Baaghi TV

Category: شوبز

  • نادیہ جمیل بریسٹ کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہو گئیں

    نادیہ جمیل بریسٹ کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہو گئیں

    گزشتہ سال بریسٹ کینسر کا شکار ہونے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل ایک سال سے زائد عرصے کے بعد اس مرض سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : نادیہ جمیل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں باضابطہ طور پر کینسر سے صحتیاب ہوگئی ہوں، شکر الحمداللہ، تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں تاہم خوفناک کیموتھراپی کی وجہ سے میرے پیروں میں کچھ اعصابی نقصان ہوا ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائیں گے-

    نادیہ جمیل نے مداحوں کی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ میں اپنے تمام دوستوں اور اہلخانہ کی مشکور ہوں، ان کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے کچھ دوست بشمول ثانیہ سعید، منیبہ مزاری، سلطانہ صدیقی اور عدنان صدیقی بھی میرے ساتھ کھڑے رہے۔

    نادیہ جمیل نے مزید لکھا کہ صحتیابی کی جانب اپنے سفر میں، میں نے ان لوگوں کو چھوڑنے کا مشکل طریقہ سیکھا جو آپ کو چھوٹا اور بیگانہ محسوس کرواتے ہیں اور ان کو قبول کرنا سیکھا جو محبت اور عزت کرتے ہیں ساری شہرت اور نام کائنات کی اسکیم میں کچھ بھی نہیں ہے اور آخرکار ہم سب نے ایک دن مٹی میں ہی دفن ہونا ہے-

    انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے نئے دوست اور فیملی بنائی جن سے میں زندگی سے جڑی ہوں، خون سے نہیں، جنہوں نے کینسر اور عالمی وبا کے دوران آئسولیشن میں میرا ساتھ دیا، یہ عظیم لوگ بہت بڑی نعمت ہیں۔

    اداکارہ نادیہ جمیل نے لکھا کہ ‘آخر میں، میں خود کھڑی ہوئی ہوں، یہ میری سانس ہے جو مجھے زندہ رکھتی ہے اور میں خود اپنی حفاظت کرتی ہوں۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ اندھیرے پھر اتریں گے، ایسا ہونا ہے کہ اندھیرے کے بغیر روشنی کیا ہے لیکن وہ وقت دوبارہ گزر جائے گا۔

    نادیہ جمیل نے کہا کہ اگرچہ میں دوبارہ اس مرض کا شکار ہوتی ہوں میں جانتی ہوں کہ مجھ میں دوبارہ کھڑا ہونا سیکھنے کی خواہش موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ‘میں جب بھی گروں گی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر اٹھ کھڑی ہوں گی، چاہتی ہوں کہ مجھے ہمیشہ سچائی، مہربانی، عاجزی، احترام، پیار کا راستہ دکھایا جائے اور پھر اس پر چلنے کا طریقہ اور خواہش بھی پیدا ہو۔

    نادیہ جمیل کی اس پوسٹ پر جہاں مداھوں نے نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا وہیں لیلیٰ واسطی اور ثانیہ سعید نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    خیال رہے کہ نادیہ جمیل گزشتہ برس اپریل میں بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی تھیں اور انہوں نے لندن کے ایک معروف ہسپتال میں علاج شروع کروایا تھا۔

  • حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو”  کی حامی خواتین پر طنز

    حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو” کی حامی خواتین پر طنز

    اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو کے ذریعے ’عورت مارچ‘ کی حامی خواتین پر طنز کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کے لیے پیغام دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ حرا مانی ان دنوں فیملی کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں اور وہاں سے چھٹیاں مناتے ہوئے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے گاڑی میں پیٹرول بھرتے ہوئے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں باہر کے ممالک میں خواتین سارے کام خود کرتی ہیں اور اس بات کے لیے میں ان کی تعریف کرنا چاہتی ہوں۔

    اس کے ساتھ اداکارہ نے پاکستان میں رہنے والی خواتین کو باور کرایا کہ ہم بڑے خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں آپ کی ایک آواز پر ملازمائیں آپ کا کام کرتی ہیں۔

    حرا مانی نے کہا کہ یہاں تک کہ جب آپ گاڑی میں پیٹرول یا گیس بھروانے گیس اسٹیشن جاتے ہیں تو وہاں پر بہت سارے لوگ ہوتے ہیں جو آپ کی گاڑی میں گیس یا پیٹرول بھرتے ہیں۔

    اس ویڈیو کے ساتھ حرا مانی نے ’عورت مارچ‘ کا مخصوص نعرہ ’اپنا کھانا خود گرم کرو‘ بھی لکھا-

    واضح رہے کہ ہر دلعزیز حرامانی کے چلبلے انداز اور سادگی کو مداحوں کی جانب میں بہت پسند کیا جاتاہے بہت کم عرصے میں اندسٹری میں اپنی الگ پہچان بنانے والی حرامانی کی سادگی کو نہ صرف مداحوں بلکہ ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی پسند کیا جا تاہے-

    حال ہی میں اداکار فیروزخان نے احسن خان کے ٹاک شو میں کہا تھا کہ انہوں نے حرا مانی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا ہے پھر بھی وہ حرا مانی کے ساتھ بہت اُنسیت رکھتے ہیں، انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

    فیروز خان کا کہنا تھا کہ حرا مانی بہت صاف دل کی صاف دل کی کچی سی سادہ اور کھری اداکارہ ہیں، وہ بناوٹی بالکل بھی نہیں ہیں اور نہ بناوٹی بننے کی کوشش کرتی ہیں۔

    اس پر شو کے میزبان احسن خان کا بھی کہنا تھا کہ جب کوئی ایکٹر بنتا ہے بہت زیادہ اسے شہرت ملتی ہے تو وہ اتراتا ہے میں مشہور اداکار ہوں لیکن حرا میں ایسا کچھ نہیں ہے-

    اس دوران حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ہاں بالکل حرا مانی مشہور اداکارہ ہونے کے سبب بھی نخرے نہیں کرتیں، وہ عوام کے دلوں میں رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں، وہ اداکارہ ہونے پر اتراتی نہیں ہیں-

    فیروز خان اداکارہ حرامانی کے لئے کیا محسوس کرتے ہیں؟
  • انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لئےشوبزسے دوری اختیار کر لی

    انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لئےشوبزسے دوری اختیار کر لی

    بھارتی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں سال ادکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی وومیکا ویرات کی پیدائش ہوئی ہے اور اپنی بیٹی کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں انہیں آخری مرتبہ سال 2018 میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا آنند ایل رائے کی فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی تھی ، اور اس کے بعد سے اب تک اداکارہ کسی فلم میں نظر نہیں آئیں شائقین اب انہیں سلور اسکرین پر دیکھنے کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما سال 2022 میں بھی اسکرین پر واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ انوشکا شرما بیٹی سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ آئندہ سال بھی بیٹی کی دیکھ بھال اور پرورش میں وقف کرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے فی الحال کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے، وہ بیٹی سے متعلق رسک نہیں لینا چاہتیں۔

    بھارتی طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے بھارت میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس سے بچوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے اور وہ مہاراشٹرا کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنائیں گے۔

    انوشکا شرما اس غیر یقینی صورت حال میں اپنا دھیان صرف اور صرف بیٹی پر رکھنا چاہتی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو بھی نئے پروجیکٹ نہ لینے کی ہدایت کردی ہے-

    ودیا بالن نے بالی ووڈ میں مردوں کی حکمرانی کیخلاف آواز بلند کر دی
  • فہد مصطفٰی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو پاکستان کا سب سے بڑا انٹرٹینراور ہر فن مولا قرار دیا

    فہد مصطفٰی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو پاکستان کا سب سے بڑا انٹرٹینراور ہر فن مولا قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکر ، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو ملک کا سب سے بڑا انٹرٹینر قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکار فہد مصطفیٰ سوشل میڈیا اسٹار ننھے بچے احمد شاہ کے ساتھ وسیم بادامی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

    شو کے دوران میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ پاکستان میں سب سے اچھا میزبان کون ہے فہد مصطفیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے عامر بھائی سے بڑا اینٹرٹینر اس ملک میں نہیں ہے اور ہم سب اس بات کو مانتے ہیں۔

    فہد مصطفیٰ کے اس جواب پر شو کے میزبان وسیم بادامی نے کہا کہ ہر فن مولا بھی عامر لیاقت ہی ہیں جس پر فہد مصطفی نے بھی اتفاق کیا-

    میزبان کے ایک سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    واضح رہے رواں برس کی رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر عامر کیاقت کو اپنے اسی انٹرٹیننگ انداز کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا بھی رہا عامر لیاقت کو مذکورہ تنقید کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کے سیگمنٹ جیوے پاجستان میں ناگن ڈانس پیش کیا تھا-

    رمضان ٹرانسمیشن:عامر لیاقت کی ویڈیو نے پاکستانی عوام کو ہکا بکا کردیا
    رمضان ٹرانسمیشن میں ناگن ڈانس پر تنقید:عامر لیاقت کا ردعمل
  • ابھیجیت نے شاہ رخ خان کیلئے بطور پلے بیک گلوکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ابھیجیت نے شاہ رخ خان کیلئے بطور پلے بیک گلوکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی

    بالی ووڈ کے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے لیے بطور پلے بیک گلوکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی زیادہ تر فلمز میں رومانوی گانے بھی ابھیجیت نے ہی گائے جس نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا –

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور ابھیجیت نے بالی ووڈ میں 30 سے ​​زائد گانوں میں ساتھ کام کیا اور زیادہ تر فلموں میں ان کی جوڑی کامیاب رہی ہے۔ لیکن 2007 میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں پلے بیک سنگر کے طور پر فرائض انجام دینے والے ابھیجیت نے اچانک شاہ رخ خان کے لیے گانے سے انکار کردیا-

    ابھیجیت بھٹاچاریا نے ایسا کیوں کیا اس کی وجہ اس وقت تو سامنے نہیں آسکی تاہم اب 14 سالبعد گلوکار نے اس راز سے پردہ اٹھادیا ہے حال ہی میں انڈیا ڈاٹ کام کے ساتھ ایک خصوصی فیس بک لائیو سیشن میں گلوکار نے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم میں نے ایسا کچھ ہدایت کاروں کی وجہ سے کیا تھا-

    اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار

    ابھیجت کا کہنا تھا کہ کچھ افراد مجھے اور شاہ رخ خان کو ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ میں اب بھی شاہ رخ خان کے لیے گانا چاہتا ہوں تاہم مجھے نہیں پتہ کہ اب میری آواز شاہ رخ پر کیسی لگے گی کیوں کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ میری آواز جیسے پہلے تھی آج بھی ویسے ہی ہے۔

    ابھیجیت بھٹاچاریا نے کہا کہ جب میں ملک سے باہر پرفارم کرتا ہوں تو بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ میں شاہ رخ خان کی آواز میں گانا گارہا ہوں کیوںکہ وہ نہیں جانتے کہ فلم میں پلے بیک گلوکاری ہوتی ہے اور یہ میری آواز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ میرے اور اس کے مابین کس نے پیدا کیا ہے۔ کچھ میوزک ڈائریکٹر تھے جن کا ہمیں الگ کرنے کا یہ ایجنڈا تھا۔ کچھ ایسے ہی سوچتے تھے کہ ‘اگر ہمیں کسی دن ایس آر کے فلم مل جائے تو ہم ابھیجیت کو اس کے لئے پلے بیک نہیں کرنے دیتے۔ یہی ان کی خواہش تھی۔ میں آج انھیں جانتا ہوں اور وہ میرے دوست ہیں کیونکہ اسی طرح آپ انڈسٹری میں رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریا کا شمار ان چند گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی آواز کے جادو سے بھارتی فلموں کے رومانوی گیتوں کو حقیقت سے مزید قریب کردیا ان کی مدھر آواز میں مداح بھی ایسے کھوئے کہ وہ فلم میں ابھیجیت کی گانے کی آواز کو ہی فلم کے ہیرو کی آواز سمجھ بیٹھے۔

    سلمان خان کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کیا کیارا ایڈوانی
  • وزارت اطلاعات و نشریات  کا’زندگی تماشا‘ کوریلیز کی اجازت دینے کا فیصلہ

    وزارت اطلاعات و نشریات کا’زندگی تماشا‘ کوریلیز کی اجازت دینے کا فیصلہ

    وزارت اطلاعات و نشریات نے فلم ’زندگی تماشا‘ کو ملک بھر کے سنیماؤں میں نمائش کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرمد کھوسٹ نے سینسر بورڈ کو تحریر ی طو رپر آگاہ کیا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ کو نمائش کی منظوری دیے جانے کے باوجود ملک میں اس کی ریلیز روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

    سرمد کھوسٹ نے کہا کہ فلم کو پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کرنے کے خلاف ایک مذہبی جماعت کی جانب سے مظاہروں کی کال بھی دی تھی، فلم میں کچھ بھی توہین آمیز یا بدنیتی پر مبنی نہیں ہے، میں نے فلم کو دوبارہ جائزے کے لیے سینسر بورڈ کو پیش کیا اور ایک مرتبہ پھر صرف شکایت گزاروں کو خوش کرنے کے لیے معمولی سی تبدیلی کے ساتھ فلم دوبارہ نمائش کے لیے منظور کر دی گئی۔

    فلم زندگی تماشا پر تاحیات پابندی لگانے کے لیے دائر درخواست پر لاہور کی مقامی عدالت نے بحث کے لئے فلم ساز کی قانونی ٹیم کو طلب کرلیا

    فلمساز نے کہا کہ پہلے یہ فلم ملک کے تینوں سینسر بورڈز سے پاس کروائی اور بعد میں صرف ڈھائی منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے مفروضوں کی بنیاد پر اس کے خلاف شکایت درج کروائی، یہ فلم کسی فرقے یا مسلک کے بارے میں نہیں ہے اور اس فلم کا مرکزی موضوع صرف عدم برداشت ہے۔

    سینٹ نے فلم ’زندگی تماشا‘ کو کورونا بحران کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

    فلم سنسر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ فلم میں موجود کچھ حصوں کو سنسر کرکے فلم سے کاٹ دیا گیا ہے اور جلد اس فلم کو نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا،اس فلم کو نیا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا ۔

    خیال رہے کہ این سی او سی کی جانب سے سنیما ہالز 30جون سے عوام کی تفریح کے لئے کھول دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ معروف پاکستانی فلمساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا‘ 24 جنوری 2020 کو پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی اس فلم کو نمائش کی منظوری دئیے جانے کے باوجود ملک میں اس کی ریلیز اس لئے روک دی گئی تھی کیونکہ اس کے حوالے سے ایک مذہبی جماعت کی جانب سے فلم کے خلاف مظاہروں کی کال دی گئی تھی جس کے بعد فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی۔

    سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا پر تا حیات پابندی لگانے کی درخواست دائر
  • انڈیا صرف ایک ہی صورت میں ترقی کرسکتا ہے کہ اس کا نام تبدیل کر دیا جائے   کنگنا رناوت

    انڈیا صرف ایک ہی صورت میں ترقی کرسکتا ہے کہ اس کا نام تبدیل کر دیا جائے کنگنا رناوت

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈیا کا نام تبدیل کرکے بھارت رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت آئے روز اپنے بیانات یا پھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے تنازعہ کھڑا کرکے تنقید کا نشانہ تو بنتی ہی ہیں ساتھ میں سب کی توجہ بھی حاصل کرلیتی ہیں-

    بالی ووڈ کوئین کا ابھی پاسپورٹ کی تجدید کا تنازعہ ختم نہیں ہوا کہ انہوں نے ’انڈیا‘ کے نام کو لے کر نئی پوسٹ شیئر کردی جس سے نئی بحث چھڑگئی ہے۔

    بھارتی حکام نے کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کیوں کیا؟

    اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ’بھارت صرف ایک ہی صورت میں ترقی کرسکتا ہے جب اس کی جڑیں قدیم روحانیت اور حکمت سے جڑی ہوں جو ہماری تہذیب کی اصل روح ہے‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ دنیا ہمیں دیکھے گی اور ہم دنیا میں عالمی رہنما کے طور پر ابھریں گے لیکن اس کے لیے ہمیں اس غلامانہ نام ’انڈیا‘ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

    اداکارہ نے کہا کہ کیا ہم انگریزوں کے اس غلامانہ نام ’انڈیا‘ کو دوبارہ بھارت میں تبدیل کرسکتے ہیں، دراصل یہ نام ’انڈیا‘ ہمیں انگریزوں نے دیا تھا جس کا کوئی مطلب نہیں-

  • شہزاد رائے وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار

    شہزاد رائے وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار

    گلوکار شہزاد رائے نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے مدرسہ میں طالبعلم زیادتی کیس می سنجیدگی سے دلچسپی لینے پر مشکور ہیں-

    باغی ٹی وی : شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عزیز الرحمن کی سلاخوں کے پیچھے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان کا ذاتی طور پر اس کیس میں دلچسپی لینے پر ان کا شکرگزار ہوں۔


    گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے لکھا کہ جب کبھی میں نے وزیر اعظم سے بچوں کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تو انہوں نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔

    شہزاد رائے نے لکھا کہ عمران خان جلد ہی ایک جامع پالیسی بنائیں گے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عوامی سطح پر آگاہی مہم شروع کریں گے۔

    یاد رہے کہ طالبعلم سے زیادتی میں ملوث ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا ہے پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔

    حریم شاہ کا عزیز الرحمٰن کے معاملے پر ردعمل

    لاہورکی مقامی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا عدالت نے ملزم کاڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ اورمیڈیکل چیک اپ کیا جائے ،پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی-

    مفتی عزیز الرحمان کو گزشتہ روز پولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا ، دورانِ تفتیش مفتی عزیزالرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکی دی تھی اور اسے اس بات کو آگے کسی کو بتانے سے روکا تھا لیکن ویڈیو وائرل ہو گئی-

    پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    مفتی ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

  • ریپ کا تعلق لباس سے نہیں بلکہ طاقت کے مظاہرے سے ہے، عثمان خالد بٹ کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

    ریپ کا تعلق لباس سے نہیں بلکہ طاقت کے مظاہرے سے ہے، عثمان خالد بٹ کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

    پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کا وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس اور مردوں کو روبوٹ کہنے کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ریپ کا تعلق لباس سے نہیں بلکہ طاقت کے مظاہرے سے ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے پیر کو امریکی ٹی وی کو انٹریو میں ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے مغرب اور ہماری ثقافت میں بہت زیادہ فرق ہے-

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی سے بچا جائے۔

    خواتین کے لباس کے چناؤ کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں…

    عمران خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی اس معاملے پر رائے منقسم ہے جس میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں-

    اداکار عثمان خالد بٹ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دینے کے لیے ٹوئٹر کا رُخ کیا جس میں انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ریپ کا تعلق لباس سے نہیں بلکہ طاقت کے مظاہرے سے ہے۔


    اداکار نے لکھا کہ کیا یہ واقعی (بہت کم کپڑے پہننے والی عورت) جنسی تشدد کے واقعات کو بھڑکا رہی ہے؟ تو یہ منحصر ہے کہ آپ کیسے معاشرے میں رہ رہے ہیں اگر یہ ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت نہیں ہے تو مجھے نہیں معلوم کہ پھر کیا ہوگی۔

    ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے ،عمران خان کا امریکی ٹی وی…

    عثمان خالد بٹ نے لکھا کہ ’یقیناً مرد روبوٹ نہیں ہیں۔ اُن میں خواہش ، فتنہ، کشش کے عناصر موجود ہیں۔‘

    اداکار نے لکھا کہ ریپ کے بڑھتے واقعات کا تعلق کسی کے لباس سے نہیں بلکہ طاقت کے غلبے سے ہے جو کسی بھی عورت بچے یا آدمی کو تباہ کرسکتی ہے۔

    عثمان خالد بٹ نے کہا کہ یہ عمل انتہائی غیر مہذب ہے جو کسی بھی معاشرے میں قابلِ قوبل نہیں ہونا چاہئے۔

    وزیراعظم کے غیر ملکی چینل کو انٹرویوپر شہباز گل کا ردعمل

    افغانستان سے انخلا سے قبل امریکا کو کیا کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے بتا…

  • خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا میں کبھی اداکار نہیں بن سکتا   فیروز خان کا انکشاف

    خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا میں کبھی اداکار نہیں بن سکتا فیروز خان کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہونے والے اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ فیروز خان کبھی اداکار نہیں بن سکتا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار فیروز خان اپنی بہن حمائمہ ملک کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔

    احسن خان نے ایک سیگمنٹ کے دوران فیروز خان سے پوچھا کیا خلیل الرحمان قمر نے آپ کو کہا تھا کہ آپ کبھی اداکار نہیں بن سکتے کیا یہ بات درست ہے؟

    فیروز خان کے شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

    احسن خان کے سوال پرفیروز خان نے جواب دیا ہاں یہ سچ ہے ۔ فیروز کے برابر میں بیٹھی ان کی بہن حمائمہ ملک نے اس جواب پر حیرانی سے فیروز خان سے پوچھا خلیل الرحمان قمر نے ایسا کہا تھا ؟ بعد ازاں فیروز خان نے بتایا کہ اس کے بعد میری اور ان کی دوستی ہوگئی اور اب ہم دوست ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک اور شو کے دوران فیروز خان نے اپنے اور خلیل الرحمان قمر کے اختلافات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ڈراما سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں پہلے دانش والا کردار انہیں آفر ہوا تھا لیکن جب انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے کے پیسے مانگے تو انہیں ’دانش‘ کا کردار نہیں دیا گیا اس انٹرویو کے بعد میڈیا میں خلیل الرحمان قمر اور فیروز خان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔

    ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیے فیروز خان

    یاد رہے کہ صف اول کے اداکار فیروز خان کا نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا ڈراما ’خدا اور محبت سیزن3‘ اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ ہے یہاں تک کہ مذکورہ ڈرامے نے گزشتہ سال کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

    فیروز خان اداکارہ حرامانی کے لئے کیا محسوس کرتے ہیں؟