Baaghi TV

Category: شوبز

  • بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے کئے اعلانات پر مہوش حیات کا رد عمل

    بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے کئے اعلانات پر مہوش حیات کا رد عمل

    حالیہ حکومت نے بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے جو اعلانات کئے ہیں اس کے بعد شوبز سے جڑے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ہر کوئی ان اعلانات سے کافی مطمئن ہے۔ ریشم سمیت دیگر فنکاروں نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وڈیوز جاری کیں تو مہوش حیات بھی پیچھے نہ رہیں انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ میں بہت خوش ہوں کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کو مراعات دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں فلم سازی کو صنعت کادرجہ دینے اور ٹیکسوں میں چھوٹ حکومت قابل ستائش اقدام ہے۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ ہم سب فنکار اس حوالے سے کئی برسوں سے بات چیت کررہے تھے جو بھی حکومت آتی تھی اسکے پاس جارہے تھے لیکن کبھی کچھ نہیں ہو سکا میں ان اعلانات کے بعد بہت خوش ہوں کہ ہم سب کو ہمارا حق مل رہا ہے۔

    یاد رہے کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش حیات جتنی ٹی وی پر مقبول ہیں اتنی ہی فلم میں بھی مقبول ہیں ان کی فلم ’’لندن نہیں جائونگا‘‘ عید الاضحی پر ریلیز ہونے جارہی ہے فلم میں مہوش کے ساتھ ہمایوں سعید اور کبری خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیگے۔اس فلم کے علاوہ ان کا ڈرامہ ’’ میں منٹو نہیں ہوں‘‘ بھی جلد ہی آن ائیر جائیگا اس میں بھی شائقین ہمایوں سعید کو مہوش کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔

  • اریجیت سنگھ نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

    اریجیت سنگھ نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

    بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ جن کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان کا حال ہی میں ٹورنٹو میں ایک شو ہوا اس شو میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی پرستاروں نے شرکت کی. پرستار پاکستانی اور بھارتی پرچم شو میں لہراتے رہے .شو ابھی چل رہا تھا ایک گارڈ نے اریجیت کے پاکستانی مداح کو پاکستانی پرچم لہرنے سے روک دیا. اریجیت سنگھ کی نظر پڑی تو انہوں نے گارڈ کو ایسا کرنے سے منع کیا اور پاکستانی مداح کو جھنڈا لہراتے رہنے کی اجازت دی.اس شو کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اریجیت سنگھ پاکستانی جھنڈے کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر نہ صرف جھک رہے ہیں بلکہ جھنڈے کو دور سے بوسہ بھی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی دل پر ہاتھ رکھ پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں.گلوکار کا یہ رویہ دیکھ کر پورے ہال میں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں بلکہ ہال تالیوں سے گونج اٹھا.

    اریجیت سنگھ کے شو کی وڈیو کے وہ حصے جن میں وہ جھنڈا لہرنے کی اجازت دے رہے ہیں اور پاکستنانیوں سے محبت کااظہار کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کے دل جیت رہ ہیں.
    یاد رہے کہ اریجیت سنگھ کے کریڈٹ پر کئی ہٹ گانے ہیں ان کی دل کو چھو لینے والی آواز کے متوالے ہر وقت ان کو سننے کے لئے بے تاب رہتے ہیں.

  • مذاق بنانے والے میرا حوصلہ نہیں توڑ سکتے: ارچنا پورن سنگھ

    مذاق بنانے والے میرا حوصلہ نہیں توڑ سکتے: ارچنا پورن سنگھ

    ارچنا پورن سنگھ جو ہر وقت ہنستی مسکراتی ہوئی دکھائی دتی ہیں. کپل شرما کے شو میں سدھو کو ہٹایا گیا تو ارچنا پورن سنگھ نے ان کی سیٹ اچھے سے سنبھالی.ارچنا آج کل شیکھر سمن کے ساتھ کامیڈی شو انڈیا لافٹر چیمپئین میں بطور جج فرائض انجام دے رہی ہیں.ان پر کچھ لوگوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ ہرمعمولی بات پر ہنستی ہیں اور بہت ہی عجیب طریقے سے ہنستی ہیں .ارچنا کی ہنسی کا سوشل میڈیا پر مذاق بنایا جا رہا ہے باقاعدہ میمز بنائے جا رہے ہیں. ارچنا پورن سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ میرا مذاق بنارہے ہیں وہ اس کام کو جاری رکھیں اور میں ان کے اس مذاق سے نہ متاثر ہوں گی نہ ہی ڈپریس.

    ارچنا پورن سنگھ نے انٹرویو میں مزید یہ بھی کہا ہے کہ میں بھارت میں مزاح پر مبنی ٹیلنٹ پیش کرنے کی ہمیشہ کمی محسوس کرتی رہی ہوں، اب ایسا ہو رہا ہے تو میں بہت خوش ہوں.جن لوگوں‌کو اس بات پر اعتراض ہے کہ میں ہر لطیفے پر ہنستی ہوں تو میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں‌ذہین ہوں پڑھی لکھی ہوں چیزیں سمجھتی ہوں اور مزاح کیا ہے اسکو بہت اچھے سے جانتی ہوں اسلئے میں‌ کھل کر ہنستی ہوں.انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں ذاتی زندگی میں کتنی بھی پریشان کیوں نہ ہوں ہمیشہ سکرین پر آ کر قہقہے بکھیرتی ہوں، جن لوگوں‌کو میرے ہنسنے یا قہقے بکھیرنے پر اعتراض ہے میں ان کا کچھ نہیں‌کر سکتی وہ اپنا کام جاری رکھیں میں اپنا کام جاری رکھوں گی.

  • رمشا خان کب شادی کریں گی؟

    رمشا خان کب شادی کریں گی؟

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ رمشا خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی ایک بہت ہی خوبصورت بندھن ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب اللہ چاہے. رمشا خان نے مزید کہا کہ میں نے دو سال پہلے کہا تھا کہ دو سال تک شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن میں اب اپنے اس بیان کو موجودہ حالات سے جوڑتے ہوئے کہنا چاہتی ہوں کہ میں وقت کے ساتھ ارتقائی عمل سے گزر رہی ہوں اور یہ تب ہی ممکن ہو گا جب اللہ چاہے گا.

    یاد رہے کہ رمشا خان بہت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں اور بہت کم عرصے میں انہوں نے اپنا نام بنایا ہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے.رمشا سنجیدہ کردار کرتی ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ سنجیدہ کردار ان سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا کامیڈی کرتی ہیں تو لگتا ہے کہ ان سے بہتر کامیڈی کوئی نہیں‌کر سکتا. رمشا خان نے رمضان المبارک میں چلنے والے ڈرامہ ” ہم تم ” میں ہلکا پھلکا کردار ادا کیا تھا جسے دیکھنے والوں‌ نے بے حد سراہا .رمشا خان نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامہ ” صنف آہن ” میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا. رمشا کا آج کل نام سجل علی کے سابق شاہر احد رضا میرا کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے ان دونوں کے درمیان دوستی ہے یا اس سے بڑھ کر کوئی تعلق ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا .

  • گوندا نے کر دیا کرشنا کو معاف

    گوندا نے کر دیا کرشنا کو معاف

    اداکار کرشنا گوندا کے بھانجے ہیں کرشنا اپنے ماموں سے کافی متاثر نظر آتے ہیں وہ ان کی طرح ڈانس بھی کرتے ہیں. کرشنا گو کہ بہت بڑے سٹار نہیں بن سکے لیکن کافی باصلاحیت ہیں. کرشنا اور گوندا کے درمیان پچھلے کچھ برسوں سے کشیدگی چلی آرہی ہے اور اس کشیدگی کی وجہ کرشنا کی اہلیہ کشمیرا شاہ کے علاوہ دیگر معاملات ہیں، ایک بار کشمیرا نے پیسے لیکر ڈانس کرنے والے افراد کے حوالے سے بات کی تھی سب نے کہا کہ کشمیرا نے یہ بات گوندا کو لگائی ہے بلکہ سنیتا آہوجا نے تو ایسا دعوی بھی کر دیا کہ کشمیرا نے گوندا کو نشانہ بنایا ہے.اس طرح کے معاملات کی وجہ سے کرشنا اور ان کے ماموں کے درمیان معاملات کافی ہوا پکڑتے جا رہے تھے کہ کرشنا نے کپل شرما شو اور منیش پال کے پوڈ‌ کاسٹ‌ پر اپنے ماموں گوندا سے معافی مانگی اور گوندا نے ان کو معاف بھی کردیا.

    رپورٹس کے مطابق گوندا منیش پال کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے اس میں منیش پال نے کہا کہ گوندا جی آپ کرشنا کے لئے کچھ کہہ دیجے اس نے آپ سے معافی بھی معانگی ہے تو اس پر گوندا نے کہا کہ کرشنا تم اور تمہاری بہن آرتی میرے بہن کے بچے ہو اور تمہاری ماں سے میں نے بہت پیار پایا ہے، تم لوگ میرے رویے کی وجہ سے اداس مت ہوں میں نے آپ کو معاف کیا اور دعا گو ہوں کہ آپ دونوں خوش رہیں میرا آپ کے ساتھ اب کوئی مسئلہ نہیں ہے.

  • اداکار نعمان سمیع نے کیا ایسا انکشاف کہ لوگ رہ گئے دنگ

    اداکار نعمان سمیع نے کیا ایسا انکشاف کہ لوگ رہ گئے دنگ

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار نعمان سمیع نے کیا ایسا انکشاف کے سب حیران رہے گئے. نعمان سمیع نے سوشل میڈیا پر بتایاکہ وہ اداکاری سے قبل ریسٹورانٹ میں ویٹر کا کام کر چکے ہیں یہاں تک کہ ٹوائلٹ صاف کرنے کے ساتھ کچرا اٹھانے کا کام بھی کر چکے ہیں. نعمان سمیع نے پہلی بار یہ انکشاف بھی کسی صارف کے کمنٹ پر کیا. تفصیلات کے مطابق نعمان سمیع نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی اس تصویر کے نیچے بہت سارے لوگوں نے کمنٹس کئے ایک صارف نے لکھا کہ آپ تو اس شرٹ میں فوڈ‌ پانڈہ کے ڈیلیوری بوائے لگ رہے ہیں جس پر اداکار نے ان کو لکھا کہ جو یہ کام کرتے ہیں ان کو اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے اور میں تو ٹائلٹ تک صاف کرنے کا کام کر چکا ہوں تو میرے لئے فوڈ پانڈہ کا ڈیلیوری بوائے لگنا مضحکہ خیز بات نہیں ہے. اور جو لوگ یہ کام کرکے اپنے خاندان

    کے لئے روزی رزق کما رہے ہیں ان کو خود پہ فخر ہونا چاہیے. نعمان سمیع کے ایسے جواب کے بعد اس صارف نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کسی کا بھی دل دکھانا نہیں تھا اور نہ ہی میں کسی کا مذاق بنا رہا تھا .نعمان سمیع کے جواب کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا اور وہاں‌موجود صارفین نے نعمان سمیع پر فخر ہے جیسی باتیں کیں.
    یاد رہے کہ نعمان سمیع ابھرتے ہوئے فنکار ہیں بڑے پراجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں شوبز زندگی سے ہٹ کر دیکھیں تو ان کا نام اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے.

  • سارہ علی خان سوشانت سنگھ راجپوت کی برسی پر ہوئیں جذباتی

    سارہ علی خان سوشانت سنگھ راجپوت کی برسی پر ہوئیں جذباتی

    بالی وڈ کے نوجوان فنکار سوشانت سنگھ راجپوت کی دوسری برسی کے موقع پر ان کے مداح کافی مایوس دکھائی دئیے.سوشانت سنگھ راجپوت کی برسی کے موقع پر ان کے ساتھیوں نے اپنے دکھ کا اظہار سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگا کر کیا کسی نے سوشانت کی تصویر شئیر کی تو کسی نے اسکو دعا دی. سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور سوشانت سنگھ راجپوت کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی بار کیمرے کا سامنے کرنے سے لیکر تمہاری دور بین کے زریعے چاند کو دیکھنے تک بہت سارے لمحے تمہاری وجہ سے ملے.مجھے وہ تمام لمحے اور یادیں دینے کےلئے شکریہ. آج پورے چاند کی رات میں جب آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ تم وہاں اپنے پسندیدہ ستاروں کے درمیان ہو گے.

    یاد رہے کہ چونتیس سالہ سوشانت سنگھ راجپوت کی دو سال قبل 14 جون 2020 کو پراسرار حالات میں موت ہوگئی تھی۔ وہ اپنے ممبئی کے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ سُشانت نے خود کشی کی ہے۔ لیکن اس کے بعد یہ معاملہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پیچیدہ ہوتا گیا. سوشانت کی موت نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔سوشانت نے بیک اپ ڈانسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اس شو کے دوران ہی بالاجی ٹیلی فلمس کی کاسٹنگ ٹیم نے انھیں سب سے پہلے دیکھا تھا، جس کے بعد ان کے کیریئر کا آغاز ‘کس دیس میں ہے میرا دل’ نامی ایک سیریل سے ہوا تھا.۔سوشانت نے رئیلٹی شوز ذرا نچ کے دکھا 2 اور جھلک دکھلا جا 4 میں بھی شرکت کی اس کے بعد انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا.

  • پولیس کے ساتھ تعاون کررہا ہوں:سدھانتھ کپور

    پولیس کے ساتھ تعاون کررہا ہوں:سدھانتھ کپور

    شکتی کپور کے صاحبزادے سدھانتھ کپور نے کہا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں بینگلور پولیس بہت اچھی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں. انہوں‌نے آج تک مجھ سے جو بھی پوچھ گچھ کی ہے میں نے انکو بتایا ہے .سدھانتھ کپور جن کو اب ضمانت پر رہائی مل چکی ہے ممبئی اپنے گھر جاتے ہوئے سدھانتھ نے اپنی ایک سیلفی پرستاروں کے ساتھ شئیر کی اس سیلفی میں سدھانتھ کو ان کے دوست کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے دونوں نے کورونا سے بچنے کےلئے چہرے پر ماسک پہن رکھے ہیں.

    یاد رہے کہ سدھانتھ کپور باراں جون کو بینگلور میں‌ ہونے والی ایک پارٹی سے گرفتار ہوئے تھے ان کے ساتھ وہاں پینتیس اور لوگ تھے جن کو پولیس نے حراست میں لیا تھا.پولیس نے ان سب کو ڈرگز کے استعمال کے شبے میں گرفتار کیا تھا بعد اذاں جب پولیس نے ٹیسٹ کروائے تو کافی لوگوں کی رپورٹس پازیٹیو آئیں . اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد شکتی کپور نے کہا تھا کہ میں اپنے بیٹے کو بہت اچھی طرح‌ جانتا ہوں جو بھی خبریں چل رہی ہیں بالکل جھوٹ ہیں ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ سدھانتھ کپور کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں. تحقیقات ہورہی ہیں سدھانتھ کپور پولیس کے ساتھ تعاون بھی کررہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کیس کے آخر میں کیا فیصلہ آتا ہے .

  • پروگرام کافی ود کرن میں رنبیر کپور کیوں نہیں جانا چاہتے؟

    پروگرام کافی ود کرن میں رنبیر کپور کیوں نہیں جانا چاہتے؟

    رشی کپور اور نیتو سنگھ کے بیٹے رنبیر کپور جو اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ماضی میں کافی زیادہ چرچا میں رہے. انہوں‌ نے فلم میکر کرن جوہر کے پروگرام ” کافی ود کرن” میں جانے سے صاف منع کر دیا اور کرن جو ہر کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ میں اس پروگرام میں شرکت نہیں‌کر سکتا.
    رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور نے ان کے پروگرام میں آنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں‌ آپ سے بہت محبت کرتا ہوں آپ کے گھر آ کر میں آپ کے ساتھ بیٹھ کر چائے پی لوں گا گپ شپ کر لوں گا لیکن پروگرام میں نہیں آسکتا کیونکہ اس پروگرام میں آنے کے بعد مجھے کئی سالوں تک بہت سے سوالوں کا جواب دینا پڑے گا لہذا اس پروگرام میں شرکت کرنے کی قیمت بہت بڑی ہے جس کو میں ادا نہیں‌کر سکتا.کرن جوہر نے رنبیر کپور کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ ” پلیز مجھے اپنے شو پہ مت بلائو” .کرن جوہر نے مزید یہ بھی کہا کہ رنبیر کپور بہت زیادہ پریشان ہو جاتا ہے جب اسے اس شو میں آنے کے لئے کہا جائے.
    کرن جوہر نے یہ بھی کہا کہ کافی ود کرن میں‌ جو سوالات کئے جاتے ہیں ان کو زیادہ سیریس نہیں لیا جانا چاہیے.
    یاد رہے کہ کافی ود کرن میں کرن جوہر بہت سے فنکاروں‌کو انٹرویو کر چکے ہیں اور بعض اوقات ایسے سوال پوچھتے ہیں کہ جو اگلے دن ٹاک آف دا ٹائون ہوتے ہیں.

  • اداکار جنید خان نے بنالیا اپنا پروڈکشن ہائوس

    اداکار جنید خان نے بنالیا اپنا پروڈکشن ہائوس

    ملٹی ٹیلینٹڈ فنکار جنید خان نے ”جیم” کے نام سے اپنا پروڈکشن ہائوس بنا لیا ہے جنید خان نے اپنے پرستاروں سے یہ خبر انسٹاگرام پر پوسٹ کے زریعے شئیر کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جیم صرف ان کے نام کا پہلا حرف نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ لفظ خود سے ہی بہت گہرے معنی رکھتا ہے ۔جنید خان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں پروڈکشن ہائوس کی بنیاد رکھ کر بہت زیادہ خوش ہوں اس سفر کا آغاز میں‌ نے آج سے بیس برس قبل کیا تھا.
    جیم کے بینر تلے اب تک ہم دو گانے ریلیز کر چکے ہیں.جنید نے مزید کہا کہ جیم ایک ایسی کمیونٹی ہے جو فن اور تخلیق ،اظہار اور اصلاح کے فروغ کے لئے ہے.

    یاد رہے کہ جیند خان نے بطور گلوکار اپنا کیرئیر شروع کیا لیکن پھر انہیں اداکاری کی آفرز بھی آئیں جس کے بعد انہوں نے اداکاری کی اور اب تک ان کے جتنے بھی ڈرامے آچکے ہیں شائقین نے ان کو بہت زیادہ پسند کیا ہے ان کی آن سکرین جوڑی حرا مانی کے ساتھ بہت زیاد سراہی جاتی ہے.جنید خاموش طبع ہیں اور صرف اپنے کام سے کام رکھتے ہیں‌جیند نے سجنیدہ کردار زیادہ کئے ہیں کامیڈی کردار میں ان کو اب تک نہ ہونے کے برابر ہی دیکھا گیا ہے .جنید خان پشاور زلمی کے لئے بھی اینتھم گا چکے ہیں ان کا یہ انتھم خاصا مقبول ہوا تھا. جنید نے بڑی سکرین پر بھی قسمت آزمائی تھی ”کہے دل جدھر” فلم میں منشا پاشا کے ساتھ کام کیا .