Baaghi TV

Category: شوبز

  • شوہر کی غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کا پہلا فوٹو شوٹ وائرل

    شوہر کی غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کا پہلا فوٹو شوٹ وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی شوہر راج کند را کی نازیبا فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ی کے بعد اپنے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائر ل ہورہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگر ام پراپنے نئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ کو گلابی پھولوں کے پرنٹ والی خوبصورت ساڑھی زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ ان مشکل حالات میں بھی کافی پراعتماد نظر آرہی ہیں۔

    اداکارہ نے یہ ساڑھی اپنے پروگرام ’ ڈانس شو‘ کے لیے زیب تن کی جہاں وہ جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ عورت کے عروج سے زیادہ طاقتور کوئی طاقت نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو کافی پسند کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھااورپولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس سٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی (ممنوعہ) ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا ۔

  • بگ باس کا پہلا ٹیزر جاری،ریکھا کی آواز نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

    بگ باس کا پہلا ٹیزر جاری،ریکھا کی آواز نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

    بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی چینل کلرز نے گزشتہ روز بگ باس کے نئے سیزن کا پرومو جاری کیا جس میں اداکار و میزبان سلمان خان کو دیکھاجاسکتا ہے جب کہ بالی وڈ کی اداکارہ ریکھا کی آواز کو بھی پہلے پرومو کا حصہ بنایا گیا ہے ریکھا پرومو میں اپنی معروف فلم ‘عمراؤ جان’ کا گانا ’یہ کیا جگہ ہے دوستو‘ کے بول دہرا رہی ہیں۔

    پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کسی جنگل میں ہیں اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے نئے سیزن میں تھیم جنگل سے منسلک ہوگی۔

    مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب…

    پرومو منظرِ عام پر آنے کے بعد بہت سے مداح اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ اداکارہ ریکھا کو پروگرام میں شامل کیا جائے تاہم مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی آواز سن کر بے حد خوش ہوئے۔

    فی الحال بگ باس 15 کے آغاز کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ تک بگ باس سیزن 15 کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تیاریاں شروع

  • مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب حیران رہ گئے

    مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب حیران رہ گئے

    پاکستانی اداکارہ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں کی زینت بن جاتی ہیں انہیں خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے وہ آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا بیان دیتی ہیں کہ ان کو میڈیا کی توجہ حاصل ہو –

    ملک میں مینار پاکستان واقعے پر جہاں فنکاروں کے مذمتی پیغامات سامنے آرہے ہیں، وہیں اداکارہ میرا جی نے اس معاملے پر ایسا بیان دیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران پریشان رہ گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا نے مینار پاکستان پرعائشہ اکرم کے واقعہ پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہےجس میں وہ لڑکیوں کو مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب، اخلاق، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔

    واضح رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں مینار پاکستان پر ایک ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کو 400 آدمیوں نے ہراساں کیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پورے ملک میں اس افسوسناک واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ شوبزفنکاروں کی جانب سے بھی اس واقعے کی مذمت کی گئی تھی۔ حکومت اس واقعے پر ایکشن لے چکی ہے۔

    مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون آج جیل میں 40 افراد کو شناخت کریں گی

    اس واقعے کے بعد لاہور ہی میں ایک اور خاتون کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک اوباش نوجوان چنگ چی رکشہ میں سفر کرنے والی لڑکی کو سرعام بوسہ دے کر فرار ہوجاتا ہے۔

  • منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تیاریاں شروع

    منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تیاریاں شروع

    پاکستان شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی :اس ضمن میں احسن محسن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی منگیتر اور اداکارہ و ماڈل منال خان بھی موجود ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن کے ہاتھ میں کچھ ڈائریاں موجود ہیں جن میں وہ کچھ لِسٹ بناتے کافی مصروف نظر آرہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں احسن محسن نے لکھا کہ تیاری ہورہی ہے۔

    اداکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بس! اب آپ دن گِننا شروع کردیں۔

    احسن محسن کی اس پوسٹ پر جہاں منال خان کی بہن ایمن خان نے کمنٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    دوسری جانب منال خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مذکورہ تصویر شئیر کی-

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے رواں سال مئی میں منگنی کی تھی۔

    واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

  • سونو سود کی دنیا بھر سے افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل

    سونو سود کی دنیا بھر سے افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل

    بھارتی اداکار سونو سود نے دنیا بھر سے درخواست کی ہے کہ بے روزگار اور بے گھر ہونے والے افغانیوں کی مدد کی جائے-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار سونو سود نے افغانستان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے حالیہ صورتحال اور بحران سے متاثرہ بے گھر افغانیوں کے لیے آواز بلند کی ہے۔


    اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا دنیا بے گھر ہونے والے ہر افغان خاندان کو روزگار اور اچھی زندگی دے کر افغانستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔


    ایک اور ٹوئٹ میں بالی ووڈ اداکار نے افغانستان میں رہنے والے بھارتی شہریوں کے لیے فکرمندی کا اظہار کیا اور لکھا وہ تمام ہندوستانی جو ساری زندگی افغانستان میں رہے اور اب بے گھر ہیں انہیں ہماری ضرورت ہے-

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت پر اتنا خوف سوار ہے کہ بھارت نے اپنا سفارتخانہ فوری بند کر دیا اور اپنے شہریوں کو واپس بلا لیا بھارت نے اپنے شہریوں کو واپس بلانے کے لئے خصوصی پرواز چلائی ، اسکی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں تا ہم اب کابل پر طالبان کے کنٹرول کو ایک ہفتہ ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے قریب 100 سے زائد بھارتیوں کو اغواء کیا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کابل سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے کہ انہیں طالبان نے اغوا کر لیا، بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ تو کر رہا ہے لیکن ابھی تک بھارتی حکام نے اس امر کی تصدیق نہیں کی، دوسری جانب طالبنا کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی کو اغوا نہیں کیا گیا-

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ 85 بھارتی شہریوں کو لے کر کابل سے پرواز کر چکا ہے، طیارہ فیول بھروانے کے لئے تاجکستان میں اترا تھا، گزشتہ منگل کو 120 بھارتی شہریوں کو کابل سے بھارت پہنچایا گیا تھا اب ایک اندازے کے مطابق 450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لئے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کیجانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں-

  • شاہ رخ خان کی بیٹی سہاناخان فلموں میں  جلوے دکھانے کے لئے تیا ر

    شاہ رخ خان کی بیٹی سہاناخان فلموں میں جلوے دکھانے کے لئے تیا ر

    بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہاناخان فلموں میں جلوے دکھانے کے لئے تیا رہیں-

    باغی ٹی وی : شاہ رخ خان متعدد انٹرویوز میں بتاچکے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا خان کو اداکاری کا بے حد شوق ہے اور وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں تاہم اب معروف ہدایت کارہ زویا اختر اپنے نئے پراجیکٹ میں سہانا کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے جارہی ہیں جو کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کارہ زویا اختر ان دنوں اپنی نئی آنے والی عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ ناول آرچی سے ماخوذ فلم پر کام کررہی ہیں، ناول کی کہانی ایک نوعمر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں زویا اختر سہانا کو مرکزی کردار کی حیثیت میں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں۔

    دنیا میں موجود ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل 6 خواتین

    زویا اختر کی فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ شاہ رخ خان نے ابھی اسکرپٹ کے لیے ہاں کرنی ہے، اگر یہ فلم سہانا خان کو مل جاتی ہے تو یہ ان کا شوبز کی دنیا میں باقاعدہ پہلا قدم ہوگا۔

    واضح رہے کہ سہانا خان اس سے قبل شارٹ فلمز میں جلوہ گرہوچکی ہیں-

    شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ پر کروڑوں روپے فراڈ کے مقدمات درج

  • عرشی خان افغانستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں کے لئے پریشان

    عرشی خان افغانستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں کے لئے پریشان

    بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرشی خان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں مقیم اپنے دوستوں اور رشتے داروں کیلئے سخت پریشان ہیں۔

    باغی ٹی وی : افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد اداکارہ عرشی خان نے ایک انٹرویو میں اپنی پریشانی اور افغانستان کے موجودہ حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا-

    انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک افغان پٹھان خاتون ہوں، افغانستان میں پیدا ہوئی، بعدازاں اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے بھارت آگئی، اب طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغان خواتین شہریوں کے لیے بہت پریشان ہوں۔

    عرشی خان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں اور ملک کی حالت دیکھ کر حقیقتاً تکلیف ہوئی، یہاں تک کہ کھانا بھی صحیح طریقے سے نہیں کھا پا رہی ہوں میں اور میرے گھر والے افغانستان کے لیے دُعا کررہے ہیں کہ خدا جلد از جلد ان کی مدد کرے، ہم بے بس ہیں، دعاؤں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’میرے رشتہ دار اور دوست اب بھی افغانستان میں موجود ہیں، یہ بہت بُرا وقت ہے کیونکہ ہم بےبس ہیں اور اُن کے لیے کچھ نہیں کرسکتے ہیں-

  • فضا علی نے طلاق کا سبب بننے والی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

    فضا علی نے طلاق کا سبب بننے والی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل فضا علی نے اپنی طلاق کے بارے میں خاموشی توڑ دی-

    بغی ٹی وی : حال ہی میں جگن کاظم کے مارننگ شو میں فضا علی نے شرکت کی کسی شو پر لائیو پہلی بار اپنی طلاق اور طلاق کا سبب بنے والی وجوہات کے بارے میں کُھل کر بات کی فضا علی کی 2007 ء میں فواد فاروق سے شادی ہوئی تھی اور اِن کی ایک بیٹی بھی ہے۔

    فضا علی نے کہ وہ اپنے سابق شوہر فواد فاروق سے شادی سے قبل کراچی میں رہائش پذیر تھیں، اُن کے شوہر ایک کاروباری شخصیت تھے اسی لیے وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہی لاہور آئی تھیں۔

    فضا علی کا کہنا تھا کہ سابق شوہر فواد سے اُن کا کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا، نہ ہی ان کے شوہر نے کبھی انہیں گالی دی اور نہ ہی اُن پر ہاتھ اٹھایا لیکن اُن کے شوہر ایک سماجی شخصیت ہیں، اُن کے شوہر کو پارٹیوں میں شرکت کا شوق تھا لیکن جس فیملی سے وہ تعلق رکھتی ہیں وہاں یہ سب پسند نہیں کیا جاتا تھا۔

    میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے آپ لوگوں کا نہیں، فضا علی شادی کی خبروں…

    فضا علی نے بتایا کہ فواد کو سوشلائزنگ کا بہت شوق تھا اور اُن کے شوہر کی خواہش تھی کہ وہ بھی سوشل ہو جائیں اور حلقہ احباب میں اُن کی یعنی فضا علی کی باتیں ہوں –

    فضا علی کے مطابق اُن کے شوہر کا ماننا تھا کہ وہ جو بھی کام کرتی ہیں وہ سب کچھ کچرا ہے، وہ دو ٹکے کا کام کرتی ہیں اور اُن کے شوہر کے لیے اُن کا سوشل ہونا زیادہ اہم تھا بجائے انڈسٹری میں کام کرنے کے۔

    فضا علی نے بتایا کہ ہماری زندگی میں کچھ ایسے ذاتی مسائل بھی سامنے آئے جس کے بعد اُن کے گھر والوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فواد کے ساتھ نہیں رہیں گی، اس پر کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ کوئی ماحول خراب ہوا تھا-

    فضا علی نے بتایا کہ بیٹی کی خاطر ہم آج بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں وہ فواد کے گھر جاتی ہیں لیکن اگر کوئی مسئلہ ہو جائے تو گھر کے باہر ہی کھڑے بات کر لیتی ہیں اور ساس سسر کو وہ آج بھی امی ابو ہی کہتی ہیں۔

  • شہزاد رائے نے کراچی ایئرپورٹ پرنیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا

    شہزاد رائے نے کراچی ایئرپورٹ پرنیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا

    پاکستانی معروف گلوکاروسماجی کارکن شہزاد رائے نے کراچی ایئرپورٹ پرنیا ٹیلنٹ ڈھونڈ لیا جس کے وہ مداح ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی ائیر پورٹ پر ہیں اور یہ کہتے ہوئے نظرآرہے ہیں کہ وہ جب بھی کراچی ایئرپورٹ جاتے ہیں تو مشتاق صاحب سے گانا ضرورسنتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بار میں نے سوچا گانا سنتے بھی ہیں اورریکارڈ بھی کرتے ہیں۔

    شہزاد رائے نے مشتاق صاحب کا تعارف تونہیں کرایا تاہم وہ کام کرنے والے ملازم معلوم ہوتے ہیں-

    تاہم شہزاد رائے نے کیپشن میں بتایا کہ کراچی ائیر پورٹ پر ٹیلنٹ-گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو اور مشتاق صاحب کی گائیکی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    شہزاد رائے نے احسن خان کے شو میں مداحوں کو اپنے فٹ رہنے کا رازبتایا تھا شوبز میں اداکارہ ماہ نور بلوچ اور شیزادر رائے کی فٹنس کے ساب دیوسنے ہیں دونوں سے متعلق مداح کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی عمررک سی گئی ہے-

    احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں جب شہزاد رائے سے یہ سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایک تومیں بچپن سے ہی گا رہا ہوں دوسرا انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے عمرکے معاملے پرسپریم کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔

    اداکارنے اپنے فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ جواں دکھنے کی کوئی اوروجہ نہیں بس یہ ہی کہ وہ بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں ڈائٹ کے خیال سے زیادہ وہ ورزش پر بہت دھیان دیتے ہیں تاکہ وہ شیپ میں رہیں۔

  • "ماہ میر ” کے بعد فہد مصطفی نے ایمان علی کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟

    "ماہ میر ” کے بعد فہد مصطفی نے ایمان علی کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟

    معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے نامور اداکارہ و ماڈل ایمان علی کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا-

    باغی ٹی وی : معروف مشہور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اب تک نہ صرف متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، بلکہ فہد مصطفیٰ لالی ووڈ پر بھی چھائے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹی وی شو، پروڈیوسر اور ہدایت کاری کے بھی فرائض بھی انجام دے چکے ہیں تاہم انہیں زیادہ شہرت گیم شو "جیتو پاکستان” سے ملی-

    عائشہ عمر اور یاسر حسین 100 بچوں کے قاتل کی زندگی پربننے والی فلم میں نظر آئیں گے

    اداکار فہد مصطفی نے سن 2016 میں انجم شہزاد کی فلم ’ماہ میر‘ میں اداکارہ ایمان علی کے ساتھ کام کیا تھا فلم کو لالی ووڈ میں کافی پسند کیا تھا تاہم اس فلم کی کامیابی کے بعد ایک انٹرویو میں جب فہد مصطفیٰ سے پوچھا گیا کہ اداکارہ ایمان علی کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا تو اداکار کے جواب نے سب کو حیران کردیا تھا۔

    فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ایمان علی زبردست اداکارہ ہیں تاہم میں نے انہیں فلم کے سیٹ پر ہی کہہ دیا تھا کہ میں تمہارے ساتھ آئندہ کام نہیں کروں گا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ بحیثیت ایک شخصیت ایمان علی سے محبت ضرور ہے لیکن ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔

    میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے آپ لوگوں کا نہیں، فضا علی شادی کی خبروں…