Baaghi TV

Category: شوبز

  • شان شاہد کی نام لئے بغیر شاہد آفریدی پر طنز

    شان شاہد کی نام لئے بغیر شاہد آفریدی پر طنز

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد جو پچھلے کچھ عرصے سے فلموں‌سے زیادہ سیاست پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں. وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت میں ملک کے ہر دوسرے سیاستدان پر طنز و تنقید کرتے ہیں. عمران خان کو ملک کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں. پرویز الہی کےوزیراعلی بننے کے سپریم کورٹ کی طرف سے احکامات جاری ہوئے تو شان شاہد نے خوشی کااظہار کیا اور پرویز الہی کو مبارکباد دی اور ان کے وزیر اعلی بننے کو تاریخی جیت قرار دیا. اس کے بعد شان شاہد

    نے عمرا ن خان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی. شان شاہد نے ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف کو مبارکبادیں دینے والے کرکٹرز خاموش ہیں اور اتنے خاموش ہیں کہ ان کو روتے ہوئے سنا جا سکتا ہے. انہوں نے ٹویٹ میں شاہد آفریدی کا نام نہیں‌لیا لیکن انہوں نے ان ڈائریکٹ کرکٹر شاہد آفریدی پر ہی طنز کی ہے کیونکہ شاہد آفریدی نے عدم اعتماد کے بعد شہباز شریف کو مبارکباد دے کر کہا تھا کہ آپ سب کو مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا چاہیے. شان شاہد نے بےشک کرکٹر شاہد آفریدی کا نام ٹویٹ میں نہیں‌لیا لیکن سمجھنے والے سمجھ گئے کہ شان نے شاہد آفریدی پر ہی طنز کی ہے.اُدھر شاہد آفریدی کا ٹویٹر ہینڈل تاحال پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کے بعد خاموش ہے وہاں سے کسی قسم کی مبارکباد کا ٹویٹ جاری نہیں‌ہوا.

  • فلم انڈسٹری کو عروج پر کسطرح پہنچایا جائے ریما نے بتا دیا

    فلم انڈسٹری کو عروج پر کسطرح پہنچایا جائے ریما نے بتا دیا

    اداکارہ اور بہترین رقاصہ ریما خان جو کہ نوے کی دہائی کی صف اول کی فنکارہ ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اور اس جڑے لوگوں میں بہت صلاحیتیں ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور فلم انڈسٹری اس وقت صحیح ڈگر پر جا رہی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اب اسکے عروج کے لئے ہم سب کو مل کوششیں کرنی چاہیں اور متفقہ اور جامع پالیسی مرتب کی جائے اس میں سرکردہ لوگوں‌کو شامل کیا جائے تاکہ ہر

    کسی کی رائے شامل ہوجائے. اداکارہ ریما خان نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بڑا پوٹینشل ہے جس سے استفادہ کرنے کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔فلموں کےلئے سب سے بڑا مسئلہ سرمایہ کاری ہے جس کےلئے میری تجویز ہے کسی ایک سرمایہ کار کی بجائے مشترکہ سرمایہ کار ی ہونی چاہیے. ریما خان نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری سے جڑا ہر شخص فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے دعا گو ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب فلمیں بنتی ہیں تو سب کو ہی روزگار ملتا ہے اور بہت سارے ٹیکنیشنز کے گھروں کے چولہے جلتے ہیں اس لئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنیں تاکہ اس انڈسٹری سے جڑے لوگوں کے لئے آسانیاں ہوں .

  • فلموں میں کام کرنے سے کسی اداکارہ کی مصروفیات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ریشم

    فلموں میں کام کرنے سے کسی اداکارہ کی مصروفیات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ریشم

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریشم جو کہ بہت ہی ہنس مکھ ہیں ہر وقت ہنستی مسکراتی دکھائی دیتی ہیں ادب سے خاصا لگائو رکھتی ہیں انہوں‌نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے جو بھی کام ملا میں نے وہ بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش کی، مجھے کام حاصل کرنے کےلئے نہ کسی کے پاس جانا پڑا نہ ہی کسی کی سفارش کروانی پڑی. مجھے جو بھی کام ملا میری اداکاری کو دیکھتے ہوئے ملا. اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے بے شمار فلموں‌میں کام کیا اور ہر فلم سے مجھے بہت زیادہ شہرت ملی ہر فلم میں میرے کام کو سراہا گیا. میں نے جس چیز کی بھی زندگی میں تمنا کی وہ

    خدا کی ذات نے مجھے نوازی اور مجھے اب کسی چیز کی تمنا نہیں ہے. اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر محنت اور لگن کے ساتھ کوئی کام کیا جائے ہو نہیں سکتا کہ آپکو کامیابی نہ ملے.اگر صاف نیت سے کسی کام کو کرنے کا ارادہ کیا جائے تو وہ ضرور ہو جاتا ہے. ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ صرف فلموں میں کام کرنے سے ہی کسی بھی اداکارہ کے مصروف ہونے کا اندازہ نہیں‌لگایا جا سکتا.یاد رہے کہ اداکارہ ریشم کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ آج کل ہمیں‌کم کم کام کرتی دکھائی دے رہی ہیں.

  • جب بھی گایا دل سے گایا سائرہ نسیم

    جب بھی گایا دل سے گایا سائرہ نسیم

    خوبصورت آواز کی مالک سائرہ نسیم جنہوں نے بے شمار ہٹ گانے گائے ہیں سال 2000 میں بنی سید نور کی فلم چوڑیاں میں ان کے کچھ گیت ہیں وہ گیت آج بھی زبان زد عام ہیں. سائرہ نسیم کا شمار پاکستان کی بہترین گلوکارائوں میں ہوتا ہے. سائرہ نسیم سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں انہوں نے کہاکہ میں‌نے جب بھی گایا ہے دل سے گایا ہے میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت گائے جائیں جنہیں عوام کی طرف سے پسندیدگی حاصل ہو. مجھے اللہ نے بہت خوبصورت آواز سے نوازا ہے جس کے لئے میں اللہ کی شکر گزار ہوں. ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ آواز کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کےلئے ریاضت اور مسلسل ریاضت بہت ضروری ہوتی ہے اور میں مسلسل ریاضت کرتی ہوں باقاعدہ ریاضت کو وقت دیتی ہوں.

    یاد رہے کہ انکے پرستار صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں. سائرہ نسیم گلوکار ندیم عباس لونے والا کے ھوالے سے بھی کافی زیادہ خبروں میں رہی ہیں کہا جاتا ہے کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کررکھی ہے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے. اس شادی کی خبر میں کیا حقیقت ہے اس کی آج تک دونوں کی طرف سے بالکل بھی تصدیق یا تردید نہیں‌ہو سکی لیکن کہا جاتا ہے کہ دونوں شادی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں.

  • عالیہ بھٹ پیلے رنگ میں چھا گئیں

    عالیہ بھٹ پیلے رنگ میں چھا گئیں

    بالی وڈ کی حالیہ وقتوں کی بہترین اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی شادی کے بعد ہیں خبروں اور سرخیوں میں. آج کل وہ جو بھی بولتی ہیں یا کرتی ہیں اس پر بہت زیادہ بات ہوتی ہے. عالیہ بھٹ جو کہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے اکائونٹ پر ایک تصویر شئیر کی اس تصویر میں عالیہ پیلے رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں اور انہوں نے اسکا کیپشن لکھا ہے کہ آج میں آپ سب کے لئے سورج بن گئی ہوں. عالیہ بھٹ کی پیلا رنگ پہنے ہوئے تصویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اسے ہر طرف بہت پسند کیا جا رہاہے اور خصوصی طور پر تصویر کا کیپشن بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

    عالیہ بھٹ کی اس تصویر کے نیچے بڑی تعداد میں ان کے مداحوں کے کمنٹس ہیں تصویر کو شئیر کرتے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں‌لوگوں نے لائک کیا.یاد رہے کہ عالیہ بھٹ آج کل خاصی پاپولر ہیں ان کو ہر طرف کافی توجہ مل رہی ہے. ان کی حال ہی میں فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے اس فلم میں رنیبر کپور ،سنجے دت اور عالیہ بھٹ نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہے لیکن فلم کی ریلیز سے اب تک کے باکس آفس بزنس کو دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ فلم شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کر سکی ہے.

  • رنویر سنگھ کو کپڑے خیرات کرنے کی مہم

    رنویر سنگھ کو کپڑے خیرات کرنے کی مہم

    بالی وڈ کے نوجوان نسل کے نمائندہ اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں غیر ملکی میگزین کے لئے ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے یہ فوٹو شوٹ کافی زیادہ تنقید کی زد میں ہے. بالی وڈ کے غالبا یہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے اس قسم کا شوٹ کروایا ہے. رنویر سنگھ سے پہلے شاید ہی کوئی ایسا اداکار ذہن میں آتا ہے جس نے اس قسم کا بولڈ شوٹ کروایا ہو. رنویر سنگھ کے اس بولڈ

    فوٹو شوٹ‌کے بعد بھارتی کافی غصے میں ہیں اداکار کے خلاف بھارت میں ہر طرف مظاہرے ہو رہے ہیں. تاہم بالی وڈ کے فنکار اپنے دوست رونویر سنگھ کے ساتھ کھڑے ہیں .احتجاج کرنے والے بھارتیوں کا کہنا ہے کہ اداکار کا یہ شوٹ بھارتی ثقافت اور کلچر کے خلاف ہے. رنویر سنگھ کے اس بولڈ شوٹ کے حوالے سے گزشتہ روز ایک فلاحی ادارے نے لوگوں سے استدعا کی ہے کہ اداکار کے لیے کپڑے خیرات کریں۔ یہاں تک کہ اداکار کے شوٹ کی تصاویر سامنے رکھ کر شہریوں نے کپڑے خیرات کئے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے جب سے شوٹ کروایا ہے ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے لیکن بھارتیوں کا غصہ ہے کہ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں‌لے رہا. رنویر سنگھ نے اس شوٹ کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا لیکن ان کے بالی وڈ کے دوستوں سے جگہ جگہ اس شوٹ کے حوالے سوال ہو رہے ہیں وہ جواب مثبت ہی دے رہے ہیں.

  • رنبیر کپور کا مذاق پڑا عالیہ کے گلے

    رنبیر کپور کا مذاق پڑا عالیہ کے گلے

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جب سے شادی ہوئی ہے دونوں ہیں خبروں میں ، کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب ان دونوں کے حوالے سے کوئی خبر نہ آئے. دونوں جہاں بھی جاتے ہیں ان سے مختلف قسم کے سوالات ہوتے ہیں. رنبیر کپور سے کچھ ہفتے پہلے ایک انٹرویو میں کہا گیا کہ اپنے حوالے سے دو سچ اور ایک جھوٹ بتائیں تو انہوں نے جواب میں یہ کہا تھا کہ میں اور عالیہ جڑواں بچوں‌کے والدین بننے والے ہیں. رنبیر کے اس بیان کے بعد ہر طرف ہلچل مچ گئی کہ شاید یہ سچ ہے لیکن رنبیر نے

    اس حوالے سے اپنی خاموشی نہ توڑی اور عالیہ بھٹ کو دینا پڑگیا ہے اسکا جواب. عالیہ بھٹ سے حال ہی میں جب سوال ہواکہ رنبیر کپور نے جو کہا تھا کہ ہم جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں اس میں کتنی صداقت ہے. اس سوال کے جواب میں آخر کار عالیہ بھٹ نے جواب دے ہی دیا بولیں کہ ان کے بیان میں‌کسی قسم کی صداقت نہیں‌ہے انہوں نے مذاق میں یہ کہا تھا ان سے جب ایک جھوٹ اور دو سچ بولنے کو کہا گیا تھا تو انہوں نے یہ بات کردی ورنہ اس بات میں بالکل بھی حقیقت نہیں ہے. یاد رہے کہ رنبیر اور عالیہ بھٹ کی حال ہی میں فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے اس فلم نے تاحال کوئی خاص بزنس نہیں‌کیا لیکن ان دونوں کی آن سکرین جوڑی کو کافی سراہا جا رہا ہے اور دونوں نے ایک ساتھ پہلی بار سکرین شئیرکی ہے.

  • نیلم منیر کو قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟

    نیلم منیر کو قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟

    باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر جو کم مگر معیاری کام کرتی ہیں انہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین یعنی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کے مداحوں نے ان کو ہر جگہ سراہا ہے. نیلم کسی بھی کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دیتی ہیں اور یہی ان کی اداکاری کی خاصیت ہے. اداکارہ کی رواں برس عید الفطر پر فلم چکر ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں ان کے ساتھ احسن خان تھے اس فلم کو یاسر حسین نے بنایا تھا. فلم تو پڑے پردے پر اپنا جادو نہ جگا سکی لیکن اس میں نیلم کی اداکاری یقینا لوگوں کو یاد رہ گئی. فلم چکر کی شوٹنگ کا ایک وڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا

    ہے کہ نیلم منیر پر کوئی حملہ کرتا ہے اسکی جان لینا چاہتا ہے نیلم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے لیکن آخر میں وہ اسکی جان لے لیتا ہے اور ان کو قتل کر دیتا ہے. اس کلپ کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے خصوصی طور پر اداکارہ نیلم منیر کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. نیلم منیر کی اداکاری اس سین میں دیکھنے والی ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یقینا نیلم منیر ایک بہترین اداکارہ ہیں اور فلم چکر میں انہوں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے. یاد رہے کہ نیلم منیر کے ساتھ احسن خان کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے.

  • عامر خان کی بھتیجی زین ماری خان ہیں کچھ نروس لیکن کیوں؟‌

    عامر خان کی بھتیجی زین ماری خان ہیں کچھ نروس لیکن کیوں؟‌

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ میں تین عامر خان ، شاہ رخ خان اور سلمان خان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. ہر طرف ان تینوں کے چرچے ہوئے تینوں نے ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلم دی دیکھتے ہی دیکھتے تینوں بالی وڈ پر چھا گئے.عامر خان کا شمار ایسے اداکاروں میں‌ہوتا ہے جو ہر کام پرفیکشن سے کرنے کے عادی ہیں. ان کے بھائی فیصل خان بھی نوے کی دہائی میں‌فلم انڈسٹری میں آئے لیکن بطور اداکار خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکے. ان کا بیٹا جنید بھی جوان ہو چکا ہے لیکن

    اسکی طرف سے بھی ابھی بالی وڈ میں آنے کی شنید نہیں‌ہےلیکن عامر خان کی بھانجی زین ماری خان نے ضرور بالی وڈ میں قدم رکھ دیا ہے وہ بالی وڈ میں اینٹری دینے کے لئے ہیں تیار. ان سے جب حال ہی میں سوال ہوا کہ عامر خان کی بھانجی ہونے کا کوئی دبائو ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ جی بالکل ایسا ہے مجھ پہ دبائو رہتا ہے کہ میں ان کی بھانجی ہوں مجھ سے توقع کی جا رہی ہے کہ میں اچھا نہیں بلکہ بہترین کام کروں اس وجہ سے بعض اوقات کچھ نروس بھی ہوجاتی ہوں. بلکہ میں تو یہ کہوں گی کہ میں عامر خان کا نام اپنے کندھوں‌پر اٹھا کر رکھے ہوئے ہوں. میں اپنی فیملی کے بیک گرائونڈ سے بہت محبت کرتی ہوں اس وجہ سے مجھے مراعات بھی حاصل ہیں.

  • ہمایوں سعید بھی ٹک ٹاک پر

    ہمایوں سعید بھی ٹک ٹاک پر

    اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید جن کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم لندن نہیں جائونگا پاکستان ، امریکہ یوکے دبئی سمیت دیگر ملکوں میں کامیابی سے جاری ہے. ہمایوں سعید کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ وہ بھی اب ٹک ٹاک کا ھصہ بن گئے ہیں انہوں نے بھی ٹک ٹاک پر اینٹری دیدی ہے.ہمایوں سعید کے ٹک ٹاک اکائونٹ پر فالوروز کی تعداد چند ہی گھنٹوں میں پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے. ہمایوں سعید سے قبل سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی ٹک ٹاک پر آئی تھیں وہ

    کامیابی سے ٹک ٹاک کا اکائونٹ چلا رہی ہیں ان کی وڈیوز کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ہمایوں سعید کی ٹک ٹاک پر اینٹری کو بھی بہت سراہا جا رہا ہے ان کے ٹک ٹاک کے مداح کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارا پسندیدہ اداکار ہمیں اب اس ایپ پر بھی دیکھنے کو ملے گا. ٹک ٹاک پر آنے کے بعد ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ مجھے ٹک ٹاک کی جو سب سے زیادہ اچھی بات لگتی ہے وہ یہ ہے کہ پورے ملک کو اس ایپ نے تفریح کے بندھن میں باندھ دیا ہے. میں نے ٹک ٹاک پر جو تخلیق کے جو مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا ذریعہ ہیں۔یوں ہمایوں سعید کے مداحوں کے خوشخبری ہے کہ وہ اپنے فیورٹ اداکار کو یقینا نئے روپ میں بھی دیکھ سکیں گے.