Baaghi TV

Category: شوبز

  • جگ جگ جیو میں فائٹ سین سے پہلے کیاراور ورون کے درمیان ہوئی اصلی فائٹ؟

    جگ جگ جیو میں فائٹ سین سے پہلے کیاراور ورون کے درمیان ہوئی اصلی فائٹ؟

    کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو ریلیز ہو چکی ہے اس فلم کی کاسٹ نے جم کر پرموشن کی اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ورون دھون نے کہا ہے کہ جگ جگ جیو میں میرا اور کیارا کا ایک فائٹ‌سین تھا جس سے پہلے ہماری اصل میں‌لڑائی ہوئی تھی اور لڑائی کی وجہ یہ تھی کہ کیارا نے مجھے جنگجو کہا تھا.دونوں کی اس سین سے قبل دو تین بار حقیقی لڑائی ہوئی لیکن بعد میں معاملات ٹھیک بھی ہو گئے.یاد رہے کہ فلم جگ جگ جیو کو عوامی سطح پر بہت پسند کیا جا رہا ہے.فلم کا میوزک ہو یا کہانی شائقین بہت پسند کررہے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ کرن جوہر مسائل کا بھی ہیں شکار کیونکہ پاکستانی گلوکار ابرار الحق برطانوی میوزک کمپنی کو نوٹس بھیج کر قانونی کاروائی کا آغاز کر چکے ہیں.اس حوالے سے وہ لمحہ بہ لمحہ اپنے

    پرستاروں کو باخبر رکھے ہوئے ہیں. کرن جو ہر اس فلم کی ریلیز کے عین وقت پر لندن اپنی فیملی کے ساتھ جا پہنچے یوں فلم کی ریلیز ان کے بغیر ہی ہوئی لیکن فلم کی کاسٹ کی بھرپور دلچپسی اور پرموشن نے شائقین کو کرن جوہر کی کمی اس طرح سے محسوس نہیں ہونے دی جس طرح سے ہونی چاہیے.کیارا ایڈوانی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں انہوں نے بہت کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے آج وہ بالی وڈ کے نامور فلم میکرز کی اولین چوائس بن چکی ہیں.

  • میں اپنی زندگی کے اہم ترین کردار کو ادا کرنے کےلئے تیار ہوں مہیش بھٹ

    میں اپنی زندگی کے اہم ترین کردار کو ادا کرنے کےلئے تیار ہوں مہیش بھٹ

    عالیہ بھٹ نے آج جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپنی پریگنینسی کی خبر بریک کی تو جہاں ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں ان کے والد اور والدہ کی خوشی بھی دیدنی ہے.عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے بے بی کے گھر ایک بے بی آرہا ہے میں عالیہ اور رنبیر کے لئے بہت خوش ہوں کہ یہ دونوں اپنی فیملی بنانے جا رہے ہیں.مہیش بھٹ نے مزید کہا کہ میں نانا کا کردار ادا کرنے کےلئے بہت زیادہ پرجوش ہوں اور میں مکمل طور پر اس کردار کو نبھانے کےلئے تیار ہوں. دوسری طرف ان کی اہلیہ سونی رازدان اور عالیہ بھٹ کی والدہ نے بھی سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یقینا یہ خوشخبری میری زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہے.ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں سونی رازدان نے کہا کہ میری خوشی کے اظہار کے لئے میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں . مجھے بہت خوشی ہے کہ عالیہ اور رنبیر والدین بننے جا رہے ہیں ان کی زندگی کا ایک الگ اور دوسرا فیز شروع ہونے جا رہا ہے.یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر اسی سال شادی کے بندھن میں بندھے ان کی شادی کے منتظر تو رشی کپور بھی تھے لیکن زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی اور وہ اپنے بیٹے کی اتنی بڑی خوشی نہ دیکھ سکے.نیتو کپور کا عالیہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ عالیہ ہماری زندگی میں آئی.

  • ہمارے ہاں فنکاروں‌کی حوصلہ افزائی میں کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے جاوید شیخ

    ہمارے ہاں فنکاروں‌کی حوصلہ افزائی میں کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے جاوید شیخ

    سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں فنکاروں کی حوصلہ افزائی اس طرح سے نہیں‌ کی جا تی جس طرح سے کی جانی چاہیے ہمیشہ ہی اس معاملے میں‌کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے.جاوید شیخ نے مزید کہا کہ میں‌ نے اپنے کیرئیر میں‌معیاری کام ہی کرنے کی کوشش کی اور کام کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں‌کیا.نئے فنکاروں کو چاہیے کہ وہ معیار پر سمجھوتہ نہ کریں اور مختلف کردار کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کے کام میں نکھار آئے .مختلف کام ہمیشہ کام میں‌نکھار کا باعث بنتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی میسر آتا ہے.جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب شوبز میں اتنا پیسہ نہیں تھا، ہم نے بہت سارے فنکاروں‌کو کمسپرسی کی حالت میں اس دنیا سے جاتے ہوئے دیکھا لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ آج شوبز میں پیسہ بہت زیادہ ہے فنکار معاشی طور پر بہتر ہیں. ایک فنکار جس نے ساری زندگی اپنے فن کو دی ہو اس کی عزت کی جانی چاہیے لیکن ہمارے ہاں تو دنیا سے جانے کے بعد ہی ایسا ہوتا ہے فنکار کو اسکی زندگی میں سراہیں اسکی حوصلہ افزائی کریں.
    یاد رہے کہ جاوید شیخ نے پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بھارتی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیںان کا شمار منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے.آج کل جاوید شیخ ڈراموں میں بھی نظر آرہے ہیں.

  • نازش جہانگیر اور محسن عباس حیدر میں قربتیں پھر بڑھنے لگیں؟

    نازش جہانگیر اور محسن عباس حیدر میں قربتیں پھر بڑھنے لگیں؟

    اداکارہ نازش جہانگیر جن کی پہلی فلم لفنگے عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے کہا جا رہا ہے کہ اب ان کے اور محسن عباس حیدر کے درمیان قربتیں ایکبار پھر سے بڑھنے لگی ہیں.ایک عرصہ سے دونوں کے تعلق کی خرابی کی خبریں تھیں دونوں کہیں بھی ایک جگہ نظر نہیں آرہے تھے لیکن ایکبار پھر سے سنا ہے کہ دونوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں. محسن عباس حیدر اداکارہ فاطمہ سہیل سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان دونوں کا ایک بے بی بھی ہے ان کے درمیان اختلافات کی خبریں شدید نوعیت کی تھیں فاطمہ سہیل نے تو یہاں تک دعوی کیا کہ محسن عباس حیدر ان کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں، اپنی اس بات کو سچ ثابت کرنے کےلئے انہوں نے کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ ان کا افئیر نازش جہانگیر نامی ماڈل کے ساتھ چل رہا ہے اس لڑکی کی وجہ سے ہمارے درمیان مسائل نے جنم لیا ہے.لیکن محسن عباس حیدر نے اپنی اہلیہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد ٹھہرایا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے کبھی فاطمہ پر تشدد نہیں کیا اور جو تصاویر انہوں نے شیئر کی ہیں وہ 2018 کی ہیں جو سیڑھیوں سے پھسلنے سے لگنے والی چوٹوں کی تھیں۔ ان کے تنازع کا انجام علیحدگی کی صورت میں ہوا بعد میں نازش کے ساتھ محسن کی شادی کی خبریں بھی آتی رہیں لیکن آج تک ایسی کوئی بات سامنے نہیں آسکی لیکن زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ایکبار پھر سے قربتیں بڑھ رہی ہیں.

  • رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کپور کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کپور کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

    بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : عالیہ بھٹ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی اداکارہ نے اسپتال کے کمرے سے الٹرا ساؤنڈ کی تصویر شیئر کی-

    جمشید ظفر ایک بڑے اور متحرک پرڈیوسر تھے شان شاہد

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ کے ساتھ ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور بھی موجود ہیں اور وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی الٹراساؤنڈ کروا رہی ہی ، الٹرا ساؤنڈ مشین کی اسکرین پر ان کے ہونے والے بچے کی موجودگی دکھائی دے رہی ہے تاہم اداکارہ نے اسکرین پر دل والا ایموجی لگا رکھا ہے۔

    عالیہ بھٹ کپور نے اس تصویر کے کیپشن میں اپنے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہمارا بچہ جلد آرہا ہے‘‘۔

    عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر پر رنبیر کی والدہ اداکارہ نیتو کپور نے بھی ردعمل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    تاہم بھارتی میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ عالیہ بھٹ امید سے ہیں تاہم کچھ صارفین اس بات کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ کہیں یہ پوسٹ عالیہ نے رنبیر کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ‘براہمسترا’ کی تشہیر کے لیے تو نہیں کی؟-

    اسی حوالے سے بھارتی آر جے اور اداکارہ روہینی نے اپنی ٹوئٹ میں تشویش کا اظہار کیا انہوں نے لکھا کہ اگر یہ حرکت نئی فلم کی پروموشن کے لیے ہوئی تو مجھے کافی مایوسی ہوگی، ان دنوں کسی بات پر یقین نہیں آرہا اور یہ دونوں مجھے بہت پیارے ہیں۔


    دوسری جانب بھارتی صحافی سریدھر مراتی نے اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کیا اور عالیہ رنبیر کو اس خوشی کی خبر پر مبارکباد دی-

    اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان میں عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہے۔


    واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    سینئر اور جونئیرز کا سیٹ پر آپس میں رابطہ ہونا چاہیے ریمبو

  • گانا چرانے کا ایشو، ابرارالحق کے وکیل نے برطانوی کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا

    گانا چرانے کا ایشو، ابرارالحق کے وکیل نے برطانوی کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا

    لگتا ہے پاکستانی پاپ گلوکار ابرار الحق اپنا حق ملنے تک قانونی جنگ جاری رکھیں گے.ابرار الحق کے وکیل نے نچ پنجابن چرانے پر برطانوی کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز نوٹس بھیج کر دیا ہے. یہ بات ابرار نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ٹویٹ کے زریعے پرستاروں کے ساتھ شئیر کی انہوں نے لکھا کہ برطانیہ میں میرے وکلا نے نچ پنجابن کے غلط اور بغیر اجازت استعمال کے حوالے سے مووی باکس (کمپنی) کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ میں اس حوالے سے اپنے چاہنے والوں‌ کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی دیتا رہوں گا. ابرارالحق پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ میں قانونی کاروائی سے کسی صورت پیچھے نہیں‌ہٹوں گا
    یاد رہے کہ کرن جوہر کی حالیہ فلم جگ جگ جیو میں نچ پنجابن شامل کیا گیا اس حوالے سے ابرار سے کاپی رائٹس پر بات نہیں‌ کی گئی، ابرار کو اس وقت پتہ چلا کہ ان کا گانا چوری کر لیا گیا ہے جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تو انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے زریعے کرن جوہر کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ کو ایسے کام زیب نہیں‌ دیتے. ابرار کی طرف سے ردعمل دیکھ کر کرن جوہر نے گلوکار کو یوٹیوب پر جاری ٹریلر میں‌ کریڈٹ دے دیا لیکن ابرار کے مداحوں نے ان سے کہا کہ صرف یہ کافی نہیں ہے ان کے ساتھ قانونی طور پر بات ہونی چاہیے. دو روز قبل ورون دھون نے اپنے ایک انٹرویو میں‌جھوٹ سے کام لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس گانے کے کاپی رائٹس ہیں.

  • پروڈیوسر جمشید ظفر کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

    پروڈیوسر جمشید ظفر کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

    فلمساز جمشید ظفر کے انتقال پر فلم انڈسٹری سے جڑے لوگ صدمے کا شکار ہیں. ان کے انتقال کی خبر ان کے دوستوں پر بجلی بن کر گری. کسی نے یقین کیا اور کسی نے نہیں.مرحوم کا نمازہ جنازہ ادا کرکے ان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے. ان کے جنازے میں ہدایتکار سید نور، فلمساز مسعود بٹ ، غلام محی الدین ، سہیل ملک ، اعجاز کامران، شہزاد گل ، جان ریمبو، ایوب خاور و دیگر نے شرکت کی. ان کے نماز جنازہ میں صرف فلم انڈسٹری سے جڑے لوگوں نے ہی شرکت نہیں کی بلکہ سیاسی و سماجی حلقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی. ان کے جنازے میں موجود ہر آنکھ اشکبار تھی ہر کسی کا کہنا تھا کہ اس کا جمشید ظفر سے بہت اچھا تعلق تھا وہ بہت عاجز انسان تھے اور بہترین پرڈیوسر بھی تھے.
    یاد رہے کہ گزشتہ روز جمشید ظفر کا انتقال ہو گیا تھا وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے انہوں‌ نے نوے کی دہائی میں بہترین فلمیں‌ بنائیں ایسی فلمیں‌ کہ جنہوں نے فلم انڈسٹری کو مزید پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کیا. جمشید ظفر کے حوالے سے ان کے تمام ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ کام کے دوران بہت ہی نرم رویہ رکھتے تھے کبھی کسی پر غصہ نہیں‌ کرتے تھے اور دوستی تعلق کو نبھانا بھی بہت اچھی طرح‌ جانتے تھے. انہوں نے نہ صرف فلمیں بنائیں بلکہ جو فلمیں بنا رہے تھے ان کو مشکل پڑنے پر ان کی مدد بھی کرتے رہے.

  • سینئر اور جونئیرز کا سیٹ پر آپس میں رابطہ ہونا چاہیے ریمبو

    سینئر اور جونئیرز کا سیٹ پر آپس میں رابطہ ہونا چاہیے ریمبو

    اداکار ریمبو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ ہم اپنے سینئرز کی بہت زیادہ عزت کیا کرتے تھے، ہمارے دور میں سیٹ پر دوستانہ ماحول ہوا کرتا تھا سینئرز جونئیرز کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے یوں جونئیرز کو سینئرز سے سیکھنے کا موقع میسر آتا تھا. اب ماحول یہ ہے کہ ہر سینئر کے لئے الگ کمرہ بنا دیا گیا ہے یوں جونیئرز کو ساتھ بیٹھ کر سیکھنے کا موقع نہیں‌ ملتا میں تو یہی کہوں گا کہ اس سے جونیئرز کا نقصان ہی ہوتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے. ریمبو نے مزید یہ بھی کہا کہ میرے بارے میں پتہ نہیں کیوں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ میں صرف کامیڈی کردار کر سکتا ہوں وہ بھی فلموں‌ کی حد تک حالانکہ ایسا نہیں‌ ہے میں ہر طرح‌ کے کردار کر سکتا ہوں. کامیڈی کا مجھ پہ ٹھپہ ہی لگا دیا ہے شکل سے دیکھیں تو میں ایکشن ہیرو لگتا ہوں. مجھ میں‌ ہر طرح کا کردار کرنے کی صلاحیت ہے.ریمبو نے مزید کہا کہ مجھے ڈراموں

    میں‌کاسٹ نہیں کیا جاتا نہ کامیڈی کرداروں میں نہ ہی سنجیدہ کرداروں میں. پتہ نہیں‌ میرے بارے میں‌یہ تاثر کیوں ہے اس تاثر کو ذائل ہونا چاہیے.
    یاد رہے کہ جان ریمبو کی حال ہی میں فلم گھبرانا نہیں ہے ریلیز ہوئی اس میں انہوں نے بطور کامیڈین ہی کردار ادا کیا جسے دیکھنے والوں کو بے حد سراہا . ریمبو کافی عرصے کے بعد کسی فلم میں‌ نظر آئے ہیں شائقین ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں. ویسے تو ریمبو فلمی تقریبات میں نظر آتے ہیں لیکن فلموں‌ میں‌ زرا کم ہی دکھائی دے رہے ہیں.

  • جمشید ظفر ایک بڑے اور متحرک پرڈیوسر  تھے شان شاہد

    جمشید ظفر ایک بڑے اور متحرک پرڈیوسر تھے شان شاہد

    جمشید ظفر کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری سے جڑے لوگ اور فلمی شائقین کافی رنجیدہ ہیں. جمشید کافی عرصے سے فلم انڈسٹری کی رونقوں سے دور تھے. انہوں نے چھ ماہ قبل جب اپنے بیٹے کی شادی کی تو فلم انڈسٹری کی تقریبا شخصیات کو مدعو کیا. حال ہی میں‌ وہ سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم کملی کے پریمئیر پر بھی دکھائی دئیے. ان کے انتقال پر فلمسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ میں نے ان کے ساتھ بہت زیادہ کام تو نہیں کیا لیکن ان کا کام دیکھا تو ہے بہت اچھا کام کیا انہوں نے.نوے کی دہائی میں ان کی فلموں کے حوالے سے بہت زیادہ کنٹریبیوشن رہی. انہوں نے نوے کی دہائی کے اوائل میں بہت زیادہ کام کیا بطور پرڈیوسر ان کے کریڈٹ پر ایسی شاندار فلمیں ہیں کہ جن کو آج بھی شائقین پسند کرتے ہیں.وہ ایک بڑے پرڈیوسر تھے میرا ان کے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا.جمشید ظفر نوے کی دہائی کے آخر تک خاصے ایکٹیو رہے لیکن اس کے بعد انہوں نے تھوڑی دوری اختیار کر لی ان کا انتقال یقینا ہم سب کے لئے دکھ کی بات ہے. شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن کے جب صدر تھے تو فلم انڈسٹری کے لئے یقینا اچھے کام کئے.
    یاد رہے کہ جمشید ظفر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے.

  • جمشید ظفر کا انتقال فلمی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے مصطفی قریشی

    جمشید ظفر کا انتقال فلمی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے مصطفی قریشی

    اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ ہے فلم انڈسٹری جب بہت بلندیوں پر تھی، فلمیں‌بہت زیادہ بزنس دے رہیں تھیں، کروڑ ہا روپے حکومت کے خزانے میں‌ ریونیو کی صورت میں دیتی تھی اس وقت سال میں دو سو فلمیں بنتی تھیں. جمشید ظفر اس وقت بہت بڑا نام تھے وہ ہر دوسری فلم کو پرڈیوس کر رہے تھے شمیم آراء نے بطور ڈائریکٹر جتنی بھی فلمیں‌ بنائیں ان کو فنانس جمشید ظفر نے ہی کیا تھا. جمشید ظفر کا شمار فلم انڈسٹری کے نامور پرڈیوسرز میں‌ہوتا تھا. ان کی بہت سلجھی ہوئی سوچ تھی اور یہی سوچ فلموں میں بھی نظر آتی تھی، بعض لوگوں نے گندی فلمیں بھی بنائیں لیکن جمشید ظفر کبھی بھی ان میں سے ایک نہیں‌ رہے. میں‌جمشید ظفر کی بہت ساری فلموں میں‌ کام کیا ان کے ساتھ کام کرنے بہت مزا آتا تھا نہایت ہی نفیس انسان تھے.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی پرڈیوسر کو پیسے کی کمی ہو جاتی تھی تو جمشید ظفر اسکی مدد کیا کرتے تھے اسکی مثال یہ ہے کہ ہم ایک فلم کی شوٹنگ کے

    لئے ترکی گئے ہوئے تھے تو وہاں اس فلم کے پرڈیوسر کے پاس پیسوں کی کمی ہو گئی ادائیگی کرنے کےلئے پیسے نہ تھے تو جمشید ظفر نے اس پرڈیوسر کی مدد کی تو یوں وہ دوسروں‌ کے کام بھی آیا کرتے تھے. پچانوے فیصد ڈائریکٹر اور فنانسرز تو انتقال کر چکے ہیں جمشید ظفر جیسے اکا دکا لوگ ہیں آج جمشید ظفر بھی چل بسے. فلم انڈسٹری پہلے ہی نقصان میں جا رہی تھی بلکہ انڈسٹری ہے ہی کہاں.بلکہ میں‌ تو یہ کہوں گا کہ جمشید ظفرکا انتقال فلمی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے .