Baaghi TV

Category: شوبز

  • جمشید ظفر نے فلم انڈسٹری اور فنکاروں کے لئے بہت کام کیا نشو

    جمشید ظفر نے فلم انڈسٹری اور فنکاروں کے لئے بہت کام کیا نشو

    ماضی کی نامور اداکارہ نشو نے کہا کہ میری جمشید ظفر سے بہت ملاقاتیں ہیں انہوں‌ نے پاکستان فلم انڈسٹری کو جو فلمیں‌ دیں‌ ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں ان کا شاندار کام ان کو ہمیشہ زندہ رکھے گا.مجھے ان کے انتقال کی خبر نے نہایت ہی افسردہ کر دیا ہے. نشو نے مزید کہا کہ جمشید ظفر نہایت ہی فرینڈلی تھے، ذمہ دار شخص تھے وہ جانتے تھے کہ کام کیسے کرنا ہے اور اپنی ذمہ داریوں‌ کو کیسے نبھانا ہے. وہ جب پرڈیوسر ایسوسی ایشن کے صدر تھے انہوں نے اپنی ذمہ داریوں‌ کو ذمہ داری سے نبھایا انہوں نے فلم انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا، ایسے اقدامات کئے کہ جس سے انڈسٹری کو سہارا ملے ان کے قدامات قابل غور بھی ہیں اور قابل فخر بھی ہیں.جمشید ظفر نے ایسی فلمیں بنائیں کہ جنہوں‌ نے فلم انڈسٹری کو سنبھالا دئیے ر کھا.آج ایک ایسا شخص دنیا سے چلا گیا ہے جو پاکستان فلم انڈسٹری کا پلر تھا.ان کا نعم البدل کوئی بھی نہیں‌ہو سکتا.
    بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
    اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
    میرا ان سے صرف کام کی حد تک تعلق نہیں تھا میرے ان سے فیملی تعلقات تھے میرا بیٹا حمزہ پاشا اور جمشید ظفر کا بیٹا مومن آپس میں‌بہت دوست ہیں ہمارا ایک دوسرے کے گھروں میں بہت زیادہ آنا جانا تھا.ابھی چھ ماہ پہلے ہی تو ان کے بیٹے کی شادی میں‌ ہم شریک ہوئے. صرف ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو نہیں‌ ملتا تھا بلکہ ان کی محفل میں‌ بیٹھ کر بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا تھا.

  • مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا جمشید نہیں‌ رہے ریمبو

    مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا جمشید نہیں‌ رہے ریمبو

    اداکار ریمبو کہتے ہیں‌ کہ جمشید ظفر انتقال کر گئے ہیں مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا ہے کوئی کہہ رہا جب کہ جمشید دنیا سے چلے گئے تو دل نہیں‌ مان رہا. وہ بیمار تھے مجھے اتنا تو پتہ تھا لیکن اتنی جلدی ہمیں چھوڑ جائیں گے آئیڈیا نہیں تھا. ریمبو نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ بہت زیادہ کام کیا کچھ نہیں تو دس فلمیں تو ایکساتھ کی ہی تھیں. اُس دور میں بننے والی فلمیں ساری تقریبا باہر کے ملک میں‌ بنتی تھیں ملک میں کم ہی فلمیں بنتی تھیں اور جمشید ظفر نے مجھے جس فلم میں‌ بھی لیا وہ میرے لئے یادگار بن گئی. وہ بہت زیادہ عاجز انسان تھے دھیمہ بولتے تھے عام فلمسازوں والی ان میں‌ کوئی بات ہی نہیں تھی.ان کو ہم نے کبھی یہ کہتے نہیں‌ سنا کہ وقت پر نہ آئے تو یہ کر دوں گا وہ کردوں گا. مجھے یاد ہے کہ میں اگر کبھی لیٹ بھی پہنچتا تھا میں‌ کیا کاسٹ کا کوئی بھی بندہ لیٹ پہنچتا تھا تو جمشید ظفر ڈانٹتے نہیں تھے نہ ہی کہتے تھے کہ تم لوگوں کی وجہ سے میرا نقصان ہو گیا ہے بلکہ وہ تو کہہ دیا کرتے تھے کوئی نہیں ہم کل یہ کام کر لیں گے. کبھی کسی آرٹسٹ کو ڈیٹ دینے میں اوپر نیچے ہو جاتی تو برہم نہیں‌ ہوتے تھے بلکہ کہتے تھے کوئی نہیں‌ مینج کر لیں‌ گے. ہم چند لوگوں‌ کا گروپ تھا جس میں بابر علی ، ریما ، صاحبہ اور میں ہم سب کے ساتھ وہ بہت محبت کرتے تھے.ہر وقت ہنستے مسکراتے رہتے تھے. جمشید ظفر نہایت ہی ملنسار تھے ان کے ساتھ تعلق کام کی حد تک نہیں تھا بلکہ ان کی فیملی کے ساتھ بھی ہمارا تعلق تھا.

  • نوے کی دہائی میں سپر ہٹ فلمیں بنانے والے جمشید ظفر دنیا چھوڑ گئے

    نوے کی دہائی میں سپر ہٹ فلمیں بنانے والے جمشید ظفر دنیا چھوڑ گئے

    نوے کی دہائی میں‌ پاکستان فلم اندسٹری کو لازوال فلمیں دینے والے جمشید ظفر انتقال کر گئے ہیں.اُس دور کے تمام بڑے آرٹسٹوں کے ساتھ کیا. جمشید ظفر فلم پرڈیوسیر ایسوسی ایشن کے بانی ہیں.منجھے ہوئے فلم ساز اور پرڈیوسر جمشید ظفر ڈسٹری بیوٹر بھی رہے انہوں‌ نے کچھ فلمیں بھی ڈستڑی بیوٹ کیں. ایک عرصہ سے فلم انڈسٹری سے پیچھے ہٹ گئے تھے ان کے کام کرنے کا انداز نہایت ہی سنجیدہ تھا جب پنجابی فلموں‌ نے زور پکڑا تو وہ گھر بیٹھ گئے کسی سے ناراضگی کا اظہار نہیں کیا.ویسے تو ان کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں ہیں لیکن دوپٹہ جل رہا ہے ،ڈاکو ،کرفیو جیسی فموں‌ نے انکی شہرت میں مزید اضافہ کیا. فلمسٹار میرا نے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جمشید ظفر نہایت ہی شفیق انسان تھے عاجزی ان یمں‌ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی میں نے ان کے ساتھ بہت سار فلموں میں کام کیا وہ مجھے فلم انڈسٹری کے ماتھے کا جھومر کہا کرتے تھے.فلمسٹار ریشم نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ دوپٹہ جل رہا ہے کی تھی بہت خوبصورت یادیں ہیں جو دل کو راحت دیتی ہیں ان کی طبیعت میں‌گرمی نہیں‌تھی وہ کسی سے بھی غصے یا بدتمیزی سے بات نہ کرتے میری ان کے ساتھ پہلی ملاقات سید نور کے زریعے ہوئے تھی اس کے بعد مجھے فلم دوپٹہ جل رہا ہے ملی. یاد رہے کہ جمشید ظفر نے فلم انڈسٹری کے لئے بہت سے اقدامات کئے ان کی وجہ سے فنکاروں‌کو بہت سارے فوائد ملے. پرڈیوسر ایسوسی ایشن کےساتھ جب تک منسلک رہے فنکاروں‌ کی سنی جاتی رہی . جمشید ظفر نے چند ماہ قبل اپنے بیٹے کی شادی کی تھی جس میں فلم انڈسٹری سے جڑے تمام ستاروں کو بلایا وہ گردوں کے عارضوں میں‌ مبتلا تھے طبیعت کچھ اچھی نہیں‌رہتی تھی.

  • سلمان خان سارا علی خان سے ہوئے ناراض لیکن کیوں؟

    سلمان خان سارا علی خان سے ہوئے ناراض لیکن کیوں؟

    بالی وڈ کے دبنگ خان جنہوں نے آئیفا ایوارڈز کی حال ہی میں میزبانی کی. ایوارڈ کی تقریب دبئی میں منعقد کی گئی۔اس ایوارڈ تقریب کو اب ٹی وی چینل پر نشر کیا جائیگا اس سلسلے میں ٹی وی پر ٹریلر چلائے جا رہے ہیں ایک ٹریلر سامنے آیا ہے جس میں سارا علی خان سٹیج پر کھڑی ہیں اور سلمان خان کو انکل کہہ رہی ہیں اور سلمان خان نے ہنستے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری اگلی فلم کینسل، سلمان خان کے اس جملے پر ہال میں موجود لوگ ہنس پڑے بلکہ قہقہوں سے سے ہال گونج اٹھا۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ سارا علی خان تم نے مجھے انکل کہہ دیا ہے

    اسلئے اب تمہاری اگلی فلم کینسل ہو گئی تم میری اگلی فلم کی ہیروئین تھی تم نے اپنا نقصان کر لیا۔ یادرہے کہ ان ایوارڈز کی میزبانی کے بعد جب سلمان خان ممبئی واپس لوٹے تو سدھو موسے والا کا قتل ہو چکا تھا اور سلمان خان کو لارنس بسنوئی گینگسٹر نے قتل کی دھمکی دی تھی نہ صرف ان کو بلکہ ان کے والد کو بھی قتل کی دھمکی دی تھی۔سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔سلمان خان آج حیدر آباد میں اپنی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان خان کی فلم نو اینٹری کا سیکول بھی بننے جا رہا ہے اس کی شوٹنگ بھی جلد ہی شروع ہو جائیگی۔

  • شادی کے بعد میری زندگی بدل گئی ورون  دھون

    شادی کے بعد میری زندگی بدل گئی ورون دھون

    اداکار ورون دھون نے اپنی بہت پرانی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی وہ بہت خوش ہیں۔ورون اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں اور پیار بھرے کیپشنز بھی لکھتے ہیں۔ حال ہی میں ورون نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ نتاشا کے ساتھ شادی کرکے میری تو زندگی ہی بدل گئی ہے۔انڈیا ٹو ڈے کو دئیے گئے انٹرویو میں ورون نے کہا کہ میرا شادی کرنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں تھا لیکن یہ ارادہ اس وقت بدلا جب میری زندگی میں نتاشا دلال آئیں۔انہوں نے کہا کہ نتاشا نے مجھے ہر لمحے احساس دلایا کہ میں اکیلا نہیں ہوں اسکی سپورٹ میرے ساتھ بطور بیوی اس نے میرا بہت خیال رکھا ہے۔میں اس کی جتنی تعریف کروں کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائف پارٹنر ایسا ہی ہوتا ہے جو آپ کو ایسا احساس دلائے کہ وقت کیسا بھی ہو وہ آپ کے ساتھ کھڑا ہو گا اور یہی شادی کا مقصد بھی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہو چاہے کچھ بھی ہوجائے اور ایک دوسرے پر یقین رکھو۔

    یاد رہے کہ ورون دھون کی حال ہی میں جگ جگ جیو ریلیز ہوئی ہے اس فلم کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے تھے اب جبکہ سینما گھروں میں لگ چکی ہے لوگ اسے دیکھ بھی رہے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور،نیتو کپور اور کیارا ایڈوانی ہیں۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوئی اوربڑی تعداد میں لوگوں نے ایڈوانس بکنگ میں دلچپسی لی۔ کرن جوہر کی اس فلم کا میوزک کافی پسند کیا جا رہا ہے لیکن ٹریلر ریلیز سے لیکر اب تک فلم تنازعات کا شکار ہی رہی ہے۔

  • سنجے دت مجھے اپنے بیٹوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں رنبیر کپور

    سنجے دت مجھے اپنے بیٹوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں رنبیر کپور

    اداکار رنبیر کپور جنہوں نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرکے بہت داد سمیٹی تھی وہ اب سنجے دت کے ساتھ فلم سمشیرا کے زریعے سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ وانیہ کپوپر بھی دکھائی دیں گی۔ فلم کو کرن ملہوترا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پرڈیوسر آدیتیہ چوپڑا ہیں۔اس فلم کے حوالے سے رنبیر کپور نے حال ہی میں کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ پہلے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کیا اور اب ان

    کے ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہا ہوں۔ رنبیر کپور نے کہا کہ سنجے دت مجھے اپنے بیٹیو ں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں وہ میرے اچھے کام کو سراہتے بھی ہیں اور برے کام پر چلاتے بھی ہیں کہ کیا کررہے ہو۔سنجے دت نہ صرف بھائی ہیں بلکہ دوست بھی ہیں چھیڑا چھاڑ بھی کرتے ہیں مجھے یاد ہے کہ جب میں فلم برفی کررہا تھا تو اس وقت سنجے دت مجھے چھیڑا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے برفی کے بعد اب تم کرو گے لڈو پیڑا ۔ رنبیر کپور نے مزید کہا کہ سنجے دت سے میں بہت متاثر ہوں۔ سنجے دت ہمارے فیملی فرینڈ تھے اور میں نے تو اپنے پاس انکا پوسٹر بھی رکھا ہوتا تھا۔ سنجے دت نے مجھے کہا کہ تم لاجردین لائف کریکٹرز کرو اور شمشیرا ایسی ہی فلم ہے آپ سب کو یہ فلم ضرور پسند آئیگی۔سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اتنا اچھا ہے کہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔

  • اداکاری آسان کام نہیں عائشہ عمر

    اداکاری آسان کام نہیں عائشہ عمر

    اداکارہ عائشہ عمر جن کی حال ہی میں فلم رہبرا ریلیز ہوئی ہے اس میں ان کے ساتھ احسن خان دکھائی دے رہے ہیں۔ امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو پاکستان کی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کے گانے کافی پسند کئے جا رہے ہیں چوبیس جون کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنی لوگ کہانی کو کافی سراہ رہے ہیں۔اس فلم کی ہیروئین عائشہ عمر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی اس وڈیو میں عائشہ عمر نے دکھایا ہے کہ وہ کس طرح سے شوٹ کررہی ہیں ، انہوں نے اس وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اداکاری صرف گلیمر کا نام نہیں ہے نہ ہی یہ تفریخ ہے بلکہ سخت محنت اور جدوجہد کا نام ہے اداکاری.

    عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ یہ کلپ جنوری دو ہزاد بیس کی صبح سات بجے ہم قصور کی سخت سردی اور ہلکی بارش کا ہے۔ لہذا کام کرنا آسان نہیں ہوتا سردی گرمی کے موسم کی شدت کو جھیلنا پڑتا ہے تب جا کر کوئی چیز بنتی ہے جسے شائقین دو ڈھائی گھنٹوں میں دیکھتے ہیں ان دو ڈھائی گھنٹوں کے پیچھے بے حد محنت ہوتی ہے۔یاد رہے کہ رہبرا میں عائشہ عمر ایک پنجابی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں انہوں نے اس میں پنجابی بولی ہے اور باقاعدہ خوبصورت پنجابی لہجہ اپنایا ہے، امین اقبال کا کہنا ہے کہ اس فلم کو ایک بار ضرور دیکھیں آپ یہ ضرور کہیں گے کہ ہاں جی یقینا فلم پر محنت کی گئی ہے۔

  • کنرہ ہاشمی اور صبور علی کی  میک اپ وڈیو وائرل

    کنرہ ہاشمی اور صبور علی کی میک اپ وڈیو وائرل

    چھوٹی سکرین کی دو خوبصورت اداکارائیں جو کہ بہت ہی قریبی دوست بھی ہیں ایک ساتھ انہوں نے ڈراموں میں کام بھی کیا ہے۔دونوں کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں ہے۔دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی ہیں اور اکثر و بیش تر انسٹاگرام پر اپنی وڈیوز اور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں دونوں کی دوستی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے ان کی ایکساتھ لی گئی تصاویر اور وڈیوز کے سوشل میڈپا چرچے ہی رہتے ہیں۔حال ہی میں کنزہ ہاشمی نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور علی کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں

    اور کنزہ ہاشمی ان کو میک کررہی ہیں۔کنزہ ہاشمی نے اس وڈیو کا کیپشن یہ دیا ہے کہ صبور علی کو اس کرسی پر بیٹھنے کےلئے مجبور کیا گیا اور کہا گیا کہ مجھے جادو کرنے دو.اس وڈیو کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہیں اور ہر کوئی اس وڈیو کو بہت پسند کررہا ہے دونوں اداکارائوں کے ویسے ہی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالورز ہیں جو ان کی تصاویر اور وڈیوز کو سراہتے ہیں۔ یاد رہے کہ صبور علی اداکارہ سجل علی کی بہن ہیں صبور نے بہت سارے ڈراموں میں مرکزی کردار کئے ساتھ ہی ساتھ سپورٹنگ کردار بھی نبھائے ۔ کنزہ ہاشمی اور صبور علی ڈرامہ سیریل گل و گلزار میں ایکساتھ دکھائی دیں تھیں۔اس ڈرامے میں دونوں سہیلیاں بنی ہوتی ہیں ان میں سے ایک پیسے کی پجارن ہوتی ہے یہ ڈرامہ شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

  • معیار پرسمجھوتہ کرنا ہمیشہ ہی نقصان دہ ہوتا ہے آمنہ الیاس

    معیار پرسمجھوتہ کرنا ہمیشہ ہی نقصان دہ ہوتا ہے آمنہ الیاس

    اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ بہت زبردست ہیں ہمارے ڈرامے کا معیار بھی بہت اچھا ہے اچھی کہانیوں پر کام ہو رہا ہے اور ہمارے ڈرامے کی مقبولیت کی اصل وجہ حقیقت پر مبنی کہانیاں ہیں۔اسی طرح سے اگر ہم فلمیں بھی حقیقت پر مبنی کہانیوں پر بنائیں تو شائقین کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔آمنہ الیاس نے کہا کہ ٹی وی کے لئے میری کافی پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں بہت سارے پراجیکٹس پر کام بھی ہو رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں بڑی سکرین کے لئے کام نہیں کروں گی اگر معیاری فلمیں آفر ہوئیں تو یقینا کروں گی اداکاری میرا جنون ہے چاہے چھوٹی سکرین کا اچھا سکرپٹ ہاتھ لگے یا بڑی کا میں کرنے کو ہر وقت تیار ہوں۔آمنہ الیاس نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کا آنا بہت ہی اچھی بات ہے لیکن معیار کو نظر انداز کرنا اس وقت زہر قاتل ثابت ہو سکتا ہے۔

    آج کا دور اتنا مصروف ہے کہ ہر کوئی چاہے وہ ڈائریکٹر ہے یا ایکٹر بے حد مصروف ہے ایک ہی وقت میں وہ کئی کئی پراجیکٹس کا حصہ بنا ہوا ہے۔ ٹھیک ہے مصروفیت اچھی چیز ہے لیکن بہت ضروری ہے کہ اس وقت ڈائریکٹر پرڈیوسر سمیت ہر کوئی فلم کے لئے جم کر محنت کرے صرف ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کی حد تک بات نہ رہے فلم سے جڑا ہر بندہ اس کو بہترین بنانے کےلئے اپنی ذمہ داری کو سمجھے۔ ہمیں اس وقت ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے کہ جوان کو سینما گھر کھینچے اور وہ دوسرے ملکوں کی فلمیں دیکھنے کی بجائے اپنے ملک کی فلمیں دیکھیں۔

  • ایکدم سے کامیابی نہیں ملتی صائمہ نور

    ایکدم سے کامیابی نہیں ملتی صائمہ نور

    پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکارہ صائمہ نور جو بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کامیابی ایکدم سے نہیں ملتی سال ہا سال لگ جاتے ہیں اپنا آپ منوانے میں۔ خوشی کی بات ہے کہ فلم انڈسٹری کو نئے چہرے لے کر چل رہے ہیں اور جولوگ بھی کام کررہے ہیں وہ بہت اچھا کررہے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ ہی انکے کام میں نکھار آئے گا. کوئی بھی کام مسلسل کرتے رہنے سے اس میں نکھار آہی جاتا ہے اور ایسا تو کبھی بھی نہیں ہوتا کہ کوئی فلم انڈسٹری میں آئے اور اسکو پہلے ہی دن یا پہلی فلم سے کامیابی نہیں مل جاتی کامیابی حاصل کرنے کے لئے کام کے ساتھ ساتھ صبر کرنا پڑتا ہے۔صائمہ نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہی بہت محنت سے کام کیا چاہے وہ بڑی سکرین ہو یا چھوٹی دل لگا کر کام کیا اور اللہ نے اسکا اجر بھی دیا میری یہ بھی خوش قسمتی ہے کہ اپنے وقت کے بہترین ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ۔صائمہ کہتی ہیں کہ انہیں بہت امید ہے کہ فلم

    انڈسٹری ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اپنے مقام کو حاصل کرلے گی۔صائمہ نور نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ ایسا کام کیا کہ جو میرے پرستاروں کو پسند آئے کبھی ایسے سکرپٹ کا انتخاب نہیں کیا کہ جس پر میرے پرستار بھی افسوس کریں کہ صائمہ نور نے ایسی فلم کیوں کی۔ یاد رہے کہ صائمہ نور کی حال ہی میں فلم باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی فلم زیادہ کامیابی تو حاصل نہ کر سکی لیکن صائمہ کے روایتی انداز کو دیکھ کر ان کے پرستار خوش ضرور ہوئے۔