Baaghi TV

Category: شوبز

  • بہروز سبزواری نے خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگ لی

    بہروز سبزواری نے خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگ لی

    پی ٹی وی کے سنہرے دور کے بڑے فنکار بہروز سبزواری نے رائٹر خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں‌معذرت خواہ ہوں. تفصیلات کے مطابق بہروز سبزواری نے چند روز قبل ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ یہ جو شخصیات ہیں اگر یہ شوبز میں نہ ہوتیں تو کیا کررہی ہوتیں تو اس میں خلیل ارحمان قمر کا نام بھی تھا اس پر بہروز سبزواری نے کہا کہ اگر یہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پٹ رہے ہوتے. اپنے اس بیان پر بہروز سبزواری نے ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ میں نے ایک مذاق کیا تھا اگر دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں .میرے دل میں‌بہت قدر ہے خلیل الرحمان قمر کی. ان کاجو رتبہ ہے میرے مذاق سے اس پہ کوئی فرق

    نہیں‌پڑسکتا. ہمارے ملک میں ان جیسا حالیہ دور میں کوئی رائٹر نہیں ہے. بہروز سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ان کے جو چاہنے والے ہیں ان کی دل آزاری ہونے پر بھی میں معذرت خواہ ہوں.وہ اتنے بلنٹ ہیں اس ریفرینس میں، میں نے مذاق میں ایک جواب دے دیا، مجھے یقین ہے خلیل بھائی مجھے در گزر کریں گے اور آخر میں انہوں نے خلیل الرحمان کو خوش رہنے کا بھی کہا.
    بہروز سبزواری کے اس روپ کو لوگ بہت سراہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے معافی مانگ کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے.

  • عالیہ بھٹ ہوئیں ناراض

    عالیہ بھٹ ہوئیں ناراض

    عالیہ بھٹ نے جب سے اپنے حاملہ ہونے کی خبر اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیر کی ہے ان کو ہر طرف سے مبارکباد یں مل رہی ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے بارے میں ایسے دعوے بھی کئے جا رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ایک ایسا ہی دعوی ان کے بارے میں کیا گیا کہ ان کے حاملہ ہونے کی وجہ سے رنبیر کپور انہیں اب لندن لینے کے لئے جائیں گے۔ عالیہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر کیا ناراضگی کا اظہار اور کہا کہ میں ایک عورت ہوںکوئی پارسل نہیںہوں کہ مجھے پک کیا جائے ۔مجھے بالکل بھی رنیبر کپور لندن لینے نہیں آرہے ۔یوں عالیہ نے لیا جھوٹے دعوے کرنے والوں کو آڑھے ہاتھوں ۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق

    عالیہ اپنی ہالی وڈ کی شوٹنگ ختم کرکے کچھ دن آرام کریں گی اور انہوں نے طے کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنی کمٹمنٹس کو خراب نہیں ہونے دیں گی اور جو جو شوٹنگ کروانی ہیںوہ کروائیں گی ۔یاد رہے کہ دو روز قبل عالیہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر انسٹاگرام کے زریعے مداحوں کیساتھ شئیر کی تھی اور رنبیر کپور جو کہ اس وقت سپین میں فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں ان کی خوشی کی انتہا یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ہونے والے بے بی کی شاپنگ ا بھی سے شروع کر دی ہے۔

  • جونی ڈیپ ایکبار پھر تیار شائقین کا دل جیتنے کے لئے

    جونی ڈیپ ایکبار پھر تیار شائقین کا دل جیتنے کے لئے

    ہالی وڈ کے سپر سٹار جونی ڈیپ جن کے پرستار دنیا بھر میں پائے جاتے ہیںانہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا کہ بہترین اداکار ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق جونی ڈیپ فلم سیریز پائریٹس آف دی کیریبین میں نظر آئیں گے۔ ایک تکلیف دہ پراسس سے گزرنے کے بعد شاید اداکار نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنی زندگی اپنے انداز سے جئیں گے اور شائقین کا دل اپنی جانداز اداکاری کے زریعے لبھاتے رہیں گے ۔اطلاعات کے مطابق جونی ڈیب کے جب سے ان کی اہلیہ سے

    معاملات طے پائے ہیں جونی ڈیپ سے مختلف فلم میکرز رابطہ کررہے ہیں کہا جا رہا کہ اس فلم کےلئے ہالی ووڈ فلم کمپنی ڈزنی کی جانب سے جونی ڈیپ کو 301ملین ڈالر کی ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی جیتنے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ جیوری نے مجھے میری زندگی واپس دی،سچائی کبھی ختم نہیں ہوتی جبکہ ان کی اہلیہ نے کہا تھا کہ میں آج جو مایوسی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، میں دل شکستہ ہوں کہ ثبوت کا پہاڑ بھی میرے سابق شوہر کی غیر متناسب طاقت، اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔تاہم اب دونوں کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور جونی ڈیپ بظاہر تیار نظر آرہے ہیں کہ انہیں اب اداکاری کی طرف دوبارہ واپس آنا ہے۔

  • ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے او ایس ٹی کا یوٹیوب پر ریکارڈ قائم

    ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے او ایس ٹی کا یوٹیوب پر ریکارڈ قائم

    ڈرامہ سیریل خدا اور محبت جس کے پہلے سیزن نے دھوم مچا دی تھی عمران عباس سعدیہ خان اور گلوکار احمد جہانزیب کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے تھے ۔2011میں یہ سیزن نشر کیا گیا تھا ڈرامے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس کا دوسرا سیزن بھی بنایا گیا ۔سیزن ٹو میں بھی سعدیہ خان اور عمران عباس تھے سیزن ٹو کو بھی بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔شائقین کی بھرپور فرمائش کے بعد خدا اور محبت کا سیزن تھری بھی بنایا گیا لیکن اس سیزن میں کاسٹ مکمل طور پر تبدیل تھی اس بار سعدیہ خان کی جگہ اقراءعزیز تھیں اور عمران عباس کی جگہ فیروز خان تھے اس ڈرامے نے بھی مقبولیت کے ریکارڈز قائم کئے ، یوں تینوں سیزنر اپنی اپنی جگہ بے حد مقبول رہے لیکن اس ڈرامے کا او ایس ٹی مقبولیت میں دو قدم آگے بڑھ گیا ۔

    خدا اور محبت کے سیزن تھری کے اوریجنل سونگ ٹریک کو ابھی تک یوٹیوب پربیس کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اس سے پہلے کسی بھی پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کو اتنی بار دیکھا نہ سنا گیا۔ان بیس کروڑ میں بھارتی ناظرین کا بھی ہے جس کاندازہ یوٹیوب پر گانے کے کمنٹس باکس میں کئے جانے والے تبصروں سے کیا جا سکتا ہے۔پاکستانی میوزک ویسے ہی پوری دنیا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے لیکن پچھلے چند برسوں سے ڈراموں کے او ایس ٹی کافی مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔ڈرامہ سیریل من مائل ہو ،اڈاری یا میرے پاس تم ہو ان کے اور ایس ٹیز نے شائقین کو خوب متاثر کیا اور ڈراموں کی مقبولیت میں ان کے ٹائٹل سانگز کا بھی حصہ ہے۔اس لئے ڈرامہ بنانے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈرامہ کے ساتھ ساتھ اسکے او ایس ٹی کے لئے کوئی بہترین کمپوزر اور سنگر ہونا چاہیے ۔

  • سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈ ویزہ دئیے جانے کا اعلان

    سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈ ویزہ دئیے جانے کا اعلان

    ابوظہبی نے سلمان خان کو گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کر دیا ہے ،دبنگ خان اکیلے نہیں ہیں جن کو یہ ویزہ جا ری کیا رہا ہے بلکہ ان کے ساتھ جنیلیا دیش مکھ ،رتیش دیش مکھ ،انیس بزمی ،دیویا کمار اور آندرے کو گولڈن ویزہ جا ری کیا جا رہا ہے۔ابوظہبی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈز آئیفا ایوارڈز کی میزبانی بھی کی تھی۔ اس بار ایوارڈز کے لئے ہوسٹنگ کے فرائض سلمان خان نے دئیے تھے،ایوارڈز کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد کی گئی تھی ۔صرف بھارتی اداکاروں کے پاس گولڈ ن ویزہ نہیں ہے بلکہ پاکستانی بھی چند ایسے آرٹسٹ ہیں جن کے پاس گولڈن ویزہ ہے جس میں فخر عالم ،سعدیہ خان اور علی ظفر کا نام قابل زکر ہے۔ فخر عالم پہلے پاکستانی فنکار ہیں جنہیں گولڈ ن ویزہ جاری ہوا تھا ۔ علی ظفر کو اس کے بعد جاری

    ہوا جبکہ خدااور محبت سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سعدیہ خان کو حال ہی میں گولڈن ویزہ جاری ہوا انہوں نے یہ خبر گولڈن ویزہ جاری ہونے کے ایک ماہ کے بعد اپنے پرستارں کے ساتھ شئیر کی ۔ واضح رہے کہ گولڈن ویزہ مل جانے پر متحدہ عرب امارات میں دس سال کے لئے نہ صرف رہا جا سکتا ہے بلکہ ملازمت اور بزنس بھی کیا جا سکتا ہے ۔بہت سارے فنکار ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس ویزہ کو حاصل کرنے کےلئے درخواست دیتے ہیں لیکن بہت سارے ایسے فنکار بھی ہوتے ہیں جنہیں درخواست کے بغیر ہی ویزہ جا ری کر دیا جاتا ہے ۔

  • امیر گیلانی اور ماورا حسین ایک بار پھر ساتھ دکھائی دیں گے

    امیر گیلانی اور ماورا حسین ایک بار پھر ساتھ دکھائی دیں گے

    اداکار امیر گیلانی اور ماورا حسین کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے ڈرامہ سیریل صبات میں ان دونوں کو ایکساتھ بہت پسند کیا گیا۔سپرہٹ اس ڈرامے کے بعد اب یہ خوبصورت جوڑی ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں دکھائی دیں گے ۔ ڈرامے کو شہزاد کشمیری ڈائریکٹ کریں گے اور لکھیں گے کاشف انور ۔ڈرامے کی کاسٹ میں ان دونوں کے علاوہ کون کون ہو گا ابھی اس حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہیںاور نام بھی فائنل نہیں ہے۔یاد رہے کہ امیر گیلانی اور ماورا حسین کی بہت اچھی دوستی بھی ہے دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے ہیں ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کرتی رہتی ہیں لیکن اس حوالے سے ابھی

    دونوں طرف سے کچھ بھی نہ کنفرم کیا گیا ہے نہ ہی کسی ایسی خبر کی تردید کی گئی ہے۔ ماضی قریب میں امیر گیلانی نے لندن یونیوسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی اور سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے ساتھ یہ خبر شئیر کی ۔ماورا حسین کو اسی موقع پر امیر گیلانی نے پوسٹ کے زریعے کہا کہ تمہاری سپورٹ کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ہے ،تم نے مجھے ہر موڑ پہ سپورٹ کیا ۔ماورا حسین ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنے فن کا جادوجگا چکی ہیں یہاں تک کہ بالی وڈکی فلم میں بطور ہیروئین بھی کام کیا ۔تاہم کافی وقت سے وہ ہمیں بڑی اور چھوٹی سکرین پر نظر نہیں آرہیں جبکہ ان کے پرستار ان کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • راحت فتح علی  خان خود کوکیا کہلوانا پسند کرتے ہیں؟

    راحت فتح علی خان خود کوکیا کہلوانا پسند کرتے ہیں؟

    دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے راحت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویود یا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ گلوکار کی بجائے اگر قوال کہا جائے تو انہیں زیادہ اچھا لگے گاکیونکہ بنیادی تو پر وہ ہیں ہی قوال ۔انہوں نے اس موقع پر نصرت فتح علیخان کی بھی بے حد تعریف کی انہوں نے کہا کہ نصرت فتح علی خان نے پوری دنیا کو قوالی کی نئی جہتوں سے متعارف کروایا ۔ان کے انتقال کے بعد ساری ذمہ داری میں نے اپنے کاندھوں پر لی اور میں نہ صرف اپنے ملک کا بلکہ خاندان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کی کوشش کررہا ہوں شاید یہی وجہ ہے کہ مجھے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری کی

    جا رہی ہے ۔راحت کا کہنا ہے کہ انہیں قوال کہا جائے تو زیادہ اچھا محسوس کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ راحت فتح علیخان نے نصرت فتح علیخان کے بعد اس کام کو بخوبی سنبھالا ہے ان کی خوبصورت آواز کا جادو پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بالی وڈ پر بھی چھایا ہوا ہے انگریز ان کی دھنوں پر ناچتے ہیں۔ جن کو دنیا پسند کرتی ہے وہ شخصیات راحت فتح علیخان کو سراہتی ہیں جن میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کا نام قابل زکر ہے انکی کوشش ہوتی ہے کہ راحت فتح علی خان کا کم از کم ایک گیت ضرور اپنی فلم میں شامل کریں۔

  • بہروز سبزواری نے تیکھے خلیل الرحمان کے بارے میں کہہ دی تیکھی بات

    بہروز سبزواری نے تیکھے خلیل الرحمان کے بارے میں کہہ دی تیکھی بات

    خلیل الرحمان کا شمار دور حاضر کے بہترین لکھاریوں میں ہوتا ہے ان کا لکھا ہوا ہر پراجیکٹ شائقین کے دل کو چھو لیتا ہے ماضی قریب میں ان کا لکھا ہوا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کہ ڈائیلاگز بہت مشہور ہوئے۔لکھتے تو بہت اچھا ہیں لیکن ان کے بولنے کا انداز بہت تیکھا ہے کسی کو ناپسند کرتے ہیں تو شدید الفاظ میں اس کا اظہار کرتے ہیں اکثر و بیش تر اپنی ہی کہی ہوئی باتوں کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کے حوالے سے ہمیشہ ہنستے مسکراتے فنکار بہروز سبزواری سے ان کے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرخلیل الرحمان قمر رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے یقینا پٹ رہے ہوتے ۔انٹرویو میں جو ان سے سوال کئے گئے اس کا پیٹرن یہ تھا کہ جن کے نام لئے

    جائیں گے وہ اگر وہ نہ کررہے ہوتے جو وہ کررہے ہیںتو کیا کرتے ۔بہروز سبزواری کے خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے اس جواب کو بہت پسند کیا جا رہا ہے بلکہ لوگ اس جواب سے محظوظ ہو رہے ہیں ، اس انٹرویو میں بہرو ز کے ساتھ ان کے پرانے ساتھی اور رشتہ دار جاوید شیخ بھی تھے۔ بہروزسبزاوی کا شمار بھی ایسے فنکاروں میں ہوتا ہے جو وہ سب بول دیتے ہیں جو ان کے دل میں ہوتا ہے وہ یہ نہیں سوچتے کہ کسی کو ان کی بات کیسی لگے گی۔ بہروز کافی عرصے سے ٹی وی کے پراجیکٹس میں کم کم نظر آرہے ہیں انہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں لازوال کردار کئے ایسے کردار کہ جو آج تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔

  • علی ظفر کی سیاستدانوں کو مشورے پر مبنی پوسٹ سے سبہی خوش اور متفق

    علی ظفر کی سیاستدانوں کو مشورے پر مبنی پوسٹ سے سبہی خوش اور متفق

    ملکی سیاسی حالات پر اس وقت ہر کوئی گفتگو کرتا دکھائی دیتا ہے اور فنکار ہوں یا گلوکار ہو ہر کوئی کسی نہ کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتا ہوا دکھا دیتا ہے۔بہت سارے ایسے فنکار اور گلوکار ہیں جو بڑی تعداد میں نہ صرف اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو سپورٹ کررے ہیں بلکہ ان کے جلسے جلوسوں میں بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان میں شان شاہد کا نام قابل زکر ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں دکھائی دیتے ہیں۔ہر کوئی اس وقت اپنی پسند نہ پسند اور حالات کے مطابق ملکی سیاسی بحث میں نہ صرف حصہ لیتا ہے بلکہ سیاستدانوں اور عوام کو مشورے بھی دیتا ہے۔ایسا ہی مشورہ علی

    ظفر نے دیا دو روز قبل سیاستدانوں کو انہوں نے ایک ٹویٹ کیا اور اس میں لکھا کہ ”سیاسی قائدین کو میرا عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کریں تاکہ قوم بھی متاثر ہو کر ایسا ہی کرے۔ مثال بنیں“ علی ظفر کی اس پوسٹ کے نیچے بہت سارے کمنٹس کئے گئے جہاں ان کے حق میں بات کی گئی وہیں ان سے کہا گیا کہ فنکار کیوں نہ ایسا کریں۔ علی ظفر کی مشورے بھری یہ پوسٹ کافی وائرل ہو رہی ہے اور بہت سارے لوگ علی ظفر کی اس پوسٹ کو سراہ رہے ہیں اور گلوکار و اداکار کا ملک کے لئے درد اور جذبے کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

  • امیتابھ بچن نے عامر خان کیساتھ اپنی دلچپسپ تصویرکی سوشل میڈیا پر جاری

    امیتابھ بچن نے عامر خان کیساتھ اپنی دلچپسپ تصویرکی سوشل میڈیا پر جاری

    اداکار امیتابھ بچن جن کے پرستار پوری دنیا میں وہاں وہاں پائے جاتے ہیں جو ہندی بولتے اور سمجھتے ہیںان کی ہر فلم نے شائقین کا دل جیتا ۔امیتابھ بچن کو شہنشاہ آف بالی وڈ بھی کہا جاتا ہے ۔صرف ان کے مداح ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھی چاہے وہ سینئر ہیں یا جونئیر انہیں بے حد عزت او ر احترام دیتے ہیں۔امیتابھ سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تصویر کی جا ری ۔ تصویر میں امیتابھ بچن گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں اور گاڑی کے باہر عامر خان کھڑے ہیں جو ہاتھ ملانے کےلئے ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور امیتابھ بچن نے ان سے ہاتھ ملانے کےلئے بڑھایا ہوا ہے ۔عامر خان امیتابھ بچن سے ہاتھ ملاتے ہوئے بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں ان کے چہرے کی خوشی دیدنی ہے اور

    جس طرح سے وہ کھڑے ہیں وہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ امیتابھ بچن سے کتنی محبت کرتے ہیں۔امیتابھ بچن نے اس تصویر کا کیپشن لکھا ” جیسے ہی میں جانے کےلئے گاڑی میں بیٹھا،میری گاڑی کے شیشے پر مجھے ایک دستک سنائی دی میں نے دیکھا تو وہ عامر خان تھا ، او گاڈ ، اتنے زیادہ لیجنڈری فنکار ایک ہی شام میں “۔ یاد رہے کہ بالی وڈ کا شہنشاہ بہت جلد ہمیں رنبیر اور عالیہ کے ساتھ براہمسٹرا میں دکھائی دیں گے اس کے علاوہ وہ سورج برجاتیہ کی فلم اونچائی میں پرینیتی چوپڑا ،بھومن ایرانی ،انوپم کھیر ،ساریکا ،نینا گپتا و دیگر کے ساتھ نظر آئیں گے ۔