Baaghi TV

Category: شوبز

  • عائشہ عمر آئیڈل پر یقین رکھتی ہیں؟

    عائشہ عمر آئیڈل پر یقین رکھتی ہیں؟

    عائشہ عمر جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ان کے مداح ان سے اکثر و بیش تر پوچھتے رہتے ہیں کہ وہ شادی کب کررہی ہیں. اداکارہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں جب خدا کو منظور ہو تب ہی شادی ہوتی ہے. عائشہ عمر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ابھی میری تمام تر توجہ اپنے کیرئیر پر مرکوز ہے اور ویسے بھی آسمانوں پر جوڑے بنتے ہیں جب اللہ کو منظور ہو گا میری شادی بھی ہوجائیگی. عائشہ عمر نے کہا کہ میں آئیڈل پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتی اور مجھے بہت حیرت

    ہوتی ہے جب لوگ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں باتیں کرتے ہیں سوال اٹھاتے ہیں. انہوں یہ بھی کہا کہ مجھے اس طرح کے لوگ اچھے نہیں لگتے جو ہر وقت کسی کی ذاتیات پر بات کرتے رہتے ہیں.اداکارہ نے کہا کہ میں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں‌ معیار کو ترجیح دی ہے اسی لئے تو کم نظر آتی ہوں کم مگر معیاری کام کرنا میرا اصول ہے .اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے پورے کیرئیر میں پلاننگ کے ساتھ کام کیا اور اللہ نے مجھے عزت بھی دی. یاد رہے کہ عائشہ عمر کی حال ہی میں فلم رہبرا ریلز ہوئی لیکن اس فلم کو کامیابی نہ مل سکی اس فلم کو امین اقبال نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ ان کے ساتھ ہیرو کے طور پر احسن خان نظر آئے تھے.

  • ذاتی اور پروفیشنل لائف میں فرق کرنا جانتی ہوں عالیہ بھٹ کا ناقدین کو جواب

    ذاتی اور پروفیشنل لائف میں فرق کرنا جانتی ہوں عالیہ بھٹ کا ناقدین کو جواب

    نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ عالیہ بھٹ جو تب سے خبروں میں‌ ہیں جب سے انہوں نے یہ خبر شئیر کی ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں. عالیہ کے بارے میں لوگ مختلف قسم کی باتیں کررہے ہیں کوئی کہہ رہا ہےکہ وہ بہت جلدی ماں بن رہی ہیں کوئی کہہ رہا ہے کہ بچے کی وجہ سے عالیہ کو گھر بیٹھنا پڑے گا کوئی کہہ رہا ہے کہ عالیہ کو اپنے کام سے بریک لینی پڑے گی. ان سارے سوالوں سے عالیہ آگئی ہیں تنگ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ذاتی اور پروفیشنل لائف

    میں فرق کرنا جانتی ہیں اور وہ یقینا ذاتی اور پروفیشنل لائف کو اچھے سے مینج کر کے مثال بنیں گی. انہوں نے کہا کہ میں فضول باتوں پر توجہ دینے کی بجائے عملی طور پر ثابت کروں گی.انہوں نے سوال کرنے والوں سے پوچھا کہ کیوں ایک عورت کو خاندان یا بچے ہونے پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو کیوں بدلنا پڑتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں فضول باتوں پر دھیان نہیں‌دیتی. انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہتے ہیں وہ اصل میں‌ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زندگی میں‌کہاں‌کھڑے ہیں.عالیہ مزید یہ بھی کہا کہ آہستہ آہستہ کرکے چیزیں بدل رہی ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے. واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی ڈارلنگز، برہمسترا، راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی، اور ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون پائپ لائن میں ہے۔

  • جھانوی کپورسائوتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

    جھانوی کپورسائوتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

    سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے حال ہی میں انڈیا ٹو ڈے کو انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں سائوتھ کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں وہاں بہت سارے حیرت انگیز اور کام کے ماہر ہدایت کار، اداکار اور تکنیکی ماہرین ہیں جن کے ساتھ میری کام کرنے کی خواہش ہے. مجھے لگتا ہے کہ وہ فلم میکنگ کے شعبے میں بہت بلکہ سب سے آگے ہیں میں ہمیشہ سے ہی سائوتھ میں‌ہونے والے کام اور موسیقی کی مداح رہی ہوں. میں کسی صحیح موقع کے انتظار میں ہوں جیسے ہی مجھے موقع ملا میں یقینا سائوتھ کی فلمیں کروں گی. جھانوی کپور نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ سائوتھ کی اور بالی وڈ کی فلموں کا آپس میں موزانہ کیوں کیا جاتا ہے ہم صرف ہندوستان کے لیے فلمیں بنا رہے ہیں اور بہت اچھی بات ہے کہ ہمارے ملک میں بہت سارا کام ہو رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگ زبان کی رکاوٹوں اور الگ الگ کام کرنے کی بجائے اکٹھے ہوجائیں تو یقینا سب کو بہت فائدہ ہو گا.

    واضح رہے کہ جھانوی کپور نے 2018 میں فلم دھڑک سے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ان کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں‌ ہوتا ہے. جھانوی کپور کو اپنی فلم گڈ لک جیری سے کافی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں یہ فلم 29 جولائی کو ریلیز ہورہی ہے یہ تامل فلم کولاماوو کوکیلا (2018) کا ہندی ریمیک ہے۔ اس کے علاوہ وہ ملی میں بھی نظر آئیں گی، جو ملیالم فلم ہیلن (2019) کا ایک اور ہندی ریمیک ہے۔

  • عالیہ بھٹ کے پسندیدہ اداکار کون ہیں انہوں نے کھل کر بتا دیا

    عالیہ بھٹ کے پسندیدہ اداکار کون ہیں انہوں نے کھل کر بتا دیا

    عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی فلم ڈارلنگز کا جب سے ٹریلر ریلیز ہوا ہے اس فلم کے بارے میں ہر طرف بہت زیادہ بات کی جا رہی ہے. گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ایک ٹویٹ کر کے لکھا کہ میں‌فلم کی ریلیز کو لیکر کافی فکر مند ہوں لیکن خوشی ہے کہ تم نے بطور پرڈیوسر اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں، جب تک فلم ریلیز نہیں‌ہوجاتی یقینا میں‌نروس ہوں لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں‌کہ ہم نے ایک اچھی فلم بنائی ہے. اس ٹویٹ کے جواب میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ ” آپ میرے ہمیشہ سے ہی میرے پسندیدہ اداکار/شخص/پروڈیوسر ہیں! میرے ساتھ کام کرنے کے لیے آپ کا شکریہ”

    یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کا شمار بھارتی سنیما کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہیں بالی وڈ میں ایک دہائی مکمل ہونے والی ہے.انہوں نے کیرئیر کی شروعات کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیااس میں ان کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے اہم کردار ادا کئے تھے.اس کے بعد وہ ہائی وے، اڑتا پنجاب، پیاری زندگی، رازی، گلی بوائے اور حال ہی میں فلموں میں بھی نظر آئیں اور رواں برس ان کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے ہیں.اداکارہ کے ساتھ ساتھ اب وہ پرڈیوسر بھی بن گئی ہیں اور ڈارلنگز ان کا پہلا پراجیکٹ ہے .

  • کونسی فلم ہے عالیہ بھٹ کے دل کے قریب

    کونسی فلم ہے عالیہ بھٹ کے دل کے قریب

    عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ”ڈارلنگز” کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سب کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں۔ اس فلم میں وہ نہ صرف ایک اداکار کے طور پر نظر آئیں گی بلکہ ڈارلنگز کے ساتھ وہ بطور پروڈیوسر بھی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اور بات یہ ہے کہ وہ شاہ رخ خان ان کے ساتھ فلم کو پروڈیوس کر رہی ہیں.عالیہ بھٹ اس پراجیکٹ اور اپنے کردار کو لیکر کافی ہیں پرجوش. آج کل وہ فلم کی پرموشن کررہی ہیں اور اس دوران ہونے والے انٹرویوز میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے اس فلم میں ادکااری کے ساتھ پرڈیوس کرنے کا فیصلہ کیسے کیا.عالیہ بھٹ نے کہا کہ فلم ڈارلنگز میرے دل کے بہت قریب ہے اوریہ

    فلم میرے لئے ہمیشہ ہی سپیشل رہے گی. عالیہ نے کہا کہ میں نے جب فلم کی کہانی سنی تو مجھے اس کی کہانی بہت منفرد لگی اور اپنا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر لگا تو میں نے اسی وقت فیصلہ کر لیا کہ نہ صرف اس میں اداکاری کروں گی بلکہ پرڈیوس بھی کروں گی مجھے لگا کہ یہ بہترین ٹائم ہے کہ میں فلم پرڈیوس کروں . عالیہ بھٹ نے کہاکہ اس فلم کی کہانی ماں بیٹی اور شوہر کے گرد گھومتی ہے دیکھنے والوں‌کو اس کہانی کا آئیڈیا بہت پسند آئیگا.اس میں بیوی اپنے شوہر کو اپنے ساتھ ہوئے برسوں کی بدسلوکی کا بدلہ لینے کے لیے اغوا کر لیتی ہے۔ اس کی ماں اس کام میں لڑکی کی مدد کرتی ہے۔ شیفالی شاہ فلم میں عالیہ بھٹ کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں.

  • سلمان خان زندگی بھر کا دوست ہے کترینہ کیف

    سلمان خان زندگی بھر کا دوست ہے کترینہ کیف

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کے ماضی میں افئیر کی خبریں سلمان خان کے ساتھ آتی رہیں لیکن وقت نے ثابت کیا کہ دونوں کے درمیان تعلق دوستی کی حد تک تھا کیونکہ کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کی اور شادی کے انتظامات میں سلمان خان نے حصہ لیا. اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان میرا زندگی بھر کا دوست ہے اس نے ہمیشہ میری مدد کی مجھے گائیڈ کیا. میں جب زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی تھی میرا کیرئیر بھی ٹھیک نہیں جا رہا تھا تو سلمان خان نے تب بھی میری مدد کی. سلمان خان وہ انسان ہے

    جس پر مکمل طور پر اعتبار کیا جا سکتا ہے وہ نہ صرف قابل بھروسہ ہے بلکہ مسائل کو سمجھنے والا انسان ہے. میں سلمان خان پر بہت زیادہ بھروسہ کرتی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ ہمارا تعلق زندگی بھر رہے گا .دوری طرف سلمان خان نے چند روز قبل
    کچا سدیپ اور جیکولین فرنینڈس کی آنے والی فلم وکرانت رونا کی پریس کانفرنس کے دوران کترینہ کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف بہت محنت کی ہے اور وہ بہت زیادہ محنتی ہیں. واضح رہے کہ کترینہ کیف نے گزشتہ برس دسمبر میں اداکار وکی کوشل سے شادی کی ان کی شادی میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی. اداکارہ نے حال ہی میں اپنی 39 ویں سالگرہ مالدیپ میں اپنے شوہر کے ہمرا منائی.

  • کوک سٹوڈیو کا دبئی میں پہلا  لائیو کنسرٹ

    کوک سٹوڈیو کا دبئی میں پہلا لائیو کنسرٹ

    پاکستان میں کوک سٹوڈیو کے ہر سیزن کو بہت پسند کیا جاتا ہے ہر سیزن میں کمال کے گلوکاروں کے ساتھ کمال کے گانے سامعین کی نذر کئے جاتے ہیں. کوک سٹوڈیو کے حالیہ سیزن میں جہاں بہت سارے گانے ہٹ ہوئے وہیں علی سیٹھی کا گایا ہوا گانا پسوڑی نے بہت شہرت ھاصل کی.اس گانے کی شہرت پاکستان سے نکل کر پوری دنیا میں پہنچی . کوک سٹوڈیو کو اعزاز ھاصل ہے کہ اس نے پاکستان کے میوزک کو نئی زندگی بخشی ہے. کوک سٹوڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کوک

    سٹوڈیو دبئی میں لائیو کنسرٹ کی میزبانی کرے گا اور ایسا کوک سٹوڈیو پہلی بار کرنے جا رہا ہے. اس شو کی میزبانی کے حوالے سے کوک سٹوڈیو کی انتظامیہ نے بھی تصدیق ایک پریس ریلیز جاری کرکے کر دی ہے .اس پریس ریلیز کے مطابق کوک اسٹوڈیو لائیو رواں سال 14 اکتوبر کو دبئی میں ڈیبیو کرے گا، کوک اسٹوڈیو لائیو کنسرٹ کے ٹکٹ 24 اگست سے ملنے شروع ہوں گے۔اس لائیو شو کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرنے والے موسیقاروں اور گلوکاروں کے ناموں کا باضابطہ طور پر جلد ہی اعلان کیا جائے گا.کوک سٹوڈیو کو پسند کرنے والے دبئ کے مداح کافی پرجوش ہیں.یاد رہے کہ کوک سٹوڈیو کے ابھی تک 14 سیزن کامیابی سے آن ائیر جا چکے ہیں ہر سیزن کو پہلے سے بھی زیادہ مقبولیت ملی ہے.

  • سلمان خان نے بگ باس سیزن 16  کی میزبانی کے لئے ایک ہزار کروڑ مانگ لیا

    سلمان خان نے بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کے لئے ایک ہزار کروڑ مانگ لیا

    بگ باس کا جب سے آغاز ہوا ہے اسے امیتابھ بچن اور شلپا شیٹی نے ہوسٹ کیا لیکن ان دونوں کی میزبانی میں شاید کوئی کمی تھی کہ دبنگ سلمان خان کے حوالے سے شو کی میزبانی کی گئی. سلمان خان نے جب شو کی میزبانی کی تو پہلے ہی سیزن میں سلمان خان کی میزبانی کی دھوم مچ گئی اس کے بعد سے لیکر اب تک اس شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں. بگ باس کے تیراں سیزن سلمان خان ہوسٹ کر چکے ہیں اور اس دوران انہیں منہ مانگا معاوضہ ملتا رہا ہے . رپورٹس ہیں کہ سلمان خان اس سال بھی بگ باس کی میزبانی کریں گے اور اس بار انہوں نے اس شو کو ہوسٹ کرنے کےلئے لمبی چوڑی رقم

    کا مطالبہ کر دیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے شو کو ہوسٹ کرنے کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے مانگ لئے ہیں. بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں اتنا معاوضہ جتنا انہوں نے طلب کیا ہے نہ دیا گیا تو وہ شو کی میزبانی سے معذرت کر لیں گے. تاہم سلمان خان یا ان کے مینجر کی طرف سے اس قسم کے دعوے کی ابھی تک کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں‌کی گئی. یاد رہے کہ بگ باس کے لئے سلمان خان کی میزبانی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان کے مداح چاہتے ہیں کہ سلمان خان کے علاوہ اس شو کی میزبانی کوئی دوسرا نہ کرے.

  • عدنان سمیع خان آئے تنقید کی زد میں

    عدنان سمیع خان آئے تنقید کی زد میں

    معروف گلوکار عدنان سمیع خان جنہوں نے پاکستان کی شہریت چھوڑ کر ہندوستان کی شہریت حاصل کر لی تھی وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں. بھارت میں ان کو بھارتی حکومت کی طرف سے اعلی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے. عدنان سمیع خان نے چند روز قبل انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنی تمام پوسٹیں جن میں‌تصاویر اور وڈیوز تھیں ان کو ڈیلیٹ کر کے ایک پوسٹ لگائی ”الوداع”. ان کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداح کافی پریشان ہوئے. ان کی پوسٹ کے نیچے صارفین نے پوچھا کہ

    آخر کیا وجہ ہے کسی نے کہا کہ کیا کوئی نیا گانا تو ریلیز نہیں کررہے لیکن عدنان سمیع خان نے کسی ایک صارف کے کسی ایک سوال کا جواب بھی نہیں دیا. لیکن اب یہ سسپنس ختم ہو گیا ہے کیونکہ اب کنفرم ہو چکا ہے کہ انہوں نے نئے گانے کی تشہیر کے لئے یہ سٹنٹ استعمال کیا. عدنان سمیع کی طرف اپنے گانے کی بھونڈے انداز میں تشہیر کے منصوبے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے تاہم عدنان سمیع کی طرف سے تاحال کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا. عدنان سمیع کے مداح ان سے ناراض ہیں کیونکہ جب سے ان کے پسندیدہ گلوکار نے الوداع جیسی پوسٹ لگائی تو سب پریشان ہو گئے اور انکی خیریت کے لئے دعائیں‌کرنے لگے تھے لیکن جب انہیں‌پتہ چلا کہ یہ محض ایک تشہیری سٹنٹ تھا تو سب ہی غصے میں ہیں.

  • حرامانی دعا ذھری اور ظہیر کے لئے دعا گو

    حرامانی دعا ذھری اور ظہیر کے لئے دعا گو

    دعا زھری اور ظہیر دونوں نے محبت کی شادی کی ہے گوکہ دعا زھری کے والدین اس رشتے سے خوش نہیں ہیں وہ اپنی بیٹی کو ہر قیمت پر ظہیر سے الگ کرنا چاہتے ہیں. دعا زھری جنہوں نے گھر سے بھاگ کر ظہیر سے شادی کی وہ اب ظہیر کے ساتھ بھی نہیں رہنا چاہتیں انہوں نے دارلاامان میں پناہ لے لی ہے اور وہ عدالت کے حکم پر لاہور سے کراچی منتقل کر دی گئی ہیں دعا کے والدین اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں. اس جوڑے کے بھاگ کر شادی کرنے کے عمل پر جہاں بہت سارے لوگ

    تنقید کررہے ہیں وہیں بہت سارے لوگ ان کے حق میں بھی کھڑے ہیں.اداکارہ حرا مانی بھی ان میں سے ایک ہیں جو اس جوڑے کے ساتھ کھڑی ہیں. حرا مانی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ دعا زھری اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں مزید یہ بھی لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ میری دعا اللہ تعالی ضرور سنے گا. حرامانی کی اس پوسٹ کے بعد بہت سارے لوگ حرا مانی پر تنقید کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جس بچی نے ماں باپ کو اتنی رسوائی دی اس کے ساتھ کھڑے ہونا مناسب نہیں ہے دوسری طرف یو ٹیوبر زنیرا ماہم پر بھی تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ وہ اس جوڑے کے بار بار انٹرویو کرتی رہی ہیں اور وہ بھی ان کے ساتھ کھڑی ہیں.