Baaghi TV

Category: شوبز

  • انوپم کھیر کے کیرئیر کی 526 ویں فلم

    انوپم کھیر کے کیرئیر کی 526 ویں فلم

    اداکار انوپم کھیر بالی وڈ کا ایک بڑا نام ہے انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت اتار چڑھاﺅ دیکھے جو بھی کردار کیا شائقین نے بے حد پسند کیا۔ منفی کرداروں میں بھی دکھائی دئیے اور مثبت کرداروں میں ۔ان کے ہر کردار نے ان کو پہلے سے زیادہ شہرت دی۔ انوپم کھیر نے ایک پروگرام بھی ہوسٹ کیا جس میںانہوں نے بالی وڈ کی نامور شخصیات کا انٹرویو لیا۔ انوپم کامیڈی کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ان کا کامیڈی میں کوئی ثانی نہیں ،سنجیدہ کردار کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ ان کا سیریس کردار کرنے میں کوئی ثانی نہیں۔ سال ہا سال سے اپنے کام کے زریعے لوگوں کے دلوں

    پر راج کررہے ہیں ۔انوپم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی ہے جس میںانہوں نے اپنے پرستاروں کیساتھ شئیر کیا ہے کہ وہ اپنے کیرئیر کی پانچ سو چھبیوویں فلم کرنے جارہے ہیں ۔فلم کا نام ہے کاغذ ٹو ۔ انوپم نے لکھا کہ دوستو آج میں پانچ سو چھبیسویں فلم میں کام کرنے جا رہا ہوں اس کا نام کاغذ ٹو ہے ،آپ مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیے اور ہمیشہ اسی طرح سے پیار دیتے رہیے۔مجھے آپ کے پیار اور دعاﺅں کی ضرورت زندگی بھر رہے گی ۔ چھوٹے شہروں سے آنے والوں کے لئے ایک پیغام دیا کہ اپنا کام محنت اور لگن کے ساتھ کریں دنیا کی کوئی طاقت آپ کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ۔یاد رہے کہ کاغذ ٹو ملیالم فلم نی رانایاکم ہے جو کہ 2015 میں بنی تھی۔اسکا ہندی میں ری میک بنایا جا رہا ہے اور ستیش کوشک ڈائریکٹ کریں گے ۔انوپم کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ستیش کوشک نے لکھا کہ کھیر صاحب کاغذ ٹو میں آپ کا ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے آپ کی جاندار پرفارمنس اس فلم میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔یاد رہے کہ انوپم کھیر فلم اونچائی میںامیتابھ بچن کیساتھ دکھائی دیں گے اس کے علاوہ وہ ایک فلم ماہیما چوہدری کے ساتھ بھی ایک فلم کرنے جا رہے ہیں ۔

  • گلوکار جنید خا ن اور حرامانی کا ایک ساتھ فلمایا گاناریلیز

    گلوکار جنید خا ن اور حرامانی کا ایک ساتھ فلمایا گاناریلیز

    اداکار و گلوکار جنید خان نے حال ہی میں ایک گانا ریلیز کیا ہے گانے کے بول ہیں یاداں ۔اس گانے کی وڈیو میں جنید خان کے ساتھ اداکارہ حرامانی دکھائی دے رہی ہیں ، وڈیو کے ڈائریکٹر صادق عظیم ہیں اور کمپوزر مدلوک گیلانی ہیں۔اس گانے کی شوٹنگ کراچی اور اورماڑہ میں کی گئی ہے اور اس ویڈیو میں پانی اور زمین کوخوبصورت توازن کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس سے قدرتی دلکش مناظر تخلیق ہوئے ہیں۔نغمے کے بولوں سے لے کر ویڈیو تک یاداں محبت، دھوکہ دہی اور معاف کرنے کی کہانی ہے۔جذبات سے بھرپور اس کہانی کو میوزک ویڈیو کی شکل میں نہایت عمدگی سے پیش کیا گیا ہے۔جنید خان کا کہنا ہے کہ یہ گانا میرے دل کی آواز ہے اور ایسے جذبات کا اظہار ہے جو ہر دل محسوس کرسکتا ہے۔

    میں نے پوری ٹیم کے ساتھ اس پر سخت محنت کی ہے۔جیم فلمز میں ہم ایک فیملی کی طرح کام کرتے ہیں جس کے ذریعے ہم اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ پورے کام کو خاص بنادیتے ہیں اور یہی جذبہ ہے جو میں اپنے پروڈکشن ہاﺅس میں چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ حرامانی اس سے قبل بھی ٹی وی ڈراموں میں ایک ساتھ دکھائی دے چکے ہیں ان کی جوڑی کو شائقین خاصا پسند کرتے ہیں ۔یاداں گانا کافی مقبول ہو رہا ہے اور خاص کر اسکی وڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے حرامانی اورجنید خان کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت سراہا جاتا ہے ،دونوں جب بھی ایک دوسرے کے ساتھ سکرین پر دکھائی دیتے ہیں تو شائقین خوش ہوتے ہیں۔

  • فرحان سعید نے اپنے اور عروہ حسین کے بارے میں کیا کہا؟

    فرحان سعید نے اپنے اور عروہ حسین کے بارے میں کیا کہا؟

    اداکار و گلوکار فرحا ن سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں کافی چلتی رہیں لیکن دونوں نے اس معاملے پرآج تک ایک بھی لفظ نہ کہا ،لیکن ایسا ضرور ہوا کہ دونوں ایک ساتھ بھی نظر نہیں آئے اگر کسی تقریب میں دونوں آئے بھی تو الگ الگ آئے اور ایکدوسرے بات بھی نہ کی اور اسی چیز کو دیکھتے ہوئے اس تاثر نے زور پکڑا کے دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق عروہ اور فرحان کے درمیان تعلقات خاصے خراب ہو چکے ہیں عروہ اور فرحان کی جب سے علیحدگی کی خبریں عام ہوئی ہیں دونوں نے انٹرویوز بھی کم ہی دئیے ہیں۔حال ہی میں فرحان سعید نے ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے ایک ہوا سوال اور وہ سوال تھا ان کی اور عروہ کی علیحدگی کی خبروں کے متعلق ۔ فرحان بولے ہم ٹھیک

    ہیں اور عروہ اورمیں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی زندگی کوپبلک نہیں کریں گے۔ عوام کے پاس ہرچیز کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے اور ان کے کچھ تبصرے تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔ ہم اپنی نجی زندگی کو اپنے تک رکھنا چاہتے ہیں۔فرحان سعید کی اس بات کے بعد اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ شاید ان دونوں کے درمیان تعلقات اتنے خراب نہیں ہیں جتنا خبروں میں بتایا جا تارہا ہے۔یاد رہے کہ کہا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات کی خرابی کی وجہ ٹی وی کی ایک اداکارہ ہیں لیکن ابھی تک ایسے شواہد سامنے نہیں آئے کہ کہا جائے کہ یہ خاتون اس تعلق کی خرابی کی وجہ ہیں۔

  • گلوکار شہزاد رائے ہوئے پریشان لیکن کیوں ؟

    گلوکار شہزاد رائے ہوئے پریشان لیکن کیوں ؟

    کراچی شہر کی صاف ستھرائی کے حوالے سے ہر کوئی پریشان ہے اور کئی برسوں سے عام لوگ اور فنکار حکومت سے التجاءکرتے آرہے ہیں کہ شہر کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے ۔حال ہی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے بھی ہوئے ہیں پریشان اور انہوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کرکے کیپشن لکھا، تصویر میں شہزاد رائے کراچی کے نالے کے پاس کھڑے ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ” میں ہرروز اپنے شہر کراچی کو بچانے کی کوشش کرتاہوں مگر دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمار کرلیا ہے، میں کراچی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن قدرت اور ماحول ہمیں معاف نہیں کریں گے“۔یاد رہے کہ برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی

    جانب سے ہر سال تیار کی جانے والی رپورٹ کے مطابق رہائش کے لیے دس بدترین شہروں میں کراچی کو بھی شامل کیا گیا ہے کراچی اس انڈیکس میں 168 ویں نمبر رہا۔کراچی میں کچھ نہیں تو ایک دہائی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے یہ حکومت دعوے تو کرتی دکھائی دیتی ہے لیکن شہر کی صفائی ستھرائی کہیں ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔گلوکار شہراز رائے اکثر ایسے موضوعات پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں جو عوام کی بہتری سے جڑے ہوئے ہیں ان کی زیادہ تر پوسٹیں پڑھنے والوں کے لئے سوال چھوڑ دیتی ہیں۔شہزاد رائے نہ صرف گلوکار ہیں بلکہ سماجی کارکن اور اداکار بھی ہیں نوے کی دہائی میں پی ٹی وی کے ڈرامے میں بھی نظر آئے۔

  • مادھوری ڈکشٹ نیٹ فلیکس کی مووی ’ ’دا فیم گیم دِس ائیر“ میں نظر آئیں گی

    مادھوری ڈکشٹ نیٹ فلیکس کی مووی ’ ’دا فیم گیم دِس ائیر“ میں نظر آئیں گی

    ماضی کی نامور اداکارہ و ڈانسر مادھوری ڈکشٹ جن کی مسکراہٹ کے لاکھوں کروڑوں دیوانے ہیں وہ جب بھی سکرین پر آتی ہیں کچھ نئے روپ میں ہی دکھائی دیتی ہیں آج جیسا کہ دور بدل چکا ہے آرٹسٹ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دکھائی دے رہے ہیں ایسے میں مادھوری ڈکشٹ کیسے رہ سکتی تھیں پیچھے ۔ اب وہ بھی نیٹ فلیکس کی فلم میں نظر آئیں گے فلم کا نام ہے” دا فیم گیم دِس ائیر“ ۔ مادھوری اپنے کیرئیر میں ایک نیا تجربہ کرنے جا رہی ہیںجس کے لئے وہ بہت خوش ہیں ۔مادھوری کا کہنا ہے کہ میں کچھ وقت کےلئے امریکہ گئی تھی لیکن امریکہ سے وطن واپسی پر اب میں اپنے اداکاری

    کے پراجیکٹس پر توجہ دے رہی ہوں۔مادھوری ڈکشٹ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے کیمرے کے سامنے کام کرنا اچھا لگتا ہے اور میں انجوائے کرتی ہوں اپنے کام کو میرے کام کے زریعے میں اپنے دل کی بات کہہ سکتی ہوں۔ مادھوری ڈکشٹ ٹی وی پر ڈانس کے پروگراموں کی جج بنی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اس کے علاوہ مادھوری آن لائن ڈانس کی کلاسزبھی دیتی ہیں ۔مادھوری کے پرستار ان کو آج بھی سراہتے ہیں ،اب جبکہ وہ نیٹ فلیکس پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں تو دیکھنا یہ ہے کہ نیٹ فلیکس پر آنے کا انکا تجربہ کیسا رہتا ہے ان کے مداح ان کو کتنی پذیرائی دیتے ہیں کیونکہ ایسا نہیں ہے مادھوری کافی عرصے سے کہیں دکھائی نہیں دے رہیں وہ ٹی وی پر مسلسل کئی برسوں سے نظر آرہی ہیں۔

  • رشی کپور کی بیٹے کو شادی کرکے فیملی بنانے کی نصیحت بھری وڈیو وائرل

    رشی کپور کی بیٹے کو شادی کرکے فیملی بنانے کی نصیحت بھری وڈیو وائرل

    جب سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے والدین بننے کی خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے تب سے جہاں نیتو کپور ،سونی رازدان اور مہیش بھٹ کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی بھی ایک وڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو نصیحت کررہے ہیں کہ تمہیں اپنی زندگی جینی ہے اپنی زندگی جیواپنے ہمسفر کے ساتھ اور بہت زیادہ محتاط رہو کیونکہ وہ تمہارے بچے کی ماں بنے گی۔اس سے قبل نیتو کپور بھی اپنے حالیہ انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ رشی کپور کی بہت زیادہ خواہش تھی کہ عالیہ اور رنیبر کی شادی ہوجائے اور وہ ان کو ایکساتھ

    دیکھ کر بہت خوش بھی ہوتے تھے۔نیتو کے مطابق رشی کہا کرتے تھے کہ ” شادی کر بھی لو یار“ ۔ رشی نے رنبیر کو اپنے انتقال سے پہلے بھی کہا تھا کہ شادی کر لو تم دونوں کیونکہ مجھے دادا بننا ہے ۔اُدھر عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے تو رنبیر کپور سے اپنے دماغ میں ہی بہت پہلے شادی کر لی تھی۔یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر اس وقت دونوں اپنی شوٹنگز میں مصروف ہیںحقیقی زندگی کے ساتھی عالیہ اور رنبیر پہلی بار ایکساتھ بڑی سکرین پر براہمسٹرا میں نظر آئیں گے۔نو ستمبر کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔رنبیر شمشیرا میں وانیہ کپور اور سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ عالیہ کی روکی اور رانی کی پریم کہانی اور جی لے زرا میں نظر آئیںگی۔

  • رنبیر کپور نے سپین میں کی اپنے بے بی کے لئے شاپنگ

    رنبیر کپور نے سپین میں کی اپنے بے بی کے لئے شاپنگ

    رنبیر کپور جو کہ آج کل سپین میں اپنی فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں انہو ںنے وہاں اپنے ہونے والے بے بی کے لئے شاپنگ شروع کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے بے بی کے لئے کپڑوں کی شاپنگ عالیہ کی انسٹاگرام پوسٹ سے پہلے شروع کر دی ہوئی تھی۔رنبیر کپور اور عالیہ تو فیملی بڑھنے پر خوش ہیں لیکن نیتو کپور ، سونی رازدان اور مہیش بھٹ بہت خوش ہیںان تینوں کی خوشی کی انتہا نہیں ہے ، سب عالیہ اور رنبیر کی خوبصورت تصاویر شئیر کررہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر ہیں

    اور رنبیر کپور ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اس کا کیپشن دیا کہ ہمارا بے بی بہت جلد آرہا ہے۔یہ خبر سنتے ہی عالیہ اور رنبیر کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔رنبیر اور عالیہ رواں برس اپریل کے مہینے میں شادی کے بندھن میں بندھے اور چند دن کے بعد اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو گئے عالیہ اس وقت لندن میں موجود ہیں اور وہاں وہ اپنی پہلی ہالی وڈ مووی کی شوٹنگ کروا رہی ہیں اس مووی کا نام ہارٹ آف سٹون ہے جبکہ رنبیر سپین میں فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں ۔عالیہ نے کرن جوہر کی سالگرہ پر بھی ایک دن کے لئے بھارت آنا چاہا لیکن ان کوشوٹنگ چھوڑ کر جانے کی اجازت نہ مل سکی ۔

  • شاہ رخ خان نے کس طرح سے دل جیتا جانی لیور کا

    شاہ رخ خان نے کس طرح سے دل جیتا جانی لیور کا

    جانی لیور کا شمار ہندوستان کے بہترین کامیڈینز میں ہوتا ہے انہوں نے آج سے پینتیس برس قبل اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی۔شروع میں ممکری کیا کرتے تھے ،انہوں نے بڑی فلمیں حاصل کیں جن میںاداکاری کے جوہر دکھا کر لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔جانی لیور نے شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلمو ں میں کام کیا ان دونوں نے آخری بار ایک ساتھ کام 2015 میں دل والے میں کیا ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں جانی لیور نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی کی ہوئی فلم بادشاہ کو یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح سے شاہ رخ خان نے ان کے مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی اسی دوران میرے والد کی حالت بہت سیریس تھی وہ ہسپتال میں تھے اور میں شوٹنگ کررہا تھا جس روز ان کا آپریشن تھا اس

    روز مجھے ایک کامیڈی سین کرنا تھا میں اس سین کے لئے تیار ہو رہا تھا تو دیکھا شاہ رخ خان میرے پاس آئے اور بولے آپ کے والد کی طبیعت کیسی ہے میں حیران رہ گیا کہ میں نے تویہاں کسی کو نہیں بتایا یہاں تک کہ ٹیم کے کسی ممبر کو بھی بھنک نہیں ہے کہ میںکسی ذاتی مسئلے میں پھنسا ہوا ہوں یا میرا دل پریشان ہے ۔شاہ رخ خان نے مجھے کہا کہ اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو مجھے بتائیے میں ہر وقت آپ کی کسی قسم کی مدد کے لئے تیا ر ہوں۔جانی لیور کہتے ہیں کہ میں شاہ رخ خان کے اس عاجزانہ رویے کی وجہ سے بہت متاثر ہوا۔

  • مادھوری ڈکشٹ نے کل اور آج کے کام کا کیا موازنہ

    مادھوری ڈکشٹ نے کل اور آج کے کام کا کیا موازنہ

    مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج کا کام ہوتا دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے کیونکہ آج کام بہت سسٹم سے ہو رہا ہے۔ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوتا تھا ، ویسے تو آرٹسٹوں کی ہر نسل کی اپنی مشکلات ہوتی ہیں لیکن ابھی پہلے سے زیادہ آسانیاں ہیں۔ہم جب اس انڈسٹری میں آئے تھے تو فلموں کی شوٹنگ کے حوالے سے کوئی سسٹم نہ تھا،فلم بننے میں سال ڈیڑھ لگ جایا کرتا تھا اور کبھی تو اس سے بھی زیادہ لگ جاتا تھا ۔کچھ بھی پلا ن نہیں ہوتا تھا ہمیں بس اتنا پتہ ہوتا تھا کہ کہانی کیا ہے لیکن یہ نہیں پتہ ہوتا تھا کہ ہمارے ڈائیلاگز کیا ہیں کب اس کی شوٹنگ شروع ہو گی یہاں تک کہ ہمارے پاس تو وین وغیرہ بھی نہیں ہوتی تھیں لیکن اس کے باوجود ہم اچھی

    فلمیں بنایا کرتے تھے۔اب تو ہر فلم کے لئے بجٹ ہوتا ہے ہمیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ ہم نے کتنے دن شوٹنگ کرنی ہے سکرپٹ ریڈی ہوتا ہے لکس ،کپڑے ہر چیز ریڈی ہوتی ہے۔ ایکٹرز کو ایسے سیٹ اپ میں کافی فائدے ہیں ۔ہمارے دور میں میک اپ روم میں ایک عورت میک اپ آرٹسٹ ہوا کرتی تھی ہمارے کو سٹارز یا ہئیر ڈریسر ہوتے تھے اس کے علاوہ سیٹ پر خواتین نہیں دکھائی دیتی تھیں لیکن آج سیٹ پر ہر شعبے میں خواتین دکھائی دیتی ہیں آج خواتین فلم کے ہر شعبے میں کام کررہی ہیں جو کہ بہت ہی زبردست ہے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ عورتیں اپنا آپ منوا رہی ہیں ۔آج عورتیں رائٹر بھی ہیں ڈائریکٹر بھی ہیں ۔

  • جمشید ظفر کی موت کس وجہ سے ہوئی بیٹے مومن علی نے بتا دیا

    جمشید ظفر کی موت کس وجہ سے ہوئی بیٹے مومن علی نے بتا دیا

    فلم انڈسٹری کے نامور پرڈیوسر جمشید ظفر گزشتہ روز انتقال کر گئے کہا جا رہا ہے ان کا انتقال گردوں کے عارضے کی وجہ سے ہوا ہے لیکن ان کے بیٹے مومن علی نے بتا دیا ہے کہ اصل میں ان کے والد کی موت کی وجہ کیا ہے.مومن کہتے ہیں کہ ان کے والد گزشتہ دس باراں برس سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور پچھلے کوئی چھ ماہ سے ان کے ڈائیلاسسز چل رہے تھے لیکن ڈائیلاسز کی وجہ سے ان کا انتقال نہیں ہوا بلکہ ان کو چند دن قبل سٹروک ہوا تھا اور آٹھ دس دن ہسپتال میں رہنے کے

    بعد خالق حقیقی سے جا ملے.ان کا مزید کہنا ہے کہ جب ہم اپنے والد جمشید ظفر کو ہستپال لیکر گئے تو شروع کے دو تین دن تو ڈاکٹروں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ جمشید ظفر کو ہوا کیا ہے.سٹروک بنایا گیا جس کے بعد کچھ دن وہ زندہ رہے اور پھر چل بسے.مومن علی کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد نے اپنی زندگی کو بہت خوبصورت انداز سے جیا انہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ انجوائے کیا .میں نے ان کو زندگی کے آخری بیس سال مکمل طور پر چینج دیکھا وہ نمازیں پڑھتے تھے اور میرے ساتھ میرے بزنس میں مدد کرتے تھے.وہ نہایت ہی کم گو تھے اور کوشش کرتے تھے کہ ان کی وجہ سے کسی کا دل نہ دکھے .