دیا. جونی ڈیپ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو موسیقار بننے کا بہت زیادہ شوق تھا وہ موسیقار ہی بننا چاہتے تھے لیکن قسمت کو انکا اداکار بننا منظور تھا اسلئے وہ اداکار بن گئے . اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح سے اداکاری کی طرف

    آئے. جونی نے کہا کہ میں جب اپنی زندگی میں بہت زیادہ جدوجہد کررہا تھا تو میرے ھالات ایسے تھے کہ میرے پاس گھر کا کرایہ دینے کے لئے پیسے نہیں تھے میں بہت پریشان تھا پھر مجھے کسی نے نکولس کیج کے پاس بھیجا میرا آڈیشن ہوا اور یوں مجھے کام مل گیا پھر میں اسی کام میں ہی پڑ گیا .اپنے شوق کو پورا کرنے کے پیچھے بھاگنے کی بجائے میں نے اداکاری پر توجہ دی کامیابیاں ملتی گئیں پھر کبھی مڑ کر سوچا بھی نہ کہ مجھے تو موسیقار بننا تھا. یاد رہے کہ جونی ڈیپ عدالت سے ہتک عزت کا دعوی جیت بھی چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی سابقہ اہلیہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے میں لگی ہوئی ہیں.

  • ڈونکی کنگ کے بعد لیجنڈ آف مارخور چین میں ریلیز ہونے والی دوسری پاکستانی فلم

    ڈونکی کنگ کے بعد لیجنڈ آف مارخور چین میں ریلیز ہونے والی دوسری پاکستانی فلم

    شمال مغربی چین میں منعقدہ غیر ملکی فلموں کے میلے میں پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائی گئی پہلی اینی میٹڈ فلم’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘‘ پریمیئر کیا گیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ 7 روزہ نمائش میں واحد غیر ملکی فلم، اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کو سات شو کے ساتھ شیان کے 15 نامزد سینما گھروں اور تھیٹروں میں سے دو میں دکھایا جا رہا ہے ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مذکورہ فلم اس سے قبل دسمبر 2021 میں چین بھر میں دکھائی جا چکی ہے جو کہ اس سے قبل اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ کے بعد چین میں ریلیز کی جانے والی دوسری اینی میٹڈ پاکستانی فلم ہے۔کہا جا رہا ہے کہ فلم

    ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے. یہ اینیمیٹڈ فلم شیان بایلو فنگخا ٹورزم کلچرکمیونیکیشن کمپنی لمیٹیٹڈ،شن ینگ جیاین(شن ای ) فلم کلچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیٹڈ،دانشی پیکچرز(شیامن)کلچر میڈیا کمپنی لمیٹیٹڈ اور پاکستان کے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق10 نمائشی تھیمز میں تقسیم اوریجن ویسٹرن فلم فیسٹیول 2022 میں کل 300 نمائشوں کے ساتھ 31 فلمیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے بھی اینیمیٹڈ فلمز بنا چکی ہیں ان فلموں کو بھی کافی پذیرائی ملی.

  • تبو فلم بھولا کے سیٹ پر زخمی ہو گئیں

    تبو فلم بھولا کے سیٹ پر زخمی ہو گئیں

    اجے دیوگن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”بھولا” کے سیٹ پر اداکارہ تبو ہوگئیں ہیں شدید زخمی. رپورٹس کے مطابق نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ تبو کو ایک شوٹ کروانا تھا شوٹ کچھ اس طر‌ح تھا کہ تبو ٹرک کے اندر تھیں اور وہ ٹرک گھنے جنگل سے گزر رہا ہے اور اسکا پیچھا چند غنڈے بائیک پر کررہے ہیں ایک بائیک والا مسلسل تیزی کے ساتھ ٹرک کے ساتھ بھاگ رہا ہے وہی بائیک والا ٹرک کے ساتھ ٹکرا گیا اور حادثہ پیش آیا ، اس حادثے کے دوران تبو کی آنکھ پر شیشہ لگ گیا اور ان کی آنکھ سے خون بہنا شروع ہو گیا. کہا جا رہا ہے شیشہ تبو کی آنکھ کے اوپر لگا خوش نصیبی سے آنکھ محفوظ رہی. اس

    حادثے کے بعد ڈائریکٹر اجے دیوگن نے تبو کے بہتر ہوجانے تک کام کو روک دیا. اجے دیوگن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ حیدر آباد میں کی جا رہی ہے. بھولا اجے دیوگن کی بطور ڈائریکٹر چوتھی فلم ہ. یاد رہے کہ اجے دیوگن نے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں بطور ایکشن ہیرو قدم رکھا اس کے بعد انہوں‌نے کئی ایکشن فلموں‌میں کام کیا. بعد ازاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں بھی کام کیا شائقین نے ان کو ہر کردار اور ہر روپ میں سراہا. فلم بھولا سے پہلے اجے دیوگن اور تبو نے فلم وجے پتھ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم سپر ہٹ تھی اور میوزک بھی سپر ہٹ تھا.

  • کسی بیوہ سے بھی محبت ہو سکتی ہےشہریار منور

    کسی بیوہ سے بھی محبت ہو سکتی ہےشہریار منور

    اداکار شہریار منور جنہوں نے ٹی وی اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں انکی صلاحیتوں کے اعتراف میں ان کوایوارڈز بھی مل چکے ہیں. شہریار منور کی جوڑی مایا علی اور ماہرہ خان کے ساتھ بہت پسند کی جاتی ہے اور دونوں اداکارائوں کے ساتھ ان کی بہت اچھی دوستی بھی ہے. شہریار منور اور سجل علی نے ماضی قریب میں ایک فوٹو شوٹ کیا فوٹو شوٹ کی تصاویر بہت زبردست ہیں لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ تصاویر خاصی بولڈ ہیں، اس فوٹو شوٹ کے بعد سجل علی اور شہر یار منور کو آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے. سجل علی نے تاحال ان تصاویر پر کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی لیکن

    شہریار منور نے ضرور رد عمل دیا ہے انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے کرتے رہیں لیکن بات بہت صاف ہے کہ اگر مجھے کسی بیوہ سے بھی محبت ہوجاتی ہے تو یہ بات بالکل بھی معنی نہیں‌رکھے گی کہ وہ بیوہ ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ اگر وہ بچوں والی ہوئی تو یقینا اس کے ساتھ تعلق میں زرا محتاط ہوجائوں گا. یاد رہے کہ شہریار منور مصنف بھی ہیں انہوں نے یوٹیوب پر ایک شارٹ فلم بھی لکھی جس میں ماہرہ خان نے کام کیا اس شارٹ فلم کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی. شہریار یار کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر دوسرے پراجیکٹ میں‌نظر نہیں آتے.

  • اداکارہ دردانہ رحمان کے گھر مجلس کا انعقاد

    اداکارہ دردانہ رحمان کے گھر مجلس کا انعقاد

    محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی مجلسیں بھی شروع ہو جاتی ہیں. خصوصی طور پر فنکار برادری محرم الحرام کے احترام میں اپنی شوبز کی تمام تر مصروفیات ترک کر دیتی ہے . پہلے محرم سے لیکر گیاراں محرم تک تو ہر دوسری شخصیت کے گھر مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہے. اداکارہ انجمن تو کہتی ہیں کہ وہ محرم کے پورے مہینے میں ہی شوبز کے حوالے سے کوئی کام نہیں‌کرتیں عبادات کرتی ہیں مجلسوں میں شرکت کرتی ہیں. آئندہ کل شاہدہ منی کے گھر ایک بہت بڑی مجلس کا اہتمام کیا جا رہا ہے. فلمسٹار میرا ، مدیحہ شاہ ،شاہدہ منی، بی جی ، سٹیج کی تمام اداکارائیں ایک دوسرے کے گھروں میں ہونے

    والی مجلسوں میں شرکت کرتی ہیں اور سب نے کالے جوڑے زیب تن کئے ہوتے ہیں اور ایک بھی اداکارہ معمولی سے بھی میک اپ میں‌نظر نہیں‌آتیں. گزشتہ روز سینئر اداکارہ دردانہ رحمان کے گھر ایک بڑی مجلس کا اہتمام کیا گیا مجلس میں ان کے رشتہ داروں سمیت ان کی شوبز کے جاننے والوں‌نے شرکت کی جن میں جرار رضوی ، حیدر راج ملتانیکر ، حسین مراد، شاہدہ منی ، پرڈیوسر ڈاکٹر منور چاند و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. درداہ رحمان خاصمے غم میں نظر آئیں.

  • ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے سیدہ بشری اقبال کو کھری کھری سنا دیں

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے سیدہ بشری اقبال کو کھری کھری سنا دیں

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ خبروں میں رہنے کا ہنر بہت اچھی طرح سے جانتی ہیں انہوں‌نے ھال ہی میں سیدہ بشری اقبال جو کہ عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ ”سیدہ بشری اقبال میری طلاق پر بات کرنے سے پہلے خود کے اندر جھانکیں وہ ہوتی کون ہیں بات کرنے والی ان کا کوئی حق نہیں ہے وہ اس مسئلے پر بات چیت کریں” دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ بشری اقبال کا ایسا دعوی کے مجھے عامر لیاقت نے خلع دیدی تھی وہ جھوٹا ہے کیونکہ ایسا نہیں ہوا تھا بلکہ عامر لیاقت حسین نے انتقال سے پانچ دن قبل مجھے ایک پیار بھرا میسج بھیجا تھا وہ مجھ سے صلح

    کرنا چاہتے تھے. میں اپنا خلع کا دعوی واپس لے چکی ہوئی تھی. دانیہ شاہ نے مزید اس سٹوری میں لکھا کہ اللہ تعالی مجھے سیدہ بشری اقبال دونوں‌ کو دیکھ رہا ہے. دانیہ شاہ نے یہ بھی لکھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سیدہ بشری اقبال اور ان کے کچھ کرائے کے یوٹیوبرز ہو ں گے.دانیہ شاہ انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں ،انہوں نے حال ہی میں ٹویٹر پر بھی اپنا ایک پرانا اکائونٹ ایکٹیو کیا ہے. یاد رہے کہ عامر لیاقت کی موت 10 جون کو ہوئی تھی وہ شدید ڈپریشن کی حالت میں تھے اور وہ ڈپریشن انہیں ان وڈیوز کا تھا جو ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے جاری کیں تھیں.

  • در فشاں بنیں بیوٹیشن

    در فشاں بنیں بیوٹیشن

    درفشاں سلیم کو شوبز انڈسٹری میں آئے ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے ان کا معصوم چہرہ اور زبردست اداکاری نے شائقین کا دل موہ لیا ہے. درفشاں کو نوجوان نسل بہت پسند کرتی ہے. اداکارہ کی ڈائیلاگ ڈلیوری بہت سافٹ ہے دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنا لیا ہے. درفشاں سے ہر کوئی انکی خوبصورتی کا راز دریافت کرتا رہتا ہے. ھال ہی میں انہوں نے یوٹیوب پر ایک وڈیو جاری کی جس میں انہوں نے چہرے پر لگانے کے لئے ایک ماسک بنانے کا طریقہ بتایا. اس وڈیو کو بہت زیادہ مقبولیت ملی ہے اور اس وقت وڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے. وڈیو میں انہوں نے جو ماسک بنانے کا طریقہ بتایا ہے وہ

    کچھ یوں ہے آٹا، بادام، نارنجی کے چھلکے کا پائوڈر اور دہی کو مکس کےایک پیسٹ بنایا گیا اور پھر ہاتھوں‌کی مدد سے اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیا گیا. درفشاں کا بتایا ہوا یہ ماسک اور اس کا طریقہ کار لڑکیوں میں کافی مقبول ہوا ہے ان کی وڈیو کے کمنٹس سیکشن میں بہت ساری لڑکیوں نے ان کو شکریہ ادا کیا ہے اور کچھ نے انہیں کہا ہے کہ مزید بھی وہ اس طرح کی وڈیوز لیکر سامنے آئیں. ہمارے ہاں لڑکیاں اپنے ہاتھوں اور چہرے کی جلد کی بہتری کے لئے کافی جتن کرتی ہیں لہذا ان کو درفشاں کی یہ وڈیو بہت پسند آئی ہے.

  • سکینڈل کوئین کنگنا رناوت کو ڈینگی ہوگیا

    سکینڈل کوئین کنگنا رناوت کو ڈینگی ہوگیا

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو ہر وقت کنٹرورسی میں گھری رہتی ہیں وہ کچھ نہ کچھ ایسا بولتی رہتی ہیں کہ جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے. رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی میں مبتلا ہو گئی ہیں اور ان کو خاصا تیز بخار بھی ہے. کنگنا رناوت کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی خبر ان کے پروڈکشن ہائوس نے انسٹاگرام اکائونٹ سے جاری کی. کنگنا رناوت نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرا جسم بیمار ہے روح نہیں. اداکارہ آج کل اپنی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ میں‌مصروف ہیں. یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے ہرتیک روشن کے معاملے میں بالی وڈ کی بہت ساری شخصیات پر الزام

    لگائے. جاوید اختر بھی انہی میں سے ایک ہیں کنگنا نے کہا کہ جاوید اختر نے انہیں دھمکیاں دیں اور کہا کہ ہرتیک روشن والے معاملے میں اپنی زبان بند رکھو ورنہ تمہارا کیرئیر ختم کر دیا جائیگا. جاوید اختر نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اداکارہ کو کو رٹ لیجانے کا فیصلہ کیا. اور اب یہ کیس عدالت میں چل رہا ہے. کنگنا رناوت سیاستدانوں کے لئے بھی سخت جملے استعمال کرتی ہیں. ان کے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کو آڑھے ہاتھوں لیا جاتا ہے کرن جوہر نے تو ان کے ساتھ کام کرنے پر بین کر دیا ہے وہ ان کے ساتھ کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں. کنگنا نے کرن جوہر پر بھی مختلف اوقات میں مختلف قسم کے الزامات لگائے.