Baaghi TV

Category: شوبز

  • کمال آر خان کو  پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنا مہنگا پڑگیا

    کمال آر خان کو پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنا مہنگا پڑگیا

    بالی ووڈ اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال آر خان عرف کے آر کے کو اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر چند ٹوئٹس کیں جن میں سے ایک اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کی طلاق سے متعلق تھی۔


    اپنے ٹوئٹ میں کے آر کے نے جوڑی کے رشتے کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا نک جونس آنے والے دس سالوں میں پریانکا چوپڑا کو طلاق دے دیں گے۔

    کے آر کے کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کے آر کے اب کچھ زیادہ ہی بول رہے ہیں انہیں لوگوں کی ذاتی زندگی کے متعلق تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔


    https://twitter.com/mayurthumma1/status/1413939274194374657?s=20
    ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا آپ اداکار بن نہیں پائے، تنقید نگار بننے کی کوشش کرتے کرتے اب نجومی بننا چاہتے ہیں جو کہ ناممکن ہے۔آپ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرکے حد پار کررہے ہیں۔
    https://twitter.com/purvi_sr/status/1413857844546347010?s=20


    ادیتیہ نا می صارف مے کمال آر خان کے ہی سٹائل میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی زندگی سے متعلق غیر منقول پیش گوئوں کے لئے ، آئندہ ایک سال میں کے آر کے کو عوامی طور پر پیٹا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کی ریلیز کے بعد کے آر کے نے نہ صرف ان کی فلم کا جائزہ لیا تھا بلکہ سلمان خان کی ذات اور ان کے برانڈ بینگ ہیومن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سلمان خان نے کے آر کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا تھا اور عدالت نے کے آ ر کے کو سلمان خان کے خلاف کچھ بھی بولنے سے منع کیا تھا-

  • عظیم شاعر اور فلمی نغمہ نگار قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

    عظیم شاعر اور فلمی نغمہ نگار قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

    عظیم شاعر قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی : قتیل شفائی 24 دسمبر1919ء کو خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام اورنگزیب خان تھا۔ ادبی تخلص قتیل کے ساتھ اپنے استاد شفاء کے نام کی مناسبت سے شفائی لگایا۔ اپنے فنی سفر کا آغاز پاکستان کی پہلی فلم ’تیری یاد‘ کی شاعری سے کیا۔

    قتیل شفائی نے فلم نوکر، انتظار اور عشق لیلیٰ جیسی شہرہ آفاق فلموں کے گیت لکھے جو پاکستان کے علاوہ بھارت میں آج بھی گونجتے ہیں قتیل شفائی نے 201 فلموں میں 900 سے زائد گیت تحریر کیے۔

    قتیل شفائی پاکستان کے پہلے فلمی نغمہ نگار تھے جنہیں بھارتی فلموں کے لیے نغمہ نگاری کا اعزاز بھی حاصل ہوا فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور نقوش ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا قتیل شفائی 11 جولائی 2001ء میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے تھے –

  • نور بخاری کا مداحوں کو ڈپریشن سے نکلنے کے لئے اہم مشورہ

    نور بخاری کا مداحوں کو ڈپریشن سے نکلنے کے لئے اہم مشورہ

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیربا د کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ڈپریشن سے نکلنے کے لیے مداحوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلاتکے مطابق گزشتہ روز نور بخاری نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے اور ساتھ ہی کچھ مداحوں نے معمالات زندگی سے متعلق ت نور سے مشورے بھی مانگے۔

    سیشن کے دوران ایک مداح نے نور بخاری سے سوال کیا کہ ’جب آپ کو ڈپریشن ہوتا ہے تو آپ اُسے کیسے ختم کرتی ہیں؟‘

    مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ مجھے جب بھی ڈپریشن ہوتا ہے میں قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں۔

    نور بخاری نے کہا کہ میں صبح، دوپہر اور شام سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں اور یوں میرا ڈپریشن خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔

  • پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کرلیا

    پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کرلیا

    بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان کی بہن الویرا خان اور دیگر سات افراد کو سمن جاری کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : چندی گڑھ پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔ اس کیس میں سلمان خان، الویرا خان اور سلمان خان کے فلاحی ادارے ’’بینگ ہیومن‘‘ کے دیگر سات افراد کا نام لیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارون گپتا نامی تاجر نے سلمان خان، ان کی بہن الویرا، بینگ ہیومن کے سی ای او سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔

    تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ بینگ ہیومن کے دو ملازموں نے ان سے چندی گڑھ میں "بینگ ہیومن جیولری” فرنچائز کھولنے کے لیے کہا، میں نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔


    تاجر نے کہا بینگ ہیومن کے ملازمین نے بتایا کہ شوروم کھولنے میں سرمایہ کاری کی لاگت 2 کروڑ روپے آئے گی اور انہوں نے یہ کہہ کر بھی مجھ پر دباؤ ڈالا کہ شوروم کے افتتاح کے لیے سلمان خان آئیں گے۔

    تاجرارون گپتا نے الزام لگایا ہے کہ شوروم کھولنے کے بعد انہیں کوئی اسٹاک نہیں ملا۔ بعد ازاں بینگ ہیومن کے ملازمین نے ان کی سلمان خان کے ساتھ ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا تھا جب کہ اداکار سلمان خان نے اس معاملے کو سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم شوروم کھلنے کے ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔

    چندی گڑھ پولیس کے ایس پی کیتن بنسل نے اس کیس کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان سمیت دیگر افراد کو جواب دینے کے لیے 13 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر اس معاملے میں کوئی مجرمانہ سرگرمی پائی جاتی ہے یا کوئی مجرم ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • سونیا حسین پر ملائکہ اروڑا کی کاپی کرنے پرصارفین کی شدید تنقید

    سونیا حسین پر ملائکہ اروڑا کی کاپی کرنے پرصارفین کی شدید تنقید

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کو بھارتی ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں اسٹائل ایوارڈ شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

    یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بناتے رہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

    اسٹائل ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں مغربی لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی رہیں وہیں اداکارہ سونیا حسین کے بھارتی اداکارہ کی نقل کرنے پر انٹرنیٹ صارفین اُن پر خوب ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں-

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سونیا حسین کی اسٹائل ایوارڈ شو کے دوران پہنے گئے لباس کی تصویریں زیر گردش ہیں انٹرنٹ صارفین سونیا حسین کی تصویر کا بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ کولاج بنا کر شیئر کر ہے ہیں۔

    سونیا حسین اور ملائیکہ اروڑا کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ہو بہو ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    انٹر نیٹ صارفین کا سونیا حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں فیشن آئیکون بننا ہے تو ضرور بنیں مگر کسی بھارتی اداکارہ کی نقل کر کے یہ ممکن نہیں ہو سکتا صا رفین نے کہا کہ پاکستانی اداکاراؤں کے پاس اُن کا اپنا کوئی فیشن سینس نہیں ہے، پاکستانی اداکارائیں ہمیشہ بھارتی فیشن کو فالو کرتی ہیں۔

  • پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے ترک اداکار سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کی اہلیہ کا الزام

    پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے ترک اداکار سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کی اہلیہ کا الزام

    ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل کے ہیرو انگین التان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی اہلیہ اردن جبین نے پولیس پر خود کو ہراساں کرنے کاالزام لگایا ہے-

    باغی ٹی وی : کاشف ضمیر کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پولیس مجھے ہراساں کر رہی ہےلاہور ہائی کورٹ میں کاشف ضمیر کی اہلیہ اردن جبین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے کاشف ضمیر کی اہلیہ کی درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو اعتراضات ہٹانے کا حکم دے دیا عدالتِ عالیہ نے درخواست گزار کے وکیل کو ایف آئی آر کی مصدقہ کاپیاں لگانے کا حکم بھی دیا۔

    ارطغرل غازی فراڈ کیس میں گرفتار کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    درخواست گزار اردن جبیں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے جھوٹے مقدمات درج کیئے جا رہے ہیں۔

    ارطغرل غازی سے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    واضح رہے کہ سی آئی اے نے 17 جون کو کاشف ضمیر کو ترک اداکار کی شکایت پر گرفتار کیا تھا جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا غلط استعمال کیا۔

    ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پرمقدمہ درج کر کے ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کیا گیاہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے انجین التان کو پاکستان بلوایا۔یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے انجین التان کو طے کردہ رقم ادا نہیں کی گئی انجین التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا۔

    مقدمہ درج ہونے پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے نشتر کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا جبکہ ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے ایک اور مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا تھا-

    ارطغرل غازی کے پیسے نہ دینے اوردھوکادینے پرٹک ٹاکرکاشف ضمیرگرفتار

  • کیا میں دلیپ کمار بن سکتا ہوں؟ دھرمیندر کا دلیپ کمار کی یاد میں خود سے سوال

    کیا میں دلیپ کمار بن سکتا ہوں؟ دھرمیندر کا دلیپ کمار کی یاد میں خود سے سوال

    بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی یاد میں خود سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ دلیپ کمار بن سکتے ہیں؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دھرمیندر نے دلیپ کمار کی یاد میں اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں شاعرانہ انداز میں گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔


    دھرمیندر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کچھ یوں کہا کہ نوکری کرتا، سائیکل پر جاتا، فلمی پوسٹرز میں اپنی جھلک دیکھتا، راتوں کو جاگتا، بُرے خواب دیکھتا اور پھر صبح اُٹھ کر آئینہ سے پوچھتا کہ کیا میں دلیپ کمار بن سکتا ہوں؟‘

    بالی ووڈ اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو! دلیپ کمار صاحب کی رخصتی پر ہم سب کے جذبات ایک جیسے ہیں وہ عظیم فنکار اور وہ نیک روح تو اس دُنیا سے چلی گئی لیکن اُن کی یادیں کبھی نہیں جائیں گی۔

    اس سے قبل دھرمیندر نے دلیپ کمار کے ساتھ اپنی آخری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سائرہ نے جب کہا دھرم دیکھو صاحب نے پلک جھپکی ہے جان نکل گئی میری۔ مالک میرے پیارے بھائی کو جنت نصیب کرے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے دلیپ کمار کو گزشتہ روز بھارت کے تمام سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

    مالک دلیپ کمار کو جنت نصیب کرے دھرمنیدر

  • فیصل قریشی کی بھی دوست کو سالگرہ پر "چپیڑیں” مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    فیصل قریشی کی بھی دوست کو سالگرہ پر "چپیڑیں” مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکار و میزبان فیصل قریشی کی ایک ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی جس میں وہ اپنے دوست میزبان عادی کی سالگرہ مناتے ہوئے اُ نہیں ’چپیڑیں‘ مار رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار فیصل قریشی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے دوست عادی کی سالگرہ مناتے نظر آ رہے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے فیصل قریشی اپنے دوست کو کیک کاٹنے کے دوران سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ میں انہیں مار رہے ہیں اس دوران فیصل قریشی کے ساتھ موجود دیگر فنکار بھی فیصل قریشی کی دیکھا دیکھی عادی کو مارنا شروع کر دیتے ہیں۔

    انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

    ٹک ٹاکرز کو جاہل کہنے پر فیصل قریشی کا وضاحتی بیان

    انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فیصل قریشی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ فیصل قریشی پہلے اپنے گریبان میں جھانگیں پھر ٹک ٹاکرز کو ڈانٹیں، فیصل قریشی بھی ماضی میں ایسی حرکتیں لائیو شو کے دوران کرتے رہے ہیں۔

    جہاں صارفین نے تنقید کی وہیں کچھ لوگ فیصل قریشی کی حمایت میں بھی آئے نازش نامی صارف نے لکھا کہا کہ اگر لڑکے کرتے تو کوئی بات نہیں وہ اُلتا پلٹ کر اسے تھپڑ مار بھی دے تو کچھ نہیں ہوتا اور لڑکی قومی ٹی وی پر یہ حرکتیں کرتی اچھی نہیں لگتی کیا عزت رہ جاتی اگر وہ لڑکا اسے واپس تھپڑ مار دیتا تو ،غلط کو غلط کہنا سیکھو-

    دوسری جانب انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ لڑکا لڑکے کو”چپیڑ” مارتا ہے تو اتنی آگ نہیں لگتی اگر لڑکا لڑکی کو "چپیڑ”ما ردے اگر اسامہ آپ کو پلٹ کر "چپیڑ” مارد یتا تو تو دو ہزار خواتین یہاں کھڑی ہوتیں تو احتجاج ہو نا تھا کہ بول ٹی وی بند کریں فیصل قریشی کو اندر کریں یہ ایک ٹیکنیکلی ایشو ہے-

    فیصل قریشی نے کہا کہ آپ ایک لائن کراس کر رہے ہیں تو اگلے کو بھی موقع دے رہے ہیں کہ آپ بھی لائن کراس کریں آڈینس میں کوئی دوسرے کو تھپڑ مارتا ہے یاکچھ اس طرح کو ئی بات تو میں نہیں کبھی ری ایکٹ نہیں کیا یہاں ایک ریزن تھی- اسی لئے میں نے ری ایکٹ کیا-

    کہاں سے لے آ تے ہیں یہ بدتمیز اورجاہل لوگ،فیصل قریشی لائیو شو میں ٹک ٹاکرز پر برس…

  • منشا پاشا نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    منشا پاشا نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    ادکارہ و ماڈل منشا پاشا نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں اداکارہ منشا پشا کی جانب سے انسٹا گرم اکاؤنٹ پر چند خوبصورت تصویریں شیئر کی گئیں جن میں وہ خوبصوت ساڑھی زیب تن کئے بے حد دلکش لگ رہی ہیں-

    اداکارہ کی تصاویر کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا اس پوسٹ پر جہاں منشا پاشا اور اُ ن کے شوہر، سماجی کارکن جبران ناصر کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کیے گئے وہیں ایک صارف کی جانب سے منشا پاشا سے ایک اہم سول بھی پوچھ لیا گیا ۔

    نعمان نامی انسٹا گرام صارف کا منشاپاشا سے سوال پوچھنا تھا کہ ’انہوں نے شادی کے بعد اپنا نام نہیں بدلا؟‘

    صارف کے اس سوال پر منشا پاشا نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق لڑکی کے لیے شادی کے بعد نام بدلنا ضروری نہیں ہے اسی لیے انہوں نے اپنا نام نہیں بدلا۔’

    اس کے ساتھ ہی منشا پاشا کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر اسی سے متعلق ایک نوٹ میں کہنا تھا کہ ’ اُن کا خود سے متعلق یہ نہیں کہنا ہے کہ وہ بہت بہتر انسان یا مسلم ہیں، اُن کی پوسٹ جو لوگ پڑھ رہے ہیں وہ اُن کی طرح ہی ایک خطا کا پتلا ہیں، مگر وہ اسلام کی جتنی مان سکتی ہیں وہ کوشش کرتی ہیں کہ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل کریں۔

    منشاپاشا نے کہا کہ میرا مذہب عورت کو اجازت دیتا ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام اپنی شناخت نہ بدلے، تاہم نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنا نام نہیں بدلوں گی اور وہ اُن سے متعلق بھی کوئی فیصلہ نہیں سنانا چاہتی جو خواتین شادی کے بعد اپنا نام بدل لیتی ہیں، یہ سب کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔‘

  • سیف علی خان اور کرینہ نے دوسرے بیٹے کا نام "جے” رکھا ہے؟

    سیف علی خان اور کرینہ نے دوسرے بیٹے کا نام "جے” رکھا ہے؟

    بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارسیف علی خان سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اُنہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے تاہم اُنہوں نے اپنے بیٹے کے اس نام کو ابھی تک سرکاری دستاویزات کے لیے حتمی شکل نہیں دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور گھر میں اپنے چھوٹے بیٹے کو ’جے‘ کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔

    دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سیف علی خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’منصور‘ یعنی اپنے والد کے نام پر بھی رکھنے کا سوچا ہے تاہم ابھی تک سیف اور کرینہ کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی۔