Baaghi TV

Category: شوبز

  • نیہا کھکر عاطف اسلم کی دیوانی نکلیں

    نیہا کھکر عاطف اسلم کی دیوانی نکلیں

    بھارتی گلوکارہ نیہا کھکر کہتی ہیں کہ وہ عاطف اسلم کی گائیکی دیوانی ہیں اور ان کی گائیکی کو بے حد پسند کرتی ہیں ۔پاکستان میں جو گائیکی کے حوالے سے ٹیلنٹ ہے اسکا کوئی جوڑ نہیں ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔نیہا آج کل دبئی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز 22 کے سلسلے میں موجود ہیں ۔ اس تقریب میں کسی صحافی نے جب ان سے سوال کیا تو انہوں نے کھل کر پاکستانی گلوکاروں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ عاطف اسلم کی گائیکی کی مداح ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میرے بھی مداح پاکستان میں موجود ہیں میں ان کی قدر کرتی ہوں اور شکرگزار ہوں کہ وہ مجھے اور میری گائیکی کو پسند کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ نیہا کھکھر اکثر پاکستانی گلوکاروںکی نہ صرف تعریف کرتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ وہ ان کے گانے بھی گاتی ہیں، ماضی قریب میں نیہا کھکر نے اپنے شوہر کیساتھ کسی تقریب میں شرکت کی اور اور وہاں انہوں نے مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا مشہورگانا ‘باری’ گنگنایا جس کو محفل میں موجود شائقین نے خوب سراہا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وڈیو بھی موجود ہے ۔”باری“ گانا نے مقبولیت کے ریکارڈز قائم کئے تھے اس گانے کو بلال سعید نے خود لکھا تھا اور گانے کی کمپوزنگ اور ڈائریکشن بھی خود کی تھی۔ بھارت میں پاکستانی گانوں کو ہمیشہ سے ہی بہت پسند کیا جا تا ہے حال ہی میں علی سیٹھی کے گیت کو وہاں کے نامور گلوکار گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی جھلک منظر عام  پر

    دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی جھلک منظر عام پر

    صدیوں کے فنکار کہلائے جانے والے یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی کاپی کی جھلک منظر عام پر آگئی ہے. دلیپ کمار کے مینجر فیصل فاروقی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک وڈیو کلپ چئیر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کے ہاتھ میں دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب موجود ہے . دلیپ کمار کے مینجر نے باقاعدہ ایک ٹویٹ بھی کی اور کہا کہ لیجنڈ اداکار پر لکھی گئی کتاب کی یہ پہلی کاپی ہے جو کہ ان کی برسی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی.
    یاد رہے کہ گزشتہ برس سات جولائی کو دلیپ کمار طویل علالت کے بعد اللہ کو پیار ہو گئے تھے ان کی موت کا صدمہ انکی اہلیہ سائرہ بانو کو اس قدر ہوا کہ جب انہیں ڈاکٹروں کی طرف سے بتایا گیا کہ دلیپ کمار کا انتقال ہو گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ

    ” خدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی، دلیپ صاحب کے بغیرمیں خود کو کسی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل بھی نہیں سمجھتی، سب دعا کیجیے۔” اداکار دھرمیندر نے کہا تھا کہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کو بیماری کے دوران بچوں کی طرح سنبھالا.
    یاد رہے کہ دلیپ کمار کا پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں آبائی مکان آج بھی محفوظ ہے اور اسے اب حکومت نے تاریخی ورثہ قرار دے دیا ہے۔شہنشاہ جذبات کہلانے والے دلیپ کمارے نے لازوال کردار نبھائے اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی فلم بینوں کی دلوں میں‌زندہ ہیں.

  • ندا یاسر نے مردوں کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ بتا دی

    ندا یاسر نے مردوں کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ بتا دی

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر جنہیں‌عوامی سطح پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان کو آج کل شدید تنقید کا سامنا ہے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں‌ ندا یاسر سے ان کے ایک مداح نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتا ہوں تو انہوں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ میں مردوں کے ساتھ تصویریں نہیں‌ بنواتی ان کے اس رد عمل پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان پر کافی لے دے ہوئی. یہاں تک کہ ندا یاسر کو کلئیر کرنا پڑا کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا . انہوں‌ نے کہا کہ مردوں کے ساتھ تصویرنہ بنوانے کی وجہ یہ ہے کہ مرد حضرات تصویر بنا لیتے ہیں لیکن بعد میں‌ تصویریں سوشل میڈیا پر

    لگا کر لکھتے ہیں کہ ملئیے میری دوست سے تو مجھے ایسے کپیشن اچھے نہیں‌ لگتے. اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ مردوں کے ساتھ تصویر نہ بنائوں میں اب بھی کہتی ہوں‌ کہ خواتین اورعورتوں کے ساتھ تصویریں بنوا لوں گی لیکن مردوں کے ساتھ تصویر نہیں بنائوں گی.
    یاد رہے کہ ندا یاسر نہ صرف اداکاری کرتی ہیں بلکہ شوز کی میزبانی کے ساتھ فلمیں بھی بناتی ہیں ان کی ہوم پروڈکشن فلم چکر حال ہی میں عید الفطر پر ریلیز ہوئی ندا کہتی ہیں کہ مصروفیت کی وجہ سے وہ اداکاری کم کررہی ہیں اور اب جب بھی اداکاری کا کوئی پراجیکٹ کریں گے وہ یاسر نواز کا ہی ہو گا.

  • کے کے کی  آخری رسومات،میوزک انڈسٹری کے لیجنڈز کی شرکت

    کے کے کی آخری رسومات،میوزک انڈسٹری کے لیجنڈز کی شرکت

    گلوکار کے کے کی آخری رسومات آج ادا کی جا رہی ہیں، ان کی آخری رسومات میں بھارتی میوزک انڈسٹری کے بڑے ناموں نے شرکت کی جنہوں نے شرکت کی ان میں کبیر خان، ریکھا بھرواج ہمیش کوہلی ، جاوید اختر،شنکر مہادیون، الکا یاگنک، وشال بھردواج ، ارمان ملک ، شریا گھوشال ،سلیم سلیمان ، ابھیجیت، ہری ہرن، سدھیش بھونسلے، جاوید علی کے نام قابل ذکر ہیں. کے کے کو کلکتہ پولیس کی طرف گن سیلیوٹ بھی دیا گیا. دوسری طرف گلوکار کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے رپورٹ میں ایسا کچھ سامنے نہیں آیا جس سے یہ کہا جائے کہ کے کے کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کے علاوہ بھی ہے. کے کے کی موت پر پورا بالی وڈ غم میں ڈوبا ہوا ہے خصوصی طور پر میوزک انڈسٹری کے لوگ تو بہت ہی افسردہ ہیں. کے کے کی بیٹی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھ کر لگایا کہ میں آُپ کو ہمیشہ یاد کروں گی اور ہمیشہ آُپ سے پیار کروں گی.

    یاد رہے اکتیس مئی کو کے کے کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے دوران گر پڑے تھے ان کو فوری ہسپتال لیجایا گیا تو انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ان کو دل کا دور پڑا ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ہے. کے کے کو ایک منجھا ہوا گلوکار کہا جاتا ہے ان کا گایا ہوا ہر گانا زبان زد عام ہوا. خصوصی طور پر ہم دل دے چکے صنم کا گانا ‘تڑپ تڑپ کے اس دل سے آپ نکلتی رہی’ اپنے دور میں بہت مشہورہوا تھا سی طرح سے ‘زندگی دو پل کی، تو نے ماری اینٹریاں ، خدا جانے، دل عبادت کر رہا ہے دھڑکنیں میری سن، آنکھوں میں تیری، زرا سی دل میں دے جگہ،کیا مجھے پیار ہے، سچ کہہ رہا ہے دیوانہ ،دس بہانے کر کے لے گئی دل مقبول ہوئے.

  • سلمان خان انٹرنیشنل انڈین فلم  اکیڈمی ایوارڈ‌ ہوسٹ کرنے دبئی پہنچ  گئے

    سلمان خان انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ‌ ہوسٹ کرنے دبئی پہنچ گئے

    اداکار سلمان خان جو کئی برسوں سے بگ باس کی بھی میزبانی کررہے ہیں وہ اب 22 ویں انٹرنیشنل انڈٰین فلم اکیڈًمی ایوارڈ‌ کی میزبانی کرنے کے لئے دبئی پہنچ گئے ہیں. رپورٹس کے مطابق 22 ویں انٹرنیشنل انڈٰین فلم اکیڈًمی ایوارڈ‌ میں شرکت کے لئے اننیا پانڈے ،ٹائیگر شروف، نورے فتح نے ابھی دبئی پہنچنا ہے. رپورٹس کے مطابق ان ایوارڈ کی میزبانی سلمان خان کے ساتھ منیش پال اور رتیش دیش مکھ بھی کریں گے.ایوارڈ کی اس تقریب میں کچھ دلچپسپ ڈانس پرفارمنسز بھی ہوں گی اور جو پرفارم کریں گے ان میں‌شاہد کپور ، اننیا پانڈے ،ٹائیگر شروف ، کارتک آریان اور نورے فتح کے نام قابل ذکر ہیں. ابھیشیک بچن بھی اس ایوارڈ تقریب مین‌اپنی اہلیہ ایشوریا رائے کے ہمراہ دبئی جائیں گے کہا جا رہا ہے کہ شاید ابھیشیک بچن بھی سٹیج پر کوئی پرفارمنس دیں گے.

    22 ویں انٹرنیشنل انڈٰین فلم اکیڈًمی ایوارڈ‌ میں‌ بطور مہمان متھن چکرورتی، بونی کپور، مادھوری ڈکشٹ، لارا دتا ، تمنا بھاٹیا، نرگس فخری، بوبی دیول ،اروشی روٹیلا، ارجن رامپال اور ثانیہ ملہوترا و دیگر شرکت کریں گے. 22 ویں انٹرنیشنل انڈٰین فلم اکیڈًمی ایوارڈ‌ پہلے رواں برس ہی مئی میں‌ ہونے تھے لیکن یو اے ای کے شیخ خلیفہ بن زیاد النہان کی اچانک موت کی وجہ سے ایوارڈز کی تاریخ آگے کر دی گئی اب یہ ایوارڈ چار جون کو دبئی میں ہی منعقد ہو رہے ہیں.
    سلمان خان جو کہ میزبانی کے بادشاہ ہیں 22 ویں انٹرنیشنل انڈٰین فلم اکیڈًمی ایوارڈ‌ کے میزبانی کرکے یقینا اس ایونٹ کو بھی یادگار بنائیں گے.

  • بھول بھلیاں ٹو اس سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی

    بھول بھلیاں ٹو اس سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی

    ‘بھول بھلیاں ٹو’ جو کہ 26 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنی اس فلم نے دس دن میں ہی ریکارڈ توڑ بزنس کر لیا ہے رپورٹس کے مطابق اب تک یہ فلم ایک سو تیتیس کروڑ کما چکی ہے اس طرح سے یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی وڈ کی ابھی تک کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے. بھول بھلیاں ٹو نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی کی فلم کو بھی بزنس کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا ہے.گنگو بائی بھول بھلیاں ٹو کی ریلیز سے قبل تیزی سے بزنس کررہی تھی. اس سال کی ابھی تک کی سب سے زیادہ بزنس کرکے نمبر ون کی پوزیشن پر رہنے والی فلم دا کشمیر فائلز ہے رپورٹس کے مطابق دا کشمیر فائلز ابھی تک پانچ سو کروڑ کما چکی ہے.

    یاد رہے کہ بھول بھلیاں ٹو میں کارتک آریان ،کائرہ ایڈوانی ، تبو، راجپلا یادیو، انگت بیدی ، پاریش راول ، سنجے مشرا و دیگر شامل ہیں. فلم کی کہانی آکاش کوشک نے لکھی ہے جبکہ ڈائریکشن انیس بزمی نے کی ہے.کہا جا رہا ہے کہ کارتک آریان نے فلم کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے وہ پہلے ایک فلم کا پندراں سے بیس کروڑ لے رہے تھے لیکن فلم کے ہٹ ہوتے ہی انہوں نے اپنے معاوضے کو پینتیس سے چالیس کروڑ کر دیا ہے جبکہ کارتک نے ایسی خبروں‌ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے بنیاد باتیں ہیں بلکہ انہوں نے ان خبروں کے جواب میں یہ الفاظ ادا کئے ‘ پرموشن ہوا ہے لائف یمں‌انکریمنٹ نہیں .

  • سرمد کے ساتھ کام کرنے کو کوئی فیورٹیزم کہتا ہے تو  کہتا رہے:ثانیہ سعید

    سرمد کے ساتھ کام کرنے کو کوئی فیورٹیزم کہتا ہے تو کہتا رہے:ثانیہ سعید

    بہت ہی باصلاحیت داکارہ ثانیہ سعید جنہوں نے کملی میں اندھی کا کردار ادا کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ جب یہ سکرپٹ میرے پاس آیا تو میں نے فورا ہاں کی۔ایسے سکرپٹس تو کبھی کبھی ملتے ہیں اور ان کو پڑھ کر جو پہلی سوچ آتی ہے وہ یہ ہے کہ پتہ نہیں ہم کر پائیں گے یا نہیں یعنی ایسے سکرپٹ اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ آرٹسٹ کو شک میں ڈال دیتے ہیں کہ پتہ نہیں ہم کر سکیں گے یا نہیں۔ کملی میں جواندھی کا کردار کیا اس کے پیچھے کیا مشکلات تھیں وہ میری اپنی ہیں اس لئے پرستاروں کے ساتھ شئیر نہیں کروں گی وہ میرے کردار کو دیکھیں پسند کریں میرے لئے یہی سب سے بڑی بات ہے ۔کوئی بھی کردار نبھانا اتنا آسان نہیں ہوتا بہت ساری مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

    میرے ساتھ جتنے بھی فنکاروں نے کام کیا وہ بہت ہی ذہین ہیں وہ جس طرح کام کرتے ہیں کیا ہی تعریف کی جائے۔ کوئی بھی اکیلا فنکار یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس کی وجہ سے فلم یا ڈرامہ ہٹ ہوا، ٹیم ورک سے ہی کسی بھی پراجیکٹ کو کامیابی ملتی ہے جب ساری ٹیم اکٹھی ہو کر دل لگا کر کام کرتی ہے تو نتائج اچھے ہی برآمد ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ سعید نے کہا کہ کملی فلم دیکھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس فلم کو کرنے کے لئے انکار کیا ہی نہیں جا سکتا تھا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ سرمد کے ہر دوسرے پراجیکٹ میں آپ کام کرتی ہیں کیا یہ فیورٹیزم ہے تو مسکرا کر بولیں ایسا ہی سمجھ لیں.

  • آج کے ڈائریکٹرز کے لئے انجمن نے کہہ دی حیران کن بات

    آج کے ڈائریکٹرز کے لئے انجمن نے کہہ دی حیران کن بات

    ماضی کی پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکارہ انجمن جو فلم کملی کے پریمئیر پر موجود تھیں انہوں نے میڈیا کے سوالوں‌ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو فلمیں بنتی تھیں ان کے سکرپٹ آرٹسٹوں کے لئے لکھے جاتے تھے لیکن اب مکمل طور پر الٹ ہے اب تو پہلے سکرپٹ لکھے جاتے ہیں اور آرٹسٹوں کا انتخاب بعد میں‌ کیا جاتا ہے میں تو کہوں گی کہ آج کا ڈائریکٹر ہی اصل ہیرو ہے. پہلے بہت سارا پریشرآرٹسٹوں پر ہوتا تھا اب سارا پریشر ڈائریکٹر پر ہوتا ہے.ہم نے بہت محنت سے نام بنایا ہے اس لئے مزید اگر کام کریں گے تو چوائس کے ساتھ کریں گے ایسا کام ہو جو ہماری بنی بنائی پہچان کو چار چاند لگائے. انجمن سے جب سوال ہوا کہ کیا آپ فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں تو انہوں‌نے کہا کہ ہم کام ہی کر لیں تو بڑی بات ہے.

    انجمن نے کہا کہ نئی فلمیں جو بن رہی ہیں میں ان کو سپورٹ کرتی ہوں ہر کوئی اپنی جگہ اچھی کوشش کررہا ہے . میں دیکھ رہی ہوں‌ کہ نوجوان نسل کے ڈائریکٹرز میں کافی ٹیلنٹ ہے اور ہر کوئی جدید تقاضوں کو سمجھتے ہوئے کام کر رہا ہے. حال ہی میں جو فلم تیرے باجرے دی راکھی بنی ایسی فلمیں بننی چاہیں ، سید نور پنجابی سنیما کے لئے کوشاں ہیں اسی طرح‌ سے مسعود بٹ و دیگر بھی کوشش کررہے ہیں ہمارے حصے میں جو کام آئیگا ہم کرکے یقینا حصہ ڈالیں گے. انجمن نے مزید کہا کہ کام چھوڑے ہوئے کافی سال بیت گئے ہیں لیکن لوگ آج بھی بہت محبت دیتے ہیں جس کے لئے میں‌ ان کی دل سے مشکور ہوں .

  • سٹیج کی رونقیں کب بحال ہوں گی کے افتخار ٹھاکر نے کر دیا بڑا دعوی

    سٹیج کی رونقیں کب بحال ہوں گی کے افتخار ٹھاکر نے کر دیا بڑا دعوی

    سٹیج کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر کہتے ہیں کہ دو سال کے اندر اندر سٹیج کی حالت بہتر ہو جایگی اور فیملیاں بالکل پہلے کی طرح اسکا رخ کریں گی. اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سٹیج فحش رقص سے نہیں چل سکتا میں یہ بات مانتا ہوں اور اس طرح کے ڈانس بالکل غیر ضروری ہیں. سٹیج کی تباہی اس وقت ہوئی جب یہاں انویسٹر گھسا جہاں بھی انویسٹر گھسے گا اسکا حال یہ ہو گا جو سٹیج کا ہوا. اچھا کونٹینٹ ہی سٹیج کو بچا سکتا ہے جو لوگ اچھا کونٹینٹ بنائیں گے وہ تو بچ جائیں گے اور اسی انڈسٹری میں رہیں گے باقیوں کو یقینا گھر جانا پڑے گا .اگر اچھا کونٹینٹ سٹیج پر لایا جائے تو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ دو برس میں سٹیج کی حالت نہ صرف بدل جائیگی بلکہ فیملیاں اسکا رخ بھی کرنے لگیں گی.

    افتخار ٹھاکر نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ آج کل جو فلمیں بن رہی ہیں ٹیکلنکل اعتبار سے بہت زبردست ہیں مجھے بہت امید ہے کہ ہماری فلم کا ستارہ ایک بار پھر چمکے گا. اس وقت ہر کوئی اچھی کوشش کر رہا ہے بس فلم کو فلم سمجھنا چاہیے ، لاہور یا کراچی کی نہیں بلکہ پاکستان فلم انڈسٹری کی فلم کہلائی جانی چاہیے، میں تو یہی کہوں گا کہ سب مل کر کام کریں. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سٹیج پر کامیڈینز کی واپسی جو ہوئی ہے اس کا سہرا میں سہیل احمد کے سر رکھتا ہوں.

  • اداکار ننھا کو دنیا چھوڑے  36 برس بیت گئے

    اداکار ننھا کو دنیا چھوڑے 36 برس بیت گئے

    رفیع خاورعرف ننھا کو دنیا چھوڑے چھتیس سال بیت گئے ہیں لیکن وہ آج بھی اپنے پرستاروں میں زندہ ہیں ان کے ڈرامے اور فلموں سے آج بھی لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔ ننھا بینک ملازم تھے لیکن شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش رکھتے تھے ان کے پاس بینک میں ریڈیو کے کچھ لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا تھا ننھا نے ان سے مراسم بڑھائے یوں ان کا خود کا بھی ریڈیو میں آنا جانا شروع ہوگیا پھر ایک وقت آگیا کہ ان کو ریڈیو پر کام ملا اور یوں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا۔ ریڈیو سے ٹی وی کی طرف گئے اور جاتے ہی کمال احمد رضوی کے ڈرامے الف ن میں ن کا کردار نبھایا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا ننھا شوبز انڈسٹری میں نوٹس کئے جانے لگے اس کے بعد فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا یہاں بھی انہوں نے اپنا رنگ جما لیا اور پہلی فلم وطن کے سپاہی ریلیز ہوئی اس کے بعد سنگدل ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ اداکار رنگیلا تھے ان دونوں کی جوڑی بے حد پسند کی گئی اس کے بعد ان کی جوڑی علی اعجاز کے ساتھ بہت چلی دونوں بینک میں ملازمت کے دور کے ساتھی تھے۔یہ وہ دور تھا جب ننھا کے نام کا ڈنکہ فلم ٹی وی سٹیج ہر جگہ بج رہا تھا

    ننھا کا نام کامیابی کی ضمانت سمجھا جانے لگا۔ ننھا ٹی وی فلم یا ریڈیو ہر جگہ ہر کسی کی اولین چوائس بن گئے تھے۔ ننھا اس قدر مصروف تھے ان کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا تھا اور ہر دوسرا فلمساز ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔ اسی کی دہائی میں ان کی قسمت کا ستارہ عروج پر تھا ہر سال پندرہ سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوتیں اور تقریبا سپر ہٹ ہوتیں ۔ منور ظریف جو کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے کامیڈین تھے ان کی وفات کے بعد کامیڈی کے میدان میں خلا پیدا ہو گیا جسکو پر تو نہیں کیا جا سکتا تھا لیکن ننھا نے اچھی کوشش ضرور کی۔ان کی مشہور فلموں میں سالہ صاحب ، نوکر ، نوکر تے مالک ، نمک حلال ،ظلم دا بدلہ سوہرا تے جوائی تیری میری اک مرضی و دیگر قابل ذکر ہیں ننھا کیرئیر کے عروج میں نازلی نامی رقاصہ کے عشق میں مبتلا ہو گئے شادی شدہ ننھا نازلی سے عشق کر بیٹھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا نازلی نہ مل سکی ،گھریلو ناچاقیاں کام ملنے میں کمی ننھا ذہنی طور پر پریشان رہنے لگے اور دو جون انیس سو چھیاسی کو اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔